کراچی ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں پاکستان کی بلند ترین عمارت برج قائد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، 82 منزلہ دو ٹاور تعمیر کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایچ اے گالف کلب کراچی میں برج قائد کے نام سے 82 منزلہ دو ٹاور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی، بڑی تعداد میں بلڈر اینڈ ڈیولپرز بھی موجود تھے۔

انتظامیہ نے تقریب میں بتایا گیا کہ برج قائد کل چھ ایکڑ رقبے پر تعمیر ہوں گے جبکہ پاکستان کے بلند ترین ٹاورز کی تعمیر کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان سے منظوری بھی لی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی بریگیڈئیر کاشف نعیم نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کے معاشی انجن کو چلانے میں کردار ادا کرنے کے لیے سب جمع ہیں، یہ منصوبہ طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سے بی ایس ڈیویلپرز کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس قسم کے منصوبے پاکستان کے روشن مستقبل کے عکاس ہیں۔ یہ ائیکونک ٹاورز تعمیری صنعت میں نئے باب کا آغاز اور گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ پروجیکٹ ڈی ایچ اے میں کاروباری مواقعوں کو بڑھانے میں موثر کردار جبکہ رہائشی اور کمرشل سرگرمیوں میں تیزی کا سبب بنیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے سٹی رہائشی اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے محفوظ ماحول فراہم کررہا ہے، ملک کے بلڈرز اور ڈیویلپرز کو یہاں آنے اور سرمایہ کاری  کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ اے سٹی میں شوکت خانم کینسر اور ڈاؤ اسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے، پاکستان خصوصاً کراچی میں جدید طرز تعمیر کو متعارف کرانا ڈی ایچ اے کا بنیادی مقصد ہے۔

اے بی ایس ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سبئیل اکرام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کی سب سے بڑی عمارت مجھ سے تعمیر کروانا تھی اس لئے اس شہر سے تعلق بنوایا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پر توکل صرف میرے ساتھ ہے جبکہ میں خود زیرو ہوں، پہلے بھی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرکے لوگوں کو دئیے ہیں۔ ڈاکٹر سبئیل نے کہا کہ میں انجینئر اور والد ڈاکٹر جبکہ ہمارا کاروباری پس منظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2015 سے کاروبار کا آغاز کیا اور محض نیک نیتی ساتھ تھی، 20 ہزار سے زائد ممبران کو ہماری کمپنی ڈیل کررہی ہے اور ایک بھی متاثرہ نہیں ہے۔ ہمارا ہدف کلئیر ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہےْ

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں وژن دیا کہ ایسا کاروبار کرنا ہے کہ ملک کو اس کا فائدہ ہو جبکہ ہم چاہتے ہیں یہ منصوبے پاکستان کو دنیا کے ساتھ جوڑںے کا سبب بنیں، ٹاورز کی تعمیر سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی ایچ اے سٹی پاکستان کے کراچی میں نے کہا کہ کی تعمیر انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور ہمسایہ ملک دہشتگرد عناصر کو وسائل فراہم کر رہا ہے، ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت اسے دوبارہ فروغ دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے پاکستان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ صوبے کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر وفاق کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کیا۔

اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے درمیان طویل فاصلے ہونے کے باعث ترقیاتی وسائل کی ضرورت نسبتاً زیادہ ہے، قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا، جبکہ دیگر تینوں صوبوں نے بھی بلوچستان کا بھرپور ساتھ دیا، جو کسی احسان کے بجائے بھائی چارے کی مثال ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو 150 ارب روپے فراہم کیے، جبکہ نواز شریف کے دور حکومت میں بھی صوبے کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبے اور وسائل مختص کیے گئے، پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز جاری کیے ہیں۔

تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ کسانوں کے لیے 75 ارب روپے کے منصوبے میں وفاق نے 50 ارب روپے کا حصہ ڈالا، کراچی سے چمن تک دورویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے، جس پر 300 ارب روپے لاگت آئے گی اور منصوبہ آئندہ دو برس میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم نے مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم اور ایک اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، 2018 میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور ان کارروائیوں میں بھارت کا کردار واضح ہے۔

وزیراعظم نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، جبکہ افغان حکومت دہشتگرد عناصر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور معرکۂ حق میں دشمن کو شکست فاش دی، خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

پشاور ؛ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی لڑکے کا قتل، مقدمہ درج

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں، تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو معاشی ترقی کی دوڑ میں آگے لے جایا جائے اور قومی خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی