گوادر کے قریب نایاب بوہیڈ گٹارفش پکڑی گئی، ماہرین کا فوری تحفظ کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب سمندر سے نایاب اور خطرے سے دوچار سمندری مخلوق بوہیڈ گٹارفش پکڑے جانے کی اطلاع نے ماہرینِ ماحولیات میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
عالمی فطری حیات کے ادارے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ فار نیچر نے اس نایاب مچھلی کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ نسل پہلے ہی عالمی سطح پر معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار ہے۔
ادارے کے مطابق یہ مچھلی تقریباً تیس میٹر گہرے پانی سے پکڑی گئی جس کی لمبائی ایک سو چالیس سینٹی میٹر سے زائد اور وزن پینسٹھ کلوگرام سے زیادہ بتایا گیا ہے، اس نوع کی عالمی آبادی میں تقریباً اسی فیصد کمی واقع ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ ضرورت سے زیادہ شکار اور غیر قانونی ماہی گیری ہے۔ اگرچہ عالمی سطح پر اس مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے مگر اس کے باوجود غیر قانونی شکار کے باعث اس کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ماہرین حیاتیات کے مطابق اس نسل کی افزائشِ نسل کی رفتار بہت سست ہے کیونکہ مادہ مچھلی ایک وقت میں بہت کم بچے دیتی ہے، جس کے باعث اس کی آبادی قدرتی طور پر تیزی سے بحال نہیں ہو پاتی۔ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بھی اس کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو سمندری ماحولیاتی توازن کے لیے خطرے کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو