2025-07-06@00:15:00 GMT
تلاش کی گنتی: 16214
«اسلام آباد کی ترقی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(صغیر چوہدری )بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سفارتی طورپر تنہائی کا شکار،شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا ، بھارت نے اپنی ہذیمت چھپانے کے لئے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا، ذرائع نے بتایا کہ پہلگام معاملے پر بھارت سفارتی طور پر بالکل تنہا نظر آیا اور کسی رکن ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا ، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تمام رکن ممالک نے مذمت کی جبکہ بھارت کا نقطہ نظر مختلف تھا شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیے سے واضح ہے کہ بھارت...
اسلامی نظریاتی کونسل کی زیر صدارت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء، محققین اور دانشوروں نے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، جس میں پاکستان کے موجودہ حالات اور بین الاقوامی تناظر کو سامنے رکھتے ہوئے ’پیغامِ پاکستان‘ کی روشنی میں ایک متفقہ ’ضابطۂ اخلاق‘ جاری کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج، محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان علماء کرام نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا کہ آئین پاکستان اور ملکی قوانین میں جو بنیادی انسانی حقوق دیے گئے ہیں، وہ تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، جان، مال، عزت اور بنیادی سہولیات کی مکمل ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ اس ضابطۂ اخلاق میں واضح کیا گیا ہے...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا,اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 26 جون ، 2025 کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی, وفاقی کابینہ نے ایران...
انسداد منشیات کے لیے جاری مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ اس مہم کے دوران 1011 مقدمات درج کیے گئے اور 1043 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری اس مہم میں متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 399 کلوگرام ہیروئن، 178 کلوگرام سے زائد چرس، 52 کلوگرام سے زائد آئس، 6 کلوگرام...
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ...
’رومانیائی زبان ‘کی پاکستان میں پہلی بار’’نمل‘‘اسلام آباد میں تدریس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی ’رومانیائی زبان ‘ کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(آر ایل آئی )اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے...
تاریخ کے اوراق میں کبھی کبھی ایسے لمحے نمودار ہوتے ہیں جوسطحی نگاہوں سے محض ملاقاتیں دکھائی دیتے ہیں،مگر بصیرت کی نگاہ میں وہ تاریخ کے دھارے بدلنے والے لمحے بن جاتے ہیں۔ دنیا ایک نئے عبوری دورسے گزررہی ہے۔روس و یوکرین کی جنگ کے شعلے ابھی ختم نہیں ہوئے کہ مشرقِ وسطی کابگڑتامنظرنامہ،ایک نیاسوالیہ نشان لیے سامنے آ گیا ہے۔ تہذیبوں کے تصادم کاپراناتصوراب محض تھیوری نہیں بلکہ حقیقت بن چکا ہے۔ایران اوراسرائیل کے مابین بڑھتی کشیدگی نے ایک ایسادھواں اٹھادیاہے جس کی لپٹیں خلیج فارس سے ہوتی ہوئی،واشنگٹن،تل ابیب، تہران،بیجنگ، ماسکو اورنئی دہلی تک پہنچ چکی ہیں۔ایران کاحیفہ اورتل ابیب پرحملہ،اس بات کی علامت ہے کہ مشرقِ وسطی کے جنگی افق پر اب صرف عسکری حملے نہیں بلکہ...
’’رومانی زبان‘‘کی پاکستان میں پہلی بار’’نمل‘‘اسلام آباد میں تدریس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی بار رومانی زبان کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(آر ایل آئی )اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف...
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی سفارت کاری کی فتح ہوئی جب کہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔ اس کے بعد بوکھلاہٹ میں بھارتی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں دستخط سے انکار کردیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا، رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی مؤقف کی حمایت سے انکار کر دیا۔ قبل ازیں بھارتی میڈیا نے بھی ملک کی سفارتی شکست کو تسلیم کیا تھا اور کہا تھا کہ اجلاس کے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، وزیر خزانہ نے فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دی۔ فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔ اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بجھوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے مالی بل 2025...
اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے نیب کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ کا اعلان تحریری حکم نامے میں کرنے کا عندیہ دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے روسٹرم پر رش سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو بیٹھ جانے کا کہا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، فیصل جاوید سمیت دیگر...
شنگھائی تعاون تنظیم کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پہلگام واقعے پربھارت کا موقف مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس کے اعلامیے میں نئی دہلی پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، جھنجلاہٹ کاشکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کیلیے منتیں کرتا رہا...
اسپیکر ایاز صادق کی زیر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں فنانس بل 2025 کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کر دی۔ فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔ اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بجھوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے مالی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک...
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) دینی مدرسہ کی مغوی معلمہ کو کچے کے علاقہ سے بازیاب کرالیاگیا،پولیس کے مطابق گاؤں111،سیون آر کی رہائشی 22سالہ فرح 39،بارہ ایل میں واقع ایک دینی مدرسہ میں پڑھاتی تھی جسے ڈیڑھ ماہ قبل بوریوالہ والا روڈ سے نامعلوم ملزموں نے اسوقت اغوا کرلیا جب وہ مدرسہ جانے کیلئے رکشا سے اتر کر پیدل جارہی تھی ، پولیس نے مغوی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ، تفتیشی ٹیم نے حاصل معلومات کی روشنی میں مغوی معلمہ کو کچا کے علاقہ سے برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردیاہے، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔\378
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیدیا۔ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم،...
حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جو سرکاری ملازم گرینڈ الائنس کی ہڑتال کی آڑ میں اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا، اسکے خلاف "کار سرکار میں مداخلت" اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو سختی سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری ہڑتال کے تناظر میں اپنے ماتحت تمام ملازمین کو فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کریں۔ جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے یا کسی بھی قسم کے سرکاری امور میں خلل ڈالنے کی اجازت...
بیجنگ: بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ ایس سی او کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر تلملا گئے، اعلامیہ پر دستخط سے انکار کر دیا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے کیونکہ اس میں پہلگام واقعہ کا ذکر نہیں، بھارت اس سے پہلے برکس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط سے بھی انکار کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے جو بھارت کے لیے ناقابل قبول ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر...
ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی شناخت دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔ مریم نواز کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کاجائزہ لیا اس کے علاوہ قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں...
اس موقع پر ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں میں ایران کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ اور اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات پشاور، شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات...
ایم ایس ایم کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ "ہمارے تعلیمی ادارے صرف ڈگری تقسیم کرنے والے ادارے بن کر رہ گئے ہیں، جبکہ طلبہ کی شخصی، فکری اور اخلاقی تربیت کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔"انہوں نے بتایا کہ ایم ایس ایم اس خلا کو پُر کرنے کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں فکری نشستیں، تربیتی ورکشاپس، مطالعہ کی محافل، اور سیرت و اخلاقیات پر مبنی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے کہا ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نوجوانوں کو علم، کردار، قیادت اور قومی خدمت کے جامع پیغام سے روشناس کرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔ یہ بات جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔

تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتارکرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے اوراجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور فنانس بل بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے اور وفاقی کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔
ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں احتجاج ختم کردیا۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اسمبلی چوک میں ڈسپیریٹی الائونس سمیت دیگر مطالبات کے لئے دھرنا دیا جو کہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوں نے ریڈ زون کو جانے والی خیبر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی۔ صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ملازمین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ وفاق کی جانب سے جیسے ہی ڈسپریٹی الاؤنس کا اعلامیہ جاری کرتا ہے اس کے مطابق صوبہ بھی اعلان کردے گا۔ زلزلے کے جھٹکے،خوف وہراس پھیل گیا حکومتی یقین دہانی...
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد غلاف کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کر دیا گیا۔ نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں میں غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا ہے،پرانےکسوہ کے سنہری حصےکو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا جبکہ نئےکسوہ کی تبدیلی کی باضابطہ تقریب یکم محرم 1447 ہجری کے آغاز پر ہوئی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کسوہ فیکٹری میں 11 ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کیا گیا نیا غلاف مجموعی طور پر 1,415 کلوگرام وزنی ہے،نیا کسوہ سیاہ کڑھائی والے ریشم کے 47 ٹکڑوں پر مشتمل ہے،جس میں 24 قیراط سونےکے چڑھائے ہوئے چاندی کے دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے 68 قرآنی آیات کی...
اسلام آباد: رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے: کہ پاکستان میں پہلی بار رومانوی زبان کی کلاسز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)، اسلام آباد میں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ یہ اقدام رومانیہ کی وزارت تعلیم و تحقیق کے ماتحت ایک عوامی ادارے ’’رومانیہ لینگویج انسٹیٹیوٹ‘‘(RLI) اور پاکستان کی نمایاں اعلیٰ تعلیمی درسگاہ ’’نمل‘‘(NUML)کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ۔ نمل، عالمی زبانوں کی تدریس اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے وقف ایک اہم ادارہ ہے۔ معاہدے پر دستخط داایانا تھیوڈورا کوئبوس، ڈائریکٹر جنرل(IRL)، اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود...
نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت جولائی میں سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی اپنی...
پاکستان عالمی امن میں اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اگلے ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان آئندہ ماہ (جولائی) کے دوران سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان کی مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس کے تحت عالمی امن و سلامتی کے کئی اہم امور پر سلامتی کونسل کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ...
علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ ایران انقلاب اسلامی کے بعد کسی استعماری قوت کے سامنے نہیں جھکا، ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح نصیب ہوئی۔ ایران نے شیطان بزرگ کے منہ پر ایسا جوتا مارا کہ آج تک کسی نے اتنی جرات نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور شیعہ علماء کونسل کے ایک وفد نے ایران قونصلیٹ پشاور میں جنرل قونصلر علی بنفشہ خواہ سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین، مولانا کرامت علی حیدری اور مولانا باقر حسین شامل تھے۔ اس موقع پر ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے ایران اسرائیل اور امریکہ جنگ میں میں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی میں شدید بارش ہوئی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، فیصل آباد، سانگلہ ہل، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حجرہ شاہ مقیم، خوشاب، جوہرآباد اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بتایا گیا ہے کہ مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی، ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔(جاری ہے) ...
ایران کے وزیر مواصلات نے اعلان کیا کہ ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران عارضی بندش کے بعد دوبارہ معمول پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی چیف کمانڈر علی شادمانی دم توڑ گئے شہنوا نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و مواصلات ستار ہاشمی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جھڑپوں کے خاتمے اور جنگ بندی کے اعلان کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔ Internet access has returned to "normal" in #Iran, following restrictions during the #IsraelIranConflict. Communications Minister, Sattar Hashemi, apologized for the "imposed situation" during the 12-day war.https://t.co/qIhWQPusUJ #factchecking — IranWire (@IranWireEnglish) June 25, 2025...
سابقین، سینیئرز اور علمائے کرام کی مشاورت سے ضلع کوٹ ادو کے لیے چار رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ ورکنگ کمیٹی میں کاظم رضا جعفر، طاہر خورشید، مظہر اقبال اور سید مشتاق حسین شاہ شامل ہیں، اس موقع پر مولانا ملازم حسین گرمانی، مولانا صابر حسین جغلانی، ارسلان حسین گرمانی، دلشاد اکبر بخاری اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ہمراہ ضلع کوٹ ادوکا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا ثقلین نقوی، سید ندیم عباس کاظمی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی تھے۔ سابقین، سینیئرز اور علمائے کرام کی مشاورت سے ضلع کوٹ...
پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف ملک کی مالی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ عالمی معیشت میں پاکستان کی ایک نئی پہچان کے طور پر ابھرنے کا پیش خیمہ بھی ہے۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل شناخت کو نئے خطوط پر استوار کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان اب صرف صارف نہیں، بلکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فعال معمار بننے جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین کے درمیان پاکستان کی موجودگی اب پہلے سے کہیں زیادہ...

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی پر جشن فتح مبین و یوم تشکر، کیک بھی کاٹا گیا
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی...
انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی نہ صرف ایران کی عسکری قوت اور حکیمانہ حکمت عملی کا مظہر ہے، بلکہ پوری امتِ مسلمہ کیلئے فخر، استقامت اور امید کا نشان بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت، افواج اور بیدار ملت کو اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں حاصل ہونے والی شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی خامنہ ای اور بیدار ملت کو غاصب اسرائیل، امریکہ اور عالمی استکبار کے ساتھ حالیہ جنگ میں حاصل...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور معاشرے میں بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو محرم الحرام کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور، وزراء نثار انصر ابدالی، چوہدری اظہر صادق، چیف سیکرٹری خوشحال خان، سیکرٹری سروسز ظفر محمود خان، انسپکٹر جنرل پولیس رانا عبدالجبار، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے چوہدری محمد فرید، کمشنر مظفرآباد...
پاکستان آئندہ ماہ جولائی 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت یہ صدارت ہر ماہ باری باری رکن ممالک کو دی جاتی ہے، اور جولائی کا مہینہ پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے جولائی کے لیے سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران عالمی امن و سلامتی کو...
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی تھی۔
فائل فوٹو پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں ہونے والی پیش رفت اور اقوام متحدہ کی امن مشنز کے ذریعے سلامتی کونسل کے مقاصد کے فروغ میں ان کے کردار پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے رکن ممالک کے درمیان مضبوط عزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی...
پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، بجٹ کی منظوری کو عمران خان کو مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کے حکم کی پابند ہے اور عمران خان کا ہر فیصلہ پارٹی قائدین کے لیے انتہائی قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے عمران خان کی ہدایت پر اُن سے ملاقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا ہے اور امید ہے ملاقات جلد کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ملاقات کے بعد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ میں ممکنہ رد و بدل...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60 تحاریک پیش کردیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارتوں اور ڈویژنز کے مالیاتی بجٹ کی منظوری اور کٹوتی کی تحاریک کا عمل شروع ہوا۔ اجلاس میں خزانہ ڈویژن کے 14 مطالبات زر منظوری کیے لیے پیش کیے گئے جب کہ اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60تحاریک پیش کیں۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ کٹوتی کی تحریکوں کا مقصد یہ ہے کہ ہم پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے۔ انہوں نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی زیادہ کر دی ہے، یہ عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے بدھ کوآئندہ مالی سال کے لیے 34 کھرب 50 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا، رواں سال کے لیے 156.069 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی بھی منظوری دیدی گئی۔ منظور شدہ بجٹ کا مجموعی حجم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ ہے۔بدھ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فنانس بل پیش کیا گیا، اراکین نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فنانس بل کی منظوری پر ایوان کو مبارک باد پیش کی۔فنانس بل میں پارلیمنٹ و اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، جج ٹریبونل اراکین کی سرکاری خدمات کو سیلز ٹیکس سے مستثنا قرار دیا گیا ہے۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور اسپیشل اکنامک زون کو سروسز ٹیکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک بھر میں منشیات کی روک تھام، حکومت کی طبی و تعلیمی سرگرمیوں کی عوامی نگرانی اور معاشرتی اصلاح کی دیگر سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اصلاح معاشرہ کے اہداف کے حصول کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح تک عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ منصورہ میں ملک بھر کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ عوامی کمیٹیاں سرکاری محکموں، پولیس کے کاموں میں مداخلت کے بجائے تعاون کے جذبے کے تحت کام کریں گی اور محکموں میں کسی بھی خرابی کو پرامن عوامی ذرائع سے اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آکلینڈ (اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان کردیا۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گی۔ صوفی ڈیوائن 152 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں، ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں برانز میڈل جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے صوفی ڈیوائن کی قیادت میں گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ صوفی ڈیوائن 7 ہزار 421 انٹرنیشنل رنز بناچکی ہیں جہاں ون ڈے میں انہوں نے 8 سنچریاں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک سنچری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلے جاری حکومتی کوششوں کو دھچکا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی کلبوں کو سہولیات دینے کی بجائے پیسے بنانا شروع کر دیے، وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی سے ہاکی کلبوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈنے اسلام آباد کے رجسٹرڈہاکی کلبوں کیلئے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کے چارجز میں تقریبا تین سو فیصد اضافہ کرتے ہوئے پندرہ سو روپے سے بڑھا کر 5700روپے ایک دن کا کردیا ہے ،جس پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ ہاکی کلبوں نے وفاقی وزیر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر رانا ثنا اللہ اور وفاقی سیکریٹری وزارت...
اسلامی تاریخ کا نیا سال محرم الحرام سے شروع ہوتا، یوں رواں اسلامی سال 1446ھ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور نیا اسلامی سال شروع ہوا چاہتا ہے۔ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے یعنی محرم الحرام سے ہجری سال کا آغاز اور ذی الحجہ پر ہجری سال کا اختتام ہوتا ہے۔ یہ ماہ مقدس ان چارمہینوں میں سے ایک ہے جنھیں حرمت والے مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کو حضور اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کا مہینہ قرار دیا ہے۔ یوں تو سارے ہی دن اور مہینے اللہ تعالیٰ کے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کرنے سے اس کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔ ماہِ محرم کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے میں مخصوص پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مخصوص پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کردیے گئے ہیں۔ مذکورہ حوالے سے دونوں ممالک کا معاہدہ طے پاگیا۔ جس کے لیے پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ جبکہ مذکورہ ممالک میں 12 سال کے طویل وقفے...
وفاقی دارالحکومت میں ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جانے والے جناح اسکوائر منصوبے نے پہلی ہی مون سون بارش میں اپنی اصل “حقیقت” دکھا دی۔ سرینا چوک کے سامنے 84 روز میں تعمیر ہونے والی سڑک بارش برداشت نہ کرسکی اور زمین میں دھنس گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور اربوں روپے کے اس منصوبے کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ چار ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کا کچھ روز قبل شاندار افتتاح کیا گیا تھا اور اس منصوبے کو وفاقی حکومت کی “ترقیاتی کارکردگی” کا نمونہ قرار دیا گیا۔ تاہم، مون سون کے پہلے ہی اسپیل میں جی فائیو اور آبپارہ کی طرف جانے والا لوپ بارش برداشت نہ کر سکا اور زمین میں...
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے منگل کی شب ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کو شناخت کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے بوڑھی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر اسے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ اب اس خاتون کی شناخت 60 سالہ رقیہ کے نام سے ہوئی جس کی تصدیق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہیڈ آفیسر (ایس ایچ او) صدر الدین میرانی نے کردی ہے۔ انہوں نے ایکسپرس کو بتایا کہ متقولہ کی لواحقین نے شناخت کردی ہے وہ ناظم آباد کی رہائشی تھی۔ لواحقین کے مطابق...
دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دوغلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔ دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، جوہری تنازع ہوسکتا تھا، پاکستان بھارت میں جنگ بندی کیلئے متعدد فون کالز کیے، کہا تجارت کرو۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں محسوس کیے جانے والے درجنوں ہلکے زلزلے دراصل لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہیں جو کہ زیر زمین ٹیکٹونک پلیٹوں کے تناؤ کے قدرتی اخراج کی عکاسی کرتے ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھبرانے کے بجائے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز نے یکم جون سے اب تک کراچی میں ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 شدت کے 57 مائیکرو زلزلے ریکارڈ کیے ہیں، جن کی گہرائی تقریباً 70 کلومیٹر تک تھی، اسی وجہ سے ان کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔ ان زلزلوں کا مرکز لانڈھی فالٹ لائن...
کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کو تحمل، برداشت اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ اس مقدس مہینے میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے سکردو میں جید علماء کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور رواداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کو تحمل، برداشت اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی...
اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے اس اہم مسئلے کو اُٹھایا اور اراکین کو قائل کیا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ایوان نے گلگت بلتستان پولیس کے ڈیلی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے اس اہم مسئلے کو اُٹھایا اور اراکین کو قائل کیا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے مناسب مالی مراعات کا ہونا ضروری ہے۔ ایوان نے متفقہ طور پر اس مطالبے کو تسلیم...
بدھ کے روز بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صدر کی شرارت سے گزشتہ سال 4 ارب کے فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبے کم ہو گئے اور رواں سال انہوں نے شکایت کی کہ گلگت بلتستان میں بجٹ درست طریقے سے استعمال نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بجٹ کم ملا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صدر کی شرارت سے گزشتہ سال 4 ارب کے فیڈرل پی ایس ڈی پی منصوبے کم ہو گئے اور رواں سال انہوں نے شکایت کی کہ گلگت بلتستان میں بجٹ درست طریقے سے استعمال...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے فنانس ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اجلاس کے دوران کابینہ کو نئے فنانس بل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے، جس کے بعد کابینہ اس بل کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام حسین (ع) کسی ایک فرقے یا قوم کے نہیں بلکہ تمام انسانوں کے رہبر و نجات دہندہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسہ جامعۃ المصطفی خاتم النبیین جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت پیغام کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر عالم اسلام، غیور ایرانی قوم، فلسطینی عوام اور غزہ کے مظلومین کو صبر، استقامت اور ایمان کی بدولت حاصل ہونے والی تاریخی فتح پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ سندھ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نظیر حسین جعفری، نائب صدر استاد خادم...
وزیر اعظم نے ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز جلد نصب کرنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا سردار اویس خان لغاری، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، نیشنل کوارڈینیٹر پاور ٹاسک فورس لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سردار اویس خان لغاری، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، نیشنل کوارڈینیٹر پاور ٹاسک فورس لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور اس سے ہونے والے فائدے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو بجلی کے شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم پر جاری اصلاحات اور منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عنقریب بجلی کی پیداوار کیلئے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، نرخ مزید کم ہونگے، وزیراعظماسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ... وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نقصان کرنے والی جنکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی، کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور اس سے ہونے والے فائدے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات سے عوام کو ریلیف اور صنعتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں مسائل اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے بڑے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے اسمارٹ میٹرز کی ملک گیر تنصیب، خسارے میں چلنے والی پاور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام جیسے اہم فیصلے کیے ہیں۔اہم اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، نیشنل کوآرڈینیٹر پاور ٹاسک فورس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جس میں ملک کے توانائی ڈھانچے میں جاری اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کے شعبے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کو بجلی شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم کے حوالے سے جاری اصلاحات اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی صارفین کے لیے میٹر ریڈنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، میٹر ریڈرز کا کردار ختم؟ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فرسودہ اور نقصان میں چلنے والے جینکوز کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس سے قومی خزانے کو 9.05 بلین روپے کی...
کراچی: نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر نے کہا ہے کہ کراچی میں غیرمعمولی تعداد کے زلزلے فالٹ کے اندر ٹیکٹونک تناؤ(پلیٹوں کی حرکت) کے قدرتی اخراج کی عکاسی کررہے ہیں، لانڈھی فالٹ لائن کا فعال ہونا ان زلزلوں کی اصل وجہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق اسلام آباد اور کراچی نے شہر کے علاقوں میں محسوس کیے جانے والے حالیہ مائیکرو زلزلوں کی حالیہ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی ہے، یکم جون سے محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما سینٹر نے کراچی میں کم شدت کے حامل 57 زلزلے ریکارڈ کیے ہیں، یہ زلزلے ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 کے درمیانی شدت کے حامل تھے، لانڈھی فالٹ لائن کا فعال ہونا ان زلزلوں کی اصل وجہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں نقصان کا باعث بننے والی جینکوز کی نیلامی اور ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹر کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء سردار اویس خان لغاری، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، نیشنل کوارڈینیٹر پاور ٹاسک فورس لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے شبعے میں جاری اصلاحات اور اس سے ہونے والے فائدے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم...
بیجنگ :چین کی وزارت قومی سلامتی کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک چینی زبان میں ویڈیو جاری کی، جس میں چینی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی آئی اے کے اس اقدام کو عالمی سطح پر انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔بد ھ کے روزچینی میڈیا نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں، چینی قومی سلامتی اداروں کی مضبوط کارروائیوں اور عوام کے فعال تعاون کی بدولت، چین میں سی آئی اے کا جاسوسی نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے۔ انٹیلی جنس امور کسی بھی ملک کا ایک اہم ہتھیار ہیں، جس کے اپنے مخصوص اصول اور پیشہ...
اپنے بیان میں بلوچستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ ملازمین پر تشدد اور خواتین ملازمین کو زخمی کرنا اور گرفتاریاں بدترین آمریت ہے۔ حکومت ملازمین کے مسائل کو گفت و شنید سے حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کوئٹہ پولیس کی جانب سے ملازمین گرینڈ الائنس کی پرامن ریلی اور احتجاج پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے متعدد ملازمین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ملازمین کے مسائل کو گفت و شنید سے حل کرے۔ ملازمین پر تشدد اور خواتین ملازمین کو زخمی کرنے اور گرفتاریاں بدترین آمریت...

ایس سی او کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں اور وزرائے دفاع کے اجلاس میں سلامتی سے متعلق امور پر غور
بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریوں کا بیسواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔اسی روز چین کے نائب صدر ہان چینگ نے اجلاس میں شریک غیر ملکی وفود کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ہان چینگ نے کہا کہ افراتفری کی دنیا میں چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مل کردیرپا سلامتی کے لیے کثیرالجہتی نظام کو برقرار رکھنے، ،باہمی مفادات کے لیے قانون کی حکمرانی پر ثابت قدم رہنے، مشترکہ حکمرانی کےلیے مساوات اور یکجہتی کو جاری رکھنے ،صلاحیتوں کی بہتری کے لیے تعاون کو گہرا کرنے میں کام کرتا رہے گا اور امن و امان کے تحفظ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کردارکوبروئے کار لایا جائےگا۔ غیرملکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ کرلیا ہے، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے، ایران اپنے معاملات سفارتی ذریعے سے حل کرے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہاکہ ہم ایران سے دوبارہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایران اسرائیل کی جنگ میں ایرانی ایٹمی تنصیبات کی انسپیکشن کا نظام متاثر ہوا ہے، ایران کے پاس تکنیکی مہارت اور صنعتی صلاحیت موجود ہے۔رافیل روسی کاکہنا تھا کہ ایران کے پاس مسئلے کا حل ہے ، ایران کو چاہیے کہ سفارتی ذریعے سے اپنے رابطے بحال کرکےدنیا میں اپنا...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ کہ خاتون چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملازمہ کا رکھا گیا ملازم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، شہناز...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کےلیے بڑا قدم اٹھالیا۔اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی بینک کے ساتھ آسان شرائط پر قرض اسکیم کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی ملازمین کےلیے آسان شرائط پر قرض کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ قرض اسکیم سے کم آمدنی والے ملازمین کےلیے اپنا گھر بنانا یا خریدنا آسان ہوجائے گا۔اس اقدام پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور عملے نے اسپیکر ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘ انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی...
ابوظہبی: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔ پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے...
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو ، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی استحکام میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ۔ بلاول بھٹو اور جین میریٹ کے درمیان بھارتی جارحیت کے بعد لندن کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول بھٹو کے دورہ برطانیہ کو سراہا۔ وائٹ ہاؤس نے فردو پر اسرائیلی اٹامک انرجی کمیشن کی رپورٹ شئیر کر دی بلاول بھٹو زرداری اور...
مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور جمعرات تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر جمعرات سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردوغبار وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر،...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے منعقدہ امتحانات و انٹرویوز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی جناب افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں پلاننگ آفیسر کی آسامی پر مجید اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔ سرکاری ملازمین کا احتجاج ؛ چیرنگ کراس ٹریفک کے لیے بند محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ و میونسپل آفیسر کی 14 آسامیوں پر سے 13 پر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد شہزاد، محمد وسف جلال، محمد جنید مقبول، اور احسن ملک شامل...

ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا
ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں سزاوں کیخلاف اپیل میں مقدمے کی پیروی کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر کا تقرر کر دیا ہے، چیئرمین نیب کی...
ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانیکی ہدایات کردی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان اور چین سے درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے امریکا سے ٹیرف مذاکرات کیدوران ٹیکس اور ڈیوٹیز میں تبدیلی کی مخالفت کی تھی۔امریکا نے پاکستان کے درآمدی ٹیکسزکی بنیاد پرپاکستانی مصنوعات پرٹیرف میں اضافہ کیاتھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء ) دبئی میں نئے اسلامی سال کی عام تعطیل پر مفت پارکنگ کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ 27 جون بروز جمعہ ہجری سال نو کی تعطیل کے موقع پر دبئی بھر میں ملٹی لیول پارکنگ ٹرمینلز کے علاوہ تمام پبلک پارکنگ زونز مفت ہوں گے، پارکنگ کی باقاعدہ فیس 28 جون بروز ہفتہ سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔(جاری ہے) بتایا گیا ہے کہ دبئی میٹرو 27 جون بروز جمعہ صبح 5 بجے سے اگلے دن 28 جون صبح 1 بجے تک چلے گی اور دبئی ٹرام 27 جون کی صبح 6 بجے...
ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز دی ہیگ(سب نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ترک صدر طیب اردوان کی ملاقات ہوئی ہے، ترک صدارتی دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماں کی ملاقات نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی کوششوں سے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، اور غزہ بحران کے خاتمے اور یوکرین مسئلے پر مکالمے پر...

قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان
قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ، ممبر فنانس، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال، اے ڈی بی کے نمائندگان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ملازمین اور اسلام آباد کے...
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیل میں مقدمے کی پیروی کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر کا تقرر کر دیا ہے، چیئرمین نیب کی منظوری سے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کی بطور اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں...

صدر زرداری سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات،باضابطہ پی پی پی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔(جاری ہے) اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور،گورنر...
علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کر دی تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں اس وقت پیش ہوگئے جب وہاں کسی دوسرے کیس کی سماعت ہو رہی تھی، وزیراعلی کے ہمراہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل بھی تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے روسٹرم پر آ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی پہلی بار ملاقات کا امکان ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ وزرائے دفاع اجلاس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان ممکنہ طور پر ملاقات کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟ اجلاس کی میزبانی چین کے وزیر دفاع ایڈمرل دونگ جون کررہے ہیں، اس موقع پر مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں سیکیورٹی تناؤ کے تناظر میں عالمی توجہ اس اجلاس پر مرکوز ہے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف...
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز ابوظہبی(سب نیوز)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی)...
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج شور شرابا کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون سازی ہم نے کی ہے ان کے بارے میں بات کی جاتی، معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں کی بات کی گئی، بجٹ کا قائمہ کمیٹیوں سے کیا تعلق ہے، قائمہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کے لیے بالکل قائم نہیں کی گئیں، قائمہ کمیٹی کے پاس قائمہ پولیس تفتیش کا اختیار بھی نہیں ہے۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔(جاری ہے) بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔