2025-09-17@21:35:20 GMT
تلاش کی گنتی: 2563

«سکھر بیراج»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی رفتار مزید زور پکڑ گئی، جس کے نتیجے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں (ہفتہ وار) مہنگائی کی رفتار کی شرح میں1.29 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 0.62 فیصد بڑھی تھی۔ اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح3.57 فیصد سے بڑھ کر5.07 فیصدہو گئی ہے۔  تازہ اعداد شمار کے مطابق  حالیہ ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 4 کی قیمتوں میں کمی جب کہ24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔  وفاقی ادارہ شماریارت کی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک اہم حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے "ڈپارٹمنٹ آف وار" (محکمہ جنگ) رکھ دیا۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے۔ ان کے بقول، "محکمہ جنگ کے نام کی یہ تبدیلی دنیا کو ایک واضح اور طاقتور پیغام دے گی کہ امریکا کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے۔" ٹرمپ نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر یہ نیا نام زیادہ موزوں ہے محکمہ جنگ کا دنیا کو امریکی قوت کا پیغام...
    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں، کیونکہ ٹیسلا کے بورڈ نے کمپنی کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ان کے لیے ایک نیا اور تاریخ ساز پے پیکیج منظور کرلیا ہے۔ ٹیسلا پیکج کے تحت ایلون مسک کو 1 کھرب ڈالر سے زائد کا معاوضہ صرف اس صورت میں ملے گا جب وہ آئندہ 10 برسوں میں انتہائی بلند اہداف حاصل کرلیں۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا کی ’سپرانٹیلیجنس لیب‘ کو دھچکا، ایلون مسک نے 18 اے آئی انجینیئرز ہتھیا لیے اس منصوبے کے مطابق مسک کو کوئی تنخواہ یا بونس نہیں ملے گا، بلکہ انہیں صرف اس وقت ادائیگی کی جائے گی جب ٹیسلا کی قدر موجودہ سطح سے 8...
     اگر آپ کے پاس 25 ہزار روپے مالیت کا پرائز بانڈ ہے، تو تیار ہو جائیں — کیونکہ اس کی قرعہ اندازی 10 ستمبر 2025 کو ہونے جا رہی ہے۔ یہ وہ موقع ہے جس کا انتظار ہزاروں سرمایہ کار ہر تین ماہ بعد کرتے ہیں۔ نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ (رجسٹرڈ) کی انیسویں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بانڈ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ رجسٹرڈ ہوتا ہے، یعنی بانڈ خریدار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف آپ قرعہ اندازی میں شامل ہوتے ہیں بلکہ ہر چھ ماہ بعد منافع بھی حاصل کرتے ہیں۔ 25,000 روپے کے پریمیم بانڈ میں انعامات...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں کراچی تا سکھر 6 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ریلوے کی آنرشپ نظر آ رہی ہے۔ ملاقات میں سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور توانائی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بدلدیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شام، سیکریٹری ٹرانسپورٹ،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر 2025 کو ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے...
    جھاڑ کھنڈ میں بھارتی فوجی کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا اور گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی موقع پر...
    اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
    راولپنڈی: عدالت نے کم عمر بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم عرفان عظیم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے  فیصلے  میں لکھا کہ مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجرم نے مارچ 2023ء  میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد...
    آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کے اہلِ خانہ نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے شہیدوں کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور ہماری منزل ہے۔ شہیدوں کی وردی پر لگا خون ہمارے لیے سب سے بڑا زیور اور سب سے بڑا اعزاز ہے۔ شہداء کی قربانی سے لگے چراغ کی روشنی پوری قوم کے دلوں میں آج بھی جل رہی ہے۔ شہداء کے لواحقین نے واضح کیا کہ وہ بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کا عزم و ہمت اس حقیقت کو واضح کرتا ہے...
    رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بس کلینر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے، جس سے موٹروے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر...
    حیدرآباد سکھر موٹر وے (M-6) پاکستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو جوڑنے والی اہم شاہراہ ہے، جو کراچی سے پشاور تک کے موٹر وے نیٹ ورک کا آخری غیر مکمل حصہ ہے، یہ منصوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گزرتا ہے اور اس کی تکمیل سے علاقائی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیرمواصلات علیم خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق، سیکریٹری مواصلات علی شیر اور چیئرمین نیشنل ہائی وےشہریار سلطان، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، علی حسن زرداری سمیت دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں ایم -6 موٹروے کی تعمیر اور ایم-10 سے متعلق بات چیت کی گئی ہے، وزیر اعلی سندھ کے مطابق حیدرآبادسکھر ایم6موٹروےکوکافی...
    غزل کچھ بھی دنیا میں کہاں دوستو، حسرت سے ملا عیش تو عیش مجھے رنج بھی محنت سے ملا آگہی، تجربے، خوش فہمیاں، امید نئی کیا سے کیا  کچھ نہ مجھے  ترکِ سکونت سے ملا کتنا مکروہ لگا قیمتی ملبوس اس کا ایک نادار سے جو شخص کراہت سے ملا فکر و تحقیق و طلب اور عمل  کو چھوڑیں وہ دکھائیں کہ خدا جس کو عبادت سے ملا دسترس میں جو نظر آیا تھا پہلے پہلے وہ خزانہ مجھے برسوں کی ریاضت سے ملا دیکھنا چھین بھی سکتا ہوں اسے آپ سے میں تاجِ سلطانی اگر میری حمایت سے ملا وہ جو مشکل سے لگا ہاتھ، لگایا دل سے کھو دیا میں نے بھی جاذب جو سہولت سے ملا (اکرم...
    کراچی میں 19 اگست کی بارش کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیوریج  کاپانی سڑکوں پر موجود ہے جبکہ 15 روز بعد بھی تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں بارشوں کے بعد مرکزی سڑکوں کی صورتحال قدر بہتر ہے لیکن اندورنی گلیاں تباہی کامنظر پیش کررہی ہیں، پندرہ دن ہو نے کے باوجود بلدیاتی اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کراچی میں 19 اگست کو ہونے والی تیز بارش کے بعد مکین دہری اذیت کا شکار ہیں کیونکہ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کے بعد اب علاقہ کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے، کچھ...
    یو ایس اوپن میں ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولینڈ کے ایک بزنس مین اور سی ای او نے ٹینس اسٹار کی جانب سے بچے کو دی جانے والی ٹوپی چھین لی۔ یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سخت تنقید کی زد میں آ گیا۔ پولش ٹینس اسٹار کامِل ماژخژاک اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کم عمر مداح کو اپنی ٹوپی تھمائی، لیکن پولش کمپنی ڈروگ بروگ کے سی ای او پیوتر شچیرک نے ٹوپی فوراً چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال دی۔ بعدازاں شچیرک نے اعتراف کیا کہ یہ ان کی سنگین غلطی تھی اور معافی مانگ لی۔ یہ بھی...
    سکھر: ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ماہرین کے مطابق اگر سپر فلڈ کی صورتحال پیدا ہوئی تو سندھ میں 16 لاکھ افراد، 379 دیہات، 5 لاکھ مویشی اور ڈھائی لاکھ ایکڑ فصلیں متاثر ہوسکتی ہیں، جن کے لیے 948 ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میئر سکھر نے کہا کہ دریائے سندھ میں آئندہ دنوں تقریباً 8 لاکھ کیوسک کے ریلے کی توقع ہے جبکہ 9 لاکھ کیوسک سے زائد کے امکان کے پیش نظر سکھر ڈویژن میں ہنگامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سکھر بیراج کی گنجائش 9.60 لاکھ...
    سکھر میں پریس بریفنگ کے دوران سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ صوبے میں چار ستمبر کو بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا، جس دوران ہائی فلڈ کی صورتحال پیدا ہوگی تاہم سپر فلڈ سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے پیش نظر 36 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، جب کہ اس صورتحال سے 16 ہزار دیہات اور لگ بھگ 16 لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ ارسلان شیخ نے کہا کہ گڈو بیراج ساڑھے 12 لاکھ اور سکھر بیراج ساڑھے 9 لاکھ کیوسک پانی سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لیے کسی بیراج کو خطرہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی...
    عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ  کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، دونوں رہنماؤں نے اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے...
    سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...
    فلسطینی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے نیچے خفیہ اور غیرقانونی کھدائی میں مصروف ہے، جس کا مقصد نہ صرف اسلامی آثارِ قدیمہ کو مٹانا ہے بلکہ مسجد کی تاریخی اور مذہبی شناخت کو بھی نشانہ بنانا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیک ہونے والی ویڈیوز نے اسرائیلی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحنِ اقصیٰ کے نیچے کھدائی جاری ہے، جس کے دوران اموی دور کی اہم اسلامی نشانیاں جان بوجھ کر تباہ کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آثار مسجد اقصیٰ کی اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کے اس پر حقِ ملکیت کا ناقابلِ تردید...
    سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نےافغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شاہد خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے پردل بہت غمگین ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والےجانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم  اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بحالی کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
    امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے تقریباً تمام افراد کے لیے ویزا منظوری معطل کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئی پابندیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلان کردہ ان اقدامات سے بھی سخت ہیں جو صرف غزہ کے باشندوں تک محدود تھیں۔ ان پابندیوں کے باعث فلسطینی شہری امریکا میں علاج کی غرض سے سفر، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور کاروباری دوروں سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کا الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر اسرائیل سے جواب لینے کا مشورہ امریکی محکمہ خارجہ نے 2 ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے وزٹ ویزے اس وقت تک روکے جا رہے...
    رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی اور خفیہ کھدائی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسلامی دور کے قیمتی آثارِ قدیمہ کو جان بوجھ کر مٹایا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اسرائیل کے ان عزائم کا واضح ثبوت ہیں۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اموی دور کے اہم تاریخی آثار کو منظم منصوبے کے تحت ختم کیا جا رہا ہے، جو مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت اور مسلمانوں کے حق ملکیت کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ سرگرمیاں مکمل طور پر خفیہ رکھی...
    BARCELONA: غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر غزہ جانے والے جہاز میں دیگر انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا سے روانہ ہونے والا فلوٹیلا اسرائیل کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو کر انسانی بنیاد پر امداد پہنچانا ہے، جس میں گریتا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ بارسلونا کی بندرگاہ پر غزہ جانے والی کشتیوں کو روانہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، جن میں سے اکثر کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھا اور وہ ‘فری فلسطین’ اور ‘یہ...
    ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس...
      بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تھیان جن میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ترکیہ کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ آئندہ سال چین اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو گہرا کرنا...
    حیدرآباد: پنجاب سے سیلابی پانی سندھ کی طرف بڑھنے لگا جس کے باعث گدو بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے پر کنٹرول روم سکھر بیراج نے درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر کر دیا۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گدو بیراج، سکھر بیراج اور کوٹری بیراج پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ گدو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 819 کیوسک ہے اور پانی کا اخراج 3لاکھ 7 ہزار 956 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 3ہزار 480 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 52ہزار 110 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 73ہزار844 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ پانی...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکر گڑھ ،نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں اُنکی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے...
    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت افسران محفوظ رہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم، جو بدنام زمانہ منشیات فروش جابر نکلا، زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن بھی برآمد ہوئی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں شورومز کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
    سکھ کمیونٹی نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے کرتار پور سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی موجودگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں فوجی جوان آخری لمحے تک عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر سکھ برادری کا فیلڈ مارشل اور پاک فوج سے اظہار تشکر اپنے ایک بیان میں سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہاکہ سیلاب میں جس طرح فوری امدادی کام کیے گئے وہ قابلِ تحسین ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود یقین دہانی کرائی تھی کہ جہاں بھی ضرورت پیش آئے گی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر...
    نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
    نارروال(ویب ڈیسک) سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب میں سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے...
    دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پرووینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گڈو و سکھر میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار، ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لیے ایمرجنسی گرانٹ کا اعلان  اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاہ نے کی، اجلاس میں ہیڈ کوارٹر انجینئرنگ 5 کورپس کراچی اور کمانڈر کوسٹل کمانڈ کراچی کے نمائندے سمیت سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے چیف آپریشن آفیسر شریک ہوئے۔ اجلاس میں 4 سے 5 ستمبر کے دوران گڈو اور سکھر کے مقامات پر ممکنہ سیلاب کے تناظر میں انخلا اور ریسکیو...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں فوجی دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے 14 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں کے کردار کو سراہا اور متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ ریلیف اور بحالی کے اقدامات جاری رہیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس رجحان کی عکاسی کرتا ہے جہاں پاکستان میں فوج بحران کے وقت سول انتظامیہ کی معاونت کرتی ہے۔ 1990 کی دہائی کے اواخر سے فوج کو ریاستی اداروں کو سنبھالنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بارہا متحرک کیا گیا ہے۔ عاصم...
    لاہور (نیوز ڈیسک) ماضی کی نامور فلمی ہیروئن اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ ان کی چوتھی شادی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک انٹرویو میں نشو بیگم نے واضح کیا کہ انہوں نے اب تک چوتھی شادی نہیں کی، شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو ان کی شادی پر اعتراض نہیں اور اگر وہ شادی کریں گی تو ان کے بچے خوش ہوں گے۔ نشو بیگم نے کہا کہ انہیں اب بھی متعدد شادی کی پیشکشیں ملتی ہیں لیکن وہ ان پیشکشوں کو مسترد کرنے کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ان کے مطابق شادی کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ نصیب سے...
    لاہور: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی ریلے کے باعث پنجاب کے متاثر علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی انتظامی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے...
    بھارتی شہر نوئیڈا کے جہیز قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ نکی بھاٹی، جسے اس کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا تھا، نے مرنے سے قبل فورٹس اسپتال میں ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ سلنڈر دھماکے میں جھلس گئی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر اور نرس کے مطابق 21 اگست کو اسپتال لائے جانے پر نکی بات کرنے کے قابل تھی اور اس نے سلنڈر بلاسٹ کا ذکر کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نکی کی ساس، سسر، ایک پڑوسی اور بہنوئی کو اسے گاڑی سے اتارتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم پولیس کے مطابق بھاٹی خاندان کے گھر میں سلنڈر دھماکے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ...
    سکھر: ریلویز پولیس سکھر نے انٹیلیجنس بنیادوں پر ریلوے پھاٹک نوابشاہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی ریلوے لائنیں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق کنٹینر کے اندر سے 140 چوری شدہ ریلوے لائنیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان نے 1632 فٹ ریلوے لائنوں کو کلوز سیکشن راجہ لائن میر پور خاص سے گیس کٹر کی مدد سے کاٹا۔ تھانہ ریلویز پولیس نوابشاہ نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ریلوے لائنیں جام صاحب نوابشاہ سے لاہور کے لیے کنٹینر میں لوڈ کی گئی تھیں۔ ریلویز پولیس سکھر نے اس سے پہلے چند ماہ قبل 1000 فٹ چوری شدہ ریلوے لائنیں...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سکھوں کی نمائندہ تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ نے بھارت کی جانب سے کرتاپور پر پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا جسے پاکستان آرمی نے ناکام بنایا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں گرودواروں پر حملے کیے گئے اور الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ ان کے مطابق آج بھارت نے گرونانک کرتاپور میں آبی جارحیت کرکے بے حرمتی کی ہے، جس کے باعث گرودوارے کے کمروں میں 5 فٹ تک...
    سکھ برادری کی جانب سے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دے دیا گیا۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ کی بھارت کی آبی جارحیت پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے سندور آپریشن کو مکمل ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا۔ پاکستان آرمی کا شکریہ جس نے اس حملے کو مکمل ناکام بنایا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں سکھوں کے گرودواروں پر حملے کیے اور الزام پاکستان پر لگایا۔ ضروری نہیں حملے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2047 تک 3 ٹریلین کی معیشت بننے کیلیے آبادی و ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا ہوگا اور ان دوچیزوں سے نہ نمٹ سکے تو بطور ملک صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔  انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو درست سمت میں لے جانے میں کامیاب رہے ہیں، بجٹ میں چھوٹے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، ٹیکس گوشوارہ پر کرنے کیلئے 800 کے بجائے 35 یا 40 خانے رہ گئے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے رولز اینڈ ریگولیشنز بنیں گے اور اس کے بعد معاملے کو آگے بڑھائیں گے، اتنے عرصے سے کرپٹو کرنسی قانونی نہیں ہوئی دو تین ماہ مزید...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آج رات شاہدرہ کے علاقے میں بڑا خطرہ، لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے، مریم نواز کی ہدایت ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دلی دکھ ہے، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری اپنی تکلیف ہے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جہاں بھی ضرورت ہوئی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں ہونے والی طوفانی بارشوں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
    سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں جاری پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر مقامی سکھ برادری نے مسلح افواج اور ان کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح سیالکوٹ بھی حالیہ تباہ کن سیلاب سے شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں ڈسکہ میں سکھ برادری کے درجنوں افراد پانی میں محصور ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ سکھ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اب تک 96 افراد کو ریلیف آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ محفوظ مقام پر...
    سیلاب سے متاثرہ علاقے ڈسکہ میں پاک فوج کے ریلیف اور ریسکیو آپریشن پر سکھ برادری نے فیلڈ مارشل اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سیالکوٹ بھی سیلاب سے شدید متاثر ہے، شدید سیلاب کے باعث ڈسکہ کی سکھ برادری کی بڑی تعداد بھی سیلاب میں پھنس گئی تھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سکھ برادری کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اب تک پاک فوج کی جانب سے سکھ برادری کے 96 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ سکھ برادری کے افراد نے پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائیوں کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر سکھر سے کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری...
    اسلام آباد: پنجاب سمیت ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے تاہم دریاؤں میں ڈیمز نہ بنائے جانے کی صورت میں کل ذخیرہ سے زائد پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے، یکم اپریل سے اب تک 11 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں ضائع ہوا اور 1 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اکنامک ویلیو 1 ارب ڈالر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 16 لاکھ فٹ ہے اور سمندر میں اب بھی 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی گر رہا ہے۔ دریائے جہلم پر منگلا ڈیم 75 فی صد بھر...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی زبان میں مہارت لازمی قرار دینے کے بعد کارروائیاں سخت کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اسی صورت ملے گی جب وہ ڈرائیورز کے لیے انگریزی شرط کو نافذ کریں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ڈرائیورز پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کمرشل ورک ویزا بھی روک دیا ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں کم از کم 3 ہزار ڈرائیورز کو ہائی ویز سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ روڈ سائیڈ انگریزی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے۔ صرف ٹیکساس میں 350 ڈرائیورز پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ معاملہ اُس وقت مزید...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے حال ہی میں پیش کی جانے والی آڈٹ رپورٹ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے جس میں وفاقی مالیات میں375ٹریلین روپے (3ہزار 750کھرب روپے) کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے، یہ رقم ملک کے کل بجٹ سے27گنا زیادہ ہے۔ان اعداد و شمار کے بارے میں حالیہ دنوں میں اس اخبار نے روشنی ڈالی تھی جس سے بڑے پیمانے پر بے یقینی پھیل گئی تھی۔دی نیوز سے بات کرتے ہوئے، 2021ء میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے والے جاوید جہانگیرنے کہا کہ یہ بھاری رقم ’’غیر معمولی لگتی ہے‘‘ اور اس پر محتاط انداز میں دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے دور...
    پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس حنا ربانی کھر کی زیر صدرات ہوا،  چئیر پرسن حنا ربانی کھر نے دفتر خارجہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور دفتر خارجہ کی بریفنگ کو مسترد کردیا۔ حنا ربانی کھر  نے کہا کہ شکریہ کے ساتھ آپ کو یہ بریف واپس کیا جارہا ہے، اگر یہ بریف دینا ہے تو اس کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے یہ تمام چیزیں اخباروں میں پڑھی ہیں، صرف لمبی انگریزی لکھی گئی ہے باقی کچھ نہیں۔ حنا ربانی کھر  نے کہا کہ 2 جملوں میں بتایا جائے کہ ایک دورے سے کیا حاصل کیا گیا،  قائمہ کمیٹی نے دفتر خارجہ کی بریفنگ کو مسترد کیا۔ حنا ربانی کھر  نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اجلاس میں...
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے محمودکوٹ میں انسانی درندگی کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 6 ملزمان نے اس کے 2 سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر رکھ کر اسے اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ واقعے کی تفصیل پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ یہ واقعہ 9 جولائی کی رات پیش آیا۔ ملزمان نے اس کے گھر میں گھس کر پہلے 2 سالہ بیٹے پر اسلحہ تان لیا اور پھر اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے بدنامی کے خوف سے خاموشی اختیار کی، لیکن 22 اگست کو ملزمان نے زیادتی کی...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں کے دوران سکھر کے شہریوں کی حفاظت کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سینئر رہنما و سربراہ شعبہ خواتین فریال تالپور سے میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں میں سکھر شہر میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ سکھر شہر میں مون سون کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی...
    سوات کے علاقے شانگلہ میں سیلابی ریلے سے گاؤں شائی درہ مکمل تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب کے راستے میں آنیوالے گاؤں شائی درہ میں مکانات، مارکیٹ اور لڑکیوں کا واحد پرائمری اسکول بھی سیلاب کی نذر ہوگیا جبکہ رابطہ سڑک تباہ ہونے سے امدادی سامان بھی نہیں پہنچ سکا۔ مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ سیلاب کو 10 روزگزرنے کے باوجود زاہد آباد کے کئی مکانات اور گلیاں اب تک صاف نہیں کی جاسکیں، حکومتی ادارے اور مقامی رضاکار صفائی میں مصروف ہیں۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی دوسری جانب ضلع غذر میں سیلاب کے باعث چٹورکھنڈ اورگاؤں دائن کو ملانے والا پل...
    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے تحت نویں جماعت کے امتحان میں سکھ طالب علم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 15 سالہ طالبعلم اونکار سنگھ نے اسلامیات میں 98 فیصد نمبر حاصل کیے جبکہ ترجمہ قرآن میں 50 میں سے 49 نمبر لے کر نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔ یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی بائیولوجی مقابلے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ، طالبعلم عبدالرافع نے تاریخ رقم کردی اونکار سنگھ نے نہ صرف اسلامیات اور ترجمہ قرآن میں بہترین کارکردگی دکھائی بلکہ اردو، انگریزی، فزکس اور کیمسٹری جیسے دیگر مضامین میں بھی اعلیٰ نمبرز حاصل کیے ہیں۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکھ طالبعلم کا رزلٹ کارڈ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر...
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز کی دنیا کے درمیان ماضی میں ہونے والے یادگار لمحات اکثر دوبارہ منظرِ عام پر آتے ہیں تو شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پرانی وائرل ویڈیو ہوئی جس نے ایک بار پھر ان یادوں کو تازہ کردیا ہے۔ اس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ اور خوبرو اداکارہ ریکھا اور پاکستان کے سابق کرکٹر اور وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نایاب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکھا اور ونود کھنہ موسیقی کی دھن پر جھومتے ہوئے اسٹیج پر رقص کر رہے ہیں۔ ونود کھنہ کو پاکستانی اداکارہ بابرہ شریف اور مشہور کرکٹر جاوید میانداد کے ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھا...
    امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی 27 اگست سے نافذ العمل ہوگی، جس کے بعد بھارت کے لیے روسی تیل کی رعایتی درآمدات مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔ اس صورتحال میں بھارتی نجی ریفائنرز، خصوصاً ریلائنس انڈسٹریز اور نیارا انرجی، اب تک کے سب سے بڑے مالیاتی فائدہ اٹھانے والے بن کر سامنے آئے ہیں۔ مارکیٹ شیئر میں روس کا غیر معمولی اضافہ سن 2021 میں بھارت کی تیل مارکیٹ میں روس کا حصہ صرف 2 فیصد تھا، یوکرین جنگ اور مغربی پابندیوں کے بعد، روس نے رعایتی نرخوں پر تیل فروخت کر کے محض 42 مہینوں میں اپنا حصہ بڑھا کر اوسطاً 32 فیصد تک پہنچا دیا۔ جون 2025 میں یہ حصہ مزید بڑھ کر ریکارڈ 45 فیصد ہو گیا۔...
    پشاور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ بلاکس کی نیلامی میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق: دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی ریزرو پرائس جان بوجھ کر غلط تعین کی گئی 2015 کی نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس اِن جیالوجی (این سی ای جی) پشاور کی اسٹڈی کو نظر انداز کیا گیا مخصوص بولی دہندگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کے پی آکشن رولز 2022 پر عمل نہیں کیا گیا نیب نے مزید بتایا کہ لیز ہولڈرز غیر قانونی سب لیٹنگ میں ملوث ہیں اور فی ایکسکیویٹر ہفتہ وار 5 سے 7 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ ان کی...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی ذاتی زندگی سے جڑے کئی پہلو آج بھی مداحوں کے لیے پردۂ راز ہیں۔ اداکارہ انیتا اڈوانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے راجیش کھنہ سے خفیہ طور پر شادی کی تھی۔ راجیش کھنہ نے مجھے سندور لگایا اور منگل سوتر پہنایا انیتا نے ایک انڈین میگزین سے گفتگو میں بتایا کہ ’ہمارے گھر میں ایک چھوٹا سا مندر تھا۔ ایک رات انہوں نے میرے لیے منگل سوتر بنوایا، مجھے سونے اور سیاہ رنگ کا چوڑا پہنایا اور ماتھے پر سندور لگاتے ہوئے کہا کہ آج سے تم میری ذمہ داری ہو۔ بس یوں ہماری شادی ہوگئی۔‘ شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ انیتا نے کہا...
    مقررین نے اپنے خطاب میں جی ایم سکندر مرحوم کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ وہ انتہائی درد دل رکھنے والے غریبوں اور مسکینوں کے مسائل حل کرنیوالے، ایک مثالی، دیندار اور انتہائی شریف بیوروکریٹ تھے۔ انہوں نے 10 سال کے درمیاں 5 وزرائے اعلی کیساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کیا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سابق بیوروکریٹس جی ایم سکندر شگری مرحوم کیلئے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد و امام بارگاہ کاروان ابوطالب بلتستانیہ لاہور میں قران خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہالیان لاہور نے شرکت کی۔ تقریب سے آغا مبارک موسوی اور...
    خیبرپختونخوا  حکومت  نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر  25 اگست تک کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تعلیمی اداروں کویک ہفتے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا،محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختو نخوانے اعلامیہ جاری کیا، 19سے25اگست2025 تک کالجز اور جامعات بند رکھے جائیں۔ اعلامیہ کے مطابق اقدام طلبا،اساتذہ،اسٹاف کی زندگیوں کوتحفظ دینے کے لیے اٹھایا گیا،جہاں ممکن ہو ادارے تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے آن لائن طریقہ اپناسکتے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں اعلی تعلیم کی مدمیں ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔ واضح رہیکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 21 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کی شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی،شمالی علاقہ جات اور پوٹھوہارکے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،راولپنڈی،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی، یہ اپنے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور لوٹتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی کا چہرہ دیکھتے رہا کریں وہ ہمارے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی سرکاری فنڈز سے 10فیصد مسلح گروہوں کو جانے کے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تائید کرتا ہوں، ایک صوبے کا معاملہ نہیں جب تمام صوبوں کے فنڈز میں گھسیں گے تو بڑا بہت بڑا فنڈا نکلے گا۔ سابق ایم پی اے احمد خان بھچر...
    —فائل فوٹو دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آ گیا جبکہ تربیلا اور گڈو بیراج پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔اس کے علاوہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچے درجے کے سیلاب ہیں۔ دریائے کابل میں نوشہرہ پر سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔
    بجلی چوری سے نقصانات میں بڑی کمی نہ آسکی، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں صرف 11 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم وفاقی حکومت بجلی وصولیوں کے نقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں کامیاب رہی۔ سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی اورچوری کی مد میں کیے گئے نقصانات میں بڑی کمی نہ لائی جاسکی جس کے باعث قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ گذشتہ مالی سال کے دوران ڈسکوز کی نااہلی اور چوری کی مد میں نقصانات صرف 11 ارب روپےکم ہونے کے بعد 265 ارب روپے رہے، تاہم وفاقی حکومت کو بجلی وصولیوں کے نقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ مالی سال 24-2023 کے دوران بجلی چوری اور...
    کراچی: متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی  نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت  دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع...
    حنا ربانی کھر—فائل فوٹو سابق وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نےبھارت کو عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ قرار دے دیا۔امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت بدمعاش ریاست ہے جو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے مستقل خطرہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پہلا جوہری بدمعاش ملک ہے، جس نے دوسرے جوہری ملک پر براہِ راست میزائل حملہ کیا ہے۔ امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے: بلوم برگامریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ حنا ربانی کھر...
    —فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  ترجمان گلگت بلتستان  حکومت فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ غذر کا دائین گاؤں سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے، پانی و بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، ضلع کھرمنگ میں ماں بیٹی سیلابی ریلوں میں بہہ گئی، ان کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ دیامر بونر نالہ میں سیلابی ریلوں میں بہنے والے بہن بھائی کی تلاش جاری ہے، دیامر بونر کا علاقہ دیامروی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 رضاکار زخمی ہو گئے، سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، متاثرین کی بحالی پر وقت لگے گا، صاف پانی، بجلی اور آبپاشی چینلز کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ استور: بڑے بڑے پتھر ریلے میں بہہ کر آبادی میں آگئے، سیلابی ریلا ہر...
    ---فائل فوٹوز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا رابطہ ہوا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا۔
    پاکستانی شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ گوہر رشید کی والدہ، فرزانہ منیر، نے ڈرامہ سیریل "بریانی" کے ذریعے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا، جس میں وہ ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ بھی کی، جس میں بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ "بریانی" کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، اداکارہ کبریٰ خان، شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے...
    واشنگٹن: بھارت کی اقلیت دشمن پالیسیوں کے خلاف سکھ برادری کی عالمی سطح پر مزاحمت میں شدت آ گئی ہے، آج امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں امریکہ بھر سے ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ ریفرنڈم سکھس فار جسٹس (SFJ) کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، جو خالصتان تحریک کی ایک سرکردہ تنظیم ہے۔ اس ریفرنڈم کا مقصد سکھ قوم کے آزاد وطن خالصتان کے قیام کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ SFJ  کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نہ صرف بھارت کے اندر اقلیتوں کو...
    50 سالہ مختیار خان جب بیرون ملک سے آئے اپنے بیٹے کو لینے ایئرپورٹ جا رہے تھے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ دوبارہ کبھی اپنے خاندان سے نہیں مل سکیں گے۔ وہ جب بیٹے کو لے کر گھر پہنچے تو پورا خاندان بے رحم سیلاب کی نذر ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے تبائی، 344افراد جاں بحق، پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی مختیار خان کا تعلق بونیر کے پیر بابا کے نواحی گاؤں دگئی سے ہے۔ وہ اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے بچ گئے لیکن ان کے خاندان کے 22 افراد سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔ جن کی...
    اسلام آباد: روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے پاکستان میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصانات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو تعزیتی خط کے ذریعے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق روس کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھ دیا ہے۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں ولادیمیر پیوٹن...
    اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اور محفوظ رہنے کے لیے شہریوں سے مارگلہ ہلز جانے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گے۔ مارگلہ ہلز کے ٹریلز کو 19 اگست تک عوام کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔...
     سٹی42:  ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔  ساغر چاولہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ مشرف بہ اسلام ہو گئے ۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے نومسلم نوجوان کو  کلمہ توحید  پڑھایا ۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی ۔  انہوں نے نومسلم کا نام عبداللہ ساغر رکھ دیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے نومسلم  نوجوان عبداللہ ساغر کو  دین اسلام پر ثابت قدم رہنے  کی دعا دی اور  مبارکباد دی ۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب اس موقع پر مفتی مصباح الدین ایم این اے ، اقبال اعوان ،مفتی زاہد شاہ ،ڈاکٹر ضیاء الرحمان...
    پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔روسی صدر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا ہے۔دوسری جانب ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان...
    روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ کر پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر نے سیلاب سے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں حالیہ تباہ...
      اسلام آباد:روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے پاکستان میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصانات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو تعزیتی خط کے ذریعے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق روس کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط لکھ دیا ہے۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد...
    -کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سٹی کونسل کے اراکین، مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور پارٹی کے دیگر عہدیداران سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کے عوام کے لیے جدید اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا، یو سی 35 کے وارڈ 1 اور 2 میں سی سی ٹف پختہ...
    کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی کو 65 لاکھ لوگوں کے ووٹوں کو حذف کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایس آئی آر کے عمل سے کس کو فائدہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے حکمراں جماعت بی جے پی پر اقتدار میں رہنے کے لئے کسی بھی حد تک غیر اخلاقی حرکت کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات میں بہت سی بے ضابطگیاں منظرعام پر آرہی ہیں۔ کانگریس ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ بہار کی ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے نام پر اپوزیشن کے ووٹ کھلے عام کاٹے جا رہے ہیں۔...
    امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدارتی انتخاب میں اپنے سابق حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کی نامزدگی کے لیے ایک دلچسپ اعلان کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ اگر صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا اختتام اس شرط کے ساتھ کروا دیں کہ یوکرین کا کوئی علاقہ روس کے قبضے میں نہ جائے، تو میں انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کروں گی۔ ہیلری کلنٹن کے بقول اس کا مطلب یہ ہوگا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن وقت کے ساتھ ساتھ یوکرینی علاقوں سے دستبردار ہو جائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو یہ عالمی امن کے لیے ایک تاریخی اقدام ہوگا۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن نے یہ بات...
    ’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
    پاکستان شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔  گوہر رشید کی والدہ فرزانہ منیر نے ڈرامہ سیریل بریانی کے زریعے اداکاری کا آغاز کیا ہے اس ڈرامے میں وہ ایک اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔  گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ بریانی کیساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔  A post common by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed) اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے...
     حسن علی:وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور خیبر پختونخوا اور کشمیر میں سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےحکومت کوبھرپورتعاون کایقین دلایا. امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  الخدمت ریسکیواورریلیف آپریشن میں حکومت کی معاونت کریگی، دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ ہیں۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم نے500ٹن سےزائدامدادی سامان متاثرہ علاقوں کیلئےروانہ کردیا۔
    کھانے کو ہمیشہ گرم حالت میں کھانے کا مزہ ہی الگ ہے، لیکن ایک خاتون کا دال گرم رکھنے کا نیا طریقہ سوشل میڈیا پر زیادہ متاثر نہ کر سکا۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون دال چاول کھاتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ جب انہیں محسوس ہوا کہ دال ٹھنڈی ہو گئی ہے تو انہوں نے نہ چولہا استعمال کیا اور نہ مائیکروویو۔ اس کے بجائے وہ گیس برنر کا اسٹینڈ اٹھا کر ٹیبل پر لائیں، اس کے نیچے ایک چھوٹی موم بتی جلائی اور اوپر برتن رکھ کر دال کو گرم کرنے لگیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا:’ کھانے کو گرم رکھنے کا بہترین...
     ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو  ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے،  14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا  تمہیں پتا چلا کہ میں نے...
    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ...
    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے پر مستحکم رہی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 99 پیسے ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے...