ٹنڈوآدم ،مفتی طاہر مکی کی اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم (جسارت نیوز)مفتی طاہر مکی کی اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم سے ملاقات،رمضان آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد گی کا مطالبہ، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی ٹنڈو آدم کی مکمل تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ ناموس سے خاتم الانبیا پاکستان کے سربرا مفتی محمد طاہر مکی مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن پاسبان ختم نبوت سندھ کے صدر حافظ شیر اسامہ بن طاہر شبان ختمِ نبوت سندھ کے محرم علی راجپوت اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر طارق حنین شاہانی ڈی ایس پی ٹنڈوآدم مختار حسین میمن سے جداجدا ملاقات کی اور انہیں بتایاکہ چھتری چوک، محمدی چوک،لوہارگلی،بینظیرریلوے پل ، لطیف گیٹ، بیرانی روڈ،جمن شاہ،جٹیاپاڑہ، اسٹیشن چوک،شاہی بازار ، بابری مسجدسمیت کئی مقامات پر رمضان المبارک میں سرعام ہوٹل روزہ خوروں کی آماجگاہ بنے رہتے ہیں، رمضان المبارک کے تقدس کو برقراررکھتے ہوئے رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے اور ہوٹل سحری کے فوری بعد بندکرکے بعدنماز عصر کھولنے کی اجازت دی جائے۔ مفتی طاہر مکی نے صحافیوں کو بتایاکہ ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان آرڈیننس پرسختی سے عملدر آمدگی کایقین دلایاہے۔دریں اثنا مفتی طاہر مکی نے کہا کہ گزشتہ برس بھی اسسٹنٹ کمشنر نے بہترین انداز میں رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروایاتھا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان ا رڈیننس پر مفتی طاہر مکی ٹنڈوا دم
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان