2025-11-19@05:19:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1243

«نیا لیاری»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-25 کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ساتھ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ای چالان سسٹم کے نام پر عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ کل ہی اس نظام کے افتتاح کے بعد صرف 6 گھنٹے میں سوا کروڑ روپے کے چالان کیے گئے۔ کراچی کی سڑکیں کچے کے علاقوں سے بھی بدتر ہیں لیکن جرمانے عالمی معیار کے مقرر کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں یہی جرمانے 10 گنا کم ہیںجبکہ سندھ حکومت عوام کو شعور دینے کے بجائے صرف جرمانوں سے خزانہ بھرنے میں لگی ہے۔رواں سال کراچی میں 700 شہری ٹریفک حادثات میں...
    تصویر سوشل میڈیا۔ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی سربراہی سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے خالد یوسف چوہدری، قیوم نیازی، خواجہ فاروق احمد، میر عتیق، دیوان محی الدین اور شفیق جھاگوی پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کے عمل پر مشاورت ہوگی۔ پارٹی رہنما خالد یوسف کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔ خالد یوسف چوہدری کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی کردار پر بھی مشاورت ہوگی۔
    راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں...
    واپڈا کالونی تھور میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے آٹھ کے قریب ملازمین تھور گبر اخروٹ کی خریداری کے لئے گئے تھے جہاں اغواء کاروں نے دیگر ملازمین کو چھوڑ کر معراج الدین اور اسد الیاس نامی سینئر سپرٹینڈنٹ HR ایڈمن کو اغواء کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تھور چلاس سے اغوا ہونے والے واپڈا کے دو ملازمین رہا ہو گئے۔ چند روز دہشتگردوں نے تھور چلاس سے واپڈا کے دو ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔ دہشتگردوں سے ملازمین کی بازیابی کیلئے مذاکرات جاری تھے اور اس کیلئے دیامر کے مقامی علماء کی بھی مدد حاصل کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ دونوں ملازمین کو25 اکتوبر کو تھور نالہ میں دہشتگردوں نے اغوا کر...
    یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں  گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔  واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور  مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔ واسا...
     آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی سے متعلق مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے متعلق قائم وفاقی وزراء پر مشتمل سیاسی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزارتِ منصوبہ بندی میں ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیرِ اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ، اور وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کی قیادت کریں گے، آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی سمیت مرکزی عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ن لیگ آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل...
    اسلام آباد: پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔ ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔  2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر حب بننا آئی ٹی کے شعبے کی شاندار کامیابی ہے۔ پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی 'اینڈرائیڈ' اور 'آئی او ایس' پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپرز کی عالمی پذیرائی کا ایک ثبوت ہے۔ سال 2024 میں پاکستانی ڈویلپرز کی جانب سے 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کا اجراء کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ 20 یورو فائٹر ٹائیفون جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔انقرہ میں ہونے والی خصوصی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر اردوان نے کہا کہ یہ معاہدہ ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے ایک نئے دور کی علامت ہے، جو نہ صرف دفاعی شعبے بلکہ ٹیکنالوجی اور صنعت میں بھی تعلقات کو مضبوط کرے گا۔رپورٹس کے مطابق معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے اور پہلے...
    پولیس کے مطابق چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کیلئے تھور کے علاقے گبر گئے تھے، وہاں پہنچنے پر عسکریت پسندں نے انہیں روک لیا اور اغواء کر کے قریبی پہاڑی علاقے کی طرف لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھور چلاس سے واپڈا کے 2 افسران کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کے قریب پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے دونوں افسران کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق چھٹی کے دن وہ 6 مقامی ساتھیوں کے ہمراہ اخروٹ خریدنے کیلئے...
    جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحریہ کو ایک ہی دن میں 2 علیحدہ حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جنگی طیارہ معمول کی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے نے تصدیق کی کہ دونوں حادثات طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز (USS Nimitz) سے اڑان بھرنے کے بعد پیش آئے۔ پہلا حادثہ اس وقت ہوا جب ایم ایچ-60 آر سی ہاک ہیلی کاپٹر سمندر کے اوپر معمول کی پرواز پر تھا۔ اچانک فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر سمندر میں جا گرا۔ جہاز پر موجود سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری...
    ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے امام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امام مسجد نبوی کا مسلمانوں پر بدعات سے اجتناب اور سنت کی پیروی پر زور انہوں ںے کہاکہ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ اس کے علاوہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مساجد کی تعمیر...
    جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحریہ کے دو طیارے، ایک ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا جہاز، دو مختلف حادثات میں تباہ ہوگئے، تاہم تمام اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایم ایچ-60 آر سی ہاک ہیلی کاپٹر طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس نیمٹز سے معمول کی پرواز کے دوران سمندر میں گر گیا۔ امریکی بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں موجود تینوں اہلکاروں کو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے محفوظ طریقے سے بچا لیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد، اسی بحری جہاز سے اڑنے والا ایف/اے-18 ایف سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بھی معمول کی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ Tagsپاکستان
    امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے 74ویں مس امریکا مقابلے میں ریاست نبراسکا کی 22 سالہ ماڈل آڈی ایکرٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں آڈی ایکرٹ نے اعتماد، شخصیت اور سماجی شعور کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا۔ آڈی ایکرٹ ایک سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور آن لائن سیفٹی و ڈیجیٹل آگاہی کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ماضی میں نبراسکا یونیورسٹی کی چیئر لیڈنگ ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ان کا انتخاب مس امریکا کے ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاک-افغان جنگ بندی کے مراحل میں جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، پاک-افغان جنگ بندی ہی نہیں، پائیدار تعلقات خطہ کی اہم ترین ضرورت ہے، افغانستان کی طالبان حکومت اور قیادت یہ امر تسلیم کرے کہ امریکا اور بھارت ہمارے مسائل کا حل نہیں، البتہ مسائل میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف جارحیت، دہشت گردی، دراندازی اور عوام کیلیے خطرات کا باعث نہیں بننی چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے مجلس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے مابین مضبوط، پائیدار دینی، سفارتی تعلقات پورے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کےلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کل پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی ،کان کنی ومعدنیات فورس، پولیس اسٹیشن اورعدالتوں کی تشکیل دی جائے گی۔ بل متن کے مطابق اتھارٹی کے پاس نئے لائسنس کے اجرا اور معطل وختم کرنے کا اختیار ہوگا، بل کے تحت کان کنی ومعدنیات فورس تشکیل دی جائے گی۔ غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی ومعدنیات فورس کےذمےہوگا۔ بل کےتحت کان کنی ومعدنیات پولیس اسٹیشن تشکیل پائیں گے، بل کے تحت کان کنی و معدنیات کے معاملات لئے اسپیشل کورٹس تشکیل دئیے جائیں گے۔کان کنی ومعدنیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکا اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے، امریکی اور چینی صدور جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔میڈیاذرائع کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی، امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک سے متعلق معاملات طے پاگئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دینگے۔یہ بات امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہی۔امریکی وزیر تجارت اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے چین امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے تیار ہے ۔ چین پر 100 فیصد ٹیرف سے متعلق مزید بات چیت ہوگی ۔ حمتی فیصلہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کریں گے۔اسکاٹ...
    راولپنڈی: تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔
    لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی ہی نہیں پائیدار تعلقات خطے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا کسان روڈ کارواں پُرامن ہوگا، جماعتِ اسلامی کسانوں کی ترجمان ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک ) چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ متعارف کرا دیا ہے اور اس طرح ایک بار پھر ٹیکنالوجی اور صنعت سازی میں دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی۔ ایندھن کے بغیر صرف بجلی سے چلنے والا یہ گرین شپ جدید لیتھیئم بیٹری سسٹم سے لیس ہے، جو ایک بار چارج ہونے پر ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز 10 ہزار ٹن تک کا سامان آسانی سے لے جا سکتا ہے اور اس وزن کے لحاظ سے بھی یہ دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز ہے۔ یہ منصوبہ کاربن اخراج میں نمایاں کمی اور دریائی تجارت کو ماحولیاتی و ڈیجیٹل انقلاب کی نئی سمت دینے کی...
    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 2028 سیزن کے اختتام تک نیا معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا انٹر میامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ نئے فریڈم پارک اسٹیڈیم کے وسط میں میز پر بیٹھے معاہدے پر دستخط کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو کے ساتھ صرف یہی تحریر تھی: He’s Home۔ لیونل میسی نے بیان میں کہا کہ میامی میں رہنا اور اس خواب کو جاری رکھنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ میامی آئے ہیں، وہ بہت خوش ہیں اور یہاں...
    ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی پولیس کے ایس پی کی پراسرارموت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے آپریٹر نے اپنا ابتدائی بیان تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کروا دیا۔ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا،تفتیش جاری ہے، عدیل اکبر کو موبائل فون پر آنے والی کال سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریٹر نے بیان دیا کہ عدیل اکبر اپنی پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن ملنے جا رہے تھے، ایس پی عدیل اکبر...
    بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے ممکنہ آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر اپنی آبی سلامتی کے دفاع کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اب افغانستان کے ذریعے آبی جارحیت کو بطور نیا ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے پاکستان مخالف عزائم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا، خصوصاً ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی 24 اکتوبر 2025 کی رپورٹ...
    سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 11 سال سے ناکارہ مشین سی آر کو کارآمد بنانے کے بعد پہلا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ اس مشین کے ذریعے 40 سالہ مریض نواز کی ٹانگ کے اندر پھنسے ہوئے شیشے کو آپریشن کرکے نکالا گیا۔ آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر زوہیب تھے جبکہ ان کے معاونین میں ٹیکنیشن زوہیب، شاہد قریشی اور دیگر شامل تھے۔ ٹانگ کے اندر پھنس جانے والے شیشے (فارن باڈی) کو ٹانگ سے نکالنے کےلئے پیچیدہ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے طبی ٹیم نے سرتوڑ کوشش کی جو کامیاب رہی۔ اس مشین کو دوبارہ کارآمد بنانے کا سہرا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعتیق قریشی کے سر جاتا ہے۔ ڈاکٹر عتیق قریشی نے بتایا کہ...
    ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا کوانٹم کمپیوٹنگ الگورتھم تیار کیا ہے جو  مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے منفرد ڈیٹا تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا الگورتھم، جسے “Quantum Echoes” کا نام دیا گیا ہے، گوگل کے اپنے کوانٹم چِپ پر چلتا ہے اور یہ دنیا کے جدید ترین سپرکمپیوٹرز پر موجود روایتی الگورتھمز کے مقابلے میں 13,000 گنا تیز ہے۔ ادویات اور سائنسی مواد میں انقلاب کا امکان گوگل کے محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں Quantum Echoes الگورتھم مالیکیولز کی ساخت ناپنے کے لیے استعمال ہو سکے گا۔ یہ پیش رفت نئی دواؤں کی تیاری اور مواد کی سائنس  میں نئی اقسام کے مادوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے توانائی ذخیرہ کرنے  کے میدان میں ایک حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسا بیٹری سسٹم تیار کر لیا ہے جو نو ہزار گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سسٹم نہ صرف روایتی لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ دیرپا ہے بلکہ اس میں آگ لگنے، لیک ہونے یا کارکردگی متاثر ہونے جیسے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں برقی گاڑیوں اور پاور گرڈز کے نظام کو نئی جہت دے سکتی ہے۔لیتھیم میٹل بیٹریوں کو طویل عرصے سے مستقبل کی توانائی کا ستون سمجھا جاتا ہے، لیکن ان میں موجود مائع الیکٹرولائٹس ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہے ہیں۔...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور کام جلد مکمل کیا جائے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا اس یونین کونسل سے ٹی ایل پی کا نمائندہ منتخب ہے مگر عوامی خدمت پیپلز پارٹی انجام دے رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ تفریق کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی بدل رہا ہے۔
    اسٹاک ہوم: سویڈن نے یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی ملک بڑی تعداد میں یوکرین کو جدید گریپن لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یوکرین کو 150 جدید گریپن لڑاکا طیارے دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، سویڈن کے وزیراعظم اور یوکرینی صدر کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یوکرین کو 100 سے 150 نئے گریپن ای لڑاکا طیارے دیے جائیں گے، دونوں رہنماؤں نے سویڈش کمپنی ’’ساب‘‘ کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق گریپن طیارہ اپنی مضبوطی اور کم لاگت کی وجہ سے ایف 35 کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ ناروے نے بھی یوکرین...
    نیویارک: شمالی کوریا کی طرف سے بدھ کی صبح میزائل تجربات کے بعد خطے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ کی طرف سے جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے کیا جانے والا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے اور ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:   ٹرمپ کا جنوبی کوریا کا دورہ؛ شمالی...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا ہے۔امریکی چینلCGTN کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے اور پالیسی کی شرح نصف کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ملک کی معاشی کارکردگی کی وجہ سے اس کی عالمی درجہ بندی کو بہتر کیاہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دیرینہ...
    چارسدہ میںگرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔تنگی پولیس نے کمسن بچی جلوہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے میں 8/9 سالہ بچی جلوہ کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے اس اندوہناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر اور ناظم اجتماع عام لاہور، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہی ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، طاقت کے زور پر چلایا جانے والا ہائبرڈ نظام کسی آئین یا قانون کا پابند نہیں۔ پیپلز پارٹی، نون لیگ اور ایم کیو ایم جیسی جماعتیں ہائبرڈ نظام کی چھتری تلے صرف چند بیرونی دوروں کے موقع پر راضی ہیں، حالانکہ 26ویں ترمیم نے عدلیہ کا سر قلم کر کے عوام کو انصاف سے محروم کر دیا ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں شہر بھر کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ...
    نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں...
    پاکستان کی کم عمر کھلاڑی فاطمہ نسیم نے ایک بار پھر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ محض 12 سالہ فاطمہ نسیم نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار لڑکی لبرٹی باروس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کی کامیابی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا۔ یہ فاطمہ کا ساتواں عالمی ریکارڈ ہے۔ فاطمہ نے ایک منٹ میں 47 مرتبہ اسٹریچنگ کا مظاہرہ کرکے لبرٹی باروس کا 42 اسٹریچز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ برطانیہ کی لبرٹی باروس اپنی غیر معمولی لچک کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں اور وہ امریکاز گَٹ ٹیلنٹ، اسپین گَٹ ٹیلنٹ،...
    کراچی: لیاری پرانا حاجی کیمپ بھٹو ہوٹل کے مالک کی فائرنگ سے ایک شخص سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک الحفیظ میزان ریسٹورانٹ المعروف بھٹو ہوٹل پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ مصطفیٰ کچھی ولد سکندر کچھی کے نام سے کی گئی جس کے سرپر گولی ماری گئی تھی، زخمی ہونے والا شخص بدھ کی صبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول...
    شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالآخر) اﷲ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا ۔ o جب پانی میں طغیانی آ گئی تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا۔ o تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنا دیں ،اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں ۔o سورۃ الحاقۃ (آیت: 10 تا 12 ) 
    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دو اغواکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مغوی شہری وقار سومرو کو چند روز قبل چوک چدھڑ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پررحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے اور اس کامیاب کارروائی کو پولیس کی پیشہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے جائیداد نیلامی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ سکینہ بخاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ نیلامی کا عمل جاری ہے لیکن ہمیں...
    گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے جہانگیر شر اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے...
    21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد نواز شریف کا نیا سفر جلاوطنی کی تلخیوں سے نکل کر قانونی فتوحات، انتخابی کامیابیوں، اور اتحادی سیاست کی طرف بڑھا ہے لیکن دھاندلی کے الزامات اور معاشی چیلنجز نے اسے متنازع بنایا۔  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نواز شریف ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے 3 بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا، جلاوطنی کی زندگی گزاری، اور ایک بار پھر واپسی کے ذریعے اپنے سیاسی سفر کو نئی سمت دی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان مذاکرات پر بریفنگ 2019 میں علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر 2023 کو پاکستان واپس...
    فائل فوٹو  شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں 8 سالہ بچے کو بُھٹے بیچنے والے شخص نے مبینہ طور پر دہکتی بھٹی میں دھکا دے دیا، بچہ 20 فیصد جھلس گیا جسے ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ شرقپور کے موضع نئی بھینی کی رہائشی عطیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 8 سالہ بیٹا ہاشم بھٹا خریدنے گیا، جہاں بُھٹے بھوننے والے شخص نے اسے بھٹی میں دھکا دے دیا، جس سے ہاشم کے دونوں ہاتھ، ٹھوڑی اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ ریسکیو کی ٹیم نے اس کے بیٹے کو اسپتال منتقل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس میں  جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی میں سنیارٹی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیاگیا،جہاں سنیارٹی ڈسٹرب ہوئی وہاں مسائل نے جنم لیا، کسی کو پسندیدہ اور کسی کو رشتہ دار اوپر لانا ہوتا ہے،اپنی غلطیوں کو درست کرنا محکمے کا کام ہے،غلطی نہیں بدنیتی کی سزاہوتی ہے۔ پاکستان...
    کراچی: پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 2025 جیت کر اپنی پہلی پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹرافی اپنے نام کر لی۔   وینکوور میں کھیلے گئے فائنل میں چوتھے نمبر کے سیڈ اشعب عرفان نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 0-3 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 43 منٹ تک جاری رہا جس میں اشعب نے 11-9، 11-1 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ رچرڈسن ویلتھ مینز اوپن 2025 پی ایس اے ورلڈ ٹور کا "کاپر ایونٹ" تھا جس میں مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔ 21 سالہ اشعب عرفان کی یہ کامیابی پاکستان کے اسکواش میں ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    ( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔   دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف اور انور ابراہیم نے خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔  وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق  شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے...
    اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ہرنائی میں چھوڑ دیا، جہاں سے نوجوان نے خود پیدل چلکر ایف سی کی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت سے 10 اگست 2025 کو اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی کے بیٹے مستنصر بلال کو 68 دن بعد بازیاب کر لیا گیا، تاہم محمد افضل خود تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں ایک ویران اور پہاڑی مقام پر چھوڑا۔ نوجوان نے خود پیدل چل کر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک قریبی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں...
    چین، تیسرے لیانگ چو فورم کا صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں آ روز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :تیسرا لیانگ چو فورم چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں شروع ہوا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابقرواں سال عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن میں چین کی شمولیت کی 40 ویں سالگرہ اور یونیسکو کی ثقافتی اظہار کے تنوع کے تحفظ اور فروغ سے متعلق کنونشن کی منظوری کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ رواں سال کے لیانگ چو فورم کا موضوع ہے “تہذیب کو زندہ کرنا: ثقافتی ورثہ اور انسانی ثقافتی تنوع” ، اور اس میں 60 سے زائد ممالک اور...
    پشاور: اندرون شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایے داروں سے خالی کرا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی میں عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق دارالمساکین کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہاں فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئی عمارت میں حصہ دیا جائے گا تاکہ کسی کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
    کراچی: لیاقت آباد اور ملیر ماڈل کالونی میں دو الگ الگ واقعات میں ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ لیاقت آباد زینت اسکوائر پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 37 سالہ صابر کے نام سے کی گئی۔ متوفی صابر لیاقت آباد زینت اسکوائر ایف سی ایریا کا رہائشی تھا جو گھر کے قریب ہی کام کے لیے جار ہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور متوفی 2 بچیوں کا باپ تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے...
    مڈغاسکر میں حالیہ عوامی بغاوت اور فوجی مداخلت کے بعد کرنل مائیکل رینڈریانرینا نے ملک کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر میں جنریشن زی کے ملک گیر مگر خونی احتجاج کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ ملکی پارلیمنٹ نے آئینی کردار ادا کرتے ہوئے ’ذمہ داری سے فرار‘ کے الزام پر صدر کا مواخذہ کیا اور انھیں صدارت کے عہدے معزول سے کردیا تھا۔ جس کے بعد قائم ہونے والی عبوری فوجی کونسل نے ملک کے اقتدار کو سنبھال لیا اور قومی اسمبلی کے سوا تمام پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس عبوری فوجی کونسل کے سربراہ رینڈریانرینا ہی تھے جنھیں عدالتِ عالیہ نے ملک کے صدر...
    سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے جمعرات کے روز چینی اخبار ’پیپلز ڈیلی‘ کے صدر یو شاولیانگ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ یہ ملاقات پیپلز ڈیلی کے ریاض میں نئے علاقائی دفتر کے افتتاح کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ڈیجیٹل میڈیا، خبروں کے تبادلے، پیشہ ورانہ تربیت اور مشترکہ پروڈکشن کے شعبے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سعودی تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی تدریس کا آغاز دونوں فریقین نے سعودی وژن 2030 اور چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔...
    پاکستان اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھ چکے ہیں۔یاسر حسین کا اشنا شاہ کو دیے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے میزبان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔اس دوران یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔یاسر حسین نے اپنا خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک بے حد خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور میں ان کے گھر قیام کیلئے گیا تھا‘۔اداکار نے مزید بتایا کہ ’خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی...
    پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جے-10 سی (J-10C) لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جے-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے"۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے تصدیق کی کہ طیاروں کی...
    تنگ گلیاں کمرشل تعمیرات کے شکنجے میں، رہائشیوں کی زندگیاں مفلوج ہو گئیں لیاقت آباد نمبر 4 پلاٹ 351, 489 پرغیرقانونی تعمیرات ، حکام خاموش شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں انسانی آبادی سے کہیں زیادہ کمرشل پلازوں اور دکانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔وسطی کے علاقے لیاقت آباد کی گلیوں میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی تجارتی تعمیرات نے نہ صرف گلیوں کو تنگ کر دیا ہے ،بلکہ انہیں عملاً ناقابل عبور بنا دیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی صفدر علی نے بتایا ‘‘ہماری گلی میں چار فٹ کی جگہ پر تین منزلہ پلازہ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مہینوں سے ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہو سکیں‘‘۔صورت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنی چاہیے،افغان حکومت کو چاہیے کہ اپنے آپ کو ایک جمہوری حکومت کی طرح پیش کرے،افغانستان کے جو اندرونی معاملات ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں،  وہاں کے مختلف گروپ سونے کی کانوں کےلیے آپس میں لڑ پڑے ہیں  اور یہ لڑائی شدید ہوتی جارہی ہے ۔  24نیوز کے پروگرام گونج میں  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ کاکہناتھا کہ افغان حکومت کو ہر گروپ کو یہ سمجھانا چاہیے کہ  انہیں پائیدار معاشی استحکام چاہیےجس کیلئے پاکستان انہیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور دوسرے ممالک جیسے چائنا اور روس کو بھی آپ کے ساتھ شامل کر رہا ہے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اورمعاشی صورت حال کاجائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغان طالبان ،فتنۃ الہندوستان اورفتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کامعاملہ زیر غورآئےگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اپنےمصر کے دورہ کے حوالے سے کابینہ ارکان کوآگاہ کریں گے، جہاں غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں قانون سازی سےمتعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ Tagsپاکستان
    جکارتہ: انڈونیشیا نے چین سے جدید J‑10C لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے — یہ معاہدہ اس بات کا عندیہ ہے کہ جزیرے نما ملک اپنی فضائی صلاحیتیں تیزی سے جدید بنانے کی راہ پر ہے۔ دفاعی حکام کے اعلان کے مطابق یہ طیارے جلد جکارتہ کی فضاؤں میں نظر آئیں گے، اور انڈونیشیا J‑10C استعمال کرنے والا تیسرا ملک بنے گا۔ وزیرِ دفاع سجافری سیامسودین نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت جلد ہی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے گی مگر انہوں نے ترسیل یا ٹائم لائن کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے بھی کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے طیاروں کی خریداری...
    معرکہ حق میں مثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنیکا فیصلہ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز جکارتہ(آئی پی ایس ) انڈونیشیا نے چین سے جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک جلد ہی چین کے جدید جے-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے جا رہا ہے جس کے بعد انڈونیشیا جے 10 سی طیارے استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جاے گا۔ جے 10 سی طیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ انڈونیشیا کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب وہ چینی ساختہ جنگی طیارے خریدے گا جو اس کی فوجی صلاحیتوں کو جدید بنانے کے منصوبے...
    ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجن سے نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا ایسٹ پیسیفک کوالیفائرز سے ایک اور ٹیم ان کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور ورلڈکپ کے لیے رسائی حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ہے۔ یو اے ای کی ٹیم اپنا آخری میچ آج کمزور حریف جاپان کے خلاف کھیلے گی جس میں فتح اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا پروانہ تھمادے گی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ،...
    افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔ وہ کسی بھی مکمل رکن (Full Member) ٹیم کے ایسے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ڈھاکا میں تاریخی اننگز منگل کے روز ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد نبی نے شاندار ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت افغانستان نے 200 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ Mohammad Nabi is the oldest player from a Full Member nation to score a fifty in men’s ODIs, breaking...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
    امریکا میں ایک خاتون کے باورچی خانے کی سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج نے حیران کن منظر ریکارڈ کیا۔ ان کی پالتو بلی ’وینڈی‘ نے کھانے کے دوران دیگچی میں مردہ چوہا ڈال دیا۔ مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟ یہ واقعہ کیلیفورنیا کی ایک فوسٹر فیملی کے گھر میں پیش آیا۔ جب بلی کی مالکن باہر کتوں کو کھانا کھلا رہی تھی، تو بلی نے چپکے سے ’اپنا خاص مصالحہ‘ کھانے میں شامل کر دیا۔ مزید پڑھیں: کراچی کی پہاڑیوں پر نایاب جنگلی بلی ’کراکل‘ کی جھلک خاتون نے بتایا کہ بلی کے ’مشکوک رویے‘ نے انہیں کیمرہ چیک کرنے پر مجبور کیا اور ویڈیو دیکھ کر انکشاف ہوا کہ وینڈی نے کھانے میں واقعی...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان محمد طاہر نے امن و امان کے قیام میں صحافیوں سے تعاون مانگتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، جو سماجی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر و بیورو چیف ایکسپریس نیوز رضا الرحمان اور موجودہ صدر عرفان سعید کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا انعقاد صحافیوں اور پولیس کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ آئی جی بلوچستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، معیشت اور خطے میں بڑھتی کشیدگی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی اور سرحدی خلاف ورزیوں کے تناظر میں قومی سلامتی کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکورٹی اداروں کی تازہ بریفنگ پیش کی جائے گی اور متعلقہ وزارتوں کو صورتحال کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے حالیہ مصر کے دورے...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 40 سالہ شخص کی زندگی بچالی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران متاثرہ شخص کی گردن کے دائیں جانب چاقو گھس گیا تھا، چاقو بڑی خون کی شریانوں سے خطرناک حد تک قریب تھا۔شعبۂ حادثات میں زخمی حالت میں آنے والے شخص 40 سالہ شخص کے فوری ٹیسٹ کروا کر کامیاب سرجری کی گئی اور چاقو گردن سے باہر نکال لیا گیا۔
    چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ کان کنی (mining) کے شعبے میں اپنے تعاون سے متعلق چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کا اعتماد اور قریبی رابطہ برقرار ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’چین اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میری معلومات کے مطابق دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان کان کنی کے تعاون کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔‘ ترجمان سے جب پاکستان سے امریکا بھیجے گئے معدنیات (minerals) کے ایک جہاز اور اس کے چین کی پالیسیوں...
    سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: قطر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا یہ کامیابی ٹیم کے شاندار ورلڈ کپ سفر کا ساتواں اور مسلسل دوسرا باب ہے۔ عالمی مقابلے 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوں گے۔ فیصلہ کن معرکہ منگل کی شب جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الانما اسٹیڈیم میں اردنی ریفری ادہم مخادمہ کی نگرانی میں کھیلا گیا۔ مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، مگر سعودی ٹیم کو برتری کے اصول کی بنیاد پر اگلے مرحلے کا اعزاز حاصل ہوا۔ پہلے ہاف میں صالح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف 16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔ ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف16 کے اندر مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا۔ مجھے ایف 16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔ میں پہلے بھی ہمارے پائلٹوں کی بہت عزت کرتا تھا، لیکن آج کے بعد یہ احترام اور بڑھ گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    کیمبرج یونیورسٹی لائبریری میں کچھ قیمتی تاریخی دستاویزات محفوظ ہیں جن میں آئزک نیوٹن کے خطوط، چارلس ڈارون کی نوٹ بکس، نایاب اسلامی متون اور نیش پیپائرس جیسے نادر نسخے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا یہ تمام نازک تحریریں مخصوص ماحول میں سنبھال کر رکھی گئی ہیں تاکہ وقت کے اثرات سے محفوظ رہیں۔ لیکن حال ہی میں جب مشہور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے دفتر سے 113 ڈبے کاغذات اور یادگار اشیا کی شکل میں لائبریری کو موصول ہوئے تو انہیں ایک انوکھے مسئلے کا سامنا ہوا۔ ان اشیا کے ساتھ پرانی فلوپی ڈسکس بھی موجود تھیں، ایک ایسی ٹیکنالوجی جو اب ماضی کا قصہ بن چکی...
    انسٹاگرام نے منگل کے روز نوعمر صارفین یعنی ٹین ایج اکاؤنٹس کے لیے مواد کی فلٹرنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے تاکہ اسے فلموں کے لیے استعمال ہونے والے پی جی 13 ریٹنگ معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ صارفین، خصوصاً بچوں، کی فلاح و بہبود کے مقابلے میں منافع اور مشغولیت کو ترجیح نہ دیں۔ Teen Accounts will be guided by PG-13 movie ratings, meaning teens will see content on Instagram that’s similar to what they’d see in a PG-13 movie, by default.https://t.co/WBJx9bWyTx — Meta Newsroom (@MetaNewsroom) October 14, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق...
    پشاور(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاؤں گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب جہاز کا بندوست کریں پھر، جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس کو جہاز کا بندوبست کرنے کا کہیں؟۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر نے استعفیٰ وصول کرلیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی، صوبائی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’میرے پاس تمام حقائق آ گئے ہیں، علی امین گنڈاپور مستعفی ہو چکے اس حوالے سے گورنر کے خط سے فرق نہیں پڑتا، 90 نمائندوں کے ووٹ سے سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جہاں تک استعفے کی بات ہے تو جب گورنر نے جب وزیراعلیٰ کا...
    راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے عالمی فوجی مشق “کیمبرین پٹرول 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ عالمی سطح کی سب سے مشکل فوجی مشقوں میں سے ایک ہے جو برطانیہ کے علاقے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہی۔ اس مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا دشوار گزار فاصلہ طے کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کے ہم پلہ ہو گئے۔راشد خان نے اپنے کیریئر میں چھٹی بار ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق بھی پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں چھ، چھ مرتبہ یہ...
    پاک فوج کی بڑی کامیابی، پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پیٹرول 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہوئی، برطانیہ میں ہونے والی مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر مشکل سفر کامیابی سے مکمل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ قوم کو...
    وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔  رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں جس جگہ دہشتگرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے ان کمین گاہوں کو اب تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کے لیے ٹریننگ نہیں حاصل کرسکیں اور نہ پاکستان میں داخل ہوسکیں تاہم اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو اسے بھی تلاش کرکے تباہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین...
    نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی کی جانب سے "ریڈار پاکستان آرٹسٹ 2025 (چوتھی سہ ماہی)” کے طور پر نامزدگی حاصل کر لی ہے۔ یہ اعزاز نوجوان نسل میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ان کے گانوں کی مقبولیت کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے مطابق ثمر جعفری کی موسیقی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہو رہی ہے، جن میں بنگلادیش، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ اعزاز ان کے میوزک کیریئر میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ A post shared by...
    برازیل کے دریا ریو نیگرو میں ایک جگوار کو توازن کھوتے اور پانی میں جدوجہد کرتے دیکھا گیا تو فوری طور پر ملٹری پولیس اور وائلڈ لائف ماہرین نے اسے بچانے کے لیے کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیر ممالک میں جانوروں کو بھی ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا، امریکی ریسکیورز نے ہرن کے لیے جان لڑادی اہلکاروں نے عارضی فلوٹیشن ڈیوائس بنا کر جگوار کو پانی سے نکالا اور ساحل تک کھینچ لائے۔ بعد ازاں اسے ایک خصوصی ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے دوران جگوار کے جسم میں گولیوں کے نشانات اور چمڑی کے نیچے گولیوں کے ٹکڑے پائے گئے۔   View this post on Instagram   A post shared by @bpamb_am.pmam ماہرین نے فوری...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق اور 4 افراد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں مالکان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق اور 4 افراد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں مالکان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عمارت کے مالکان رحیم بخش اور تاج محمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ سیشن کورٹ نے بلڈنگ مالکان کی درخواست ضمانت...
    ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا، 3 بڑی ریٹنگ ایجنیسز نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیزچیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا، کہا کہ کابینہ نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ہمیں جیو پولیٹیکل صورتحال سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورچین سے ہمارے آہنی تعلقات ہیں۔ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کررہاہے۔ 28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے  عالمی ریکارڈ قائم کر دیا   محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مدینہ ٹاؤن میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد کیا۔اس حوالے سے ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد سے بیٹی کا دانت ٹوٹ گیا اور چہرہ بھی زخمی ہے۔
    کہانی پرانی ہے لیکن جب تک یہ جہان ہے اور اس میں یہ حیوان ہے جس کے منہ میں زبان ہے اور ہمیشہ اپنے بارے میں رطب اللسان ہے۔کوئی کہانی پرانی نہیں ہوتی،کیونکہ جس طرح تاریخ اپنے آپ کو دہراتی رہتی ہے اسی طرح یہ بھی اپنے کرتوت دہراتا رہتا ہے۔تو یہ پرانی بھی ایک مرتبہ پھر خود کو دہرا رہی، فرق صرف یہ ہے کہ پرانی ایک فرد کی تھی اور یہ کہانی ایک ملک کی ہے۔ایک لڑکا جس کے والدین ایک حادثے میں مرگئے تھے، سارے رشتہ داروں کو اس سے محبت اور ہمدردی ہوگئی، ہر کوئی اسے اپنے گھر لے جاتا کھلاتا پلاتا اور خاطر مدارت کرتا چنانچہ رشتہ داروں کے اس لاڈ پیار میں وہ بگڑگیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بارسلونا اسپین کے سائنس دانوں نے چوہوں پر کیے گئے ایک تجربے میں نینو پارٹیکلز کے ذریعے الزائمرز (Alzheimer’s) بیماری کی علامات میں نمایاں کمی لانے کا دعویٰ کیا ہے۔تحقیق کے مطابق نینو پارٹیکلز — جو برہنہ آنکھ سے دیکھے نہیں جا سکتے اور جن کا قطر 200 نینو میٹرز سے بھی کم ہوتا ہے (یہ انسانی بال کی چوڑائی کا تقریباً 0.25 فیصد بنتا ہے)  انجیکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیے جاتے ہیں۔ یہ نینو پارٹیکلز دماغ کی حفاظت کرنے والے خلیات اور خون کی نالیوں کے درمیان موجود ایک حساس رکاوٹ، جسے بلڈ-برین بیریئر کہا جاتا ہے، کی مرمت کرتے ہیں۔الزائمرز کے مریضوں میں یہی رکاوٹ متاثر ہو جاتی ہے، جس کے باعث ایمیلائڈ-بیٹا نامی...
    برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کوہرجانے اورعدالتی اخراجات کی مد میں13کروڑروپے دیناہوں گے۔ لندن ہائیکورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر(ر)راشد نصیرکوبدنام کیا،جھوٹے الزامات لگائے۔ عدالت نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشدنصیرکو50ہزارپاؤنڈ ہرجانہ اداکرنے کاحکم دیا۔اس کے علاوہ عادل راجہ کو بریگیڈیئر(ر)راشد نصیر کوعدالتی اخراجات کےتقریباً3لاکھ پاؤنڈ بھی دینے کاحکم دیا گیا ہے۔ عدالت کی جا نب سے عادل راجہ کواپنے تمام میڈیاپلیٹ فارم پر راشد نصیر کےکیس جیتنےکی خبربھی دینےکاحکم دیا گیا ہے۔
    ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلادیش نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور قومی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے چین سے 20 جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی کل مالیت تقریباً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی جس میں طیاروں کی خریداری، پائلٹس کی تربیت، طیاروں کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ خریداری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت مالی سال26-2025 اور 27-2026کے دوران مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ادائیگیاں 36-2035 تک 10 سالہ اقساط میں کی جائیں گی۔ چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق جے 10...
    برطانیہ کی ہائیکورٹ نے یوٹیوبر اور سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل راجا کے خلاف بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے دائر کردہ ہتکِ عزت (Defamation) کے مقدمے کا فیصلہ بریگیڈیئر نصیر کے حق میں سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، عادل راجا نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور کردار کش الزامات لگائے جن سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ فیصلے میں جج نے قرار دیا کہ عادل راجا کے الزامات بدنیتی پر مبنی تھے اور ان کے بیانات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے عادل راجا کو حکم دیا ہے کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ (تقریباً...