سندھ میں خصوصی افراد کو روزگار سے جوڑنے کا ڈیجیٹل اقدام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
میرٹ پر بھرتی یقینی بنانے کا فیصلہ،سکھر آئی بی اے کے تعاون سے اسپیشل ایمپلائمنٹ ایکسچینج قائم
وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کیلئے اے آئی جاب پورٹل اور شکایتی نظام کی منظوری
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں خصوصی افرادکے لیے روزگار کے مواقع اور ادارہ جاتی معاونت کو مثر بنانے کے مقصد سے اسپیشل ایمپلائمنٹ ایکسچینج جاب پورٹل اور شکایات کے ازالے کے نظام کی تیاری کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے یہ فیصلہ بروز جمعرات وزیراعلی ہاس میں ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا گیا۔، وزیراعلی سندھ نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی معاونت کے ذریعے خصوصی افراد کو بااختیار بنانا سندھایمپلائیمنٹ آف پرسنز وتھ ڈس-ایبلٹیز ایکٹ 2018 کا بنیادی ستون ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طاحہ احمد فاروقی، سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس (سکھر آئی بی اے) کے وائس چانسلر پروفیسر آصف احمد شیخ، پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمن سومرانی ،ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس پروفیسر مجتبی شیخ، کنسلٹنٹ ڈی ای پی ڈی عبدالصمد چنا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسنز وتھ ڈِس ایبلٹیز ایکٹ 2018 خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ اور انہیں سماج میں مکمل شمولیت فراہم کرنے کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک مہیا کرتا ہے۔ اس قانون کے تحت سندھ حکومت تعلیم، روزگار، صحت اور عوامی زندگی میں خصوصی افراد کو قانونی تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کرنے کی پابند ہے، تاکہ وہ قومی دھارے میں خودمختار اور باوقار انداز میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں خصوصی اداروں اور معاون نظاموں کے قیام کا تقاضا بھی کیا گیا ہے، جن میں خصوصی افراد کا مرکزی ڈیٹا بیس قائم کرنا اور سرکاری معذوری سرٹیفکیٹس اور کارڈز کا اجرا شامل ہے۔ اہم دفعات میں ہر سرکاری محکمے میں خصوصی افراد کے لیے 5 فیصد ملازمت کوٹہ کا نفاذ، جامع تعلیمی پالیسیوں پر عمل درآمد، صوبہ بھر میں آگاہی مہمات کا انعقاد اور سالانہ پیش رفت رپورٹس کی تیاری شامل ہیں تاکہ قانون پر عمل درآمد اور اس کے اثرات کی نگرانی کی جا سکے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ قانون حقوق پر مبنی طرزِ حکمرانی اور جامع ترقی کے لیے سندھ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس میں خصوصی افراد کو بااختیار بنانا صوبے کی سماجی پالیسی کا مرکزی جزو ہے۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد وزیراعلی سندھ نے سکھر آئی بی اے کے ساتھ اشتراک کی منظوری دی تاکہ ایک خصوصی جاب پورٹل تیار کیا جا سکے۔ اس نظام میں اے آئی پر مبنی جاب میچنگ اور سندھی، اردو اور انگریزی زبانوں میں سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ سندھ کے ہر خصوصی فرد کو بلا امتیاز اور باآسانی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: وزیراعلی سندھ نے میں خصوصی افراد خصوصی افراد کو سکھر ا کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔