2025-11-04@05:53:58 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 11581				 
                «حسن نوریان نے کہا»:
(نئی خبر)
	(  ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔  فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس   ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو...
	ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی ہے۔ مجھے اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، جسے وہ اسرائیل سے امریکا واپسی پر اس معاملے کو غور سے دیکھیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ...
	اسلام آباد+ کراچی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔  فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور  استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ دہشتگردی سے جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالاجا سکتا۔  توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے استعمال سے روکے گی۔  صدر پاکستان نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں اور پاکستان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان گٹھ...
	افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی‘ صدر مملکت
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ اور پاک افغان سرحد کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کے درمیان امن و تعاون کی فضا کے سراسر منافی ہیں۔  وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات  ترجمان کے مطابق پاکستان نے حقِ دفاع...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر اور مؤثر جواب دیا جائے گا، طالبان حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات، جو پاک افغان سرحد کو...
	—فائل فوٹوز مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرانے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈاپور کل کے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچے ہیں۔انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئےخیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آگئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختون خوا کو اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھیجا، بانیٔ پی ٹی آئی اور اپنی پارٹی کا وفادار ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے نامزد...
	گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور افغانستان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔کراچی سے اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی کا جواب حکمت اور قوت سے دیا گیا۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
	دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں بیان کی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشترکہ مقصد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ذمہ داریوں سے پہلو تہی کرنے کے بجائے طالبان حکومت وعدے پورا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت بے بنیاد دعوؤں سے بری نہیں ہوسکتی۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں افغان عبوری وزیرِ خارجہ کے بیانات اور اشاروں کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغان وزیر کے بیانات افغانستان میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی سے توجہ ہٹانے کی...
	وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اُنہوں نے...
	اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، بانی پی ٹی آئی کے بھاشن سے فرق نہیں پڑے گا، رانا ثنا اللہ
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا۔ بانی پی ٹی آئی اپنا بھاشن دیتے رہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ پروگرام "سماء ڈیبیٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کوبھارت کی مکمل تائید اور سپورٹ حاصل ہے، جب تک دہشتگردوں کا قلع قمع نہ ہویہ جنگ جاری رہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ کوئی صوبہ یا وزیراعلیٰ کسی ملک سے براہ راست بات نہیں کرسکتا، ان کو افغانستان سے بات چیت کی اجازت نہیں دی جائے گی، سہیل آفریدی سے خیبرپختونخوا کی صورتحال نہیں سنبھالی جائےگی، علی امین گنڈاپور کو اسلیے ہٹایاگیا کیونکہ وہ پارٹی کی توقعات پوری نہیں کرسکے۔...
	—فائل فوٹو اہلِ پاکستان نے افغان طالبان کی جارحیت کے بعد افواجِ پاکستان کو جوابی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پاکستانی شہریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ہماری فوج کی مانند طاقتور اور بہادر فوج کہیں نہیں ہے، ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے 50 سال تک افغانیوں کو اپنے دل میں جگہ دی، جب ان پر برا وقت آیا تھا تو یہ پاکستان میں آ کر آباد ہوئے۔پاکستانی شہریوں نے کہا ہے کہ افغان ہمارے ساتھ کھڑے تھے، مگر اب ہمارے خلاف لڑ رہے ہیں، اگر یہ لوگ سمجھنے کو تیار نہ ہوں تو اس سے زیادہ سخت جواب...
	پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی ایران کی بنیادی حمایت کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی تائید نہ سمجھا جائے۔ عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''مسٹر ٹرمپ مختلف انداز میں اپنی پسندیدہ پوزیشنز کا اظہار کرتے ہیں، لیکن یہ زیادہ تر ہمارے نظریاتی اصولوں سے متصادم ہوتی ہیں۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے امن منصوبے کی حمایت صرف تشدد کے خاتمے کے مقصد کے تحت کی گئی ہے، تاہم فلسطینی علاقوں میں امن کے لیے کوئی حقیقت پسندانہ امکان نظر نہیں آتا۔ عراقچی نے کہا،...
	وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں اور دیگر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن 30 اپریل ہے، جس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آج سے اگر کوئی شخص کسی غیر قانونی طور پر مقیم فرد کو کرائے پر دکان، مکان یا کوئی بھی جگہ دے گا، تو وہ بھی برابر کا ذمہ دار سمجھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ انہوں نے کہا کہ افغان شہری گزشتہ 40 برس سے پاکستان کے مہمان ہیں، پاکستان نے ہمیشہ ان کی خدمت کی...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہراشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی ہوئی، پاک افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی...
	افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان نے لہو گرما دینے والے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ  ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ پاک فوج کے جوان نے کہا کہ ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں.پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں اور ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، پاک فوج کے جوانوں کو پاکستان کی غیور عوام کا سلام۔ وطن کی مٹی کی  حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں۔پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا. پاکستان کے...
	مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ نے کہا کہ امت شاہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ 1951ء سے 2011ء تک مسلمانوں کی آبادی میں صرف 4.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ کے متنازع بیان پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دراندازی کی وجہ سے مسلم آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین اور کانگریس نے اس بیان پر سوال اٹھایا ہے۔ مجلس اتحاد المسلین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے امت شاہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا تو کانگریس نے کہا کہ ان کی پارٹی گذشتہ 11 برسوں سے برسراقتدار ہے تو وہ کس پر الزام لگا...
	وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین— فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں نامزد وزیرِ اعلیٰ کامیاب نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی اراکین اگر آزاد ہیں تو ایسے عناصر سے گریز کریں۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ افغانستان کو بار بار سمجھایا کہ دہشت گردوں، فتنہ الخوارج کو روکیں مگر نہیں روکا گیا،  ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ختم کرنے کا کہا مگر افغان حکومت عمل نہ کر سکی۔رانا تنویر نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزام کے تحت حملہ کیا، ہم ثبوتوں کے ساتھ کارروائی کر رہے ہیں، بھارتی پراکسیز بھی بہت جلد ناکام ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا...
	افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی، صدر مملکت
	صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جموں و کشمیر پر کسی بھی متنازعہ یا گمراہ کن مؤقف کو پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، بھارت کی جانب سے کشمیر سے متعلق ہر غیر قانونی دعویٰ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ صدرِ مملکت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت نے مقبوضہ جموں و کشمیر...
	آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ توثیق اقدامات سے ختم...
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور اور موثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل...
	اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف زرداری نے افغانستان کی جانب سے حالیہ جارحیت اور پاکستان مخالف سرگرمیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے افغان قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے فی الفور مؤثر اقدامات کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ فتنۃ الخوارج  اور فتنۃ الہندوستان  اس خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں،  دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، اس کا بوجھ کسی ایک ملک پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے بارہا اس گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا ہے جو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے...
	غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پچھلے معاہدوں کے انجام کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا بھی خیال نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گی، اس لیے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم پچھلے معاہدوں کے انجام کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا بھی خیال نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے...
	  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں، ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پاک افغان سرحد کے قریب بلااشتعال حملے کے جواب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کامیابی سے نشانہ بنانے پر پاک افواج کو خراج تحسین جبکہ جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں،ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہباز شریف نے...
	ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ انصار اللہ کے سیاسی ونگ کے ایک رکن حزام الاسد نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو ہم حملے بند کر دیں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر تل ابیب اس...
	ایک بیان میں متحدہ ترجمان نے کہا کہ پچھلے سترہ برسوں سے یہ گورکھ دھندہ اپنے عروج پر چل رہا ہے، جعلی اکثریت کا ڈھونگ رچنے کے لئے بوگس ڈومیسائل پر غیر مقامیوں کی بھرمار اور شہری اِداروں پر ان کی یلغار نے عروس البلاد شہر کو لاقانونیت اور جرائم کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی کے تاجر و صنعت کار برادری کو بھتے کی پرچیاں ملنے کو سندھ حکومت کے سترہ سالوں کی گورننس کے منہ پر طمانچے کے مترادف قرار دے دیا۔ بہادر آباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں ترجمان متحدہ نے کہا کہ اربوں روپے محصول اور کھربوں روپے سرکاری سرپرستی میں چلنے والے کارِ خیر 'سسٹم'...
	افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام...
	 انور عباس :وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔  پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش رفت پر گہری تشویش ہے، طالبان نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی، طالبان حکومت نے پاک افغان سرحد پر سنگین اشتعال انگیزی کی۔  اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا جواب افغانستان سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند عناصر کو بے اثر کرنے کے لیے ہے، ہمارا دفاعی ردعمل امن پسند ہے، پاکستان اپنے ردعمل میں افغان شہریوں کی جان بچانے کے لیے احتیاط برت رہا ہے ہیں۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت...
	  کراچی:   پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں کی ترقی، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی وفد کے دیگر اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔ یادداشتوں کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی...
	ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاک فوج کو دلیری، عزم اور حکمت کے ساتھ مؤثر جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا   وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک مقدس امانت ہیں اور اُن کی حفاظت ہر پاکستانی پر...
	سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگر کسی نے پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ کو چیلنج کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی اور برادرانہ تعلقات کی حمایت کی ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سرحدوں پر افغانستان کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو جس جراٗت، مہارت اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے...
	نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان کی سرحد پر کی جانے والی فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں، جن کا پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے عسکری ڈھانچے اور ان دہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں جو افغانستان کی سرزمین سے ’’فتنۂ خوارج‘‘ اور ’’فتنۂ ہند‘‘ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں کسی طور پر...
	 مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے تمام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم...
	 قبائلی عوام نے افغان جارحیت پر افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔غیور قبائلی عوام نے آڈیو پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، وطن کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے پورا کریں گے، پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا اب بھی سکھائیں گے۔قبائل نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہمارے ماتھے کا جھومر اور اس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان نے ایک طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اس کا آج یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔عمائدین نے دو ٹوک کہا کہ افغان مہمان بن کر آئیں گے تو سر پر بٹھائیں گے، دشمن اور حملہ...
	 افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل، کہا پاکستان اپنی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔ افغان سرزمین سے فتنۂ خوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے بھی ثابت شدہ حقیقت ہیں۔ پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کے گٹھ جوڑ سے پاکستان کے شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔ صدرِ مملکت نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان...
	پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا;وزیراعظم
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو بھرپور جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل کی بےباک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، پاک فوج نے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔  طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی...
	ہم نہ سوویت یونین ہیں نہ امریکا، نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں، طاہر اشرفی کا افغان وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارےملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔  پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں...
	فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاک فوج کو دلیری، عزم اور حکمت کے ساتھ مؤثر جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک مقدس امانت ہیں اور اُن کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے، افغان جارحیت کا جواب اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی...
	فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا اور ایک چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا ہے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کل کارروائی کی ہے یہ وقت کی ضرورت ہے کیوں کہ جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال ضرور تھا کہ ہم کب تک اپنے جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں گے۔انہوں نے...
	ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نوبیل امن انعام کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی نے ماضی میں ایسے افراد کو یہ انعام دیا جنہوں نے امن کے لیے کوئی نمایاں کام نہیں کیا، جس سے اس عالمی ایوارڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کی جانے والی "مخلصانہ کوششوں" کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ فیصلہ میرا کام نہیں کہ نوبیل انعام کسے ملے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض فیصلوں نے اس انعام کی اہمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسے لوگوں کو نوبیل انعام دیا گیا...
	چین نے اتوار کے روز امریکا پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے آن لائن بیان میں کہا، امریکی حکام کا حالیہ بیان دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ یکم نومبر سے چین پر اضافی محصولات نافذ کریں گے۔ ان کے بقول، یہ اقدام چین کی جانب...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی وضاحت محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے فوری طور پر جواب دے کر ثابت کیا کہ سرحدی جارحیت کا مؤثر اور بروقت ردعمل دیا جاتا ہے۔ ان کے بقول پاک افواج چوکس ہیں اور ہر خطرے کا منھ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔  موازنہ اور انتباہ وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ افغانستان کو بھی ہندوستان جیسا سخت اور...
	کرکٹ میں کسی ملک کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کرنا ایک تاریخی واقعہ ہوتا ہے، یہ معرکہ اس صورت میں زیادہ باوقعت ہو جاتا ہے اگر مقابل ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں چت کیا جائے۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آمد کے ساتھ ہی یہ سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ سنہ 1952 میں لکھنؤ میں اپنی تاریخ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے انڈیا کو زیر کر لیا تھا جبکہ انڈیا کو پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے سنہ 2004 تک انتظار کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے سنہ 1954 میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں اوول ٹیسٹ جیت کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ انڈیا نے انگلینڈ...
	حالیہ دورکے بچے ماضی میں پیدا ہونے والے بچوں سے بے انتہا مختلف اور الگ معلوم ہوتے ہیں۔ اسّی اور نوّے کی دہائی میں مولود ہوئے افراد جو ابھی اپنی جوانی کے دن گزار رہے ہیں یا پھر بڑھاپے کی جانب رواں دواں ہیں جب چھوٹے ہوا کرتے تھے تو بااحساس تھے اور شکرگزاری کا عنصر بھی اُن کی طبیعت میں نمایاں طور پر موجود تھا، اس کے برعکس موجودہ زمانے میں بچوں کے حوالے سے یہ دونوں خصوصیات بالکل ناپید ہوچکی ہیں۔ جب ہم اپنی کم عمری کے دن گزار رہے تھے، تب ہمارے لیے دنیا ایک حسین وادی کی حیثیت رکھتی تھی جب کہ اُن دنوں بچوں کو ایسی آسائشوں سے بھرپور زندگی میسر بھی نہیں تھی، جیسی...
	 تہران:  ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو تسلیم کرنے تجویز کو خیالی باتیں قرار دے کر یکسر مسترد کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو خیالی باتیں قرار دیا جس میں انہیں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی صورت ایک ایسی قابض حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا جو نسل کشی اور بچوں کے قتل میں ملوث ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل 4 مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے متعلق ابراہم ایکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اپنا منتخب وزیراعلیٰ لانے یا وہاں گورنر راج نافذ کروانے کی سازش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ایک غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرنے والا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں...
	تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو الزامات عائد کیے گئے تھے اُن کی کسی بنیاد نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ جامع حکمتِ عملی کے حق میں ہیں تاکہ آپریشن کے دوران معصوم افراد شہید نہ ہوں، اور ان کا مقصد دہشتگردوں کو زمین سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ حالیہ الزامات بے بنیاد ہیں اور ایسے بیانات سے مسئلے کا حل نہیں نکلے گا۔ پشاور میں پریس کانفرنس میں خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ صوبے کا مینڈیٹ فی الحال ان کی جماعت کے پاس ہے، مگر وفاقی حکومت اور بعض ادارے وزیراعلیٰ کے...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ بیانات اس بات کی واضح علامت ہیں کہ وہ دوبارہ کوئی خطرناک اقدام یا ایڈونچر کر سکتا ہے،ایک نجی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت جو ذلت برداشت کر چکا ہے، اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنے کے لیے کسی کارروائی پر اتر سکتا ہے، مگر اگر ایسا ہوا تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے افغانستان سے تعلقات کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ رشتے پہلے ہی خوشگوار نہیں تھے اور بعض اوقات افغانستان سے دہشت گردی کا’’ایکسپورٹ‘‘ ہو رہا ہے، جس سے تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
	 پشاور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیر (13 اکتوبر) کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں صوبائی وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اجلاس کا شیڈول اسپیکر صوبائی اسمبلی جاری کریں گے، وزیر اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کی منظوری دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا ہے، ٹوئٹ میں گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے اور گورنر ہاوس نے استعفے کی رسید بھی دی ہے۔ رہنما...
	وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کسی بھی صورت نہیں رکے گا، چاہے جتنے مرضی وزرائے اعلیٰ کیوں نہ بدل جائیں۔ فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں نادرا دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اور ملک کا نام پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اُس وقت اسرائیل کا نام لیا جب کئی لوگ اس کا ذکر کرنے سے گھبراتے تھے اور آج غزہ میں خوشی منائی جا رہی ہے...
	وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عام شہری اب 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنا سکتا ہے، ہم اپنی کارکردگی سے سیاست کرتے ہیں، ہمارے کام بولتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عام شہری صرف 10 منٹ میں شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے، ہم اپنی کارکردگی سے سیاست کرتے ہیں، ہمارے کام خود بولتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 سال میں اتنے ترقیاتی کام کسی حکومت نے نہیں کیے جتنے موجودہ حکومت کر رہی ہے، لاہور روڈ کی مرمت مکمل ہو چکی ہے جبکہ گرین...
	مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیئے قومی اتحاد اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دہشت گردی کے ہاتھوں کھو دیا، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف واضح اور جرأت مندانہ مؤقف اپنایا ہے،  کوئی ملک اپنے علاقے کو اپنے ہمسایوں کے خلاف تشدد کے لیے استعمال نہیں ہونے دے سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا،  افسوس کہ خیبر پختونخوا...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی جانب سے پہلے سے زیادہ طاقت سے جواب ملے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات پہلے بھی درست نہیں تھے اور اب بگڑنے کی سمت جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام وزیردفاع نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کا پاکستان میں برآمد ہونا تشویش ناک ہے اور اس فضا سے تعلقات میں مزید خرابی پیدا ہو سکتی ہے جو ملکی مفاد میں نہیں، ہمیں اچھے ہمسائے کے طور پر باوقار تعلقات قائم رکھنے چاہئیں۔...
	سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تمام پانچ بلڈنگز کے چالیس وارڈز میں آکسیجن کی فراہمی مرکزی طور پر کنٹرول ہوگی۔ ہر وارڈ کے باہر علیحدہ کنٹرول لاک نصب کیا گیا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال میں کسی ایک وارڈ کی سپلائی بند ہونے سے دیگر وارڈز متاثر نہ ہوں۔ یہ سندھ کا پہلا اسپتال ہے جہاں اس نوعیت کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر وقار مہدی، جاوید ناگوری اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری...
	قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس بار نسبتاً بہتر تیاری ہے، حالیہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا اب واپس آگئے ہیں، ہم اپنی میڈیکل ٹیم سے بات کریں گے، ہم وقت لے کر ان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری شان مسعود نے اپنی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا پِچ بنائے جس میں...
	نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025  سب نیوز  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوبیل امن انعام جیتنے ماریا کورینا ماچاڈو نے ان سے کہا کہ نوبیل انعام کے اصل حقدار تو آپ تھے۔ گزشتہ روز ناویجن نوبیل کمیٹی نے نوبیل امن ایوارڈ کے لیے وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کے نام کا اعلان کیا تھا، ماریا کورینا ماچاڈو کو وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ اور آزادی کے لیے خدمات پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس حوالے سے سوال...
	 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا۔  کوچ سلمان اقبال سے فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم کی خراب کارکردگی کے بعد جواب مانگا تھا۔ سلمان اقبال بٹ کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ 2021ء میں مجھے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کا کوچ اور مینٹور مقرر کیا تھا۔ انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نے 2021ء کے بعد متعدد انٹرنیشنل چیمپئن شپس جیتیں جن میں پیرس اولمپکس کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ جواب میں سلمان اقبال نے کہا ہے کہ 2022ء سے 2025ء تک ارشد ندیم نے 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، یہ تسلیم...
	 لاہور:  کاہنہ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔  چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر اسکے خاندان سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ درندہ صفت عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔
	 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے۔  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور ڈیجیٹل میڈیا شراکت داری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے صف اول کے کردار کی ستائش بھی کی گئی۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی سمت بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پوری دنیا کے امن کے لیے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے فیک نیوز کے خاتمے اور ڈیجیٹلائزیشن کے...
	فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 4 دن قبل استعفیٰ دے کر سبکدوش ہونے والے وزیراعظم سباستیان لیکورنیو کو دوبارہ اسی عہدے پر مقرر کر دیا۔ میکرون کے اس فیصلے نے نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی اتحادیوں کو بھی حیران کر دیا ہے جو ایک نئے چہرے کی آمد کے منتظر تھے تاکہ بجٹ بحران اور سیاسی جمود کا خاتمہ ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نئی کابینہ تشکیل دیدی، سیاسی بحران برقرار ایلیزے پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جمہوریہ کے صدر نے مسٹر سباستیان لیکورنیو کو وزیراعظم نامزد کیا ہے اور انہیں نئی حکومت تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ فرانس میں گزشتہ برس سے سیاسی بحران جاری ہے جب میکرون...
	 نئی دہلی: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے جمعہ کو ہندوستان کی سرکاری دورے کے دوران ایک پریس بریفنگ میں پاکستان کے خلاف سخت الفاظ میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی، جو پاکستان کے الزامات پر ایک واضح طنز سمجھا جا رہا ہے۔  متوقی نے پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پار فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “افغانوں کی ہمت کی آزمائش نہ کی جائے”۔ انہوں نے مزید کہا، “اگر کوئی ایسا کرنا چاہے تو سوویت یونین، امریکہ اور نیٹو سے پوچھ لے، تاکہ وہ بتا سکیں کہ افغانستان کے ساتھ ایسے کھیل کھیلنا اچھا نہیں ہے۔” یہ بیان...
	کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی
	 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے رات گئے تک ڈیوٹی پر موجود اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا۔  محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ “کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔” انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری اور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو کافی عرصے سے نوبل انعام برائے امن پر نظریں جمائے بیٹھے تھے، ایوارڈ وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو ملنے کے بعد پہلا ردعمل دے دیا ہے۔ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماریا کورینا ماچادو نے انہیں فون کر کے نوبل انعام ان کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ماریا کورینا ماچادو نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام منسوب کردیا ٹرمپ نے کہا کہ نوبل انعام جیتنے والی خاتون نے آج مجھے فون کیا اور کہا کہ میں یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں کیونکہ آپ ہی اس کے اصل حقدار ہیں۔ امریکی صدر نے مزاح میں کہا...
	  افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان میں ہوئے دھماکوں کو پاکستان کی غلطی قرار دے دیا ۔  اپنے دورہ بھارت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر خان متقی نے کہا کہ ان دھماکوں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔  ادھر افغان حکومت نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے قریب بم باری کی مذمت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں  افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا  کہ اس فیصلے سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں آسانی پیدا ہوگی۔ امیر خان متقی نے کہا کہ “ہم پاکستان اور بھارت دونوں سے درخواست...
	وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماشادو نے نوبیل امن انعام 2025 ملنے کے بعد بڑا بیان دیدیا جس پر امریکا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی جمہوری جدوجہد کی علامت بننے والی ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ملنے پر اپنے پہلے بیان سے دنیا کو چونکا دیا۔  اپنے بیان میں ماریا کورینا نے کہا کہ یہ انعام میں اپنے ملک کے بہادر عوام اور اُن دوستوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے ہماری آزادی کے خواب کو سہارا دیا جن میں صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ ماریا کورینا نے مزید کہا کہ وینزویلا کے عوام برسوں سے ظلم اور آمرانہ قوتوں کے خلاف برسرِپیکار ہیں، اور اس جدوجہد میں بین الاقوامی آوازوں...
	ماریا کورینا ماچاڈو کو امن انعام دیئے جانے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر دنیا بھر میں امن معاہدوں پر دستخط کرنے، جنگوں کے خاتمے اور جانیں بچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ نوبل کمیٹی قیام امن کی کوششوں کو مدنظر رکھنے کی بجائے سیاسی برتاؤ پر اتر آئی ہے، کمیٹی سیاست کو امن سے زیادہ اہم سمجھتی ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق ٹرمپ نے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ظاہر کرنے کے باوجود کہ وہ امن انعام حاصل کرنے کی کتنی توقع رکھتے ہیں اور بار بار دنیا میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے واہگہ بارڈر کھولنے کی باضابطہ درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوامی سطح پر معاشی روابط کو فروغ ملے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت دونوں سے درخواست کرتے ہیں کہ واہگہ بارڈر کو افغان تاجروں کے لیے کھول دیا جائے تاکہ تجارتی سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہو اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ ملے۔ انہوں نے  کہا کہ تجارت کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے کیونکہ تجارت عوام کے براہِ راست فائدے سے جڑی ہوئی...
	درخواسست گزاروں کا موقف ہے کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پہلے سپریم کورٹ کو یقین دلایا تھا کہ کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائیگا، لیکن دفعہ 370 پر فیصلے کے بعد بھی مودی حکومت نے اس سمت میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کا مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو جواب جمع کروانے کے لئے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے، یہ حکم جمعرات کو اس وقت آیا جب عدالت نے اس پر جاری سماعت میں مرکز کی درخواست پر غور کیا۔ سماعت کے دوران مودی حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے اس...
	اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین نے کہا کہ مکتب اہل تشیع نے ملک کی سالمیت اور بہتری کیلئے ہر میدان میں اپنا فریضہ سرانجام دیا ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی فلاح اور بہتری کے لئے باشعور اور ایماندار سیاسی قیادت کی ضرورت ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک ملک کے تمام بحرانوں کا نقصان عوام الناس نے اٹھایا ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کا خمیازہ غریب پاکستانیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ مکتب اہل تشیع نے ملک کی سالمیت اور بہتری کے لئے ہر میدان میں اپنا فریضہ سرانجام...
	جتھوں کی سیاست کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہا تھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔وزیر ممکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ...
	لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے: فائل فوٹو  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کو ایسے شخص کے فیصلے اور خواہش پر نہیں چھوڑ سکتے جو کے پی میں دہشتگردی واپس لانے کا اکیلا ذمے دار ہو۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوارجیوں کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں، آپ کہہ رہے ہیں ایسی...
	جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا، توشہ خانہ 2کیس میں بشریٰ بی بی نے بیان جمع کرادیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس ٹو میں 342 کا بیان جمع کرادیا ۔بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ  بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔ بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،  اسے دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ میں نے انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب...
	نوبیل امن انعام کے حالیہ اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس بات پر ردِعمل ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر یہ انعام نہیں دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور انسانی جانیں بچائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ترجمان نے نوبیل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں کئی اہم سفارتی اقدامات کیے گئے جنہوں نے مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے امکانات کو بڑھایا، تاہم نوبیل...
	جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں؛ڈی جی آئی ایس پی آر
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کررہا ہے اس کے پاس 3آپشن ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے بعد سوالات کے جوابات دیتے ہوئے احمد شریف چودھری نے کہاکہ آپشن1،سہولت کاری کرنے والا خارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے۔ آپشن2،دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ ملکر اس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔ اگر یہ دونوں کام نہیں کرنے تو خارجیوں کے سہولت کار ہوتے ہوئے ریاست کی طرف سے ایکشن کیلئے تیار رہیں ۔  وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر...
	فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بھتا خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں مارے گئے، جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ اہم معاملہ تھا اس لیا آج کی پریس کانفرنس میں شریک ہوا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کاروبار پھلے پھولے، ہمارا بزنس کمیونیٹی سے ہمیشہ تعاون رہا ہے، تاجروں سے مل کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں، کچھ تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، تاجروں کی شکایات کے...
	سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں کپل بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ 45 سال کے لگتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو نے کپل شرما کی جدوجہد اور ان کے مقامی تھیٹر سے ٹی وی کے بڑے اسٹیج تک پہنچنے کے سفر کو خوب سراہا اور کہا کہ کپل ایک ٹیلنٹڈ اور محنتی انسان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپل پہلے بھولر کی تھیٹر سوسائٹی میں صرف 100 روپے کے لیے پرفارم کرتے تھے، اور جب 2006 میں پہلی بار ٹی وی پر آئے تو ان کے سر پر بال کم...
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بیرونی دشمن طاقتیں ففتھ جنریشن وار کے ذریعے ہمیں کمزور کر رہی ہیں، فیصلہ سازوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے، ملک کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا، عمران خان کو رہا کرنا ہوگا اور عوام کو ان کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویزن کے صدر اور سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد غیر منتخب افراد کو ان پر مسلط کر دیا گیا ہے، جس کے باعث حالات روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں، اگر سیاسی حالات بہتر نہ...
	ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت...
	پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہائوس تبدیلی ہوچکی ہے ،یہ جمہوری عمل ہے جسے مکمل ہونا چاہیے ،ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔
	ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا، 3 بڑی ریٹنگ ایجنیسز نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیزچیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا، کہا کہ کابینہ نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ہمیں جیو پولیٹیکل صورتحال سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورچین سے ہمارے آہنی تعلقات ہیں۔ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کررہاہے۔  28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے  عالمی ریکارڈ قائم کر دیا    محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے...
	فائل فوٹو توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی نے بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کر کے اپنے پاس رکھا، انعام اللّٰہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، انعام اللّٰہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیرِاعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا، انعام اللّٰہ شاہ کو دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرض کریں انعام اللّٰہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا، فرض کریں مئی 2021ء میں اگر مجھے فائدہ دیا...
	توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا 342 کا بیان بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔ انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا۔ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا۔ انعام اللہ شاہ کو دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا۔ فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا۔ فرض کریں مئی 2021 میں اگر مجھے فائدہ دیا۔ پھرجولائی 2021 میں صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پر برطرف...
	 اسلام آباد:  توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدالت میں دیے گئے بیانات سامنے آ گئے۔ بانی چیئرمین پی ٹی  آئی کی جانب سے اپنے دفاع میں  عدالت میں دیے گئے 342  کے بیان  میں کہا گیا ہے کہ کیا 2018 میں توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحفے سے متعلق صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن لیا جاسکتا ؟۔ توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے، اس پر نیب کیس بنا ۔ بیان کے مطابق ایف آئی اے کے دائرہ  اختیار کے حوالے سے توشہ خانہ رولز مکمل خاموش ہیں۔ اسی بنیاد چوتھے جعلی توشہ خانہ کیس میں مجھے اور میری بیوی کو بری کرنا...
	اسلام آباد ہائی کورٹ میں روٹی، نان کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا تفصیلات کے مطابق سماعت میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد عباسی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمٰن پیش ہوئے۔ سجاد عباسی کا عدالت میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود تندور سیل اور جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔ اسٹیٹ کونسل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نانبائیوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس پر سجاد عباسی نے کہا کہ انتظامیہ نے نانبائیوں سے کوئی میٹنگ نہیں کی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اور عدالتی حکم...
	چینی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے "دو ریاستی حل" کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ نے آج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے گفتگو کے دوران چینی وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو جائے گی اور خطے میں کشیدگی کم ہو گی۔ الجزیرہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور مشرق وسطی میں استحکام کے حصول کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے...
	( ویب ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔  انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں، بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔  کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے...
	بھارت کے معروف موسیقار اسماعیل دربار نے حال ہی میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار سلمان خان کے درمیان پیدا ہونے والی دوری پر بات کرتے ہوئے ان کے اختلافات کی ممکنہ وجہ بیان کی ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اسماعیل دربار نے کہا کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اور سلمان کے تعلقات اُس وقت خراب ہوئے جب فلم دیوداس کے لیے شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’’جب مجھے کام کی ضرورت تھی تو بھنسالی نے مجھے فلم ’ہم دل دے چکے صنم دی‘، اور جب انہیں میری ضرورت تھی تو میں نے اپنا سب کام چھوڑ دیا۔ وہ میرے لیے انڈسٹری میں خدا کے برابر تھے۔‘‘...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں اپنے بیانات ریکارڈ کراتے ہوئے اس مقدمے کو سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں بلغاری جیولری سیٹ کی فروخت سے متعلق تمام الزامات کو جھوٹا اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دے دیا۔  خصوصی عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف کیس من گھڑت ہے اور اس کا مقصد انہیں سیاست سے نااہل قرار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ جیولری سیٹ مئی 2021...
	 ماسکو / دوشنبے(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی اور امن منصوبے کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ایک آزاد ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔  دوشنبے میں منعقدہ روس-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ “صدر ٹرمپ نے جو تجاویز پیش کی ہیں، روس نے انہیں فوری طور پر حمایت دی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ امن منصوبہ عملی جامہ پہن لے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عرب اور اسلامی دنیا میں بھی مثبت انداز میں قبول کیا گیا ہے، اور اس پر عمل درآمد خطے میں دیرپا...
	 حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔  نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکام کو امید ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے امریکا کے حالیہ دورے کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ (ایس ایل اے) حتمی شکل اختیار کر جائے گا، بشرطیکہ بیرونی اکاؤنٹ، سیلاب سے متعلقہ تصدیق شدہ نقصانات اور ان کے مالی ایڈجسٹمنٹس مرکزی اور صوبائی اکاؤنٹس میں متفقہ ہوں۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں دو ہفتے کی مصروفیات...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف جرأت مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہا کہ آج کی کامیابیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہیں نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے اورکزئی کے کامیاب آپریشن کو قومی عزم کی مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے تاریخ رقم کی۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید اور میجر طیب سمیت شہداء کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔ آصف زرداری نے واضح کیا کہ آج کی کامیابیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاس ہیں۔ ...
	مرکزی گواہ انعام اللہ شاہ قابل اعتماد نہیں،وہ جہانگیر ترین کا آلہ کار تھا؛عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت میں جمع کرایا بیان سامنے آ گیا
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکی جانب سےجمع کرائے گئے عدالتی جواب میں کہا گیا کہ بلغاری جیولری سیٹ قواعد کےمطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا،انعام اللہ شاہ کو کبھی نہیں کہا کہ صہیب عباسی سے کم قیمت لگوائے، انعام اللہ شاہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،اسے 2 جگہوں سے تنخواہیں لینے کی وجہ سے برطرف کیا۔ عمران خان نےکہا فرض کریں کہ انعام اللہ نےمجھے کم قیمت لگوا کر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا،تو 2 ماہ بعد اسے صرف 70 ہزار زائد...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) جمعہ کی صبح فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی منقطع ہو گئی، کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا اور ممکنہ سونامی کے خدشے کے باعث ساحلی علاقوں سے انخلا کرایا گیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چند گھنٹے بعد فلپائن، پلاؤ اور انڈونیشیا کے لیے جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی۔ ادارے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا، ''اب اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘ فلپائن کے جنوبی حصے میں جمعہ کی صبح سمندر کے اندر 7.5 شدت کے زلزلہ کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ انڈونیشیا کے...