نجی پارک میں بیماری پھیلنے سے 72 چیتے ہلاک، ماہرین کا سخت نگرانی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیانگ مائی:جنوب مشرقی ایشیائی ملک تھائی لینڈ کے شمالی علاقے میں واقع نجی وائلڈ لائف پارک میں متعدی بیماری پھیلنے سے کم از کم بہتر چیتوں کی ہلاکت کے واقعے نے ماہرین اور جانوروں کے حقوق کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتیں مشہور نجی پارک ٹائیگر کنگڈم میں پیش آئیں، ہفتے کے روز پارک انتظامیہ سے باضابطہ مؤقف کے لیے رابطہ نہ ہو سکا۔ صوبائی لائیو اسٹاک آفس کے حکام نے بتایا کہ ابتدائی جانچ کے دوران جانوروں میں انتہائی متعدی کینائن ڈسٹیمپر وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ نظامِ تنفس کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا بھی پائے گئے جو بیماری کی شدت میں اضافے کا باعث بنے۔
صوبہ چیانگ مائی کے حکام کے مطابق چیتوں میں بیماری کی علامات بروقت پہچاننا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ جانور عموماً کمزوری یا تکلیف کو ظاہر نہیں کرتے، جب تک عملے کو بیماری کا مکمل اندازہ ہوا، تب تک انفیکشن تیزی سے پھیل چکا تھا اور کئی جانور جان کی بازی ہار چکے تھے۔
ادھر جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم پیٹا ایشیا نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیتے اسی تکلیف دہ ماحول میں مرے جس میں وہ زندہ رکھے گئے تھے، یعنی خوف، قید اور ذہنی دباؤ کی حالت میں۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ نجی جانوروں کے پارکوں کے لیے عالمی معیار کے مطابق فلاحی ضوابط اور صحت کی نگرانی لازمی قرار دی جائے۔
قومی لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ذمہ داری کا تعین کر کے ضروری قانونی اور انتظامی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے اور جانوروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔