2025-04-25@13:39:07 GMT
تلاش کی گنتی: 436
«اور شاہین»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے دوران لائیو اسٹاک اور سروسز سیکٹر میں تیزی کے سبب ملکی معیشت میں 1.7 فیصد نمو دیکھی گئی، تاہم بلند شرح سود کی وجہ سے امکانات محدود رہے اور دیگر پیداواری شعبوں، زرعی اور صنعتی سیکٹر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں سال چینی کی پیداوار میں بھی 12.6 فیصد کمی ہوئی، جس سے سال کے آخر میں چینی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بدھ کو قومی اکاؤنٹس کمیٹی (NAC) کا 112 واں اجلاس ہوا، جو معاشی پیداوار، بچت، اور سرمایہ کاری کی شرحوں کی منظوری کی ذمہ دار ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری...
نایاب نسل کی ڈولفن بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں ماہی گیروں کے جال میں پھنسی جسے بحفاظت چھوڑ دیا گیا، یہ وہیل اور ڈولفن کی ان 26 اقسام میں سے ایک ہے جو پاکستانی پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔ ریسو ڈولفن پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباً تمام معتدل اور گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہے،اس نسل کی ڈولفن 1000 فٹ تک غوطہ اور 30 منٹ تک اپنی سانس روک سکتے ہیں، تاریخی طور پر اس نسل کی باقیات کے سن 2000 کے اوائل میں ریسو کی ڈولفن کے دیکھنے کی اطلاع ملی تھی۔پانچ سال قبل پہلی بار نر ریسو ڈولفن کو کلفٹن بیچ پر پھنسا پایا گیا تھا۔ محمد معظم خان، ٹیکنیکل ایڈوائزر (میرین فشریز) اور پاکستان وہیل اور...
ویب ڈیسک : پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے وفاقی حکومت نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلیے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے اور اس حوالے سے وفاق اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی وزارت داخلہ کے ماتحت تشکیل دی گئی ہے۔ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے۔ صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری داخلہ، تمام حساس اداروں کے نمائندگان اور سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے اعلیٰ سطحی کمیٹی افغانیوں کی واپسی اور اسمگلنگ روک تھام...
فائل فوٹو۔ بلوچستان کے ماہی گیروں نے اورماڑہ کے ساحل پر پھنسی ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق اوڑماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا، انھوں نے کہا کہ اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے۔ محمد معظم خان کا مزید کہنا تھا کہ اورماڑہ کے ساحل پر کل صبح ڈولفن پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ معظم خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آبی حدود میں پائی جانے والی 26 اقسام کے سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ...
اسلام آباد: دہشت گردوں ،انتہا پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔کمیٹی پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی، کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ ذرائع کے مطا بق کمیٹی غیر قانونی پٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی، سعودی عرب میں بھیک مانگنے...
سید حنین زیدی نے بہترین میزبانی پر علامہ سید عبدالخبیر آزاد کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا یہ دستر خوان سب کا ہے اور رمضان کی برکتوں سے سب اکٹھے ہوتے ہیں، میں دل کی اتہاہ گہرائیوں سے خیالِ نو کے اراکین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کی عالمگیر تنظیم خیالِ نو کے اراکین کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد علامہ سید عبدالخبیر آزاد کی میزبانی میں افطار کا انعقاد کیا گیا۔ افطار میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ خیال نو کی جانب سے سید حنین زیدی، سید شہزاد روشن گیلانی اور اسد اعوان نے مہمانوں کو...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب اور شاہین کو آرام دینے کی تجویز پیش کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی20 میچ میں آرام کروایا جائے۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں چوتھے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے ہاتھوں سے سیریز نکل چکی ہے تو بہتر ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل...
بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا ہے، لاکھوں قربانیوں کی بدولت پاکستان کاخواب حقیقت میں بدلا، صدر زردری ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب، مسلح افواج کی پریڈ، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے، شیردل فارمیشن کا فلائی پاسٹ، ، قومی پرچم کو سلامی دی یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں ایوان صدر میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت آصف زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں غیرملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ ہوئی، تینوں...
لاہور (خاور عباس سندھو+ سپیشل کارسپانڈنٹ) قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان پر شروع ہونے والا واحد اردو اخبار نوائے وقت آج 85 برس کا ہو گیا۔ اس خوشی کے موقع پر نوائے وقت کے مجید نظامی ہال میں چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی سربراہی میں کیک کاٹا گیا۔ نوائے وقت کا 23 مارچ 1940ء کو سفر کا آغاز ہوا، جس روز منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش ہوئی تو تحریک پاکستان کے سرگرم نوجوان، پرجوش لیڈر حمید نظامی مرحوم نے قائد اعظم کی ہدایت پر قیام پاکستان کی تحریک کو دوام بخشنے کیلئے نوائے وقت کا اجراء کیا۔ دو قومی نظریہ ہو، نظریاتی سرحدوں کا تحفظ، مسلمانوں کے موقف و دین اسلام...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے اگلے ہفتے 24 مارچ سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا اور 4 بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ مقدمات سنے گا اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد خان بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان تیسرے بینچ کی سربراہی کریں گے اورر جسٹس اشتیاق ابراہیم بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ میں چوتھا بینچ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر...

دنیا کی وہ مالدار خاتون جو سونے کی دیواروں والے گھر میں رہتی ہے، جو مکیش امبانی کے انٹیلیا اور بَکنگھم پیلس سے بھی بڑا ہے
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)رادھیکاراجے گایکواڈ کو ہندوستان کی سب سے زیادہ ترقی پسند مہارانیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شادی بڑودہ کے اعزازی مہاراجہ اور گائیکواڑ خاندان کے شاہی اولاد سمرجیت سنگھ گائیکواڑ سے ہوئی ہے۔ رادھیکاراجے کا تعلق ریاست وینکانیر کے شاہی خاندان سے ہے۔ انہوں نے بڑودہ کے شاہی خاندان میں شادی کی۔ یہ جوڑا شاندار لکشمی ولاس پیلس میں رہتا ہے، جسے بڑودا پیلس بھی کہا جاتا ہے۔ اس محل کی قیمت تقریباً 25,000 کروڑ روپے ہے اور اسے دنیا کی سب سے مہنگی نجی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ محل برطانیہ کے بکنگھم پیلس سے چار گنا بڑا ہے، اور یہاں تک کہ اس کے مقابلے میں مکیش امبانی...
حسن نواز کی 44 گیندوں پر شاندار سنچری، کیویز کو شکست، تیسرا ٹی 20 شاہینوں کے نام WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز آکلینڈ: (آئی پی ایس) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پوار کر کے فتح سمیٹ لی۔قبل ازیں قومی کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ...
کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرین نے جمعرات کو روس کے اینجلس اسٹریٹجک بمبار ایئربیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ یہ ایئربیس جنگی محاذ سے تقریباً 700 کلومیٹر دور واقع ہے۔ روسی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں قریبی رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے۔ روئٹرز سے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایئربیس پر بڑے دھماکے اور قریبی مکانات کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام نے 132 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔ روس کا جوہری بمبار طیاروں کا اہم اڈہ متاثر اینجلس بمبار ایئربیس، جو سوویت...
اولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گئے،سی ٹی ڈی نے 2خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )راولپنڈی اور اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گئے جبکہ راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔کیویز کیخلاف آکلینڈ میں شیڈول سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہدف قرار دیدیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول دونوں ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے، ٹیم نوجوان کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن انکے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں میچ جیتنا ضرور مشکل ہوتا ہے لیکن کم بیک کی کوشش کریں گے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ٹی20 میں بہتر پرفارمنس کو 2 سال...
میئر مرتضی وہاب کا صاف ستھرا کراچی منصوبہ افسر شاہی نے ناکام بناکر رکھ دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صاف ستھرا کراچی منصوبے کیلیے بلدیہ عظمی کراچی کا حال ہی میں وجود میں آنے والا محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن چند روز میں ہی ناکامی کی تصویر بن کر رہ گیا،محکمے میں بھیجے گئے50 سے زائد ملازمین غائب ہیں جبکہ شہر میں سڑکوں، نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت گندا پانی سڑکوں پر بہانے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہوتے ہی ختم ہوکر رہ گئیں۔ میئر کراچی کی شہر کی بہتری کیلئے کوششیں ناکام کرنے والے افسران کیخلاف شہرکے سنجیدہ حلقوں اور سینئر افسران نے کارروائی کی اپیل اور میونسپل ایکٹ کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے...
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیلی بمباری میں تباہی کے شکار غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جمائما خان نے اس مقصد کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یونیسیف کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے جس میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کو خوفناک قرار دیا گیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے جس انسٹا گرام پوسٹ کو اسٹوری میں ری شیئر کیا اس میں یونیسف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے بتایا کہ غزہ پر تازہ حملوں میں 130 بچوں سمیت سے سیکڑوں افراد جان سے گئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جمائما خان نے اسرائیل کی حمایت اور فلسطینوں کی مخالفت کرنے پر اپنے بھائیوں زیک گولڈ اسمتھ اور بین گولڈ اسمتھ کو سوشل میڈیا...

یوزویندر چاہل اور دھناشری کی راہیں الگ، کرکٹر عدالتی حکم پر اہلیہ کو کتنی رقم دینے کے لیے تیار ہوگئے؟
بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...
بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے پی ایس ایل 10 کیلیے بی سی بی میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی ہے ، بورڈ ان پر کام کے بوجھ اور ٹیم کی زمبابوے سے سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے این او سی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔ پشاور زلمی نے ناہید رانا کو ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کی جانب سے معاونت کی درخواست کا انتظار اور دیگر عوامل پر بھی غور کررہا ہے۔ پشاور زلمی 7 مئی کو اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی، اس کے بعد کوالیفائر اور ایلیمینیٹر ہوں گے، فائنل 18 مئی کو...
نیوزی لینڈ اوپنرز کاجارحانہ آغاز، 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی حارث رؤف کی دو، محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد کی ایک ایک وکٹ میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے...

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صوبائی کابینہ ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت و مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔ کابینہ کی جانب سے علماء...
ڈونیڈن (نیوز ڈیسک) میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قبل ازیں ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ پاکستان کی بیٹنگ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کو تیسرا نقصان 50 رنز پر ہوا جب عرفان خان 11 نرز بنا کر...
—فائل فوٹو بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران صوبائی کابینہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی گئی۔کابینہ کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں بر وقت اور فوری ردِعمل دینے پر سیکورٹی فورسز اور کارروائی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکاربلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) امریکی ریاست کنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ وسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاں کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک ریاسوسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاںت میسوری میں تباہی ریاست میسوری کی ہائی وے پٹرول نے طوفان کے سبب 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی اور طوفانی ہواؤں کے سبب ساحل پر کشتیوں کے ایک دوسرے پر لگے ڈھیر کی تصاویر شیئر کیں۔ میسوری کی پولیس نے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی...
میسوری میں اپنا گھر چھوڑنے والے ایلیسیا ولسن نے ٹی وی چینل کے ایس ڈی کے کو بتایا کہ یہ سب سے خوفناک چیز تھی جس سے میں اب تک گزری ہوں، یہ اتنی تیز تھی کہ ہمارے کان پھٹنے والے تھے۔ مسیسپی کے جنوب میں واقع ریاست کے گورنر نے کہا کہ اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسطی امریکی علاقوں میں طوفان اور بگولوں کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے روز موسم مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی خبروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کی چھتیں...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے ایک پاکستانی صارف پر شدید غصہ کرتے ہوئے انھیں دھمکیاں دی ہیں۔ ابراہیم علی خان جو حال ہی میں فلم ’نادانیاں‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کر چکے ہیں، اپنی اداکاری پر ہونے والی تنقید پر بہت زیادہ حساس نظر آئے۔ خاص طور پر، جب ایک پاکستانی نقاد تیمور اقبال نے ان کی اداکاری اور ان کی ناک پر طنز کیا، تو ابراہیم نے غصے میں آ کر نقاد کو دھمکی آمیز پیغامات بھیج دیے۔ پاکستانی صارف تیمور اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم ’نادانیاں‘ پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم کی اداکاری کا مذاق اڑایا اور ان کی ناک پر طنز کیا۔ ...
امریکہ(اوصاف نیوز) طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست میزوری میں 11 ، کنساس اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کنساس میں ہائی وے پر آندھی کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 36 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔حکام نے ریاست اوکلاہوما اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئےمزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ طوفانی بگولوں سے ریاست مسوری میں 11 اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں سے 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ امریکی حکام کی جانب سے مزید طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کردیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق کیلی فورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا...
’تائیوان کی علیحدگی ‘کا نتیجہ صرف تباہی ہوگا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ نے نام نہاد “اعلی سطحی قومی سلامتی اجلاس” بلانے کے بعد بے معنی دعویٰ کیا کہ تائیوان ایک خودمختار اور جمہوری ملک ہےاور نام نہاد “17 حکمت عملیوں” کو جاری کیا گیا۔ اس تقریر کا سب سے منفی پہلو یہ ہے کہ اس میں چائنیز مین لینڈ کو “غیر ملکی دشمن قوت” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ماضی میں لائی چھینگ ڈہ کی جانب سے پیش کردہ دو ریاستی نظریے” کے مقابلے میں ، موجودہ تقریر میں کی شدت میں مزید اضافہ ہواہے۔ تجزیہ نگاروں نے نشاندہی کی ہے کہ...
مقبوضہ کشمیر میں بھاری تعداد میں بھارتی افواج کی موجودگی ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہتھیاروں اور فوجی انفراسٹرکچر کے بے تحاشا استعمال نے ماحولیاتی نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جنگلات کی کٹائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کا دوسرا بڑا سیاچن گلیشئیر فوجی سرگرمیوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے سکڑ رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیاں سالانہ 3 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا سبب بنتی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں فوجی فضلے کا 50 فیصد سے زائد حصہ مناسب طریقے سے تلف نہیں کیا جاتا۔ رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رحمتوں کے ماہ رمضان کے بھرپور استقبال کے لیے گورنر ہاؤس اور اطراف کی شاہراہوں پر چراغاں کراکے ایک منفرد مثال قائم کردی۔ گورنر سندھ نے یہ سجاوٹ دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کی خواہش پر کی ہے، مولانا الیاس قادری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ماہ رمضان کا استقبال تمام مسلمان ملک میں بھرپور انداز کریں، ماہ رمضان میں چراغاں کیا جائے،حکومت اور شہری چراغاں کریں اور سجاوٹ کریں تاکہ پوری دنیا میں یہ پیغام جائے کہ مسلمان ممالک خصوصا پاکستان میں رمضان کا استقبال بھرپور انداز میں کیا گیا یے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مولانا الیاس قادری کے پیغام پر ماہ رمضان...
بلوچستان اسمبلی نے ماہی گیروں کیلیے ’ماہی گیر کارڈ‘ کے اجرا سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے پیش کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ماہی گیر سمندری لہروں کا مقابلہ کر کے رزق تلاش کرتے ہیں، ٹرالرز مافیا سمندری مچھلی کی نسل کشی نے ماہی گیروں کو شدید متاثر کیا۔ قراردار میں کہا گیا کہ ماہی گیر ان حالات میں کشتی، جال اور انجن خریدنے سے بھی قاصر ہیں، صحت کارڈ اور کسان کارڈ کی طرح پر ماہی گیروں کیلیے ماہی گیر کارڈ کا اعلان کیا جائے، ٹرالر مافیا کی جانب سے ماہی گیروں کی کشتی اور جال کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ اس کے متن میں کہا گیا کہ...
سعودی شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی حالیہ ناکامیوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے اس تباہی کے اصل ذمہ داروں کی نشاندہی کر دی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ خود ہی اپنی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے اور اہم فیصلے ذاتی ایجنڈوں کے تحت کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم مسلسل زوال کا شکار ہے مکی آرتھر کی حمایت میں جیسن گلیسپی کا بیان حال ہی میں سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو "مسخرہ" قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان ٹیم کی ناکامی کے ذمہ داروں میں شامل ہیں اب مکی آرتھر نے بھی ان کی...
پیپلز کانفرنس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو بے اختیار کیا جا رہا ہے اور ان پر معاشرتی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے ریزرویشن پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کے ذریعے کشمیری بولنے والے لوگوں کو پسماندہ کرنے اور ان پر معاشرتی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سجاد غنی لون نے اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ریزرویشن پالیسی خطے کے انتظامی اور سیاسی ڈھانچے میں کشمیری بولنے والوں کی موجودگی کو کم کرنے...
قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں سے پردہ اٹھادیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے کچھ روز قبل عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیتے ہوئے انھیں اپنے ذمہ داری سے الگ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا، اب ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی تائید کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، وہ خود ہی اپنی بدترین دشمن ہے، وہاں پر کرکٹ کو ایجنڈوں کے تحت چلایا جاتا، جیسن گلیسی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے لے جاسکتے تھے اس لیے انھیں ہٹادیا گیا۔ سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا کہ...
پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا۔آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ میں ڈی آئی جی عمران کشور نے لکھا کہ وہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی،اب ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے لکھا کہ تاریخ گواہ رہے کہ عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں،خاموشی سے خدمت نہیں کرسکتا لہٰذا استعفیٰ قبول کریں۔عمران کشور کئی اضلاع کے ڈی پی او اور لاہور میں آرگنائزڈ کرائم کے سربراہ رہ چکے ہیں جب کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کے...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
بھارتی وزارت داخلہ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی، جس کی قیادت میرواعظ عمر فاروق کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین، جس کے سربراہ مسرور عباس انصاری ہے، پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور ایم ایل اے گوریز نظیر گوریزی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو دہلی بلاکر جے پی سی میں...
ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔ ذرائع کے مطابق صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی کو خیرباد کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بھارت کے شبمن گل اور پاکستان کے بابراعظم بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، بیٹنگ رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبمان گل پہلی جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولنگ رینکنگ بولنگ رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ کی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بیٹر شمبن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات...
نجی ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل سے خطاب میں منیر اکرم نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے اور محفوظ سرحدی پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور شواہد ہیں کہ افغان حکام ان حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل سے خطاب میں منیر اکرم نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم...
دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیر کے روز دیا گیا بیان تھا، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی معیشت کساد بازاری (recession) کا شکار ہو سکتی ہے۔ اس بیان کے بعد امریکی مارکیٹ میں زبردست فروخت (sell-off) دیکھی گئی، جس کے اثرات عالمی منڈیوں تک پہنچ گئے۔ وال اسٹریٹ پر شدید مندی نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی سے بھرپور نیسڈیک انڈیکس کو 2022 کے بعد سب سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس اپنی فروری کی بلند ترین سطح سے 8 فیصد نیچے چلا گیا، جبکہ ڈاؤ جونز...
---فائل فوٹو بلوچستان میں مختلف بند شاہراہیں کھل گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے بھر کی مختلف بند شاہراہیں کھل گئی ہیں اور ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔کوئٹہ سے کراچی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے، مستونگ، قلات اور خضدار کے مقام پر شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کوئٹہ سے نوشکی اور تفتان شاہراہ پر بھی ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مختلف شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کے باعث ٹریفک معطل تھا اور اس دوران مسافروں کو مشکلات کا...
سڈنی: آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کی تباہ کاریوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہو گئی، جس سے ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق، امدادی کارروائیوں کے دوران دو فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق، نیو...
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان تحریک کی سربراہی کریں وہ تحریک کی قیادت کریں گے جمہوری اقدار آئیں گی، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن میں بیٹھے ہیں ضروری نہیں کہ اپوزیشن میں بیٹھی جماعتوں کا اتحاد ہو جائے۔راناثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا تعلق ہے، کے پی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تعلق ورکرز تک ہے یہ مشکل ہو گا جے یو آئی اور پی ٹی آئی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش تازہ ترین چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے لیے متفقہ آواز کے حصول کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے او آئی سی کے قابل تعریف کردار پر زور دیا۔
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا جس کے بعد شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق حالیہ پی سی بی اجلاس میں ایک سلیکٹر نے انکشاف کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد ٹیم ہڈل کے دوران کپتان محمد رضوان نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مایوس نہ ہوں کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا کوچز اور سلیکٹرز ہی فارغ ہوں گے یہ بیان حکام کو پسند نہیں آیا اور حیران کن طور پر ٹیم ہڈل میں ہونے والی یہ گفتگو ایک کھلاڑی نے ہی سلیکٹرز کو بتا دی جس پر اجلاس میں تفصیلی بحث کی گئی تاہم چیئرمین...
کراچی: ’’کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا سلیکٹرز اور کوچز ہی فارغ ہوں گے‘‘ ٹیم ہڈل میں محمد رضوان کی ساتھیوں سے گفتگوحکام کو بْری لگ گئی، مخبری بھی ایک کرکٹر نے ہی سلیکٹرز سے کی،جائزہ اجلاس میں اس پر بات کی گئی، شاہین آفریدی پر میچ میں ہدایات پر عمل نہ کرنے کا الزام دھرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شکستوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا، بنگلہ دیش سے مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا، اس کے بعد سے تنقید کا طوفان جاری ہے. ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں پی سی بی کی میٹنگ میں ایک سلیکٹر نے شرکا کو...
اسلام آباد: دنیائے کرکٹ کے تیز ترین باولر شعیب اختر کا کہنا ہے شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور نسیم شاہ کو ریسٹ دینا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے 9 رتن بھی تبدیل کرنا ہوں گے۔ اسلام آباد میں سجی کیپیٹل پریمیئر لیگ کی تقریب دستخط میں شعیب اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور سی پی ایل کے بطور برینڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کھلاڑیوں کو پہلے نکالا جاتا ہے اور پھر شامل کیا جاتا ہے، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ،...
ویب ڈیسک:ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات،یو ایم ٹی کے جوہر ٹاؤن کیمپس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران تعلیم اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ابراہیم حسن مراد نے ایرانی قونصل جنرل کو یونیورسٹی کے بارےمیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کی فیکلٹی دنیا کی اعلیٰ جامعات سے تعلیم یافتہ ہے،ایران اور پاکستان کے تعلیمی ادارے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے سابق وزیر نے کہا کہ ایرانی طلباء کو یو ایم ٹی میں سکالرشپس فراہم کی جائیں گی،یو ایم ٹی بین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) برسلز میں بدھ کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنما شامل ہوں گے۔ حالانکہ ہنگری نے کییف کی حمایت میں بیان کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ان رہنماؤں کے اظہار یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکی مدد کے بغیر یورپ اپنا دفاع کیسے ممکن بنا پائے گا؟ یہ میٹنگ دفاعی پالیسی کے فیصلے کے ایک ڈرامائی پس منظر میں ہو رہی ہے۔ یورپ کو خدشہ ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے والا روس یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک پر اگلا حملہ کر سکتا ہے اور موجودہ سیاسی حالات میں...

حکومت اخراجات میں کمی، رائٹ سائزنگ کرے، محصولات شارٹ فال اسی سہ ماہی میں پورا کرنا ہو گا: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے آڈٹ کیسز کی بھاری تعداد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے تکنیکی ادوار کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور اداروں سے متعلق آڈٹس کے تقریباً 5 سے 6 لاکھ زیر التوا کیسز ہیں، آئی ایم ایف حکام نے واضح کیا کہ محصولات کی کمی کسی صورت نہیںہونا چاہئے، اخراجات میں کمی کیلئے رائٹ سائزنگ کی جائے۔ آئی ایم ایف نے آڈٹ میں پکڑی گئی بے ضابطگیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی میں ریونیو...
ونڈسر کاسل ایک وسیع و وعریض رقبے پر محیط تاریخی و قدیمی شاہی محل ہے جہاں شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں، یہ شاہی محل برطانیہ کی ریاستی تقریبات اور سرکاری مہمانوں کی میزبانی کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کے رانڈ ٹاورقلعے کا ایک نمایاں حصہ سیاحوں کے لئے خاص دلچسپی رکھتا ہے اس سال 2 مارچ بروز اتوار رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کچھ پہلی بار عجوبہ ہوگیا کہ عالی شان اس شاہی محل میں ایک ہزار سال کے بعد مسلمانوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریباً ساڑھے تین سو سے زائد مسلمانوں نے کھجوروں اور مشروبات سے روزہ افطار کیا آذان مغرب کی صدائیں اللہ و اکبر اللہ و اکبر کی...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور اداکار وجے ورما جو جلد ہی اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے جا رہی تھی اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ معروف جوڑے نے اپنے تعلقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ اگرچہ دونوں نے اپنے تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن دونوں اچھے دوست رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو اندازہ ہے، بھارتی اداکارہ تمنا...
اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ اور ان کے شوہر و اداکار شعیب ابراہیم نے سوشل میڈیا پر پھیلی طلاق سے متعلق افواہوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں یہ جوڑی ایک ساتھ نظر آئی۔ وی لاگ میں شعیب ابراہیم نے اہلیہ دیپیکا ککڑ سے اپنی طلاق اور علیحدگی سے متعلق زیرِ گردش افواہیں خاندان کے ساتھ شیئر کیں۔ شعیب ابراہیم نے وی لاگ میں اپنی فیملی کو بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے اور اہلیہ کے درمیان طلاق سے متعلق خبریں گردش میں ہیں۔ ان افواہوں پر شعیب ابراہیم کے خاندان کو...
حماس نے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا خیرمقدم کیا، جسے عرب سربراہی اجلاس نے اپنے حتمی بیان میں منظور کیا ہے۔ حماس نے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تیاری میں مصر کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک حماس نے عرب سربراہی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد کو فلسطینی کاز کے ساتھ عرب اور اسلامی صف بندی کے ایک اعلیٰ مرحلے کا...
برطانیہ(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں تاریخ رقم ہوگئی شاہی قلعہ ونڈسرکیسل کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کیلئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔مسلم ممالک کی طرح مغربی دنیا میں بھی اس مہینے کوغیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی غیرمسلم ریاستوں کے سربراہان مملکت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق صدیوں پرانے اس قلعے میں افطار کے لیے سینٹ جارج ہال میں دریاں اور سفید چادریں بچھانے کے بعد دستر خوان بچھائے گئے تھے، جو ریاستی مہمانوں کیلئے مختص ہے۔دستر خوان پرانواع واقسام کے کھانے اور مشروبات رکھے ہوئے تھےاس تاریخی افطار ڈنر میں تقریبا ساڑھے تین سو مسلمان شریک تھے۔افطار سے قبل ونڈسر کیسل کی فضا...
ممبئی (شوبز ڈیسک) مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے چند ہفتے قبل راہیں جدا کر لی تھیں تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق تمنا اور وجے نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث علیحدگی اختیار کی لیکن وہ اب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔ دونوں 2022 سے ایک ساتھ تھے اور کچھ مہینے قبل ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ جنوری میں تمنا اور وجے کو فلم ‘آزاد’ کی سکریننگ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں ان کی جوڑی نے...
عرب سربراہی اجلاس : غزہ کی تعمیر نو اور مستقبل کیلئے مصری منصوبے کو قبول کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز جدہ (سب نیوز )عرب سربراہی اجلاس کے ڈرافٹ اعلامیے میں غزہ کے مستقبل کے لیے مصری منصوبے کو قبول کر لیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری اور مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے لیے جلد مدد فراہم کریں۔ عرب نیوز کے مطابق مصر کے زیراہتمام اس اجلاس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں آباد کرنے کی تجاویز کا جواب دینے اور غزہ میں جنگ بندی کو ختم کرنے اور دوبارہ جنگ شروع کرنے...
بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن کامیابی کیلئے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے، چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قصر الیمامہ میں شاہی شخصیات،علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصر الیمامہ میں شاہی شخصیات،علما، وزرا اور شہریوں کے ایک گروپ کا خیرمقدم کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رمضان کے آغاز پر ولی عہد کو مبارکباد دینے والوں میں مملکت کے مفتی اعظم اور گورنر ریاض شامل تھے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں رمضان کے آغاز پرانہیں مبارکباد دی اور مصافحہ کیا۔ انہوں نیکہا دعا ہے اللہ سب کے روزے، دعائیں اور نیک اعمال کو قبول کرے اور شاہ سلمان کی قیادت میں...
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن...
اپنی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں افطار کے وقت اذان گونجی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ جارج ہال عام طور پر سربراہان مملکت کی تفریح اور خصوصی ضیافتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تاہم پہلے رمضان کو افطاری کے وقت یہاں مسلمانوں کی گماگہمی تھی۔ ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا اور مغرب کی اذان سے عمارت گونج رہی تھی۔ اذان کی آواز سنتے ہی روزہ داروں نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے کھجوروں سے روزہ کھولا۔ سینٹ جارج ہال میں 350 سے زائد مسلمانوں نے جذبۂ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے تحت رمضان کا پہلا روزہ کھولا۔ سینٹ جارج ہال میں دریاں اور ان پر سفید چادریں بچھائی گئی تھیں جس...
وادی کمراٹ، لواری ٹنل، شاہی بن شاہی، کلپانی، لڑم عشیرئی درہ اور دیگر بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی جب کہ بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر سے وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی، جس سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اتوار کے روز دن...
کولمبیا(نیوز ڈیسک) جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں خطرناک جنگلاتی آگ بھڑکنے کے بعد حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے اتوار کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حکام نے ریاست گیر جلاؤ پر پابندی لگا دی ہے، جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔مائرٹل بیچ، جنوبی کیرولائنا کے قریب کیرولائنا فاریسٹ فائر نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی۔ اتوار کی شام تک، آگ کا 30 فیصد حصہ قابو میں لایا جا چکا تھا اور متاثرہ رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔شمالی کیرولائنا میں...
(گزشتہ سے پیوستہ) کارپوریٹ فارمنگ کاایک سب سے بڑاخطرہ یہ ہے کہ اس میں زیادہ پیداوارکے لئے جوبیج استعمال کیے جاتے ہیں،وہ زمین کی زرخیزی کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ان بیجوں میں جینیاتی طورپرترمیم شدہ اورہائیبرڈبیج شامل ہوتے ہیں جو وقتی طورپرپیداوار میں اضافہ توکرتے ہیں لیکن 10سے 20سال کے عرصے میں زمین کونامیاتی زرخیزی سے محروم کر دیتے ہیں۔جس کے نتیجے میں زمین بنجربعدمیں کسی بھی قسم کی کاشت کے قابل نہیں رہتی۔ اس قسم کی کارپوریٹ کاشتکاری کے منفی اثرات افریقی ممالک،خاص طورپرایتھوپیا،سوڈان اور دیگر خطوں میں دیکھے جاچکے ہیں،جہاں بین الاقوامی کمپنیاں بڑی مقدارمیں زرعی زمینوں کو خریدکربرآمدی فصلیں اگاتی ہیں،مگربعدازاں وہ زمین مکمل طورپر بنجرہوجاتی ہے۔اس کے بعدوہ زمین کسی بھی زراعت کے قابل نہیں رہتی،جس...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں، ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعطم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق درخواست چیف جسٹس کی عدالت میں لگی ہوئی ہے، دوستوں اور وکلاء سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں...
برطانوی شاہ چارلس سوم نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ان سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ یوکرینی صدر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر سے اظہارِ یک جہتی، یوکرین جنگ اور سلامتی پر منعقد کیا گیا تھا۔ برطانوی دارالحکومت لندن کے لنکاسٹر ہاؤس میں ہونے والے اس اہم سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد 47 سالہ یوکرینی صدر بذریعہ ہیلی کاپٹر نورفولک پہنچے، جہاں انہوں نے شاہی رہائش گاہ سینڈرنگھم ہاؤس میں کنگ چارلس سوم...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) برطانیہ، فرانس اور یوکرین کے رہنما یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ، جو تیار کئے جانے کےبعد امریکا کو پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت روسی یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مشاورت کے لئے اتوار کو لندن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سامنے آئی۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں رہنمائوں کو بتایا کہ ان سب کو یورپ کی سلامتی کے لئے مل کر ایک ایسے نادر لمحے کو بروئے کار لانا ہو گا جو ایک پوری نسل انسانی کو...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سربراہی میں اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا، سیاسی اتحاد میں ہمیشہ چند چیزوں پر اتفاق ہوتا ہے، اس حوالے سے ہم بھی کوشش کررہے ہیں، ملک میں آئین جمہوریت آزاد عدلیہ کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی اور اہلیہ سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق درخواست چیف جسٹس کی عدالت میں لگی ہوئی ہے، دوستوں اور وکلاء سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست راجہ انعام امین منہاس کی عدالت میں تھی، نومبر کے بعد سے دوستوں کی ملاقات نہیں کروائی جارہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی ملاقات نہیں کرواتے کبھی پولیس ایکشن ہوجاتا ہے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں بجلی 2 روپے سستی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکاامکان پیدا ہوگیا ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ بجلی صارفین کو 52 ارب12کروڑ روپےکے ریلیف کے لیےدرخواست نیپرامیں دائرکر دی گئی ہے۔ درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، نیپرا کی جانب سےڈسکوز کی درخواست پر سماعت12فروری کو ہو گی۔ میری طویل عمر...
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔ اتوار کو راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کیے گے بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک...
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم “نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا،...
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں" کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن کو...
بنگلہ دیش میں نو تشکیل شدہ جاتیہ ناگورک پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کا ایک اہم مقصد بنگلہ دیش میں آئین ساز اسمبلی کے انتخابات کے ذریعے ’دوسری جمہوریہ‘ کا قیام ہے۔ ڈھاکہ میں پارٹی کے قیام کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا رہنما ناہید اسلام نے آئینی آمریت کو روکنے کے لیے جمہوری آئین کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو حکمرانی میں اتحاد کو یقینی بناتے ہوئے تقسیم کی سیاست اور بیرونی اثرات سے آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ناہید اسلام ایڈوائزری کونسل سے مستعفی، نئی سیاسی جماعت کی سربراہی کریں گے ناہید اسلام نے ایک ’آمرانہ...
اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور رحیم یار خان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی باران رحمت ہوئی، کوئٹہ، سبی اور قلات میں بادل خوب برسے دوسری جانب مری میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی شدید بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں صورتحال خراب ہو گئی ہے گلگت میں موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہو گئی جبکہ داسو کے قریب بارش کے باعث پہاڑ سرکنے سے کئی افراد پھنس گئے۔ لال پڑی کے مقام پر سیلابی ریلے نے سڑک بہا دی، جس سے سفری مشکلات میں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دینے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں شکست کی بڑی وجہ چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور کپتان محمد رضوان کے درمیان اختلافات قرار دیا جارہا ہے تاہم ناقص کارکردگی کے باعث کئی کھلاڑیوں کا مستقبل بھی تاریک ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ چیف سیلکٹر عاقب جاوید کی جانب سے اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے کے باعث محمد رضوان نالاں نظر آئے، انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے اپنی مرضی سے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا، سلیکٹرز اور محمد رضوان بھی ایک پیج پر نہیں تھے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا...
خیبر پختون خوا میں بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 10 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 7 گھروں کو جزوی طور پر جبکہ 3 گھر مکمل متاثر ہوئے ہیں۔ تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم متاثر اٹھ مقام میں برفانی تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم شاردہ سے تاؤبٹ تک رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ اڑنگ کیل، ہلمت، تاؤبٹ میں 3 فٹ جبکہ پہاڑوں پر 5 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس کے باعث ٹرانسمیشن لائنیں گر گئیں اور رات سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا...
فواد چوہدری--فائل فوٹو لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیاسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔ پولیس نے فواد چوہدری کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔فواد چوہدری کی سینئر وکیل نے غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ اے ٹی سی نے فواد چوہدری کی استدعا کو...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دینے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں شکست کی بڑی وجہ چیف سلیکٹر عاقب جاوید اور کپتان محمد رضوان کے درمیان اختلافات قرار دیا جارہا ہے تاہم ناقص کارکردگی کے باعث کئی کھلاڑیوں کا مستقبل بھی تاریک ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ چیف سیلکٹر عاقب جاوید کی جانب سے اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے کے باعث محمد رضوان نالاں نظر آئے، انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے اپنی مرضی سے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا، سلیکٹرز اور محمد رضوان بھی ایک پیج پر نہیں تھے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )27فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی داخلہ نے سوئفٹ ریٹارٹ” کے 6 سال مکمل ہونے پر پیغام میں کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو شکست دی اور دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں...
چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بنگلا دیش کے مدمقابل ہو گی۔دونوں ٹیموں کا آج ایونٹ میں آخری میچ ہوگا، اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور بنگلادیش دونوں کو ہی نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے،دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پریکٹس نہیں کی، ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا، ماضی میں یقین نہیں رکھتا، آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہمارے بولرز نے گزشتہ دو میچوں میں بہتر بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہماری بولنگ بہتر رہی، بیٹنگ میں بہتری...
لاہور: افغانستان کے اوپنر ابراہیم زادران چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دیا۔ میچ میں افغانستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کابل (نیوزڈیسک)افغانستان کے دو صوبوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مغربی صوبہ فراہ میں 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ یہ افراد دو خاندانوں کے رکن تھے جو پکنک کیلئے گئے تھے۔ جنوبی صوبہ قندھار میں آٹھ افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، شدید بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر جاں بحق ہوئے۔قندھار کی مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق چار خواتین جو کپڑے دھونے میں مصروف تھیں۔۔ سیلابی پانی میں بہہ گئیں جن میں سے صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی۔ مزید برآں، ایک بچہ ڈوب گیا جبکہ ایک خاندان پر چھت گرنے سے ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔افغانستان جو...
محمد ناہید اسلام نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل سے مشیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بنگلہ دیشی پوسٹس، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی اضافی ذمہ داری نبھانے والے ناہید اسلام نے کئی دنوں سے متوقع اپنا استعفیٰ آج پیش کردیا ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق ناہید اسلام ایک نئی سیاسی پارٹی کے کنوینر کے طور پر کام کریں گے جس کا اعلان 28 فروری کو طلبا کے خلاف امتیازی سلوک اور جاتیہ ناگورک کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے مشیر اطلاعات ناہید اسلام نے نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اشارہ دیدیا ناہید اسلام اس سے قبل ایک نئی سیاسی جماعت میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اتوار کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے تینوں فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک پروگرام میں اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے حفیظ نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ تینوں نے 2023 کے ایشیا کپ کے بعد سے مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف تینوں ہی 2023 کے ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اب یہ تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود...