پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جہاں ناراض اراکین اور دیگر میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بانی چئیرمین عمران خان رہائی تحریک پر مشاورت کے لیے بلایا تھا اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخی ہوئی کیونکہ ناراض ارکان نے سخت تقریریں کیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر کے بعد ناراض ارکان کا سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور ناراض ارکان کے سخت جملوں پر وزیراعلیٰ ناراض ہوگئے اور ناراض ارکان نے تحریک سے قبل کنونشن بلانے اور ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے حلف لینے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ناراض ارکان کے سخت رویے کی وجہ سے اجلاس میں ماحول تلخ ہوگیا جبکہ ناراض ارکان اجلاس سے چلے گئے، ناراض ارکان کے تحفظات پر وزیراعلیٰ نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی فضل الہٰی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 5 اگست کا جلسہ کچھ روز بعد کیا جائے پہلے ورکرز کنونشن بلایا جائے اور جس طرح سینیٹ الیکشن میں حلف لیا گیا اسی طرح تحریک کے لیے حلف لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بار تحریک زور پکڑے، جلسہ خیبرپختونخوا میں نہیں پنجاب میں ہونا چاہیے تاکہ حکومت پر دباؤ آئے۔

فضل الہٰی نے کہا کہ ہماری تجاویز کو نہیں سنا گیا، ہم نے بانی چیرمین کی رہائی کے لیے فیصلہ رکن تحریک چلانی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی ناراض ارکان سخت جملوں

پڑھیں:

پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی

سٹی 42 : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے جلسے کی تیاریوں کے لیے تمام پارلیمانی اراکین کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، پانچ اگست کا جلسہ سیمی فائنل اور فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے پانچ اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کر کے پشاور موٹروے کے قریب کھلے میدان میں منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر 2025 سے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کیے اور افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل کی خواہاں تھی، مخالفین نے مثبت کوششوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔ 

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے ملاقات کی کوشش کی، ایک تقریب میں چیف جسٹس کے سامنے عمران خان سے ملاقات کا مؤقف پیش کیا، بطور وزیراعلیٰ اپنی جماعت کے قائد سے ملاقات میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے فیصلے عمران خان کے وژن کے مطابق کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ 

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

ہم میں سے کسی کی ذاتی سیاسی حیثیت نہیں، عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا، عمران خان کو ملنے والا مینڈیٹ مسترد کرنا ساڑھے چار کروڑ عوام کی توہین ہے، وفاق خیبرپختونخوا کی منتخب حکومت کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فیملی، بہنوں اور ذاتی ڈاکٹروں کو ملاقات اور بہترین علاج کی سہولت دی جائے، عمران خان قوم کا اثاثہ اور ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔ 

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہم پر فوجی تنصیبات پر حملوں کے الزامات لگائے گئے، نو مئی کی غیرجانبدار تحقیقات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ عمران خان کا مؤقف ہے “فوج بھی میری، ملک بھی میرا”، تمام بیانیوں میں مخالفین کو شکست دینے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے۔ اب پرامن احتجاج ہی آخری آئینی راستہ ہے، آئین ہر شہری کو اس کا حق دیتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا 5 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل، وزیراعلیٰ نے جلسے کو ’فیصلہ کن‘ قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی نے پانچ اگست جلسے کا مقام تبدیل کردیا
  • پیپلز پارٹی کا کل مینار پاکستان جلسہ لٹک گیا، انتظامیہ نے اجازت نہیں دی
  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • 100 روپے کا موبائل لوڈ کروانے پر اصل بیلنس کتنا ملتا ہے؟ ٹیکس کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر