اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی بحران حل ہونگے۔ لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی اپوزیشن قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی بحران حل ہونگے۔ لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل طاقت اور گولی سے حل کرنے کا طریقہ ناکام ہوچکا ہے، صوبے کے عوام حکمرانوں کے رویہ اور کرپشن کے باعث ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام سے نجات چاہتے ہیں۔ لاہور میں لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی حالات اور اپوزیشن کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ لیاقت بلوچ نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمت عملی کے باعث زراعت، صنعت اور تجارت کے شعبے تباہی سے دوچار ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال