2025-11-27@23:23:16 GMT
تلاش کی گنتی: 64357

«ندا ممتاز نے»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پانی کی سپلائی 12 گھنٹے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی اور تکنیکی خرابیوں کے تدارک کا کام جاری رہے گا، جس کے باعث شہر کو 100 ملین گیلن کم پانی فراہم کیا جائے گا۔اس کمی کا براہِ راست اثر متعدد علاقوں پر پڑے گا، جن میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن شامل ہیں، جہاں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر رہے گی۔ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے مرمتی سرگرمیاں صبح 8 بجے شروع ہوں گی اور رات 8 بجے تک جاری...
    سائبر سیکیورٹی ماہرین اور متعلقہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی وی پی اینز (VPNs) کا استعمال قومی سلامتی، سماجی استحکام اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن چکا ہے۔ حکومتی اداروں کے مطابق، ان رجسٹرڈ نہ ہونے والے وی پی اینز کے ذریعے ایسے بہت سے عوامل کو تقویت مل رہی ہے جو قانون نافذ کرنے والے نظام کے لیے چیلنج بن رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی وی پی اینز کی مدد سے بعض دہشتگرد گروہ اور جرائم پیشہ عناصر اپنی لوکیشن چھپا کر آن لائن سرگرم رہتے ہیں، پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں اور نگرانی سے بچ نکلتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ملک میں کوئی وی پی این بلاک نہیں ہوگا،...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عریبیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں البطار ٹو اختتام پذیر ہو گئیں۔ مشقیں 18 سے 26 نومبر تک جاری رہیں۔ مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سعودی آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ مشقوں کی اختتامی تقریب تبوک سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔ 18 سے 26 نومبر تک جاری رہنے والی مشقیں انسداد دہشت گردی پر مرکوز رہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سینئر فوجی حکام بھی موجود تھے۔ دونوں برادر ممالک کی افواج...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں ان کی 40 سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراج تحسین کیا گیا۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا چار دہائیوں پر مشتمل اپنی شاندار عسکری خدمات مکمل کرنے کے بعد عہدے سے رخصت ہو گئے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ  ملک و قوم کی خدمت کے فرائض اخلاص، پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور لگن کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق عطا ہوئی۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی  لاریجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل حل کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے کہ خطے سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف اقدامات کیلئے موثر میکنزم بنایا ہے۔ دہشتگردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا  چینلج ہے۔ مشترکہ کوششیں خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہیں۔ دریں اثناء  ایران کے  سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے  کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔...
    اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ پر پی ٹی وی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی روایتوں کا امین ہے جس نے ہمیشہ اپنی روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا، معرکہ حق کے دوران پی ٹی وی نیوز نے بہترین بیانیہ کو فروغ دیا، پی ٹی وی کا ماضی بھی شاندار تھا اور مستقبل بھی شاندار ہو گا۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی کے شاندار ماضی کی بحالی اور ادارے کے مستقبل کے لئے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات کے حوالے سے بتایا۔ خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر بحرین پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے بحرین کے بادشاہ، ولی عہد، اپنے ہم منصب اور افواج کے سپریم نائب کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت کو ڈبل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد...
    پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن اسپن بولدک سرحد کی طویل بندش نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اربوں روپے کی روزانہ تجارت کو مکمل طور پر منجمد کر دیا ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں ہونے والی جھڑپ کے بعد سرحد کو مسلسل بند رکھا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف سینکڑوں ٹرک کئی ہفتوں سے بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں بلکہ پھل اور سبزیاں سڑ کر ضائع ہو چکی ہیں۔ اس صورتحال نے افغانستان کے اندر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت سنگین حد تک بڑھ دیا ہے یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ چمن کے مقامی تاجر حاجی عثمان خان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کے مینار پاکستان پر تین روزہ عظیم الشان اجتماع نے ملک میں ایک نئی روح، نئی بیداری اور نئی امید کو جنم دے دیا۔ لاکھوں افراد کا یہ تاریخی اجتماع اس حقیقت کا واضح اعلان تھا کہ قوم اب ایک ہی منزل، ایک ہی فکر اور ایک ہی نظامِ عدل پر متفق ہو رہی ہے۔ جماعت اسلامی کی منظم قیادت، اس کا بے داغ کردار، اصولی سیاست اور فلاحی مشن اس اجتماع کے ہر منظر میں جگمگا رہا تھا۔ یہ جماعت ہمیشہ قرآن و سنت کی روشنی میں پاکستان کی تعمیر کا راستہ دکھاتی رہی اور اسی وجہ سے اس کا دامن کرپشن اور مفاد پرستی سے پاک ہے۔ اجتماع کا سب سے بڑا پیغام یہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(1) جس طرح مچھروں کو پتا چل جاتا ہے کہ ہمیں کب نیند آرہی ہے اسی طرح آئی ایم ایف کو پتا چل جاتا ہے دنیا میں کہاں چوری ہورہی ہے اور کتنی ہورہی ہے کیونکہ وہ اس نظام کی خالق ہے جو خود چوری کو فروغ دیتا ہے۔ آئی ایم ایف کا کام ہے مسائل کو برقرار رکھنے کے لیے مسائل کی نشاندہی کرنا۔ چوری ڈھونڈ کر اس کو چور نظروں سے دیکھنا اور پھر چوروں جیسے حل پیش کرنے کے فن کار آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کہلاتے ہیں۔ چوری کو پہلے دیانت داری سے چوری کہا جاتا تھا پھر چوری کرنے والے زور آور ہوئے تو رشوت کہی جانے لگی۔ رشوت میں سیاست آئی تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میںایک بنیادی خرابی کرپشن اور بدعنوانی پر مبنی سیاست ہے۔ پاکستان کا حکمران طبقہ کرپشن اور بدعنوانی کو اوّل تو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے یا پھر اس کے خاتمے کے لیے ایسے مصنوعی اقدامات کرتا ہے جس سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکے۔ ہمارا طاقتور طبقہ یہ دلیل بھی دیتا ہے کہ آج کے سرمایہ دار نظام میں کرپشن اس کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور ہمیں اس کو تسلیم کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر جتنے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ موثر ثابت نہیں ہو سکے۔ جنرل مشرف کے دور میں نیب جیسا ادارہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزادکشمیر اسمبلی نے پانچ سال کی مدت میں چار مختلف وزرائے اعظم کو جنم دے کر اپنی پارلیمانی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔ اس سے پہلے 2006 کے انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی اسمبلی نے چار وزرائے اعظم کو جنم دیا تھا مگر یہ چار شخصیات نہیں بلکہ صرف تین تھیں کیونکہ اسمبلی کے پہلے قائد ایوان سردار عتیق احمد خان برطرفی کے بعد آخری مرحلے میں ایک بارپھر وزیر اعظم بنے تھے۔ سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں بننے والی حکومت کا تختہ سردار محمد یعقوب خان نے اْلٹ دیا تھا جو سال بھر میں ہی راجا فاروق حیدر کے ہاتھوں اقتدار سے محروم ہوئے اور اسمبلی کی میعاد چند ماہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں بھارت کی جانب سے منظم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اسپیشل پروسیجرز کے ماہرین کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے حوالے سے حالیہ نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے جو بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں کیے جا رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ رپورٹ ایک بار پھر بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام کو درپیش شدید اور منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مناما (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بحرین نے تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے اور ویزا شرائط میں نرمی لانے پر اتفاق کیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے بدھ کو مناما میں بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کو منامہ میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ملاقات میں اقتصادی تعاون گفتگو کا مرکز رہا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا جو اس وقت 550 ملین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-12 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکورٹی ورکشاپ–27 کے شرکاء نے گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا،جی ایچ کیو میں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکا کو ملکی و علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا یہ اہم تربیتی پروگرام NSW–27 ارکانِ پارلیمان، سینئر سول و عسکری افسران، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-11 پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔گیس کی سپلائی بند کرنے کیلیے ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب سی سی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-9 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ’البطار۔II‘ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مشق سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا۔ فوجی مشق’’البطار-II‘‘ 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔ مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔ دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی تعاون کا شان دار مظاہرہ کیا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-6 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیلیے 27 نومبر کی مقررہ تاریخ سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکی حمایت یافتہ امن منصوبے پر رضامند کرنے کی جلدی نہیں کر رہے، میرے لیے آخری تاریخ وہ ہے جب یہ ختم ہو جائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے ائر فورس ون پر فلوریڈا جاتے ہوئے ’تھینکس گیونگ‘ کی چھٹی منانے کے دوران رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مذاکرات کار روس اور یوکرین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کر رہے ہیں اور ماسکو نے کچھ رعایتیں دینے پر اتفاق کیا ہے، تاہم انہوں نے ان کی تفصیل نہیں بتائی۔ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-3 گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگراں وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) یار محمد ناصر نے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی۔ سیف اللہ
    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمدنے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ معاشی ترقیاتی ماڈل 25 کروڑسے زائدآبادی کے تقاضے پورے کرنے کے قابل نہیں رہا،جبکہ مستقل بنیادوں پر مستحکم پالیسیوں کاجاری رہنابھی نہ توممکن ہے اور نہ ہی معیشت کیلیے فائدہ مند، وہ پاکستان بزنس کونسل کے ’معیشت پر مذاکرات‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ گورنر نے بتایا کہ پاکستان کی معاشی نموگزشتہ تین دہائیوں سے مسلسل تنزلی کاشکار ہے،جو 30 سال کے اوسط 3.9 فیصدسے کم ہوکرگزشتہ پانچ سال میں صرف 3.4 فیصد پر آگئی ہے۔ ان کے مطابق کاروباری چکر مختصر ہو رہے  اور موجودہ ماڈل ملک کوطویل مدتی استحکام فراہم نہیں کرسکتا، طویل عرصے سے جاری اقدامات نے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں ان کا جائز حصہ دینا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے دورے میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں جائز حصہ دینے کے لیے حکومت  آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں انجینئرنگ فیکلٹی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس ر پورٹر)گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی،اقدام کا مقصد پاکستانی SMEs، برانڈز کو مضبوط کرنا اور ان کی ترقی کو یقینی بنانا ہے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے شعبے میں مطلوب معیارات کے حصول کی خدمات فراہم کرنے والے نامور ادارے گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی ہے، اور یوں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (SMEs) اور برانڈز کے لیے ایک بار پھر معاونت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ ممبر شپ کے حصول کے لیے گروسیف نے فورم کی جانب سے متعین پیشہ ورانہ اور کارپوریٹ معیار حاصل کیا، جس کا تعلق پاکستانی اداروں میں مقامی اور بین الاقوامی حوالے سے تجارت، سرمایہ کاری،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو کچل دے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جاپان کا تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنا انتہائی خطرناک اور فوجی محاذ آرائی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ترجمان نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس پختہ ارادہ، مضبوط عزم اور اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی مضبوط صلاحیت موجود ہے۔دوسری جانبچین سے جنگ کے خوف کے باعث تائیوان نے دفاعی بجٹ میں اربوں ڈالر کا اضافہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق تائیوان نے چین کے بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ کے پیش نظر اپنے دفاعی اخراجات میں 40 ارب ڈالر کا اضافے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید 4افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں 2مرد اور 2خواتین شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی 4افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔19 اکتوبر کو 4رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف 7منٹ میں تقریباً 10کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے تھے۔ چوروں نے میوزیم کی اپولو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر )بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے زور دیا ہے کہ پاکستان کو قلیل مدتی معاشی استحکام کی کوششوںکے بجائے ہنگامی بنیادو ں پر ایک مضبوط، پائیدار اور بیرونی دنیا سے مربوط معاشی نمو کے ماڈل پر منتقل ہونا چاہیے۔ پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے ’معیشت پر مذاکرات‘ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر جمیل احمد نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان بار بار معاشی نمو اور اس کے بعد استحکام کے تکلیف دہ اقدامات کے ادوار سے گذر چکا ہے اور موجودہ حالات طویل مدتی تبدیلی لانے کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں ، بشرطیکہ پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہے اور نجی شعبہ حالات سے مطابقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    گزشتہ دنوں پاکستان کے ممتاز علماء کرام بنگلہ دیش کے دورے پر گئے تھے۔ غا لباً سقوط ڈھاکا کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کے علماء بنگلہ دیش گئے۔ بنگلہ دیشی علماء اور عوام نے ان کا مثالی اور پرتپاک استقبال کیا ان کے اعزاز میں منعقدہ بڑے شاندار عوامی اجتماعات میں بنگلہ دیشی عوام کے جذبات اور والہانہ عقیدت دیدنی تھی۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں صف اول کے پاکستانی علماء کرام جن میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسد محمود، اہلسنت والجماعت کے قائدین مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا معاویہ اعظم، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے عالمی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر احمدعلی سراج، مجلس...
    شبر زیدی نے قیام پاکستان کے محرکات کا غیر جانبداری سے تجزیہ کیا اور انھوں نے یہ تجزیہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان کو پیش آنے والی مشکلات کو اہمیت نہیں دی جو اس ملک میں بہت مشکل کام ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ بہت سی کتابوں کے مطالعہ کے باوجود یہ ثابت نہیں ہوتا کہ پاکستان کے بانی بیرسٹر محمد علی جناح نے کبھی چوہدری رحمت علی سے ملاقات کی ہو (چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام تجویز کیا تھا)۔ شبر زیدی پاکستان کے قیام کے محرکات بیان کرتے ہوئے یوں لکھتے ہیں کہ برصغیر ہندوستان کو آزادی ایسی عوامی تحریک کے ذریعے نہیں ملی جس طرح کی آزادی کی تحریکیں الجزائر اور جنوبی افریقی ممالک اور...
    پاکستان کے کئی ریلوے اسٹیشنوں اورکئی مقامات پر انگریزوں نے اپنے دور میں بھاری بھرکم گھڑیاں لگا دی تھیں۔ اسٹیشنوں پر لگی گھڑیاں محض لوہے کا ایک پرزہ نہیں بلکہ اپنی گول مٹول جسامت کے ساتھ وہ آہنی آنکھ ہے جو شاید ایک صدی سے مسافروں کو دیکھتی چلی آ رہی ہے۔ انگریزوں نے یہ گھڑیاں اس لیے لگا رکھی تھیں کہ ٹرین وقت پر آئے، وقت پر جائے اور ان گھڑیوں کو دیکھ کر قوم بھی وقت کی پابندی سیکھ لے، لیکن ریلوے نے قوم کو ایسا سبق سکھایا کہ بار بار لیٹ آنا اور لیٹ جانا۔ اب یہ گھڑیاں وقت تو صحیح بتاتی ہیں لیکن ٹرین وقت کا مذاق اڑاتی ہے اور جب ٹرین لیٹ سے لیٹ ہو...
    اسلام آباد: اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے درمیان دسویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس  میں ایک شاندار اور رنگا رنگ خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی ثقافتوں نے یکجا ہو کر سماں باندھ دیا۔ تقریب کی خاص بات روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف کی خصوصی شرکت تھی، جنہوں نے روس اور پاکستان کے فنکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔ ان کے ہمراہ روسی نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم، نائب وزیر توانائی اور وزارتِ ثقافت کے اعلیٰ حکام سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل نے روسی کلاسیکل میوزک  کے رنگ بکھیرے اور ڈارک آئیز،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ جناح کالونی لطیف آباد نمبر 12 حیدرآباد میں لگایا گیا کیمپ میں 200 سے زائد ڈینگی۔ ملیریا۔ ہیپاٹائٹس۔کے فری چیک اپ ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو ادویات دی گئی کیمپ میں چیئرمین شکیل احمد غوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا PDPM اپنے ملک کی سلامتی دفاع استحکام ترقی کیلئے کوشاں ہے اور افواج پاکستان کے شانا بشانہ کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمات کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام کے لئے مختلف فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے انہوں نے DHO حیدرآباد ڈاکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نمائندہ جسارت) گیارہویں جماعت کے نتائج پر طلبا مشتعل، گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبا کا بورڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،شہید بینظیر آباد بورڈ پر ‘نتائج میں ہیر پھیر’ کا الزام، پرچے دوبارہ چیک کروانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کے حالیہ امتحانی نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شہدادپور کے طلباء نے ناصر کھوسو، یونس سنجرانی اور روشن خاصخیلی کی قیادت میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔بدھ کے روز کالج کے طلبا نے بڑی تعداد میں پریس کلب پر جمع ہو کر بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے امتحانی نتائج کو مسترد کر دیا۔ احتجاجی طلباء نے الزام لگایا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری کے احکاما ت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وردہ نایاب کی زیر صدارت آج ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہیار میں ممتا پروگرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انچارج سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ٹنڈوالہیار میڈم رخسانہ بکیرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر زبیر احمد میمن،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کاؤنسل ٹنڈوالہیار، کو آرڈینیٹر مدر چائلڈ کیئر سینٹر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر شمس ناز،ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزرمرکی کراپ ٹنڈوالہیار عبدالرحیم، این آر ایس پی ٹنڈوالہیار کے نمائندہ، پی پی ایچ آئی ٹنڈوالہیار کی ڈاکٹر انعم اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ممتا پروگرام کے حوالے سے سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے 26 نومبر 2024ء کے ڈی چوک، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر ہونے والے ریاستی تشدد کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ عوامی آزادی، آئینی حقوق اور جمہوری اقدار پر سنگین حملے کے مترادف ہے۔26 نومبر یوم سیاہ کے موقع پر سانحہ اسلام آباد کے شہداء کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقاریب میں پی ٹی آئی کے شہداء کے لئے خصوصی دعائوں کو اہتمام کیا تھا اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اسیران کی آزادی کی بھی دعائیں کی گئیں جبکہ مختلف علاقوں میں شہداء...
    گلگت: گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کے بعد نامزد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جسٹس (ر) یار محمد سے نگران وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے حلف کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ان کی اولین ترجیح شفاف اور غیرجانب دار انتخابات کا انعقاد ہے اور اس کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ نگران کابینہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے سوچ وبچار کے بعد اہل اور دیانت دار افراد کو کابینہ میں شامل کریں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر)...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کوئی خفیہ کارروائی نہیں کی، پاکستان جب بھی کسی مقام پر کارروائی کرتا ہے تو کھلم کھلا اعلان کرکے کرتا ہے،سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جو ریاست کی حیثیت سے ہی ردعمل دیتا ہے۔ہم نے انڈیا کو گرایا تو اپنی سیکیورٹی خود کی ، کسی کے سامنے گڑگڑائے نہیں، ہماری نظر میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں، تمام دہشت گردوں کے ساتھ یکساں رویہ اپنایا جاتا ہے۔  پاکستان اس وقت کئی دہائیوں کے بعد ایک بار پھر ایسے سنگین چیلنجز کے سامنے کھڑا ہے جو ریاستی ذمے داری، سرحدی تحفظ،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ،  بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔اسلام آباد میں  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، تین اہلکار شہید اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز...
    اسلام ٹائمز: 18ویں صدی کے وسط میں محبان آلِ محمد ﷺ نے تعزیے بنائے اور یوم عاشورہ کو  شہر سے باہر لے گئے تو اس ویران جگہ جہاں پر چاہ بھی موجود تھا آرام کرنے کی خاطر قیام کیا تو اس وقت کبڑا فقیر جو اس زمین پر رہ رہا تھا جو خود محب آلِ محمد ﷺتھا، فوراً نواب شیر محمد کے پاس گیا اور تمام روئیداد بیان کی، جس پر اس نواب نے فوراً سواری تیار کی اور موقع پر پہنچا، عرض گزار ہوا کہ کیا آپ کو امام حسینؑ کا غم منانے کے لیے یہ زمین ہدیہ کر دوں۔؟ جس پر اس وقت کے اہل تشیع عمائدین نے حامی بھری جس کی خاطر اس نے یہ زمین امام...
    ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ آپریشنز اور درجنوں مقدمات درج کروانے کے باوجود اربوں روپے مالیت کی 8 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز کی زیر ملکیت ملک بھر میں ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ اراضی ہے،  جس میں سے 91 ہزار 601 ایکڑ اسلام آباد میں ایک ہزار 102 ایکڑ سندھ میں 38 ہزار 723 ایکڑ کے پی کے میں 9 ہزار 51 ایکڑ اور بلوچستان میں 28 ہزار 381 ایکڑ اراضی شامل ہے۔ اس میں سے 28 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہو چکا تھا پھر پاکستان ریلویز انتظامیہ نے لاہور سمیت ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی اور 20 ہزار...
    منتظمین نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام حوزہ و یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان فکری ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مؤثر ثابت ہوگا اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اسلامی تمدن کے احیاء کی جانب ایک اہم قدم قرار پائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن دانشجویان پاکستان کے زیراہتمام گردہمایی دانشجویان فاطمی (فاطمی اسٹوڈنٹس کانفرنس) مدرسہ امیرالمومنین علیہ السلام، قم میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ہمدان، تہران، قزوین، زنجان اور اصفہان کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم اور مشی فاطمیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے تعاون سے کیا گیا۔   کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا، جس کے بعد آئی ایس او...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں رہنماء ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ لبنان کی صورتحال تشویشناک ہے، مقاومتی بلاک سرخرو ہوگا۔ غزہ کے معاملے پر امریکی دوہرا معیار بے نقاب ہوگیا۔ پاکستان کو غزہ کے خلاف قرارداد کا حصہ نہیں بننا چاہیئے تھا۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور اس میں بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان: پاکستان کسٹمز نے سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں واقع ایک گھر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ کے مطابق دھماکہ کچھی کی تحصیل سنی میں عبدالحئی جتوئی نامی شخص کے گھر کے اندر ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک کم عمر لڑکی نے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ندیم احمد، سونا خان اور بی بی بختاور کے نام سے ہوئی، جن کی عمریں 13 سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں کےمطابق نامعلوم افراد نے دو روز قبل گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے ماہرین کی اس تازہ رپورٹ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جس میں بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں مسلسل اور منظم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں تقریباً 2800 افراد، جن میں صحافی، طلبہ اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں، بغیر شفاف قانونی عمل کے حراست میں رکھے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تشدد، حراستی اموات، خاندان سے رابطے کی پابندی، گھروں کی مسماری، جبری بے دخلی، مواصلاتی بلیک آؤٹس اور صحافتی آزادی پر سخت قدغنیں معمول بن چکی ہیں، جبکہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے ہیں۔ بھارت بھر میں مسلمانوں اور کشمیریوں...
    دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کل 12 گھنٹے تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے لیے باضابطہ شٹ ڈاؤن کی درخواست کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ارسال کردی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ مینٹیننس کام 27 نومبر، جمعرات کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹرکارپوریشن نے بتایا کہ شٹ ڈاؤن کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی میں تقریباً 100...
    خواجہ آصف : فائل فوٹو  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا باہر سے آتا ہے اس کا مینیو چیک کر یں، بانی پی ٹی آئی کا جو کھانا آتا ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی بھی ہے، وہ مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، کھانا جیل کا تھا، ہمارے پاس جیل میں دو کمبل تھے، جنوری کا مہینہ تھا گرم پانی نہیں تھا،   سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود صبح آکر گیزر اتروایا تھا۔خواجہ آصف...
    —فائل فوٹو پاکستان ریلویز کے لگژری سیلون کے کرایے میں حیرت انگیز کمی کر دی گئی۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے ریلوے کے سیلون کا کرایہ 5 لاکھ روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔ریلوے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1 لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان ریلوے کے لگژری سیلون میں سفر کے لیے عوام کو اجازت...
    سٹی 42: پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کردی،لگژری سیلون کے کرایہ میں کمی کے بعد شہری اب وزیر ریلوے کے  سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے ۔  ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ  پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اب وزیر ریلوے کے  سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے، کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سکوں کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا اور  کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔...
    اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔ اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔ انھوں...
    پارلیمنٹ میں مزاحمت کے پارلیمانی بلاک کے سینئر رکن حسن عزالدین نے گزشتہ شب لبنان کی موجودہ صورتحال اور جاری صہیونی جارحیت کے حوالے سے کہا کہ ہم اس مجرمانہ دشمن کی حقیقت سے پوری طرح واقف ہیں، وہ اپنی کارروائیوں میں فوجی اور عام شہری کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتا، شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرتا ہے، بے گناہ شہریوں کو قتل کرتا ہے، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب‌ اللہ کے سینئر رکن حسن عزالدین نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کے لبنان پر تمام حملے امریکی اجازت اور ہم آہنگی سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیروت کے ضاحیہ علاقے پر جارح صہیونی...
      سوست (نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، پانچ ہزار دو سو ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اکثر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں تو اگر اس کی پالیسی یہی ہے تو وہ خیبرپختونخوا کے 12 میں سے کم از کم ایک ضلع دہشتگردوں کے قبضے سے واپس لے کر دکھائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے غلام دستگیر خان نے کہا کہ سنہ 2014 میں جب پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوانین پہلی مرتبہ متعارف ہوئے تو تحریک انصاف نے ان کی مخالفت کی اور وہ ان قانون سازی کا حصہ ہی بننا نہیں چاہتی تھی۔ انہوں...
      پشاور:(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پاک افغان بارڈرز سے وابستہ تاجروں پر مشتمل جرگے نے مفتی محمود مرکز پشاور میں ملاقات کی اور سرحدوں کی طویل بندش پر معاشی و تجارتی خطرات سے آگاہ کیا۔ تاجروں کے مطابق 45 روز سے بارڈرز بند ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، اگر حکومت نے فوری طور پر تجارت بحال نہیں کی تو تاجروں سمیت قومی خزانے کو بھی مزید بھاری نقصان کا اندیشہ ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے تجارتی بندش پر گہری تشویش و افسوس کا اظہار کیا اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ جمعیت علمائے اسلام تاجروں کے اس مسئلے کو لے کر تمام فورمز...
    دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا، جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔ گیس کی سپلائی بند کرنے کے...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹر ٹرن آؤٹ کے بارے میں بتا دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ مجموعی طور پر 28.58 فیصد رہا، جبکہ این اے 18 ہری پورمیں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.09 فیصد رہا۔ ضمنی انتخابات ن لیگ فاتح ، قومی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر کامیاب، سادہ اکثریت کے لیے قومی اسمبلی میں ن لیگ کا PP پر انحصار ختملاہور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی واضح برتری، قومی... این اے 185 پر ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد رہا۔این اے 129...
    قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے تجارتی بندش پر گہری تشویش و افسوس کا اظہار کیا اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ جمعیت  علمائے اسلام تاجروں کے اس مسئلے کو لے کر تمام فورمز پر موثر آواز اٹھائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے پاک افغان بارڈرز سے وابستہ تاجروں پر مشتمل جرگے نے مفتی محمود مرکز پشاور میں ملاقات کی اور سرحدوں کی طویل بندش پر معاشی و تجارتی خطرات سے آگاہ کیا۔ تاجروں کے مطابق 45 روز سے بارڈرز بند ہیں جس کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، اگر حکومت نے فوری طور پر تجارت بحال نہیں کی تو تاجروں سمیت قومی خزانے کو بھی مزید...
    گلگت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کو گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت میں اڑان پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی ترقیاتی منصوبوں کو قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے اڑان پاکستان پروگرام کے بنیادی نکات، مقاصد اور پیش رفت پر جامع بریفنگ دی جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور تمام صوبائی سیکریٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر احسن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے پرخلوص استقبال پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان نے ایران کی حمایت کی، جس کے لیے وہ پاکستانی عوام کے بے حد شکر گزار ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کے لیے بھی تیار ہے۔علی لاریجانی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک...
      کوئٹہ (نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔ اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں...
    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاق گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا اور وفاقی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، جس میں خطے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے پاور، سی اینڈ ڈبلیو، ہیلتھ اور پی پی ایچ...
    بل کے تحت فنڈ مینجمنٹ کا مقامی اور ادارہ جاتی نظام، ملازمین کی جمع رقم کو قانونی تحفظ، آڈٹ اور ادائیگی کے سخت ضابطے اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خزانہ گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان کے مطابق صوبے میں مالیاتی نظم و نسق کو نسق کو جدید خطوط پر استوار کرنے، شفافیت بڑھانے اور سرکاری ملازمین کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تین اہم قوانین گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور کروائے گئے ہیں، جن میں سے ایک گلگت بلتستان جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) بل 2025ء شامل ہے، یہ بل سول سرونٹس کے جی پی فنڈ کے لیے ایک خودمختار، شفاف، اور قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ بل کے تحت فنڈ مینجمنٹ کا مقامی اور ادارہ جاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور کی تحصیل حسن خیل میں کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن کے حصے میں دھماکے کے نتیجے میں 24 انچ کی گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی متاثر ہو گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی تصدیق سوئی ناردرن گیس کے جنرل منیجر وقاص شنواری نے کی اور دھماکے کے بعد پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور سوات کے صارفین کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، فوری طور پر علاقے میں گیس کی سپلائی بند کرنے کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور جائے وقوعہ کا مکمل جائزہ لیا...
    گورنز پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت اور تاجروں کے درمیان اعتماد کی کمی ختم کرنا ناگزیر ہے، حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان اعتماد کی کمی کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 80 روپے چاہتی ہے تو تاجر 100روپے دینے کو تیار ہیں، ضرورت صرف اعتماد کی بحالی اور کاروبار کے لیے بہتر ماحول کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی کشتی ڈوبے یا تیرتی رہے دونوں صورتوں میں ساتھ ہیں، گورنرپنجاب گورنر نے کہا کہ کاروباری معاملات میں مشاورت کے بغیر پالیسی سازی...
    گھر میں ایک اور عبرتناک کلین سوئپ کے بعد بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان سے بھی پیچھے چلی گئی۔ بدھ کے روز جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور یوں بھارت کی سرزمین پر 25 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دیا۔ 549 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر دھوکا دے گئی اور پوری ٹیم محض 140 رنز پر نمٹ گئی۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا—اس سے پہلے 2024 میں نیوزی لینڈ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ: وزیراعظم پاکستان نے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے منامہ میں ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس پر وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان کا شکریہ ادا کیا اور بحرین کی قیادت کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار پر سراہا۔اقتصادی تعاون پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دوطرفہ تجارت 550 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے اور اسے اگلے تین سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا،  اس ہدف...
    لاہور: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے بھارتی خاتون سربجیت کور، جس نے گزشتہ دنوں پاکستان آکر اسلام قبول کیا اور مقامی شہری ناصر سے نکاح کر لیا تھا ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ویزا خلاف ورزی اور طے شدہ مدت سے زائد قیام پر نور بی بی کو غیر قانونی غیر ملکی قرار دے کر فوری طور پر واپس اس کے ملک انڈیا بھیجا جائے۔ درخواست کے مطابق سربجیت کور 4 نومبر 2025 کو 10 روزہ سنگل انٹری مذہبی ویزے پر سکھ یاتریوں کے گروپ کے ساتھ پاکستان آئیں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں پر نکتہ بہ نکتہ جواب دیتے ہوئے انہیں اپنی سیاسی اور اخلاقی شکست تسلیم نہ کرنے اور جھوٹے بیانات دینے کا الزام دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف پی ٹی آئی کے مطابق نواز شریف 1990 کی دہائی کے فرسودہ بیانات کو دہرارہے ہیں، حالانکہ 2024 کے انتخابات میں عمران خان کی کارکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے انہیں جیل میں بیٹھ کر شکست دی، جسے فارم 47 میں اوور رائٹنگ اور دھاندھلی کے ذریعے تبدیل کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک...
    وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کے خواہشمند مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد شہری وزیر ریلوے کے سیلون میں شاندار اور آرام دہ سفر کا لطف اٹھا سکیں گے۔ریلوے ترجمان کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سیلون کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے،  لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ بھی 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جس سے لگژری سفر اب زیادہ قابلِ رسائی ہو گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔بدھ کو جنوبی افریقہ نے گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 408 رنز کے زبردست فرق سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا اور یوں 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔بھارت کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم محض 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس نے جنوبی افریقہ کی فتح کو یقینی بنایا۔اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ٹیمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر کسی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے۔...
    ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو بطور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کرنے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی اقدامات، عوامی فلاحی منصوبوں اور وفاقی حکومت کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو بطور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کرنے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کیے جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں...
    ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعد صوبے میں ایک نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ علاقہ اس سے قبل سب ڈویژن کے طور پر موجود تھا۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑ پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے 39ویں اجلاس میں 2 اکتوبر 2025 کو کیا گیا تھا۔ فیصلہ اب باضابطہ...
    معروف پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے پوڈ کاسٹ میں نہ جانے کی وجہ بتادی۔ اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ مجھے پوڈ کاسٹ میں دیے گئے بیانات پر افسوس ہوتا ہے مگر کیا کروں کہ میرے منہ سے سچ نکل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری فیملی کو اس حوالے سے بہت فکر رہتی ہے کیونکہ بچپن سے ہی فطرت ایسی ہے جو بھی ہو بول دیا جائے مگر اب میں بہت محتاط ہوگیا ہوں۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ میں نے اسی وجہ سے پوڈ کاسٹ میں جانا چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ وہ پیسے بنانے کیلیے متنازع سوالات کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی تھائی لینڈ کے صوبے پھتسانُلوک میں ایک غیرمعمولی واقعہ نے اہلِ خانہ اور مقامی لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا جب 65 سالہ چنتھیروت نامی خاتون، جنہیں پہلے ہی مردہ سمجھ کر دفنانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، تابوت میں جاگ اُٹھیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب چنتھیروت کو گھر پر بے ہوش پایا گیا، اہلِ خانہ نے انہیں حرکت اور سانس کے بغیر دیکھا، جس پر یہ گمان کرلیا کہ وہ انتقال کر چکی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق اگلے دن، مالی مشکلات کے شکار خاندان کے لیے مفت تدفین کی سہولت فراہم کرنے والے مقامی مندر میں ان کی آخری رسومات کے انتظامات کیے گئے۔ سفید تابوت میں...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی جان محمد کے مطابق دھماکے میں 3 افراد شدید زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: واشک میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی انہوں نے بتایا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے جس کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی جان محمد نے یہ بھی بتایا ہے کہ گھر کے سربراہ کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کی جانب...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بے گھر افراد کے لیے منفرد پروگرام ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ کی قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے اسکیم کا افتتاح کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے کئی خوش نصیب شہریوں کو فون کر کے پلاٹ نکلنے پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں:’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘، صوبہ بھر میں 17 ہزار 957 گھروں کی تعمیر مکمل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی اور بہاولپور کی تحصیل منڈی یزمان کی میرومائی کو فون کر کے پلاٹ نکلنے کی خوشخبری سنائی۔ اس موقع پر محمد نواز شریف نے بھی ٹیلی فون کے ذریعے خوش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اٹھارہ سے چھبیس نومبر تک جاری رہنے والی پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق البطار-II اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک-سعودیہ مشترکہ مشقیں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد ہوئیں، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور سعودی آرمی کی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا، مشق کی اختتامی تقریب سعودی شہر تبوک میں منعقد ہوئی۔اعلامیہ کے مطابق پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، جبکہ سعودی عرب کے سینئر عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید...
    پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دی ہیگ میں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے 30 ویں اجلاس کے دوران 2026۔2028 کی مدت کے لیے دوبارہ رکن منتخب کیا گیا۔کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور تلفی پر پابندی سے متعلق کنونشن کے 193 رکن ممالک ہیں ، آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے۔ترجمان کے مطابق تنظیم نے مکمل طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے...
    گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کمپٹیشن کمیشن نے اپنی تازہ اسسٹمنٹ اسٹڈی میں گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف قیمتوں کا شکار ہے، پاکستان میں سالانہ 60 سے 90 ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے۔ملک میں 90 فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہوتی ہے، مالی سال 2024 میں 17 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا، کمپٹیشن کمیشن نے کہا کہ ریکو ڈیک گولڈ پراجیکٹ 37 سالہ دورانیے میں...
    پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں Al Battar-II 18 تا 26 نومبر 2025 کے دوران دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے شعبے میں منعقد کی گئیں۔ اس مشق میں پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور سعودی عرب کی فوج کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔ مشق کی اختتامی تقریب 26 نومبر کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے جنرل آفیسر کمانڈنگ SSG نے چیف گیسٹ کے طور پر تقریب میں شرکت کی، جبکہ سعودی عرب کے سینئر فوجی افسران بھی موجود تھے۔ دونوں بھائی ممالک کی افواج نے مشق کے دوران اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور آپس میں ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے4کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے4کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے، جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف،پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی۔صوبے میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دبا میں ہے، بلوچستان کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔اے ڈی بی کاکہنا ہے کہ1ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی...
    امام خمینی ہسپتال میں گفتگو کے دوران جعفر مندوخیل نے کہا کہ ایران کے تعاون سے فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع دارالشفاء امام خمینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مریض اپنے علاج کیلئے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں، جو کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں پر بھاری بوجھ بھی ہے۔ بدقسمتی سے پچاس سال گزرنے کے باوجود ہم کوئٹہ شہر میں کوئی بڑا جدید ہسپتال نہیں بنا سکے۔ آج بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد...
    حلف برداری کے بعد گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے، کابینہ کب بنے گی اس حوالے سے مشاورت کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے کہا ہے کہ کابینہ میں نیک صالح لوگ شامل ہونگے، تعداد کتنی ہو گی اس کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتا سکوں گا۔ حلف برداری کے بعد گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے، کابینہ کب بنے گی اس حوالے سے مشاورت کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد...
    پاکستان اور بحرین کا تجارت ایک ارب ڈالر تک لانے اور ویزا شرائط میں نرمی پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور بحرین نے تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے اور ویزا شرائط میں نرمی لانے پر اتفاق کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے آج منامہ میں بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔وزیراعظم کو منامہ میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔وزیراعظم نے بحرین...
    عاصمہ شیرازی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایرانی عوام کیلیے بہت عزیز اور قابل احترام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈائریکٹر علی لاریجانی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ ملکی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اسی دوران انہوں نے معروف صحافی عاصمه شیرازی کو ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے حوالے سے علی لاریجانی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ محترمہ عاصمہ شیرازی نے دوران انٹرویو مجھ سے پوچھا کہ پاکستان اور بھارت، نیز پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے سیلابوں کے باعث پاکستان کو ہر سال تقریباً 9.5 فیصد جی ڈی پی کے براہِ راست اور بالواسطہ نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں،گلیشیئر پگھلاؤ کے نتیجے میں بارشوں کے پیٹرن، دریاؤں کے بہاؤ اور نہری نظام میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جو مستقبل میں غذائی تحفظ کے لئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ پینل مباحثے”کلائمیٹ ریزیلینس تاخیر کی قیمت کون چکائے گا؟“ میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔مکالمے میں مختلف سٹیک ہولڈرز نے موسمیاتی تغیرات کے باعث بڑھتے ہوئے انسانی، معاشی اور...
      اسلام آباد: (نیوزڈیسک) پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں منظم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین کی تازہ رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے پیر کے روز بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جو رواں سال اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آئیں، جس کا الزام دہلی نے بغیر کسی ثبوت کے اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا پاکستان اقوام متحدہ کے سپیشل پروسیجرز کے ماہرین...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سٹی42: مسلح افواج کی  جوائنٹ  چیفس  آف  سٹاف کمیٹی کے آخری چئیرمین  جنرل  ساحر  شمشاد  مرزا  کے  اعزاز  میں  جوائنٹ  اسٹاف  ہیڈکوارٹرز  میں  الوداعی تقریب ہوئی۔ تینوں افواج کے چاق وچوبند دستے نے سبکدوش  ہونے والے چیئرمین  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سبکدوش ہونے والے چئیرمین جنرل ساحر شمشاد  کو  شاندار گارڈ  آف  آنر  پیش کیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی  تقریب میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے کئی سابق چئیرمینوں اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے پاک فوج  میں40  سال تک شاندار خدمات سرانجام دیں۔ آؤٹ گوئینگ چیئرمین  جنرل ساحر شمشاد...
    لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا، 38 غیر ملکی باکسرز سمیت 6 پاکستان باکسرز بھی ایکشن میں ہوں گے، محمد وسیم اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔  مہمان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، سکیورٹی سمیت تمام انتظامات بہت زبردست  ہیں۔ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن  کے تعاون سے فائٹ فار گلوری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ غیر ملکی باکسرز اور آفیشلز پاکستان کے مہمان بن گئے۔ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر مہمان خاص تھے۔ جنہوں نے غیر ملکی باکسرز کی آمد کا  شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت  کھیلوں کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ چیمپئن شپ میں چھ پاکستانی اور پینتیس بین...