2025-07-13@10:45:27 GMT
تلاش کی گنتی: 887

«اور بولی»:

(نئی خبر)
    دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے شہریوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور اکثر موقع میسر آنے پر وہ بھی اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے رہتے ہیں اور ایسا ہی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دبئی مال کے ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل ادا کر دیا ۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، جو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے خلاف موثر اور جاندار آواز بلند کی اور اس ترمیم کو یکسر مسترد کردیا تھا تاہم بعض اپوریشن جماعتیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اس کا حصہ بن گئیں، امیر جماعت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ کے بعد دیکھنا ہوگا کہ حکومتی اور بالخصوص اپوزیشن پارٹیاں کس طرح کا ردعمل دیتی ہیں، کیا وہ پی ٹی آئی کی اصولی نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر قبول کر لیں گی یا اخلاقی، اصولی اور جمہوری موقف اپناتے ہوئے انکار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نام نہاد سیاسی پارٹیوں کے لیے جمہوریت محض اپنے مفاد کو سمیٹنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس،امام بارگاہوں،مساجداوردیگر حساس مقامات پرسیکورٹی کے مؤثراورمربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مکمل فعال استعمال پر زور دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں محرم الحرام 1447ھ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی رینج کے افسران سے اہم خطاب کیا۔پولیس چیف نے خطاب کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس،امام بارگاہوں،مساجداوردیگر حساس مقامات پر سیکورٹی کے مؤثراورمربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما علی محمد پرویز، ماہ نور ملاح اور ممتاز کوسو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ معمولی برسات نے حکمرانوں کی قلعی کھول دی ہے۔ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپور خاص، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، بدین، نوابشاہ، دادو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں پانی کی نکاسی کا کوئی بندوبست نہیں۔ معمولی برسات کے باعث شہروں کے گٹر، نالے اور نالیاں سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے، اور گٹروں کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں جمع ہو گیا ہے۔ڈولپمینٹ کے نام پر پیپلز پارٹی کے میئرز، ٹاؤن چیئرمینز، ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کھربوں روپے...
    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان اپنے عوام کے ساتھ محبت اور شائستہ برتاؤ کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور ایک انوکھے واقعے میں انھوں نے سب کے دل جیت لیے۔ دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم دبئی مال پہنچے تھے۔ اُن کے ہمراہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بھی تھے اور دنوں نے معروف ریسٹورینٹ میں کھانا کھایا۔ اس موقع پر کسی قسم کا وی آئی پی پروٹوکول نہیں رکھا گیا تھا۔ ریسٹورینٹ میں موجود درجنوں افراد دونوں ولی عہد کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوگئے۔         View this post...
    دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ’دبئی مال‘ میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریستوران میں داخل ہوئے۔ انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا اور ریستوران میں موجود تمام مہمانوں کا بل خاموشی سے ادا کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔ جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا...
    لاہور: بھارت میں  ہندوتوا انتہا پسند حکومت کی زیرسرپرستی مسلمان اور پاکستان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ دہلی یونیورسٹی مشہور ترین بھارتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں  گریجوایشن داخلوں کا آغاز کیا تو آن لائن فارم میں ’’ماں بولی‘‘کے تحت خانے میں اردو غائب کر کے ’’مسلم ‘‘لفظ شامل کر دیا۔ اس شرانگیزی پر باضمیر بھارتی دانشوروں  نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان قرار دے کر بھارت سے نابود کرنا چاہتی ہے حالانکہ کروڑوں غیرمسلم بھی اسے بولتے اور لکھتے ہیں۔اردو نے ہندوستان میں جنم لیا اور یہ ہماری عظیم تہذیب وتمدن کی...
    ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹے ماریت کے بیٹے 28 سالہ مارئیس بورگ ہوئبی پر جنسی زیادتی، استحصال اور جسمانی تشدد کے الزامات پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ کئی مہینوں کی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں متعدد متاثرین نے بیان ریکارڈ کرائے ہیں۔ اوسلو پولیس کے وکیل آندریاس کروسیوسکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم تفتیش کے دوران مکمل تعاون کر رہا تھا اور پولیس نے شواہد کے طور پر پیغامات، گواہوں کے بیانات، اور چھاپوں کے دوران حاصل شدہ مواد کو مقدمے کا حصہ بنایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات میں جنسی زیادتی کا بھی ایک کیس بھی شامل ہے جب کہ دو...
    ایڈم نے 10 ریاستوں میں 14 عیسائی رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کا اعتراف کیا۔ "ایڈم" جو پرانے عہدنامہ کے جنون میں مبتلا تھا۔ ‏اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ایروزونا میں ایک انتہا پسند یہودی کے ہاتھوں ایک پادری کو ہولناک طریقے سے قتل کرنے کے واقعے نے امریکی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایریزونا میں ایک عیسائی پادری کو سولی پر چڑھانے اور اسکے سر پر کانٹوں کا تاج رکھنے پر 51 سالہ یہودی انتہاپسند "ایڈم کرسٹوفر شیف" کو گرفتار کرلیا گیا۔  ‏"ایڈم" نے 10 ریاستوں میں 14 عیسائی رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کا اعتراف کیا۔ "ایڈم" جو پرانے عہدنامہ کے جنون میں مبتلا تھا اور نئے عہدنامہ کا سخت مخالف تھا۔ اس کا کہتا...
    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر جدہ نے استقبال کیا وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر جدہ نے استقبال کیا پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی سعودی عرب اسلاموفوبیا کے خلاف کمربستہ: اسلامی و دوست ممالک کو یکجا کرنے کی مہم تیز سعودی عرب اسلاموفوبیا کے خلاف کمربستہ: اسلامی و دوست ممالک کو یکجا کرنے کی مہم تیز سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہلخانہ کو حج کی خصوصی دعوت سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی شہدا اور اسیران کے اہلخانہ کو حج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔یہ اہم فیصلہ ملک میں توانائی کے شعبے میں پالیسی سازی اور قیمتوں کے تعین کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں قومی سلامتی، خطے کی صورت حال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم نکات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کی حالیہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا اور اراکین کو ان اقدامات پر...
    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں  فنانس بل کی شق وار منظوری  دے دی گئی جبکہ اپوزیشن کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔ اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی طرف سے کسٹمز ایکٹ، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس 2001، سیلریز اینڈ الاؤنس ایکٹ 1975 اور ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کے اختیارات کمیٹی کو دینے سے متعلق ترامیم بھی منظور کرلی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے، بجٹ کو سپورٹ کررہے ہیں، بلاول بھٹو اس سے قبل وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کےایجنڈے کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کااختیارپیٹرولیم ڈویژن کو...
    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا،پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد، 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہونگی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا جبکہ اپوزیشن کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کردیا گیا اور 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہوں گی۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل ہوا جبکہ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز...
    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے متعلق قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی...
    پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد ،فنانس بل 26-2025کی شق وار منظوری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر ایاز صادق کی زیر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں فنانس بل 2025 کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کر دی۔فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بجھوانے سے...
    اسرائیل، ایران کشیدگی کے دوران پاکستان نے برادر اسلامی ملک کی بھرپور حمایت کی، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر...
    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،  اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ...
    طاہر جمیل: لاہورشہرمیں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشنز جاری ہے، 26ٹرک سامان  سمیت ضبط کر لئے۔ ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی قیادت میں شہرکی خوبصورتی کوبحال کیاجارہاہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی زیروٹالرنس پالیسی پرعمل جاری ہے،24گھنٹےمیں مختلف علاقوں میں کامیاب گرینڈآپریشنزکئےگئے،برکت چوک،گرین ٹاؤن،جوہرٹاؤن سمیت متعددعلاقوں سےتجاوزات ہٹائی گئیں۔  میٹروپولیٹن آفیسر کاشف جلیل کا کہنا ہےکہ عوامی مقامات کی بحالی وٹریفک بہتری کیلئےآپریشنزضروری ہے،شہری ضوابط کی پابندی کریں، تجاوزات سے گریز کریں۔ پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری    ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا  کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ تک آپریشنز جاری رہیں گے۔  
    وفاقی کابینہ نے وزارت توانائی کےایجنڈے کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کااختیارپیٹرولیم ڈویژن کو تفویض کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کو قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں پراعتماد میں لیا گیا، وفاقی وزرا سمیت دیگر اراکین نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پراطمینان کا اظہارکیا۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے زبردست کردار پر قرارداد بھی منظور کی، کابینہ اراکین نے وزارت توانائی کے ایجنڈے کی بھی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم لیوی کااختیار پیٹرولیم ڈویژن کودینےکی منظوری بھی دیدی۔ کابینہ اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور معاشی کارکردگی سمیت دفاع کے شعبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کابینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں محسوس کیے جانے والے درجنوں ہلکے زلزلے دراصل لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہیں جو کہ زیر زمین ٹیکٹونک پلیٹوں کے تناؤ کے قدرتی اخراج کی عکاسی کرتے ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھبرانے کے بجائے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز نے یکم جون سے اب تک کراچی میں ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 شدت کے 57 مائیکرو زلزلے ریکارڈ کیے ہیں، جن کی گہرائی تقریباً 70 کلومیٹر تک تھی، اسی وجہ سے ان کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔ ان زلزلوں کا مرکز لانڈھی فالٹ لائن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں سیاست اور طاقت کے ایوانوں میں عموماً وہی افراد نظر آتے ہیں جو برسوں تک بیوروکریسی، سیاست یا اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ہوں،مگر جنوبی کوریا نے حال ہی میں ایک ایسا حیران کن فیصلہ کیا ہے جو اس تاثر کو چیلنج کرتا ہے۔جنوبی کوریا میں 57 سالہ ایک عام ٹرین ڈرائیور، جو بوسان سے گِم چیون کے درمیان ریل گاڑی چلا رہا تھا، اچانک حکومت کی کابینہ کا حصہ بن گیا اور اُسے ملک کا وزیر محنت مقرر کر دیا گیا۔یہ انوکھا واقعہ 23 جون کو اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر لی جے میونگ نے اپنی کابینہ کے نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 358555 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کے اضافے سے 304068 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 3 ڈالر سے بڑھ کر 3330 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 39 ڈالر سستا ہوا تھا۔
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شہزادہ محمد بن سلمان نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہو گا اور مزید تصادم کے خطرات کو روکنے میں معاون ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا ایران اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے اختلافات کے حل کے لیے سفارتی مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، اور یہی اس کا مستقل مؤقف رہا ہے۔ یہ جنگ بندی اس وقت عمل میں آئی...
    کراچی: سپر ہائی وے پر براق پمپ کے قریب ایک ایمبولینس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ مریض کو نواب شاہ سے کراچی منتقل کرنے کے دوران پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو خود مریض تھا اور کراچی کے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سوگدار، مینا ز اور وقار شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع...
    ایران میں بائیں بازو کی سب سے پرانی سیاسی جماعت کمیونسٹ پارٹی ایران(حزب تودہ ایران، جس پر 40 سال سے پابندی ہے)کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے ان کی آفیشل ویب سائٹ پر اسرائیل کے ایران پر حملے سے پیدا شدہ صورتحال حال پر جاری اعلامیے میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ جاری شدہ اعلامیے میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا کہ تودہ پارٹی عوام کی خواہش اور مرضی کے خلاف کوئی بھی غیر ملکی مداخلت اور عسکری جارحیت ناقابل قبول ہے ۔یہ ایران میں حقیقی جمہوریت و سوشل ازم کے لیے سرگرداں سیاسی قوتوں کے اسی روایتی موقف کا اعادہ ہے کہ وہ ’’ایرانی رجیم ہٹاؤ ‘‘مہم کی نہ تو حمایت کریں گے اور نہ اسے...
    ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر سے گفتگو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔۔ محمد بن سلمان نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ یہ پیشرفت خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگی اور کسی بھی مزید کشیدگی کو روکا جا سکے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس موقع پر اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب خطے کے تنازعات کو سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے...
    فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو کامیاب حج انتظامات پر مبارک باد پیش کی ہے اور پاکستانی حجاج کرام کی میزبانی پر سعودی حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔وزیرِاعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے اور بھارت سے تمام تنازعات پر بامعنی مذاکرات پر آمادگی کا اعادہ کیا ہے۔ شہباز، سعودی ولی عہد ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مزید بلند کرنے پر اتفاق، محمد بن سلمان گاڑی خود چلا کر...
    سعودی عرب کے ولی عہد سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو حج کی مبارکباد دی اور پاکستانی حجاج کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جون 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیا ن ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے بھارت سے تمام تنازعات پر بامعنی مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ،جبکہ محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔ میڈیا کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کے درمیا ن ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کامیاب حج انتظامات پر...
    سعودی ولی عہد کی حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے میں ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکی اڈوں پر جوابی حملون سے پیدا ہونے حالیہ تنازعے کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماوں کے درمیان گفتگو نہایت خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل...
    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود...
     سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔  وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد دی۔ اور پاکستانی حجاج شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم  نے ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران سعودی عرب کی پاکستان کی  مستقل حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جموں...
        اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور حالیہ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے دلی احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے رواں برس حج کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پاکستانی حجاج کرام کی شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر سے مسعود پیزیشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تمام فورمز پر ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے جبکہ ایرانی صدر نے مستقل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا...
     اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر سے مسعود پیزیشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تمام فورمز پر ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ ایرانی صدر نے مستقل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں...
    وزیراعظم پاکستان سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات  کی جس کے دوران شہباز شریف نےخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کرتے ہوئے  سعودی عرب کے برادر عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،  شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ 
    وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور سپلائی سے متعلق ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں تیل کی موجودہ صورتحال، خطے میں جاری کشیدگی کے ممکنہ اثرات اور متبادل اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، اوگرا حکام، پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر، ترسیل کے نظام، اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تیل کی درآمد سے متعلق متبادل راستوں پر بھی غور...
    سٹی 42: ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی پر اہم فیصلہ  کیا گیا ، ایف بی آر کے تمام دفاتر اتوار 29 جون کو عام دنوں کی طرح کھلے رہے ہیں  ایف بی آر کے دفاتر پیر 30 جون کو رات 12 بجے تک ٹیکس دہندگان کو کھلے رہیں گے ، لارج ٹیکس آفس ،میڈیم ٹیکس آفس ،کارپوریٹ ٹیکس آفس اور ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھی ہدایت جاری کردی  چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے تمام متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کردی۔اسٹیٹ بینکے ساتھ مل کر ٹیکس اکھٹا کرنے والی نیشنل بینک کی  متعلقہ جمع ہونے والا ٹیکس اسی روز منتقل کرنے کی اقدامات کریں یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے
    ایران، اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران ، اسرائیل جنگ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے جائزے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی میں وہ خود، چیئرمین اوگرا، سیکریٹری پیٹرولیم اور دیگر اعلی افسران شامل ہیں۔وزیر مملکت علی پرویز نے بتایا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم ذخائر کا جائزہ لیتی ہے اور ضروری ہدایات جاری کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک جائزہ اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کی کمی سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 165روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے گھٹ کر 3لاکھ 7ہزار 68روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 14روپے کے اضافے سے 3ہزار 799روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 12روپے کے اضافے سے 3ہزار 257روپے کی سطح پر آگئی
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بیچ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملوں کے نتیجے میں عالمی معیشت بھی متاثر رہی ہے، ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث تیل کی قیمت 76.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم اوگرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ وافرمقدارمیں موجود ہے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز 20روزہ لازمی ذخائر برقراررکھیں، او ایم سیز کو لائسنس کی شرائط کے مطابق اسٹاک یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں کشیدگی طول پکڑتی رہے گی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں مصںوعی ذہانت کو اپنانے کی دوڑ سی لگی ہے۔ ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ معاملات مصنوعی ذہانت کی نذر کرنے کا رواج سا چل پڑا ہے۔ کاروباری دنیا اپنے زیادہ سے زیادہ کام مصنوعی ذہانت کی نذر کرکے انسانی وسائل سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ یہ سمجھ لیا گیا ہے کہ اگر بھرپور کاروباری کامیابی یقینی بنانی ہے تو لازم ہے کہ مصنوعی ذہانت کو زیادہ سے زیادہ اپنایا جائے۔کیا مصنوعی ذہانت کو اپنانا تمام مسائل کا حل ہے؟ ایسا نہیں ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت بہت سے کام کرسکتی ہے مگر تمام کام نہیں کرسکتی اور دنیا اِس کی طرف کچھ زیادہ ہی لپک رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت میں انسانی ذہن...
    اسلام آباد: پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا بحری جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نا ہی دے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے 21/22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کیا ہے۔ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی بارہا، انتہائی واضح اور دلیری کے ساتھ مذمت کی ہے جبکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کسی دوسرے کی جنگ، کسی بلاک کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختون خوا میں حالیہ برسوں کے دوران قتل کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ماہرین قانون اور سماجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریاست قتل کو سنگین جرم تسلیم کرتے ہوئے سخت سزائیں نافذ نہیں کرے گی تو معاشرے میں امن و امان کی بحالی ممکن نہیں ہے۔ قانون کے مطابق قتل ایک سنگین جرم ہے لیکن عدالتوں میں عملی طور پر قتل کے مجرموں کو سز انہیں دی جا رہی ہے جس کے باعث لوگوں میں قانون کا خوف ختم ہو چکا ہے۔ گزشتہ چھے سال سے جیلوں میں پھانسی گھاٹ بند کر دیے گئے ہیں جبکہ سزائے موت پر غیر اعلانیہ پابندی لگی ہے جس سے مجرموں کو یہ یقین...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، اور موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔ اوگرا کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ اتھارٹی حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل کشیدگی: حکومت نے 20 دن کے لیے پیٹرول ذخیرہ کرنے کا حکم دیدیا واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے ملک میں تیل کی رسد کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کم از کم 20 دن کا...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 جون 2025ء ) اوگرا نے وضاحت کی ہے کہ ملک کی موجودہ ضروریات پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ میڈیا کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر موجودہ تیل کی طلب پوری کرنے کیلئے کافی ہیں، اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دن کا لازمی ذخیرہ برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ قومی توانا ئی تحفظ یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ مزید برآں نیوزایجنسی کے مطابق خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر وفاقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدھ کے روز امریکی ایوان صدر وائٹ ہائوس کے کیبنٹ روم میں ظہرانے پر ہونے والی ملاقات اور بات چیت کے بارے میں جمعرات کے روز سرکاری طور پر جو وضاحت جاری کی ہے اس کے مطابق ملاقات کے لیے طے شدہ وقت ایک گھنٹہ تھا مگر ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ ٔ خیال اور دو طرفہ خلوص کے باعث یہ ملاقات دو گھنٹے تک وسعت اختیار کر گئی۔ ملاقات کے دوران دیگر امور کے علاوہ دونوں جانب سے ایران اسرائیل تنازعے کے حل پر خاص طور پر زور دیا گیا۔ ملاقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) موسمیات سے متعلق 60 سے زائد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اہم اشارے اپنی غیر معمولی سطح تک پہنچ چکے ہیں، جو پہلے کبھی مشاہدے میں نہیں آئے۔ان اشاروں میں کاربن سے پیدا ہونے والی آلودگی، سمندروں کی سطح میں اضافہ اور زمین کا گرم ہونا شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق 2024ء میں فوسل فیول جلانے اور جنگلات کی کٹائی سے پیدا ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور گزشتہ دہائی کے دوران ان کا سالانہ اوسط حجم 53.6 ارب ٹن تک جا پہنچا سائنس دانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ گزشتہ برس زمین کی حرارت پہلی بار 1.5 ڈگری کی حد سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری اتار چڑھاو کے بعد معمولی تیزی دیکھی گئی ،انڈیکس 1لاکھ20ہزار کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.35فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوپہلے سیشن کے دوران آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 826پوائنٹس بڑھ گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ماہرین کے مطابق بجٹ اناملیز کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی پٹرولیم مصنوعات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس صرف 12 دن کی ضرورت کے لیے پٹرولیم مصنوعات ہیں۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں تیل کا ذخیرہ 1.2 ارب بیرل ہے۔ تیل پیدا کرنے والے سارے علاقے جنگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ دنیا میں کچھ ہوتا ہے تو تیل کا عالمی ذخیرہ بھی 12 دن سے زیادہ کا نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فری لانسرز کے لیے ‘پے پال’ کے ذریعے رقوم کی آسان وصولی ممکن بنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال مکمل ہوگیا ، جس میں آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوگئیں۔ اپنے قیام کے دوسرے برس میں ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں ‘گوگل’، ‘مائیکروسافٹ’، اور ‘سیسکو’ جیسی بی۔ الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب لایا گیا۔ اس کے ساتھ 2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو ‘آئی ٹی اسکلز ٹریننگ’ سے روزگار کے قابل بنانے کا...
    احمدمنصور:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واشنگٹن میں تھنک ٹینکس، پالیسی ماہرین اور عالمی میڈیا سے تفصیلی مکالمہ، امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک اداروں سے ملاقاتوں میں پاکستان کا اصولی مؤقف اجاگر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی و عالمی معاملات پر پاکستان کا اسٹریٹیجک وژن پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی، پاکستان نے دہشتگردی کو بطور ہائبرڈ وارفیئر ہتھیار استعمال کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کیا۔ آرمی چیف...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیرمعمولی ملاقات کے بعد بھارت میں شدید بے چینی ہے، اور پروپیگنڈا فیکٹریوں کے ذریعے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کے بعد بھارتی اخبار ’فرسٹ پوسٹ‘ نے خبر دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں پاکستان سے اڈے مانگ لیے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو امریکی صدر نے اس اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کہاکہ پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، ملاقات کے دوران ایران کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔...
    پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہےکہ پاک  امریکا تعلقات میں طویل عرصے بعد بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ خیرسگالی کے رشتے کو فروغ دینا پاکستان کے مفاد میں ہے، اور موجودہ سفارتی ماحول میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سفارتی نقطہ نظر مؤثر ہو رہا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کا نام لے کر...
    قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،بقایا جات کی وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے قائمقام چیرمین طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر انوائرنمنٹ، ڈی جی ریکوری ، ڈی جی بلڈنگ کنڑول ،ڈی جی پلاننگ،ڈی جی ریسو رس،ہیڈ آف ٹریری،سی ڈی اے، سی ای او ،ایم سی آئی، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے شرکت کی۔ اجلاس میں فنانس ونگ سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی فنانشل...
    اسکرین گریبز بلوچستان کے شہر گوادر میں ایک سادہ سی تقریب اس وقت تاریخی لمحے میں تبدیل ہو گئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک باہمت طالبہ کے شکوے کا غیرمعمولی انداز میں جواب دیا۔تقریب کے دوران گوادر سے تعلق رکھنے والی طالبہ نفیسہ نے شکوہ کیا کہ اس کی آواز کوئٹہ تک نہیں پہنچتی اور اس کے تعلیمی مسائل نظر انداز ہو رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ناصرف نفیسہ کی بات کو پوری توجہ سے سنا بلکہ اس موقع پر جذباتی طور پر بھرپور ردعمل دیتے ہوئے اسے سٹیج پر بلایا، شفقت سے اس کا سر تھپتھپایا، ’بیٹی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور انتہائی محبت اور عزت کے ساتھ اپنی نشست سے اٹھ کر اسے اپنی جگہ...
    انقلاب ایران سے قبل ملک کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ اور ممکنہ رجیم چینج پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک پر سے خامنہ ای کا آمرانہ کنٹرول ختم ہوچکا ہے اور اب تبدیلی آئے گی۔ رضا پہلوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے بعد 100 دن کی عبوری حکومت بنائی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عبوری حکومت کی ذمہ داری ملک کو ایک قومی اور جمہوری حکومت کے حوالے کرنے کی تیاری کرنا ہوگی۔ ایران کے سابق ولی عہد نے فوج اور قانون نافذ کرنے...
    سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کے دورے کی  ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ سوشل صارفین اس پر رد عمل دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت  کو حکومت کی تبدیلی کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ ایران اسرائیل تنازع کے دوران ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کی سرگرمیاں اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔ https://cdn.jwplayer.com/players/NmLkOUV8-jBGrqoj9.htm بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا  اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں پر حکومت کی کڑی نظر ہے اور قیمت میں غیرمعمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چینی کی قیمتوں اور دستیابی پر اہم اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ چینی کی مناسب قیمت پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، قیمت میں غیر معمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی پیداوار، سپلائی اور قیمت میں شفافیت یقینی بنائی جائے، چینی کی مارکیٹ میں استحکام حکومت اور صنعت کے تعاون سے ممکن ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں اور صارفین کے مفادات کا مکمل تحفظ...
    ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ قریب ہے۔ ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے صاحبزادے رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کے بعد کے دور سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک مکمل منصوبہ تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خامنہ ای کے...
    —فائل فوٹوز پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ہونے جا رہی، غیر معمولی ملاقات بھارت کو پریشان کر سکتی ہے۔یہ بات برطانوی خبر ایجنسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا آج کا سرکاری شیڈول بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ آج ظہرانے میں شریک ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات مثبت پیش رفت ہے: بلاول بھٹو زرداریپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) پاکستان کے دو سرکردہ کاروباری گروپس اور طاقتور فوج کی حمایت یافتہ ایک کمپنی نے بھی ملک کی خستہ حال قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خریداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس پیشرفت سے پی آئی اے کی نجکاری کا آغاز ہو سکے گا۔ پاکستان کی قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی خریداری کے لیے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ دو مزید کاروباری گروپس نے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔ یوں تقریباً دو دہائیوں بعد ملک میں کسی شعبے میں کسی بڑی نجکاری کے حوصلہ افزا اُمید پیدا ہو گئی ہے۔ خسارے کی شکار پی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں پر حکومت کی کڑی نظر ہے اور قیمت میں غیرمعمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چینی کی قیمتوں اور دستیابی پر اہم اجلاس کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ چینی کی مناسب قیمت پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے، قیمت میں غیر معمولی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی پیداوار، سپلائی اور قیمت میں شفافیت یقینی بنائی جائے، چینی کی مارکیٹ میں استحکام حکومت اور صنعت کے تعاون سے ممکن ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسانوں اور صارفین کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے۔ اس موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے بھی اپنے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، ریلویز حکام نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کرایوں میں اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان پاکستان ریلویز  کاکہنا ہےکہ  مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ فریٹ (مال بردار) ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں حالیہ اضافہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے نمایاں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکے۔ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق...
    پاک-امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت؛ امریکی صدر کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں گے۔ یہ ظہرانہ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیبنٹ روم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر ایران-اسرائیل تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات کلوزڈ پریس ہوگی، تاہم ظہرانے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز حکومت کی جانب سے ٹیکسوں سے بھرا عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مہنگائی کا بم قرار دیا ہے اور عوامی مفاد میں اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت آسمان کو چھو لے گی، جس کا براہِ راست بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے کا دعویٰ کرنے والے دھوکے باز حکمران اب پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوش رْبا اضافہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں قائم کی گئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔وزارتِ خزانہ کے بیان کے مطابق، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے زیرصدارت ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے اور بین الاقوامی تیل کی منڈی میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتِ حال کے تناظر میں قائم کی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے پاس اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ کمیٹی ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے گی تاکہ صورتِ حال کا جائزہ لیا جا سکے اور وزیراعظم کو سفارشات پیش کی جا سکیں۔یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام جو پہلے ہی غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا عذاب جھیل رہے ہیں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، اس اضافے سے عوام پر براہ راست مہنگائی کا بوجھ بڑھنے کے ساتھ ساتھ انہیں بالواسطہ بھی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں ٹرانسپورٹ اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی صورتحال کے باعث حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور موجودہ ذخائر کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل تنازع کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا پہلا اجلاس منعقد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور تیل کی درآمد، قیمتوں اور دستیابی سے متعلق تمام پہلوؤں...
    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ،بحران کا کوئی خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا فی الحال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ، بحران کا خطرہ نہیں ،ایک ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گا۔کمیٹی ہر ہفتے اجلاس کر کے وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی،کسی بھی ممکنہ سپلائی بحران سے بچنے کیلئے کمیٹی پیشگی حکمت عملی تجویز کرے گی۔یاد...
    اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی پر مسلسل نظر رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی  کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنا،...
    ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر، وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور توانائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں اہم وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ بحران سے بچاؤ، قیمتوں کے اثرات کا تجزیہ، اور ہنگامی حکمت عملی کی تیاری ممکن بنائی جا سکے۔ کمیٹی کو 4 اہم نکات پر کام سونپا گیا ہے: عالمی سطح پر قیمتوں اور رسد کی صورتحال پر نگرانی، قیمتوں کے اثرات کا...
    سٹی42: محکمہ ایکسائز پنجاب نے نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  ڈی جی ایکسائز نے موٹر ٹیکسز کی مد میں رواں مالی سال کے لیے 5 ارب روپے اضافی وصولی کا ٹارگٹ دے دیا۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر ٹیکسز کی مد میں 22 ارب 20 کروڑ روپے کا سالانہ ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم اب ہدف بڑھا کر 27 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ یکم مئی تک 20 فیصد زائد وصولی ہو چکی ہے جبکہ مالی سال کے آخری پندرہ دنوں میں مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-17 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد نے صدر پزشکیان، ایرانی عوام اور اسرائیلی حملوں میں جان سے جانے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے ان اسرائیلی حملوں کی مذمت اور مخالفت کا اعادہ بھی کیا، جن سے ایران کی خودمختاری اور سلامتی متاثر ہوتی ہے اور جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی ولی عہد نے ایرانی صدرسے تنازعات کے حل کے لیے طاقت کااستعمال نہ کرنے پر زور دیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد نے صدر پزشکیان، ایرانی عوام اور اسرائیلی حملوں میں جان سے جانے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی.(جاری ہے) انہوں نے ان اسرائیلی حملوں کی مذمت اور مخالفت کا اعادہ بھی کیا، جن سے ایران کی خودمختاری اور سلامتی متاثر ہوتی ہے اور جو بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہیں شہزاہ محمد بن سلمان نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم نے ایران اسرائیل کشیدگی کو کم پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم اسٹارمر نے اس معاملے پر اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے ہونے والی اب تک کی بات چیت سے بھی ولی عہد کو آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے...
    مسلم امہ ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر سے رابطہ کیا اور اس مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ ایران کی حمایت کے لیے متحد ہے۔ سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کے درمیان بھی رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر رابطہ کیا اور کہا...
    سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے تناظر میں ایرانی عوام سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ گفتگو کے آغاز میں شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر، ایرانی قوم اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ سعودی ولی عہد نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے...
    اسلام آباد: اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کی مانیٹرنگ کے لیے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں  گے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں اور پاکستانی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل سے ہونے والے اثرات اور حکمت عملی وضع کرنے کی خاطر نگرانی کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)وفاقی حکومت رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کے ہدف یعنی 1 ہزار 161 ارب روپے کی وصولی سے محروم رہ سکتی ہے۔ اس کی بڑی وجہ عالمی اور ملکی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تیزی سے اضافہ ہے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز جب اسرائیل نے ایران پر حملے کا آغاز کیا تو چند ہی گھنٹوں بعد عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 71.81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 73.79 ڈالر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ اسی ڈی) کی قیمت 76.14 ڈالر سے بڑھ کر 78.68 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔اب ماہرین کے مطابق 16...
    وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو ایک سمری ارسال کی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری طلب کی گئی ہے تاکہ پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر نئے ٹیکس یعنی لیویز عائد کیے جا سکیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبیلیٹی فیسلٹی یعنی آر ایس ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی وابستگیوں کی تکمیل کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے آر ایس ایف کے تحت تقریباً 1.4 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، یہ سہولت پاکستان کو ماحولیاتی خطرات اور قدرتی آفات کے مقابل معاشی پائیداری بڑھانے میں مدد فراہم...
    رچرڈ نورس ولیمز (Richard Norris Williams) 29جون 1891میں جینوا میں پیدا ہوا تھا۔ محض بارہ برس کی عمر میں اس نے ٹینس کھیلنا شروع کر دی۔ والد چارلس ڈواین ولیمز (Charles Duane Williams) بذات خود ‘ ٹینس کے اچھے کھلاڑی تھے۔ رچرڈ اپنے والد ہی سے یہ کھیل سیکھتا تھا۔ باپ اور بیٹے کے درمیان حد درجہ احترام ‘محبت اور رفاقت کا تعلق تھا۔ 1911 میں رچرڈ‘ سوئٹز لینڈ کا قومی چیمپئن بن چکا تھا۔ اسی برس امریکا میں ہاروڈ یونیورسٹی میں چلا گیا۔ وہاں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑتا رہا۔ ٹینس میں اس کا اسٹائل کافی جارحانہ تھا۔ اتنے زور کی شاٹ لگاتا تھا کہ مد مقابل کو روکنا مشکل ہو جاتا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے اسپورٹس ایڈیٹر Alison...
    وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تنقید اپوزیشن کا حق ہے ہونا چاہیے، صوبے اور عوام کے حق میں اپوزیشن  کی مثبت تجاویز کو خوش آمدید کہیں گے، اپوزیشن اپنی تجاویز پیش کرے، ہم ان پر غور کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فاٹا اور پاٹا پر وفاقی حکومت کا ٹیکس ماننے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے صوبائی حکومت کوئی معاونت نہیں کرے گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تنقید اپوزیشن کا حق ہے ہونا چاہیے، صوبے اور عوام کے حق میں اپوزیشن  کی مثبت تجاویز کو خوش...
    اسلام ٹائمز: اگر ہم نے "مولا" کو اسکے اصل مقام پر نہیں پہچانا تو ہم نبیؐ کے پیغام کو بھی مکمل نہیں سمجھ سکتے۔ علیؑ کو "دوست" ماننا آسان ہے، علیؑ کو "امام" ماننا مشکل اور یہی ہماری آزمائش ہے۔ مگر جو نبیؐ جس معنی میں مولیٰ ہوں، اسی معنی میں علیؑ کو مولا قرار دیں تو پھر بات ختم فیصلہ ہوچکا! اعلان غدیر، ولایت کا اقرار، حق کا اعلان اور امت پر خدا کا اتمام حجت ہے۔ اگر ہم نے قبول کیا تو ہدایت ہماری طرف بڑھے گی۔ اگر ہم نے واقعہ غدیر کا انکار کیا یا غلط تاویلات کا سہارا لیکر اسکی روح کو تسلیم کرنے سے روگردانی کی تو تاریخ گواہی دیگی کہ ہم نے نور کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) 120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی پارلیمان 'کنیسٹ‘ میں 61 ارکان نے اپوزیشن کی تحریک کے خلاف ووٹ دیا۔ نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد میں شامل الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں کا حکومت کے ساتھ اس قانون پر اختلاف ہے، جس کے تحت الٹرا آرتھوڈوکس یہودی شہریوں کو بھی اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے پر مجبور کیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ یہ جماعتیں حکومت کے خاتمے کی کوشش میں اپوزیشن کے حق میں ووٹ دیں گے۔ وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں اور کنیسٹ کی خارجہ اور سلامتی امور سے متعلق پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ جولی ایڈلسٹائن کے...
    کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ٹاؤن محصولات وصولی کا ہدف حاصل نہیں کرسکے،رپورٹ ٹیکس وصولی میں کمی کے اسباب تجاوزات اور نجی لوگوں کی جانب سے زمین پر قبضے ہیں،افسران کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت 25 ٹاؤن 2ارب 32 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی میں ناکام ہو گئے، اعلی حکام نے ٹیکس وصول کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ٹاون کو ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا لیکن ایک بھی ٹاون سو فیصد ٹیکس وصول نہ کر سکی۔ ٹان میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر کو 22 کروڑ 60 لاکھ روپے ہدف دیا گیا لیکن صرف 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا، ماڑی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) امریکہ کی سینٹرل کمان (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کی کارروائیوں میں اسلام آباد ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ ایک ایسے وقت جب بھارت دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان کو تن تنہا کرنے کی سفارتی کوششیں کر رہا ہے اور اس کام کے لیے اس کے وفود امریکہ سمت بہت سے ممالک کا دورہ کرتے رہے ہیں، یہ بیان نئی دہلی کے لیے کسی سبکی سے کم نہیں ہے۔ جب سے یہ بیان سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا شدید نکتہ چینی پر مبنی خبریں نشر کر رہا ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک اہم اور مؤثر شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔اپنے بیان میں جنرل کوریلا نے کہا کہ داعش خراساں اس وقت دنیا کی سب سے متحرک دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہے، اور اس کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی انٹیلی جنس تعاون کے نتیجے میں داعش خراساں کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتار کیا گیا، جن میں کم از کم پانچ اعلیٰ سطح کے مطلوب رہنما بھی شامل ہیں۔جنرل کوریلا نے مزید...
    یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے ان خیالات کا اظہار امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق اجلاس میں کیا۔ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے انسداد دہشت گرد میں پاکستان کو امریکا کا اہم شراکت دار قرار دیا۔ انھوں نے کمیٹی کو بتایا کہ عالمی سطح پر سب سے بڑا خطرہ دہشت گرد تنظیم  داعش خراساں ہے۔ پاکستان کی غیر معمولی شراکت داری اور تعاون سے اس گروپ کی سرکوبی میں مدد ملی۔ امریکی جنرل نے...