2025-11-27@23:20:30 GMT
تلاش کی گنتی: 64357
«ندا ممتاز نے»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو وزارت خارجہ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دینے کے دوران انکشاف کیا کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای اور سعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ہے، اگر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای والے ویزا نہیں دے رہے، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزے مل رہے ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، اس میں ہماری بھی ذمے داری ہوگی کہ کرپشن ہوئی ہوگی۔ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئر پرسن ثمینہ...
اسلام ٹائمز: یورپی یونین کے تمام ممالک، خطے کے تمام ممالک اور اب امریکہ بھی بڑی تعداد میں افغانستانیوں کو نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ پاکستان میں جلد "کے پی کے" سے بھی بڑی تعداد میں افغانستانیوں کی واپسی شروع ہو جائے گی، جن کو سنبھالنا اور روزگار فراہم کرنا طالبان حکومت کے لیے مشکل تر ہوتا جائے گا۔ افغان طالبان کو دوست بڑھانے چاہیں، مگر افسوس انہوں نے اپنے واحد دوست ملک پاکستان کو دشمن بناکر ٹی ٹی پی کو چنا اور انڈیا سے دوستی کی پینگیں ڈالنا شروع کی ہیں۔ ویسے طالبان قیادت کو ارشد مدنی کا بیان ضرور سنوانا چاہیئے، جس میں وہ شکوہ کر رہے ہیں کہ یہاں مسلمان چانسلر تک نہیں لگ سکتا۔ ہم...
وفاقی وزیر توانائی سرداد اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع میں اضافہ ہو رہا ہے جو کم قیمت بھی ہیں، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پہلی دفعہ مستقبل کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے،معیشت کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں ، ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،توانائی کےشعبے میں اہم اصلاحات کرچکےہیں۔ انہوں نے کہاکہ...
پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم
پاکستانی ہندو کمیونٹی کی بھارتی وزیر دفاع کیخلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنے کی دھمکی، متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ملک بھر کی محب وطن ہندو کمیونٹی نے بھارتی وزیر دفاع کو اپنا متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سلسلے میں جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر صدر پاکستان ہندو کو نسل پرشوتم رمانی کی قیادت میں ہندو کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں وکرم راٹھی، مان لال اور چیف کو آرڈی نیٹر کرشن ساگر سمیت ہندو کونسل کے...
ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری
ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل )نے مالی سال 2025-2024 کے لیے کارپوریٹ تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان جمعرات، 27 نومبر 2025 کو لاہور کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں منعقد ہونے والی کمپنی کی 61ویں سالانہ اجلاس عام میں کیا گیا۔حصص داران نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشواروں کی توثیق کر دی۔ کمپنی نے 24,446 ملین روپے منافع قبل از ٹیکس اور 14,592 ملین روپے...
سٹی 42 : سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں 480 جینڈر بیسڈ کورٹس قائم ہیں لیکن نتائج صفر ہیں، جینڈر بیسڈ کورٹس موجود ہیں، قوانین بھی بن چکے، پھر بھی کنوکشن ریٹ انتہائی کم ہے ۔ ثمینہ زہری کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا ۔ 70 فیصد جینڈر بیسڈ وائلنس کیسز رپورٹ نہ ہونے کا انکشاف شیری رحمان کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ ملک میں جینڈر بیسڈ وائلنس کی صرف 5 فیصد کنوکشن ریٹ ہے، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے اعداد و شمار کے پانچ فیصد کنوکشن ریٹ شرمناک ہے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل...
وائٹ ہاوس پر فائرنگ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)وائٹ ہاوس پر فائرنگ کا واقعہ، افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن گئی۔واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ ایک بڑے عالمی پیٹرن کا حصہ دکھائی دیتا ہے جہاں افغان نژاد نیٹ ورکس دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں، افغان نیٹ ورکس یورپ اور شمالی امریکہ تک پھیل چکے ہیں جو کہ افغانستان کا عدم استحکام اب وہاں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔افغان طالبان رجیم صرف افغانستان کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، وائٹ ہاوس کے قریب رحمان اللہ لاکانوال نے نیشنل گارڈ کے...
بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔سکھ رہنماؤں نے سکھ فوجیوں سے سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس “ نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کیا ہے۔سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع...
چند لوگ یو اے ای جا کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں اس لیے پاکستانیوں کوویزے جاری نہیں کیے جا رہے، وزارتِ داخلہ نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں جب کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔ تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نےسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔...
افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن گئی جب کہ واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ ایک بڑے عالمی پیٹرن کا حصہ دکھائی دیتاہےجہاں افغان نژاد نیٹ ورکس دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ افغان نیٹ ورکس یورپ اور شمالی امریکہ تک پھیل چکے ہیں جو کہ افغانستان کا عدم استحکام اب وہاں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، افغان طالبان رجیم صرف افغانستان کے لئے نہیں بلکہ پورے دنیا کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قریب رحمان اللہ لاکانوال نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق رحمان اللہ 2021 میں آپریشن الائیز ویلکم کے تحت امریکہ آیا تھا۔ سی این این اس مشتبہ...
کراچی: ملک بھر کی محب وطن ہندو کمیونٹی نے بھارتی وزیر دفاع کو اپنا متنازع بیان واپس لینے کیلئے تین دن کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر صدر پاکستان ہندو کو نسل پرشوتم رمانی کی قیادت میں ہندو کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں وکرم راٹھی، مان لال اور چیف کو آرڈی نیٹر کرشن ساگر سمیت ہندو کونسل کے اعلی عہدے دار، سول سوسائٹی، اسٹوڈنٹس اور میڈیا سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں پاکستان زندہ باد، سندھ ہماری دھرتی...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق یارو میں دو موٹر سائیکل سواروں سے 21 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار سے 14 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔ اے این ایف نے سرحدی شہر چمن میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کلوگرام آئس اور سینکڑوں کلو گرام چرس برآمد کی جبکہ کیچ کے علاقے خلیل آباد سیٹلائٹ ٹاؤن کیچ کے چھاپے کے دوران 499 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج...
ریاض: سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب ایک گاڑی کے خوفناک حادثے میں سوار تمام پاکستانی شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق احمد، امداد اللہ اور بخت منیر خان شامل ہیں، جو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے کاکڑ کے رہائشی تھے۔ تینوں ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھتے تھے جبکہ ان میں سے دو آپس میں کزن تھے۔مرحومین کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں، جہاں گاؤں کاکڑ میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور پھر...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے 20 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج متوقع ہیں۔صحافی زاہد گشکوری کے مطابق اس عہدے کے لیے ابتدا میں 50 نام زیرِ غور تھے .لیکن تفصیلی جانچ کے بعد فہرست کو محدود کرتے ہوئے 20 امیدواروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔شارٹ لسٹ میں شامل نمایاں ناموں میں عنبرین جان، بریگیڈیئر انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان، عبدالحفیظ شیخ، سردار عرفان اشرف، عمران غزنوی، نوید اسلام، عمر جاوید، متین حیدر اور غضنفر ہاشمی شامل ہیں۔پیمرا کے موجودہ چیئرمین محمد سلیم بیگ 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ انفارمیشن سروس کے سینئر افسر رہے ہیں اور اس سے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی بلوچستان میں سڑک کی تعمیر کے لیے لگائی گئی تھی، اور اب تک اس مد میں تقریباً 66 ارب روپے اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم نے قیمتوں پر عائد لیوی سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 7 سے 8 روپے فی لیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے عائد کیے گئے تھے، اور اس رقم کو جمع کرکے پلاننگ کمیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ستمبر تک اکٹھی ہونے والی رقم تقریباً 66 ارب روپے بنتی ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 200 ارب روپے تک...
بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف 27 نومبر کو طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ گورنمنٹ پرم آنند لال ہائی اسکول کے طلبہ اور اساتذہ نے پرنسپل کشور لال اور پیسو مل کی قیادت میں اسکول سے مین ڈی ایچ کیو اسپتال تک احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان ریلی میں شرکا نے بھارتی بیان کو ’غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ مقررین نے زور دیا کہ سندھ پاکستان کا دل ہے اور اس کے...
—فائل فوٹو بھارتی وزیرِ دفاع کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کے وزیرِ دفاع نے جو تاثر دیا وہ قابلِ مذمت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جو قرارداد پیش کی گئی اس میں پوری تاریخ بیان کی گئی ہے، میں 1947ء اور انگریز دور کی بات نہیں کر رہا، قدیمی نقشے میں سندھ میں ملتان اور مکران شامل تھے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ قبلِ مسیح سے بھی پہلے موجود تھا، مسلم لیگ سندھ چیپٹر نے پاکستان کی قرارداد پیش کی تھی، ہم سب پاکستان بنانے والے یہاں بیٹھے ہیں، ہمارے بڑوں کی قربانیوں...
پاکستان دنیا میں سولر کے شعبے میں سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے، اویس لغاری - فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت مستقبل میں براہِ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی۔پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری اور مارکیٹ میں براہِ راست لین دین کا منصوبہ ہے، مسابقتی انرجی مارکیٹ آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔ 200 یونٹ سے کم کے صارفین کی بجلی مزید 60 فیصد سستی کی، اویس لغاریوفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں تقریباً7 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی دستیاب ہے۔ وفاقی وزیر نے ایک بار پھر سولر نیٹ میٹرنگ میں اصلاحات کی...
تصویر:سوشل میڈیا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ بحرین نے فِن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان تعاون کے امکانات پر مشاورت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے روڈ میپ کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ...
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہر طرح کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دریائے سندھ پر پاکستان کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ اسمبلی کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجی جائے تاکہ قومی سطح پر مضبوط مؤقف پیش کیا جاسکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان کو اشتعال انگیز، بے بنیاد اور خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان کے خلاف پیش کی گئی مذمتی قرارداد...
لاہور: پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن میں نیا جدید واکی ٹاکی سیٹ متعارف کروا دیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے پرانے واکی ٹاکی سیٹ کے ساتھ مختلف ٹرین عملہ رابطہ مشکلات کا شکار رہتا تھا۔ ریلوے کے نئے جدید واکی ٹاکی سیٹ کے ذریعے لاہور، کراچی اور پشاور تک باآسانی رابطہ ممکن ہوگا۔ ریلوے کے جدید سسٹم سے ٹرین ڈرائیور، گارڈ اور کنٹرول آفس کے درمیان کمیونیکیشن پہلے سے زیادہ تیز اور مؤثر ہوگی۔ پاکستان ریلوے کا یہ اہم قدم ٹرین آپریشن کو مزید بہتر بنانے کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔
منامہ: وزیرِاعظم شہباز شریف نے بحرین کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی اور کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت، آئی ٹی، معدنیات، توانائی اور سیاحت کے شعبہ جات طویل مدتی شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔ یہ بات انہوں ںے بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں بحرین کے نائب وزیراعظم، وزرائے خارجہ، خزانہ و قومی معیشت، صنعت و تجارت کے حکام سمیت پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر موجود تھے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت افرادی قوت، وسائل اور تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی مارکیٹ ہے جس میں کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جب...
بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے خطّے سے مغرب تک پھیلے خفیہ اثر و رسوخ کے نیٹ ورک سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف منظم مہمات، بیرونِ ملک احتجاج اور ڈائسپورا کو متاثر کرنے کیلئے ایک مربوط سرگرمی طویل عرصے سے جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، پراگ جین نئے سربراہ مقرر ابتدائی معلومات کے مطابق اس نیٹ ورک کا اہم کردار رحمان اللہ لکانوال ہے، جو افغان نیشنل آرمی کا سابق افسر رہا اور 2021 میں امریکا منتقل ہونے کے بعد مبینہ طور پر ’را‘ کا فعال سہولت کار بن گیا۔ بیرونِ ملک منتقل ہونے کے بعد اس...
وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی بزنس کمیونٹی کوسرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون ضروری قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو زراعت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں بڑھانے کے لیے تیار ہے۔شہباز شریف ایک روز قبل بحرین کے دارالحکومت پہنچے تھے اور القدیبیہ پیلس میں بحرین کی قیادت کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کیے تھے۔انہوں نے بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کرچکے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے۔ پاکستان میں صاف انرجی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔توانائی کے شعبے میں پہلی بار مکمل منصوبہ بندی کےساتھ اصلاحات کیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک...
پاکستان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی اپیل پر 7 صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ تحریر کیا ہے۔ اس نوٹ میں جسٹس علی باقر نے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ظاہر جعفر کو سنائی گئی سزائے موت قانون اور شواہد کے مطابق ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لڑکے اور لڑکی کے درمیان لیو اِن ریلیشن شپ نہ صرف معاشرتی بگاڑ کا سبب بنتا ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی سراسر منافی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کیس: مجرم کی سزا موت برقرار، دوسرے کیس میں سزا عمر قید میں تبدیل جسٹس علی باقر نجفی کے مطابق...
وزیراعظم شہبازشریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بحرین اور پاکستان برادر ملک ہیں، ہماری اسٹریٹیجک شراکت داری کئی برسوں سے قائم ہے، بحرین کے دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں نئی پیشرفت ہے، زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فن ٹیک اور دیگر شعبوں میں تعاون ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحرین میں پاکستانیوں نے ثابت کیا ہے کہ شناخت سرحدوں میں نہیں دنیا کے ہر گوشے میں زندہ ہے، بحرین سے پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں 484 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی، بحرین میں اعلیٰ قیادت...
توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا تھا.
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان ، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق بحرین نے فن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان...
وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سے انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی...
27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے ستائیسویں ترمیم اور مسلح افواج کے قوانین میں ترمیم چیلنج کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دی جائے، ترمیم مفاد عامہ میں نہیں کی گئی۔ درخواست کے مطابق ترمیم کا ملک میں زیر التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے تعلق نہیں، متوازی نظام انصاف عوام کے مفاد میں نہیں۔ درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا تھا
بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے سندھ پر حملے کی دھمکی کے بعد سکھ برادری نے بھارت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کا مزید حصہ نہیں بن سکتے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہوں گے۔ سکھوں کی بڑی عالمی تنظیم "سکھ فار جسٹس" نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شامل ہونے کے لیے خصوصی راستہ فراہم کیا جائے۔ تنظیم کے سربراہ گرمیت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کی دھمکی کے بعد ضروری ہے...
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گورننس اور کرپشن کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں عدلیہ پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت نے رپورٹ عوام سے چھپائی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں پارٹی رہنما مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور کرپشن کے حوالے سے آئی ایم ایف نے رپورٹ شائع کی ہے، جس میں ان باتوں کا ذکر کیا گیا ہے جو ملک کی معیشت پر اثر انداز ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انہی باتوں کا نچوڑ ہے جو ہم...
قائداعظم ٹرافی میں قومی فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔اسلام آباد ریجن کے 25 سالہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا، پی سی بی نے اس سے متعلقہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ہے۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ٹرافی کے آخری راؤنڈ میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کی ٹیم کیخلاف لگا تار 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک کی۔فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں پشاور کے خلاف ڈبل ہیٹ ٹرک کی، قائداعظم ٹرافی میں گزشتہ 10 سال میں یہ پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔محمد موسیٰ نے میچ کی...
پاکستان کے پہلے ڈیٹنگ رئیلٹی شو ’لازوال عشق‘ کی میزبانی کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ یہ شو یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے اس کی ریکارڈنگ ترکی کے ایک ولا میں کی گئی ہے۔ شو میں پاکستانی خواتین و مرد امیدوار شامل ہیں جو ایک ہی رہائش گاہ میں وقت گزارتے ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اس فارمیٹ کی وجہ سے پاکستان میں شدید عوامی ردِ عمل سامنے آیا ہے، اس پر وضاحت دیتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ’لازوال عشق‘ پاکستانی پروڈکشن نہیں بلکہ ترکی کی ایک بڑی پروڈکشن کمپنی نے اسے تیار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہم اپنی بیٹیوں کو ڈیٹنگ...
وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھرپور دعوت دی اور یقین دلایا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین دہائیوں پر محیط قریبی اور برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں، اور اس دورے کا مقصد ان تعلقات کو اقتصادی میدان میں نئی سمت دینا ہے۔ انہوں نے زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک اور دیگر جدید شعبوں میں تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ اپنے خطاب میں شہباز شریف نے بحرین میں مقیم پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت اور بہترین کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ...
—فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کو بدترین شکست دلانے والے وزیر دفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کر سکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے، سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہے گا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد شروع ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل بھارتی وزیر...
ملکی شمسی توانائی کی صلاحیت 2026ء تک بجلی کے مجموعی نظام کے 20 فیصد تک پہنچنے کی توقع: عالمی تحقیقی ادارہ
---فائل فوٹو 2015ء میں تقریباً صفر سے شروع ہونے والی ملک کی شمسی توانائی کی صلاحیت 2026ء تک بجلی کے مجموعی نظام کے 20 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ کے مطابق پاکستان کا سولر انقلاب حیران کن رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، صرف 2024ء میں ہی پاکستان نے 22 گیگاواٹ صلاحیت کے سولر پینلز درآمد کیے جو کہ برطانیہ کی گزشتہ پانچ سال کی مجموعی تنصیبات سے بھی زیادہ ہے اور کینیڈا کی پوری تاریخ میں لگائے گئے سولر سسٹمز سے بھی بڑھ کر ہے۔ورلڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ عموماً سبز توانائی کی طرف تبدیلی سست اور حکومتی پالیسیوں کے ذریعے ہوتی ہے مگر پاکستان میں یہ تبدیلی تیز، خود بخود اور...
پاکستان اور بحرین ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں، وزیراعظم - فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے سرمایہ کار پاکستان آئیں اور ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔منامہ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بحرین کے سرمایہ کار دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بحرینی کاروباری برادری کے ساتھ نئی، دیرپا اور بامعنی اقتصادی راہیں کھولنے کے لیے تیار ہیں، ہم سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور کاروباری تعاون کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جی سی سی کا فری ٹریڈ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، یہ معاہدہ...
وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے خود انتخابات کرانے کا دعویٰ واضح طور پر رد کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب الیکشن کا پورا عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی نگرانی میں ہوگا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایات پر پی ایس بی نے پی ایچ ایف کے انتخابات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات ایک آزاد الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کروائے جائیں گے، جس میں تین ارکان شامل ہوں گے—چیئرمین اور ایک ممبر پی ایس بی نامزد کرے گا جبکہ ایک رکن پی ایچ ایف تجویز کرے گا۔ مزید شفافیت کے لیے ایف آئی ایچ اور اے ایچ ایف...
وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کرانے کا دعویٰ مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ہاکی فیڈریشن کے انتخابات از خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات تین ممبران پر مشتمل ایک آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن چیئرمین سمیت دو ممبران پی ایس بی ایک ممبر پی ایچ ایف نامزد کرے گا۔ ایف آئی ایچ، اے ایچ ایف سے انتخابی عمل کی نگرانی کی درخواست کی جائے گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سامنے جمع کرائی گئی کلبوں کی فہرست کی جانچ پڑتال ایک اسکروٹنی...
سہ ملکی سیریز اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور آج شام ہونے والا میچ سری لنکا کے لیے فائنل تک رسائی اور گھر واپسی کے درمیان بڑا امتحان بن گیا ہے۔ آج شام چھ بجے پنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکا کا مقابلہ میزبان پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ابتدائی تینوں میچز جیت کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، جب کہ سری لنکا کے لیے یہ میچ بقا کی آخری امید ہے۔ اگر سری لنکا آج کا میچ جیت جاتا ہے تو فائنل میں پہنچ جائے گا، مگر شکست کی صورت میں فیصلہ پوائنٹس سے نہیں بلکہ نیٹ رن ریٹ سے ہوگا—جہاں اس وقت سری لنکا پیچھے ہے۔ سری لنکا اور...
( اویس کیانی )پاکستان اور بحرین نے علاقائی سلامتی، انسدادِ منشیات تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیرِ داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے منامہ میں اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و استعداد بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے، بحرین میں موجود پاکستانی تمام شعبوں میں عظیم خدمات دے رہے ہیں، دورے کا مقصد اقتصادی شعبوں میں مزید پیشرفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں، بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل...
وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا افغان شہری کون ہے؟ تازہ انکشافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 2027 تک ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) سمیت دیگر نجی میڈیا اور ڈیجیٹل اداروں کو دیے جا چکے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان بھر کے شائقین مردوں اور خواتین کی عالمی کرکٹ مقابلوں تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس میں مینز کے تین سینئر ٹورنامنٹس، ویمنز کے دو سینئر ٹورنامنٹس اور انڈر 19 ایونٹس بھی شامل ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں کرکٹ کی ترقی کا نیا اور دلچسپ دور ثابت ہوگا، اور شائقین کو عالمی معیار کے ایونٹس دیکھنے کا موقع فراہم...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا، اس لیے اس کے بیانات اور رویے کو سمجھنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص سندھ کی زمین اور پانی کے ساتھ جڑا ہو، وہ اس دھرتی کے خلاف نہیں جاسکتا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ “میں سمجھتا تھا کہ راج ناتھ سندھ میں پیدا ہوا ہوگا اس لیے اسے سندھ کے دکھ کا اندازہ ہوگا، لیکن وہ اور اس کا والد بھارت میں ہی پیدا ہوئے، اس لیے ان کے رویے پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔” وزیراعلیٰ نے خبردار...
پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز منامہ: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، آج باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے یہاں موجود ہوں، بحرین آنے کا مقصد اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے، ہمارے تعلقات ثقافتی، مذہبی اور باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا اس لیے اس کا دماغ خراب ہے، سندھو کا پانی پینے والا اس دھرتی سے غداری نہیں کر سکتا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کے دفاع کے وزیر نے جو تاثر دیا وہ قابل مذمت ہے، میں سمجھتا تھا کہ راج ناتھ سندھ میں پیدا ہوا ہوگا اس لیے اس کو درد ہے لیکن بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ اور اس کا باپ بھارت میں ہی پیدا ہوئے، گندے انڈے ہر جگہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دریا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص ایک افغان شہری نکلا، جو ماضی میں افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ خدمات انجام دے چکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال نے بدھ کی سہ پہر گشت پر موجود گارڈز پر حملہ کیا، جس سے دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ نیو یارک ٹائمز، سی بی ایس، این بی سی سمیت متعدد امریکی میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ لکنوال 2021 میں ’آپریشن الائیس ویلکم‘ کے تحت امریکہ پہنچا تھا، جس کے ذریعے افغان شہریوں کو طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکہ میں آباد کیا گیا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی و ڈیجیٹل حقوق کی تفصیلات بتادیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) سمیت دیگر نجی میڈیا و ڈیجیٹل اداروں نے پاکستان میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کے لیے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد ملک بھر کے شائقین کو مردوں اور خواتین کے عالمی کرکٹ مقابلوں تک جامع رسائی یقینی بنے گی۔ اس معاہدے کے تحت مینز کے تین سینئر ٹورنامنٹ اور ویمنز کے دو سینئر ٹورنامنٹس کے ساتھ انڈر 19 ایونٹس بھی نشر کیے جائیں گے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ معاہدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان 2025 میں اب تک 1.5 ارب ڈالر مالیت کے سولر پینل درآمد کرنے کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن چکا ہے۔عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ’سولر انقلاب‘ کی رفتار کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 میں تقریباً صفر سے شروع ہونے والا یہ سفر 2026 تک ملک کے مجموعی توانائی نظام کا 20 فیصد حصہ بن سکتا ہے۔ادارے کے مطابق صرف 2024 میں ہی پاکستان نے 22 گیگاواٹ صلاحیت کے سولر پینل درآمد کیے، جو برطانیہ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نصب کیے گئے مجموعی سولر سسٹمز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ تعداد کینیڈا...
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان کردیا گیا۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فرح اکبر، محمد عدنان گجر، عدنان ظفر ، محمد معاویہ صدیقی، محمد سلیم، حافظ محمد آصف شامل ہیں۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلسٹی آفیسر کی 1 آسامی پر امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک آئی سی یو کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب، جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،اکاؤنٹ،آڈٹ کی 1...
شدید دھند اور گہری اسموگ کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ضلع بھر کے اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ’بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے عوامی مفاد میں کیا گیا ہے‘۔گزشتہ روز دھند کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا۔ چارسدہ میں ایک روز قبل اسکول وین...
پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے یہ قرارداد اراکین جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم تھے، ان کی برسی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ لیاقت علی خان کی برسی 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے، اور یہ...
عراقی کردستان کے خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور کئی ملازمین زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد گیس فیلڈ پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نقصان کے جائزے کا عمل جاری ہے۔ وزارت قدرتی وسائل اور بجلی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے مقدمات کی سماعت میں مبینہ تاخیر اور ملاقات نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد میں پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج ہر منگل کو ہوگا، جس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان پشاور کے حیات آباد...
بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوئے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت، خصوصاً چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان کی ترقی، دراصل پاکستان...
پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان3 ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریزہوگی،پہلا میچ 8 جنوری، دوسرا 10 اورتیسرا 12جنوری کوہوگا،سیریز کے تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔دونوں بورڈ میں معاملات طے پانے کے بعد اب پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،پی سی بی نے پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
ڈاکٹر فائی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی بھارت، پاکستان اور عالمی برادری کو بتا چکے ہیں کہ ان کی خواہشات کے خلاف مسلط کیا گیا کوئی حل کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعہ کشمیر کا کوئی حل مسلط کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں بلکہ ان کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلے کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل میں مدد فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ان خیالات کا ا ظہار جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک کانفرنس سے...
پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق چرس ایک گاڑی میں موجود پرانے ٹائروں کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، تاہم کسٹمز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑ لی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے 20 ہزار کلو چائنا نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی ترجمان ایف بی آر کے مطابق برآمد شدہ چرس اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مجموعی مالیت 55 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ کارروائی کے بعد کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت چرس اور گاڑی ضبط کرلی گئی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ...
ہر منگل کو ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے ، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے ، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو، عدلیہ کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دعائیہ تقریب سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے نئے فیچر ‘لوکیشن ٹول’ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی، جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں اکاؤنٹس سیاسی پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلام و پاکستان کے ناقدین کے طور پر ظاہر کر رہے تھے ، دراصل بھارت سے ہی آپریٹ ہو رہے ہیں۔ان میں سے کئی ایکس اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ صرف یہی نہیں ان میں سے بیشتر کے اکاونٹس تصدیق شدہ بھی ہیں، جبکہ کئی اکاؤنٹس کی حقیقی شناخت نامعلوم ہے ۔ یہی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے وزیراعظم و ڈپٹی سپریم کمانڈر، شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تناظر میں، ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیرِ خزانہ و قومی معیشت، شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے مفید اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین مالیاتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق بحرین نے فِنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے اور پاکستان کے بینکاری و مالیاتی اداروں کے ساتھ اپنی مہارت اور تجربات کے اشتراک کی پیشکش کی۔ ملاقات میں دونوں برادر...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان، جس میں اس نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے بارے میں غیر سنجیدہ، غیر حقیقت پسندانہ اور اشتعال انگیز دعویٰ کیا، خطرناک رویے کی تازہ مثال ہے ۔ انڈین وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کا صوبہ سندھ سے متعلق دیا گیا بیان غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے ۔ انڈین وزیر دفاع کا یہ بیان اُس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے مہینوں بعد بھی سیاسی و عسکری رہنماؤں کی...
اداکارہ قدسیہ علی نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ خودمختار خواتین، خاص طور پر اداکاراؤں، آج بھی معاشرت میں تنقید کا سامنا کرتی ہیں اور اکثر انہیں ایک مخصوص نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ قدسیہ علی نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2025 میں بھی معاشرتی روایات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کسی شخص سے ملاقات کی اور دوستانہ تعلق قائم ہوا، مگر اس نے واضح کر دیا کہ سنجیدہ رشتے کے لیے قدسیہ کو اپنا پیشہ چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خواتین اداکاراؤں کی صلاحیتوں...
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو 25 سال بعد ایک شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر بھارتی شائقین شدید غصے میں نظر آئے۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ اس نتیجے نے شائقین کے لیے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حاصل ہونے والی 0-3 کی شکست کے زخم بھی تازہ کر دیے۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے میچ کے دوران ہیڈ کوچ گمبھیر کو نشانہ بنایا اور نعرے لگائے، جن میں “گمبھیر ہائے ہائے” سنا گیا۔ یہ ذلت آمیز شکست ایک بار پھر گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر سوالیہ نشان ڈال رہی ہے، اور ٹیم کے اگلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عراق کے کردستان علاقے میں واقع بڑی خور مور گیس فیلڈ ڈرون حملے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد ملازمین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد گیس فیلڈ میں تمام آپریشنز فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے باعث گیس فیلڈ سے علاقے کے مختلف پاور اسٹیشنز کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی بھی روک دی گئی ہے، جس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مقامِ وقوعہ کا کنٹرول سنبھال کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تکنیکی ٹیمیں نقصان...
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و تجارت ہارون اختر خان نے ازبکستان کے ساتھ حالیہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صنعتی، فارما اور سیاحتی شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ تعاون کو نئی سطح تک لے جانا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ازبکستان باہمی تجارت 404 ملین ڈالر تک جا پہنچی، 2 بلین ڈالر کا ہدف ہارون اختر خان ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف، تاشقند میں پاکستان کے کمرشل اتاشی ظہیر عباس، اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سمیت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کے دوران راولپنڈی چیمبر کے وفد نے اپنے حالیہ 150 رکنی کاروباری دورۂ ازبکستان سے متعلق...
تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور 400 ملی میٹر سے زائد بارش کے بعد 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ سیلابی صورتحال میں ہلاکتیں بڑھ کر 33 ہو گئی ہیں، جبکہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں مجموعی طور پر 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سیلاب 10 صوبوں سے گزرا جبکہ ملائیشیا کی 8 ریاستیں بھی بدترین متاثر ہوئیں۔ہاٹ یائی سمیت کئی شہروں میں ہسپتال، بازار، تعلیمی ادارے، متعدد عمارتیںزیرِ آب آگئیں، جس کے باعث اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ ہزاروں شہری اپنی چھتوں پر پھنس گئے ہیں جہاں فوجی ہیلی کاپٹرز خوراک، پانی، آکسیجن سلنڈر اور دیگر ضروری سامان پہنچا رہے ہیں۔ تھائی...
سعید احمد :پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن اور پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس مسترد کر دیا۔ آرڈیننس کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن اور پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔صدر نبیل طارق محمودکاکہناہے کہ ریونیو اکٹھا کرنے کی آڑ میں آرڈیننس نافذ کرنے کو سراسر مسترد کرتے ہیں،پہلے دیگر ممالک کی طرح سڑکوں پر سہولیات تو دیں پھر اس طرح کے قانون لاگو کیے جائیں۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ ٹرانسپورٹرزکاکہناہے کہ ہم کسی طور بھی ایسے قانون کو نہیں مانتے،ہم اجلاس میں مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ صدر نبیل طارق...
پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی خودمختاری اور شوبز انڈسٹری سے جڑی معاشرتی سوچ پر کھل کر بات کی۔ ایک نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے قدسیہ علی نے کہا کہ خودمختار خواتین کو آج بھی معاشرے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر اداکاراؤں کو ایک مخصوص نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2025 میں بھی معاشرتی روایات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں انہیں ذاتی زندگی میں بھی ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ قدسیہ علی کے مطابق وہ کسی سے ملی تھیں اور دونوں میں دوستی قائم ہوئی، مگر اس شخص نے واضح...
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیوں اور جرات کی داستانیں سنہری حروف سے لکھی جا رہی ہیں۔ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد کی جرات سے بھرپور داستان نے بھی عوام کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ اپنی داستان بیان کرتے ہوئے کیپٹن ارشاد نے بتایاکہ پوسٹنگ کے دوران انہوں نے سیاچین، جنوبی وزیرستان، تیرہ اور راجگال کے انتہائی مشکل اور سخت حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنۂ الخوارج کے زیرِ اثر خوارجیوں نے حملہ کیا جس کا انہوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ کیپٹن ارشاد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران اینٹی پرسنل مائن پر پاؤں آنے سے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ میڈیا کو بریفنگ کے ساتھ خصوصی انٹرویوز بھی دیئے تاہم اب انہوں نے انتہائی بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق علی لاریجانی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ عاصمہ شیرازی نے مجھ سے پوچھا کہ ’’پاکستان اور بھارت ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے آپ کیا کرنے کو تیار ہیں‘‘ نوازشریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی ان کا کہناتھا کہ میں نے جواب دیا’’پاکستان ایرانی عوام کے...
شمالی وزیرستان کے میرانشاہ میں پاک فوج کی زیرِ نگرانی قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں علاقے کی سیکیورٹی صورتحال اور قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ جرگہ کا آغاز جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ جی او سی نے قبائلی عمائدین کے امن قائم رکھنے کے کردار کو سراہا اور کہا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ جرگہ میں شمالی وزیرستان میں انسداد دہشتگردی، فلاحی اقدامات اور امن و امان کے لیے قبائلی رہنماؤں کی تجاویز زیرِ غور آئیں۔ قبائلی عمائدین نے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین...
ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں خشک سالی کا خاتمہ ہو گا۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر گرج چمک کے...
علامتی فوٹو پشاور میں گیس کی 24 انچ قطر کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کے باعث پشاور، مردان اور سوات کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ لائن تینوں شہروں تک گیس پہنچانے کا اہم ذریعہ تھی۔ڈی سی پشاور نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے متبادل 16 انچ کی لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل شروع کردی، تاہم اس لائن کی محدود گنجائش کے باعث گیس سپلائی میں واضح کمی کا سامنا ہوگا۔ کوئٹہ، گیس پائپ لائن کی 30 گھنٹے کے بعد مرمت مکملکوئٹہ کے مغربی پائی پاس پر دھماکے سے تباہ ہونے والی اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی 30 گھنٹے کے بعد مرمت مکمل ہوگئی جس کے بعد کوئٹہ، زیارت، پشین،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان کے مالیاتی نظام میں پائی جانے والی کمزوریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں کے غلط اور غیر شفاف استعمال کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری ہونے والی گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سنگل ٹریژری اکاؤنٹ (ٹی ایس اے) کے تحت مالی نظم و ضبط ناکافی ہے، جبکہ بجٹ کے نفاذ میں مسلسل کمزوریاں بڑے انتظامی اور گورننس مسائل کو جنم دے رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برس میں...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں کے غلط استعمال کو کم کرے، خاص طور پر انفرادی یا سیاسی مفادات کے لیے۔ آئی ایم ایف نے اس ضمن میں سنگل ٹریژری اکاؤنٹ (TSA) کے بہاؤ میں مالی نظم و ضبط اور شفافیت بڑھانے پر زور دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی گورننس اور بدعنوانی کی تشخیصی رپورٹ (GCDA) کے مطابق، اگرچہ گزشتہ دو سال میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی، مگر پاکستان اب بھی کمزور بجٹ کی ساکھ اور کئی بڑے گورننس مسائل کا شکار ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں کئی خامیاں ہیں، جس کی وجہ سے فنڈنگ منصوبے کی مکمل مدت...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے خبردار کیا ہے کہ ملک کا موجودہ معاشی ترقیاتی ماڈل اب 25 کروڑ سے زیادہ آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل اور مستحکم معاشی پالیسیوں کا نہ رہنا بھی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے اجلاس ‘معیشت پر مذاکرات’ سے خطاب میں کہی۔ گورنر کے مطابق، گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان کی معاشی نمو میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کا 30 سالہ اوسط 3.9 فیصد تھا، لیکن گزشتہ پانچ سال میں یہ صرف 3.4 فیصد تک رہ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاروباری چکر مختصر ہو رہے ہیں اور موجودہ ماڈل ملک کو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم انہوں نے...
گنی بساؤ میں فوج نے صدر اومارو سسکو ایمبالو کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں فوجی افسران نے اعلان کیا کہ حکومت برطرف کر دی گئی ہے، انتخابی عمل معطل کر دیا گیا ہے، ملک کی سرحدیں بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ فوجی قیادت کے مطابق ایک اعلیٰ عسکری کمان تشکیل دی گئی ہے جو اگلے حکم تک ملک کا انتظام چلائے گی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج سامنے آنا تھے۔ فوجی اعلان سے کچھ دیر قبل دارالحکومت بساؤ میں الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، تاہم...
شمالی وزیرستان کے مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کے اہم جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگہ میں موجود شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے قیام امن کے حوالے سے قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگہ میں شمالی وزیرستان کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جی او سی کا کہنا تھا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو سکتا ہے۔...
پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 69 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1496 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ دنیا بھر کے معاشروں اور افراد کو متاثر کر رہی ہے، جبکہ مسلح تنازعات، ماحولیاتی آفات اور معاشی عدم مساوات اس مسئلے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 193 رکنی جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ "2025 پولیٹیکل ڈیکلریشن برائے نفاذ ِگلوبل پلان آف ایکشن ٹو کمبیٹ ٹریفیکنگ ان پرسنز" کے عنوان سے قرارداد میں انسانی سمگلنگ کی شدید مذمت کی گئی، قرارداد کے مطابق یہ جرم ناصرف سنگین نوعیت رکھتا ہے بلکہ انسانی وقار پر شدید حملہ بھی...
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر معاونت سے پاکستان نے بلیو اکانومی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔ وزارتِ بحری امور کاMaritime @100پروگرام 2047 تک پاکستان کو علاقائی سطح پر بلیو اکانومی کا مضبوط مرکز بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی اقدامات کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے 100 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت آئندہ تین برسوں میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے بیڑے میں 15 نئے جہاز شامل کیے جائیں گے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اسی طرح پورٹ قاسم...
علامہ ساجد نقوی اور علامہ شبیر میثمی کی ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اہم ملاقات
ایرانی سفارتخانے کیجانب سے منعقدہ مختلف مسالک کی نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مہمانان گرامی قدر سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور سرزمین پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایران کے اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سفیر محترم اسلامی جمہوریہ ایران جناب رضا امیری مقدم نے مہمانان گرامی قدر کو خوش آمدید کہا، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی،...
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے حل،امن و استحکام کے قیام، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان(نارتھ)کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے۔ بلوچستان کے عوام نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ ہم سب نے مل کر وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینی ہے۔ علاقے میں امن قائم رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت...
پاکستان کی سخت سرحدی پالیسیوں اور واپسی کے فیصلوں کے بعد افغانستان شدید معاشی اور انتظامی بحران کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 23 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی وطن واپسی نے پہلے سے کمزور معیشت پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غربت، بےروزگاری اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے حالات کو نہایت سنگین بنا دیا ہے، جبکہ افغان طالبان داخلی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ خواتین کے لیے محدود رسائی، پابندیاں اور سکیورٹی خطرات نے انہیں سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ بنا دیا ہے۔ UNDP کا کہنا ہے کہ بدترین معاشی صورتحال، غیر مستحکم...
ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا، جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، مقامی انتظامیہ اور علاقے کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ کچہری میں عوامی مسائل کے حل، علاقے میں امن برقرار رکھنے، ترقیاتی عمل میں تیزی لانے اور فلاح و بہبود کے اقدامات کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کا راستہ امن، یکجہتی اور عوامی تعاون سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے...
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کی مدد سے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ وزارتِ سمندری امور پاکستان کا "Maritime @100" پروگرام 2047 تک پاکستان کو بلیو اکانومی ہب بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان کا شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 100 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ آئندہ تین سال میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں مزید 15 جہاز شامل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب پورٹ قاسم میں پہلے گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ “Sea to Steel” کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 43 ملین ڈالر کا جدید کاری پروگرام حفاظتی معیارات کو یقینی...
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی کرکٹ شائقین کے لیے کچھ سنسنی خیز میچز کی جھلکیاں بھی سامنے آ گئی ہیں۔ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے اس 10ویں ایڈیشن میں 20 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے 5 سب سے زیادہ دلچسپ سمجھے جانے والے میچز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 01: بھارت بمقابلہ پاکستان، 15 فروری، کولمبو پاکستان اور بھارتی ٹیم کا کلاسیک میچ ہمیشہ ہائی وولٹیج رہتا ہے۔ حالیہ ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 3 میں سے 3 جیتیں سمیٹی ہیں، لیکن 2009 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے ٹائٹل جیتا تھا،...
ویب ڈیسک: پاکستان میں موبائل فون کی مقامی تیاری میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور اکتوبر میں اسمارٹ فونز کی پیداوار مجموعی موبائل آؤٹ پٹ کا 53 فیصد تک پہنچ گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی سطح پر 2 کروڑ 51 لاکھ سے زیادہ موبائل فون تیار کیے گئے۔ ان میں سے 1 کروڑ 32 لاکھ اسمارٹ فون جبکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 2 جی فیچر فون تھے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ اعداد و شمار کے...