2025-07-26@23:46:54 GMT
تلاش کی گنتی: 2311

«اگست 2021»:

(نئی خبر)
    ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا کی لاش کراچی سے ان کے بھائی اور بہنوئی لاہور لائے تھے اور ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ اس موقع پر پہلی بار اداکارہ حمیرا کے والد منظر عام پر آئے۔ جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ حمیرا کے والد اصغر علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ قبرستان میں انھیں دیکھتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ لاش وصول نہ کرنے سے متعلق انھوں نے...
    مالی میں شدت پکڑتی ہوئی پرتشدد لہر نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور ملک بھر میں عدم تحفظ میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کینیا میں خونریز مظاہروں کے دوران 16 افراد ہلاک بین الاقوامی تنظیموں اور مقامی ذرائع کے مطابق مالی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدت پسند گروہوں کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں، جن میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اغوا، قتل، اور مسلح جھڑپیں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ حملوں میں غیر ملکی کارکن، امدادی اداروں کے اہلکار، اور سیاح بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سینیئر افسر نے بتایا کہاب یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں، چاہے...
    بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں انجنوں کو ایندھن کی سپلائی بند ہونے کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ بھارتی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے "CUTOFF" پوزیشن میں چلے گئے تھے۔ رپورٹ میں شامل کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ ’’اس نے کٹ کیوں کیا؟‘‘، جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔ تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سوئچز خود بخود...
    کیلیفورنیا کی ایک خاتون پچھلے ایک سال سے سینکڑوں ایمازون پیکجز وصول کرتے آرہی ہیں جو انہوں نے کبھی آرڈر نہیں کیے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پیکجز زیادہ تر کار سیٹ کورز ہیں اور وہ اتنے مقدار میں پہنچ چکے ہیں کہ ان کی ڈرائیو وے اور گیراج میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔ ایک چینی سیلر جس کا نام لیوسان دیدیان ہے نے صارفین کی جانب سے واپس کرنے والی مصنوعات کے ایڈریس پر غلطی سے یا جان بوجھ کر خاتون کا پتہ شامل کیا ہے۔ نتیجتاً، آرڈر دینے والے صارفین جب چیزیں واپس بھیجتے ہیں تو وہ پیکجز براہِ راست ان خاتون کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ایمازون کے واپسی کے نظام (return system) میں ایک سنگین کمزوری پائی جاتی ہے۔ خاتون نے تقریباً چھ بار اس کی...
    گنڈاپور کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ ،اپوزیشن کے امیدوار ووٹ کیلئے ان سے رابطے کر رہے ہیں پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے، ارکان اسمبلی کا انکشاف ہر بار احتجاج میں پختونخوا کے ورکرز کو ایندھن بنایا جاتا ہے اس بار پنجاب اور اسلام آباد کو باہر نکلنا چاہیے،وزیراعلی ہائو س پشاور اجلاس میں رہنمائوں کے شکوے پی ٹی آئی نے 5اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہفتہ کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلی ہائو س پشاور میں ہوا ۔جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (اے پی پی)ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے کا شکار مسافر گاڑی گندل سے صدہ جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے جی آئی زیڈ، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور یونیسف کے اشتراک سے وومن ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (ڈبلیو ڈی این) کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو فروغ دینے کیلئے نیشنل فورم اور ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد آگاہی بڑھانا اور ان کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جو صنفی مساوات کو فروغ دینے اور کام کے مواقع پیدا کرکے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہی ہیں۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں، اسٹیک ہولڈرز، صنعتی رہنماؤں، چیمبرز، ایسوسی ایشنز، متعلقہ حکومتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں سمیت 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔16 کمپنیوں...
    کراچی: کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان سڑک پر آگئے، مزاحمت پر پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا، پانچ منزلہ عمارت انتہائی خستہ حالی ہوچکی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے رہائشیوں کو پہلے 48 گھنٹے اور بعد ازاں 24 گھنٹے کا نوٹس جاری کیا گیا، جب اتھارٹی کے اہلکار کارروائی کے لیے پہنچے تو متعدد افراد اب بھی گھروں میں موجود تھے کچھ خواتین نے ایس بی سی اے کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اگر ان کو دستاویزی ثبوت فراہم کیے جائیں تو وہ خود عمارت خالی کرنے پر غور...
    دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) عرب ٹی وی الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں۔ بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی نے خطے کو آبی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کر دیا۔ اس حوالے سے الجزیرہ کی تفصیلی رپورٹ میں بھارت کی نااہلی اور محدود صلاحیتوں کا انکشاف کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناممکن ہے اور معاہدہ ختم یا تبدیل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی رضا ضروری ہے۔ بھارت ڈیم بنا کر بھی پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا، سیلاب کا خطرہ اس کی اپنی آبادی کو لاحق ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیر پر قبضے سے...
    ---فائل فوٹو  تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہنما عاطف خان، شہرام خان، شیر علی ارباب اور جنید اکبر شریک نہیں ہوئے تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، پھر لاہور جائیں گے، وزیراعلیٰ کے ساتھ ارکان صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین بھی جائیں گے۔فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور پنجاب اسمبلی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11جولائی کوآبادی کا عالمی دن منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد آبادی کے بڑھنے سے پیدا ہونے والے مسائل اور حل کو اجاگر کرنا ہے، آبادی کا عالمی دن اس سال اس عنوان سے منایاگیاکہ نوجوانوں کو ایسے حالات مہیا کئے جائیں جہاں وہ خاندان بنانے کا فیصلہ آزادانہ طور پر کرسکیں۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پاکستان تقریبا 24 کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے 5واں بڑا ملک ہے، جس میں سے 44 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی ایک سنگین مسئلہ ہے اس کو قابو نہ کیا تو ہم موسمیاتی...
    ویب ڈیسک:  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  بھارت کیجانب سے پانی بندکرنا اعلان جنگ تصور ہوگا.  بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی۔  کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار   نے کہا کہ کابل جاکر چائے پینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا، ماضی میں سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان نے اپنے 3دریا بھارت کو دئیے۔ پہلگام واقعے پر پاکستان کی آزاد تحقیقات کی پیشکش کا بھارت نے جواب نہیں دیا، ہمارے بہادر اور باصلاحیت پائلٹس نے 6 بھارتی طیاروں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کریں گے یہ بات ایسے وقت کہی گئی ہے جب دونوں ممالک کے لیے نئے تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خود ساختہ ڈیڈ لائن میں چند دن باقی رہ گئے ہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ٹروتھ سوشل“ پر ایک خط میں زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر 15 فیصد یا 20 فیصد کے اضافی محصولات کی دھمکیاں دی گئی ہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کینیڈین کارکنوں اور کاروباری اداروں کا تحفظ جاری رکھے گی ٹرمپ کا یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وارم اَپ میچز کے لیے تین وینیوز کا انتخاب کر لیا گیا، میگا ایونٹ آئندہ سال 12 جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہوگا۔وارم اَپ میچز کے لیے جن وینیوز کا انتخاب کیا گیا ان میں صوفیہ گارڈنز کارڈف، کاؤنٹی گراؤنڈ ڈربی اور لفبرا یونیورسٹی شامل ہے۔ورلڈ کپ میں شریک 12 ٹیموں کے درمیان 33 میچز 24دنوں میں 7 گراؤنڈز پر کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں ہوگا۔ اب تک 8 ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ 4 ٹیموں کا فیصلہ آئندہ برس کوالیفائر کے ذریعے کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر بیٹ باریٹ وائلڈ کا کہنا ہے...
    راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، آئی ایس پی آرکے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ بھارتی سرپرستی اور حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور ہمہ گیر اقدامات ناگزیر ہیں۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور پاکستانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (خبرایجنسیاں)کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔فورم نے بھارتی اسپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فورم نے عزم کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔بیان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کچھ ملی میٹر کی بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔لاہورکی ٹوٹی سڑکیں تالاب، گلیاں ندی نالے بن گئیں، حکومت غائب اور عوام بے حال ہیں، شہر میں ہونے والی بارش نے حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے،کچی آبادیوں،نالوں سے متصل اور پانی جمع ہونے والے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو پیرس بنانے والی پنجاب حکومت کی کرپٹ انتظامیہ کی ناقص کارکر دگی کا پول چند بارشوں نے کھول دیا ہے۔چند گھنٹوں کی بارش کے پانی سے شہر کی گلیاں، محلے اور سٹرکیں ندی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران ممکنہ نقصانات سے بچاؤ اور بروقت نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کیلیے تمام متعلقہ محکموں، بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کے درمیان مکمل رابطہ، تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات لطیف ہال، ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ مٹیاری میں مون سون 2025ء کی پیشگی تیاریوں، ڈی سِلٹنگ اور ڈی واٹرنگ پلان سے متعلق بلدیاتی نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ہمراہ منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی، مشینری کی دستیابی، عملے کی حاضری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں بروقت مکمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:حماد حسین)ثانوی تعلیمی بورڈ کے کئی افسران و ملازمین کی ترقیاں 7ماہ گزرنے کے باوجود نہ ہوسکیں۔محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے عدم دلچسپی سے بورڈ اجلاس کے منٹس منظوری کی منتظر ہے۔سابق اور موجودہ چیئرمین کی کئی کوششیں بھی رائیگاں گئی۔ ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کے بورڈ اجلاس نمبر364 جوکہ 15نومبر2024کو ہواتھا جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کی جبکہ دیگر ممبران میں چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر احمد علی بروہی، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن شہید بے نظیر آباد ڈاکٹر محمد فاروق حسن،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر رفیق احمد پلھ، چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری لاڑکانہ سکندر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایک بار پھر ایران کے خلاف سخت لب و لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران کی جانب سے کوئی خطرہ محسوس ہوا تو اسرائیل ایران پر دوبارہ حملہ کرے گا، اور اس بار کارروائی پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ کی جائے گی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق  اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھااگر ہمیں واپس جانا پڑا، تو ہم زیادہ طاقت کے ساتھ واپس جائیں گے۔ ہماری پہنچ تہران، تبریز، اصفہان اور ایران کے ہر اُس مقام تک ہے جہاں سے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔خیال رہےکہ  حال ہی میں اسرائیل نے جون میں ایران کے خلاف 12 روزہ فضائی حملے کیے تھے،...
    فوٹو فائل لاہور کے علاقے کھوکھر ٹاؤن بند روڈ پر پلاسٹک کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے بعد کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے ریسکیو اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ریسکیو اہلکار ناظم حسین کی لاش کو ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ جبکہ 3 اہلکاروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کولنگ کے دوران گودام کی چھت گرنے سے 4 ریسکیو اہلکار دب گئے تھے۔
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصداگر عمران خان کی رہائی ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو پہلے کے پی حکومت پر توجہ دینی چاہیئے،پی ٹی آئی سے نہ اپوزیشن ہورہی اور کے پی حکومت ٹھیک چل رہی ہے، سیاسی انتشار ختم ہوگا تو عمران خان کا بھی حل نکل آئے گا۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر کرپشن کا الزام لگانا مشکل کام ہے لیکن ناہلی ضرور شامل ہے، چینی پاکستان میں ایکسپورٹ ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چینی امپورٹ...
    گزشتہ ماہ اسلام آباد میں شوہر اور سسر کی جانب سے مبینہ تشدد اور آگ لگانے کے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون ثنیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہے۔ ڈان نیوز نے کے حوالے سے بتایاکہ جاں بحق خاتون کے وکیل منیر احمد نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 8 جون کو اس وقت پیش آیا جب متفویہ ثنیہ اور اس کے شوہر کے آپس میں لڑائی ہوئی تھی، بعد ازاں لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی گئی۔ منیر احمد نے بتایا کہ ثنیہ آج انتقال کر گئی ہے، خاتون کا شوہر اور سسر اس کی موت کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے دونوں...
      سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی کو مشعال یوسفزئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط نہ کرانے کے باوجود 2 اراکین صوبائی اسمبلی شکیل خان اور طارق اریانی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اراکین اسمبلی کو مشعال یوسفزئی کے نام پر دستخط کرنے سے سختی سے روکا تھا اور واضح طور پر کہا تھا کہ پارٹی پالیسی کے تحت ان کے کاغذاتِ نامزدگی پر کوئی دستخط نہ کرے۔ باوجود اس کے مشعال یوسفزئی نے سینیٹ کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن کمیشن میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونےکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں لیکن کچھ دنوں سے ان کی پاکستان آمد...
    ہے ذرہ اگر خیز تو فولاد ہے مومن
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی حالیہ کارکردگی کی تھرڈ پارٹی نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹیرف رجیم کے تقاضوں کی بخوبی انجام دہی کیلئے کمیشن کی جدید خطوط پر تنظیم نو ناگزیر ہے ۔جمعرات کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی سرکاری عہدے داران نے شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، اور مسلح افواج وطن کے عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔آرمی چیف نے فورم کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بامقصد مؤقف پیش کیا۔ فورم میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال، اور طاقت کے...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں،بھارت کی طرف سے دوطرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا، بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں ناگزیر قرار ہیں۔کانفرنس میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں  میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی، علاقائی صورتحال، اور قومی دفاعی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ فورم نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھوں ہونے والے ان بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس عزم...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا سے منتقل کرنے کا لیٹر لکھا ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ بنگلا دیش کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھارتی وفد کا ڈھاکا جانا مناسب نہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی میٹنگ کسی دوسری جگہ منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔ اس سے قبل، بھارتی بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ باہمی سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے، جس میں انکا...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ طارق فاطمی کی رو سی نائب وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، توانائی، صنعتی اور زرعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان، ازبکستان، روس ریلوے منصوبے اور کارگو ٹرین کی اہمیت پر زور دیا گیا، روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اورکہا کہ  پاکستان روس کا فطری اتحادی ہے۔  طارق فاطمی نے روسی قیادت کیلئے پاکستانی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کو عالمی استحکام کیلئے اہم ملک سمجھتا ہے۔ملاقات میں پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق جاری بات چیت کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا، روسی نائب وزیراعظم نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جولائی 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے سیلاب نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ان کے بارے میں اطلاعات سے بروقت آگاہی کے نظام کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ انسانی جانیں لیتے ہیں اور ہر سال دنیا بھر میں سیلاب سے متعلقہ 85 فیصد انسانی اور 50 ارب ڈالر کا معاشی نقصان انہی کے سبب ہوتا ہے۔ Tweet URL سست رو دریائی سیلاب کے مقابلے میں اچانک آنے والے سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کے لیے لوگوں...
    کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے مخدوش عمارتوں کے سروے کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی مکمل کرلی۔ سی بی سی اعلامیہ کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5، پنجاب کالونی میں 14، پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں 5 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔ مذکورہ عمارتیں شدید خستہ اور بوسیدہ حالت میں ہیں، مون سون کے دوران یہ عمارتیں انسانی جانوں اور املاک کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں۔ عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ خطرناک عمارتوں کے قریب نہ جائیں، مزید سروے کا عمل جاری...
    پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے عالمی سطح پر فائنل تک رسائی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان قومی ہیروز کو آج تک ان کا حق نہیں مل سکا۔ ملائیشیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل کو دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن کھلاڑی اپنی میچ فیس اور یومیہ الاؤنسز کے منتظر ہیں۔ نیوزی لینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی، لیکن ہمارے کھلاڑی اب تک مالی معاونت کی راہ تک رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، ان کھلاڑیوں کو چاہے ملکی میدانوں میں کھیلنا ہو یا بین الاقوامی سطح پر پاکستان...
    کراچی: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی کارکردگی اور رویے سے ثابت کیا کہ وہ اس دور کے سب سے بہترین بیٹر ہیں، ہم سب نے ہی انھیں ’’کنگ‘‘ کا لقب دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ اگرچہ وہ بدقسمتی سے ٹرافی نہیں جیت سکے لیکن پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے مشہور جملے ’’کنگ کرلے گا‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ صرف زبان نہیں بلکہ دل سے نکلا تھا۔ ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ جیسے بڑے کھلاڑی ان کی...
    بھارت بھر میں بدھ کے روز لاکھوں مزدوروں نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی معاشی اصلاحات اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی، جس کے باعث کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ، بینکاری اور صنعتوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کانگریس رہنما مانی شنکر آئر نے مودی کو بھارت کی تاریخ کا بدترین وزیرِاعظم قرار دیدیا  ہڑتال کی کال 10 بڑی مزدور تنظیموں اور کسانوں و دیہی کارکنوں کی تنظیموں کے اتحاد نے کی جانب سے دی گئی، جسے ’بھارت بند‘ یعنی ’بھارت کو بند کرو‘ کا نام دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نئے مزدور قوانین کے ذریعے کام کرنے والوں کے حقوق محدود کر رہی ہے اور عوامی اداروں کو سرمایہ داروں کے ہاتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ جیل روڈ، کلمہ چوک، نصیرآباد، انارکلی، جین مندر، بھاٹی گیٹ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، نشتر، کینال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں خوشگوار تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس  میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز دو کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئے ہیں۔ پنجاب کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے...
    مئی کے مہینے میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ لندن میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے ‘یو وی کین فاؤنڈیشن’ کے لیے منعقدہ فنڈریزنگ ایونٹ کے دوران ویرات کوہلی نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر کھل کر بات کی۔ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر کے معروف کرکٹرز نے شرکت کی جن میں یوراج سنگھ، روی شاستری، کیون پیٹرسن، کرس گیل اور ڈیرن گوف شامل تھے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں نے 2 دن پہلے داڑھی رنگی تھی۔ اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ...
    کراچی میں ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ لاش گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟ ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا تھا کہ لاش کی حالت ایسی نہیں کہ فوری طور پر موت کی وجہ معلوم کی جا سکے، اس لیے ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے لیے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ان نمونوں کی جانچ کے بعد موت کی وجوہات سامنے آئیں...
    ویب ڈیسک :ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق لاش اس قابل نہیں کہ اس سے وجہ موت بتائی جاسکے، وجہ موت جاننے کے لیے ڈی این اے اور کیمیکل ایگزیمنیشن کے سیمپل لیے ہیں۔ پولیس سرجن کے مطابق سیمپل کے ایگزیمنیشن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد ہی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی ریٹس میں اضافے کے وعدے پر عملدرآمد کرے گی کیونکہ حکومت کا ماننا ہے کہ جعلی میڈیا پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحرک اور فعال پرنٹ میڈیا کا فروغ اور ترقی ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات وزارتِ اطلاعات  آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کے ایگزیکٹو اراکین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش ادائیگیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اور حکومت اب تک میڈیا کو ان کے واجبات کی مد میں چھ ارب...
    ویب ڈیسک : کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ (سی بی سی) نے مخدوش عمارتوں کے سروے کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 125 خطرناک عمارتوں کومخدوش قراردے دیا۔سی بی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہلی کالونی میں 51، مدنی آباد میں 16، لوئر گزری میں 7، چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5، پنجاب کالونی میں 14، پاک جمہوریہ کالونی میں 27 اور بخشن ولیج میں 5 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں۔مذکورہ عمارتیں شدید خستہ اور بوسیدہ حالت میں ہیں، مون سون کے دوران یہ عمارتیں انسانی جانوں اور املاک کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں اس لئے  عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ خطرناک عمارتوں کے قریب نہ جائیں۔کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے مالکان اور کرایہ...
    طیب سیف :بانی تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔ذرائع کے مطابق حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیاہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ  کیاہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا جبکہ مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کرے گا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی ہے،سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا...
    آئی سی سی کی مردوں کی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں انگلینڈ کے ہیری بروک نے شاندار کارکردگی کے بعد جو روٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ بیٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ برمنگھم میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بروک نے پہلی اننگز میں شاندار 158 رنز بنائے، جس کے باعث وہ رینکنگ میں سرفہرست آ گئے، جبکہ جو روٹ 18 ریٹنگ پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارت کے شبمن گل نے بھی رینکنگ میں زبردست بہتری حاصل کی، بھارتی کپتان نے دوسرے ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کی واقعے سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں عمارت کی پارکنگ کے پلرز شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آرہے ہیں جن میں سے سریے باہر نکلے ہوئے ہیں۔اس مخدوش حالت کے باوجود پارکنگ میں گاڑیوں اور رکشوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے۔ ویڈیو عمارت کے مکینوں کی جانب سے بنائی گئی تھی۔(جاری ہے) واضح رہے کہ بغدادی کے علاقے میں عمارت گرنے کا واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا تھا کہ حادثات کے پیش نظر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نالہ کورنگ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔ ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نالے پر بنائے گئے پُل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے جب کہ نالہ کورنگ کے کنارے کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ نالہ کورنگ کے قریب رہنے والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے: پرویز الہٰی
    گجرات (اوصاف نیوز)بھارتی ریاست گجرات کے گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرنے سے 10 افرادہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی دریا میں جاگریں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنےپر جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پُل 40 سال پرانا ہے جس پر بدھ کی صبح ٹریفک کے سبب حادثہ پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو ریسکیو کیا جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیاہے کہ 9 مئی کو اگر ان کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو ہم سے آج کوئی بھی زندہ نہ ہوتا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ یہ لوگ نو مئی کو انڈرسٹیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، میں درست بتا رہاہوں کہ اگر ان لوگوں کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو ہم میں سے کوئی شخص اس وقت زندہ نہ ہوتا ، یہ ان کا منصوبہ تھا،دونوں  جی او سی کے گھر میرے گھر کے قریب ہیں ، ایک گھر میرے گھر کے پیچھے والی سڑک پر ہے ، دوسرا گھر میرے سامنے والی سڑک پر...
      وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر ہو کر ایک مؤثر اور مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔ یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کو ہتھکڑیاں لگ چکی ہیں، علی امین گنڈا پور یہ بات انہوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے متعلقہ اراکین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتبِ فکر اور عوام کی مشاورت سے ایک متفقہ حکمت عملی تیار کی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے 9 مئی کی حقیقت کو ہلکا ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن منیب فاروق کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے استفسار کیا  کہ اگر آپ کسی گھر کو جہاں لوگ رہائش پذیر ہوں حملہ کرتے ہوئے لوٹ مار کریں گے تو پھر کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے سوال کا پھر خود ہی جواب بھی دیا۔ خواجہ آصف بتا رہے ہیں کہ 9 مئی کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے کتنے خطرناک پلان تھے وہ کچھ سیاستدانوں کو باقاعدہ مارنا...
    راولپنڈی: موٹر وے پر پھسلن کے باعث کوسٹر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے  میں 17 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 افراد کو اسلام آباد کے پمز اسپتال جب کہ 5 زخمیوں کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک جانب جہاں غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں کی جارہی ہیں تو وہیں دوسری جانب نہتے فلسطینیوں پر آتش وآہن کی بارش بھی جاری ہے۔ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، اسرائیلی دہشت گردی کو 641 دن مکمل ہوگئے ہیں مگر اس کے باجود اسرائیل کا جنگی جنون کسی طور کم نہیں ہورہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فائرنک اور بمباری کے نتیجے میں 105 افراد شہید اور 356 افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، امداد لینے کے منتظر9 فلسطینی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 743...
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میں جمعہ کو ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، کیئر کاؤنٹی میں افسوسناک صورتحال ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اچھا کام کررہی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک ٹیرف کی مد میں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال...
    کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 3325 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہوگئی۔ مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر : سکول وین کھائی میں جاگری، 29 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
    چکار(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں ایک سکول وین پہاڑی سڑک سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں وین میں سوار کم از کم 29 بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی ) مرزا زاہد حسین نے بتایا کہ چکار کے نجی اسلامیہ پبلک سکول کی وین، جس میں لڑکے اور لڑکیاں سوار تھے، طلبہ کو ان کے گھروں کو لے جا رہی تھی جب تمبریال موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ایس ایس پی کے مطابق اندازہ ہے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور سڑک سے نیچے جاگری جس سے وین سوار تقریباً تمام افراد زخمی ہو گئے۔ مرزا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 5 اگست تک اس میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن انچیف تحریک انصاف کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے 5 اگست کی تاریخ دی ہے، عمران خان نے تحریک کو 5 اگست تک بلندی پر لے جانے کا پارٹی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ اسمبلی اسمبلی کھیل رہے ہو، آپ لوگوں نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں، آپ کو عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے ،آپ عوام کے لیے جواب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مظفرآباد کی خوبصورت مگر پُرخطر وادی جہلم آج ایک افسوسناک حادثے کی گواہ بنی، جہاں ایک نجی اسکول کی وین چکار کے قریب بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے میں اسکول وین میں سوار 26 معصوم بچے اور ڈرائیور زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزی سے کی گئیں، تاہم ڈرائیور اور دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔زخمی بچوں کی عمریں صرف 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں، جن کی چیخ و پکار نے وادی میں سنّاٹا طاری کر دیا۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے مل کر امدادی کام انجام دیے۔اس دل...
    سٹی 42: پراونشل مینجمنٹ سروس امتحان 2023 میں امیدواروں کے سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کےشیڈول کا اعلان کردیا گیا امیدواروں کی سائیکلوجیکل اسیسمنٹ 9 جولائی سے 29اگست تک جاری رہے گی،امیدواروں کی نفسیاتی جانچ کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز لئے جائیں گے،تحریری نفسیاتی ٹیسٹ کا آغاز 9 جولائی 2025 کو لاہور میں ہوگالاہور، سرگودھا اور فیصل آباد کے 233 امیدوار شریک ہوں گے،لاہور کے 60 امیدواروں کی نفسیاتی جانچ ،انٹرویو 12 تا 14 جولائی کو ہو گا،لاہور کے مزید 40 امیدواروں کی جانچ 17 اور 18 جولائی کو ہوگیملتان اور ڈیرہ غازی خان کے 20 امیدواروں کی جانچ 11 اگست کو ہوگی،ڈیرہ غازی خان کے مزید 22 امیدوار 12 اگست کو شرکت کریں گے،بہاولپور کے 20 امیدوار 15 اگست کو نفسیاتی جانچ کے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ میں ان ممالک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے یہ اقدام اس تجارتی جنگ کا نیا مرحلہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کیا تھا اس فیصلے سے وال اسٹریٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ ایشیائی منڈیوں نے اس خبر کو نسبتاً تحمل سے لیا اب تک جن 14 ممالک کو خطوط بھیجے گئے ہیںان میں سربیا، تھائی لینڈ، تیونس، ملائیشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور بنگلہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے کوچی بازار میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ آتشزدگی کے واقعے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 مرد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ریسکیو حکام کےمطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ اس دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی۔ Post Views: 6
    اسلام آباد ہائیکورٹ: 190ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جمع کرائی گئی ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 17 جنوری کو سزا سنائی گئی جبکہ 27 جنوری کو اپیل دائر کر دی گئی تھی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ 15 مئی کو سزا معطلی کی درخواستوں پر پہلی سماعت ہوئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشہور اینیمیشن شو “دی سیمپسنز” نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کی پیشگوئی کی ہے، جو کہ 12 اگست 2025 کو ہونے والی ہے۔ یہ ویڈیو ایک متنازعہ منظر پیش کرتی ہے جس میں ٹرمپ کو ایک تابوت میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ اوورول میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت اس تاریخ کو ہو گی۔ویڈیو میں “دی سیمپسنز” کے ایک ایپیسوڈ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں ٹرمپ کو ایک پرتعیش کمرے میں خفیہ دستاویزات سے گھرا ہوا دکھایا گیا ہے، جہاں وہ فون پر پریشان کن گفتگو کر رہا ہے۔ اچانک، وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام منتخب ذمے داران کے لیے منعقدہ 8 روزہ تربیتی کیمپ’’البصیرہ‘‘کا کامیاب اختتام اچھرہ، لاہور میں ہوا۔ کیمپ کے آخری روز ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے شرکا سے خصوصی خطاب کیا اور تنظیمی حکمت عملی، ادارہ جاتی وژن اور مستقبل کے فکری و پیشہ ورانہ منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ صدی افراد کی نہیں، اداروں کی ہے۔ اگر اسلامی جمعیت طلبہ کو اپنا نظریاتی، فکری اور انقلابی پیغام جاری رکھنا ہے تو اداروں کو بااختیار، مربوط اور مسلسل ان پٹ دینے والا بنانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز میں اس وقت 16فعال ڈپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں جنہیں طویل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا تاہم اب بھی بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 جولائی کو ختم ہونے والی 90 روزہ معطلی کے بعد نئی محصولات کے بارے میں تجارتی شراکت داروں کو خط بھیجنا شروع کردیں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے 12 یا 15 خطوط بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ہی بعض معاملات میں معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ تر ممالک یا تو خط کے ذریعے یا کسی ڈیل کے ذریعے...
    فائل فوٹو پشاور کے علاقے کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
    سٹی 42: وادی نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی   پولیس کے مطابق  دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ،مقامی افراد نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال روانہ کر دیا ، زخمیوں میں غلام حسین ، طیبہ ،تصدق ،عثمان شامل ہیں دھماکے کے بعد رہائشی عمارت کو آگ لگی ہوئی ہے ۔دور دراز علاقہ اور سڑک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچ سکی سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
    کراچی: شہر قائد کے علاقے انچولی کے قریب ڈبل کیبن کی ٹکر سے نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ایکسپریس نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈبل کیبن سڑک پر غلط سمت (رانگ وے) آرہی ہے اور اسی دوران ڈرائیور تیز رفتاری میں دوسری سڑک پر جانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرائے اور اچھل کر دور فٹ پاتھ پر گرے۔ ویگو کے پیچھے بھی دو سیکیورٹی اہلکار بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حادثے کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم واقعے کے بعد سڑک پر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔...
    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تاریخ میں بہت بڑے بڑے آپ کو واقعات مل جائیں گے لیکن حالیہ دنوں میں تو شاید فلسطین اور کشمیر کے علاوہ اتنے طویل عرصے تک کسی ظلم کا شکار رہنے والے مظلومین کی تعداد کم ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی نہ بنتی ہے اگر کشمیر کا ایشو نہ ہوتا، پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے، کشمیر شاید اس ملک کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر پاکستانی قوم یکجا ہے، اس پر کسی کو کوئی کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے سیزن کا ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا جس میں تمام فارمیٹس کے ٹورنامنٹ، جونیئر لیول مقابلے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مقابلے شامل ہیں یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز پیدا کرتا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا جبکہ ملک کی سب سے بڑی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپیئن شپ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ان کے میچز کراچی، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ محصولات کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا تاہم اب بھی بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 9 جولائی کو ختم ہونے والی 90 روزہ معطلی کے بعد نئی محصولات کے بارے میں تجارتی شراکت داروں کو خط بھیجنا شروع کردیں گے۔ صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے 12 یا 15 خطوط بھیج سکتے ہیں اور ساتھ ہی بعض معاملات میں معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ زیادہ تر ممالک  یا تو خط کے ذریعے یا کسی ڈیل کے ذریعے معاملات 9 جولائی تک طے کر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری کی آگرہ تاج کالونی میں 7 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر عمارت کو خالی کرایا اور سیل کر دیا۔ یہ اقدام عمارت کے مکینوں کی زندگی کو خطرے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت پولیس اور انتظامیہ نے رات کے وقت عمارت سے مکینوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کیا۔ پولیس کو عمارت کے مکینوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں مکینوں نے عمارت خالی کرنے سے انکار کیا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے انہیں عارضی رہائش فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کو محفوظ...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف اور مہنگے ترین میزبان کپل شرما ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شرما ‘ شو کے تیسرے سیزن میں انٹری کے ساتھ ہی خبروں میں ہیں اور اس مقبو لیت کی ایک وجہ کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے بھی ہے ۔ دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 3 گزشتہ ماہ 21 جون سے نشر کیا گیا تھا ، شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی دیکھی گئی اور نوجوت کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ بھی شوکا حصہ ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو میں فی قسط 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کپل شرما اپنے شو کے...
    لاہور میں  کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں  درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی...
    سوات(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھرا ایک رکشہ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے شکار تمام افراد کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گبین جبہ سے مٹہ واپس جاتے ہوئے رکشے کے بریک فیل ہو گئے، جس کے باعث وہ قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گرا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق سیاح کی میت اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان...
    ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے اگنی ویر اسکیم کے نام پر بھارتی نوجوانوں کا مستقبل تباہ کردیا۔ مودی کی اگنی ویر سازش نے کروڑوں بھارتی نوجوانوں کو مستقل روزگار سے محروم کر کے 4 سالہ جنگی غلامی میں دھکیل دیا۔ اگنی ویر سازش کے تحت سپاہیوں سے پنشن، تحفظ اورمستقل نوکری کا حق چھین کر اڈانی کو اربوں کے دفاعی ٹھیکے دیے۔ اگنی ویر سازش کے تحت مودی راج نے قومی سلامتی کے اداروں کو ذاتی مفادات اور سرمایہ داروں کے تجارتی عزائم کے تابع کر دیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے انکشاف کیا  ہے کہ اگنی ویر اسکیم کا اصل مقصد فوجیوں کی پنشن، تنخواہوں اور اہل خانہ کی فلاح کے...
    لاہور: اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 24 پاکستان کی خواتین کرکٹرز آج کراچی میں رپورٹ کریں گی۔ وویمنز کرکٹرز کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا، 27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا۔  خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کے لیے تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔ پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ وویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز...
    سٹی 42: اپردیر میں  سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، ایک جاں بحق6زخمی ہوگئے   حادثہ بریکوٹ گلوم کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آیا۔ حادثے  میں   ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوۓ۔ گاڑی میں 4 افراد کا تعلق پشاور جبکہ دو کا تعلق اپردیرگوالدئی سندرئی سے بتایا جا رہا ہے۔  زخمیوں کو علاج کیلئے پاتراک ہسپتال لائے گئے۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ "چلیں اس حدتک مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آءی کی قیادت درست فیصلہ نہیں کرسکی ان کا ان نشستوں پر کوئی حق نہیں، اگر ان کا حق نہیں تو کیا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ایف کا کوئی حق ہے، میرا خیال ہے کہ ان کابھی کوئی حق نہیں، ان کو یہ نشستیں نہیں لینی چاہیں، لیکن وہ لیں گے"۔ان کامزید کہنا تھاکہ اس معاملے سے پاکستان میں آئین، قانون اورعدالتوں سے لوگوں کا اعتماد بری طرح مجروح ہواجو اچھی بات نہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیال کالونی کے مکینوں کا بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج اور دھرنا سانگھڑ کپرو روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی ، پانچ ماہ گزرنے کے باوجود علاقے میں ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا علاقہ مکینوں کا الزام تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیال کالونی میں نصب ٹرانسفارمر کو واپڈا حکام نے پانچ ماہ قبل بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہٹا دیا تھا جسے تاحال بحال نہیں کیا گیا بجلی کی بندش کے باعث علاقہ مکینوں کو پانی کی قلت سمیت شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں کالونی کے سینکڑوں مکینوں نے سانگھڑ کپرو روڈ پر ٹائر جلا کر ڈیڑھ گھنٹے تک روڈ بلاک کر دی...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔05 جولائی 2025ء )رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائے گا،پاکستانی عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں پلس کیا ہے، کوئی وزیر مشیر یا رکن اسمبلی بھی بانی کو مائنس نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کی تیاری جاری ہے ، پارلیمانی پارٹی میں مشورہ دیا کہ چاہتے ہیں کہ ملک گیر پرامن احتجاج ہو، اس کے ساتھ مذاکرات کی بات ہوئی ہے، حکومت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو عمران خان...
    حیدرآباد: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ ہوگیا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شعیب ملک سے طلاق کے بعد سے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ مقیم ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی میں نئے اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔ یہ اضافہ بلی کے بچے کا ہے جس کو انہوں نے خاص نام دیا ہے اور اذہان کے اس کے ساتھ کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔ ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کو کہا کہ "سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ نہیں۔" ثانیہ نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن شیئر کیا جس میں لکھا کہ...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت کے گرنے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی۔ جیو نیوز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی دستاویزات حاصل کرلیں، جس میں انکشاف کیا گیا کہ 1974 میں بنی یہ عمارت 2022 تک تین منزلہ تھی،  2022 میں تین منزلہ عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا۔ لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں نامعلوم افراد نے آتشیر مادے سے ایک تاریخی یہودی عبادت گاہ پر حملہ کردیا اور ایک اسرائیلی ریسٹورنٹ پر بھی حملہ کرکے توڑ پھوڑ کردی اور آگ لگانے کی کوشش کی، مبینہ طور پر واقعے کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبورن میں تاریخی یہودی عبادت گاہ پر اس وقت آتش گیر مادہ پھینکا گیا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔ آتش گیر مادہ پھینکنے سے یہودی عبادت گاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔علاوہ ازیں یہودی عبادت گاہ کے قریب ہی واقع ایک اسرائیلی ریسٹورینٹ...
    لاہور  میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا جسے لاہور پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی فروخت کے لیے مشہور جیگوار نے اب اپنی الیکٹرک سکوٹرز کی رینج میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے تین نئے الیکٹرک سکوٹر ماڈلز Miso، Bolt، اور MI متعارف کروائے ہیں۔ جیگوار نے اس سے قبل روایتی موٹر سائیکلوں، جیسے کہ CD70 اور CG125، میں پٹرول انجن کی جگہ بیٹریاں لگا کر اور پچھلے پہیوں میں موٹرز فٹ کر کے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کا تجربہ کیا تھا۔ اب، الیکٹرک سکوٹرز میں ان کا تازہ ترین اقدام شہروں میں عملی اور موثر الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو اجاگر کرتا ہے۔ MS جیگوار M1 (ٹاپ-اسپیک ماڈل) MI جیگوار کا ٹاپ ٹیر سکوٹر ہے۔ تمام ماڈلز میں، اس ماڈل میں سب سے بڑی بیٹری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر نے اسرائیل و امریکا سمیت ثالثوں کو پیغام دیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ اگر باعزت نہیں ہوا تو پھر حتمی جنگ ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کی صورت حال ایک بار پھر فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے جہاں ایک طرف ثالث جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں اور  دوسری جانب حماس کی جانب سے اسرائیل و امریکا کی جانب سے ماضی کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اپنی جوابی تجاویز ثالثوں کے ذریعے متعلقہ فریقین کو...
    حماس نے امریکی صدر کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کو جمع کرادیا ہے جس کے بعد کمانڈر عزالدین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے غزہ بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین الحداد نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ اگر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی "باعزت معاہدہ" نہ کیا گیا تو وہ "آزادی کی جنگ یا شہادت‘‘ کی جنگ کے لیے تیار رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب اسرائیل کو فوری جنگ بندی معاہدے پر حماس کی تجاویز کو قبول کرلینا چاہیے ورنہ ہم ایک نئی جنگ کے لیے تیار ہیں جو حتمی اور فیصلہ کن ہوگی۔  حماس کمانڈر نے ثالثوں پر زور دیا کہ وہ...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی۔  مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد...
    واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں جو کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہیم کیانی نے واشنگٹن میٹروپولیٹن ایریا میں کشمیری امریکن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا متقاضی ہے، اکشمیری تارکین وطن کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام کوششیں برائے کار لائیں۔فہیم کیانی نے کہا کہ تارکین کشمیریوں اور پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ...