اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ تجارت میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ اے لٹنک سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ کے ہمراہ سیکرٹری تجارت، امریکا میں پاکستان کے سفیر اور تجارتی و اقتصادی وزرا بھی موجود تھے۔ یہ بات ہفتہ کو وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔دونوں جانب سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں بالخصوص اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے آئی سی ٹی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے31 مارچ 2026ء کو منعقد ہونے والے امریکہ-پاکستان تجارتی و سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر امریکی چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہا۔ اس فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں کے نمائندے اور پاکستان و امریکا کی وزارتی سطح کی قیادت شرکت کرے گی۔ وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی کہ امریکی سیکرٹری تجارت کا دفتر بھی اس فورم میں شرکت کرے گا۔ دونوں فریقین نے آئندہ مہینوں میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق روابط کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی