2025-11-28@03:39:57 GMT
تلاش کی گنتی: 41432
«تقریبات سے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔ نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں اور ای ویزا، آن لائن پراسسنگ اور پاسپورٹ اسٹیمپنگ ختم کرنے جیسے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک معاشی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی پروفیشنلز کے ملک کی ترقی میں...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔ جج نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں، ان کے خلاف 3 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فوک کورٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ کو فائر فائٹرز نے 24 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو میں کر لیا۔ سانحے میں کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 300 افراد اب بھی لاپتا ہیں جس نے اسے ہانگ کانگ کی 77 سال کی سب سے ہلاکت خیز آتش زدگی بنا دیا ہے۔ شدید گرمی اور دھوئیں کے باعث امدادی کام مشکل ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی بلند درجہ حرارت اور گھنے دھوئیں کے باوجود عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں جہاں بڑی تعداد میں رہائشیوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی،...
—فیس بک ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔اس موقع پر راولپنڈی کے گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے: سہیل آفریدی سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر ایس ایچ او سے مکالمہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، ہم بیٹھے رہیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اوران کی صحت سےمتعلق...
وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں ، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،توانائی کےشعبے میں اہم اصلاحات کرچکےہیں۔ انہوں نے کہاکہ...
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے...
وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررزم ٹاسک فورس نے شروع کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ گھات لگا کر کیا گیا اور یہ واقعہ تھینکس گیونگ سے ایک روز قبل پیش آیا۔ حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی حملے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں نیشنل گارڈ اہلکار اس مشن کا حصہ تھے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ دونوں اہلکاروں کو تشویشناک حالت...
وائٹ ہاؤس کے قریب 3 نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار افغان شہری رحمان اللہ لکانوال کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ لکانوال افغانستان میں امریکی حکومت کے مختلف اداروں، خصوصاً سی آئی اے، کے ساتھ بطور ’پارٹنر فورس‘ کام کر چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالا رحمان اللہ لکنوال کون ہے؟ فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لکانوال ستمبر 2021 میں ’آپریشن الائز ویلکم‘ کے تحت امریکا پہنچا، جو افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر منتقلی کا پروگرام تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی کہ لکانوال نے قندھار میں امریکی خفیہ اداروں کے ساتھ...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا، اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، ہم تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں ان کو شامل کرنے کے لیے بہت کوشش کی، مولانا ہمارے پاس نہیں...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہمارے خدشات بڑھ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بانی سے ملاقات ہو ہم قوم کو ان کے بارے میں بتائیں، ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے اس پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں دھرنے میں آنا چاہتا تھا بانی کی بہنوں نے منع کیا۔ آٹھ فروری کو جو ہوا وہی 23 نومبر کو بھی ہوا، یہ سمجھتے ہیں عوام کا جمہوریت پر سے بھروسہ آٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ...
اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا. نیا شیڈول یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ نئے اوقات کار یکم دسمبر سے 31 جنوری تک فوری طور پر نافذ ہوں۔نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 بجے سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔ڈبل شفٹ اسکول صبح کی شفٹ صبح 8:15 بجے سے 1:15 بجے تک ہو گی، جبکہ ایوننگ شفٹ 1:15 بجے...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے 20 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج متوقع ہیں۔صحافی زاہد گشکوری کے مطابق اس عہدے کے لیے ابتدا میں 50 نام زیرِ غور تھے .لیکن تفصیلی جانچ کے بعد فہرست کو محدود کرتے ہوئے 20 امیدواروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔شارٹ لسٹ میں شامل نمایاں ناموں میں عنبرین جان، بریگیڈیئر انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان، عبدالحفیظ شیخ، سردار عرفان اشرف، عمران غزنوی، نوید اسلام، عمر جاوید، متین حیدر اور غضنفر ہاشمی شامل ہیں۔پیمرا کے موجودہ چیئرمین محمد سلیم بیگ 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ انفارمیشن سروس کے سینئر افسر رہے ہیں اور اس سے...
پاکستان کے سابق وزیراعظم، بانی پی ٹی آئی اور کرکٹر عمران خان کے انتقال کے حوالے سے حالیہ رپورٹس نے ایک بار پھر ان کی نجی زندگی کے پرانے واقعات کو موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ انہی میں سے ایک ان کا بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1985 کے ایک اسٹار میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا کو اُس دور میں مختلف سماجی تقریبات، ساحلِ سمندر اور نجی محفلوں میں ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان قربت اس حد تک تھی کہ متعدد لوگوں کو یہ گمان تھا کہ دونوں ’گہری محبت‘ میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان، اداکارہ ریکھا اور...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی بلوچستان میں سڑک کی تعمیر کے لیے لگائی گئی تھی، اور اب تک اس مد میں تقریباً 66 ارب روپے اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم نے قیمتوں پر عائد لیوی سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 7 سے 8 روپے فی لیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے عائد کیے گئے تھے، اور اس رقم کو جمع کرکے پلاننگ کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ستمبر تک اکٹھی ہونے والی رقم تقریباً 66 ارب روپے بنتی ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 200 ارب روپے تک...
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ایک بڑی کارروائی کا منصوبہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کا وسیع ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ فورسز نے فوری طور پر ڈی مائننگ آپریشن شروع کیا جس کے دوران متعدد علاقے عوام کے لیے محفوظ بنا دیے گئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی روکنے کی ایک سنگین سازش سامنے آئی ہے۔ خوارج عناصر نے 114 مربع کلومیٹر رقبے میں بارودی مواد اور سرنگوں کا بڑا نیٹ ورک بچھا رکھا تھا۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ڈی مائننگ آپریشن کا آغاز کیا .جس کے دوران اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقہ مکمل طور پر کلیئر...
تصویر:سوشل میڈیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ بحرین نے فِن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان تعاون کے امکانات پر مشاورت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ...
راولپنڈی: وزیراعلی کے پی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے اڈیالہ روڈ پہنچے جہاں پولیس کی بھاری نفری نے انہیں فیکٹری ناکے پر روک لیا، وزیراعلیٰ نے پولیس سے کہا کہ یہ نفرتیں اور تلخیاں پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں، آٹھویں بار شرافت سے آرہا ہوں۔ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے فیکٹری ناکے پر پولیس افسران سے پوچھا کہ گزشتہ بار بھی مجھے روکا گیا اس دفعہ بھی روکا جا رہا ہے، میں نے کہا تھا مجھے روکیں تو تحریری طور پر بتائیں کہ عدالتی احکامات کیوں نہیں مان رہے؟ مجھے روکے جانے پر آپ نے پہلی کوئی تحریری وجہ نہیں بتائی آج تو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر زبردستی حالات کو خراب کیا جا رہا...
ممبران انجمن نے اصولی طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی، بشمول آئی سی سی بی ایس اور جامعہ کراچی کی فیکلٹی اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور اس بل کے خاتمہ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، ساتھ ساتھ ہر فورم پر اس بل کے حقائق سامنے لانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں آئی سی سی بی ایس کو جامعہ سے علیحدہ کرنے اور متوقع ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری میں محض ڈونرز کو بااختیار کرنے جیسے اہم مسائل پر گفتگو اور فیصلے کیے گئے۔ انجمن اساتذہ کے اجلاس میں اس امر پر حیرت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کرچکے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے۔ پاکستان میں صاف انرجی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔توانائی کے شعبے میں پہلی بار مکمل منصوبہ بندی کےساتھ اصلاحات کیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک...
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے ناکہ جات پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جامع چیکنگ یقینی بنانے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور مؤثر چیکنگ کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے...
بنگلہ دیش میں مجرمانہ تحقیقات کے محکمے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے حکام سے مذاکرات کے بعد ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹک ٹاک کے ایک وفد کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں ملک کے آئندہ 13ویں پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور ڈیٹا شیئرنگ کے مؤثر طریقۂ کار پر گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کامن ویلتھ سے تعاون کی درخواست مذاکرات کے دوران سی آئی ڈی نے بنگلہ دیش پولیس اور ٹک ٹاک کے درمیان باضابطہ رابطہ چینل اور موثر اسکیلیشن سسٹم کی ضرورت پر زور...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان ، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق بحرین نے فن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان...
وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سے انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی...
مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے بازار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا.ذرائع کے مطابق کاغان بازار میں واقع ہوٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں اور مقامی لوگوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے سے 50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔
پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں میں غیر متعلقہ اجتماعات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت عالیہ نے سرکاری اداروں کے اطراف میں سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے، فیصلے کے مطابق تعلیمی اداروں، سرکاری مقامات اور انتظامیہ اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے احاطے کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہوتی ہے، لہٰذا ان اداروں کا سیاسی استعمال روکنے کو یقینی بنایا جائے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی خاص مقصد کے لئے...
وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے خود انتخابات کرانے کا دعویٰ واضح طور پر رد کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب الیکشن کا پورا عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی نگرانی میں ہوگا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایات پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کے انتخابات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات ایک آزاد الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کروائے جائیں گے، جس میں تین ارکان شامل ہوں گے—چیئرمین اور ایک ممبر پی ایس بی نامزد کرے گا جبکہ ایک رکن پی ایچ ایف تجویز کرے گا۔ مزید شفافیت کے لیے ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف...
وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سے انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی...
( اویس کیانی )پاکستان اور بحرین نے علاقائی سلامتی، انسدادِ منشیات تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیرِ داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے منامہ میں اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و استعداد بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں مزید پیشرفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے...
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بورے والا کیمپس میں جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک پروفیسر کی جانب سے طالبہ کو نازیبا اشارے اور غیر مناسب گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پیدا کردی۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ طالبہ نے 31 اکتوبر کو یونیورسٹی انتظامیہ کو باقاعدہ تحریری درخواست دی تھی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث پروفیسر یحییٰ کو معطل کر دیا گیا اور ان کا یونیورسٹی میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل کے مطابق واقعے کی تحقیقات حراسانی کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں اور کیس کی مکمل انکوائری وائس چانسلر کے پاس جاری ہے۔...
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں، بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے بھرپور کوششیں کیں، مگر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اب عمران خان نے مذاکرات کا اختیار نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو سونپ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں؟ ان کا مؤقف تھا کہ اس موقع پر مذاکرات ان دو رہنماؤں کا استحقاق ہے، تاہم اگر ان رہنماؤں نے مشورہ طلب کیا تو وہ ضرور اپنی رائے دیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ محمود...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات میں بھرپور کوشش کی، لیکن کوئی ٹھوس نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔ پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو سونپا ہے، اور اگر وہ مجھ سے مشورہ مانگیں تو میں ضرور دوں گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس قائم ہے اور تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں، انہیں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ ہمارے پاس نہیں آئے۔ “ہو سکتا ہے مستقبل میں شامل ہوں،...
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فلم، ڈاکیومنٹری اور دیگر تخلیقی مواد کے ذریعے قومی بیانیے، قومی یکجہتی، امن، رواداری اور ترقیاتی اقدامات کو مثر انداز میں پیش کیا جائے، میڈیا کے ذریعے معاشرے میں مثبت پیغام پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے اور حکام کو صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مثر تشہیر کی ہدایات کردی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے...
شدید دھند اور گہری اسموگ کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ضلع بھر کے اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ’بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے‘۔گزشتہ روز دھند کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا۔ چارسدہ میں ایک روز قبل اسکول وین...
ہم نے ڈکٹیٹرشپ کے دوران آنکھ کھولی، اب تو ججز بھی نہیں رہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جامعات میں بی پی ایس اساتذہ کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکریٹری خزانہ اور ایچ ای سی کو آئندہ سماعت پر اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے 15 روز میں پروموشن پالیسی کا اجلاس بلاکر رپورٹ پیش کریں۔اساتذہ سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ ہم لوگ 80 کی دہائی کی نسل سے ہیں...
ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا، اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، ہم تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ چیئرمین پی ٹی...
خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے مقدمات کی سماعت میں مبینہ تاخیر اور ملاقات نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد میں پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج ہر منگل کو ہوگا، جس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان پشاور کے حیات آباد...
ڈاکٹر فائی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی بھارت، پاکستان اور عالمی برادری کو بتا چکے ہیں کہ ان کی خواہشات کے خلاف مسلط کیا گیا کوئی حل کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعہ کشمیر کا کوئی حل مسلط کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں بلکہ ان کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلے کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل میں مدد فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ان خیالات کا ا ظہار جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک کانفرنس سے...
اسلام آباد (صغیر چوہدری) – ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی، جن میں کہا جا رہا تھا کہ ائیرپورٹس سے مسافروں کو زبردستی آف لوڈ کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے شہریوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر من گھڑت اور گمراہ کن معلومات شیئر کر رہے ہیں، جن کا مقصد ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عوام میں غیر ضروری تشویش پیدا کرنا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کسی بھی مسافر کو آف لوڈ نہیں کرتا، بشرطیکہ اس کی سفری دستاویزات مکمل ہوں اور سفر کا مقصد جائز ہو۔ مسافروں کی حفاظت ادارے کی...
ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ رات لگنے والی آگ نے شدید تباہی مچادی۔ اس واقعے میں اب تک 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 51 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ ہانگ کانگ فائرسروس حکام کے مطابق عمارت کے 8 بلاکس میں سے 4 بلاکس میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر بلاکس میں آگ بجھانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ خوش قسمتی سے ایک رہائشی بلاک مکمل طور پر محفوظ رہا اور اسے آگ سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے وزیراعظم و ڈپٹی سپریم کمانڈر، شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تناظر میں، ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت، شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین مالیاتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق بحرین نے فِنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور پاکستان کے بینکاری و مالیاتی اداروں کے ساتھ اپنی مہارت اور تجربات کے اشتراک کی پیشکش کی۔ ملاقات میں دونوں برادر...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جامعات میں بی پی ایس اساتذہ کی پروموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکریٹری خزانہ اور ایچ ای سی کو آئیندہ سماعت پر اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے 15 روز میں پروموشن پالیسی کا اجلاس بلاکر رپورٹ پیش کریں۔ اساتذہ سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ ہم لوگ 80 کی دہائی کی نسل سے ہیں جنہوں نے ڈکٹیٹر شپ کے دوران آنکھ کھولی، یہاں پر ایسے اساتذہ بھی ہیں جن کو 17,18 سال مستقل نہیں کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جب اساتذہ خود مایوس ہوں گے تو...
محمد آصف عصری صنعتی دور اور تیز رفتار شہری ترقی نے جہاں انسان کی زندگی کو سہولت اور آسانی دی ہے ، وہیں اس کے مضر اثرات بھی ہمارے ماحول اور صحت پر واضح ہو چکے ہیں۔ انہی ماحولیاتی مسائل میں سے ایک سب سے بڑا خطرہ اسموگ ہے ، جو انسانی زندگی اور قدرتی ماحول دونوں کے لیے مہلک ثابت ہو رہا ہے ۔ا سموگ دراصل ہوا میں موجود دھول، کیمیکلز، دھوئیں اور دیگر نقصان دہ ذرات کا ایک ملا جلا امتزاج ہے جو شہر کی فضا کو گہرے اور زہریلے دھند کی شکل میں گھیر لیتا ہے ۔ عام طور پر سردیوں میں اور صنعتی علاقوں کے قریب اس کا اثر زیادہ محسوس کیا جاتا ہے ۔ دنیا...
پنجاب کی قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پہلے ہی سے متوقع تھی، کیونکہ اپوزیشن کے امیدواروں کو برابری کا میدان حاصل نہیں تھا۔ ان بے رونق انتخابات کا پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا تھا اور پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کی کال کی وجہ سے ووٹر گھر سے باہر نہیں نکلے اور یہی ان انتخابات میں پی آٹی آئی کی کامیابی کی دلیل ہے اور اس سے ثابت ہوا کہ پنجاب کا ووٹر آج بھی عمران خان کے ساتھ ہے اور ان کی ہر کال پر لبیک کہنے کو تیار ہے، سوائے لاہور کی دو اور خیبرپختونخوا کے ہری پور کی نشستوں کے۔ وہاں بھی پی ٹی آئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں جامعات میں بی پی ایس اساتذہ کی پرموشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکرٹری خزانہ اور ایچ ای سی کو آئندہ سماعت پر اساتذہ کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے 15 روز میں پروموشن پالیسی کا اجلاس بلاکر رپورٹ پیش کریں۔ اساتذہ سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ ہم لوگ 80 کی دہائی کی نسل سے ہیں جنہوں نے ڈکٹیٹر شپ کے دوران آنکھ کھولی، یہاں پر ایسے اساتذہ بھی ہیں جن کو 17,18 سال...
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیوں اور جرات کی داستانیں سنہری حروف سے لکھی جا رہی ہیں۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد کی جرات سے بھرپور داستان نے بھی عوام کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ اپنی داستان بیان کرتے ہوئے کیپٹن ارشاد نے بتایاکہ پوسٹنگ کے دوران انہوں نے سیاچین، جنوبی وزیرستان، تیرہ اور راجگال کے انتہائی مشکل اور سخت حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنۂ الخوارج کے زیرِ اثر خوارجیوں نے حملہ کیا جس کا انہوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ کیپٹن ارشاد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اینٹی پرسنل مائن پر پاؤں آنے سے...
ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 5 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 7 امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 96فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی بلال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے متعدد حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔نوٹی فکیشن کے ذریعے قومی اسمبلی کے 5 جب کہ پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں کے نتائج کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام نوٹیفکیشنز سرکاری طور پر گزیٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے، تاکہ ان کی قانونی حیثیت مکمل طور پر قائم ہو سکے۔قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور...
متحدہ عرب امارات میں 54ویں قومی دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مجموعی طور پر 4 مسلسل چھٹیاں میسر آئیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، جبکہ تقریبات کے لیے ملک بھر میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 4 مسلسل تعطیلات کیسے؟ امارات میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔اس لیے: ہفتہ : چھٹی اتوار : چھٹی پیر (1 دسمبر) : قومی دن کی تعطیل منگل (2...
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔ قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ این اے 96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان، این اے 143 ساہیوال سے محمد...
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع شگر میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے، بھرپور تیاری کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نائب صدر اور رکنِ سیاسی کونسل حاجی نجف علی شگری نے سربراہِ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ سیاسی منظرنامے اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع شگر میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے، بھرپور تیاری کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسا واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح ٹی سی ایس میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کورئیر سروس کے ذریعے حاصل کردہ معلومات کا غلط استعمال کیا۔ اس واقعہ کی وائرل ویڈیو نے ڈیٹا سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور واضح کیا کہ صارفین کے بینک اور دیگر حساس ڈیٹا کا تحفظ کس قدر ضروری ہے۔ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سکندر نامی شخص نے ایچ بی ایل کے ڈیبٹ کارڈ پر موجود معلومات نکال کر ایک خاتون کو مسلسل ہراساں کیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، تاکہ اس غیر قانونی...
شمالی وزیرستان کے میرانشاہ میں پاک فوج کی زیرِ نگرانی قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال اور قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جرگہ کا آغاز جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ جی او سی نے قبائلی عمائدین کے امن قائم رکھنے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ جرگہ میں شمالی وزیرستان میں انسداد دہشتگردی، فلاحی اقدامات اور امن و امان کے لیے قبائلی رہنماؤں کی تجاویز زیرِ غور آئیں۔ قبائلی عمائدین نے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عدالت عالیہ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطوں اور ان کے آس پاس سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ ایسے مقامات کو سیاسی استعمال سے مکمل طور پر پاک رکھا جائے۔قبل ازیں عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تعلیمی اور سرکاری اداروں میں منعقد ہونے والے غیر متعلقہ اجتماعات نہ صرف اداروں کے تقدس کو مجروح کرتے ہیں بلکہ سرکاری امور اور تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سرکاری اداروں کا قیام کسی مخصوص اور رسمی مقصد کے لیے ہوتا ہے، اس لیے ان کا استعمال سیاسی جلسوں، جلوسوں یا...
ڈھاکا کی ایک خصوصی عدالت نے سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے راجوک (RAJUK) کے پرباچال نیو ٹاؤن پراجیکٹ میں مبینہ طور پر غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کے 3 الگ الگ کرپشن کیسز میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنادی۔ فیصلہ جمعرات کی دوپہر ڈھاکا کی اسپیشل جج کورٹ نمبر 5 کے جج محمد عبداللہ المأمون نے سنایا، جس کے مطابق ہر مقدمے میں 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ کورٹ نے احکامات جاری کیے کہ تینوں سزائیں تسلسل کے ساتھ (consecutively) نافذ ہوں گی، جس سے مجموعی مدت 21 سال بنتی ہے۔ مقدمات کا پس منظر 23 نومبر کو استغاثہ اور صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد از جلد مکمل کیے جائیں اور حکام صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی موثر اور بروقت تشہیر یقینی بنائیں۔ کراچی میں محکمہ اطلاعات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے محکمہ کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے اقدامات کی بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں فلمی منصوبوں کی پیش رفت، ادارے کی مجموعی حکمت عملی اور قومی بیانیے کی مضبوطی کے لیے اقدامات پر تفصیلی بات چیت...
پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری اور تعلیمی اداروں کے احاطے اور آس پاس سیاسی جلسوں، جلوسوں اور دیگر غیر متعلقہ اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انتظامی عمارتیں صرف اپنے مخصوص مقاصد کے لیے استعمال ہوں گی، اور کسی بھی سیاسی یا غیر متعلقہ اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اداروں کے احاطے کے مناسب استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہے، اور انہیں اداروں کی تقدس اور نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ہوگا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تعلیمی اور سرکاری اداروں کے ذمہ داران ہر حال میں غیر متعلقہ اجتماعات کی روک تھام کو یقینی...
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر ایک مشترکہ قومی فریضہ ہے جسے وسیع تر اتحاد، باہمی مشاورت اور مربوط سفارتی حکمت عملی کے ذریعے ہی کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ان کی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے لیے ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں...
—فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کیسز میں نجی بینک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔انکم ٹیکس کیسز میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے اسٹے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت نجی بینک کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے کیس میں ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے پاس کسی آرڈر کا دائرہ اختیار نہیں تھا، پہلے سپریم کورٹ کے پاس آئینی مقدمات آتے تو کوئی الگ طریقہ کار نہیں تھا۔ وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہوفاقی آئینی عدالت کی جانب سے چاروں صوبوں میں رجسٹریاں...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور این اے 129 لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔این اے 143 سے محمد طفیل، این اے 185 سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 96 فیصل آباد کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے، جہاں سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں تاہم نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔الیکشن کمیشن نے پی پی 73 سرگودھا...
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری، طلال چوہدری کے بھائی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 5 اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے 7 کامیاب امیدواروں کو نوٹیفائی کردیا۔ طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔ مزید پڑھیں:انتخابی عملے کو دھمکانے کا کیس، وزیراعلیٰ خیبر کی الیکشن کمیشن میں پیشی الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بعد 12 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تا حکِم ثانی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم انہوں نے...
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد شہر میں شدید سیکیورٹی الرٹ جاری ہے۔ واقعے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر مزید 500 فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں، اور وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تاکہ شہری اور اہلکار محفوظ رہیں۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ حملہ اچانک کیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور فی الحال واشنگٹن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق این اے 18ہری پور سے بابرنواز خان ،این اے 104فیصل آباد سےدانیال احمد ، این اے 129لاہور سے حافظ نعمان ،این اے 143سے محمد طفیل ،این اے 185سے محمود قادر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسی طرح پی پی 73سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا،پی پی 87میانوالی سے علی حیدر نور،پی پی 98فیصل آباد سےآزاد عی تبسم ،پی پی 115سے محمد طاہر پرویز،پی پی 116فیصل آباد سے احمد شہریار،پی پی 203ساہیوال سے محمد حنیف ،پی پی 269مظفر گڑھ سے میاں علمدار عباس قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ لاہور...
نائیجیریا میں گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد شہری، خاص طور پر اسکول کے بچے اور اساتذہ اغوا کر لیے گئے، جس کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ ملک کے لیے ایک ہنگامی صورتحال ہے اور سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکار فوری طور پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے اسکولوں سے بچوں اور عملے کو اغوا کیا، اور کچھ کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ کچھ خود فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم، نائجر اسٹیٹ کے کیتھولک بورڈنگ اسکول سے اغوا کیے گئے 265 بچے اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے پی ہاؤس گیا تو علی امین نے بیٹے سے پوچھا تمہیں کیا چاہیے، بہرام نے کہا مجھے آئی فون چاہیے تو علی امین نے جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دیدیئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خوبی ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو جو لوگ امداد کیلئے رابطہ کرتے تھے تووہ لاکھ یا کروڑ کی سستی نہیں برتتے تھے ، ایک مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے کے پی ہاوس گیا، تو میرا چھوٹا...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ دنیا بھر کے معاشروں اور افراد کو متاثر کر رہی ہے، جبکہ مسلح تنازعات، ماحولیاتی آفات اور معاشی عدم مساوات اس مسئلے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 193 رکنی جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ "2025 پولیٹیکل ڈیکلریشن برائے نفاذ ِگلوبل پلان آف ایکشن ٹو کمبیٹ ٹریفیکنگ ان پرسنز" کے عنوان سے قرارداد میں انسانی سمگلنگ کی شدید مذمت کی گئی، قرارداد کے مطابق یہ جرم ناصرف سنگین نوعیت رکھتا ہے بلکہ انسانی وقار پر شدید حملہ بھی...
متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے پیش ہونے والا نیا اسٹیٹ کونسل عدالت میں سامنے آگیا، جس پر ایمان مزاری نے فوری اعتراض اٹھا دیا۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔ سماعت کے دوران ایمان مزاری نے نئے اسٹیٹ کونسل کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا: “یہ کون ہیں؟ کب تعینات ہوئے؟ کس نے تعینات کیا؟ پرانے اسٹیٹ کونسل نے جو اہم بات عدالت کے سامنے رکھی تھی، وہ کہاں ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ:کیا عدالت نے پتا کیا کہ وہ زندہ بھی ہیں؟ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے یہ سب کہاں سے ہورہا ہے۔ نئے اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا...
علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کی ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اہم ملاقات
ایرانی سفارتخانے کیجانب سے منعقدہ مختلف مسالک کی نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مہمانان گرامی قدر سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور سرزمین پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سفیر محترم اسلامی جمہوریہ ایران جناب رضا امیری مقدم نے مہمانان گرامی قدر کو خوش آمدید کہا، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا: نائیجیریا میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پیش آنے والے خطرناک اور خوفناک اغوا کے سلسلے نے پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مختلف شہروں اور قصبوں سے سیکڑوں شہریوں کو جبراً اٹھا لیے جانے کے بعد حکومت نے بالآخر سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو قومی سانحہ قرار دے دیا ہے۔صدر بولا ٹینوبو نے ہنگامی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک اس وقت ایک بڑے بحران سے گزر رہا ہے اور عام شہری خصوصاً اسکول جانے والے بچوں کی جانیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری طور پر قومی سیکورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے یہ فوری فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اسی لیے دارالحکومت میں اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے تاکہ سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جاسکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا موثر طور پر مقابلہ کیا جاسکے۔خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی ماری گئی تھی جن کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو...
بھارت کی ریاست اترپردیش ضلع پریاگ راج میں ہونے والی ایک شادی نے صدیوں پرانی روایت کو بدل کر سب کی توجہ حاصل کر لی، جب دلہن نے خود بارات لے کر دلہے کے گھر پہنچ کر نیا رواج قائم کیا۔ سوشل میڈیا پر اس انوکھی تقریب کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس دیکھنے کے لیے لوگوں کا جمِ غفیر امڈ آیا۔ ویڈیو میں دلہن بھگی میں بیٹھی نظر آ رہی ہے اور گانوں کے ساتھ دلہن رقص بھی کر رہی ہے اس کے ساتھ پوری بارات بھی موجود ہے۔ دلہن کے رشتے داروں نے بارات کی آرتی اتاری جو عام طور پر دلہے کے گھر کی روایت ہوتی ہے۔ View this post on Instagram ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بچوں کے اسکرین ٹائم سے متعلق دنیا بھر میں پایا جانے والا عمومی خدشہ ایک نئی سائنسی تحقیق کے بعد کم تشویشناک تصور کیا جانے لگا ہے۔برسوں سے والدین، ماہرین اور تعلیمی حلقے یہ سمجھتے رہے ہیں کہ موبائل، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر وقت گزارنا بچوں کی صحت اور طرزِ زندگی کو نقصان پہنچاتا ہے، مگر آسٹریلیا میں کی گئی ایک وسیع تحقیق نے اب اس خیال کو چیلنج کر دیا ہے۔اس جامع مطالعے نے نہ صرف اسکرین ٹائم کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد دی ہے بلکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ کچھ ڈیجیٹل سرگرمیاں بچوں کی جسمانی اور غذائی صحت کو بہتر بنانے میں معنی خیز کردار ادا کر رہی ہیں۔یونیورسٹی آف...
سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خواہر نسبتی(سالی) مریم ریاض وٹو نے 26 نومبر کے واقعات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران خان سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی ہدایت پر طویل سفر کرکے اسلام آباد پہنچیں اور شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ مریم ریاض وٹو نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بشریٰ عمران خان تقریباً 2 روز کے مسلسل سفر کے بعد دارالحکومت پہنچیں اور وہاں موجود کارکنوں کے ساتھ رہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رات کے وقت انہیں 2 مرتبہ فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دیگر رہنماؤں کی...
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ پر پی ٹی وی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی روایتوں کا امین ہے جس نے ہمیشہ اپنی روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا، معرکہ حق کے دوران پی ٹی وی نیوز نے بہترین بیانیہ کو فروغ دیا، پی ٹی وی کا ماضی بھی شاندار تھا اور مستقبل بھی شاندار ہو گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی کے شاندار ماضی کی بحالی اور ادارے کے مستقبل کے لئے...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت میں تمام کیسز کی فائلنگ صرف اسلام آباد میں کرنے کا سرکلر جاری کردیا۔ عدالت نے سرکلر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالت کے تمام کیسز کی فائلنگ اب صرف اسلام آباد میں ہی کی جائے گی، جس کے تحت تمام درخواستیں، اپیلیں، پٹیشنز اور دیگر قانونی امور اسلام آباد ہی میں جمع ہوں گے۔ وکلاء اور سائلین کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کیسز اسلام آباد میں فائل کیے جائیں، جبکہ اگلے حکم تک فائلنگ کے لیے کسی دوسرے سٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب چیف جسٹس امین الدین خان کو سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے اہم افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔...
کرپٹو سے کروڑوں روپے کمانے والا خیبر پختونخوا کے نوجوان کو جرمنی نے نہ صرف اسٹڈی ویزہ دیا بلکہ کرپٹو میں اس کے تجربات سے فائدہ لینے کے لیے نوکری بھی فراہم کی۔ فیض یاب کو 3 نومبر کو جرمنی کے لیے جانا تھا لیکن کسی کام کی غرض سے اسے کراچی آنا پڑا۔ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد وہ ایئرپورٹ پہنچا کیونکہ اس کی کراچی سے پشاور کے لیے پرواز لینی تھی لیکن بورڈنگ کے وقت اسے روک دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار فیض یاب نہ صرف جرمنی جانے سے رہ گیا ہے بلکہ اب وہ ایک قانونی جنگ لڑرہا ہے۔ ایسے ہی کئی شہری...
کافی عرصے کی خاموشی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اچانک سیاسی منظرِ عام پر سرگرم دکھائی دیے ہیں۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف نواز شریف نے خطاب میں کہا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں کارکردگی کو ووٹ دیا، جبکہ ’نفرت، فساد اور فتنہ‘ کو شکست ہوئی۔ ان کے بقول مسلم لیگ (ن) کے دورِ...
LAGOS: نائیجیریا میں ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں شہریوں، خصوصاً اسکول کے بچوں کے اغوا کے بعد صدر بولا ٹینوبو نے ملک میں قومی سیکیورٹی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ ایک قومی ہنگامی صورتحال ہے اور ہم سیکیورٹی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی اہلکاروں کو فوراً میدان میں اتار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ملک لرزا دینے والے اغوا کے واقعات ہوئے اور صرف چند دنوں میں نامعلوم حملہ آور مختلف شہروں اور دیہاتوں کے اسکولوں سے بچوں اور عملے کو اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ کئی مغویوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ کچھ خود بھاگ نکلنے...
واشنگٹن: واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنانے والی فائرنگ کے بعد شہر میں شدید سیکیورٹی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ امریکی سیکیورٹی اداروں کی ہنگامی پریس بریفنگ میں مزید 500 فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست ہدایت پر اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اور ہم واشنگٹن کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا رہے ہیں۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ وائٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسات کے موسم میں دریا کی فکر محکمہ ٔ آب پاشی کو اس وجہ سے بھی بہت ہوتی ہے کہ یہ ان کی بے حساب کمائی کا سیزن ہوتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ دریا بادشاہ ہے اس سے کون حساب کرے؟ سو خوب لوٹا جاتا ہے۔ عوامی دور حکمرانی میں سکرنڈ کے قریب اہم دریائی بند پر بدعنوانی کی خبر لینے پہنچے تو موقع پر انجینئر نے میڈیا والوں کو دیکھ کر کہا بھائی یہ فلان بااثر شخص کا ٹھیکہ ہے میں کیا کوئی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور اب حکمت عملی یہ ہے کہ ہڈی توڑ کر کھائو اور کھلائو تاکہ یہ کھانے والے کے حلق میں بھی نہ پھنسے اور جس...
امریکا کا القاعدہ کے 2 سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات دینے پر بھاری انعام کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے القاعدہ برصغیر پاک و ہند کے 2سینئر رہنماؤں اسامہ محمود اور عاطف یحییٰ غوری کی معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔اسامہ محمود پر ایک کروڑ ڈالر جب کہ عاطف یحییٰ غوری پر 50 لاکھ ڈالر تک انعام رکھا گیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق دونوں 2015ء کے میشیٹی حملے اور2016ء میں ڈھاکا میں امریکی سفارت خانے کے ملازم کے قتل میں ملوث ہیں، ان کے متعلق اطلاع سگنل، ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ٹور لنک کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ریوارڈز فار جسٹس (آر ایف جے) کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2014 ء میں اس وقت کے القاعدہ کے امیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مناما (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بحرین نے تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے اور ویزا شرائط میں نرمی لانے پر اتفاق کیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے بدھ کو مناما میں بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کو منامہ میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ملاقات میں اقتصادی تعاون گفتگو کا مرکز رہا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا جو اس وقت 550 ملین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-15 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے منظم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اسپیشل پروسیجرز کے ماہرین کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے حوالے سے حالیہ نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے جو بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں کیے جا رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ رپورٹ ایک بار پھر بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام کو درپیش شدید اور منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں کثیر منزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجے کی آگ قرار دیا جسے کئی گھنٹوں تک بجھانے کی کوششیں جاری رہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، ،جب کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق متعددافراد عمارت میں پھنس گئے تھے، جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔رہائشی کمپلیکس 8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر عمارت 31 منزلہ ہے اور وہاں مجموعی طور پر 2 ہزار اپارٹمنٹس اور تقریباً 5...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی لندن میں آتش بازی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی،جس کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ساؤتھ ہال میں 2 منزلہ گودام اور دکانیں شدید آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ اس دوران 150 فائر فائٹرز اور 25 فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ حکام کے مطابق گودام میں آتش گیر مواد ہونے سے صورتحال مزید خطرناک ہوئی۔قریبی اسکول اور فلیٹس کو خالی کرالیا گیا، بریج روڈ کے اطراف سڑکیں بند کر دی گئیں، شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ گلزار انٹرنیشنل ڈیسک