بانی پاکستا ن اور شاعرِمشرق پر پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی معیار کی تاریخی سیریز تیار کی جائیں گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ محض تقریب نہیں بلکہ قومی تجدید اور فکری احیاء کا اہم سنگِ میل ہوگا، بامقصد کہانی سنانا قوم سازی کا طاقتور ذریعہ ہے۔
اسٹرابری کی مانگ بڑھنے سے قیمتوں کو بھی پرلگ گئے
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑا جائے گا، قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار عالمی سطح پر آج بھی مؤثر اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے بتایا کہ تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں، حکومت کی جانب سے عالمی معیار کی پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔
رمضان احساس پروگرام: 12500 حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے علمی ورکشاپ کا انعقاد، تاریخی تحقیق اور فکری گہرائی کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ تحقیق پر مبنی، مستند اور عالمی معیار کی تاریخی پروڈکشنز تیار کی جائیں گی اور قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تخلیقی صنعت کے ساتھ شراکت داری سے قومی بیانیہ مضبوط بنایا جائے گا، قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔
سری لنکا سے ٹکر سے قبل ہیری بروک کا دو ٹوک پیغام
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قائداعظم محمد علی جناح پاکستان اور علامہ جائے گا
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔