اکثر نیند سے قبل اچانک ایک جھٹکا بیدار کیوں کردیتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زندگی میں اکثر افراد کو کبھی نہ کبھی نیند کے دوران ایک عجیب سا تجربہ پیش آتا ہے، جب اچانک جھرجھری یا جھٹکے کے ساتھ آنکھ کھل جاتی ہے۔ بیدار ہونے کے بعد سمجھ نہیں آتا کہ یہ کیوں ہوا اور اس کی اصل وجہ کیا ہے۔
طبی اصطلاح میں اس کیفیت کو “ہائپینک جرک” کہا جاتا ہے۔ اس دوران بعض افراد اچانک اٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں یا چند لمحوں کے لیے ذہنی طور پر سُن ہونے جیسا احساس محسوس کرتے ہیں۔ اگرچہ تھوڑی دیر بعد دوبارہ نیند آجاتی ہے، لیکن اس کیفیت کے پس منظر کو سمجھنا ضروری ہے۔
نیند کے دوران جسم کیوں ساکن ہوجاتا ہے؟
نیند کے دوران ہمارا دماغ مخصوص کیمیکلز خارج کرتا ہے جو ان عصبی خلیات کو عارضی طور پر غیر فعال کردیتے ہیں جو پٹھوں (مسلز) کو حرکت دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے اگرچہ دماغ سرگرم رہتا ہے، مگر جسم کے پٹھے مفلوج حالت میں ہوتے ہیں اور ہم حرکت نہیں کر پاتے۔
جسم کے دو بنیادی نظام
انسانی جسم دو اہم نظاموں کے تحت کام کرتا ہے۔ ایک نظام سانس لینے اور دیگر بنیادی افعال کو کنٹرول کرتا ہے۔ جب یہ پوری طرح فعال ہو تو ہم خود کو چست اور بیدار محسوس کرتے ہیں۔
دوسرا نظام غنودگی طاری کرتا ہے۔ اس مرحلے میں دماغ ایسے کیمیکلز خارج کرتا ہے جو پٹھوں کی حرکت کو محدود کردیتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسم سکون کی حالت میں چلا جاتا ہے۔ ہائپینک جرک دراصل ان دونوں نظاموں کے درمیان اچانک تبدیلی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرتا ہے
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔