data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پی ٹی ائی نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج سے متعلق جاری کی گئی سرکاری میڈیکل رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر معتبر اور جانبدارانہ قرار دے دیا ہے، پارٹی قیادت نے رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اہلِ خانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت اور آزادانہ طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈاکٹر کے نام سے رپورٹ منسوب کی جا رہی ہے، ڈاکٹر عاصم یوسف، انہوں نے واضح طور پر بتایا ہے کہ نہ تو ان کی بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی انہوں نے ان کا طبی معائنہ یا دیکھ بھال کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں وہ کسی بھی میڈیکل رپورٹ کی نہ تصدیق کر سکتے ہیں اور نہ ہی تردید، جس کے باعث تحریک انصاف اس رپورٹ کو سراسر ناقابلِ قبول سمجھتی ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مرضی کے ڈاکٹرز سے نام نہاد معائنہ کروا کر من پسند رپورٹ جاری کی گئی، جو نہ صرف طبی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے بھی منافی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالج کی فوری ملاقات کرائی جائے اور ان کا مکمل طبی معائنہ شفاف انداز میں الشفاء انٹرنیشنل اسپتال میں کروایا جائے تاکہ تمام شکوک و شبہات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی رپورٹ پر شدید اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج اور اس سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ میں شفافیت کا فقدان ہے، جو کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر اہلِ خانہ کی ملاقات ممکن نہ ہو تو کم از کم بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر سلمان یوسف کو ملاقات کی اجازت دی جائے، جس کے بعد جاری احتجاج ختم کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے علاج اور جیل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ایک بار پھر ملکی سیاست اور انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید بحث کا موضوع بن چکی ہیں، جبکہ حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ اس معاملے میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنائے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی انہوں نے کے علاج

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق