2025-08-13@23:10:32 GMT
تلاش کی گنتی: 10896
«کامران ٹیسوری کا»:
(نئی خبر)
امریکا اور چین میں تجارتی جنگ 90 روز کے لیے مؤخر، بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس)دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں وقتی ریلیف سامنے آ گیا، امریکا اور چین نے درآمدی اشیاء پر اضافی محصولات کے نفاذ کو 90 دن کے لیے مؤخر کر دیا، جس کے نتیجے میں متوقع سینکڑوں فیصد ٹیرف کا نفاذ رک گیا ہے۔ یہ فیصلہ سال کے اختتام پر ہونے والے چھٹیوں کے سیزن سے قبل امریکی ریٹیل مارکیٹ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ انہوں نے ایگزیکٹو آرڈر...
اویس کیانی: وزیر داخلہ کا ژوب میں 3 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلیوٹ پیش کیا۔ انہوں نے فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام بنائی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کابلوچستان کے ضلع ژوب میں فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی...
پشاور (آئی این پی )آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بی آر ٹی پشاور کے 2019 سے 2022 تک کے مالی امور کا آڈٹ مکمل کرتے ہوئے 28 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل پلازے مکمل نہ ہونے، غلط کنٹریکٹس اور دیگر انتظامی خامیوں سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ مفت زو کارڈز کی تقسیم سے ٹرانس پشاور کمپنی کو 11 کروڑ 86 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا، جبکہ وینڈرز سے ٹیکس وصول نہ کرنے کے باعث خزانے کو 48 کروڑ 58 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ٹھیکے دینے کے عمل میں بے ضابطگیوں سے 3 ارب 78 کروڑ روپے، اور آئی پی ایس کنٹریکٹ ایکنک...
سیکیورٹی فورسز نے 7 تا 9 اگست کے دوران بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازه میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 47 بھارتی سرپرستی میں فعال خوارج کو ہلاک کردیا، جس کے بعد 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان اور افغانستان سرحد کے قریب سمبازه کے گرد و نواح میں ایک منصوبہ بند کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کے دوران مزید 3 بھارتی پشت پناہی رکھنے والے خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ اس حالیہ...
گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا، تاہم کنسرٹ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے باعث انہیں اپنی پرفارمنس روکنا پڑی۔ کانسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری خود منظر عام پر آئے اور صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا میری بہنوں کی حفاظت کے لیے بھائی کم ہو گئے ہیں؟ کیا میرے بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت نہیں کر سکتے؟ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی سیکیورٹی اہلکار نے میرے بھائیوں کو ہاتھ بھی لگایا تو میں اُسے نہیں چھوڑوں گا۔ یہ سب میرے بھائی اور میری فیملی ہیں۔...
ایلون مسک نے ایپل پر سنگین اینٹی ٹرسٹ (اجارہ داری مخالف) قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ایپل اس انداز میں کام کر رہا ہے جس سے اوپن اے آئی کے علاوہ کوئی بھی اے آئی کمپنی ایپ اسٹور میں پہلے نمبر پر نہیں آسکتی، جو واضح طور پر اینٹی ٹرسٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ یہ تنازع ایکس اے آئی کے چیٹ بوٹ “گروک” (Grok) کی رینکنگ کے معاملے پر سامنے آیا، جو حال ہی میں ایپ اسٹور کے ٹاپ فری...
گیلپ پاکستان نے تاجروں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔سروے کے مطابق کاروباری برادری کا حکومتی معاشی پالیسیز پر اعتماد میں اضافہ ہوا، تاجروں نے کارکردگی کی تعریف کی۔ 46 فیصد نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تحریک انصاف کی حکومت سے بہتر قرار دیا۔سروے کے مطابق 34 فیصد نے کارکردگی پرعدم اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9 مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چلینج کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی انتقام کی بنیاد پر دیے گئے ہیں اور یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ان مقدمات میں شفافیت کو یکسر بالائے طاق رکھا گیا اور ملزمان کو اپنے دفاع...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ...
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بہتر مستقبل کے لیے امیدیں باندھ لیں۔ نیا ناظم آباد میں معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں مواقع ملنا مثبت اور اچھا عمل ہے۔ امید ہے کہ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ہمیشہ بہت سازگار اور سود مند رہی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ...
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ پرانا دور ہم نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا ہے جس میں صرف برداشت تھی، اب سندھ کے شہری عوام بالخصوص نوجوانوں نے نئے دور کا آغاز کیا ہے جہاں برداشت نہیں جواب ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 9 مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت ہو گیا اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ ناانصافی کی چھری اِسی طرح چلتی رہی تو ملک مزید تقسیم ہوگا۔ پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا اس موقع...
سی ڈی اے کے زیر اہتمام پیڈل ٹینس مقابلہ ،چیئرمین سی ڈی اے کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام آج ملٹی پرپز گراونڈ اسلام آباد میں پیڈل ٹینس ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے سمیت شہر بھر سے کھلاڑیوں اور کھیل کے شائقین نے بھرپور شرکت کی۔اس مقابلے کا مقصد شہریوں کو صحت مند تفریحی مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔پیڈل ٹینس ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیمز حصہ لے رہے ہیں اور اس...

ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) ،کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ،ڈریپ نے جعلی کمپنیوں اور جعلی ادویات سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا، متعلقہ کمپنیوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ ڈریپ کے مراسلے کے مطابق جعلی کمپنیوں میں فیگا فارماسیوٹیکل کراچی، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز لاہور ، الپائن لیبارٹریز کراچی اور ہیمیکس فارماسیوٹیکل کراچی شامل ہیں ۔علاوہ ازیں جن ادویات کو جعلی قرار دیا گیا ہے ان میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا " میں استحکام پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔" وہ پہلے تحریک انصاف کا حصہ تھے اور پی ٹی آئی دور میں وزیر داخلہ پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے بعد ازاں جہانگیر ترین کی قیادت میں بننے والی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ مزید :
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی مگر یہ مینڈیٹ چھینا گیا، آج ہمارے ایوان میں 76 نمائندگان رہ گئے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری بھی ہوا اورجو ملا ہوا مینڈیٹ تھا وہ تسلیم نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے تین کروڑ ووٹ لیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک تب تک چلے گی جب تک ہر دل عزیز لیڈر کو رہائی نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ 9 مئی کی مذمت کی ہے، ہمارے رہنماؤں کو دس، دس اور پانچ، پانچ سال کی سزا ہوئی، یاسمین راشد 74...
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا...
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے رد عمل میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج پھر 9 مئی کسز میں ہمارے رہنماوں کو سزا ہوئی، نہ صرف ہمارا مینڈیٹ چوری لیا گیا بلکہ موجود ارکان کو نااہل کیا جارہا ہے ، ہمارے 76 ارکان ایوان میں رہ گئے، ہم چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمشیہ سے 9مئی کے واقعات کی مذمت کی، 9مئی نہیں ہونا چاہیے تھا، آئندہ بھی کبھی نہ ہو، آج جو بھی فیصلے آئے ہیں ہم ان کو مسترد کرتے ہیں، ہم...

سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنوں کو سنائی گئی سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر ایک طمانچہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے قانونی اصولوں اور منصفانہ ٹرائل کے تمام تقاضوں کو...
فائل فوٹو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق مری میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت سینئر پارٹی رہنما موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور پارٹی امور پر مشاورت ہوئی۔اس دوران ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور کے ساتھ وفاق اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام ،13نکاتی منشور کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اقلیتی امور کے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت اور اس کے 13 نکاتی منشور کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ معروف مسیحی لیڈر بشارت کھوکھر شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ہوں گے۔ ندیم مٹو کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،داد بھٹی سیکرٹری جنرل جبکہ جوشوا ولیم کو پارٹی کا سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔فرانس میں موجود پارٹی چیئرمین بشارت کھوکھر نے اسلام آباد میں منعقدہ نیوز...
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔ مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین کالونی میں...
پاکستان اور امریکی حکام اس وقت ایک اہم تجارتی معاہدے کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس میں سرمایہ کاری کے امور بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک میں سب سے کم ٹیرف کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا نظرثانی شدہ ٹیرف ریٹ 19 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو بھارت (25 فیصد)، بنگلہ دیش (20 فیصد)، ویتنام (20 فیصد) اور سری لنکا (20 فیصد) جیسے دیگر خطے کے ممالک سے کم ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں اپنی برآمدات...
کراچی: مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی...
—فائل فوٹو پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے نئی فلڈ ایڈوائزری جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا۔ بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب: رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹصوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 5 اگست احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کو 2 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے ابھی ریکوری کرنی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے، وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ...
پاکستان تحریک انصاف اکثر و بیشتر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کے دورِ حکومت میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ڈرون حملے مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران میں ہی 2015 میں بند ہو گئے تھے۔ اس مناسبت سے یہ جائزہ لینا چاہیے کہ 2013 میں جب مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا تو پاکستان کن بحرانوں سے دو چار تھا اور 2018 میں جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو صورتِ حال کیا تھی۔ 2013میں جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان مختلف بحرانوں کا شکار تھا۔ جن میں توانائی کا شدید بحران، معیشت کی نازک حالت، بدترین دہشت گردی، ڈرون...
سڈنی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا تاکہ دو ریاستی حل کے لیے کوششوں میں تیزی لائی جا سکے اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور کینیڈا یہ اعلان کر چکے ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ یہ تسلیم کرنا ان وعدوں پر مبنی ہوگا جو آسٹریلیا کو فلسطینی اتھارٹی سے موصول ہوئے ہیں، جن میں یہ یقین دہانی شامل ہے کہ مستقبل کی کسی بھی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگاآسٹریلوی...
ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں۔ مذکورہ افسران کیخلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگیڑا کی گرفتاری اور بھاری رقوم کی برآمدگی کے بعد پنجاب حکومت نے کرپٹ بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ...
جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں چیئرمین متحدہ نے کہا کہ 2018ء میں الیکشن ہم جیتے لیکن نتیجہ کسی اور کے نام آیا، سندھو دیش کے خواب کو ہم ہی خاک میں ملا سکتے ہیں، اداروں سے مطالبہ ہے کہ سندھ میں ایمانداری سے مردم شماری کرائی جائے تاکہ مزید صوبوں کی بات ہم نہیں کوئی اور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا...
پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ہوسٹل سٹی میں تقریباً 40 پی ٹی آئی کارکنان دھرنے کے حوالے سے کانفرنس کررہےتھے۔ پولیس چھاپے پر پی ٹی آئی کارکنان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق حالیہ قیاس آرائیوں کے درمیان، معتبر اور باخبر ذرائع نے ان افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تعلقات “انتہائی خوشگوار” ہیں اور عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پسِ پردہ کسی تبدیلی کی غیر مصدقہ خبریں گردش کرتی رہیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ایک وفاقی وزیرِکو شہباز شریف کی جگہ وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے اس امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان معاملات بالکل ویسے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے جو اس بار پارٹی چھوڑ کر گیا، اس کے لیے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور جو جماعت میں اپنے لیے کام کر رہا ہے، وہ اپنا قبلہ درست کرے۔اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے تحت جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم رہنما امین الحق، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔(جاری ہے) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ماہ مئی میں پاک افواج نے بھارت کا ناقابلِ شکست ہونے کا تاثر ختم کر دیا اور دنیا...
کراچی: بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں طلبہ کو ڈگریاں عطا کردی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے تفویض کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی...
پاکستان سوسائٹی ڈنمارک نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُررونق تقریب کا انعقاد کیا، جس کی صدارت پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کے صدر چوہدری ولایت خان نے کی۔ چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور تمغۂ خدمت حاصل کرنے والے چوہدری پرویزاقبال لوسر تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے 1947 میں پاکستان کے قیام کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چوہدری پرویزاقبال لوسر نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دی گئی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی قوم اورمسلح افواج کے عزم و حوصلے کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی اور حال میں ملک کو غیر مستحکم کرنے...

’’ٹرمپ آپ کا ابا ہوگا‘‘پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل ’’ٹرمپ کو ابا‘‘کہنے پر ڈاکٹر فضہ خان کا پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’درپردہ ‘‘میں شرکت کی ۔ ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ کون ہے؟ہم ٹرمپ کو کیا سمجھتے ہیں،ٹرمپ کیا ہے جی۔ پروگرام کی میزبان ڈاکٹر فضہ خان نے کہاکہ ٹرمپ کو آپ ابا جی سمجھتے تھے،کہتے تھے ٹرمپ آئے گا تو اڈیالہ جیل کے دروازے کھلوائے گا اور عمران خان کو رہا کروائے گا،جب وہ مکر گیا آزاد کروانے سے یا اس نے آزاد نہیں کروایا،تو آپ نے کہاکہ کیا کر سکتے ہیں۔...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قوم کے لیے جشن منانے کا موقع ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے گفتگو...
آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دو ریاستی حل کے فروغ اور مشرقِ وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے۔ انتھونی البانیز کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی نے اس فیصلے کے بدلے کئی وعدے کیے ہیں، جن میں حماس کو مستقبل کی ریاست سے الگ رکھنا، اسرائیل کے پرامن وجود کو تسلیم کرنا، غیر مسلح ہونا، عام انتخابات کرانا، شہدا و قیدیوں کے خاندانوں کو ادائیگیاں ختم کرنا، گورننس میں اصلاحات، تعلیمی و مالی شفافیت، اور عالمی نگرانی کی اجازت شامل ہیں تاکہ نفرت اور تشدد کی ترغیب روکی جا سکے۔ انہوں نے...
کراچی: ایشیا کپ سے قبل پاکستان ٹیم میں ردوبدل کا امکان ہے۔ یو اے ای میں ٹرائنگولر سیریز کیلیے فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی ہوسکتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا جاسکتا ہے، اوپننگ بیٹر فخرزمان کے بھی ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ ہونے کی توقع ہے، ممکنہ کھلاڑیوں کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا، لاہور میں ٹریننگ کیمپ بھی لگائے جانے کی تجویز ہے۔ ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے یواے ای میں افغانستان اور میزبان ملک کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں ٹرائنگولر سیریز بھی کھیلنی ہے، اس وقت قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، اس کی وطن واپسی پر...
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی کرپٹو لائسنسنگ، ریگولیشن اور ورچوئل ایسٹس کے تمام امور دیکھے گی جبکہ پاکستان میں کرپٹو لائسنسنگ کا عمل مزید کم از کم تین ماہ بعد مکمل ہو گا اور کرپٹو لائسنسنگ فیٹف اور آئی ایم ایف کے معیار کے مطابق ہو گی۔ اتھارٹی صارفین کی ٹرانزیکشن ہسٹری اور ریکارڈ محفوظ رکھے گی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اتھارٹی کی اہم ذمہ داری ہوگی، اتھارٹی ملکی و غیر ملکی اداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گی، لائسنس یافتہ شخص کی رئیل ٹائم معلومات تک اتھارٹی کو رسائی ہو گی۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ ذرائع...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ رات حیدرآباد کے رانی باغ میں ینگ اسٹنرز کا مفت کنسرٹ ایک تفریحی شام کے بجائے بدنظمی اور افراتفری میں بدل گیا۔ ہزاروں نوجوان شائقین نے شرکت کی، لیکن انتظامات کی کمی اور جگہ کی محدود گنجائش نے ماحول کو بگاڑ دیا۔ کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ہجوم بے قابو ہونا شروع ہوگیا۔ جیسے ہی اسٹیج ٹوٹا، لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ صورتحال اس حد تک بگڑ گئی کہ خواتین کے درمیان ہاتھا پائی اور بال کھینچنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ موقع پر موجود سکیورٹی عملہ صورتحال سنبھالنے میں ناکام رہا، اور منتظمین بے بس دکھائی دیے۔ ایک شریک شخص نے پورا واقعہ ویڈیو میں قید کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ...
گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گر گیا، ملبے تلے دب کر8 رضاکار جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز گلگت: (آئی پی ایس) گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3 افراد...
گلگت(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے دنیور نالے میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں واٹر سپلائی بحالی کے کام میں مصروف مقامی رضاکار اچانک مٹی کے تودے کی زد میں آ گئے۔ اس المناک واقعے میں 8 جانیں چلی گئیں جبکہ 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ رضاکار 20 جولائی کو آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ واٹر سپلائی اسکیم کی مرمت کر رہے تھے۔ رات تقریباً 2 بجے پہاڑی سے بھاری مٹی کا تودہ ٹوٹ کر ان پر آ گرا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے علاقے کو افراتفری میں ڈال دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق لمحوں میں ملبے کے نیچے درجنوں افراد دب گئے۔ واقعے کے...

کراچی، پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں، 7 کار لفٹرز گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں اور مسروقہ سامان برآمد
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) اور درخشاں پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں اسلحہ، چوری شدہ گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ون ڈویژن اور اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں اورنگی ٹاؤن نمبر 11، حوا گوٹھ شراب خانے کے قریب کارروائی کے دوران پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایس...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔ فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکا اور نہ آئندہ ہو گا۔ لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہو سکتے ہیں۔ سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کر رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں۔ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام قومی...
لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دینا سابق صدر آصف علی زرداری کا ایک تاریخی اقدام تھا، جس کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کی اپنی مشہور تقریر میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق دینے کا اعلان کیا تھا، اور اسی وژن کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے آئینی، قانونی اور سماجی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔ مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے لیے...
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں اور بہادری پاک وطن کی حقیقی ڈھال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپاہی دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں چاہے وہ زمین کے کونے میں ہو یا پہاڑ کی چوٹی پر، پاک فوج کے جوانوں کی...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل مبینہ طور پر 2026 کے اوائل میں کروم بُک کے لیے ’اسٹیم فار کروم بُک بیٹا پروگرام‘ کی سپورٹ ختم کرنے جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 1 جنوری 2026 کے بعد یہ سہولت مکمل طور پر بند ہو جائے گی اور بیٹا ورژن میں انسٹال کیے گئے تمام گیمز خودکار طور پر صارفین کے ڈیوائسز سے حذف کردیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈیپ مائنڈ نے جینی 3 لانچ کردیا، خصوصیات کیا ہیں؟ بیٹا ایپ چلانے کی کوشش کرنے والے صارفین کو اس وقت ایک پاپ اَپ میسج موصول ہورہا ہے، جس میں پروگرام کی بندش کی اطلاع دی گئی ہے۔ Google ending Steam for Chromebook support in 2026 https://t.co/PBjNikibb7 by @technacity — 9to5Google (@9to5Google)...
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے ملزمان اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی اور سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار سائٹ سپرہائی وے میں ایک فیکٹری پر دیگر سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ تعینات تھا جہاں کار سوار ملزمان نے پتا پوچھنے کے بہانے اہلکار کو قریب بلایا۔ حکام نے بتایا کہ اسلحے کے زور پر اہلکار سے ان کا سرکاری اسلحہ چھینا اور فرار ہوگئے اور ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ سے موبائل فون بھی چھین لیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
ISTANBUL: ترکیہ کے مغربی صوبے بالیکسر سمیت دیگر علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مغربی علاقوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جبکہ مقامی میڈیا نے بتایا کہ ترکیہ کے متعدد صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریبی صوبے بالکیسر کے ضلع سندرگی میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر زلزلہ آیا لیکن متاثرہ صوبے میں فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا...
قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان (اپر) کے شہر سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساوتھ) کی دیر پا امن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کونسل غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے۔ غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے بعد سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہییں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مخالفت کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم فوری ختم ہونے چاہییں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل منصوبہ بندی کے تحت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔ عاصم افتخار نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ اشتعال انگیزی...
ریلوے حکام نے بتایا کہ سپیزنڈ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکا ہوا جس سے جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ٹرین کو محاصرے میں لے لیا ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد تمام مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں چاروں صوبوں کو جوڑنے والی جعفر ایکسپریس کے ریلوے ٹریک پر دھماکا ہو گیا جس سے ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ سپیزنڈ ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر آئی ای...
چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے مار گرانے کا بھارتی فضائیہ کے سربراہ جنرل امر پریت سنگھ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔چینی تھنک ٹینک ”چارہار انسٹیٹیوٹ“ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے مار گرانے کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا دعویٰ ”بے بنیاد“ ہے اور اس کے پاس اس کی حمایت میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مئی کے اوائل میں ”آپریشن سندور“ کے دوران پاکستان کے پانچ جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعوے میں نہ کوئی...
سکھر بیراج —فائل فوٹو سکھر بیراج کے نئے دروازوں سے متعلق پراجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق پراجیکٹ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بیراج پر تبدیل شدہ دروازوں میں کوئی نقص نہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دروازوں میں معمولی خامیاں درست کی جا رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام کارروائی معمول کی جانچ پڑتال اور معیاری طریقہ کار کا حصہ ہے۔
مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیٹا اپ ڈیٹس میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے ہیں جو صارفین کے تجربے کو مزید آسان، محفوظ اور ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کیے جارہے ہیں۔ گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس اینڈرائیڈ ورژن 2.25.22.11 میں، بیٹا صارفین اب کسی بھی گروپ کی انفو اسکرین سے براہ راست گروپ مخصوص اسٹیٹس اپ ڈیٹس پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر صرف اسی گروپ کے اراکین کو 24 گھنٹے کے لیے نظر آئیں گی اور ان میں سب اراکین حصہ لے سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ...
سٹی 42: سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور مخلص رہنما شوکت کشمیری کی رہائش گاہ پہنچ گئے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شوکت کشمیر ی کی وفات پر اہلخانہ سےاظہار تعزیت کیا ،مرحوم شوکت کشمیری کے ایصال ثواب کے کیے فاتحہ خوانی کی گئی حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات کا تذکرہ کیا ۔حمزہ شہباز نے کہا مرحوم شوکت کشمیری نے پارٹی نےجیل اور صعبتیں برداشت کیں شوکت کشمیری جیسے کارکن اور رہنما کسی بھی سیاسی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں ،شوکت کشمیر پارٹی کےقابل فخر رہنما تھے اس موقع پر سینیئر رہنما مسلم لیگ ن عمران علی گورائیہ اور سینئر لیگی رہنما رانا عمران منج سمیت دیگر...
ماحولیاتی تبدیلی کے باعث زمین کے کٹاؤ اور ماحولیاتی بگاڑ کو روکنے کے لیے پنجاب کے محکمہ جنگلات نے بنجر زمینوں کو سر سبز کرنے کے لیے ہائیڈرو سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کردی ہے۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے چیف کنزرویٹر عابد گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے لاہور کے قریب جلو پارک میں کئی ایکڑ رقبے پر ہائیڈروسیڈنگ کامیابی سے مکمل کی ہے، جس کے لیے خصوصی مشینری کے ذریعے بیج، پانی اور غذائی اجزا کے آمیزے کو زمین پر اسپرے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم ہائیڈروسیڈنگ کے فوائد بتاتے ہوئے عابد گوندل نے بتایا کہ یہ امید افزا طریقہ پاکستان میں سرکاری...
چینی تھنک ٹینک نے پاکستان سے متعلق بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مئی کے اوائل میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ٹھوس شواہد سے محروم ہے اور بین الاقوامی برادری نے اسے بڑے پیمانے پر سوالات کی زد...
شہرقائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے.شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے. مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی...
جرمن اکثریت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں، سروے غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب ادارت: کشور مصطفیٰ، شکور رحیم غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب اسرائیل کے سکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس سنگین صورتحال پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اسرائیل کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس منصوبے کو 22...
اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔ واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگئے۔
بیجنگ () جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ماحولیاتی تحفظ اور اس کے عالمی اثرات میں چین کے جدید نقطہ نظر کی وضاحت کی گئی ہے۔اتوار کے روز شنہوا نیوز ایجنسی سے وابستہ تھنک ٹینک اور ماحولیاتی تہذیب پر شی جن پھنگ کی سوچ کے تحقیقی مرکز نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ جاری کی جس کا عنوان “‘سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں’ایک خوبصورت منظر کی تشکیل دیتا ہے–حیاتیاتی تہذیبوں کی تعمیر میں چین کی جدت طرازی اور عالمی اہمیت”۔ رپورٹ میں “سرسبز پہاڑاورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” کےتاریخی پس منظر، بنیادی سوچ اور اہمیت کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے،نیز اس تصور کی نظریاتی جدت طرازی، چین میں اس پر عمل درآمد اور اس کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی نے اپنے نئے اور طویل عرصے سے زیرِانتظار ماڈل جی پی ٹی-5 کی لانچنگ کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اسے دنیا کا سب سے ذہین رائٹنگ اور کوڈنگ ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منطقی سوچ کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور مفت استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن ماڈل کے سامنے آتے ہی آن لائن کمیونٹی میں بحث چھڑ گئی اور خاص طور پر تجربہ کار صارفین کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی۔ ریڈٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں ایک صارف نے جی پی ٹی-5 کو “مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی 39 اہم وزارتوں اور سرکاری اداروں کو سنگین سائبر حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ حملے مستقل ڈیٹا ضائع ہونے، کاروباری نظام رک جانے اور حساس معلومات کے لیک ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) نے خبردار کیا ہے کہ ایک خطرناک رینسم ویئر “بلو لاکر” کو پاکستانی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس وائرس کے ذریعے کمپیوٹر فائلز لاک کر دی جاتی ہیں اور تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ اینٹی وائرس کو غیر فعال کر کے پورے نیٹ ورک میں پھیلنے اور حساس ڈیٹا بھی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم اکرام اللہ نے اتوار کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اکرام اللہ کو خوش آمدید کہا اور یاد دلایا کہ وہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد قلعہ سیف اللہ کے دورے کے دوران خسنوب کے امدادی خیمے میں اس سے ملے تھے، جب اس کا خاندان شدید متاثر ہوا تھا۔ اس موقع پر اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم کے مواقع نہ ہونے پر افسوس اور تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان یونیورسٹی: مادری زبانوں کے شعبے ضم کرنے کا فیصلہ، اساتذہ، طلبہ اور سیاسی حلقوں میں شدید اضطراب وزیراعظم...
تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں اوپنر فخر زمان کے ساتھ فاسٹ بولر سلمان مرزا کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے، شاداب خان کے نام پر غور نہیں کیا جارہا۔ ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان اگلے ہفتے اور کیمپ لاہورمیں لگانے کی تجویز ہے تاہم حتمی فیصلہ ویسٹ انڈیز سے واپسی پر سلیکٹرز، ہیڈ کوچ اور کپتان سلمان آغا کی مشاورت سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کےشکار بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان ایک دو ون میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جہاں پی سی بی میڈیکل پینل ان کی انجری کا معائنہ کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق فخر زمان کی انجری زیادہ پریشان والی بات نہیں، اوپنر پرامید ہیں کہ وہ معمول کے ری...
کانگریس ذرائع کے مطابق الیکشن لڑنے کے علاوہ بیانیے یا تصورات کی جنگ جیتنا بھی زعفرانی پارٹی کا مقابلہ کرنے کیلئے اہمیت رکھتا ہے جو گزشتہ 11 سالوں سے کانگریس کے خلاف بڑے پیمانے پر پروپیگنڈہ کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے بی جے پی کے خلاف تصور کی جنگ جیتنے کے لئے 11 اگست کو تمام ریاستوں کے انچارجوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے "ووٹ چوری" پیغام کو ملک بھر میں لے جانے کے لئے ایک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یوتھ کانگریس، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا، مہیلا کانگریس اور سیوا دل جیسی فرنٹل تنظیموں کے سربراہ بھی حکمت عملی سیشن میں شرکت کریں گے۔...
پاکستان کی اہم وزارتیں اور سرکاری محکمے ایک خطرناک سائبر حملے کے ممکنہ نشانے پر ہیں، جسے ماہرین ملکی ڈیجیٹل سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں، اس ضمن میں نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (سرٹ) نے تمام حساس اداروں کو بلیو لاکرنامی رینسم ویئر سے خبردار کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ نیشنل سرٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر عباس کی جانب سے 39 وزارتوں اور اہم قومی اداروں کے سربراہان کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلیو لاکر رینسم ویئر کے حملے کی شدت انتہائی سنگین ہے، جو ونڈوز پر مبنی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، سرورز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ اسٹوریج کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خط...
(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
کوئٹہ: سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے اطلاع نہیں ملی، تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جعفر ایکسپریس صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہی تھی، ریلیف ٹرین مسافروں کو لینے سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن روانہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
احمد منصور:جنوبی وزیرستان ، محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ،آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا ساؤتھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی کی دیرپا امن کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کے عزم کو دہرایا۔تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان(اپر) کے شہر سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں View this post on Instagram A post shared by DG Ispr (@isprofficial02)...
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورہ امریکا پر ہیں جس دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا...
ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف نے ٹیمپا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کُریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک-امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے لیے رواں ماہ 6 اگست کو جاری کیے گئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن میں شامل ایک خاتون رکن، ڈاکٹر فرخندہ ضیا ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت تعلیم ان کے انتقال سے لاعلم تھے۔ وزارت تعلیم نے وزیراعظم کی منظوری سے 6 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جن میں ڈاکٹر فرخندہ ضیا کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم وہ 22 جون 2025 کو وفات پا چکی تھیں۔ مزید پڑھیں: کے پی: مزدور کی اجرت 36 ہزار روپے، پولیس میں بھرتیوں سمیت مختلف امور کی منظوری وزارت تعلیم...
راولپنڈی+ لوئردیر + (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا جس کے بعد دو روز میں کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ضلع ژوب میں سمبازہ کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دو روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کردی گئی ہے، پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کے لیے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت پر حاصل کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں مالی سال 26-2025ء کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ...
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا ہے کہ سینئر بیٹر اور سابق قومی کپتان بابر اعظم کو کسی کا متبادل بنانا حیرت انگیز ہے۔ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے خود بخود چوائس ہیں۔ معین خان اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹر حیدر علی کے خلاف انگلینڈ میں تحقیقات چل رہی ہے۔تحقیقات کے دوران حیدر علی کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہترہے۔انٹرنیشنل میچ میں آسانیاں اور مشکلات سمیت ہرقسم کے حالات کا سامنا رہتا ہے۔ قومی ٹیم بنگلادیش کے خلاف امیدوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ معین خان نے کہا کہ ان کے...
ریلی گورنر سندھ کی قیادت میں کھجور چوک، کمشنر آفس، پرل کانٹیننٹل ہوٹل اور میٹروپول سے گزرتی ہوئی واپس گورنر ہاؤس پہنچی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر کامران ٹیسوری نے پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹ کر شرکاء کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی قیادت میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر شخصیات بھی شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی قیادت میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ...
شاداب افتخار—فائل فوٹو شاداب افتخار نے انڈر 17 فٹ بال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے میں عدم دلچسپی کا اظہار کر دیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے گزشتہ روز شاداب افتخار کا نام بطور اسسٹنٹ کوچ منظور کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے شاداب افتخار پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ انڈر 17 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کرنے کو تیار نہیں۔شاداب افتخار ان دنوں بھوٹان میں کلب کی کوچنگ بھی کر رہے ہیں، وہ قومی انڈر 17 ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ناصر اسماعیل کو قومی انڈر 17 فٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پی ٹی آئی بیک فٹ پر کیوں ضمنی الیکشن بائیکات عمران خان رہائی محموداچکزئی نصرت جاوید وی نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر کو پینشن کی رقم 2 ماہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی کو پینشن ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعیناتی پر اعتراض نہیں کیا۔عدالت نے فیصلے کی کاپی دونوں جامعات اور سیکریٹری فنانس بلوچستان کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پروفیسر ظفر الیاس 1987ء سے 2009ء تک بلوچستان یونیورسٹی میں پروفیسر رہے، وہ علامہ اقبال یونیورسٹی کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر...
احتجاج کے حاشیہ پر خورشید احمد شیخ نے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف انجینئر رشید کی رہائی کا ہی نہیں بلکہ جیلوں میں بند ہزاروں نوجوانوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی نے آج سرینگر میں واقع اپنے پارٹی دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انجینئر رشید کی دہلی کے تہاڑ جیل سے رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پارٹی دفتر واقع سنگرمال سے باہر...
بیجنگ:چین کی وزارت دفاع نے پاکستان کو چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کرنے پر جواب دیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین اپنے سازوسامان کی ترقی کی کامیابیوں کو پاکستان سمیت دوست ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستانی فوج نے اپنے دفاعی سازوسامان کو جدید بنانے کے لیے چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو شامل کیا ہے۔ چینی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کا مقصد کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں ہے اور وہ بین الاقوامی اور...

گورنرسندھ کا سمبازہ آپریشن میں 47بھارتی انسپانسرڈخوارج واصل جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سمبازہ آپریشن میں 47 بھارتی انسپانسرڈ خوارج واصل جہنم کرنے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے محافظ دہشت گردی کے خاتمہ کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیانِ پاکستان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں کا خاتمہ قومی یکجہتی کا ثبوت ہے۔
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دو روز میں 47 دہشت گردوں کا صفایا سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گرد و نواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیا اور اس دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔ بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی اور بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیوں پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی ترقی کے لئے خصوصی کوششیں کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان...
— فائل فوٹو پی ایم اینڈ ڈی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ فیس میں رواں برس 12.5 فیصد یعنی 1000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ کی مجموعی فیس 9000 روپے ہوگئی ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق 12.5 فیصد کا معمولی اضافہ امتحان کے عملی اخراجات، سیکیورٹی اور لاجسٹکس کے لیے کیا گیا ہے۔جنگ اور دی نیوز کی تحقیق کے مطابق 2 برس قبل 2023 میں ایم ڈی کیٹ کی فیس 6 ہزار روپے تھی جسے 2024 میں بڑھا کر 8 ہزار روپے کیا گیا اور رواں سال اس میں مزید ایک ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس طرح گزشتہ 2 برس کے دوران ایم ڈی کیٹ نے...