2025-07-03@08:58:56 GMT
تلاش کی گنتی: 90463

«اور خون»:

(نئی خبر)
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو ملنے والی سربراہی بھارت کی بدترین سفارتی شکست ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی  اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کی عالمی سطح پر  پذیرائی کی جا رہی ہے جب کہ بھارت کے پاکستان مخالف جھوٹے پراپیگنڈے کوایک بار پھر شدید دھچکا پہنچا ہے۔ پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ کچھ  روز  قبل ہی  پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی ’’کاؤنٹر ٹیرر ازم کمیٹی‘‘کا نائب چیئرمین بنایا گیا تھا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت  اور پذیرائی نے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی جنگ چھیڑ دی ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکارکو سفارتی ناکامی پر شدید تنقید کا...
    پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خدمات انجام دینے والے ماہرین کی حوصلہ افزائی کےلیے صدارتی ایوارڈز اور قومی اعزازات دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نامزدگیوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین کے نام زیر غور لائے گئے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدان اور ماہرین عالمی معیار پر پورا اترتے ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی باصلاحیت پاکستانیوں کو نمایاں کرنے کے لیے شفاف اور میرٹ پر...
    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 2 تا 8 جولائی 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران شدید بارشوں کے سبب بعض علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں 5-8 جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک بھر کے مختلف علاقوں میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بعض علاقوں میں بارش موسلا دھار ہونے کی توقع ہے۔ آج بروز جمعرات بالائی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء )  اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق لاہور قلندرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کام کریں گے اور لاہور قلندرز کھیلوں کی سرگرمیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف جہاد کریں گے۔(جاری ہے) کمانڈر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب اور رانا عاطف سی ای او لاہور قلندرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر باضابطہ دستخط کیے۔
    امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا۔ امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025ء میں ایک نیا اور سخت ترین موڑ سامنے آیا ہے۔ امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز اور ویزا رکھنے والوں کے لیے امیگریشن محکمے نے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے۔ نہ کہ حق، اگر آپ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ امریکا میں رہنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی جب صدر...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کی 4 جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے یہ رقم جامعات کے ملازمین کی جون تک کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں جاری کی ہے۔یاد رہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین پچھلے 1 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    فائل فوٹو بلوچستان کے 20 اضلاع میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ہے۔پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات، لسبیلہ، سوراب، خضدار، آواران، صحبت پور، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔ آج پنجاب، کے پی اور کشمیر کے بعض مقامات پر بارش کی توقعکراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش ہوئی۔ آج... پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف نے ابھی شیڈول نہیں بتایا جبکہ دیگر ججز تقریباً ایک ماہ چھٹی کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی اور اگست 2025 کے لیے عدالتی تعطیلات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عدالت کے مختلف معزز ججز کی دستیابی اور عدم دستیابی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات میں ججز کی چھٹیوں اور دستیابی کا آفس آرڈر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کوئی چھٹی نہیں کرینگے، جسٹس...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ نے بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو بلاتاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بھارت پاکستان کیخلاف پہلگام حملے کے الزام پر ’’ کواڈ‘‘ کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کواڈ وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان ، دہشتگردی کی مذمت ، پاکستان کا نام لینے سے گریز ۔22 اپریل کو کیے گئے اس حملے کے بعد دو ایٹمی طاقتیں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں آگئے تھے، بھارت نے حملے کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کے دوران ریسکیو اداروں کی پیشگی تیاریوں نے انسانی جان بچا لی۔ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا جانور چراتے ہوئے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی مستعد ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک بڑی انسانی جان کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ماہر اور تربیت یافتہ ریسکیورز نے خطرناک پانی میں سینکڑوں فٹ نیچے جا کر پھنسے ہوئے شہری کو نہایت مہارت سے بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام...
    اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا علی امین گنڈاپور کی حکومت کو گرانے کا بالکل بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تین حصوں میں تقسیم ہے، ایک دھڑا صرف علی امین کو مانتا ہے، دوسرا دھڑا عمران خان کے ساتھ کمٹڈ ہے جبکہ تیسرا دھڑا عمران خان اور علی امین کی پالیسیوں سے تنگ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون یہ کہتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017,2016 کے تحت ریزرو سیٹیں پولیٹیکل پارٹیز کی ملکیت ہوتی ہیں، اگر آپ نے اپلائی نہیں کیا تو آپ کی اہلیت ہی نہیں، یہ سیٹیں اگر ہمیں نہ ملتیں تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقبال نے اپنی ایک نظم میں مولانا روم سے سوال کیا ہے کہ جہاد کا جواز کیا ہے؟ اس کی روح کیا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ دوست کے آئینے پر دوست کا پتھر مار۔ یعنی صرف اللہ کے حکم سے صرف اللہ ہی کے لیے دوسرے انسان کو قتل کر تاکہ اللہ کی کبریائی اور حق کی بالادستی کا حق ادا ہوسکے۔ انسانی تاریخ میں کل بھی جنگ کا یہی جواز تھا اور آج بھی جنگ کا یہی جواز ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان اللہ کی پیدا کی ہوئی مخلوق ہے اور اس کی جان پر صرف اللہ ہی کا حق ہے۔ چناں چہ اس حق کو صرف...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ کراچی، معروف برینڈ کے آؤٹ لیٹ میں امیر زادی خاتون کا سیلز مین پر تشدد اور دھمکیاں…! pic.twitter.com/PamO0CRXZS — Ather Salem® (@AthSa01) July 3, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔...
    اسلام آباد:سینیٹ کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں توانائی، تعمیراتی منصوبوں، زمینوں کے تنازعات اور بدانتظامی پر شدید تحفظات اور سوالات اٹھائے گئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا، جس میں آئی پی پیز، گردشی قرض، لوڈشیڈنگ اور توانائی کے شعبے میں بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ارکان نے وفاقی وزیر توانائی کی اجلاس میں عدم موجودگی کو غیر سنجیدگی قرار دیتے ہوئے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب چیئرمین کمیٹی ناصر محمود کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اگر فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر رک سکتی ہے۔ حکام کے...
    حماس نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی آخری جنگ بندی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم تنظیم نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی بنیادی شرط اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلاء ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، حماس کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کے لیے مطلوبہ شرائط پر آمادہ ہو چکا ہے، یہ پیشرفت ان کے نمائندوں اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پہلی بار ٹرمپ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کو مکمل طور...
    اسلام آباد:سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جوکہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران پاک فضائیہ کے کسی بھی حاضر سروس سربراہ کا پہلا دورہ ہے، جس سے دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی مفادات کو فروغ حاصل ہوگا۔ یہ اعلیٰ سطح کا دورہ پاک امریکا دفاعی اشتراک میں ایک تزویراتی سنگ میل ہے۔ یہ دورہ اہم علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی تعلقات کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دورے کے دوران، ایئرچیف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔ پینٹاگون میں، انھوں نے امریکی فضائیہ...
    تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح  6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک،...
    امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام 2 سال پیچھے چلا گیا: پینٹاگون WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہاہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال 2 سال پیچھے چلا گیا۔ ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں اور حملوں کے بعد ہونے والے نقصان سے ایران کا ایٹمی پروگرام ایک سے 2 سال پیچھے چلا گیا ہے۔امریکا نے 22 جون کو ایران کے فردو، نطنز اوراصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب...
    کراچی:شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاءالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام خط میں بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اتحاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر کے پارلیمانی کردار کو سراہا ہے۔ خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے قومی اسمبلی کے ارکان کی جانب سے پاک فضائیہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو قابلِ فخر قرار دیا اور کہا کہ دشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب پر...
    تلنگانہ میں بی جے پی شدید اندرونی اختلافات اور خلفشار کا شکار ہو چکی ہے ، جس نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کو غیر مستحکم اور کمزور سیاسی جماعت بنا دیا ہے۔ سفارتی ناکامیوں کے بعد مودی کی جماعت بی جے پی کے رہنما اقتدار اور عہدوں کی ہوس  کا شکار ہو گئے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانےپر بی جے پی کے رہنما تھاکر راجہ سنگھ نے استعفا دے دیا۔ رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف تھاکر راجہ سنگھ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ راجہ سنگھ شدید مایوسی کے بعد حمایتی کونسلرز کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا...
    لاہور:پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ تاہم لاہور میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں، جبکہ حبس اور ہلکی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ سسٹم پانچ جولائی تک پنجاب کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔ بارش کے اس سلسلے کے ساتھ تیز ہواؤں اور موسم میں غیر متوقع تغیر کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ لاہور کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ...
    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال،...
    فرد جرم کے بعد اب گواہوں کی باری، 9 مئی کیس میں نیا موڑ آنے والا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلاء نے وکالت نامے جمع کرا دیے ہیں۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی، جبکہ 42 دیگر ملزمان پہلے ہی فرد جرم کا سامنا کر رہے ہیں۔ عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے جائیں۔یہ مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کیا گیا تھا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کی سربراہی میں یورپی کمیشن کو اگلے ہفتے یورپی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے بدھ کے روز شام میں پارلیمانی گروپ کے رہنماؤں کو اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔ یورپی یونین کے قانون ساز پیر کے روز عدم اعتماد کی اس تحریک پر بحث کریں گے اور ووٹنگ تین دن بعد ہو گی۔ چونکہ زیادہ تر جماعتیں اس تحریک کی مخالفت کر رہی ہیں، اس لیے یہ ووٹ علامتی ہی سمجھا جا رہا ہے، تاہم برسلز میں متنازع فیصلوں کے ایک سلسلے کے بعد یہ پیشرفت بڑھتی ہوئی مایوسی کی...
    کراچی: سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمندری پانی کو میٹھا بنانے سمیت دیگر منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کریں گے۔ صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  صوبائی حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1.018 ٹریلین روپے کا تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ پیش کر کے ثابت کردیا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے، عملی کام پر...
    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے دہشت گردوں کو دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے عددالت میں پیش کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں محمد خان بوریو عرف گلو، اختر علی، جامین ملاح اور غلام قادر بوریو شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان زون نےحوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی تناظر میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم سےلاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ملزم ارشد خان کو چھاپہ مار کارروائی میں سمنگلی روڈ کوئٹہ سےگرفتارکیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گزشتہ 7 سال سےحوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا، جس سے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کرلی، 2، 3 لاکھ زیادہ کرلیتے۔ سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ وزیر دفاع نے  نجی ٹی وی چینل ’فیصلہ آپ کا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی اچھی تنخواہ ہونی چاہیے مگر شاہانہ نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ کر دی۔ اور پھر ذمہ داری کسی اور پر ڈال رہے ہیں کہ فلاں نے بڑھائی۔ یہ بھی پڑھیے اسپیکر سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف خواجہ آصف پھٹ پڑے انہوں نے کہا کہ گھر مفت، گاڑیاں مفت، بجلی مفت، ہر...
    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ گھر گھر تلاشی، نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی اور سیاسی رہنماؤں کی طویل نظربندیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری وادی اس وقت مکمل طور پر ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں نہ انسانی حقوق محفوظ ہیں اور نہ ہی شہری آزادیوں کا کوئی تصور باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں...
    حالیہ پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک یعنی بھارت، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا نے واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سی این بی سی کے مطابق، کواڈ ممالک نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ یہ مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر ناکامی اور کواڈ تنظیم میں...
    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 197 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔...
    طاہر جمیل:سی بی ڈی پنجاب کا عوامی تحفظ کے لیے بڑا قدم، روٹ 47 پر دو اسمارٹ پیڈیسٹرین کراسنگ سسٹمز نصب کر دیے گئے۔ سسٹم کی تنصیب پنجاب میں شہری سلامتی کے لیے ایک نئی مثال بن گئی۔ سسٹم کی تنصیب سےپیدل چلنےوالےباحفاظت سڑک عبورکرسکیں گے۔ کراسنگ سسٹم میں پُش بٹن،خودکارسگنلزاورسڑک میں نصب لائٹس شامل  ہیں،جدیدنظام میں سکرینزپر اسلامی اقوال،ٹریفک آگاہی وقائداعظم کےفرمودات بھی شائع ہے،سکرینز پر وقت اور درجہ حرارت کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں،بٹن دبانےپر30سیکنڈ کیلئےسگنل بند، راہگیروں کومحفوظ کراسنگ کاموقع ملتاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   ایک باراستعمال کےبعدسسٹم 60سیکنڈبعددوبارہ فعال ہوتاہےتاکہ ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو،سڑک میں نصب لائٹس واٹرپروف ہیں اور 50ٹن کاوزن برداشت کر سکتی...
    پاکستانی ڈاکٹر کی چین میں کام اور دوستی کی 6 سالہ کہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)پاکستانی طبی ماہر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چین میں اپنے 6 سالہ قیام کے دوران نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر ترقی کی بلکہ ذاتی زندگی میں بھی بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کو بھی قریب سے دیکھا۔شاہ نے کہا کہ بچپن سے پاک چین دوستی کے بارے میں معلوم تھا لیکن کبھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ دوستی چینی معاشرے میں اس قدر گہرائی سے رچی بسی ہوئی ہے۔2018میں شاہ کو چین کے وسطی شہر ووہان میں واقع ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی...
    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 10 قیدی اور 18 ہلاک اسرائیلیوں کی لاشیں 5 مرحلوں میں دی جائیں گی۔ لاشیں اور قیدی رہا کرنے پر فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 10 قیدی اور 18 ہلاک اسرائیلیوں کی لاشیں 5 مرحلوں میں دی جائیں گی۔ لاشیں اور قیدی رہا کرنے پر فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ امریکی صدر کے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دعوے کے بعد مغربی میڈیا نے جنگ بندی کی کچھ شرائط سے پردہ اٹھایا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ...
    پہلگام واقعے پر کواڈ ممالک کا واشنگٹن میں ایک مشترکہ بیان جاری ہوگیا، جس میں غیر جانبدار مؤقف اختیار کیا گیا ہے، جو  کہ پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی این بی سی کے مطابق کواڈ ممالک ( بھارت، امریکا، جاپان، آسٹریلیا) کی جانب سے پہلگام واقعے کی شدید مذمت اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاہم کواڈ مشترکہ بیانیے میں پاکستان کا نام لیا گیا اور نہ ہی پاکستان کو حملے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔ بھارت کے پاکستان پر عائد کردہ الزامات کو عالمی برادری نے ایک بار پھر مکمل طور پر مسترد کر دیا  ہے۔ کواڈ کا مشترکہ بیان بھارتی بیانیے کی عالمی سطح پر عدم قبولیت کا منہ...
    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پھر سے ایکشن میں آگئی، سی ای او سلمان نصیر کی زیر قیادت اسٹیک ہولڈرز سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں فرنچائزز، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز شریک ہوئے۔ بورڈ نے پی ایس ایل کی 10 سالہ ترقی کا ڈیٹا پیش کیا، نویں اور دسویں ایڈیشن کے اعداد و شمار کا موازنہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں پیش کردہ شماریات کے مطابق پاکستان سپر لیگ روز بروز مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، نویں ایڈیشن کو پاکستان میں 455 ملین ناظرین میسر آئے جبکہ رواں برس منعقدہ 10 ویں ایڈیشن میں یہ تعداد بڑھ کر 3.4 بلین (3ارب 40کروڑ) تک پہنچی۔ لائیو اسٹریمنگ میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،...
    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے اپنے ہی 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی فلسطین کے حوالے سے جانبدارانہ رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی بی سی اسرائیلی فوج اور حکومت کی حمایت میں خبریں نشر کر رہا ہے جبکہ فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خط میں فلسطین مخالف تعصب، سنسرشپ اور اسرائیلی پروپیگنڈا کو بڑھاوا دینے کے الزامات شامل ہیں۔ خاص طور پر ’غزہ: میڈکس انڈر فائر‘ نامی دستاویزی فلم کو نشر نہ کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ کی ماہِ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کی  فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جُون 2025ء کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر...
    ’’پاکستان ایک زرعی ملک ہے‘‘۔ ہم بچپن سے یہی سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ پاکستان کی بنیاد زراعت پر رکھی گئی ہے، اور ہمارا ملک قدرتی وسائل، زرخیز زمین، چار موسموں اور محنتی کسانوں سے مالا مال ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج کا کسان، جو اس ساری بنیاد کا ستون ہے، خود بدحالی، پسماندگی اور محرومیوں کی چکی میں پس رہا ہے۔ ایک قابلِ غور بات یہ ہے کہ اگر ہم واقعی پاکستان میں زرعی ترقی چاہتے ہیں تو صرف فصل کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا کافی نہیں، بلکہ اس فرد  ’’کسان‘‘ کی سماجی و معاشی زندگی کو بہتر بنانا بھی ناگزیر ہے۔ کیونکہ خوشحال کسان ہی زرعی ترقی کی اصل ضمانت ہے۔   کسان کے...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق گاوں کوٹ کنڈیان میں آئی ای ڈی بم بناتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک دہشت گرد صاحب خان کاتعلق ٹانک اور طراب کا تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ نہیں کرنے دوں گا: ٹرمپ کی ظہران...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  
    بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا وہیں معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کا شیفالی کی موت پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مفتی طارق مسعود نے کہا کہ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ کی موت ہوگئی، بتانے والے بتارہے تھے کہ بہت مشہور تھی اور دنیا میں اس کے بڑے گانے چلے، جس پر میں نے کہا کہ اب تو لوگوں کو بڑی عبرت ہوئی ہوگی کہ اس نے دنیا میں اتنی عزت کمائی اور وہ عزت ایک منٹ میں خاک میں مل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شیفالی جریوالا کو دل کا دورہ کیوں پڑا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ان کا...
    —فائل فوٹو سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خود اس کا شکار بنے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گورنر کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیرِ بحث نہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے، احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔
    آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو...
    واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکہ آنے والوں کیلئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کے نئے قانون سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔ امریکی محکمہ امیگریشن کے مطابق دہشتگردی، تشدد کی ترغیب یا ایسی سرگرمی پر امریکا میں رہنے نہیں دیا جائیگا اور قانون توڑنے والوں کےگرین کارڈ سمیت ویزے بھی منسوخ ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طور پر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے، امریکی وزیر خا رجہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی طالب علم صرف مظاہروں میں شرکت یا افراتفری پھیلانے آتا ہے تو ویزا نہیں دیں گے۔ شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا فیصلہ
    عدالتی فیصلے کے مطابق جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا اور جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنا دی جس پر اُسے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں  سپریم کورٹ نے حکم دے کر سیشن جج راجہ امتیاز کو کمرہ عدالت میں گرفتار کروا دیا۔ سیشن جج راجہ امتیاز انسداد منشیات عدالت حویلی کے سابق اسپیشل جج ہیں، جن کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر توہین عدالت کی...
    سیکریٹری سروسز عثمان احمد نے ای آفس سسٹم کی نمایاں خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے کاغذی فائلوں سے مکمل نجات ہو گا اور تمام ڈیٹا ایک کلک پر دستیاب ہو گا، شفافیت، نگرانی و جوابدہی میں بہتری آئے گی، ریکارڈز کی 24/7 دستیابی، فائل کی نوعیت کے مطابق کارروائی کا وقت، ورک فلو کی تخصیص، ورک فرام ہوم، موبائل ایکسیس کی سہولت، محفوظ مواصلات، ڈیزاسٹر ریکوری سسٹم، ایگزیکٹو ڈیش بورڈز، ٹاسک مینجمنٹ، بائیومیٹرک حاضری، اور گاڑیوں کا لاگ سسٹم، و دیگر امور سسٹم میں شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان نے ملک کے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے ای آفس سسٹم کے باضابطہ آغاز کے ساتھ جدید انتظامی اصلاحات کی جانب ایک اہم...
    ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سسٹم 5 جولائی تک برقرار رہے گا، جس کے نتیجے میں آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم لاہور میں بارش کا امکان کم بتایا گیا ہے۔ شہر میں آج شدید حبس اور ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارشوں کے باعث لاہور میں...
    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث ملکی سیاسی حلقوں میں زور و شور سے جاری ہے، ایک جانب اہم حکومتی ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی نے اس حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ریاست کو چیلنج کرتا ہوں میری حکومت گرا کر دکھائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعلیٰ گنڈا پور...
    پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔  ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔  اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔  ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان لڑکیوں نے...
    پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں عائد کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے بعد اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادی ہیں، نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے مجاز ڈیلرشپ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور حالیہ متعارف کردہ نیو انرجی وہیکل لیوی شامل ہیں، البتہ ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں ہے۔ پاک سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صرف حکومت کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیکسوں کی وجہ سے ہے، جبکہ پیداواری یا آپریشنل لاگت میں کسی قسم کا اضافہ صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹرسائیکل جی...
    ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح  6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔  تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔  اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی  کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ  سفر ممکن ہو گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل اپنے آئی فون سیریز کے 17ویں ایڈیشن کو ستمبر کے دوسرے ہفتے میں، ممکنہ طور پر 11 یا 13 ستمبر کو، لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی لیکس سے اشارہ ملتا ہے کہ نیا آئی فون گزشتہ ایڈیشن سے خاصا مختلف ہوگا۔2025 کا سال آئی فون کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کا حامل لگتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر معروف لیکر “ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن” — جس کی ایپل سے متعلق بیشتر پیشگوئیاں ماضی میں درست ثابت ہوئی ہیں — کے مطابق کمپنی آئی فون 17 کا ڈسپلے سائز بڑھانے کی تیاری کر رہی ہے۔ فی الوقت آئی فون 16 کا ڈسپلے 6.1 انچ جبکہ...
    پاکستان کی بڑی کوریئر کمپنیوں جن میں رجسٹرڈ ای کامرس کمپنیاں اور آن لائن تاجر شامل ہیں انہوں نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ جولائی 2025 سے نئی حکومتی ٹیکس پالیسی نافذ العمل ہو جائے گی۔  اور صارفین سے حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔ کوریئر کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، کیش آن ڈیلیوری کے تحت اشیاء کی ترسیل پر 2 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس اور 2 فیصد سیلز ٹیکس کٹوتی کی جائے گی۔ یہ ٹیکس کوریئر کمپنیاں فروخت کنندگان یا شپنگ پارٹنرز کی جانب سے حکومت کو جمع کروائیں گی، جیسا کہ فنانس بل میں ہدایات دی گئی ہیں۔ کوریئر سروسز نے اپنے تمام سیلرز کو ہدایت کی...
    یوکرین(نیوز ڈیسک) یوکرینی انٹیلیجنس کے مطابق شمالی کوریا روس کی حمایت میں مزید 25 سے 30 ہزار فوجی یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال خفیہ طور پر 11 ہزار فوجی روس بھیجے گئے تھے جن میں سے 4 ہزار ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔ سی این این کو حاصل انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ دفاع ان فوجیوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ دستے روسی زیرِ قبضہ یوکرین کے علاقوں میں براہ راست لڑائی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعاون میں تیزی آ رہی ہے، جبکہ کورین...
    لاہور(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر اور جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ کے مہتمم مولانا سید محمود میاں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مولانا سید محمود میاں نہ صرف ایک جید عالم دین اور عظیم محدث تھے بلکہ وہ مسند طریقت کے بھی بلند پایہ پیشوا شمار کیے جاتے تھے۔ ان کے والد بھی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر رہ چکے ہیں، اور دینی و سیاسی حلقوں میں ان کے خاندان کا گہرا اثر و رسوخ رہا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے...
    لندن (اوصاف نیوز)برطانوی حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے ویلز اور انگلینڈ میں تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2020 سے لیکر جون 2025 تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ گرمی لندن اور ویسٹ مڈلینڈ میں پڑی،محکمہ موسمیات کی طرف سے گرمی کی دوسری لہر کے بعد مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 5 اہلکار ہلاک،3 زخمی موجودہ گرمی کی لہر کے باعث برطانوی شہریوں...
    چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی محرومیوں کو دور کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے ملک کے وسیع تر مفاد میں قربانیاں دی ہیں۔ متاثرین ڈیم کے جائز تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے...
    سٹی42: آج 7 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 جلوس برآمد ہوں گے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ان تمام مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 6800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے بھرپور اور مربوط سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   مزید بتایا گیا ہے کہ تمام جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز...
    رانا فاران یامین: لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی جانب سے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں CCD کینٹ ٹیم کی کارروائی کے دوران 26 سالہ حسین نامی ملزم مارا گیا۔ CCD ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق لاہور کے علاقے باٹا پور سے تھا۔ CCD سول لائنز کی ٹیم کی کارروائی میں دو ملزمان دلاور اور عابد ہلاک بھی ہو گئے اور دونوں کا تعلق چاہ میرا سے تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   تینوں مبینہ ملزمان سی سی ڈی اہلکاروں کی حراست میں تھے اور انہیں ریکوری کے لیے مختلف مقامات پر لے...
    جنوبی کوریا کے معروف کے پاپ گلوکار شم جے ہیون 23 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 7 اپریل 2002 کو جنوبی کوریا میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں ہی موسیقی کے میدان میں قدم رکھا۔ شم جے ہیون کو شہرت 2020 میں ملی جب انہوں نے کے پاپ بوائے بینڈ F. ABLE کے رکن کے طور پر باضابطہ ڈیبیو کیا۔ شم جے ہیون گروپ کے سب سے کم عمر رکن (Maknae) اور مرکزی گلوکار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اپنی پرکشش آواز، چمکتی مسکراہٹ اور سادہ مزاجی کے باعث وہ جلد ہی مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ گزشتہ برسوں میں F. ABLE کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں اور گروپ کے کئی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    —فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپور واضح رہے کہ کے پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وضاحت کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت گرانے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے کوئی بات نہیں ہوئی، اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور ہے۔اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو متعدد بار مذاکرات کی پیش کش کی، تاہم پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات سے انکار کیا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے اقتدار میں آئی تھی اور اب دوبارہ اسی طرح اقتدار حاصل کرنے کی خواہاں ہے، مگر یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختونخوا حکومت گرانے سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اور نہ ہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کئی مرتبہ مذاکرات کی پیشکش کی، مگر پی ٹی آئی نے ہر بار بات چیت سے انکار کیا۔ پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آئی، اور اب بھی یہی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دوبارہ اسے اقتدار میں لائے، لیکن یہ خواب کبھی پورا...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں اعلیٰ عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی اور مس کنڈکٹ کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت دینے پر سیشن جج راجا امتیاز کو سزا سنادی، جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی عدلیہ میں ایک غیر معمولی اور سنسنی خیز پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جہاں سپریم کورٹ کے فل بینچ نے چیف جسٹس راجا سعید اکرم خان کی سربراہی میں سابق سیشن جج حویلی کہوٹہ راجا امتیاز احمد کو توہین عدالت کے جرم میں 3 دن قید کی سزا سناتے ہوئے عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جج راجا امتیاز کو عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی،...
    بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والی باہمت خاتون سمیرا محبوب نے بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور بچیوں کو بااختیار بنانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ امریکا سے خصوصی تربیت حاصل کرنے کے بعد سمیرا محبوب نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں نئی راہیں کھولیں بلکہ کم عمر لڑکیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری مہارتیں بھی سکھانے کا منفرد مشن شروع کیا۔ انہوں نے ’اسکول آف اسکالرز‘ کے نام سے ایک ایسا تعلیمی ادارہ قائم کیا جہاں صرف لڑکیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ یہ اسکول روایتی تعلیم کے بجائے عملی تربیت پر زور دیتا ہے، جس کے تحت بچیوں کو خوداعتمادی، قائدانہ صلاحیتیں اور کاروباری سوچ پیدا کرنے میں مدد دی جاتی ہے۔ اس...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی خان سے اہم ترین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والےواقعے پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ ، عبدالرحمان کانجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سوات جیسے واقعات کے تدارک کے لیے استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور گورنر کے پی کی ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی...
    پاکستان نے معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مالی سال 2025 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ کرلیا، جس سے ذخائر بڑھ کر 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہدف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے مقرر کردہ 13.9 ارب ڈالر کے ہدف سے بھی زائد ہے۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اس اہم سنگِ میل تک پہنچنے میں اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا اہم کردار ہے، جنہوں نے محتاط معاشی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے بیرونی شعبے کو مستحکم کیا اور بر وقت غیر ملکی مالی معاونت حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 6...
    عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور پشاور پر 6 دہائیوں تک راج کرنے والے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ، حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی کے بعد اب اپنے آبائی شہر پشاور کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلور خاندان نے پشاور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے مرکز ’بلور ہاؤس‘ کو بھی فروخت کردیا ہے۔ خاندان نے تصدیق کی ہے کہ غلام بلور نے گورنر ہاؤس کے قریب واقع پشاور کا واحد ذاتی گھر، بلور ہاؤس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق گورنر حاجی غلام علی کو بھاری قیمت پر فروخت کر دیا ہے اور اب اسلام آباد منتقل ہوچکے ہیں۔ اس وقت غلام بلور...
    امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میکسیکو سرحد سے  پناہ گزینوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگانے کی کوشش کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے، اسے روک دیا ہے۔ فیصلہ امریکی آئین اور قوانین کی فتح قرار وفاقی جج رینڈولف موس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا اور کانگریس کے بنائے ہوئے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے پناہ کی درخواستوں پر مکمل پابندی عائد کی، جو کہ غیرقانونی ہے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کے لیے تیار جج موس نے اپنے 128 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ یا آئین صدر کو...
    صومالیہ(اوصاف نیوز) دارالحکومت موغادیشو میں آدن اَدی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افریقی یونین کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر نے بالی ڈوگل ایئرفیلڈ سے پرواز سے بھری تھی اور لینڈنگ سے کچھ لمحے قبل آدن اَدی ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر گرتے ہی اس میں زوردار دھماکے ہوئے اور شدید آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک انجینیئر شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں کل آٹھ افراد سوار تھے جن میں 5 ہلاک ہوگئے جب کہ تین زخمیوں کو شدید جلنے کے زخم اور دیگر چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔ وسطی/ جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے...
    اگر یہ کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک لائیک، شیئر یا کوئی تبصرہ آپ کا امریکی ویزا مسترد کروا سکتا ہے، تو اس میں اب کوئی دو رائے نہیں کیونکہ امریکی محکمہ خارجہ کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔ اگر آپ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر، لائک اور تبصروں پر غور کیجیے، اور کوشش کریں، کہ ویزا درخواست سے قبل آپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کسی بھی قسم کے نفرت انگیز، تشدد اور انتہاپسندی جیسے مواد سے پاک ہوں۔ امریکا کی جانب سے ویزا درخواست دہندگان، خصوصاً غیر ملکی طلبا کے سوشل...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی پہچان صرف اس کی سرد وادی یا خوبصورت مناظر ہی نہیں، بلکہ یہاں کے روایتی کھانوں کا منفرد اور سادہ مگر لذیذ ذائقہ بھی ہے۔ ان میں سلیمانی کیلجی کا ذکر کیے بغیر کوئٹہ کی اسٹریٹ فوڈ کی کہانی مکمل نہیں ہوتی۔ سلیمانی کیلجی کوئٹہ کا خاص اور روایتی اسٹریٹ فوڈ ہے جسے مقامی لوگ اولین ترجیح دیتے ہیں، بکرے یا بیل کی کلیجی کو سادہ مصالحوں، ٹماٹر، مرچ اور نمک کے ساتھ توے پر تیار کیا جاتا ہے۔ جب یہ کلیجی تیز آنچ پر بھنتی ہے تو اس کی مہک ہی گاہکوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے۔ سلیمانی کیلجی بنانے والے اسد اللہ نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کا یہ کاروبار...
    پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاک فوج نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات شروع کردیے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر بھمبر میں پاک فوج نے متعدد سرکاری اسکولوں اور رہائشی گھروں کے اندر حفاظتی بنکرز تعمیر کردیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں مقامی آبادی محفوظ رہ سکے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام پر افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ بنکرز ان کے لیے امید اور تحفظ کا باعث ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے قریب بسنے والوں کو ہمیشہ بھارتی جارحیت کا سامنا رہتا ہے اور اس تناظر میں پاک فوج...
    رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
    سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں خودمختاری کے نفاذ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے او آئی سی اجلاس: سعودی عرب کا پھر آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت سعودیہ فلسطینی سرزمین پر ہر قسم کی توسیع پسندی اور قبضے کو مسترد کرتی ہے، اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کو ناگزیر سمجھتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے مکمل حقِ خودارادیت اور ان کے جائز حقوق کی بازیابی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، جس میں...
    آسٹریلوی صحافی جیمز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں غزہ جیسا خوفناک اور لرزہ خیز میدان جنگ نہیں دیکھا، جہاں مختصر وقت میں اتنے زیادہ بچوں کو مارا اور ملیامیٹ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا حملہ تاریخ ِانسانی میں معصوم و فرشتہ صفت بچوں کے خلاف انجام پائی دنیا کی پہلی جنگ ہے، جس میں’’50 ہزار‘‘ سے زائد بچے جاں بحق اور معذور ہوچکے، ہزارہا زخمی ہیں اور اب لاکھوں بھوک و پیاس کی وجہ سے دم توڑ سکتے۔ آسٹریلوی صحافی جیمز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں غزہ جیسا خوفناک اور لرزہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو اس کے ہی 100 سے زائد ملازمین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، جنہوں نے ادارے کی فلسطین سے متعلق رپورٹنگ پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بی بی سی کے عملے کے علاوہ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد معروف شخصیات نے بھی ادارے کی اعلیٰ قیادت کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی بی سی پر فلسطین مخالف اور اسرائیل نواز رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق، خط میں بی بی سی پر فلسطین کے حوالے سے جانبداری، مواد کی سنسرشپ اور اسرائیلی حکومت و فوج کی تشہیر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ خاص طور پر ’غزہ:...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلاحی اور انقلابی منصوبہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ تیزی سے کامیابی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ منصوبے کے تحت جون میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے، جو پنجاب کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت اب تک 51911 افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 57 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ان میں سے 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور یہ گھر اب آباد ہو چکے ہیں، جبکہ 41324 گھروں کی تعمیر تیزی سے...
    ماڈرن ورلڈ 80 برس سے دو سنگین المیوں سے دوچار ہے، ایک فلسطین اور دوسرا کشمیر کا المیہ۔ دونوں ہی ناجائز قبضے سے جڑے انسانی المیے۔ ایک یہود تو دوسرا ہنود کا پیدا کردہ مسئلہ۔ اگر یہ اتفاق ہے تو حد درجہ حیران کن کہ پہلی بار یہ دونوں لگ بھگ ساتھ ساتھ پٹے اور بری طرح پٹے۔ ایک کے اوسان خطا ہونے میں چار دن لگے جبکہ دوسرے کا حربی سٹیمنا فقط 12 روز کا ثابت ہوا۔ طویل جنگ کا تجربہ اسرائیل کے پاس ہے اور نہ ہی انڈیا کے پاس۔ خود پاکستان بھی طویل جنگ کے کسی تجربے سے نہیں گزرا، چاروں ممالک میں سے فقط ایران ہے جو 8 سالہ جنگ کا تجربہ رکھتا ہے۔ کسی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جینڈر اسپیشلسٹ جودھا بخاری اور ان کی ٹیم نے اسلام آباد سے حیدرآباد کا دورہ کیا اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں سیلاب 2022ء کے متاثرین کے لیے کاروباری معاونت، تربیت اور مالی امداد پر مبنی نئے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جودھا بخاری نے اجلاس کے اراکین کو بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت سندھ کی شراکت سے 440 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سیلاب 2022 سے متاثرہ خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب سے 21 لاکھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات کا آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف اب تک آپریشن کے دوران 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی گئی ہیں جن میں دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15.7 کنال اراضی واگزار کر کے 2 کلومیٹر رقبہ کلیئر کیا گیا ہے اور تجاوزات قائم کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختو نخوا کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیراعلی نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا، خیبر پختونخوا اور دوسرے وزراء اعلی کے بجٹ کا موازنہ کریں تو معلوم ہوگا بجٹ کس کا زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے بہترین کام کسی، آنے والے دنوں میں تحریک شروع کرنی ہے سوشل...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کیساتھ معاہدے کی معطلی کا بل شوریٰ نگہبان سے منظوری کے بعد ہم پر لازم ہوگیا، ہم اس بل کے پابند ہیں اور اسکے نفاذ میں کوئی شک نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا انتخاب ناقابل قبول ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے کہا کہ ایران کو مزید تاخیر کے بغیر مکمل تعاون کرنا چاہیئے۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے کی معطلی کا بل شوریٰ نگہبان سے منظوری کے بعد ہم پر لازم ہوگیا، ہم اس بل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود، مرطوب جبکہ رات و صبح میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں آج سے 04 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
    اسلام ٹائمز: غزہ کی سرزمین سے اٹھنے والی آہیں، آج صرف فلسطینیوں کی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کی پکار ہیں۔ اگر آج ہم خاموش رہے، تو کل یہ خاموشی ہمارے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ سچ کہنا، ظلم کو ظلم کہنا اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا صرف صحافت نہیں، انسانیت کا بھی تقاضا ہے۔ غزہ جل رہا ہے، انسانیت تڑپ رہی ہے اور دنیا کے خبر رساں ادارے اب بھی صرف مالی مفادات، اشتہارات اور سیاسی وابستگی کے پیمانوں پر خبر کو تول رہے ہیں۔ یہ صرف ایک خطے کا المیہ نہیں، ہماری اجتماعی بے حسی کا آئینہ ہے اور جب آئینہ دکھانے والے خود اندھے ہو جائیں، تو سچ کے چراغ ہمیں خود روشن کرنا پڑتے ہیں۔...
    پشاور، باجوڑ‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار + خبر نگار خصوصی+ خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، تحصیل دار نائوگئی، دو پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونیوالے پولیس کے سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کئے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کیا۔ آئی جی خیبرپی کے ذوالفقار...
    بیجنگ‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ نئی دہلی (نیوز رپورٹر + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ایس سی او وزراء سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت  کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بھارتی وزیر غیر حاضر رہے، بھار ت کی شنگھائی تعاون تنظیم میں نشست خالی، آنند پرکاش نے شرکت کرنا تھی۔ پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ خطاب کیا اور کہا کہ بالآخر بھارت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ عالمی فورم پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا اور امریکی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ یہ دس سال سے زائد عرصے میں کسی بھی حاضر سروس پاک فضائیہ کے سربراہ کا پہلا دورہ تھا۔ یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاک امریکا دفاعی تعاون میں ایک سٹریٹیجک سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے سیکرٹری آف دی ایئر فورس (انٹرنیشنل افیئرز) مس کیلی ایل سیبولٹ اور چیف آف سٹاف آف دی یونائیٹڈ سٹیٹس ایئر فورس جنرل ڈیوڈ ڈبلیو آلوین سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران بات چیت دوطرفہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے، باہمی عملیت (interoperability) کو بڑھانے اور...