2025-10-18@10:00:53 GMT
تلاش کی گنتی: 2244

«کابینہ کی تشکیل»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو ملک میں نئے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔
    — فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرلی گئی، گرفتار ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دورانِ سماعت ڈیوٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے ثنا یوسف قتل کیس کے مقدمے کا متن پڑھا گیا، جبکہ متعلقہ عدالت کے پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر  ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پراسیکیوٹرز پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ ثنا یوسف نے قاتل سے آخری...
    ماسکو  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے  روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور  وزیراعظم شہبازشریف کا صدرپیوٹن کے لیے خط بھی پہنچایا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو  وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیرخارجہ کو دو طرفہ تعاون وسیع کرنےکے عزم سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی،کنیکٹیویٹی اور تجارت پر بات چیت ہوئی۔معاون خصوصی طارق فاطمی کی جانب سے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظربھی پیش کیا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ  روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھےگی۔اعلامیےکے...
    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی مشن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو نے بغیر تحقیقات کے لگائے گئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ، بلاول نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کووزیراعظم شہبازشریف کا خط پیش کیا. پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی یکطرفہ فوجی اقدامات خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ بھارت کا رویہ ایٹمی خطے میں بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر آبی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، یو این سیکرٹری جنرل پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور سندھ طاس معاہدے...
    مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) مناسک حج کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، لاکھوں عازمینِ حج ظہر سے پہلے منیٰ پہنچیں گے۔ دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج جمعرات کی صبح تک منیٰ میں ہی قیام کریں گے اور عبادات میں مصروف رہیں گے، عازمین حج آج رہائش گاہ سے احرام باندھنے کے بعد 2 رکعت نفل ادا کر کے منیٰ روانہ ہوں گے۔ عازمین حج آج منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے، عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کے رکن اعظم وقوف کے لئے میدان عرفات روانہ ہوں گے، عازمین 9 ذوالحجہ کو حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے پھر حجاج کرام سورج غروب ہونے...
    نیویارک (اوصاف نیوز) ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔ ٹرمپ حکومت کی جانب سےایران کو ایک بار پھر دھمکی. ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویز پیش کرچکے ہیں، امریکی صدر روس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے۔دوسری جانب ایرانی صدر نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا، امریکی دباؤ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتا۔ میکسیکو :...
    فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے، بھارتی وزیر جاوید احمد خان کو فوجی حکام کا خط موصول رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی،بھارتی میڈیا رپورٹس بھارتی فوج نے کلکتہ کے تاریخی روڈ پر عید الاضحی کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے لہذا رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عیدالاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ بھارت میں ہر سال مسلم اجتماع کی منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی شہر کے ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عید الاضحی کی نماز کا اہتمام کرتی ہے، رواں برس بھی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 26 ویں اجلاس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس غور کیا گیا۔ عوام کو ریلیف کے لئے مریم نواز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کے حکم پر ٹیرف میں 30سے 40فیصد تک کمی ہوسکے گی۔ صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن)...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، اسٹیبلشمنٹ اور چیف کمشنر کو پٹواریوں کی اسامیوں کےلئے اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت میں پٹواریوں کی اسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اس کیس کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کی بات ہے، پٹواری آفس میں لوگ خوار ہوتے ہیں، کیوں نہ میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو عدالت میں بلا لوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 1981ء سے پٹواریوں کے رولز نہیں ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ پنجاب کے رولز کے تحت یہاں پٹواری...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر کی ملاقات،شہر اقتدار کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارے کی شاندار کارکردگی کو سراہا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے اردن کے سفیر ڈاکٹر ماعین اے ایم خیریسات نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اردن کے سفیر کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جسمیں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اردن کے سفیر نے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کیلئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس...
    جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے40 کروڑ گرانٹ کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سینئروزیرمریم اورنگ زیب،وزیر اطلاعات عظمی بخاری و دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فیز2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی،گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنےکی منظوری دی گئی،وزیراعلی مریم نواز سمیت کابینہ نے فوری منظوری دیدی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹرکی اوورہالنگ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی واقع پنجاب سینیئرسٹیزن ویلفیئر بل کی بھِی منظوری دی، اس کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں صحافی کالونی فیز ٹو کے لیے 40 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ رقم پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو اراضی کی خریداری کے لیے منتقل کی جائے گی نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے یہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد صحافیوں کے لیے رہائشی سہولیات کو بہتر بنانا ہے اجلاس میں دیگر کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے جن میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، سینئر سٹیزن ویلفیئر بل، الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن اور گرین ایریاز کی ترقیاتی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب  کابینہ نے صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظوردیدی، اراضی خریداری کیلئے گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کی جائےگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ نے صحافی کالونی فیزٹو کیلئے 40کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری دیدی،اراضی خریداری کیلئے گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کی جائےگی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا، وزیراعلیٰ سمیت کابینہ نے منظوری دیدی،کابینہ نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ ،چائلڈ پروٹیکشن پالیسی، سینئر سٹیزن ویلفیئر بل کی منظوری  بھی دیدی،اجلاس میں الیکٹرک وہیکلز رجسٹریشن اور گرین ایریاز ڈویلپمنٹ کی منظوری  بھی دی گئی۔ کراچی...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔ پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہو سکتا ہے۔ آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہو سکتا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 5 جون (جمعرات)  کو وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پی کے، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے۔ قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، کوشش ہے...
    آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ڈیجیٹل پیمنٹس کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز ہے، مالی سال 26-2025 میں نقد خریداری کی حوصلہ شکنی پر مبنی تجاویز فنانس بل کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ سے نقد تیل خریدنے پر 3 روپے تک اضافی وصولی کی تجویز زیر غور ہے، پیٹرول پمپس پر نقد کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کے اقدامات...
    اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ نے کہا کہ امام خمینیؒ نے استعماری قوتوں کیخلاف وحدت امت کیلئے ماہ ولادت رسول ربیع الاول میں ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا جس کے نتیجے میں ملت اسلامیہ میں امریکہ اسرائیل و استعماری استبدادی استکباری شیطانی قوتوں کیخلاف اسلامی ممالک میں وحدت و بیداری کی فضا پیدا ہوئی، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور شہدائے مقاومت کو کامیابی اور اسرائیل و امریکہ اور اس کے سہولت کاروں کو آج تک ذلت و رسوائی و بدترین شکست کا سامنا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر فلسطین کیلئے امام خمینیؒ کا کردار و خدمات...
    ضلعی انتظامیہ کیجانب سے قربانی کے جانوروں میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے سپرے، جانوروں کی سکریننگ اور صفائی کے خصوصی انتظامات سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی زیر نگرانی سب ڈویژن سریاب میں قائم ایسٹرن بائی پاس بکرا منڈی میں کانگو وائرس کی روک تھام اور جانوروں کی آمدورفت کے حوالے سے یومیہ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں آج بکرا منڈی میں بھیڑ 2126، بکری 2317، گائے 459 اور 46 بھینس، جبکہ مجموعی طور پر 4984 جانور لائے گئے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا...
      اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔ نیشنل اکنامک کونسل آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب...
    اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل(این ای سی) جمعرات کو آئندہ مالی سال کیلئے 3795 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی، پنجاب کیلئے آئندہ سال 1188 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے، آئندہ مالی سال سندھ کیلئے 887 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور ہوسکتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 5 جون (جمعرات)  کو وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے، قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ کیلئے خدوخال کی منظوری دی جائے گی۔...
    اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل نے ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ایکو سسٹم کی نگرانی اور ریگولیشن و مجوزہ قوانین کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے آن لائن شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی جبکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین، قانون و انصاف ڈویڑن کے سیکرٹری اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
    پی ڈی پی کی صدر نے زور دیا کہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی محض ایک انتظامی یا آبادیاتی مسئلہ نہیں بلکہ یہ تاریخی انصاف، مفاہمت اور کشمیر کے تکثیری مزاج کی بحالی کا معاملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لئے زمین کی الاٹمنٹ اور سیاسی نمائندگی کی حمایت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ہے۔ راج بھون میں منعقدہ یہ ملاقات محبوبہ مفتی کی ایل جی سنہا سے پہلی رسمی ملاقات ہے، جن کے خلاف وہ اکثر پالیسیوں پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں سمیت دیگر...
    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دوسرا وفد آج وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دو سرکاری وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا...
    پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحر تنصیبات کے تحفظ کے لئے طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کو جانچنا اور موثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی(این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط اروائیوں میں حصہ لیا۔ مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز...
    لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے عید الاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق پنجاب میں عید کی تعطیلات کے دوران عارضی طور پر نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، پارکس میں مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، اس سلسلے میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی جاچکی ہے تاکہ وہ یقینی بنائیں کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظتی معیار پر پورا اترتا ہو۔...
    ویب ڈیسک:طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت پر مبنی  AimNexus.ai  کیریئر ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔  یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہےجو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں،وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  اسلام آباد میں منعقدہونےوالی ایک خصوصی تقریب میں محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ AimNexus.ai ایک ذہین اور مکمل حل ہے جو طلبا اور ابتدائی کیریئر کے حامل افراد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لئے ٹیکس کی شرح میں مجوزہ کمی پر ایک بڑھتے ہوئے اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اگلے بجٹ میں 14.2 2 ٹریلین روپے کے ہدف کا حصول بجٹ سازوں کے لئے چیلنج ہوگا کیونکہ اگلے مالی سال کے ہدف کی بنیاد غیر مستحکم حالات پر رکھی جائے گی، خاص طور پر جبکہ 12.33 ٹریلین روپے کے کم کئے گئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے میں ٹیکس کی کمی بڑھ رہی ہے۔آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان جمعہ کی شب سخت بات...
    مرد اساتذہ ہوجائیں ہوشیار، جنسی ہراسگی کی شکایت پرثبوت فراہم کرنا اسٹوڈنٹس نہیں بلکہ ملزم ٹیچر کی ذمہ داری ہے ، وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی کا اہم فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسگی نے اپنے حکم نامہ میں قرار دیاہے کہ ایسے معاملات میں جہاں ایک طالب علم جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت درج کرواتا ہےتو ثبوت فراہم کرنے کی قانونی ذمہ داری استاد پرہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرے ۔ وفاقی محتسب محترمہ فوزیہ وقار نے اسلام آباد کی ایک وفاقی چارٹرڈ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے لیکچرر کی اپیل نمبر 143 مسترد کرتے ہوئے تحریری...
    لاہور ( نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاک بنگلا دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، انہوں نے بھی اعلیٰ معیار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح میں مجوزہ کمی پر ایک بڑھتے ہوئے اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تاہم، اگلے بجٹ میں 14.2 2 ٹریلین روپے کے ہدف کا حصول بجٹ سازوں کے لیے چیلنج ہوگا کیونکہ اگلے مالی سال کے ہدف کی بنیاد غیر مستحکم حالات پر رکھی جائے گی، خاص طور پر جبکہ 12.33 ٹریلین روپے کے کم کیے گئے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے میں ٹیکس کی کمی بڑھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان جمعہ کی شب سخت بات چیت ہوئی، اور فنڈ...
    اسلام آباد‘ کوئٹہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کو  جنگ میں شکست دی بلکہ اسے سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے ملکی معیشت کو استحکام ملا، پاکستان کی معاشی استحکام کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے، جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا اجرا کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی توجہ معیشت، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر...
    کرپشن، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر جے یو آئی کا عوامی مہم چلانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا میں کرپشن اقربا پروری، بدانتظامی، امن امان کی بگڑتی صورتحال پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عاملہ اراکین اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے شرکا نے مولانا فضل الرحمان کو صوبائی حکومت کی کرپشن، بدانتظامی، فنڈز کی نیلامی ، کوہستان سکینڈل بارے صورتحال سے آگاہ کیا، اجلاس میں اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد فیصلے کیے گئے۔کم عمر کی شادی بل اور مائنز اینڈ...
      اسلام آباد(صغیر چوہدری) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہیں، ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے۔ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرینگے۔ گورنر کے پی نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آبادسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)کےنومنتخب صدر ابوبکربن طلعت کی قیادت میں رسجا کے نومنتخب عہدداران سے گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے رسجا کے نومنتخب عہدداران کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ الیکٹورل سسٹم سے آنیوالے رسجا کے عہدیدران اپنا اہم کردار اداکریں گے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہے جن کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سب کو کردار ادا...
    نئے بجٹ کے اہم شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اس میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب، شمسی توانائی کے نظام میں توسیع، تعلیم، صحت، زراعت، اور صنعتی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25ء میں ہم نے کوئی نئی اسکیمیں شروع نہیں کیں کیونکہ ہماری ترجیح جاری منصوبوں کی تکمیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ تجاویز پر غور کیلئے ایک اعلی سطح کابینہ اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں منعقد کیا جس میں وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت کی ترقی، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے عزم...
    ویب ڈیسک: ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیرداخلہ کی زیرصدارت کاؤنٹرٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کےخلاف آپریشن تیز کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔  اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویری فکیشن کی سہولت فراہم کرے گا اور تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکیومنٹ سسٹم کو مکمل نافذ کرنا ہوگا۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  انہوں نے کہا کہ ملک سےغیرقانونی اسپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی وصوبائی اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے کولمبیا کی حکومت سے مایوسی کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کے کُل جماعتی سفارت کاری وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کولمبیا نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں سے تو دلی تعزیت کی لیکن بھارت میں ہلاک ہونے والوں سے ہم دردی نہیں دکھائی، اس پر انہیں سخت افسوس ہے۔ پاک بھارت جنگ کے دوران جب کسی بھی ملک نے بھارت کی حمایت نہیں کی تب نئی دہلی کو احساس ہوا کہ وہ پوری دنیا میں تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ اپنی...
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اورتحریک انصاف کے راہنما عمر ایوب کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے عمر ایوب کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں 4 جون 2025 کو ہوگی جس کیلئے رکن قومی اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار صادق نے ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے یہ ریفرنس سابق ایم این اے بابر نواز خان کی جانب سے دائر درخواست پر مبنی ہے، جو 2024 کے...
    مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہماری زمینوں کو ہتھیانے کیلئے قانون بنانے والے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں جس پر قانون بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہماری زمینوں کو ہتھیانے کیلئے قانون بنانے والے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں جس پر قانون بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، ہم ایک انچ زمین کسی کو نہیں دیں گے، زمینوں کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے، زمینوں کے ساتھ بڑا تماشہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گلتری کالونی شق تھنگ سکردو میں علمائے کرام، عمائدین اور نوجوانوں کے اجتماع سے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 مئی 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں کنٹریبیوٹری پراویڈنٹ فنڈ ٹرسٹ (C.P.Fund Trustd) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کی۔ اجلاس ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر محبوب عالم، ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آکاونٹس محمد عدنان، ورکرز یونین کے نمائندے حافظ محمد اسحاق و دیگرز نے شرکت کی۔(جاری ہے) مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کے لئےتین سال کی آسان اقساط پر موٹرسائیکل سکیم کی حتمی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور...
    ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا ایکس نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ائیر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کوالالمپور سے 315 مسافر لے کر کراچی پہنچی۔انتظامیہ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرملائیشیا ائیر لائن میں آنے والے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملائشین ائیر لائن کو واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا گیا، ائیر لائن کی کراچی سے کوالالمپور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
    تہران (اوصاف نیوز)سعودی عرب کے وزیرِ دفاع نے گزشتہ ماہ تہران میں ایرانی حکام کو ایک دوٹوک پیغام دکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ اسرائیل کیساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 89 سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کو یہ انتباہی پیغام لے کر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس بھیجا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل مذاکرات کیلئے زیادہ صبر نہیں رکھتے۔ شہزادہ خالد نے سینئر ایرانی حکام کے گروپ کو بتایا کہ ٹرمپ کی ٹیم جلد معاہدہ چاہے گی...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز) حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دیدی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون) عید کی تعطیلات رہیں گی۔ تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ شہر قائد میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و انکے شہید رفقاء کی یاد میں کانفرنس بعنوان ’’شہید آیت‌ اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے مسئول ڈاکٹر واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ...
    کراچی: ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔ ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
    شرجیل میمن نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عید کے موقع پر عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھائے، جو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کرایہ وصول کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے تمام افسران اور عملے کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیلڈ افسران کی جانب سے بروقت ردعمل نہ ملنے پر عوام ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے موبائل نمبر 03462522641 پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ سندھ کے...
    حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی عائد کر دی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں سیکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسلحہ صرف گاڑی کے اندر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ نوٹیفکیشن کی...
    صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا، وفاقی وزیر توانائی حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )کیمبرج کے امتحانی پرچے آﺅ ٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکا کو کیمبرج کے آﺅٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا سکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر...
    ہانگ کانگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 ) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ہانگ کانگ میں منعقدہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے مشرقی پڑوسی نے حال میں بلا اشتعال اور غیر منصفانہ فوجی جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارتی اقدام سے جنوبی ایشیا کا امن خطرات سے دو چار ہوا سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ جنوبی ایشیا میں تنازع کی بنیاد ہے، لہذا اس تنازع...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)حکومت نے ملک بھر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025کے فائنل کے لئے باآسانی کوالیفائی کرلیا،ان کے ساتھ یاسر سلطان نے بھی چیمپئن شپ کےفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے مقابلے ویڈیو شیئر کی،  کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر...
    اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کردیے ہیں البتہ مزید بات چیت جاری ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کے مشرق وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی نئی تجویز پر اسرائیل نے دستخط کر دیے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے تجویز پر کوئی جواب ابھی موصول نہیں ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو...
    صدر مملکت نے خيبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے خيبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) وزیر توانائی کا بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کا حیران کن دعوٰی، کہا 31فیصد انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کی گئی ہے اور1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی صارفین پر بوجھ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے، توانائی شعبے کو شفاف ،موثر بنانے کیلئے ڈسکوز میں ریگولیٹری قوانین کے مکمل نفاذ کی ضرورت ہے۔ جمعرات کے روز میڈیا سے کی گئی گفتگو کے دوران اویس لغاری نے اعلان کیا کہ کے الیکٹرک...
    اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر نے سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق  بجٹ 2025 اور 26 کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے کہاہے کہ  سولر پینلزکی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا،  سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ البتہ مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی جاری ہے، رواں سال اساتذہ کوری بیٹ کی مدمیں ریفنڈ دیا جائے گایا ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نےانکم...
    چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس، مختلف فیسوں اور چارجرز میں نظر ثانی کرکے نمایاں کمی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کا جائزہ، ٹریڈ کی تبدیلی، پلاٹس کے انضمام اور ذیلی...
    کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و انکے شہید رفقاء کی یاد میں کانفرنس بعنوان ’’شہید آیت‌ اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے مسئول ڈاکٹر واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سعید طالبی‌ نیا،...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،صدرآصف علی زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہورمیں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے...
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کا نیا سالانہ ترقیاتی پروگرام ایک وژنری پروگرام ہوگا جو اگلے چار برسوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ٹھوس بنیاد اور روڈ میپ بنیاد فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں یکساں ترقی ہماری ذمہ داری ہے اور نئے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں آخری اجلاس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک میں اراکین اور عہدیداران کی عدم شرکت پر چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر حاضر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق غیر حاضر اراکین اور عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنماؤں سے وضاحت طلب کی جائے گی جبکہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا بعض اراکین اور عہدیداران نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی کارروائیاں پارٹی میں مزید انتشار پیدا کر سکتی ہیں۔...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سر بلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین  کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہو۔ا دس مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1988ء کو رکھی گئی۔ 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ...
    اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان اور آئی ایم ایف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے زرمبادلہ کو زیر استعمال نہیں لائے گا۔ آئی ایم ایف کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام صوبے پراپرٹی پر ٹیکسیشن کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ کسی بھی پراپرٹی پر ٹیکس کرایہ کی بجائے ویلیو کی بنیاد پر لگے گا۔ صوبوں کے اندر ٹیکسوں کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے معلومات کے تبادلہ کا میکنزم بنایا جا رہا ہے اور صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس  کی وصولی کے حوالے سے بھی اعدادوشمار  حاصل کیے جائیں گے۔ ریونیو کے کسی بھی شارٹ فال کے...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فنڈ کو انسداد اسمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو...
    پارٹی رہنما کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے—فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا دن کل جمعرات مقرر ہے۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل و پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجھوتھا نے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، اعظم سواتی، قاضی انور، سمیع اللّٰہ خان اور نورالحق قادری  کے نام شامل ہیں۔ پارٹی رہنما کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
    اجلاس میں کہا گیا کہ قائدین کی رہائی اور لینڈ ریفارم ایکٹ کے حوالے سے احتجاجی تحریک کی حکمت عملی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار نوجوانوں عرفان آزاد اور منظر مایا کے مزید سات دن کے ریمانڈ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حکومت مظالم سے باز آئے اور نوجوانوں کو انتقام کا نشانہ بنانے اور انتشار کی طرف دھکیلنے سے باز رہے، جے آئی ٹی کے بعد مزید ریمانڈ کا مقصد نوجوان کارکنوں کو ذہنی و جسمانی ازیت دینا ہے، حکمران یاد رکھیں کہ انکو ایک ایک ظلم کا...
    —فائل فوٹو کراچی سے بے دخل کیے گئے غیر قانونی طور پر مقیم 52 افغان باشندوں کا قافلہ سکرنڈ پہنچ گیا۔نواب شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے مٹیاری پولیس سے افغانی قافلہ کو وصول کیا۔سکھیو منائیو کیمپ پر سکرنڈ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق افغان باشندوں کو کیمپ پر کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔
    پاور ڈویژن نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے بارے میں کے الیکٹرک کے لیے جاری فیصلے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ ایسے فیصلے آئندہ ملٹی ائیر ٹیرف دورانیہ میں سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتے، فیصلے کے وفاق کی سبسڈیز  یکساں ٹیرف نظام میں طویل مدتی اثرات آئیں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے جاری ملٹی ائیر ٹیرف کا جائزہ لے گا، پرانے جنریشن ٹیرف بارے فیصلہ پر نظرثانی نیپرا کی توجہ کی منتظر ہے، اس نظر ثانی فیصلے میں تاخیر سے پاور سیکٹر پر سنگین مالیاتی اثرات آرہے۔ وفاقی وزیر نے...
    آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کی سخت تجاویز میں عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سخت مالیاتی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں پرتعیش اشیا پر عائد سیلز ٹیکس کو 25 فیصد سے بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جب کہ ان اشیا کی فہرست میں مزید مصنوعات کو شامل...
    لاچین(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے پاکستان میں 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان  کر دیا۔ آذربائیجان کے صدر  الہام علیوف نے پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں ہیں،پاکستان اور ترکیہ کیساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں،تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے۔ سام آلٹمین کی نئی ڈیوائس فیصلہ کرے گی کہ آپ انسان ہیں یا نہیں صدر آذربائیجان نے کہاکہ ترکیہ اور پاکستان کیساتھ شعبہ سیاحت میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں،پاکستان ، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ...
    ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اربعین اور محرم کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کیلئے24 گھنٹے کھلا رہے گا،ملاقات میں زائرین کی سہولت و دیگرمسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاک ایران، عراقی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا فیصلہ ہوا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وعدہ کیا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے اور دستاویزی شعبے سے ہٹا کر دیگر طبقات پر منتقل کیا جائے گا اشارہ دیا کہ معیشت کو کیش لیس بنانے اور دستاویزی لین دین کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لازمی استعمال کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کی جانے والی پالیسی تجاویز پر بات چیت کیلئے کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز، اور صنعتی نمائندوں بشمول سیرامکس مینوفیکچررز اور اسٹیل پروڈیوسرز سے کئی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے...
    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو کئی بار کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا ہے کہ کینیڈا اگر امریکا کا حصہ بن جائے تو اسے " گولڈن ڈوم" دفاعی سسٹم مفت ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو انوکھی پیشکش کی ہے کہ اگر وہ امریکا کا حصہ بن جائے تو وہ ان کا تجویز کردہ جدید میزائل دفاعی سسٹم " گولڈن ڈوم " مفت حاصل کر سکتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ جو کئی بار کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں، نے اپنے...
    حکومت نے فیصلہ کیا کہ سرکاری اجلاس اب وادی کے سیاحتی مقامات پر بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار حکومت کا کابینہ اجلاس سرینگر یا جموں سے باہر، جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام کے کلب پارک میں منعقد کیا گیا۔ اس تاریخی اجلاس کی صدارت جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کی، جس میں تمام وزراء، محکموں کے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع اننت ناگ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، جب کہ پہلگام کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی حکمت عملی پر تفصیلی غور ہوا۔ وزیراعلٰی نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری کا باضابطہ عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہاردلچسپی کی درخواستوں کے لیے اشتہارجاری کیا تھا، جس کے لئے آخری تاریخ 3 جون مقرر کی گئی تھی جو اب بڑھا دی گئی ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائےگا، پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس...
    جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے بلاول کی قیادت میں پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکا کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، وفد کی واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں...
    اپنے ایک بیان میں سعودی شاہی رژیم نے "خصوصی ویزا" کے بغیر حرمین شریفین میں داخل ہونیوالوں کیلئے انواع و اقسام کی مالی و غیر مالی سزاؤں کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ حجاز شریف میں موجود سعودی شاہی رژیم نے آج اپنے ایک بیان میں "حج کے قوانین" پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے "متعدد تعزیری سزاؤں" کا اعلان کیا ہے کہ جن کا قبل ازیں بھی اعلان کیا گیا تھا، اور تاکید کی ہے کہ حج بیت اللہ الحرام کی انجام دہی کے دوران "سعودی قوانین" کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکمل قانونی تقاضوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے اظہاردلچسپی جمع کرانےکی آخری تاریخ 19جون تک بڑھادی گئی۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی آئی کی خریداری کے لیے آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے، اظہار دلچسپی کی تاریخ جو پہلے 3 جون تھی اب اسے عید کی وجہ سے 19 جون کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نجکاری کی دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلا م آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات کر دی گئی، قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں، احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، سیکورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور...
    نجی ٹور آپریٹرز نے 67 ہزار عازمین کی حج سے محرومی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے نجی ٹور آپریٹرز پر غلط الزامات لگائے گئے۔ نجی ٹورآپریٹرز کے رہنماؤں ثنا اللہ جمال خان ترکئی سمیت دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جب حج پالیسی منظور کی تو نجی ٹورآپریٹرز کو 2 ماہ درخواستیں نہ لینے دی گئی، ہمیں سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 لاکھ ڈالر سے زائد سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت نہیں تھی، ہماری رقوم وقت کم ہونے کی وجہ سے بروقت پوری منتقل...
    وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نگرانی کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ نظام ملک بھر میں گنے کی پیداوار اور حاصل شدہ مقدار کا درست انداز میں پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے قابل بھروسہ اور بروقت ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ...
    ڈی جی، پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہواؤں کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات کی وجہ سے ہوئے، جو غیر معیاری طریقے سے نصب کیے گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ کھلے ڈھانچوں یا چھتوں پر لگائے گئے پینلز جب حفاظتی اقدامات کے بغیر لگائے جائیں تو وہ آندھی میں پولز سے گر کر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور راہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے...
    دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کی ذہنی صحت کی معاونت کے لیے ٹک ٹاک نے ہر عمر کے صارفین کے لیے مائنڈ فلنیس یعنی ذہنی سکون کی مشقیں مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے ایک نیا ان-ایپ گائیڈڈ میڈیٹیشن فیچر متعارف کرا دیا۔ یہ فیچر آپ کی ٹِک ٹاک ایپ کی زبان کی سیٹنگ کے مطابق اردو اور انگریزی دونوں میں دستیاب ہے۔ ذہنی صحت کی تعلیم  کوفروغ دینے کی غرض سے پلیٹ فارم نے 2.3 ملین ڈالر مالیت کے عالمی فنڈ کا بھی اعلان کیا ہے جو دنیا بھر میں قابل اعتماد تنظیموں کی معاونت کرتا ہے۔ صارف خواہ اسکول کے معاملات سے نبرد آزما نوعمر طالب علم ہو یا روزمرہ کے دباؤ کا سامنا کرنے والا بالغ فرد،...
    پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہواوں کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام کی ترمیم مزید غور کیلئے وزارت قانون کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین محمود بشیر ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں رکن علی محمد خان نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں بلکہ انسانوں کا بنایا ہوا قانون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اختیارات عوام تک منتقل ہوں۔ وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے، ہم گلیاں نالیاں بنانا نہیں چاہتے لیکن اس لئے بنانی پڑتی ہیں کیونکہ بلدیاتی نظام نہیں ہے۔ چیئر مین کمیٹی نے کہا بلدیاتی نظام ضروری تھا...
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک پر احتجاج  کیا، جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر رہنما شریک تھے۔پولیس نے مظاہرین کو خیبر روڈ پر ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔پولیس کی شیلنگ سے منتشر ہونے...
    امریکی سرپرستی میں صہیونی اسرائیل کی بدترین جارحیت و دہشتگردی، غزہ تباہ حالی کا شکار، حماس قیادتوں کی مسلسل شہادتیں، مسلم حکمرانوں و عرب بادشاہتوں کی مسئلہ فلسطین سے خیانت اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تعلقات و بڑھتی ہوئی قربتیں، مزاحمتی تحریک مشکلات کا شکار، محور مقاومت کا مضبوط گڑھ شام کا ہاتھ سے چلے جانا، موجودہ جولانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، لبنانی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ، ایران کو مذاکرات کی میز پر لے آنا، کیا پھر بھی اسرائیل کی نابودی کیلئے فعال محور مقاومت آگے بڑھے گا؟ اسرائیل نابود اور مقبوضہ فلسطین آزاد ہوگا؟ کیسے؟ امید کیا ہے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ...