بھارت: شادی کے دن 2 بہنوں کی مبینہ خودکشی، گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے گاؤں منائی میں شادی کی تیاریاں اس وقت سوگ میں بدل گئیں جب 2 سگی بہنیں، جن کی عمریں 25 اور 23 سال تھیں، اپنی شادی کے روز مبینہ طور پر زہریلا مادہ کھانے سے جان کی بازی ہار گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں نچلی ذات کی 2 خواتین کو زندہ دفن کرنے کی کوشش، دیہاتیوں نے بچا لیا
بھارتی میڈیا کے مطابق شوبھا (25) اور وملہ (23) کی شادی ہفتہ کے روز ہونا تھی جبکہ جمعہ کی رات تک گھر میں شادی کی تقریبات اور تیاریوں کا سلسلہ جاری تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دلہنیں رات گئے تقریباً 12 بجے سونے کے لیے اپنے کمروں میں گئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس (ویسٹ) روشن مینا کے مطابق صبح تقریباً 4 بجے دونوں بہنوں کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر اہل خانہ انہیں فوری طور پر جودھپور کے ایک نجی اسپتال لے گئے، تاہم ڈاکٹرز نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
Jodhpur Sisters, Aged 25 And 23, Die By Suicide On Their Wedding Day https://t.
— NDTV (@ndtv) February 22, 2026
اہل خانہ لاشیں گھر واپس لے آئے اور آخری رسومات کی تیاری شروع کر دی، تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تدفین کا عمل رکوا دیا۔ بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں بہنوں نے مبینہ طور پر کوئی زہریلا مادہ استعمال کیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی میں ہولناک سانحہ: بیٹے نے ماں، باپ اور بھائی کو قتل کر ڈالا
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے اب تک کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد گاؤں اور اہل خانہ میں شدید صدمہ اور افسوس کی فضا قائم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت جودھپور خودکشی شادی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت جودھپور کے مطابق اہل خانہ کے بعد
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.