data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-02-10
کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو مؤثر، شفاف اور فعال ادارہ بنانے کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تفصیلی مشاورت اور ادارے کے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاکہ غیرقانونی تعمیرات، مخدوش عمارتوں، منظوریوں میں تاخیر اور بدعنوانی جیسے مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ غیرقانونی تعمیرات، مخدوش و خستہ حال عمارتوں، ورثہ عمارات کے تحفظ، تعمیراتی منظوریوں میں تاخیر، انتظامی کمزوریوں اور بدعنوانی سے متعلق شکایات سمیت دیرینہ مسائل کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ سندھ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور شہر انفراسٹرکچر کی مضبوطی کے لیے ریگولیٹری نگرانی کو مؤثر بنانے اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے فوری طور پر خصوصی انسدادِ غیرقانونی تعمیرات ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ یہ ٹاسک فورس غیر مجاز تعمیرات کی نشاندہی، نگرانی اور مسماری کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ جدید ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریئل ٹائم بنیادوں پر غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ گنجان آباد علاقوں میں ڈرون سروے لازمی قرار دیے جائیں گے تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ غیرقانونی اضافی پورشنز اور غیر محفوظ ڈھانچے انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں اور کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ا

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیرقانونی تعمیرات کے لیے

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار