پنجاب حکومت ہر شہری کو دہلیز پر حق پہنچا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
لاہور( نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر شہری کو دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے، رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اس رمضان میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ ایک نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، پنجاب کے کونے کونے میں ’’مریم کے دستر خوان‘‘ روزہ داروں کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں روزہ دار ’’مریم کے مہمان‘‘ بن رہے ہیں، دستر خوانوں کو عوام کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے[ مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد دسترخوانوں میں افطاری کر رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 74 سہولت بازار عوام کو سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خورونوش فراہم کر رہے، سہولت بازاروں اور دستر خوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار فوڈ اتھارٹی خود چیک کر رہی، ہے خواتین گھر بیٹھے سہولت بازاروں سے ضروریات زندگی کی اشیاء منگوا رہی ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت ہر شہری کی دہلیز پر ان کا حق پہنچا رہی ہے، رمضان نگہبان پیکج کے تحت ہر مستحق تک امدادی کارڈ پہنچائے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے