2025-07-27@07:33:10 GMT
تلاش کی گنتی: 1695
«نواز شریف اور»:
(نئی خبر)
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف ایک بار پھر ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے بین الجماعتی مذاکرات کے حامی نظر آتے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں، اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کے 5 رہنماؤں نے جیل سے ایک خط لکھا ہے جس میں پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا گیا...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کے دوران ریسکیو اداروں کی پیشگی تیاریوں نے انسانی جان بچا لی۔ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا جانور چراتے ہوئے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی مستعد ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک بڑی انسانی جان کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ماہر اور تربیت یافتہ ریسکیورز نے خطرناک پانی میں سینکڑوں فٹ نیچے جا کر پھنسے ہوئے شہری کو نہایت مہارت سے بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر دروازے کھلے رکھے، وزیراعظم: گورنر کنڈی کی ملاقات، خیبر پی کے اسمبلی میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج جمعرات کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 3 تا 4 جولائی منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ای سی او کے اس سربراہی اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے مستقبل...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان تھا۔ انہوں...
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان...
شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کے دوران مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور...
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سانحہ سوات سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کل آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےجہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ڈان نیوز نے دفترخارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل ( 3 جولائی ) کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےجہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 3 تا 4 جولائی منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ای سی او کے اس سربراہی اجلاس کا موضوع...

سانحہ سوات: غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی ہوگی ، کمیٹی نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا : بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جلد لواحقین کو...
پاکستان کی خوبصورت، قدرتی مناظر اور ثقافت سے متاثر ہو کر سیاح پاکستان کا رخ کرنے لگے، عمان کے بائیکرز کلب نے پاکستان کا سیاحتی دورہ کرتے ہوئے پاکستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔ بوشر بائیکرز کلب کی پاکستان آمد اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے محفوظ ملک ہے۔ عمانی بائیکرز نے پاکستانی تہذیب و روایات اور قدرتی خوبصورتی کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ عمانی بائیکرز کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے بائیکس پر پاکستان سیاحتی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ ماجد عبداللہ الراوحی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت اور محفوظ ملک ہے، پاکستان کے لوگ بہت دوستانہ اور وہ آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر ملکی سیاح آسانی سے پاکستان آسکتے...
مردان( نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی...
کراچی‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ 30 جون کو مالی سال کے آخری دن 100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا تھا اور مالی سال 2025ء میں 100 انڈیکس میں 47 ہزار 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ سے بنچ مار ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مالی سال کے پہلے دن کاروبار کے آغاز...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ہی ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے نام کی تبدیلی پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔ پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے اسی نام سے فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے دل اور جنرل علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی ماسٹر پلاننگ آخری مراحل میں ہے۔ رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جائے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے ہرجانے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں عدالتی دائر اختیار کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پر فیصلے تک معطل کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اعتراض مسترد کیا اور لاہور...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے ہرجانے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں عدالتی دائر اختیار کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پر فیصلے تک معطل کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اعتراض مسترد کیا اور...
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کابینہ کو بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف مزید عسکری کارروائیوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل زامیر نے وزرا کو بتایا کہ موجودہ حالات میں یرغمالیوں پر ظلم و تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی حالت نہایت سنگین ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں حماس کی شکست کے حق میں ہوں لیکن جتنا ہم ان کے خلاف آپریشن کو تیز کریں گے اتنا ہی ہم یرغمالیوں کو خطرے میں ڈالیں گے۔ جنرل زامیر نے بتایا کہ فوج غزہ میں اپنے مقرر کردہ ہدف 75 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل...
وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال...
وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہیئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل قومی اداروں کی بندش یا انضمام پر کوئی غور نہیں کر رہی۔ ان اداروں کو مزید مضبوط، مؤثر اور فعال بنانے کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ پاکستان کا تہذیبی و ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے مثبت انداز میں اجاگر ہو اور معاشرہ انتہا پسندی جیسے عناصر سے محفوظ رہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے بعد علمی و ادبی اداروں...
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کو پیٹرول میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سے افراط زر میں کمی ہو گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اعجاز الحق اور وزیراعظم کے درمیان متعلقہ حلقوں کے ترقیاتی و عوامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقے کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ Post Views: 1
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ظالم حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا۔ دنیا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں جاری شدید جنگلاتی آگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایکس پوسٹ بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر صوبے میں پھیلتی ہوئی تباہ کن جنگلاتی آگ سے نہایت افسردہ ہوں۔ میں اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ Deeply saddened by the devastating wildfires spreading across Izmir province. I extend my heartfelt sympathies to my dear brother President Recep Tayyip Erdogan @RTErdogan and the people of Türkiye during this difficult time. We hope and pray that the fires are brought under… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 1, 2025 انہوں نے امید ظاہر...

قائداعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات پروان چڑھائیں گے : مریم نواز : آندھی ، بارش کت دوران حادثات، نہرمیں دوبنے سے جانی نقصان پر افسوس
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن (Parliamentarism Day) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے۔ پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے مطالبے پر مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف 2022 میں پہنچ گئے اور تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر بھی مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔جوش جذبات میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف یہ کہہ گئے کہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ سوات واقعہ: سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے کا اعلان گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کی۔ درحقیقت...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کا استعفیٰ مانگنے والے تھرپارکر میں بھوک سے ہلاکتوں پر بلاول اور مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سانحہ سوات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا موسم خراب تھا، ایئیرایمبولینس کے استعمال پر بڑے نقصان کا خدشہ تھا، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی جاری ہے، تجاوزات کو بھی گرایا جارہا ہے۔ دریائے سوات میں 12 اموات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے مطالبے پر بیرسٹرسیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے استعفی مانگ رہے ہیں وہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے سوات واقعے پر مستعفی ہونے کے مطالبے کے جواب میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نہ صرف حالیہ سانحہ پاکپتن پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا بلکہ جوشِ جذبات میں جنوری 2022 کے سانحہ مری پر بھی ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا استعفیٰ مانگ لیا۔ یہ بھی پڑھیں سوات واقعہ افسوسناک قدرتی آفت تھی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی : بیرسٹر سیف بیرسٹر سیف نے ایک میڈیا بیان میں کہاکہ جس طرح علی امین گنڈاپور سے سوات واقعے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسی طرح مریم نواز کو بھی ان واقعات کی ذمہ داری لینی چاہیے، خصوصاً...
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا،بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے،ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جس دن یہ افسوناک واقعہ ہوا اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا۔ دریائے سوات کئی 100 کلو...
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس روز موسم خراب تھا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کی صورت میں حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی المناک ہے، جس پر ہمیں گہرا دکھ ہے۔ تاہم حکومت خیبر پختونخوا اس واقعے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس میں ملوث افراد...
سینیئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی 35 سال کی رفاقت سنہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل ختم کر دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے تاہم 7 سال بعد گزشتہ سال ستمبر میں پہلی مرتبہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ کے لیے ان کے گھر گئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر سے وزیر اعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف...
—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب اور بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاک پتن کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفیٰ دیں، مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ صحت کے شعبے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے، ہمیں افسوس ہے، سوات واقعے پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی، شرجیل میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کے روز آذربائجان کے 2روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کی اعلیٰ قیادت اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط، توانائی، تجارت، علاقائی استحکام اور سفارتی شراکت داری پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی وزیراعظم کے اس دورے کو سفارتی و تجارتی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ...
طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔ حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔ چوہدری...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات سانحہ ایک انتہائی المناک اور افسوسناک واقعہ ہے، تاہم یہ ایک قدرتی آفت تھی جس پر حکومت کی پوری کوشش رہی کہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانیں بچائی جائیں، سانحے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات واقعہ افسوسناک قدرتی آفت تھی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی، پنجاب سے آئے ہوئے سیاح ضد میں آ کر خطرناک جگہوں پر گئے، جہاں پانی کا بہاؤ اور موسم غیر معمولی طور پر خراب تھا، عوام کو چاہیے کہ وہ ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں خطرہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات:...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب بھر میں مون سون ہنگامی پلان 2025ء پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پنجاب مون سون ہنگامی پلان 2025ء پر عملدرآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم پر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے- ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر7 /24گھنٹے فعال رہے گا۔ صوبہ بھرمیں برساتی نالوں کی بھرپور صفائی، بارش کے پانی کے بہاؤ کے راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی خصوصی ہیلپ لائن 1129 مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہے، صوبہ بھر...
مری ( نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز گلیات چھانگلہ گلی میں موجود ہیں گزشتہ دن وزیر خارجہ سنیٹر اسحاق ڈار بھی ان سے ملاقات کیلئے چھانگلہ گلی پہنچے اور قائد ن لیگ سے خارجہ پالیسی ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی آج میاں نوازشریف سے فارن وفدملاقات کریگا وزیر اعلی پنجاب اس دورے کے دوران مری ڈیویلپمنٹ پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے حالیہ بجٹ میں پنجاب حکومت نے مری کیلئے 17 ارب روپے خطیر گرانٹ مختص کی تھی گلاس ٹرین شاہراہوں کی کشادگی سمیت درجنوں نئے منصوبے اس پلان کا حصہ ہیں ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ اور وزیر اعلی پنجاب ایک ہفتے تک مری اور...
وزیراعظم نے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے جوابی کارروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی راحیل، سپاہی محمد...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جو کہتے تھے نواز شریف مائنس آج وہ خود مائنس ہوگئے، ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا، ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری بہن علیمہ خان نے خود فرما دیا بانی مائنس ہو چکے ہیں، آج ہم نہیں کہہ رہے بانی کی بہنیں مائنس کی بات کر رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نام پر کتنی حکومتیں بنائی اور گرائی گئیں، جنوبی پنجاب کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گیے، ہم نے اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کیے، اپنے وعدے پورے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار/کامرس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتے تھے نواز شریف مائنس آج وہ خود مائنس ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی منتخب حکومت نے 5 ہزار 335 ارب کا بجٹ دیا ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور ٹیکس فری بجٹ ہے، پاکستان نے دس مئی کو انڈیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی، افواجِ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ستائش کے حقدار ہیں۔ میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان اور پاک افواج کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ فسادی اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان امن کے اصولوں پر چلنے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی ملاقات ہوئی ۔ شاہ غلام قادر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور جماعتی معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہاکہ آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ میں آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے...
کراچی: ایکسپریس نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر اور صحافی مرحوم واثق محمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں سینئر صحافیوں نے انہیں ایک محنتی اور بااصول انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم صحافی ہمہ وقت خبروں کے حصول کے لیے متحرک رہتے تھے اور وہ آج ہم میں نہیں لیکن ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کراچی پریس کلب میں سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب نے مشترکہ طور پر کیا جہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے مرکزی رہنما اور روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر حسن عباس، پاکستان فیڈرل یونین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:دفاتر میں صحت، حفاظت و ماحولیات کے معیارات کو بہتر بنانےمیں مصروف گروسیف نے OULA کے ہیڈ آفس اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں واقع ریجنل دفاتر میں خصوصی سرویز اور تربیتی سیشنز کے سلسلے کا انعقاد کیا۔بین الاقوامی حلقوں میں معروف اور کاروباری و تشہیری تحقیق میں نمایاں OULA کی قیادت سید نعمان عصر کے ہاتھوں میں ہے، جس کی بدولت وہ اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جانے والی فیصلہ سازی کے شعبے کو مستقل وسعت دے رہا ہے۔مذکورہ ادارہ، تشہیری تحقیق میں معروف Kantar سے بھی منسلک اور مقامی سطح پر اس کی بین الاقوامی طرز کی تحقیقی مصنوعات کو عام کرنے کا مجاز ہے۔ سیشنز میں HSE سے متعلق ارگونامک تجزیہ، آگ کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا، انھوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینا اور کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے، اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، میں نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، کسی قسم کی تفریق ہماری سوچ نہیں ہو سکتی، میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سےتھا، اپوزیشن بھی جانتی ہے نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کبھی نواز شریف کے سیاسی خاتمے کے دعوے کرتے تھے، آج خود منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔ علیمہ خان کی جانب سے بانی تحریک انصاف کے مائنس ہونے کے اعتراف کو انہوں نے تاریخی موڑ قرار دیا۔اسمبلی اجلاس کے دوران جذباتی انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی بجٹ پیش کیا گیا ہے،...
نواز شریف کو مائنس کرنیوالا آج خود مائنس ہوگیا جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والا آج خود مائنس ہوگیا ہے، جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی ہے اور ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا بلکہ ان خود ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا، تاریخ کی سب سے بڑی اسپینڈنگ کرنی ہے، پھر اس کے بعد کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا شکریہ...
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینا اور کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے، اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، میں نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، کسی قسم کی تفریق ہماری سوچ نہیں ہو سکتی، میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سےتھا، اپوزیشن بھی جانتی ہے نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا...

پاکستان پربھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا، افواج پاکستان، پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،اسرائیل ایران تنازعے کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں کے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بجٹ 2025 کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی...
کراچی: گورنر خیبر پختونخوا کی کراچی میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، فیصل کریم کنڈی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف اور بجٹ پاس ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بھی حکومت سندھ کی طرح پنک بسز، پنک ٹیکسیز اور پنک اسکوٹیز جیسے اقدامات کرنے چاہئیں، تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ مشروط طور پر منظور کیا گیا ہے، بجٹ کی منظوری کو عمران خان کو مائنس کرنے سے جوڑنا غلط ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کے حکم کی پابند ہے اور عمران خان کا ہر فیصلہ پارٹی قائدین کے لیے انتہائی قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے عمران خان کی ہدایت پر اُن سے ملاقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا ہے اور امید ہے ملاقات جلد کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی ملاقات کے بعد عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ میں ممکنہ رد و بدل...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو بجلی کے شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم پر جاری اصلاحات اور منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عنقریب بجلی کی پیداوار کیلئے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، نرخ مزید کم ہونگے، وزیراعظماسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ... وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نقصان کرنے والی جنکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے...
مری (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آئندہ چند روز کے لیے قیام کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف براستہ ایکسپریس وے مری پہنچے اور کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مری میں چند روز گزارنے کے بعد چھانگلہ گلی بھی جائیں گے، جہاں ان کا مزید قیام متوقع ہے۔ اس دوران وہ اہم سیاسی و تنظیمی مشاورت بھی کریں گے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی دورہ مری جلد متوقع ہے۔ مریم نواز کے ممکنہ دورے کو پارٹی امور اور خاندانی ملاقاتوں کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والا بانی پی ٹی آئی خود پارٹی اور گھر سے مائنس ہوگیا۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو اس کی بہن علیمہ خانم اور پارٹی نے ہی مائنس کر دیا، علیمہ خانم مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی اپنے خلاف سازشوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کروایا ورنہ گھر جانا طے تھا، علیمہ خانم گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل علی امین گنڈاپور کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ انہوں...

وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عون ثقلین چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عون ثقلین چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔(جاری ہے) وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات اور سمندر پار مقیم پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے امور پر گفتگو کی گئی۔عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔\932
---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قدرت کا انتقام دیکھیں جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر سے اور پارٹی سے مائنس ہو گیا۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کر دیا ہے، علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کر رہی ہیں، علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گروپ علی امین کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی میں 3 گروپس ہیں جبکہ کے پی میں 3 گروپس الگ ہیں، کے پی میں ایک گروپ جنید اکبر لیڈ کرتا ہے، دوسرا گروپ...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء)پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ابو ظبی میں ایک پروقار تقریب کے دوران ابو ظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ADFD) کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا اعزاز پیش کیا۔(جاری ہے) یہ اعلیٰ اعزاز حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے فروغ اور پاکستان کی ترقی کے لیے جناب السویدی کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ اعزاز صدرِ پاکستان کی جانب سے پیش کیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ملک محمد احمد خان کو مبارکباد پیش کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بجٹ 26-2025 میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کیلئے سب سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے...
مشیر اطلاعات کے پی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بریفنگ کے بعد صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ‘ہلالِ قائداعظم’ سے نوازا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو یہ اعزاز حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے یہ اعزاز صدر پاکستان کی جانب سے محمد سیف السویدی کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ محمد سیف السویدی...
عمران خان خیبرپختونخوا کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بریفنگ کے بعد صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں وہ سب کچھ بتادیا جو وزیراعلی گنڈا پور اور مزمل اسلم بتانا چاہتے تھے، ان...
سٹی 42:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرِ ستان میں ہندوستان کے زیر سرپرستی سرگرم، فتنہ الخوارج کے دھشتگردوں کے ٹھکانے پر کامیاب آپریشن اور 11 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران ارض وطن کی حفاظت اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا ،وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ملک میں مارشل لا ہے، بانی کا علیمہ خان کی زبانی" پیغام" وزیرِاعظم شہبا ز شریف نے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)سنجے کپور کے اچانک انتقال کے بعد ان کی 30 ہزار کروڑ روپے کی کمپنی سونا کامسٹار کو اب ایک نیا سربراہ مل گیا ہے۔ کمپنی نے 23 جون کو اعلان کیا کہ جیفری مارک اوورلی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سنجے کپور، جو سونا BLW پریسیژن فورجنگز لمیٹڈ کے چیئرمین تھے، 12 جون کو انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر صرف 53 سال تھی۔ جیفری مارک اوورلی 2021 سے کمپنی میں بطور آزاد ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ اب انہیں دوبارہ پانچ سال کے لیے چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، جس کی منظوری کمپنی کی...
وزیراعظم پاکستان سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نے قطر پر حملوں کے بعد امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کے حملوں کے بعد بوزیراعظم نے امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم قطری بہن، بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعا گو ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر اور قطرکے عوام کےساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کےلئےہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا ہے۔(جاری ہے) منگل کواپنے’’ ایکس ‘‘پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملوں کے بعد امیرقطر اور قطر کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے قطرکے سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے، ہم قطر کے بہن بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی کےلئے دعا گو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا راستہ صرف مذاکرات اورسفارتکار ی میں مضمر ہے، پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے سابق صدر ڈیمٹری میدویدیف نےدعویٰ کیا ہے کہ “کئی ممالک” ایران کو اپنے نیوکلیئر وار ہیڈ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔بین الاقوامی میڈای رپورٹس کےمطابق سابق روسی صدر نے کہاکہ ایک ملک سے دوسرے ملک کو براہ راست نیوکلیئر وار ہیڈ منتقل کرنا تکنیکی، قانونی اور سفارتی لحاظ سے انتہائی پیچیدہ اور خطرناک عمل ہے ۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جی ڈی ونس نے میدویدیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “وہ روسی حکومت یا پوٹن کی نمائندگی نہیں کرتے، اسی لیے ان کے اس بیان کو اہمیت دینا بے وقوفی ہے۔خیال رہےکہ میدویدیف روس کے سابق صدر (2008–2012) رہے ہیں اور موجودہ سکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں، اس لیے ان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت اور حقوق کی ترغیب دی ہے۔ بیوہ خواتین سماج کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے) کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جنگوں کے دوران بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر پر چبھتا سوال ہیں۔ بیوہ خواتین کو ہمدردی نہیں، حق اور سہارے دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین یا سنگل مدر کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔ بیوہ خواتین کے بچوں کو ہونہار سکالر شپ میں بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ کیا اور مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے والٹن روڈ پر نئے اوور ہیڈ برج کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نو تعمیر شدہ ’’روٹ 47‘‘کا بھی معائنہ کیا۔ سی بی ڈی’’ روٹ 47‘‘ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کرکے باقاعدہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ’’روٹ 47‘‘ ساڑھے چار کلومیٹر طویل ہے، دو طرفہ اور تین رویہ جدید ترین انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔ کلمہ چوک کو والٹن سے ملانے والا’’روٹ 47‘‘ کو 1947ء کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔ سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاق اور چاروں صوبوں نے 2025-26 کابجٹ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کردیا۔جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے تمام اسمبلی ممبران، وزیروں، مشیروں، اسپیکر قومی اور سینیٹ کے چیئرمین کی تنخواہیں بغیربجٹ کے 5 سے 6 سوفیصد بڑھائی اورEOBI کے ضعیف پنشنرزکی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاجس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، اورنہ ہی EOBIکی گورننگ باڈی نے کبھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا۔جبکہ EOBIکے اپنے ملازمین کی پنشن مینمم ویج سے زیادہ ہے بلکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جو امدادملتی ہے وہ بھی پنشن سے زیادہ ہے۔ ہر ملک اپنے بزرگوںاورمعذوروں کی مدد کرتا ہے مگربدقسمتی سے ہمارے ملک میں بزرگ پنشنرز...
یہ مشہور ہے کہ پیپلز پارٹی جب بھی وفاقی حکومت میں آئی اس نے اپنوں کو نوازا جب کہ مسلم لیگ (ن) جب اقتدار میں آئی اس نے پی پی دور کے بھرتی ہونے والوں کو ملازمتوں سے اس لیے فارغ کیا کہ وہ پی پی دور میں خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے تھے یا مذکورہ محکموں میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود بھرتی کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور حکومت میں لوگوں کو بہت کم ملازمتیں ملتی تھیں یا سرکاری ملازمت پانے والے سفارش پر ملازم رکھے جاتے تھے یا وہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ہوتے تھے۔ ن لیگ کی تینوں حکومتوں میں یہ ضرور دیکھا گیا کہ...

وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ہنگامی رابطہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف سے مشاورت کے بعد انہوں نے ایرانی صدر کو فون کیا اور ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعظم کے درمیان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس حوالے سے...
وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم کا آج کسی بھی وقت ایرانی صدر سے رابطہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان پہلے ہی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کر چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ حملے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے تسلسل میں کیے گئے ہیں جن پر پاکستان کو نہایت گہری تشویش ہے۔ بیان کے مطابق خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ انتہائی سنگین ہے، یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں اور ایران کو...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی، جس میں قومی اتحاد، یکجہتی اور پاکستان کی سلامتی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف مذہبی اور سماجی حلقوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا اور اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار برابر کے شہری ہیں اور آئینی طور پر مکمل حقوق سے مستفید ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی اتحاد صرف برابری، رواداری اور ہم آہنگی کی بنیاد پر قائم رہ سکتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پارٹی کے بانی عمران خان کی مشاورت کے بغیر منظور نہیں ہو گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے اس لیے بجٹ بھی انہی کی مشاورت سے منظور کیا جائے گا، اگر کسی قسم کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے...
بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی یاس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پارٹی کے بانی عمران خان کی مشاورت کے بغیر منظور نہیں ہو گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے اس لیے بجٹ بھی انہی کی مشاورت سے منظور کیا جائے گا، اگر کسی قسم کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں زراعت میں جدید مشینری کے استعمال، عوام کے لیے جدید ٹرانسپورٹ نظام کے آغاز اور ماحولیاتی تحفظ کی آبزرویٹری کے قیام کے لیے مالیاتی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کے لیے ’’نیو کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی‘‘پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے پاکستان کے اسٹریٹجک گروتھ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور ترقی کے شفاف عمل کے فروغ، برآمدات اور سرمایہ کاری کے اضافے، جدید تجارتی نظام کے قیام اور عوامی سرمائے کے درست اور شفاف استعمال پر بھی غور کیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان آئیڈیل تعلقات قائم ہیں اور دونوں کی قیادت میں سول ملٹری ہم آہنگی مثالی انداز سے جاری ہے اور میں اس ریلیشن شپ کا گواہ ہوں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اڑھائی 3 سال سے ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو ہماری تاریخ کے بہت سے حادثات ٹل سکتے تھے۔ دیر آید درست آید اب یہ ماڈل خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی و سلامتی کی صورتحال میں ملک کی قیادت کو یکسوئی اور...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا، اس لیے بجٹ بھی اُن کی مشاورت سے ہی منظور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی حکومت قائم...
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صدرِ مملکت کو حالیہ بھارت پاکستان بحران کے دوران کولیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے آگاہ کیا کہ کمیٹی نے پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ اسٹریٹجک مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کیا، کمیٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کیلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی...
مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانیکی ناکام کوشش کر رہی ہیں، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز خود کو اور اپنے پاپا کو زبردستی قوم کا ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ عوامی منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنے پر بیرسٹرسیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے، وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے ٹھیک کہا تھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے شہریوں کو درپیش تمام مسائل جلد حل ہوں گے،سڑکوں و گلیوں کی تعمیر،پانی و گیس جیسی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ، عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار حنیف عباسی نے جمعرات کو مسلم لیگ ہاو س اقبال روڈ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یونین کونسل 15 اور 20 کے چیئرمین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔حنیف عباسی نے کہا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘کلینک آن وہیلز’ فیز‑2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کے ہر شہری کو صحت کی جدید سہولتیں گھر کے قریب میسر ہوں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نے کلینک آن وہیلز شروع کیے ہیں تاکہ ہر علاقے میں موبائل اسپتال مریضوں کی دہلیز پر پہنچ سکے۔ مستقبل میں مکمل اسپتال بھی اسی طرز پر مریض کی دہلیز پر پہنچے گا۔ مزید پڑھیں: نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟ مریم نواز نے مزید وضاحت کی کہ اس اسکیم کا مقصد دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی خدمات اور بروقت تشخیص کو یقینی بنانا ہے، تاکہ مریضوں کو مہنگے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بڑے دعوے ہوئے مگر ہیلتھ میں عوام کی خدمت کا حقیقی کام شہباز شریف اور نواز شریف کے دور حکومت میں ہوا۔ کلینک آن ویل فیز ٹو لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر غریب کا گھر کی دہلیز پر مفت اور فوری علاج میرا خواب تھا، اپنی طاقت اور اختیار کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا ہے۔ شہباز شریف صاحب کے جانے کے بعد چار سال پنجاب کے عوام رل گئے، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر سڑکوں پر آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نہ صرف کینسر بلکہ...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے، میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں۔ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویلز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا، انہوں نے کلینک آن ویلز منصوبے کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کو نئی گاڑیوں کی چابیاں دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر مرکوز ہے، کینسر،...
— فائل فوٹو میشر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قوم کا اصل ہیرو بانی پی ٹی آئی ہے اور قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں قوم نے نواز شریف کو مسترد کیا۔ جو عوام کے ووٹ سے منتخب نہیں ہوئے وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کے لیے عوامی مینڈیٹ اور خدمت ضروری ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسوں سے...
ضم شدہ اضلاع کے 267ارب واجب الادا، وفاق فوری فنڈز منتقل کرے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضم شدہ اضلاع کے لیے نیشنل فنانس کمیشن کے تحت مختص کردہ 350 ارب روپے میں سے باقی ماندہ 267 ارب روپے فوری طور پر خیبرپختونخوا کو منتقل کرے۔ انہوں نے وفاق پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس کے باعث قبائلی اضلاع کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کے دوران وفاق نے ضم اضلاع کے لیے 350 ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)جماعت لواری شریف کے عہدیدران نے کہا ہے کہ ہم اپنے پیر و مرشد کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے امن امان برقرار رکھنے کے لیے تحریری معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ۔ جماعت لواری شریف گروپ اے کے جماعت لواری شریف ناجیہ کے مرکزی صدر سہل احمد جونیجو ، نشات شاگرد تنظیم لواری شریف کے مرکزی صدر فتح اللہ جونیجو نے دیگر عہدیدران نے کہا ہے کہ درگاہ عالیہ لواری شریف کے لاکھوں مرید اور عقیدت مند اپنے پیر و مرشد پیر آف لواری شریف پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی شان میں کسی بھی شرپسند عناصر کی گستاخی کو ہرگز برداشت...
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف وسوسوں کا شکار کیوں ہیں؟ لندن میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو رد کیاکہ ان کے اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان کوئی فرق ہے۔ نواز شریف نے کہاکہ ہم دونوں ایک ہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو، ہماری سوچ، وژن اور پالیسی ایک ہی ہے، اور ہم متحد ہو کر ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے بیرونِ ملک کارکنان کو پارٹی کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ نازک حالات میں ہر محب وطن...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر حکومتِ پاکستان کا مؤقف مکمل طور پر درست اور حق پر مبنی ہے۔ ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی جا رہی ہے، جس کی مخالفت پاکستان کا اخلاقی اور سفارتی فرض ہے۔ لندن میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، مذہبی، جغرافیائی اور ثقافتی رشتے ہیں، اور ان رشتوں کی بنیاد پر ہمیں ایران کے خلاف جارحیت پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنانا چاہیے، جو حکومت نے اختیار کیا ہے۔ ’پاکستان نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا، ہماری فوج دفاعی صلاحیت رکھتی ہے‘ نواز شریف نے کہاکہ...
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں۔لندن میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کے لیے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت اندرونی اور عالمی سطح...