2025-12-01@22:52:32 GMT
تلاش کی گنتی: 57265

«ائر لائن»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ تھانہ سنگجانی میں درج آزادی مارچ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد مقدمہ کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر...
     چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے 19 افسران اور ملازمین کی خدمات باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ہوں گے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے رجسٹرار آئینی عدالت کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار عباس زیدی کی خدمات آئینی عدالت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ خط کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار ارشاد حسین، شاہد حبیب انصاری اور غلام رضا کی خدمات بھی آئینی عدالت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں کورٹ ایسوسی ایٹ کاشف ضیا کو بھی آئینی عدالت میں تعینات کردیا گیا ہے۔ مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی ہے جب کہ  فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کو جھوٹی یا گمراہ کن خبروں کے لائسنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس رویے نے نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ قومی سلامتی کے معاملات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس روش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر پھیلنے والی بدنیتی پر مبنی معلومات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔ان کا...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر ملک کے سب سے جدید ’’ویدر آن دی وے‘‘ الرٹ سسٹم کی تنصیب کی جائے گی۔ ویدر والیز اور ون نیٹ ورک کے درمیان یہ نمایاں شراکت علاقائی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے جو ایک بڑے سفری راستے پر ہائپر لوکل موسمی اطلاعات فراہم کرے گی ،یہ سسٹم مسافروں کو درست، حقیقی وقت میں موسمی معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ شاہراہ پر زیادہ محفوظ اور باخبر فیصلے کر سکیں۔ ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں 14 خودکار موسمی اسٹیشنز، 5 مخصوص ایئر کوالٹی سینسرز، 4 وژیبیلٹی سینسرز، سیٹیلائٹ ڈیٹا، اور موسم کی پیشگوئیاں شامل ہیں۔ یہ ڈیٹا ایک ڈسیژن سپورٹ انجن کے ذریعے پروسیس...
    ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کو دھاندلی ایکٹ میں تبدیل کردیا ہے، کیونکہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ختم کرکے پورے لاہور کو ٹاؤن کا درجہ دے دیا گیا ہے، جو قابل قبول نہیں۔ ضیاء الدین انصاری نے مزید کہا کہ فارم 47 کی حکومت میئر اور سٹی ناظم کے ٹائٹل سے بھی خوفزدہ ہے کہ کہیں عوام میں سے حقیقی لیڈر شپ نہ سامنے آ جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پنجاب حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کردیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 7 دسمبر کو ہونیوالے احتجاج کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب جس مین ہول میں بچہ گرا، وہ سیوریج نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا۔انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مگر بدقسمتی سے اس واقعے کو رات ہی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے کہ کس نے مشینری سے متعلق پابندی لگائی اور اگر کوئی ذمہ دار ثابت ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔Webان کا کہنا تھا کہ...
    ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ محمد یار ولانہ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ضلعی عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں 9 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گی، تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، تعطیلات کے دوران ارجنٹ و دیگر مقرر کردہ مقدمات کی سماعتیں ہوں گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    —فائل فوٹو لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
    — تصویر بشکریہ رپورٹر جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے بل کو مسترد کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج (پیر کو) اسٹاف کلب جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر غفران عالم، سیکریٹری ڈاکٹر معروف بن رؤف، آئی بی ایس ایس کے پروفیسر شاہ حسن، اور دیگر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بل کو ختم کر کے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں تمام ڈونرز، کراچی یونیورسٹی سنڈیکیٹ، سینیٹ، وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیویشن کمیٹی شامل ہیں سے مشاورت کرے۔ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا ایک ایسا حل نکالا جائے جس...
    اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں اسلام ٹائمز۔ کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان الیکشن 2026ء کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت اسسٹنٹ کمشنر سکردو اور روندو نے شرکت کی۔ اجلاس میں ووٹر فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز کے قیام سمیت مختلف انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بلتستان ڈویژن نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جائیں،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز (منگل) کو طلب کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے، موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔  سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی...
    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح  اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے۔  پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند و سموگ پڑنے کا امکان ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں دھند میں بتدریج اضافہ متوقع۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں دھند/سموگ چھائی رہی۔ سکردومنفی11،لہہ منفی 09، گلگت منفی 07، قالات منفی 06،کوئٹہ، دیر، گوپس منفی04 اور استورمیں منفی03 ڈگری...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی ہے۔ گزشتہ رات 11 بجے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے تین سالہ ابراہیم کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، رات بھر ریسکیو آپریشن کے باوجود بچہ نہیں مل سکا تھا، مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن معطل کردیا گیا۔ کچھ دیر قبل سرکاری سطح پر ہیوی مشینری جائے حادثہ پر پہنچی تھی جبکہ احتجاج کے باعث بند ہونے والی یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مین ہول میں پانی...
    کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔...
    انجمن اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے خلاف بدھ کو یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کے ادارے آئی سی سی بی ایس کو علیحدہ کرکے خودمختار حیثیت دینے کے خلاف اپنا لائحہ عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف بدھ کو جامعہ کراچی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر اساتذہ کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا جبکہ جمعرات کو یونیورسٹی کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیموں کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے بلایا جائے گا۔ آئی سی سی بی ایس کو دو نجی افراد نادرہ پنجوانی اور عزیز ابراہیم جمال کے حوالے...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں...
    کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کیخلاف  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ اور واقعے کا مقدمہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ایکسیئن اور میئر کراچی کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب کیخلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں 80 ہزار سے زائد گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمینز کو ایک سال میں دیے...
     فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں دو برس بعد تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوگیا ہے، جہاں اسلامک یونیورسٹی آف غزہ نے بمباری سے متاثرہ عمارتوں میں دوبارہ بالمشافہ کلاسز شروع کر دی ہیں۔جنگ کے دوران یونیورسٹی کو بھاری نقصان پہنچا تھا، کئی عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو گئی تھیں، تاہم اب مرمت شدہ اور جزوی طور پر کھلے ٹوٹے پھوٹے کمروں میں شعبۂ طب اور ہیلتھ سائنس کے طلبہ واپس آگئے ہیں۔گزشتہ دو سال کے دوران تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں اور آن لائن کلاسز بھی نقل مکانی، بجلی کی عدم دستیابی اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کے باعث تقریباً ناممکن رہیں۔ اس عرصے میں غزہ کا پورا تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا۔ فلسطینی حکام کے مطابق...
     ویب ڈیسک :دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔ سابق ایف آر پشاور میں شادی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سیکرٹریز کو قواعد کی سخت پابندی کا حکم دیدیا گیا۔ مراسلے کے مطابق کم عمرشادی کی رجسٹریشن سے قبل نادرا رجسٹریشن فارم، اسکول سرٹیفکیٹ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی ہے۔ کم عمری کی شادی کیلئے عمر کی تصدیق کے بغیر کوئی درخواست منظورنہ کی جائے۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا طلاق کی صورت میں طلاق نامہ اور خلع دستاویزات کی لازمی تصدیق لازمی ہے۔ بیوہ کی شادی کی رجسٹریشن کیلئے شوہرکا ڈیتھ...
    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکام ان کے والد کی صحت سے متعلق ’کسی ناقابلِ تلافی‘ امر کو چھپا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں، جہاں عمران خان سے گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل عدالتی حکم کے باوجود ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی اور مبینہ جیل منتقلی کی افواہوں کے دوران قاسم نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے...
     کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالے کے پانی کا پریشر زیادہ تھا جو بچے کو ساتھ بہا کر لے گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب بھی ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 3 سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گر گیا تھا۔ افسوسناک حادثے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ مشتعل شہریوں نے نیپا چورنگی کے اطراف سڑکیں بلاک کر دیں اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب  مین ہول میں گر کر لاپتا ہونےو الے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد برآمد ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے کچھ سو میٹر دوری سے ملی ہے، جسے  اس کے دادا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کی لاش کے ایم سی کی ٹیم کو ملی، جو جائے حادثہ سے  تقریباً آدھا کلومیٹر تک لائن میں بہتی ہوئی ایک مقام سے ملی۔عینی شاہدین  اور حکام کے مطابق بچے کی لاش  جائے  حادثہ سے  تقریباً آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر جاکر پھنس گئی تھی، جو تلاش کے دوران مل گئی۔
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بچے کے مین ہول میں گر کر لاپتا ہونے کے معاملے پر کہا ہے کہ  ٹاؤن  چیئرمین جماعت اسلامی کا ہے، کچھ کہوں گا تو لوگ ناراض ہوں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیپا کے قریب کمسن بچے کے گرنے کا مقام سیوریج لائن نہیں بلکہ برساتی نالہ تھا اور وہ اس سانحے پر اہلخانہ کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بدقسمتی سے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، حالانکہ ایسے موقع پر سیاست نہیں، مدد اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وہ والدین...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق  ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں شامل 27 نکات پر غور اور فیصلے ہوں گے۔ اسلام کوٹ تا چھوڑ اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا کام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2025ء میں سندھ حکومت اور وزارت ریلویز کے درمیان ایم او یو ہوا تھا۔ ایم او یو کے تحت وزارتِ ریلوے کو تھر سے کوئلے کی نقل و حمل کے لئے ریلوے لائن تعمیر کرنی ہے۔ پروجیکٹ کے تحت تھر کول سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، آئین میں ترامیم کرانے والے سندھ حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہیں جس کے نتیجے میں یہ نااہلی کا شاہکار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی کے نام پرشہریوں کو مشکلات میں ڈالا گیا، گٹرمیں گرنے کے واقعات متعدد ہوچکے ہیں، کئی سال گزرنے کے بعد بی آر ٹی لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا، اس کے ڈیزائن میں نقائص ہیں۔ بی آر ٹی منصوبہ ختم کرکے یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ حافظ...
     علی رامے : وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات اور راولپنڈی تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کی بہتری سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں میٹرو بس سروس کو مزید فعال بنانے، اسٹیشنز کی حالت بہتر کرنے اور سروس کا روٹ بڑھانے کے مختلف تجاویز زیرِ غور آئیں، میٹرو بس سروس کی بہتری کے لیے مشترکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ روزانہ ہزاروں مسافر راولپنڈی تا اسلام آباد میٹرو...
    پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملازمتوں، فری لانسنگ، کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پر اے آئی کے گہرے اثرات ہوں گے، اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہمیں سوورن کمپیوٹ کو اپنانا ہو گا نہیں تو پیچھے رہ جائیں گے، قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے،
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے پاکستان کے دورے پر آنے والے کرغزستان کے صدر کے اعزازی دورے سے پہلے ایک جامع تیاری اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام اہم ایجنڈا آئٹمز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دورے کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار اجلاس میں دستخط کیے جانے والے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں۔ کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں کرپشن بڑا کاروبار بن چکا ہے، ان کی سرپرستی کون کر رہا ہے سب کو پتہ ہے، اس بی آر ٹی کے ڈیزائن میں بھی مسائل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی روڈ کو بحال کیا جائے۔ فرضی ڈاکومنٹس پر گلشن اقبال میں گھر پر قبضہ...
    اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 بامسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا اور دو گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ زخمی ہوکر ہلاک ہونے  والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانا حملے کا بھی مرکزی کردار تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل بھی برآمد ہوا۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ زن تھی ۔...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، سندھ حکومت میں کرپشن بڑا کاروبار بن چکا ہے، ان کی سرپرستی کون کررہا ہے سب کو پتہ ہے، اس بی آر ٹی کے ڈیزائن میں بھی مسائل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے اپنے فضائی نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے کراچی اور ریاض کے درمیان نئی ہفتہ وار پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ روٹ پر قومی ایئرلائن 2 جنوری 2026 سے پرواز کا آغاز کرے گی۔ From January 2, 2026, PIA starting once-a-week flight between Karachi and Riyadh with Airbus A320. pic.twitter.com/dMAEvgqqGo — Pakistan Aviation News ???????? (@avpak3) November 28, 2025 قومی ایئرلائن اس وقت اسلام آباد اور لاہور سے ریاض کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔ کراچی سے ریاض سروس کا مقصد کاروباری افراد، تارکینِ وطن ملازمین اور ان خاندانوں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے جو دونوں شہروں کے درمیان باقاعدگی سے...
    ڈی جی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدر دین میں پولیس اور واپڈا عملے کے درمیان دلچسپ مگر پریشان کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے ایک واپڈا اہلکار کو روک کر موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ ایکس پر جاری کیئے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ جواباً واپڈا عملے نے تھانے کی بجلی ہی منقطع کر دی۔ پولیس نے بجلی کاٹنے کے ذمہ دار اہلکاروں کو حراست میں لیا تو واپڈا عملے نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پورا گرڈ اسٹیشن بند کر دیا، جس سے پورے علاقے کی بجلی متاثر ہوئی اور شہری شدید پریشانی کا شکار رہے۔ ...
    اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری جانب، سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جب کہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل ہے، جو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی ایم...
    بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔  گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی شاید سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور روہت شرما کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرے لیکن کوہلی نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں اب صرف ون ڈے کھیل رہا ہوں اور یہی میرا فوکس ہے۔ ان کے اس بیان نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ وہ خود ہمیشہ کے لیے بند کر چکے ہیں۔  123 ٹیسٹ...
    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جب کہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل ہے، جو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد میٹرو بس سروس بل 2025 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن ترمیمی بل 2025 اور پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن ترمیمی بل بھی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔ جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی...
    دنیا بھر میں آج ایڈز کے خلاف آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ایک ایسا دن جس کا مقصد اس مرض کے بارے میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں، خاموشی اور خوف کو ختم کرنا ہے۔ یہ وہ عوامل ہیں جو اس بیماری سے نمٹنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔ اس مسئلے کی سنگینی صرف عالمی سطح تک محدود نہیں بلکہ پاکستان میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے جہاں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی خاص وجہ آگاہی کی کمی، ٹیسٹ کروانے سے گریز اور سماجی بدنامی ہے۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نوید اقبال اس جانب توجہ دلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد ایچ آئی وی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور سخت ضوابط جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت مستقبل میں واٹس ایپ اور دیگر میسیجنگ ایپس کو فعال سم کارڈ کے بغیر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔نئے قوانین کے مطابق اگر کسی صارف کے فون میں موجود سم کارڈ غیر فعال، نکالا گیا یا تبدیل ہو جائے تو واٹس ایپ استعمال نہیں ہوگا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کو 90 دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ ان نئے ضوابط پر عمل درآمد کر سکیں۔ نئے نظام کے تحت ہر 6 گھنٹے بعد صارفین کو خودکار طور پر لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا اور...
      دورِ نایاب :اپنی چھت اپناگھرپروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،شہریوں کوبلاسودقرضوں کےاجراکی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوسطاًیومیہ424خاندان اپنےگھروں کی تعمیرمکمل کرنےلگے،گزشتہ6 ماہ سےپروگرام کی مجموعی رفتارمیں595فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔ صرف ماہ نومبرمیں13562 خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکیلئےپہلی قسط جاری کی گئی جبکہ ماہ نومبرمیں گھروں کی تعمیرمکمل کرنے کیلئے12056خاندانوں کوقرض کی دوسری قسط جاری کر دی گئی،گزشتہ ماہ  مجموعی طور پر 12 ہزار 716 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کی کی گئی،  ایک ماہ  میں مجموعی طور پر گزشتہ ماہ میں 25618 خاندانوں کو قرضہ جات کا اجراکیا گیا۔ بھارتی پاور لفٹنگ کھلاڑی روہت دھانکر کو ہجوم نے ہلاک کر دیا  ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق آغاز سے اب...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی کارروائی کی، جبکہ ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، ممبران اسلام آباد بار کونسل راجا علیم عباسی، ظفر کھوکھر اور متعدد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل شفاف طریقے سے نہیں چل رہا اور گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے، جو منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ فئیر ٹرائل کا حق نہیں دے رہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 24 نومبر کو کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر ہادی علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ کابینہ بنانے سے صوبائی معاملات چلانے میں آسانی ہوگی، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے متعلق رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ پارٹی نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتشام خان کے مطابق ارکانِ اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں...
      ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے ،سربراہ جے یو آئی کا خطاب مردان (بیورو رپورٹ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے ، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، ملک کوامن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت...
    حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کریگا کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے ، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے ، حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرے گا،کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے ، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے ، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے ،معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے ،آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صدرِ مملکت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق اہم بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے ایک نمایاں پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن سے متعلق بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ تمام بلز موجودہ قانون سازی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔مشترکہ اجلاس 9 ماہ کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے...
    ڈائریکٹر سمیع جلبانی پر بلیدی کے خلاف کارروائی روکنے اور پردہ پوشی کی کوشش کا شبہ شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر شروع ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقے ماڈل کالونی میں تعمیراتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں عمارتی مافیا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی ملی بھگت سے علاقے کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے ۔شیٹ نمبر 5کے پلاٹ نمبر 215پر دکانوں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر میں تعمیراتی لاقانونیت کا راج برقرار ہے ،ذرائع کے مطابق، غیرقانونی تعمیرات میں ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی مبینہ ملی بھگت مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔رہائشیوں اور ایس بی سی...
    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد اس کی گرل فرینڈ نے جنازے کے دوران اپنے مقتول عاشق سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، آنچل نامی لڑکی تین سال سے سکشم ٹیتے کے ساتھ تعلقات میں تھی اور ان کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن آنچل کے گھر والے اس رشتے کے سخت مخالف تھے۔ خاندان نے نوجوان کو مارپیٹ کے بعد گولی مار کر اور سر پتھر سے کچل کر قتل کر دیا۔ A 20-year-old man was beaten up, shot and his head was crushed with a stone in #Maharashtra's #Nanded. At his funeral, his girlfriend applied vermillion on her forehead and vowed to live in...
    اسلام آباد کی تمام سول عدالتیں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، سینیئر سول ججز اور سول ججز-کم-جوڈیشل مجسٹریٹس کو تعطیلات کے دوران مخصوص چھٹی لینے کی اجازت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری نوٹیفیکیشن ککے مطابق اس دوران، ہنگامی مقدمات اور پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں گے تاکہ عدالتی پالیسی کے مطابق کام متاثر نہ ہو۔ نوٹیفیکیشن میں مختلف متعلقہ حکام اور بار ایسوسی ایشنز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس سے...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرینی وفد سے فلوریڈا میں ملاقات کو نتیجہ خیز سیشن قرار دیا ہے۔ یوکرینی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف کی قیادت میں وفد نے مارکو روبیو ملاقات کی۔ مارکو روبیو نے بتایا کہ یوکرینی وفد سے بات چیت کا ایک اور نتیجہ خیز سیشن ہوا ہے، یوکرینی وفد کے سربراہ نے بھی بات چیت کو کامیاب قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات جنیوا مذاکرات اور رواں ہفتے کے واقعات کا تسلسل ہے، مگر ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خصو صی ا یلچی اسٹیو وٹکوف آج ماسکو جائیں گے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے منگل کو بات...
    دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل بڑے پیمانے پر اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو امریکی طیارے جیٹ بلیو کی دورانِ پرواز رفتار میں کمی واقع ہوگئی تھی جس کے باعث وہ نیچے کی جانب آتا چلا گیا۔ اس کی وجہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے مسافر طیارے کے سافٹ ویئر کا مسئلہ ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے بتایا کہ شدید شمسی تابکاری اے 320 فیملی طیاروں کے فلائٹ کنٹرول سسٹم کا اہم ڈیٹا متاثر کر سکتی ہے۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے)...
    آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسر سٹیفنی پائپر کی لاش ایک جنگل میں پڑے سوٹ کیس میں دریافت ہوئی، جس کے بعد ان کے سابق بوائے فرینڈ کا مبینہ اعترافی بیان بھی سامنے آیا۔ 31 سالہ سٹیفنی پائپر سوشل میڈیا پر میک اپ، فیشن اور گلوکاری کے لیے جانی جاتی تھیں۔ مقامی پولیس کے مطابق وہ 23 نومبر کو کرسمس پارٹی سے گھر واپس آنے کے بعد لاپتا ہو گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے سٹیفنی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، اس کی لاش کو سوٹ کیس میں چھپا کر جنگل میں دفن کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہریانہ انتخابات: ٹھپے پہ ٹھپہ لگانے کے الزام پر...
    نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے فوڈ ایگ 2025 میں پاکستانی زرعی برآمدات کے لیے جدید لاجسٹکس حل متعارف کرائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ ایگ 2025 میں این ایل سی کی شرکت کا  مقصد پاکستانی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک بروقت، محفوظ اور مؤثر طریقے سے پہنچانا ہے۔ نمائش میں موجود جدید لاجسٹکس پلیٹ فارم تجارتی برادری کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔ یہ ایونٹ پاکستان کی فوڈ سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور برآمدات میں اضافہ کا سبب بنے گا۔  این ایل سی کے جدید ٹرانسپورٹ اور کولڈ چین سسٹم سے فوڈ پراڈکٹس عالمی معیار کے مطابق محفوظ رہیں گے۔ فوڈ ایگ 2025 پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرے گا۔ این ایل سی کی فوڈ ایگ...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، ٹریننگ کے اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مزید مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصر کے وزیرِ خارجہ نے مصری قیادت...
    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع ویمنز ہاسٹل میں ایک شخص نے علیحدگی اختیار کرنے والی اپنی بیوی کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں شری پریا نامی خاتون کو اس کے شوہر نے ہاسٹل کے اندر گھس کر ہلاک کر دیا۔ شری پریا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کچھ عرصے سے اپنے شوہر بالاموروگن سے الگ رہ رہی تھی۔ اتوار کی دوپہر بالاموروگن اپنی اہلیہ سے ملنے کے بہانے ہاسٹل پہنچا، ملاقات کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اچانک درانتی نکال کر اہلیہ پر حملہ کر دیا اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔ بھارتی...
    تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت اہلکار محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل برآمد ہوا، یہ ملزم شہید اے ایس آئی علی اکبر پر ہونے والے...
    ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے مساجد اور مدارس سمیت مذہبی اداروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں نام نہاد دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے بہانے درجنوں مساجد اور مدارس میں گھس کر ان کا معائنہ کیا۔چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات، دستاویزات اور دیگر مواد کا معائنہ کیا گیا۔ پولیس حکام کا...
    مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خصوصاً دفاع اور سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ #ISPRRawalpindi, 1 December, 2025 H.E Dr. Badr Ahmed Mohamed Abdelatty, Foreign Minister of the Arab Republic of #Egypt, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (#COAS), #Pakistan Army at Rawalpindi today. #AsimMunir #CDF #PakistanArmy During… pic.twitter.com/Mm23ufVVDg — Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) December 1, 2025 آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے حال ہی میں قائم کیے گئے چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے عہدے کے باضابطہ نوٹیفکیشن پر غور جاری ہے، تاہم حالیہ ترامیم کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کی کوئی قانونی مدت مقرر نہیں کی گئی، اور اس میں تاخیر سے کوئی آئینی یا انتظامی خلاء بھی پیدا نہیں ہوتا۔ پاک فوج کی کمان مکمل طور پر اور بدستور موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہے، جو اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور اس ترمیم میں دی گئی تمام استثنیٰ اور تحفظات کے حامل ہیں۔ آرمی ایکٹ کو 27ویں ترمیم کے ساتھ ہم آہنگ کرنے...
    ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں پوپ لیو نے کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی اس تنازع کے خاتمے کا راستہ ہے۔" اسلام ٹائمز۔ پوپ لیو نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد اور دیرپا حل ہے۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں پوپ لیو نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی برس سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، مگر ہمارا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کی 31 سالہ معروف انفلوئنسر کی لاش ہمسایہ...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جس میں بالخصوص دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر رابطے، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر توجہ مرکوز رہی۔ گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مصری وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو ملکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ نہیں بنایا جاتا تو ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی۔ ان کے مطابق اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ بھی ہوسکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اسی شہر کے لوگوں کا حق ہیں اور ان کی حفاظت و نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔ ’’حق جتانا نہیں، حق دلوانا ہمارا کام ہے۔‘‘گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب میں کہا کہ وہ ایک نظریاتی ایم کیو ایم تشکیل دے رہے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دشمنوں سے مل کر جو مہم چلا رہے ہیں اس سے وہ خود ایکسپوز ہورے ہیں۔ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب فیچر آ گیا ہے کہ جو اکاؤنٹ جہاں سے آپریٹ ہو رہا ہو پتا لگ جاتا ہے، پی ٹی آئی کے جتنے اکاؤنٹس ہیں جو فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس سارے بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعاون سے متعلق انتہائی اہم ملاقات ہوئی،  جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کا خیرمقدم کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات نہ صرف موجودہ صورتحال کے تناظر میں بلکہ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کے نئے امکانات کے لیے بھی اہم ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال سے لے کر عسکری اشتراک کے مختلف پہلوؤں تک جامع گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے مطابق تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی اس تفصیلی...
    دنیا بھر میں سافٹ ویئر مسائل کا شکار ائیر بس اے 320 طیارے پاکستانی ائیر لائنز میں بھی کافی تعداد میں زیر استعمال ہیں۔ مجموعی طور پر 47 طیارے ان دنوں سروس میں ہیں اور قومی ائیر لائن کے حکام کا کہنا ہےکہ پی آئی اے نے اپنے ائیربس طیاروں میں فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 پیچ انسٹال ہی نہیں کیا۔اسی لیے قومی ائیر لائن کے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پروازوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔نجی ائیر لائن کے ڈائریکٹر آپریشن نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کے پاس 12 ائیربس اے 320 طیارے استعمال میں ہیں،  ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہے اور کوئی آپریشن مسئلہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی تین...
    امریکی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں متعدد تبدیلیوں کے درمیان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں پناہ کے عمل کو ‘بہت طویل عرصے’ تک مؤخر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بعض ممالک سے آنے والے افراد جن میں صومالیہ و دیگر شامل ہیں امریکا میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث افغان شہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ زور ٹرمپ نے کہا، ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے۔ ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 میگا عوامی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، ٹی چوک فلائی اوور،شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج ری ماڈلنگ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کر کے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے تینوں منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے...
    نارروال (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔ نارووال میں سپیشل افراد میں الیکٹرانک وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا۔ ان کے 4 سالہ دورِ حکومت کی نااہلیوں کی سزا پوری قوم نے بھگتی ہے۔ ہماری حکومت میں منہگائی 38 فیصد سے ساڑھے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر زرداری نے جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب سے تباہی، جانی نقصان اور لاکھوں افراد کی بے دخلی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اس سانحے میں سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پاکستان کے عوام کے لیے انتہائی رنج کا باعث ہیں۔ انہوں نے انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خود بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی آفات...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) وزیرِخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے۔ وفاقی داراحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پچھلے 4 سے6 ہفتے میں کیا ڈویلپمنٹ ہوئی اس پر بات کریں گے۔اْنہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے، کلائمیٹ فنانسنگ بہت ضروری ہے، اصلاحات کے عمل میں پیشرفت جاری ہے،حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے،ہمیں گروتھ میں تسلسل برقراررکھنا ہے، ایکسپورٹس میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹس ہماری مدد کررہی ہیں، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے، پائیدار ترقی کیلئے ادائیگی کا توازن اور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں افغان سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ افغانستان امن کا خواہاں ہے۔ اسلامی ممالک پاک افغان تنازعات کے حل میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی نے ہمیشہ دیگر راستوں کے مقابلے میں مشاورت کو ترجیح دی ہے۔
    خالد اجمل گزشتہ 15 برس سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-10 میں لیڈیز ٹیلرنگ کا کام کر رہے ہیں۔ ان کے گھر والے اب بھی اپنے آبائی علاقے مظفرگڑھ میں مقیم ہیں، جبکہ وہ خود اسلام آباد میں چند رشتے داروں کے ساتھ ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔ خالد اجمل اپنی ماہانہ آمدن کا بڑا حصہ گھر بھیج دیتے تھے، مگر 2019 میں ایک پڑوسی دکاندار نے انہیں مشورہ دیا کہ گھر پیسے بھیجنے کے بجائے اسلام آباد کی کسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قسطوں پر پلاٹ لے لیں۔ دکاندار کے بقول چند سال قسطیں دینے کے بعد جب پلاٹ اُن کی ملکیت بن جائے گا تو وہ گھر تعمیر کرنے کا آغاز کرسکیں گے، یوں نہ صرف...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی، جدید منصوبہ بندی اور پُرامن ماحول کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے بلکہ اب بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ شہر نے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں کے ساتھ سسٹر سِٹی (Sister City) معاہدوں کے ذریعے عالمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد ثقافتی، تعلیمی، تجارتی اور شہری ترقی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ جکارتہ، انڈونیشیا 1984 میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور جکارتہ کے درمیان طے پانے والے سسٹر سِٹی معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی ڈی...
    پنک موبائل پولیس وین پنجاب حکومت کی ایک نئی اور انقلابی سہولت ہے، جو خاص طور پر خواتین کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ایک موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی صورت میں کام کرتی ہے، جو گھر کی دہلیز پر پہنچ کر پولیس اور لائسنس سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت: خواتین میں پہلی مرتبہ بائیک رائیڈنگ کا رجحان اس وین میں خواتین ایف آئی آر درج کروا سکتی ہیں، لرنر،لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری یا تجدید کروا سکتی ہیں، کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتی ہیں، اور دیگر پولیس خدمت سینٹر کی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ اس وین میں ڈرائیونگ کے لیکچرز اور ہنر کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک دورے کے دوران روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ محسن نقوی نے نوجوان سے سوال کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کہاں ہے؟ گاڑی چلانی آتی ہے؟ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوایا؟ مسافر نے جواب دیا کہ گاڑی چلانی آتی ہے لیکن لائسنس نہیں ہے اور نہ ہی بنوایا۔ وزیر داخلہ نے نوجوان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے آپ کو سعودی عرب بھیجوں گا لیکن پہلے یہاں ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ کیونکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر وہاں جا کر دھکے کھاؤ گے۔ ڈرائیور کی نوکری ہے اور لائسنس نہیں، وہاں سعودیہ...
    اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کا اجلاس سہ پہر چار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو دن 11 بجے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کمشن کا بل‘ پاکستان اینیمل کونسل کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
    کراچی (نیٹ نیوز) سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیئے۔ سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیرِ آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے والے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کو مسلسل تعاون اور...
    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی جس کا نام انچل ہے اور اس کا مقتول عاشق سکشم تھا، دونوں گزشتہ تین سال سے ریلیشن میں تھےاور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن انچل کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محبت کرنے والے اس جوڑے کی زندگی اس وقت المناک موڑ پر پہنچی جب لڑکی کے گھر والوں نے رشتے کی مخالفت میں لڑکی کے عاشق کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ عاشق قتل کیے جانے کے بعد انچل نامی لڑکی اپنے مقتول عاشق کے گھر پہنچی اور آخری رسومات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سھتو ایڈوکیٹ کی بدین میں مختلف برادریوں سے تعزیت مرحومین کے لیے مغفرت لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سھتو ایڈوکیٹ نے ضلع بدین کے مختلف شہروں مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی ممتاز حسین سہتو نے کھوسکی میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی کے چچا جان مقامی امیر عرفان احمدانی کے والد کی وفات پر تعزیت کی بعد ازاں نندوشہر میں قریب سالار ہالیپوٹہ میں جماعت اسلامی ٹھٹھہ کے امیر عبدالسمیع ہالیپوٹہ کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی ۔  نمائندہ جسارت گلزار
    کراچی: ترقی پذیر ممالک میں ایلیٹ کی گرفت کوئی انوکھی بات نہیں مگر پاکستان میں یہ رجحان کہیں زیادہ گہرا، وسیع اور مالیاتی طور پر نقصان دہ صورت اختیار کر چکاہے۔ آئی ایم ایف کے تازہ سیاسی معیشت کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں اقتدار اورفوائد پرقبضہ کسی ایک طبقے کانہیں بلکہ مختلف طاقتور گروہوں،عسکری اداروں، سیاسی خانوادوں، بڑے زمینداروں، تحفظ یافتہ صنعتی لابیوں اور شہری تجارتی مراکزکے درمیان بٹ چکاہے. یہ گروہ ایک متحدہ اشرافیہ کی طرح نہیں بلکہ مسابقتی مفاداتی بلاکس کی شکل میں کام کرتے ہیں جو ریاستی فیصلوں کوکمزور اورمعاشی پالیسیوں کوغیر مربوط بناتے ہیں۔ نتیجتاً اصلاحات بار بار رک جاتی ہیں، ٹیکس کادائرہ نہیں بڑھ پاتا اور ریاست مسلسل مالیاتی بحران کاشکاررہتی...
    انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد600 سے بھی بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ سے زائدافرادمتاثر ہوئے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیامیں 442، تھائی لینڈمیں 170 جبکہ ملائیشیا میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ آبنائے ملاکا میں بننے والا سمندری طوفان مسلسل ایک ہفتے تک تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں کاسبب بنا۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیاکے مغربی صوبے سماٹرا میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے 3 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے۔ ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دوردراز علاقوں میں امدادی سامان پہنچارہی ہیں۔  مغربی سماٹرا کے شہر پادانگ کی 41 سالہ خاتون افری آنتی نے بتایا کہ ’’پانی اچانک گھر میں داخل ہو...