2025-09-18@03:57:47 GMT
تلاش کی گنتی: 197
«تو گرفتاری»:
(نئی خبر)
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، پیپلزپارٹی کے احسان اللہ میاں خیل اور صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن احسان اللہ میاں خیل نے الزام عائد کیا کہ عثمان بزدار کی حکومت میں ایک گوگی تھی جبکہ خیبرپختونخوا میں گوگی جیسے کئی کردار موجود ہیں۔ اس پر وزیر قانون آفتاب عالم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر 10 پرسنٹ تو آپ کے لیڈر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اور نگران حکومت بھی آپ ہی کی...
پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ...
سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹادیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا اب تو جسمانی ریمانڈ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے دائر پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت چاہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، عمران خان کے وکلا درخواست دائر ہونے پر مخالفت کا حق رکھتے ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی گرفتاری کو ڈیڑھ سال گزر چکا، اب جسمانی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 3.6سے کم کرکی2.6 فیصد کردی اورآئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اس سے پہلے آئی ایم ایف نے شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔حکومت پاکستان نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.6 فیصد ہونے کی توقع...
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر ، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس کا موقف 5اکتوبر 2024 کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری...
پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پُرتشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں، علی امین سمیت دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ پولیس نے کئی...
محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی۔ محکمہ داخلہ حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو 30 روز مکمل ہونے پر مزید 30 دن کی توسیع کی گئی۔ ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 22 مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹِی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے 30 روز مکمل ہونے پر توسیع کی گئی۔ ان کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو22مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ میں جاری دھرنے سے گرفتار کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دعویٰ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ...
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی لیاری میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، ملزم اختر عرف اکو عرف بنگالی کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ساتھی کے ہمراہ حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ہے، ملزم نے 2021 میں لیاری میں چینی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ سے چینی شہری اور راہگیر خالد زخمی ہوئے تھے۔ مزید پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ تہرے قتل کے مقدمے سے بری ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی وڈیو میں واضح دیکھا گیا ہے، ملزم نے ساتھی فراز کے ہمراہ حب چوکی میں صحافی اکرم ساجدی اور شاہد زہری کی ریکی کی...

اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ...
کراچی : سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست ہو گا۔ شہر قائد میں خواتین کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں، خوردنی آئل پر ایکسچینج کم ہو گیا گندم کی قیمت کم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی سے فارن ایکسچینج پر دباؤ کم ہو گیا، اوسط پاکستانی آمدن تین سال سے کم ہو رہی ہیں، قوت خرید کم ہو گئی، مہنگائی کم ہونے کے باوجود بھی لوگ چیزیں ایفورڈ نہیں کر سکتے،حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست...
کالی گھٹا چھا جائے تو بارش برستی ہے، موسم گرما میں سمندری ہوا رک جائے تو گرم لُو کے تھپیڑے چلنے لگتے ہیں، صبح سے شام ہو جائے تو رات بھی آ جاتی ہے۔ رات گہری ہو جائے تو سکوت بھی طاری ہو جاتا ہے۔ حلوہ، زردہ، بریانی، گلاب جامن، چم چم، رس گلوں کا ذکر آ جائے تو منہ میں پانی آ ہی جاتا ہے۔ حقیقت سے قبل ذکر ہوتا ہے، تذکرہ ہوتا ہے، یقین دہانی کے لیے بار بار دہرایا جاتا ہے، اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں، ثبوت کے لیے اشارے سامنے لائے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ ہوا یہ سنتے رہے کہ مہنگائی میں اتنے فی صد کمی ہو گئی، پھر سن لیا، پھر سنتے رہے۔...

نہیں چاہتے 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ ہوں، پی ٹی آئی حدود کراس کرے گی تو گرفتاریاں ہوں گی، رانا ثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے 26 نومبر جیسے واقعات دوبارہ ہوں، اگر پی ٹی آئی حدود کراس کرے گی تو گرفتاریاں ہوں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان آج بھی مخالف سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، لیکن سیاسی مسائل کا حل اسی وقت نکلے گا جب سب لوگ ساتھ بیٹھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے پہل نہ کرنے کا اعلان رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہم 2011 سے اب تک مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سیاسی جماعتیں مسائل پر بات کرنے کے لیے ساتھ بیٹھ جائیں تو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے نہیں...

حاملہ بیوی کو قتل کیا، بچوں نے شور مچایا تو انہیں باندھ کر جھونپڑی کو آگ لگادی، گرفتار ملزم کا اعتراف جرم
میرپورخاص میں حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم میں بتایا ہے کہ اس نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کیا، بچوں نے چیخ پکار کی تو ان کے ہاتھ پاوں باندھ کر جھونپڑی کو ہی آگ لگا دی۔ حاملہ بیوی اور دو بچوں کو آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میرپورخاص میں جوڈیشل مجیسٹریٹ کی عدالت میں گرفتار ملزم کو پیش کردیا گیا، ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیاگرفتار شوہر نے اعترافِ جرم میں بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب، اسلحہ برآمد گی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترددسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل...
اختر مینگل کو پیغام دے دیا کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان بلوچستان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )سربراہ بی این پی اختر مینگل کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کو پیغام دے دیا ہے کہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔ سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسپیکر...
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی...
ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بی این پی سربراہ اختر جان مینگل کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈرز ہیں۔ انہیں کوئٹہ میں گرفتار کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہیں انتظامیہ نے تھری ایم پی او کے آرڈرز سے آگاہ کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ترجمان شاہد رند نے کہا کہ سردار اختر مینگل کو صبح چھ بجے انتظامیہ نے ایم پی او کے آرڈرز سے آگاہ کردیا تھا۔ سردار اختر مینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا۔ انتظامیہ اور پولیس نے انہیں واضح بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ...
کوئٹہ: مستونگ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، لیویز نے ایک فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں نجی ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ادارے 1122 لکپاس کے مطابق زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کا معاملہ لگتا ہے۔
پشاور: گزشتہ روز پشاور کے علاقے زرگر آباد میں مسلح افراد کی جانب سے کھلے عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ واقعے کا نوٹس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور نے فوراً لیا۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت جاری کی کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ان کی ہدایات پر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پشاور: نا معلوم افرد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ...
دوسری جانب سوات مینگورہ میں فضاگٹ کے مقام پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ملزم اشتہاری احمدزیب کے گھر پر چھاپا مار کارروائی اور گرفتاری کی کوشش کے دوران پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور اسی تسلسل میں مزید 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں اسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب سوات مینگورہ میں فضاگٹ کے مقام پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ملزم...
ویب ڈیسک: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی جبکہ پارٹی رہنما راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ زرتاج گل اپنی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمہ میں 5 مئی تک پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی جبکہ پارٹی رہنما راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی، زرتاج گل اپنی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمہ میں 5 مئی تک پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار نہ...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسمعٰیل نے مہنگی بجلی اور چینی کی زیادہ قیمتوں کی اجازت دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا کہ موجودہ حکومت نے شوگر مل مالکان کو منافع کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔ 6 ماہ قبل حکومت نے 50 سے 60 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ سندھ اور پنجاب کے شوگر ملز مالکان کو ڈالر اور ریلیف مل سکے۔ وہ موجودہ حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ...
سابق وزیر خزانہ اور پاکستان عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسمعٰیل نے مہنگی بجلی اور چینی کی زیادہ قیمتوں کی اجازت دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسمعٰیل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے شوگر مل مالکان کو منافع کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ قبل حکومت نے 50 سے 60 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ سندھ اور پنجاب کے شوگر ملز مالکان کو ڈالر اور ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی برآمد...
پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عوام کو سولر لگوانے کا درس دیتے تھے، حکومت نے سولر پینلز استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی ہے، حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے معذرت کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف قوم کو کہتے تھے کہ سولر اپنے گھروں میں لگوائیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عوام کو سولر لگوانے کا درس دیتے تھے، عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے۔...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ جو 22 ہزار میگاواٹ بجلی چوری ہو رہی ہے وہ حکومت کو نظر نہیں آ رہا، 22 روپے مہنگے لگ رہے ہیں، آئی پی پیز سے 70 روپے کی بجلی لینا بوجھ نہیں لگ رہا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سولر لگوانے کا درس دیتے تھے، عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے سولر پینلز استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ ہی ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے پولیس رپورٹ آج بھی عدالت میں جمع نہ کرائی جا سکی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعظم، آرمی چیف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے یاد...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اسے کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جوکہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، ہمیں کچھ وقت دیں رپورٹ جمع کریں گے، ایف آئی اے لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایک انکوائری ہے۔ نیب پراسیکوٹر سرتاج خان نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، رپورٹ آجائے تو جمع کرائیں گے۔ بعدازاں عدالت نے...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئیاور نو کارکنان کی جانب سے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کی، عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت10 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر ختمی دلائل بھی سوموار کو ہوں گے،پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے،تھانہ رمنا کے مقدمہ میں گرفتار دیگر متعدد ورکرز کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں عدم پیشی کے باعث وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔علی امین گنڈا پور یا ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھی۔آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کے خلاف...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکا کے تعلقات کسی شخص نہیں ریاست کیساتھ ہیں، امریکا کا ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا بھی پریشر آسکتا ہے، اگر ٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی کو رہا کردیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوام پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کو نوازنا نہیں ہونا چاہیئے، سب کو نظر آرہا ہے، وزیراعظم تابعدار ہیں مگر ڈیلیور نہیں کررہے ہیں،،اگر ٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لسانی بنیادوں پر شہر کا برا حال کیا ہوا ہے، بانی ایم کیو ایم کے نکلے ہوئے لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، میں باس سے بات کروں گا، ان کے نمائندوں سے نہیں، کراچی کی سیاست میں خلا نہیں، تحریکوں پر ایسا وقت آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن اور بانی سے کوئی رابطہ نہیں، میں نے جو بات کہی اس میں لسانی رنگ نہیں تھا، گرفتاری کی مذمت ہوئی تو اچھا لگا، پیپلز پارٹی ایک لسانی جماعت ہے، انہوں نے لوگوں سے روزگار اور تعلیم چھینی ہے، ٹریفک قوانین...
مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ لندن اور بانی سے کوئی رابطہ نہیں، میں نے جو بات کہی اس میں لسانی رنگ نہیں تھا، گرفتاری کی مذمت ہوئی تو اچھا لگا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لسانی بنیادوں پر شہر کا برا حال کیا ہوا ہے، شہر کے لیے بات کرنا فارم 47 والوں کے لیے مشکل ہے۔ سربراہ مہاجر قومی موومنٹ نے کھری کھری باتیں کرتے ہوئے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کے نکلے ہوئے لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں باس سے بات کروں گا، ان کے نمائندوں سے نہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ میں نے جو بات کہی تھی،...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بوٹ بیسن پر شہری پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے گرفتار 5 سیکورٹی گارڈز کو عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزموں کی 5 دن کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملزموں کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے تفیشی افسر سے سوال کیا کہ باقی ملزم کہاں ہیں، تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہی ملزم ہیں۔ وکیل صفائی راشد صدیقی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ یہ وہ ملزم نہیں ہیں جو ویڈیو میں نظر آرہے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ویڈیو واضح نہیں، مخبر خاص کی نشاندہی پر ملزم گرفتار کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، سرعام...
اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور آج بھی پیش نہ ہوئے، اُن کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ نے حاضری دی۔عدالت کے روبرو شریک ملزم اسد فاروق پیش ہوئے اور حاضری لگائی، اس موقع پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کے تھانے گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے کروڑوں محب وطن محروموں اور مظلوموں کی آواز اور امید ہیں، انہیں گرفتار کیا گیا تو سخت ردعمل دینگے، پھر حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر کو گرفتار کیا گیا تو ردعمل سخت ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے کروڑوں محب وطن محروموں اور مظلوموں کی آواز اور امید ہیں، انہیں گرفتار کیا گیا تو سخت ردعمل دینگے، پھر حالات...
محراب پور(جسارت نیوز)نوشہرو فیروز کے جتوئی خاندان کیخلاف انتقامی کارروائی اور جھوٹے مقدمات کا سلسلہ جاری، محکمہ انسداد بدعنوانی(اینٹی کرپشن)نوشہرو فیروز نے مورو میں ایک کارروائی میں رٹیائرڈ پٹواری(تپے دار) کراچی سے اسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کرلیا،محکمہ اینٹی کرپشن نوشہرو فیروز نے مورو کے بخاری محلہ سے ریٹائرڈ پٹواری(تپے دار) اعجاز علی لغاری کو گرفتار کیاہے جس کیخلاف زیر دفعہ 471، 467 ، 468، 34 پی پی سی کے تحت مقدمہ نمبر 1 سال 2025 درج کیا ہے،محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ریونیو ریکارڈ میں ہیرا پھیری پر مذکورہ پٹواری (تپے دار) کو مورو اور سابق مختیارکار مورواورموجودہ اسٹنٹ کمشنر کراچی زین العابدین چنہ کو کراچی سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے جسے نوشہرو فیروز لایا جا رہا ہے،اعجاز...
غلام مرتضیٰ جتوئی - فوٹو: فائل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد منتقل کردیے گئے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی امراض قلب کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف شیخ کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کے سینے میں تکلیف اور بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور انہیں آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل میں گرفتار ملزمان ارمغان اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی گئی۔ مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جس دوران کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈین این اے نمونے (سیمپل) لیے جانے کے بعد مصطفی عامر کی لاش کو ایدھی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام خط میں کہا گیا...
پشاور( اے بی این نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے لوئر کرم میں شدت پسندوں کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشن میں اب تک 48 مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر اب تک جھڑپوں میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے باغان، چارخیل، اوچٹ اور مندوری کے علاقوں میں قافلے پر حملے کے بعد کرم کو کھانے پینے کی اشیاء لے جانے والے 30 سے زائد ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا تھا جبکہ 19 ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی تھی، اس واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈرائیوروں سمیت متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جمعرات کو لوئر کرم میں...
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں لیکن تفصیل اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مرتضیٰ خان جتوئی کی گرفتاری کے خلاف تین روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مرتضیٰ جتوئی کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے انہیں رہا نہ کیا گیا تو جی ڈی اے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔ جی ڈی اے پہلے ہی سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور دریائے سندھ پر چھ کینالز بنانے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے سندھ کے کنوینر صدرالدین شاہ راشدی نے فیصلہ سازوں سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو مسائل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، اگر اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کریگی تو پھر جمہوریت برائے نام ہوگی۔

حیدرآباد: سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجارہاہے
حیدرآباد: سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجارہاہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی نے ایم آر ڈی تحریک کے ہیرو غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ اس سلسلے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے صدر ثمر حیدر جتوئی نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں تاریخی کردار ادا کیا، انہوں نے سندھ کے تمام مسائل پر واضح مؤقف اختیار کیا۔
نواب شاہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے قتل کی سازش کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج ہے۔بتایا گیا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا کیوں کہ ان کے خلاف قتل کی سازش کا کیس زیر سماعت ہے تاہم وہ مسلسل عدالت میں...
پیپلز پارٹی کے کارکن کی ہلاکت کیس میں گرفتار کئے گئے سابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی خان جتوئی کی تھانہ بی سیکشن میں طبعیت بگڑ گئی۔رپورٹ کے مطابق پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم زیر حراست غلام مرتضٰی خان جتوئی کا معائنہ کرنے تھانہ بی سیکشن پہنچ گئی۔غلام مرتضٰی خان جتوئی کے ورثا نے اپنےموقف میں بتایا ہےکہ غلام مرتضٰی جتوئی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔واضح رہے کہ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کو نوشہرو فیروز کی عدالت سے گرفتار کر کے تھانہ بی سیکنش منتقل کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت کے باہر سے گرفتار کیاگیا، غلام مرتضیٰ جتوئی ضمانت کیلیے...
سابق وفاقی وزیر غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے، جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا، وہ مبینہ پولیس مقابلے کے کیس میں ضمانت لینے سیشن کورٹ آئے تھےاس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے غلام مرتضی جتوئی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق الیکشن میں دو فریقین میں فائرنگ سے پی پی کارکن جاں بحق ہوا تھا، پی پی کارکن کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ غلام مرتضیٰ جتوئی اور ان کے بیٹے پر درج ہوا تھا۔دوسری جانب جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر...
سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول بھٹو زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف نان بیل ایبل وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دنیا کے سستے ترین شہروں...
نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے الیکشن کے دوران پی پی کارکن ہلاکت کیس میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار کرلیا۔پولیس غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت کے باہر سے گرفتار کیاگیا، پولیس کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی ضمانت کیلیے عدالت گئے تھے۔ سابق وفاقی وزیرغلام جتوئی کو کورٹ سے نکلتےدوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے وقت غلام مرتضیٰ جتوئی اور پولیس کے درمیان عدالت کے باہر مکالمہ ہوا، غلام مرتضیٰ جتوئی کہا کہ میرے پاس ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں آپ مجھے گرفتار نہیں کرسکتے۔ جس پر پولیس نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔ شرجیل میمن کی چینی وفد کو سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ قائم کرنے کی دعوت مزید...
سٹی42: پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما، پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔ عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی۔عدالت میں سینیٹر شبلی فراز اور فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔درخوات کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا: فیصل جاویدپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار سینیٹ ممبران ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ حکومت نے رپورٹ...
سربراہ نوجوانان ملت تشیع جی بی نے کہا کہ ملتِ تشیع کے افراد کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسانا اور فوری گرفتار کرنا کھلا ظلم اور آئینی حقوق کی پامالی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تاریخی اختلافات ایک علمی حقیقت ہیں، مگر انہیں بنیاد بنا کر ملت تشیع کی مذہبی آزادی پر قدغن قبول نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ نوجوانان ملت تشیع گلگت بلتستان سید ثاقب علی شاہ رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوانانِ ملتِ تشیع گلگت بلتستان استور میں جاری متعصبانہ بیلنس پالیسی کے تحت ہونے والی غیر منصفانہ گرفتاریوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ریاستی ادارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا کر جانبدارانہ کارروائیوں میں...
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کے معاملے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، جس میں آج بھی ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔ دوران سماعت سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔ بعد ازاں ضمانت...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاستدان آپس میں بیٹھیں گے تو معاملات سلجھیں گے ، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا ، جب بھی ضرورت پڑی مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان ہمارے پاس آسکتے ہیں، ہم ان کے پاس جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے پارٹی سے جانے کا ہمیں نقصان ہوا ،ہم نہیں چاہتے تھے کہ مفتاح اور شاہد خاقان پارٹی سے جائیں، ہم پرانے دوستوں کو نہیں بھولے، ہمیشہ سے یاد ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو 26ویں آئینی ترمیم میں ساتھ...
گرفتاری کے بعد ملزم کو باضابطہ طور پر حراست میں لے کر سٹی پولیس اسٹیشن استور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ استور میں امام زمانہ کی شان میں گستاخی کرنے والے تکفیری مولوی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اہلیان گلگت بلتستان کے دھرنے اور ملت جعفریہ پاکستان کے کامیاب پرزور احتجاج کے بعد تکفیری ملا قاری عبد الرزاق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح دس بجے کے قریب سٹی پولیس اسٹیشن استور کی ٹیم نے قاری عبد الرزاق کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 2/25 تعزیرات پاکستان کی دفعات 295-A اور 298-A کے تحت پولیس اسٹیشن استور میں درج تھی۔...
انکوائری میں وراثتی اراضی میں ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوگئے۔ جعلی انتقالات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات پر کارروائی میں پٹواری سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو رزڑ ضلع صوابی میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس پر تفصیلی انکوائری شروع کی گئی۔ انکوائری میں وراثتی اراضی میں ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوگئے۔ جعلی انتقالات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں نامزد خالد عثمان پٹواری، حامد حسین اور شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات پر کارروائی میں پٹواری سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو رزڑ ضلع صوابی میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں جس پر تفصیلی انکوائری شروع کی گئی۔ انکوائری میں وراثتی اراضی میں ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوگئے۔ جعلی انتقالات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں نامزد خالد عثمان پٹواری، حامد حسین اور شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے ٹاکرے سے قبل سارو گنگولی نے پاک بھارت فرینڈ شپ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔اس حوالے سے نیٹ فلکس سیریز کے پرومو میں سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ 1996میں دونوں ٹیموں کے درمیان کینیڈا میں فرینڈ شپ کپ کھیلا گیا، جو بس نام کا ہی فرینڈشپ کپ تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک طرف سے وسیم اکرم کی سوئنگ بولنگ سے پریشان کررہے تھے اور دوسری طرف شعیب اختر جیسا بولر 150کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ کررہا ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں رہ جاتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر...
پشاور: مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی کے ذریعے تصاویر بنانے کے کیس میں ملزم کو تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کی۔ سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد شیئر کرنے والے شخص کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کا تعلق تخت بھائی سے ہے، جسے گرفتار کرکے تفتیش کا...
مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم خیبر پختونخوا سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز پشاور:مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی کے ذریعے تصاویر بنانے کے کیس میں ملزم کو تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کی۔ سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد شیئر کرنے والے شخص کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی...
ملتان(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں معمر شہری پر پولیس افسر کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس ملوث پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا.اپنےبیان میں کہا کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی،مجھے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہےپولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں. پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت واحترام کا رویہ اپنانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی...
---فائل فوٹو محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ رواں سال کے 1 ماہ میں صوبے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 72 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی خیبر پختون خوا نے 2023ء سے اب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2023ء میں دہشت گردوں کے خلاف 2 ہزار 531 آپریشن ہوئے، جن میں 300 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 917 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 44 کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی۔ 2024ء: کے پی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 260 دہشتگرد مارے گئےمحکمۂ انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے خیبر پختون خوا میں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے ٹکراؤ سے قبل سارو گنگولی نے پاک بھارت فرینڈ شپ کپ کی یادیں تازہ کردیں۔ اس حوالے سے نیٹ فلکس سیریز کے پرومو میں سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ 1996 میں دونوں ٹیموں کے درمیان کینیڈا میں فرینڈ شپ کپ کھیلا گیا، جو بس نام کا ہی فرینڈشپ کپ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ایک طرف سے وسیم اکرم کی سوئنگ بالنگ سے پریشان کررہے تھے اور دوسری طرف شعیب اختر جیسا بولر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے بولنگ کررہا ہو تو پھر فرینڈشپ کہاں رہ جاتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان کے جواب میں راولپنڈی ایکسپریس...
اسلام آباد: مراکش میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے چار پاکستانی افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق، یہ افراد اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کر کے پاکستان لائے گئے ہیں، جہاں ان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ واپس آنے والوں نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ انسانی اسمگلرز نے ان کے ساتھ تشدد کیا تھا۔ انہوں نے انسانی اسمگلروں کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں، جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ دوسری جانب، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید...
اجلاس میں استور مرکز کی جانب سے جو مطالبات اٹھائے گئے ہیں انکی مکمل حمایت کی گئی اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ انتطامیہ کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکز امامیہ سکردو میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود ( امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ابتک گرفتار نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ استور میں تکفیری ملا نے امام زمانہ کی شان میں گستاخی کر کے تمام مکاتب فکر...
پشاور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلاب بھی مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ یہ سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔ خدیجہ شاہ کے وکیل عالم خان ادینزیی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار کے خلاف کوئی مقدمہ ہوں تو اس کی تفصیلات دی جائیں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ...
اسلام ٹائمز: انتظامیہ نے گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر تو درج کر لی لیکن یقین دہانیوں کے باوجود حکومت اس گستاخ کو ابھی تک گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔ گستاخ کی عدم گرفتاری کیخلاف استور میں محبین امام زمان نے دو روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت، سکردو میں میں مظاہرے ہوئے جبکہ استور میں گذشتہ دو روز سے مسلسل دھرنا دیا جا رہا ہے۔ گستاخ کی عدم گرفتاری کیخلاف استور میں محبین امام زمان نے دو روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ مائنس 18 کی...
استور میں معروف عالم دین سید عاشق حسین الحسینی کی قیادت میں عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ استور میں منعقدہ دھرنے میں اہلسنت علما بھی شریک ہو رہے ہیں اور تکفیری مولوی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گستاخ امام مہدی کی عدم گرفتاری پر استور میں دوسرے روز بھی احتجاج گستاخ امام مہدی کی عدم گرفتاری پر استور میں دوسرے روز بھی احتجاج گستاخ امام مہدی کی عدم گرفتاری پر استور میں دوسرے روز بھی احتجاج گستاخ امام مہدی کی عدم گرفتاری پر استور میں دوسرے روز بھی احتجاج گستاخ امام مہدی کی عدم گرفتاری پر استور میں دوسرے روز بھی احتجاج ...
ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے خبردار کیا ہے کہ توہین امام مہدی کے مرتکب تکفیری مولوی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ عوام میں تشویش ہے،...
بانی پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ دنوں اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کسی قسم کے احتجاج نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر برہم ہوگئے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں احتجاج کیوں نہیں کیا گیا؟ ذرائع کے مطابق علی امین سے ملاقات میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کےلیے اقدامات پر...
غیرقانونی طو پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 تارکین وطن کو واپسی پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ تارکین وطن کی گرفتاری ایف آئی اے کے امیگریشن سرکل نے عمل میں لائی۔ گرفتار کیے جانے والے تارکین وطن کی شناخت محمد عمران، محمد ناصر اور محمد طیب کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق سیالکوٹ اور گجرات سے بتایا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق تینوں ملزمان نے غیرقانونی طور پر اسپین جانے کی کوشش کی تھی اور ایجنٹ نے ان سے فی کس 35 لاکھ روپے لیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے:مغربی افریقہ سے 4 تارکین وطن پاکستان پہنچ گئے، مزید 22 افراد کی واپسی جلد متوقع اس...
انجمن امامیہ بلتستان کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے علماء نے ہمیشہ امن و امان اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے لیکن اس طرح اہل البیت علیم السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہو تو عاشقان اہل البیت خود راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا باقر الحسینی کی صدارت میں علماء بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں استور میں تکفیری مولوی عبد الرزاق کی جانب سے مہدی موعود (امام زمانہ) عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں اس طرح کی گستاخانہ تقاریر کو...
امامیہ کونسل استور کی قرارداد کے مطابق استور امن کمیٹی، ضلعی انتظامیہ اور مرکزی فریقین کے علماء کے مابین طے پایا جانے والا معاہدہ (ضابطہ اخلاق) کی شق پر توہین اہلبیت کے مرتکب پر فوراً عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر استور امن کمیٹی کی تمام تر محنتوں اور کوششوں کو لا حاصل تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جامع مسجد امامیہ استور میں ایک ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی قائد ملت استور سید عاشق حسین الحسینی منعقد ہوا، جس میں صدر امامیہ کونسل سمیت علماء کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں کہا گیا کہ توہین امام زمانہ و قرآن شریف کا مرتکب مولوی عبد الرزاق...
پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے مصروف ترین خیبر روڈ کو بند کرکے احتجاجی دھرنا دینے والے سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیل استعمال کیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کی کال خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین بدھ کے روز سے سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز 5گھنٹے سے زیادہ تک خیبر روڈ کا بند کیے رکھا۔ جمعرات کو بھی فردوس چوک سے اسمبلی تک ریلی نکالی اور روڈ کو بند کر دیا اور خیبر روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کیے رکھا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا۔
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی قیدی کی رہائی اور پکڑنے کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل کی طرف ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ 3 نسلوں کی جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے سرزمین کو آئین دلوایا جبکہ قائد عوام ( سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ) کے ساتھ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق چھینا، مزدوروں نے بی بی شہید ( سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ) کے ساتھ بھی مل کر جدوجہد کی اور آمروں کے مقابلے میں نہتی لڑکی اس لیے کھڑی تھی کہ اس...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کسی قیدی کی رہائی اور پکڑنے کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل کی طرف ہو۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ 3 نسلوں کی جدوجہد ہے، پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے سرزمین کو آئین دلوایا جبکہ قائد عوام ( سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو ) کے ساتھ مزدوروں نے جدوجہد کر کے اپنا حق چھینا، مزدوروں نے بی بی شہید ( سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ) کے ساتھ بھی مل کر جدوجہد کی اور آمروں کے مقابلے میں نہتی لڑکی اس لیے کھڑی تھی کہ اس کے پیچھے مزدور...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سمجھتا ہوں ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہوگا، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی بات کرے تو مناسب ہوگا لیکن صرف عمران خان کی رہائی کی بات کرے تو یہ مناسب نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ ...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ اسپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے...
فوٹو فائل انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتارکراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس...
سینئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) انیل حیدر کے مطابق ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیے، ملزمان عادی جرائم پیشہ اور اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں...
اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد پولیس نے بھاری اسلحہ کو خیبر پختونخوا سے اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب نے تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب کا کہنا تھا کہ ملزم سے 272 مختلف بور کے پستول، 20 جدید خودکار بندوقیں معہ میگزنیز اور 23 ہزار سے زاید گولیاں برآمد ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150گرام آئس اور 4 ہزار 450 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی، ملزم سابق ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 مقدمات میں ملوث نکلا۔
---فائل فوتو اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریکِ انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے 200 گرفتار مظاہرین کی ضمانت کی استدعاانصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بے گناہ کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے، ضمانتیں منظور کی جائیں۔ عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کارکنان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت کی جانب سے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی درخواستِ ضمانت منظور جبکہ 5 کی مسترد کر دی گئی ہیں۔
---فائل فوٹو محکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے پی کے مطابق سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال سوات میں غیر قانونی تقرریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی آر میں 12 کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے مطابق اسپتال میں غیر قانونی تقرریوں اور کار پارکنگ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔محکمۂ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ انکوائری میں سرکاری خزانے کو1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا نقصان سامنے آیا ہے۔