data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260221-01-17
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اپنے استعمال کے لیے مہنگا اور پرتعیش طیارہ خریدنے اور عوام کی حالت زار کے باوجود حکمران طبقے کی سرکاری وسائل پر جاری عیاشیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے قومی میڈیا پر ایک ہی روز شائع ہونے والی ایک طرف حکومت پنجاب کے طیارہ خریدنے اور دوسری جانب صوبے میں غذائی قلت کا شکار بچوں اور خواتین کی تعداد میں شدید اضافہ کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں خبریں ایک ہی دن اور ایک ہی صوبے کی ہیں۔ پنجاب جہاں غذائی قلت کا شکار بچوں اور خواتین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے وہاں کی وزیر اعلیٰ کے لیے 10 ارب کی لاگت سے نیا طیارہ خرید لیا گیا ہے۔ ابھی کچھ روز قبل ہی چچا وزیراعظم نے محض10 ارب روپے کی نیٹ رقم میں پی آئی اے کا پورا ادارہ بیچا اور خوب جشن منایا اور اب بھتیجی وزیراعلیٰ نے پُرتعیش اڑان کے لیے بہترین جہاز خرید لیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زاید بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی پنشنز میں کٹوتی کردی ہے۔ ہزاروں اسکولوں اور بنیادی صحت کے مراکز پرائیویٹ کرکے بالآخر جان چھڑائی جارہی ہے لیکن مجال ہے حکمرانوں کی مراعات اور عیاشیوں میں کوئی کمی آئے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک میں آخری 6 سال میں غربت 21.

9 فیصد سے بڑھ کر 28.8 فیصد پر پہنچ گئی گویا اصلاً اضافہ 31.5 فیصد ہوا ہے۔ ایک طرف ملکی قرضہ آسمان کو چھو رہا ہے دوسری طرف غربت کا گراف ریکارڈ تیزی سے اوپر جارہا ہے۔ یہ ہے حکمران اتحاد کی رپورٹ کارڈ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری 6 سال میں آئی ایم ایف پروگرامز کے تحت اربوں ڈالرز کا قرض لیا گیا، کھربوں روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں میں تقسیم کے نام پر عملاً فراڈ کیا گیا، مگر نتائج ہولناک ہیں۔صوبائی سطح پر بھی غربت میں اضافے میں تیزی دیکھی گئی۔ درحقیقت ملک کی حکمران جماعتوں کے پاس عوام کی بہبود کا کوئی پروگرام سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ یہ پارٹیاں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کرتی ہیں اور ان کی پالیسیاں اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے کے گرد گھومتی ہیں۔ انھیں پرتعیش اڑان کے لیے 10 ارب روپے کا طیارہ چاہیے، چاہے قوم کی حالت کچھ بھی ہو۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال