جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ عمل (ریاست کا درجہ دوبارہ حاصل کرنے) میں کافی وقت لگا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بہت جلد ریاست کی بحالی کے بارے میں فیصلہ سنیں گے۔ سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں قانون کے ایک پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ارجن رام میگھوال نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ کو یقین دلایا ہے کہ جموں و کشمیر کو اس کا حق مل جائے گا۔ ریاست کا درجہ بحال کرنے میں تاخیر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا "آپ کو آپ کا حق مل جائے گا لیکن ایک عمل ہے، مجھے لگتا ہے کہ آپ بہت جلد اس پر فیصلہ سنیں گے"۔ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ عمل (ریاست کا درجہ دوبارہ حاصل کرنے) میں کافی وقت لگا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا "ہم اس پر یقین نہیں کریں گے جب تک کہ ہمیں اپنی ریاست کا درجہ واپس نہیں مل جاتا، یہ عمل جاری ہے لیکن اس میں کافی وقت لگا ہے۔ ہمیں امید تھی کہ ہمیں اب تک ریاست کا درجہ مل جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہم نے امید نہیں ہاری، ہم مسلسل مودی حکومت سے بات کر رہے ہیں"۔ عمر عبداللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے وزیر سے یہ بھی سنا ہے کہ ہمیں جلد ہی اچھی خبر ملے گی، ہم ایک سال سے اس خوشخبری کا انتظار کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہمیں مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ عمر عبداللہ نے 22 اپریل 2025ء کو پہلگام حملے کے بعد بند کر دئے گئے 48 سیاحتی مقامات میں سے 14 کو دوبارہ کھولنے کا حکم دینے کے لئے وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی درخواست پر ان مقامات کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے جموں میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور نئی دہلی میں پچھلی میٹنگوں میں "میں نے وزیر داخلہ سے ان سائٹس کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کی، انہیں بند رکھنے کی کوئی وجہ نہیں تھی، ہم نے مشکل حالات میں یہ سائٹیں بند نہیں کیں"۔ وزیر داخلہ نے مجھے اس دن یقین دلایا کہ انہوں نے ان سائٹس کو دوبارہ کھولنے کی ہدایات دی تھیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان جگہوں پر ٹورسٹ آئیں گے اور ٹورزم پر منحصر لوگوں کی روزی روٹی میں اضافہ ہوگا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریاست میں ان 14 مقامات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا جو اس حملے کے بعد بند کر دئے گئے تھے جس میں 25 سیاح اور ایک مقامی ٹٹو آپریٹر ہلاک ہوئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو دوبارہ کھولنے جموں و کشمیر کے کہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے ریاست کا درجہ انہوں نے کہا وزیر داخلہ نے کہا کہ کہ ہمیں

پڑھیں:

شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد