علامہ ساجد نقوی نے اس موقع پر گلگت بلتستان میں موجود فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کو نیک شگون قرار دیا اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سارے مسائل سے گزرنے کے بعد اب کی مرتبہ میں توقع رکھتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے لوگ قومی و ملی مسائل کا بہتر شعور اور تجربہ رکھنے والے نمائندوں کو آگے لانے کی کوشش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو شمالی علاقہ جات و سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور سکردو حلقہ نمبر 3 کے امیدوار حاجی فدا محمد ناشاد نے راولپنڈی میں تحریک اسلامی پاکستان کے سربراہ و نمائندہ ولیِ فقیہ علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں عنقریب ہونے والے بلدیاتی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی حصہ بنانے کی کوششوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ حاجی فدا محمد ناشاد نے اس موقع پر گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے منظور شدہ قراردادوں اور ملکی سطح کے دانشور اور حکومت پاکستان کے سابق مشیر وزارتِ امور خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم شدہ کمیٹی کی سفارشات اور اُسی تواتر میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری شدہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

علامہ ساجد نقوی کی خواہش پر فدا ناشاد نے سپریم کورٹ کے فہصلے کی کاپی انہیں فراہم کر دی۔ علامہ ساجد نقوی نے اس موقع پر گلگت بلتستان میں موجود فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کو نیک شگون قرار دیا اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سارے مسائل سے گزرنے کے بعد اب کی مرتبہ میں توقع رکھتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے لوگ قومی و ملی مسائل کا بہتر شعور اور تجربہ رکھنے والے نمائندوں کو آگے لانے کی کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد سمیت گلگت بلتستان کی کابینہ کے ارکان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ انتخابات کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان انتخابات کے کے حوالے سے علامہ ساجد

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال