2025-11-04@15:33:33 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2790				 
                «مستقبل تاریک»:
(نئی خبر)
	بھارت کی جانب سے سرکریک کے قریب بڑی مشترکہ جنگی مشق ’ترشول‘ کے اعلان کے بعد پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود کے بعض حصوں پر 28 اور 29 اکتوبر کے لیے عبوری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق ’ترشول‘ مشق 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں بری، بحری اور فضائی، تینوں مسلح افواج حصہ لیں گی۔ مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی تیاری، خود انحصاری اور تکنیکی ہم آہنگی کو جانچنا بتایا گیا ہے۔  یہ مشق سرکریک، سندھ اور کراچی کے ساحلی محور کے قریب تقریباً 96 کلومیٹر طویل...
	الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کسی سیاسی جماعت پر باضابطہ پابندی صرف آئین کے آرٹیکل 17کے تحت ریفرنس بھیج کر لگائی جا سکتی ہے، جو الیکشن ایکٹ کی شق 212 کے تحت عمل میں آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، اس لئے سیاسی طور پر یہ جماعت اب بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور موجودہ قوانین کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں...
	(ویب ڈیسک )نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی 77ویں برسی کے موقع پر افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک بحریہ و پاک فضائیہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں غیر معمولی بہادری، جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی اور ان کی مقروض رہے گی۔   اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج   دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی...
	جب یہ سطور لکھی جا رہی ہیں استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے حکام مذاکرات کا دوسرا دور مکمل کررہے ہیں جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ دونوں حکومتیں کس طرح سے مِل کر ایک ایسا نظام یا میکنزم ترتیب دے سکتی ہیں کہ پاک افغان سرحد سے دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کے لیے ایک قابلِ بھروسہ نگرانی کا نظام تشکیل دیا جا سکے۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کہہ چکے ہیں کہ بات چیت ناکام ہوئی تو کھلی جنگ ہوگی جس کا صاف مطلب ہے کہ پاکستان اب دہشتگرد گروہوں کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہو چکا ہے۔ ’افغان وزیرِخارجہ کا دعوٰی جو ردی کی ٹوکری کی نذر ہو گیا‘ 9 سے...
	صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا اور محبت ، ایثار اور قربانی سے کام لے کر امن ترقی اور خوشحالی کو مشعل راہ بنانا ہے، اسی طرح پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، 2018 میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا پھر حالات کیوں بگڑے، فاصلے کیوں پیدا ہوئے، ان چبھتے ہوئے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے۔ ان خیالات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گجرات(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نومبر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ نوجوانوں کو ملک کے محفوظ مستقبل کی عظیم جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ حکمران امداد مانگنے اور معدنیات بیچنے کے بجائے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بنوقابل کے تحت مفت آئی ٹی کورسز میں داخلے کے لیے ہزاروں طلبہ وطالبات نے امتحان دیا۔ امیرجماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر گجرات انصر محمود دھول ایڈووکیٹ اور سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن وقاص انجم جعفری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔...
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہےکہ سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کادفاع کرنا جانتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ  پاک  بحریہ  ایڈمرل نوید اشرف نےکریکس  ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور  آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  سربراہ پاک بحریہ کے دورے کے موقع پر  پاک میرینز  میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ طور  پر شامل کیا گیا۔ ہوورکرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔  ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس...
	پنجاب کے ضلع گجرات میں"بنو قابل" تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چہرے، جھنڈے اور پارٹیاں نہیں اس نظام کو بدلنا ہو گا، اگلے ماہ سے "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی، پارٹی کوئی بھی ہو ساری پارٹیاں شامل ہو کر مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نومبر میں "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی۔ پنجاب کے ضلع گجرات میں"بنو قابل" تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انگریز چلا گیا لیکن اس کا افسر شاہی نظام آج بھی جاری ہے، یہ خود کو حاکم اور ہمیں محکوم سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گریڈ 19-20...
	مجلس وحدت المسلمین روندو کے صدر مولانا محمد اسحاق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محنت کشوں اور معدنیات سے وابستہ افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ایک تاریخی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین روندو کے صدر مولانا محمد اسحاق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محنت کشوں اور معدنیات سے وابستہ افراد نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ایک تاریخی دھرنا اور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک صرف معدنیات تک محدود نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے مجموعی سیاسی، معاشی اور عوامی حقوق کے لیے ایک ہمہ گیر عوامی جدوجہد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ...
	وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، اور کہیں بھی آگ لگے تو ہمیں اسے مل کر بجھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محبت، ایثار اور قربانی کے جذبے سے کام لے کر ہی ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کو مشعلِ راہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ خیالات انہوں نے ہفتے کے روز نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، اہل دانش اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کے بلوچ...
	دنیا بھر میں مقبول ہونے والے فوڈ ٹرینڈز جیسے ’دبئی چاکلیٹ‘، ماچا ٹی اور کینوآ نہ صرف صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں بلکہ ماحولیاتی اور زرعی بحرانوں کو بھی جنم دے رہے ہیں۔  انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی چاکلیٹ میں استعمال ہونے والے پستے کی عالمی طلب میں 2023 کے بعد غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یورپی یونین میں پستہ کی درآمدات ایک سال میں ایک تہائی بڑھ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے جزیرے پر ڈرون سے فوڈ ڈیلیوری کا آغاز تاہم اس مانگ نے خشک علاقوں میں پانی کے شدید بحران کو جنم دیا ہے، کیونکہ ایک کلوگرام پسطا پیدا کرنے کے لیے 10 ہزار لیٹر سے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔...
	پاکستان، افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج، افغانستان سے دہشتگردی روکنےکیلئے مانیٹرنگ میکنزم پربات ہوگی
	پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا، اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور قابل تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا اور اس مذاکرات کا مقصد ’افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی اور پاکستانی زندگیوں کے مزید ضیاع کو روکنا ہے۔‘اجلاس میں دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح اور قابلِ تصدیق نگرانی کا طریقہ کار وضع...
	اجلاس میں متفقہ طور پر علامہ سید رضی جعفر نقوی سرپرست، سید شبر رضا جنرل سیکریٹری اور سید میثم عابدی سیکریٹری سپریم کونسل منتخب ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جعفریہ الائنس پاکستان کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ سید رضی جعفر نقوی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، سید شبر رضا، مولانا شیخ یعقوب منتظری، مولانا مرزا طاہر علی حبیب، سید میثم عابدی، حیدر علی خان، سید سبط رضا، غفران مجتبیٰ نقوی اور غیور عابدی شریک تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور...
	کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے جلسے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل کا نام عدالتی حکم کے باجود "نو فلائی لسٹ" سے نہیں نکالا جا رہا ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، بلوچستان نیشنل پارٹی...
	 — فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخلاف ایک ٹھوس، قابل تصدیق میکنزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔ دورے میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی، علاقائی و عالمی امور اور یوکرین سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ نے پاکستان...
	وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں سمیت 6 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف علاقوں میں کیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناءاللہ اور عبدالخالق شامل ہیں، جبکہ 3 افغان شہری بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔ ملزمان کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار ایف آئی اے کے مطابق ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جن میں انسانی اسمگلروں سے متعلق چیٹس،...
	وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کے تانے بانے دہشت گردی سے جڑے ہوئے ہیں، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو باقاعدہ طور پر کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس فیصلے کے ساتھ ہی وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت اب ٹی ایل پی کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی یا تنظیمی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون کو رپورٹ...
	وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں...
	 فائل فوٹو وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جمعرات کی شام ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔  ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا، عظمیٰ بخاریجیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں...
	تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائیگا، پابندی سے متعلق عدالت میں باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون تحریک لبیک پاکستان پر پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکریگی، سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کریگا۔ ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی پرپابندی لگادے گی، 15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائیگا۔ذرائع نے ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے مزید بتایا کہ...
	تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کے دونوں 100 میٹر کے رنرز فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹر کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی بہترین کارکردگی دکھائی اور اپنا ریکارڈ 13.60 سیکنڈز سے بہتر کر کے 13.09 سیکنڈز تک پہنچا لیا، مگر مقررہ وقت 12.09 سیکنڈز تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ ادھر بوائز 100 میٹر ریس میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن وہ 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں پوزیشن پر رہے اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ ان کا وقت 11.20 سیکنڈز رہا۔ یہ گیمز بحرین میں جاری...
	بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے  100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔ تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔ بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45...
	وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی (TLP) کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔ وفاقی کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی (TLP) کی پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کو کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی۔ تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں شر انگیزی کے...
	پاکستان میں مہینہ جمادی الاوّل 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے مطابق 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاوّل ہوگی۔ یہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا، جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں جیسے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی بیک وقت مقامی اجلاس ہوئے۔ ان اجلاسوں میں موسم کی صورتحال اور چاند دیکھنے والوں کی شہادتوں پر غور کیا گیا۔
	وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11B(1) کے تحت کیا جائے گا۔ نجی نیوزچینل کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پہلے بھی 2021 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم تقریباً سات ماہ بعد اس پابندی کو واپس لے لیا گیا تھا۔ ٹی ایل پی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس ہوا۔ وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر سمری کابینہ میں بھیجی تھی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی معاشی، داخلی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اسی طرح پاک-افغان بارڈر کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سمریاں منظوری کےلئے پیش گئیں۔ ویب ڈیسک
	دارالخیر کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین میں تقسیم کے لیے ضروری امدادی سامان مقامی مسجد کمیٹی کے حوالے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دارالخیر میر واعظ منزل سرینگر نے تنظیم کے سرپرست میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے شہر کے علاقے فتح کدل میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں کئی رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تنظیم نے میر واعظ عمر فاروق جو کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما بھی ہیں کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ میر واعظ...
	 جنوبی افریقہ نے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 68 رنز کا آسان ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔  پاکستان ٹیم نے چوتھے روز صرف 44 رنز بنائے اور 6 وکٹیں گنوائیں، نصف سنچری بنانے والے بابر اعظم کے علاوہ کو بلے باز قابل ذکر کاکردگی نہیں دکھاسکا، جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہرمن نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگزراولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 68...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری  انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعتراف کیا ہےکہ انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے،  پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں  کمیٹی نےملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص صورتحال پر اگلے اجلاس میں پی ٹی اے حکام کو طلب کرلیا۔اجلاس میں اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی  تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ دوران اجلاس پروجیکٹ ڈائریکٹر...
	آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام حال ہی میں چلنے والی احتجاجی تحریک نے جہاں ریاست میں افراتفری کو جنم دیا، وہیں فورم کے قائدین ذاتی مقاصد حاصل کرنے میں ضرور کامیاب رہے۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک میں ظاہری طور پر عوامی حقوق کے نام پر چارٹر آف ڈیمانڈ سامنے لایا گیا تھا، تاہم اس کے پس پردہ کچھ اور معاملات بھی تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے متحرک رہنما شوکت نواز میر کون ہیں؟ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، جن میں سے 90 فیصد مطالبات احتجاج سے قبل ہی مان لیے گئے تھے، تاہم ایکشن کمیٹی...
	باور کیا جاتا ہے کہ خالصتان 20ویں صدی کے آواخر میں جنم لینے والی کوئی تحریک ہے۔ سو لازم ہے کہ اس تحریک کا بیک گراؤنڈ سمجھ لیا جائے۔ سکھ مذہب 15ویں صدی کے آواخر میں بابا گروناک کی تعلیمات کی روشنی میں وجود میں آیا۔ خدا کی وحدانیت، مساوات اور انصاف اس مذہب کے اہم ستون ہیں اور گرنتھ صاحب اس کی مقدس کتاب۔ اس مذہب کے 10ویں گرو گوبند سنگھ جی نے 1699 میں خالصہ پنتھ (پاک، آزاد سکھ برادری) کی بنیاد رکھی ہے۔  یہی وہ اصطلاح ہے جو آگے چل کر خالصتان میں بدلی۔گروگوبند جی کے  100 سال بعد رنجیت سنگھ نے پہلی سکھ ریاست بنا بھی لی۔ مگر جلد ہی برٹش ہندوستان پر قبضے کے لئے...
	  لاہور:   پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے ارکان تاحال سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کے استعفے اسپیکر کو موصول بھی ہو چکے ہیں، تاہم کسی بھی رکن کا استعفا تاحال منظور نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شب سے مستعفی ہونے کے باوجود اکثر ارکان سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں اور اب تک صرف 2 چیئرمینز نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس کی ہیں۔ حافظ فرحت اور اویس ورک کے علاوہ کسی چیئرمین نے مستعفی ہونے کے بعد گاڑیاں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو...
	راولپنڈی: ٹیسٹ سیریز کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ایک شاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف پہلی اننگز میں برتری حاصل کی بلکہ 28 سال پرانا تاریخی لمحہ بھی تازہ کر دیا۔ پاکستان کی پہلی اننگز کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم مشکل میں دکھائی دی جب محض 235 رنز پر اس کی 8 وکٹیں پویلین لوٹ چکی تھیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان واضح برتری حاصل کرے گا، مگر پروٹیز کے ٹیل اینڈرز نے حالات کا رخ پلٹ دیا۔ سینورن متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے نہ صرف وکٹ کو سنبھالا بلکہ 71 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد متھوسوامے نے کگیسو ربادا کے ساتھ مل کر مزید 98...
	پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بیس بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری سید فخر شاہ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سید فخر شاہ بارہا اسپورٹس بورڈ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جس کی بناء پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر این او سی (NOC) کے کوئی بھی کھلاڑی یا آفیشل ملک سے باہر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکتا، تاہم فخر شاہ نے اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیموں کی بیرونِ ملک روانگی میں نہ صرف سہولت فراہم کی...
	وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات پر ہر سال سوال اٹھتے ہیں۔ پی ایم ڈی سی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نصاب کو یکجا کرکے پیپر بنایا ہے۔ پہلی بار بہترین امتحان ہونے جا رہا ہے۔ اگر کوئی پرچہ آؤٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہو گا۔ مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟ ایم ڈی کیٹ سے متعلق پریس کانفرنس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایم ڈی سی سوالات کا بینک بنا دیا گیا ہے ۔ مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایاگیا۔ ہر صوبے کو 3، تین سوالنامے دیے گئے ہیں، صوبے کی مرضی ہے کون سا سوالنامہ دے۔ پیپر...
	اسلام آباد(نیوزرپورٹر): غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملے پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کے گرد شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ identity card رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، کارروائی کے دوران شناختی کارڈ منسوخ کرکے متعلقہ شخص کو جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔   حساس اداروں کی نشاندہی پر ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ اب تک جعلی شناختی کارڈ کے اجرا...
	( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات  کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔   سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔  ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔  محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام  امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔  بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ...
	 کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔  سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
	 کراچی:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات  کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ دین اسلام  امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا...
	تحریک انصاف نے سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں باضابطہ طور پر درخواست جمع کرا دی پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک...
	جدہ: او آئی سی کے وزرائے آبی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں پاکستان کے اعزازی سفیر سید محمد فواد شیر شریک ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے روبرو تحریک تحفظ آئین پاکستان رجسٹر کروانے کی درخواست دینے والی جماعتیں مکر گئیں۔ای سی پی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کون رجسٹر کرا رہا ہے؟ درخواست جمع کرانی والی تینوں پارٹیاں مکر گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے سامنے عہدیداران نے کہا کہ درخواست ہم نے جمع نہیں کرائی، درخواست پر ہمارے دستخط تک نہیں ہیں۔اس پر ممبر ای سی پی نے کہا کہ درخواست کا فارنزک کروالیتے ہیں، اگر آپ نے غلط بیانی کی تو کرمنل کارروائی ہوگی۔اس پر عہدیداران نے کہا کہ ہم موجودہ اپوزیشن اتحاد رجسٹر کرانے کی درخواست واپس لیتے ہیں، اس کیس کو بند کردیا جائے۔تینوں جماعتوں نے رجسٹریشن کی درخواست واپس لینے کےلیے درخواست ای سی پی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں۔ ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے۔ جس کے بعد تحریک انصاف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے باضابطہ حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ حتمی نتیجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لیکر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ لیکر سیکرٹری بار منتخب ہوگئے۔بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے نائب صدر سندھ کی نشست پر ملک خوشحال خان اعوان منتخب...
	—فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عبدالغفار ڈوگر نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ میں تحریک لبیک سے اعلان لاتعلقی کرتا ہوں۔ ملک عبدالغفار ڈوگر کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی پُرتشدد کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ عبدالغفار ڈوگر این اے 157 اور پی پی 220 سے ٹی ایل پی کے امیدوار رہ چکے ہیں۔
	تحریک تحفظ آئین پاکستان کےنام سے اتحاد رجسٹریشن سے متعلقہ جماعتوں کا اظہار لاتعلقی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025  سب نیوز  اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے سیاسی اتحاد رجسٹرڈ کروانے کی درخواست سے متعلقہ متعدد جماعتوں نے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ دوران سماعت امن تحریک ، فلاحی تحریک اور ویلفیئر پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ۔ ممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کسی کی سماعت کی ۔ چیئرمین پاکستان امن اور فلاحی تحریک کے صدر نے الیکشن کمیشن بینچ کو بتایا انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اتحاد رجسٹر کرنے اور انتخابی نشان...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔ بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست...
	تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کے معاملے پر  دائر درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ سیاسی اتحاد کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا نام حاصل کرنے کیلئے مصطفیٰ نواز کھوکھر الیکشن کمیشن پہنچے، انہوں نے اتحاد کا نام کسی اور کو دینے کی مخالفت کی۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت  کی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے، امن تحریک کے علی شیر، فلاحی تحریک کے فضل امین اور ویلفئیر پارٹی کے محمد فاروق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ فضل امان خان نے مؤقف اپنایا...
	قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف
	تحریک لبیک پاکستان جو بظاہر دین اور شریعت کا پرچار اس انداز میں کرتی ہے کہ سود کو حرام قرار دے کر اپنے ہی بینکنگ نظام پر شدید تنقید کرتی ہے، ان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اس جماعت کی حقیقت یہ ہے کہ جب ان پر قانونی کارروائی ہوئی تو تحقیقات میں سامنے آیا کہ ان کے قریباً 100 ایسے اکاؤنٹس ہیں جہاں وہ بینک سے منافع حاصل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ایک سال میں ان اکاؤنٹس میں قریباً 15 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ یہ بات واضح کرتی ہے کہ جس چیز سے یہ عوام کو روک رہے...
	بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا، ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ...
	امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ ایسے شیطانی منصوبوں میں شریک ہونا نظریۂ پاکستان کیساتھ کھلی خیانت کے برابر ہے۔ لہٰذا ہم حکومتِ پاکستان سے، جو اس معاہدے میں شریک تھی، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اس سنگین خلاف ورزی پر فوری، سخت اور عملی ردِعمل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے دنیا کے سامنے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔ حالانکہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ یہ شیطانی منصوبہ محض ایک وقتی چال اور دھوکہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی عوام اور...
	ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو تاریخ کشمیر کے سیاہ ترین باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے جاری فوجی قبضے، جبر اور بنیادی حقوق سے محرومی کے آغاز کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ بھارت نے 1947ء میں اسی دن جموں و کشمیر کے لوگوں کی مرضی کے خلاف سرینگر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور خطے پر جابرانہ قبضہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو تاریخ کشمیر کے سیاہ ترین باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جو کئی دہائیوں سے جاری فوجی قبضے، جبر اور بنیادی حقوق...
	وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
	 ویب ڈیسک :مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز کا گروپ لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ   گیا۔ کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور  اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز  دو ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔  وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت،شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچیں۔ میڈیا سےگفتگو  میں غیرملکی بائیکرز کا کہنا تھا کہ  وہ  اپنے سفر کے  دوران  پاکستان کے خوبصورت  علاقوں سے لطف اندوز  ہوئے اور  یہاں کے کلچر  اور  روایات سے واقفیت ہوئی۔  خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم   انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور پراُمن ہیں، دنیا میں...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان‘ ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرا دیا گیا۔ ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کیلئے مختلف شرائط کو نرم کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کر کے بیک وقت درآمد وبرآمد کی اجازت ہو گی۔ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت دیدی گئی۔ بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90 روز سے بڑھا کر 120 روز کر دیا گیا۔ مخصوص اشیاء کی فہرست کو ختم کر دیا گیا۔ اس کو عام ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈرز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے بارٹر ٹریڈ میکنزم کو زیادہ عملی اور کاروبار دوست بنایا...
	 نیویارک:  پاکستانی امریکن باکسر جہانزیب رضوان نے نیویارک کے بارکلے سینٹر میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی باکسر ٹریون کو دوسرے راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار فتح اپنے نام کر لی۔ تاریخی فائٹ میں جہانزیب رضوان نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی تو بارکلے سنٹر پاکستانی کمیونٹی کے جوش و خروش سے گونج اٹھا۔ پاکستانی امریکن شائقین نے اپنے قومی ہیرو کا پرجوش استقبال کیا۔ فائٹ کے آغاز سے ہی جہانزیب رضوان اپنے حریف پر حاوی رہے اور تابڑ توڑ حملوں سے امریکی باکسر کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔ دوسرے راؤنڈ کے...
	پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجینئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجنیئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جدہ کی کاروباری اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے ملک منظور کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک اہم کاروباری شخصیات میں عبد الخالق لک، عقیل آرائیں، چوہدری شہباز، جمشید جِمی، ولید بہادر، عبدالشکور، چوہدری شاہد حسین، امجد گجر، افضل جٹ، زوہیب علی اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں جو جدہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان و سعودی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوحہ قطر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دوحہ میں ریاست قطر اور جمہوریہ ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام مسائل کو محاذ آرائی کی بجائے بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، اب یہ پیشرفت اس نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جس کا انہوں نے...
	مختلف ممالک سےتعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گئیں۔ غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی محفوظ نہیں، یہ پُرامن ملک ہے، جہاں بلاخوف و خطر غیر ملکی آ سکتے ہیں۔کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز 2 ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔ وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت، شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئیں اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔ انہوں نے کہا...
	اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلامی ممالک کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک ہے جس نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹر محمد طلحہ...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے وفد نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں سابق سنیٹر مشتاق احمد سے ملاقات کی اور عالمی صمود فلو ٹیلا کا حصہ بننے پر مشتاق احمد کو مبارکباد دی اپوزیشن نے مشتاق احمد کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی مشتاق احمد جلد اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
	اسلام آباد: پاکستان رومانیہ فرینڈشپ فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ابرارالحسنین کیجانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرو دیگر کا گروپ فوٹو
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-08-31 جسارت نیوز
	 اسلام آباد:  غیروابستہ ممالک کی تحریک کے 19 ویں وسط مدتی وزارتی اجلاس میں پاکستان کے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے ادا کیے گئے کردار کو سراہا گیا اور غیر ملکی قبضے کے تحت رہنے والی اقوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 19ویں وسط مدتی وزارتی اجلاس میں شرکت کی جو 15 اور 16 اکتوبر 2025 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقد ہوا اور اس کا موضوع "مشترکہ عالمی خوش حالی کے لیے تعاون کو فروغ دینا" تھا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اجلاس سے قبل 13 اور 14 اکتوبر کو سینئر حکام کا اجلاس بھی منعقد...
	 سابق سینیٹر مشتاق احمد—فائل فوٹو سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی، وہ شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفد کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے کی۔ جس رات جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا، رویا تھا، مشتاق احمد خان  مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر جانے سے پہلے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیا، مگر میرا جماعت اسلامی کے ساتھ احترام کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔ اعلامیے کے مطابق وفد نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر سابق سینیٹر...
	سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے وفد کی قیادت کی۔ تحریک کے اعلامیے کے مطابق وفد نے مشتاق احمد خان کو عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: انسداد پر تشدد انتہا پسندی بل تحریک انصاف پر پابندی کا بل ہے، سینیٹر مشتاق...
	اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کے رہائشی مقام پر ملاقات کی، جس کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کر رہے تھے۔ اس ملاقات کا مقصد مشتاق احمد خان کو عالمی صمود فلوٹیلا میں حصہ لینے پر مبارکباد دینا اور انہیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دینا تھا۔ ملاقات کے دوران مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ تحریک کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اس اقدام سے اپوزیشن اتحاد کو سیاسی مضبوطی ملنے کی توقع ہے، کیونکہ مشتاق احمد خان...
	سابق سینیٹر مشتاق احمد نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔  تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفدکی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کر رہے تھے۔اعلامیے کے مطابق وفد نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو مبارک باد دی اور انہیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔اعلامیے کے مطابق سابق...
	پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ جاری ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔پی ایم اے کاکول میں 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہو رہی ہے۔کورس میں عراق، مالدیپ، یمن، فلسطین سمیت دوست ممالک کے 40 کیڈٹس بھی شریک ہیں، مالی، سری لنکا، نائیجیریا کے کیڈٹس بھی شریک ہیں، پاس آؤٹ پریڈ میں شریک نوجوان کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بابر کمپنی کو قائداعظم ایوارڈ سے نوازا۔تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران، غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود...
	ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایک بار پھر عزم، وقار اور حب الوطنی کے خوبصورت امتزاج کا مظہر بن گیا، جہاں 152ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جنہیں پی ایم اے کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار انداز میں سلامی پیش کی۔ پریڈ کے آغاز پر نظم و ضبط، تربیت اور عسکری مہارت کی روایتی جھلک دیکھی گئی جو پاکستان آرمی کے اعلیٰ معیار کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ تقریب میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹیگریٹڈ کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس شریک تھے، جنہوں نے برسوں کی سخت تربیت کے بعد اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے...
	ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 152 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب جاری ہے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہیں۔ پی ایم اے کاکول میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹیگریٹڈ کورس مکمل کرنے والوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور فوجی قیادت شریک ہے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کو دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہو نے کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چاق...
	کراچی (کامرس رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 25ء  میں پاکستان کی میکرو اکنامک صورت حال میں مزید بہتری آئی جسے محتاط زری پالیسی اور پائیدار مالیاتی یکجائی نے مدد دی اور جس کے نتیجے میں قومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔ نیز، مالی نظام نے مضبوطی برقرار رکھی اور حقیقی جی ڈی پی نمو پہلے سے زائد رہی۔ واضح رہے کہ گورنر کی سالانہ رپورٹ ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی دفعہ  (1) 39  (جنوری 2022ء تک ترمیم شدہ) کے تحت شائع کی جاتی ہے۔ اس دفعہ کے تحت گورنر  ’’بینک کے اہداف کے حصول، زری پالیسی کے طرزعمل، پاکستان کی معیشت اور مالی...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ جیل حکام کریں گے۔ یہ وزیراعظم کا کام نہیں ہے کہ جیل میں ملاقاتوں کا اہتمام کریں۔ کوئی انتظامی اتھارٹی وزیراعلیٰ کی بات نہیں مانتی تو عدالت سے رجوع کریں۔ سہیل آفریدی بانی کی مشاورت کے بغیر کچھ نہیں تو اتنی بڑی باتیں بھی نہ کرتے۔ تحریک انصاف والے پاکستان کے خلاف کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف ہر اس چیز کے خلاف ہے جو پاکستان کو آگے لے کر جائے۔ پی ٹی آئی رویہ درست نہیں کرتی تو اس کے حالات میں بہتری کی امید نہیں۔
	افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کی شہ پر اچھل کود کر رہا ہے، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان مخالف سازشوں میں مصروف رہا ہے اور اب افغانستان کو استعمال کر کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے،کسی ملک کے دبا یا اشتعال انگیزی میں نہیں آئے گا مگر اپنے دفاع میں ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی خطے میں بڑھتی ہوئی مداخلت اور اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔پاکستان امن...
	اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے تحریکِ لبیک پاکستان اور تحریکِ انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل مسترد کر دیا، ملک بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بے مقصد احتجاجی کالوں کا یہی انجام ہوتا ہے، عوام نے امن، استحکام اور ترقی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک تھے تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے حالانکہ وہ اسلام آباد میں موجود...
	پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ کے آخری راؤنڈ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 2 گول کے خسارے سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔ بدھ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کے بعد پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا تھا، تاہم آسٹریلیا کے خلاف یہ ڈرا گرین شرٹس کو 5 پوائنٹس کے ساتھ 5 میچز میں چوتھی پوزیشن دلانے میں کامیاب رہا۔ اب پاکستان ہفتہ کو تیسری پوزیشن کے لیے برطانیہ کی ٹیم کیخلاف کھیلے گا۔ ملائیشیا کےجوہر بھرو شہر میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں آسٹریلیا نے میچ کے ابتدائی 10 منٹوں میں تیزی سے برتری حاصل کی، جب ٹوبی میلن اور آسکر سپرول...
	سٹی42: پاکستان کے پڑوس میں کیا کھچڑیاں پک رہی ہیں، ذمہ دار عہدہ پر فائض سینئیر موسٹ سیاست دان نے سب کچھ کھول کر بتا دیا۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے۔  دہشتگردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نےمل کرپاکستان پرمسلط کی ہوئی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کابل کےحکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،  کل تک یہ کابل کے حکمران ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان...
	صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے خادمِ الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال صدرِ مملکت نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال پسندی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے، مگر ایک جماعت نے غزہ کے نام پر احتجاج کا اعلان کیا، جب کہ اس وقت غزہ امن معاہدہ طے پا چکا تھا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے عناصر ملک و عوام...
	پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے، مگر ایک مذہبی جماعت نے ایسے وقت میں احتجاج کا اعلان کیا جب غزہ میں امن معاہدہ ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیے تحریک لبیک پاکستان جیسی متشدد جماعتوں کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جو کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ ان کے مطابق، “پرتشدد احتجاج کرنے والے نہ ملک کے خیرخواہ ہو سکتے...
	 مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے آج ہڑتال کی کال یکسر مسترد کر دی۔تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، پرتشدد مظاہروں اور غیر ضروری ہڑتالوں کو غیر مناسب قرار دے دیا، تاجر رہنماؤں، علمائے کرام اور مختلف اہم شخصیات نے ویڈیو پیغامات میں احتجاج کیلئے وقت اور مقام کا چناؤ انتہائی نامناسب قرار دے دیا۔تاجر رہنما نے کہا مطالبات غیر ضروری اور طرز احتجاج ناقابل قبول ہے، حکومتی پالیسیوں پر بلاجواز اعتراض کیا جارہا ہے، روڈ بلاک اور جلاؤ گھیراؤ عوام دشمن عمل ہے۔تاجر رہنما عاطف اکرام شیخ نے کہا ہڑتال سے ہمارا شدید نقصان ہوتا ہے، ملک کی تاجر برادری کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی۔
	لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پانے کے لیے استعمال ہونے والی 15 فوگ کینن مشینوں کا آپریشن تحریک لبیک کے جاری احتجاج کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے معطل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن یہ فوگ کینن ٹرک، جو روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں، سڑکوں کی بندش اور دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل سکے۔ روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس پر مبنی آپریشن ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے روزانہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ سموگ گنز کو صبح کن علاقوں میں بھیجنا ہے۔  ہر ٹرک 12...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت  کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اوروفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہیں،اجلاس میں 3صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیراور گلگت بلتستان شریک  ہیں۔ مزید :
	تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں، 2016 سے 2025 تک، پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں۔ اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسیں اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجنے، نفرت انگیزی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری، اور دہشتگردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جماعت کی قیادت...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے ایم این اے چودھری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ  دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کر سکا کرتا رہوں گا۔  آزاد جموں و کشمیر میں مزید 2 وزراء نے بھی حکومتی...
	 پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے دی۔   ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز سے متعلق ہدایات جاری کردیں، فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں ٹریکس سے باولرز خاص طور پر اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، اس لیے یک طرفہ طور پر بڑے رنز کے لیے پچز تیار نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ...