2025-04-26@00:01:14 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«فائدہ ہوگا»:

(نئی خبر)
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جاری ہونے والے بھارتی اسکواڈ پر فاسٹ بولر محمد سراج کو ڈراپ کیے جانے پر بحث ہو رہی ہے، وہیں وجے ہزارے ٹرافی میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کرُن نائر کو نظر انداز کیے جانے پر بھی سلیکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ وجے ہزارے ٹرافی میں صرف ایک بار آؤٹ ہونے والے کرُن نائر نے ڈومیسٹک ایونٹ میں 389.50 کی اوسط سے 779 رنز اسکور کیے اور 9 میں سے 8 اننگز میں ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرُن نائر کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے ذہن میں بھارتی ٹیم میں کم بیک کرنے کا امکان رکھنا ہوگا۔ اگر آپ ملک کی ٹیم سے کھیلنا چاہتے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے  عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے مہلت دے دی ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، فارم کو جانچنے کے لیے پوری انکوائری کرنا ہوگی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے عمران خان کے وکیل سے مکالمے کے دوران کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہئے تھا، ہر امیدوار کے نوٹیفکیشن کے لیے عدالت کو آپ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپنے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی، رفاہ عام اور جامعہ ملیہ سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ آخر کب مکمل ہوگا، اس حوالے سے وضاحت کی جائے۔ محمد فاروق نے کہا کہ آخر ہم کب تک پانی کے مسئلے پر اس ایوان میں آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہمیں یہ جواب ملتا رہے گا کہ کے 4 منصوبے پر کام ہورہاہے جبکہ عملاً کچھ نظر نہیں آرہا۔ کراچی کے لوگ پانیکا ٹیکس بھی دیتے ہیں اس کے باوجود وہ پانی...
    سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، فارم کو جانچنے کے لیے پوری انکوائری کرنا ہوگی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے یہ ریمارکس بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر کردہ انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران دیے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عمران کے وکیل حامد خان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا...
    اسلام آباد، پشاور (نیوز ڈیسک) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات کا علم ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو پیغام دیا ہےکہ دو دو تین تین دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے، جبکہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، میاں بیوی نے ایک فراڈ ٹرسٹ بنایا،جب قانونی دفاع نہ ہوا تو...
    پشاور (جسارت نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری اہلکاروں کو نکالنے کے لئے قانون تیار کر لیا گیا، خیبر پختونخوا ملازمین (سروسز سے ہٹانا) بل 2025 اسمبلی ایجنڈے میں شامل تھا۔بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا، بچوں اور اقلیتی کوٹہ کے ساتھ ساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونیوالی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔مجوزہ بل کے مطابق نگران دور کے ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔ملازمین کے حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا،...
    خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری اہلکاروں کو نکالنے کے لئے قانون تیار کر لیا گیا، خیبر پختونخوا ملازمین (سروسز سے ہٹانا) بل 2025 اسمبلی ایجنڈے میں شامل تھا۔بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا، بچوں اور اقلیتی کوٹہ کے ساتھ ساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونیوالی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ مجوزہ بل کے مطابق نگران دور کے ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔ملازمین کے حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا،...
    وزیرِ مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ — فائل فوٹو وزیرِ مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت انٹرنیٹ مکمل طور پر فنکشنل ہے۔قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے سوال کیا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ جس پر شزا فاطمہ خواجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ سمیت تمام موبائلز ایپس پوری طرح چل رہی ہیں۔شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں  جبکہ رواں سال اب تک آئی ٹی گروتھ میں 28 فیصد اضافہ، 1.8ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوئی ہیں۔ اسلام آباد میں سالانہ 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دیں...
    اسلام آباد: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی رواں ماہ ایک بار پھر پاکستان لائی جائے گی اور فائنل تک یہ ٹرافی ملک میں ہی موجود رہے گی۔ نومبر میں ٹرافی ورلڈ ٹور کے دوران اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، نتھیاگلی، ٹیکسلا اور کراچی میں نمائش کی گئی تھی تاہم لاہور کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار ٹرافی کو لاہور اور پنجاب کے دیگر مقامات پر بھی لے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پی سی بی اور آئی سی سی حکام ٹرافی ٹور کی حتمی تفصیلات جلد طے کریں گے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری جبکہ فائنل 9 مارچ میں کھیلا جائے گا۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی کل اپنے تحریری مطالبات پیش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، گنتی کے لحاظ سے مذاکرات کا کل تیسرا روز ہے لیکن عملا پہلا دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر ملاقات کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت...
    کراچی(اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز شرکت کریں گے۔ فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں ہونے والے تین روز فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز آج لیڈیز اور جونیئرز کی فائیٹس شیڈول کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ کا کہنا تھا کہ آج،ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق مہمان خصوصی ہونگے۔