معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ قرار دے دیا گیا، انہوں نے مسلسل کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

36 سالہ گلوکارہ نے عالمی سطح پر موسیقی کی فروخت کا جائزہ لینے والے ادارے IFPI کی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل چھٹی بار پہلی پوزیشن حاصل کی، مجموعی طور پر یہ چوتھا موقع ہے جب وہ اس اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔

وہ اس سے قبل 2014ء، 2019ء، 2022ء، 2023ء اور 2024ء میں بھی سرِفہرست رہ چکی ہیں، جبکہ 2020ء اور 2021ء میں یہ اعزاز جنوبی کوریا کے معروف موسیقی بینڈ بی ٹی ایس نے حاصل کیا تھا۔

سال 2025ء کی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ دیگر اس فہرست میں شامل دیگر نمایاں فنکاروں میں لیڈی گاگا، سبرینا کارپینٹر اور بلی ایلش سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے 12 ویں موسیقی کے مجموعے دی لائف آف آ شو گرل کی ریلیز کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے، جو اکتوبر 2025ء میں منظرِ عام پر آیا تھا۔

اس مجموعے کا پہلا گیت The Fate of Ophelia ریلیز کے بعد کئی ماہ تک مقبولیت کی فہرست میں سرِفہرست رہا، جبکہ ان کا نیا گیت Opalite بھی برطانیہ میں مقبولیت کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود ہے اور امریکا کی معروف موسیقی کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹیلر سوئفٹ فہرست میں

پڑھیں:

لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی

فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےلاہور میں بلدیاتی الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں 159 یونین کونسلز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں، 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں لاہور میں 274 یونین کونسلز تھیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی ابتدائی فہرست کے مطابق راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسل قائم کی گئی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر کینٹ میں 29، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔

لاہور کے شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر