رمضان المبارک پر زون ویسٹ میں فول پروف سیکورٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران امن و امان، عوامی سہولت اور مذہبی احترام کے پیش نظر ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے ضلعی ایس ایس پی، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ڈی آئی جی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، ضلعی ایس ایس پی صاحبان رمضان المبارک کے دوران غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان ترتیب دیں گے، جس میں تمام فیلڈ افسران کو خصوصی طور پر درج ذیل نکات پر فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زون ویسٹ کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور نماز تراویح کے کھلے اجتماعات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ افطار اور سحر کے اوقات کے دوران موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو زیادہ سے زیادہ رکھا جائے گا، ساتھ ہی عید کی خریداری کے دوران بھی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ سحری و افطار دستر خوانوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔مارکیٹس، شاپنگ ایریاز اور رش والے مقامات پر اضافی پولیس موبائلز اور پیدل گشت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران جائے گا ایس پی
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔