2025-10-29@15:54:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1497

«کہ طالبان رجیم»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے بعد تباہ حال غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے جبکہ رفح اور کریم ابوسالم کی سرحدی گزرگاہوں سے امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی معمولی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ شہر کی جانب لوٹ رہے ہیں،  شہر کے مختلف علاقوں میں بلڈوزر ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں کے باقی ماندہ حصوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔غزہ کی حکام نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ فضائی تصاویر کے مطابق صرف غزہ شہر...
    لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
    فائل فوٹو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے حالات پر گہری تشویش ہے، طالبان حکومت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سرحد پار حملے سنگین ہیں۔اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوابی آپریشن طالبان کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کیلئے ہے۔ طالبان انفرا اسٹرکچر پر آپریشن فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کو بے اثر کرنے کے لیے ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کو ہدف نہیں بناتیں، جانی نقصان سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ طالبان حکومت دہشتگرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدام...
    فائل فوٹو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں، جبکہ کچھ راستے کھول دیے گئے ہیں، تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں...
     وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟بھارت جنگ میں شکست کی خفت افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ  میں خود سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کابل گیاتھا، ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں ، افغان حکومت کاکہناتھاکہ اتنے پیسے دیں ہم انہیں دوسری جگہ بسادیں گے، تاہم طالبان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے،ہمیں خدشہ تھاکہ یہ پیسے لے لیں گے اور دہشت گردواپس آجائیں گے۔  انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں اپنی...
    جتھوں کی سیاست کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہا تھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔وزیر ممکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ...
    ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا، جو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ترجمان کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی رابطوں کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے آسیان (ASEAN) کی چیئرمین شپ کے لیے ملائیشیا کی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت...
    تحریک لبیک پاکستان نے آج پھر جمعہ کے فوری بعد احتجاج کی کال دی ہے۔ جس کے پیش نظر لاہور میں صورتحال کافی کیشدہ ہے۔ کنیٹرز لگا کر ٹی ایل پی کے مرکز کو چاروں طرف سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ آج ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد ضوی کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امن و امان کی صورتحال کافی کیشدہ ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کی کال دیئے جانے کے بعد ہونیوالی جھڑپوں میں اب تک دو کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان نے آج پھر جمعہ کے فوری بعد احتجاج...
    خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے میں رفح کراسنگ سے آمد اور خروج کا راستہ کھولنا شامل ہے، معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل میں بند تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسکے علاوہ اسرائیل 250 ایسے فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جو طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، نیز ان 1700 افراد کو بھی رہا کیا جائے گا، جنہیں 7 اکتوبر 2023ء کو جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ حماس کو  ثالثوں اور امریکی انتظامیہ سے ضمانتیں موصول ہوئی ہیں، یہ ضمانتیں اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ جنگ مکمل طور پر ختم...
    دورانِ سفر فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے، 30 دن اور 30 راتیں سمندر میں گزاریں 2 سال سے زائد ہو گئے، فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے،میڈیا سے گفتگو اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،سینکڑوں افراد نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔جماعت اسلامی کے رہنماء مشتاق احمد گلف ایٔرلائن کی پرواز جی ایف 770 پر بحرین سے اسلام آباد ایٔرپورٹ پہنچے، استقبال کے لیے سینکڑوں افراد اسلام آباد ایٔرپورٹ پہنچے ،اسلام آباد ایٔرپورٹ پر فلسطینی پرچموں کی بہار آگئی۔جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے۔انہوں نے اسلام آباد میں...
    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی غزہ کے معاملے پر مارچ کر رہی ہے، غزہ امن معاہدے کے موقع پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے غزہ میں انسانی امداد بھجوائی، پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا، فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم کی سہولت فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ٹی ایل پی نے مارچ کے لیے کوئی اجازت نہیں لی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی غزہ کے...
    مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستانی مجرم کو مجاز عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ تمام عدالتی مراحل مکمل ہونے کے بعد آج مجرم کی سزا پر عمل کیا گیا۔ دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ دمام ریجن میں دہشت گردی کے الزامات میں ملوث ایک سعودی شہری کو بھی سزائے موت دی گئی۔ مجرم پر سکیورٹی اہلکاروں پر حملے، جج کے اغوا اور...
    سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ علی امین گنڈا پور میں خرابی 26 نومبر سے شروع ہو گئی تھی، 26نومبر کے بعد بشریٰ بی بی ناراض ہوئیں،نارضی اب بھی برقرار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی کہ اسلام آبادکی سڑکوں پر لوگ آئیں گے، علی امین 26 نومبر کو لوگوں کو لائے تھے لیکن لوگ ان سے کنٹرول نہیں ہوئے، علی امین کی بانی پی ٹی آئی سےآخری ملاقات نے استعفے میں کردار ادا کیا، علی امین نے مجھے بتایا انہوں نے بانی کو بتایا انکے خاندان کے لوگ مداخلت کر رہے ہیں، علی امین نےبانی پی ٹی آئی کو بتایا ڈیڑھ سے...
    جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر صمد فلوٹیلا پر 3 ڈرون اٹیک ہوئے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 30 دن اور 30 راتیں سمندر میں گزاریں۔ اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان واپس پہنچ گئےاسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق پاکستان واپس پہنچ گئے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ 2 سال سے زائد ہو گئے، فلسطین میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے، غزہ میں ہزاروں کی تعداد میں بچے معذور اور یتیم ہو گئے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک کو...
    اسلام آباد:اسلام آباد میں بدھ کو سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہزادہ منصور بن محمد السعود کی قیادت میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد شریک ہوا۔ یہ اجلاس سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل کے زیر اہتمام سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اور وزارت تجارت کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔سعودی وفد میں معدنیات، توانائی، زراعت و لائیو سٹاک، تعمیرات، بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان کے نجی شعبے اور ممتاز کاروباری اداروں کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے عزم...
    یاد رہے کہ اس سے قبل ہسپانوی وزیراعظم غزہ قتل عام پر اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کرنے کا بیان دے چکے ہیں جبکہ حال ہی میں اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی بھی روک دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ غزہ جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر اسپین کے وزیراعظم نے اپنی ایکس پوسٹ میں اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔ وزیراعظم پیڈرو نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، جبکہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔ خیال رہے...
    اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلیے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ حل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ویزے جاری ہوگئے۔ افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں۔ باقی کھلاڑیوں کو آج ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔ دو اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرائیول ویزہ مل سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ویزوں کے اجراء کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) پاکستان میں رواں سال غربت کی شرح بڑھ کر 40.5 فیصد تک جانے کا انکشاف کیا ہے جبکہ معاشی استحکام کےلئے سیاسی اتفاق رائے اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل ضروری قرار دیا ہے عالمی بینک نے ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں پاکستان میں سالانہ 16 لاکھ نئے نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع ناکافی قرار دئیے گئے ہیں. رپورٹ کے مطابق 2023 میں غربت کی شرح 40.2 فیصد تھی، بڑھتی غربت کی وجہ سست معاشی ترقی، بلند مہنگائی اور اجرت میں کمی ہے اگلے سال مالی خسارہ کم ہو کر 7.3 فیصد کی سطح پر آجائے گا پاکستان میں قرضوں کی شرح اس سال 72.4 فیصد...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کسان کا بیڑا غرق کیا اور عوام کا بھی کر رہے ہیں، گزشتہ سال پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نیچے چلی گئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی لڑائی نہیں نورا کشتی ہے، عوام اب مزید بیوقوف نہیں بنیں گے، اقتدار کے لیے آپ بہن بھائی بن جاتے ہیں، اب عوام سب جان چکے ہیں۔اِن کا کہنا تھا 40 سے 45 سال سے حکومت میں رہنے والوں نے بیج کی پالیسی نہیں بنائی، کسان رُل گیا، جاگیردار حکومتوں کا حصہ ہیں لیکن 97 فیصد چھوٹا کسان نظر انداز ہے۔حافظ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جاری نسل کشی پر امریکی یہودیوں اور آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت اسرائیل سے نالاں ہے،انہوں نے اسرائیل پر روس جیسی پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا ہے ،یہ بات امریکا میں مقیم یہودیوں اور آسٹریلوی شہریوں سے کئے گئے نئے سروے میں سامنے آئی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے سروے کے مطابق امریکا میں 61فیصد یہودیوں نے غزہ میں اسرائیلی پالیسی کو جنگی جرائم اور 39فیصد نے نسل کشی قرار دے دی ، 68 فیصد نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت کو منفی درجہ دیا ، 48 فیصد یہودی اسرائیلی کارروائیوں کے مخالف ہیں جبکہ 46فیصد یہودی اسرائیلی کارروائیوں کے حامی ہیں، مجموعی طور پر 60فیصد امریکی شہریوں نے اسرائیلی کارروائیوں کی مخالفت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے جناح اسپتال میں ایک مریض کو سرجری کے لیے 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی، جس پر اس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کی ہے۔مریض کے مطابق، اُسے سرجیکل کمپلیکس سے 23 جون 2027 کی تاریخ دی گئی ہے، جبکہ وہ روزانہ دو انجکشن کے ذریعے درد کم کرنے پر مجبور ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ وہ نجی اسپتال کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔اس معاملے پر ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے مریض علاج کے لیے یہاں آتے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں کی کمی اور مریضوں کے زیادہ ہونے کی وجہ سے طویل انتظار کی نوبت آتی ہے۔ ویب ڈیسک...
    اسلام آباد (نمایندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ٹیکسیشن کے حوالے سے  سرکاری  موقف کو تسلیم نہیں کیا ہے کہ انفورسمنٹ کے اقدامات سے ریونیو شارٹ فال کو پورا کر لیا جائے گا اور اقتصادی ٹیم پر زور دیا ہے کہ اضافی ٹیکس اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فائنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر مشن کی آج وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوگی جس میں تمام امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرے ،اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں 67 ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا، انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی، فلسطین و غزہ کے شہدا...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے کو معیشت کےلیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ بیرونی استحکام کو متاثر کرسکتا ہے، عالمی سطح پر غیریقینی صورتِ حال برقرار ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 200 ارب روپے کا ٹیکس کم جمع ہوا۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس کی تجویز دے دی جبکہ کھاد پر ٹیکس بڑھانے، کیڑے مار ادویات پر ایکسائز...
    فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات میں رانا ثناءاللہ کو شکست دینے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ کو چھ سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق سی سی ڈی نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے عدالت میں پیش ہو کر تحریک انصاف کے ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام لگا دیا۔ زوہیب نامی شوٹر نے عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار نے   بلال چیمہ کی مخبری کے لیے 25 ہزار روپے دیے۔ اس کے بعد اس نے ...
    واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال...
    ایشین کپ کوالیفائرز میچ کے لیے افغان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق پاک-افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر نو اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے تاہم ویزا مسائل کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک صرف تین کھلاڑیوں اور 10 آفیشلز کو پاکستانی ویزے ملے ہیں، جو کابل کے سفارت خانے میں پیش ہوئے تھے۔ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو ابھی تک ویزے جاری نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ افغانستان کی جانب سے دیر سے (27 ستمبر کو) ویزا درخواست دینا اور غلط بائیو میٹرکس/انٹرویو کے مقام کا انتخاب ہے۔ درخواستوں میں تاخیر اے ایف سی مقابلہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی فصلوں سے آگے بڑھ کر زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف توجہ دی جائے، خصوصاً کینولا جیسی فصلوں پر جو کسانوں کے لیے بہتر آمدنی اور منڈی میں زیادہ طلب رکھتی ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی/ سیلابی ہنگامی حالات کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، یہ کمیٹی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر محنت سندھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہہ رہی ہیں کہ میرا پانی میری مرضی، بھئی آپ کا پانی نہیں ہے، پانی ہمارا بھی ہے، آپ کی صرف حکومت ہے، نہ پنجاب آپ کا ہے، نہ پانی آپ کا ہے، نہ پیسہ آپ کا ہے، آپ کی پنجاب میں حکومت ہے اور آپ اس کی بات کر سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی میں ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے، ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے لیڈرز کیا کہتے...
    صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی بیان بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات کی بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں ۔ سندھ اور پنجاب میں منتخب وزرائے اعلیٰ موجود ہیں، بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے ۔امید ہے کہ بیان بازی کاسلسلہ اب بند ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا ہو گی۔ امید ہے پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رہے گی۔صدر آئی پی پی...
    عبدالعلیم — فائل فوٹو صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی بیانات کے بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ دیں۔  وفاقی وزیر  نے اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کی بیان بازی پر رد عمل دیا۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے۔ بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بیان بازی کا سلسلہ اب بند ہوگا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ...
    پنجاب کی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا، پنجاب پر مشکل وقت آیا تو اسے سیاست کیلئے استعمال کیا گیا، کابینہ نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی ہے، وزیراعلیٰ نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15روپے بڑھا دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 400 دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے، 17 اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس...
    امریکا کی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دو یونیورسٹیوں کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس کو رات 11 بج کر 30 منٹ پر اس واقعے کی اطلاع ملی تھی، جسے پولیس چیف جیمز گریبوئس نے اجتماعی فائرنگ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا تھا۔ پولیس...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏تحریک مزاحمت حماس نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مجوزہ امن پلان پر اپنا باوقار رد عمل دیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس کا ردعمل فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق اور ان کی بصیرت کا آئینہ دار ہے، حماس درحقیقت عارضی نہیں مستقل جنگ بندی چاہتی ہے، قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی اور تبادلے کے عمل کے لیے مناسب حالات کی فراہمی کی بات بالکل جائز ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور بین الاقوامی نہیں بلکہ...
    احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے، کسی نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے پہلے سے زیادہ شدت سے جواب ملے گا۔ معرکۂ حق میں پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا: حنیف عباسیوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں 7 جہاز گرانے کے ساتھ پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکۂ حق کے بعد دنیا میں پزیرائی ملی، بھارت کے اندر...
    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پسنی بندرگاہ اور دیگر منصوبے سامنے ہیں، عالمی کمپنیاں پاکستانی دھاتوں اور معدنیات میں دلچسپی لے رہی ہیں لیکن پاکستان اپنا فائدہ دیکھے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ دفاعی، معاشی اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہے، ملکی سیاسی معاملات پر سکیورٹی ذرائع نے کہا فوج کا نہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ تھا نہ ہے اور نہ فوج رابطہ کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں، وہیں ہونے چاہئیں، 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، ریاست کسی دہشت گرد سے مذاکرات نہیں کرے گی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتِ حال کے حل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے ایک شہری نے اپنی داڑھی کی چٹیا 3 فٹ 6 انچ لمبی کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔امریکی ریاست الاباما کے رہائشی روڈلف مارٹینو نے اپنی غیرمعمولی طور پر لمبی داڑھی کے باعث گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ روڈلف کی داڑھی کی لمبائی اس وقت تین فٹ اور چھ انچ ہے، جس کے بعد انہیں دنیا کی سب سے لمبی قدرتی داڑھی کے مالک زندہ شخص کا اعزاز حاصل ہوا۔روڈلف کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے لیکن وہ 2015 میں برمنگھم منتقل ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ داڑھی بڑھانے کی ترغیب انہیں بھارت کے مذہبی گروہوں اور جمیکا کے راستافارینز سے ملی، جو روایتی طور پر لمبی داڑھی رکھنے...
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سڑکوں پر ٹرمپ کیساتھ  شہباز شریف کی تصاویر والے اشتہار تو لگا دئیے لیکن جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کے بینر اتار دئیے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کا کہنا ہے کہ امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر آج غزہ مارچ ہوگا، جس میں اہل لاہور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں گے۔ وحدت روڈ پر امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے آج ہونیوالے غزہ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اظہر بلال، عبدالعزیز عابد، خالد احمد بٹ، احمد سلمان بلوچ، انجینئر اخلاق احمد، عامر نثار، شاہد نوید ملک،...
    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن طوفانِ الاقصیٰ اتنے سخت خفیہ انتظامات کے تحت کیا گیا کہ نہ صرف مرحوم حماس رہنما اسماعیل ہنیہ بلکہ سید حسن نصراللہ بھی اس کے وقت سے لاعلم تھے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں جنرل قاآنی نے بتایا کہ جب آپریشن غزہ میں شروع کیا گیا، اس وقت ہنیہ عراق کے سفر کے لیے ایئرپورٹ جا رہے تھے اور واپسی پر ہی انہیں اس کی اطلاع ملی۔ ان کے مطابق اگرچہ...
    ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ نے  کہا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ ایک خودمختار، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم ہو،  جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،  جیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے،  جس کا دارالحکومت القدس  شریف ہو۔ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ  غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو اور دیرپا امن کے لیے ایک بااعتماد سیاسی عمل...
    معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار ہے جب کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل  پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جب کہ بھارت کی شکست خوردہ  عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں الاتحاد العالمی لعلما المسلمین کے سیکرٹری جنرل الشیخ علی القرہ داغی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش مسائل، خصوصاً فلسطین کے جاری بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سراج الحق نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو آج سب سے زیادہ اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب دنیا یا خطے تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری امت کا مسئلہ ہے، اور اس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) نوبیل انعام دینے والی سوئیڈش کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سائنس اور تحقیق کے شعبے میں کٹوتیاں امریکا کی عالمی سائنسی برتری کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اربوں ڈالر کی فنڈنگ ختم کی ہے، جامعات کی تعلیمی آزادی پر دباؤ ڈالا ہے اور ہزاروں سائنس دانوں کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔ صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے 2100 تحقیقاتی منصوبے ختم کیے گئے، جن کی مالیت تقریباً 9.5 ارب ڈالر ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے دنیا کا سب سے بڑا سائنسی مرکز رہا ہے،...
    مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ جہاد الشامی کے نام سے ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جہاد الشامی بچپن میں اپنے خاندان کے ہمراہ بطور تارکین وطن آیا تھا اور سنہ 2000 میں برطانوی شہریت حاصل کی۔ جہاد الشامی مانچسٹر کے پریس وِچ علاقے کی لینگلی کریسنٹ نامی ایک پرسکون گلی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے موبائل، کمپیوٹرز اور کچھ دستاویز تحویل میں لے لیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر والے دو مردوں اور ایک 60 سالہ خاتون کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا اس میں ملوث ہونے...
    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری ہواؤں کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے سختی سے روک دیا گیا، طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائیکلون شکتی نے بحیرہ عرب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ کراچی سے صرف 360 کلومیٹر دور سمندر میں طاقتور طوفان منڈلا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے شدید طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کر دیا۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر اور اندرون سندھ کے کئی اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری ہواؤں...
    وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات کو پُرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب کا پیکج دیا تھا، پرتشدد واقعے میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کر لیا جائے، مظاہرین کے مطالبات بجا ہیں، لیکن اس کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، وزیراعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد...
    —فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین اب بدل چکا ہے 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا۔چینی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، 16 سے 17 مرتبہ چین کا دورہ کر چکا ہوں، ہر بار اپنائیت ملتی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط ہوئی، عوام خوشحال اور مطمئن ہیں، چین کے میرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کے لیے ہوتے ہیں، چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق اس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگوں کا نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا، پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، ترقی کا...
    —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ صمود فلوٹیلا دنیا میں مزاحمت کی ایک بہت بڑی علامت بن گیا۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو امن منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا ہے اس میں بنیادی فریق کا تذکرہ ہی نہیں، فلسطینی اتھارٹی تک کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں کہ فلسطینی ریاست قائم ہو گی، فلسطینی ریاست کو دنیا کے 160 ممالک نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت...
    ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے غزہ کیلئے امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، دنیا فلسطین کے حق میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو، عالمی طاقتیں اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدام کریں۔  سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، پُرامن امدادی مشن کو نشانہ بنانا اسرائیلی درندگی کا تسلسل ہے، پُرامن امدادی مشن کے کارکنوں کی گرفتاری انسانی وقار کے منافی ہے۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  ان کا کہنا ہے کہ امداد کو روکنا اسرائیل کی بے رحمانہ پالیسیوں اور سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے، اسرائیلی بربریت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ تھنک ٹینکس نہیں ہیں، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آئین پارلیمنٹ سے ہی بنتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99ڈی میں ترمیم پر باقی ہائیکورٹس سے فیصلہ ہوچکا ؟وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس خارج کردیا، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے،فی الحال بینکوں پر ٹیکس لگا ہے...
    انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ قبلہ اول القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے، غزہ میں امن کی ذمہ داری پہلے عالم اسلام اور پھر عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف سب سے مؤثر آواز ترکیےکی ہے، غزہ پر غیر متزلزل موقف سے عالمی سطح پر روشن مثال قائم ہوئی ،قبلہ اول القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے، ہم نے غزہ کے ان بہادر بیٹوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جنہوں نے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض افواج کا دلیرانہ مقابلہ کیا۔یہ بات انہوں نے انقرہ میں ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں نئے مقننہ سال کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ قبلہ اول القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے، غزہ میں امن کی ذمہ داری پہلے عالم اسلام اور پھر عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف سب سے مؤثر آواز ترکیےکی ہے، غزہ پر غیر متزلزل موقف سے عالمی سطح پر روشن مثال قائم ہوئی ،قبلہ اول القدس کا دفاع آخری دم تک کرتے رہیں گے، ہم نے غزہ کے ان بہادر بیٹوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جنہوں نے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض افواج کا دلیرانہ مقابلہ کیا۔یہ بات انہوں نے انقرہ میں ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں نئے مقننہ سال...
    —فائل فوٹو سندھ کے شہر مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے مزید 2 بچے انتقال کر گئے۔ایم ایس اسپتال کا کہنا ہے کہ ستمبر میں مٹھی اسپتال میں زیر علاج 48 بچوں کا انتقال ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں 100 بچے زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کُل 174 بیڈ ہیں، مزید بچوں کو داخل نہیں کرسکتے۔ تمام بیڈ بچوں کو دینے سے باقی مریضوں کا نقصان ہوتا ہے۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گزشتہ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں کر رہی بلکہ عملاً کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات بھی کی گئیں، جس پر ہمیں کارروائی کرنا پڑی۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے، 1930 کے بعد...
    — فائل فوٹو جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا اہم ہے لیکن ہمیں یاد ہے کہ کسی بھی مشکل میں امریکا نے ہماری وہ مدد نہیں کی جو چین نے کی۔جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوستی ماضی میں بھی ہمیں مہنگی پڑی ہے۔ حکمران اگر امریکا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو رفتہ رفتہ چلیں۔ میٹھی باتوں میں پھر سے پاکستان کو استعمال نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور بھارت کے در پردہ ہاتھ نہ ہوں تو بہت جگہ حالات اچھے ہوتے،...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کے علاج اور تحقیق کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے کینسر ریسرچ سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ AI کے میدان میں چین سے آگے نکل چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت اور سائنسی میدان میں انقلاب لانے کے لیے AI کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم کیے ہیں اور امریکہ میں اس وقت 17 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری...
    اپنے ایک بیان میں قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیر کو جو پیش کیا گیا، وہ اصولوں کی ایک فہرست تھی، جسکی تفصیلات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ تمام فریقین منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت درکار ہے اور اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہیئے۔ قطر کے وزیراعظم نے بتایا کہ پیر کو جو پیش کیا گیا، وہ اصولوں کی...
    اسلام آباد: پاک فوج کے دستے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ پاک فوج کے علاقے میں آنے پر باجوڑ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اظہار تشکر کیا ہے۔ پاک فوج کی آمد پر باجوڑ کے عوام کا کہنا ہے کہ فوج کے آنے سے خوارجین سے جان چھوٹ جائے گی، عوام پاک فوج کے جوانوں کے والہانہ استقبال کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن کی بحالی کے لیے خوارجین کے خاتمے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زگئی ماموند میں فتنۃ الخوارج کی بڑی تعداد موجود ہے،...
    اپنے ایک بیان میں افغان عبوری حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر  ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین...
    بریشیا، اٹلی میں معرکہ حق انٹرنیشنل سیمینار منعقد ہوا، جس میں چئیرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر (ستارہ خدمت) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ صدارت کے فرائض چوہدری قیصر بشیر کنگ نے انجام دیے۔ بڑی تعداد میں شرکت سیمینار میں اٹلی بھر سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کے افراد کے علاوہ جرمنی، فرانس اور اسپین سے بھی پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں مقیم محب وطن پاکستانیوں نے سول نافرمانی تحریک مسترد کردی، زرمبادلہ بڑھانے کا عزم شرکا نے افواجِ پاکستان، خصوصاً فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ حب الوطنی کے نعرے اور پرچموں کی بہار ہال میں سبز...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )پاکستان، چین، ایران اور روس نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اعلامیہ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی دعوت پر منعقد ہوا.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنا خطے کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے فریقین نے افغان حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچے کو...
     بیجنگ میں سی پیک کی 14 ویں مشترکہ رابطہ کمیتی (جے سی سی) اختتام پذیر ہوگئی۔مشترکہ ویژن کی از سرنو توثیق کی گئی، سی پیک فیز ٹو ترقی، جدت، روزگار اور علاقائی روابط کی پانچ راہداریوں پر مشتمل ہوگا، سی پیک کو صنعت کاری، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کا مرکز بنانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس کا جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایل ون ریلوے اور قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا، گوادر، خصوصی اقتصادی زونز، جدید زراعت اور سمندری ترقی کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف ترقیاتی منصوبہ نہیں پاک چین آہنی دوستی کی علامت ہے،...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔ رپورٹس کے مطابق قرارداد کی ناکامی کے بعد ایران پر عائد تمام معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذالعمل ہوگئی ہیں۔ سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں 9 اراکین نے مخالفت، 4 نے حمایت جبکہ 2 اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے۔ روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے اجلاس کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایران پر پابندیوں کی بحالی کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کے آزاد بجلی گھروں (IPPs) کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس جمعہ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک-چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ “یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں بدل دیں گی۔”یہ ہم آہنگی محض نظری نہیں بلکہ اس ایکشن پلان میں شامل ہے جو ستمبر 2025 میں دستخط...
    چین کے آزاد بجلی گھروں (IPPs) کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس جمعہ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ "یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں بدل دیں گی۔"یہ ہم آہنگی محض نظری نہیں بلکہ اس ایکشن پلان میں شامل ہے جو ستمبر 2025 میں دستخط...
    روس، چین، پاکستان اور ایران نے افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خاتمےکا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے اپنی چوتھی چار فریقی میٹنگ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کی دعوت پر منعقد کی۔ایک مشترکہ بیان میں چاروں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جو دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک ہو۔مشترکہ بیان میں افغانستان سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور داعش،...
    مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے شاہی دیوان نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو ملک کا نیا مفتی اعظم مقرر کردیا ہے۔شاہی اعلامیے کے مطابق شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے۔(جاری ہے) انہوں نے مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی سے فقہ میں ڈگری حاصل کی اور مختلف اعلی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔وہ 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوری کے اسپیکر بھی رہے ہیں۔شیخ صالح بن حمید کو یہ ذمہ داری مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد سونپی گئی ہے۔ شاہی دیوان نے منگل کی صبح ان کے انتقال کا اعلان کیا تھا۔...
    پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہاب الدین پولیو کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں لیکن اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ماحول دوست اور کم قیمت جدید شٹل تیار کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کی فضاؤں میں پشاور کی خوشبو شہاب الدین نے پشاور کے نواحی علاقے میں اپنی ایک ورکشاپ قائم کی ہے جہاں وہ دن رات محنت کرکے جدید شٹل بناتے ہیں۔ پشاور میں یہ اپنی نوعیت کی واحد ورکشاپ ہے جو اس طرح کی جدید شٹل تیار کرتی ہے۔ شہاب الدین کے مطابق وہ کباڑ سے مختلف گاڑیوں کے پرزے خرید کر استعمال کرتے ہیں۔ پہلی بار انہوں نے 14 سیٹر شٹل تیار کی جو سولر پاور پر چلتی ہے اور ایک چارج...
    گجرات(نامہ نگار) مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا چودھری ظہور الٰہی شہید کی 44ویں برسی پر پیغام کرتے ہوئے کہا چودھری ظہورالٰہی شہید نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور عوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھاآج بھی گجرات سمیت پاکستان بھر میں چودھری ظہورالٰہی شہید کیلئے دعاؤں اور اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری و ساری ہے قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی، ثمیرہ الٰہی اور راسخ الٰہی مل کر چودھری ظہورالٰہی شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ عوام سے ہماری محبت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے گجرات ظہور پیلس میں چوہدری ظہورالٰہی شہید کی سالانہ برسی پر(ق) لیگی کارکنوں اور میڈیا...
    امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو مفتی اعظم مقرر کر دیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں جاری شاہی اعلامیہ کے مطابق شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے، مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی سے فقہ کی ڈگری حاصل کی۔ واضح رہے کہ شیخ صالح بن حمید 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوریٰ کے اسپیکر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: یمن کے نگراں صدر رشاد العلیمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون صرف ایک افسانہ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے۔عالمی  میڈیا رپورٹس  کے مطابق یمنی صدر  نے کہا کہ آج یمن اور غزہ کی صورتحال عالمی ضمیر کے لیے ایک اخلاقی کسوٹی بن چکی ہے، فلسطینی مسئلہ عرب عوام کا مرکزی مسئلہ ہے اور ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے۔یمنی صدر نے اپنے خطاب میں حوثی باغیوں کو انتہا پسند دہشت گرد گروہ  قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران محض داخلی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ اقوام متحدہ کی ساکھ...
    یمن کے نگراں صدر رشاد العلیمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون صرف ایک "افسانہ" نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے صدر رشاد العلیمی نے مزید کہا کہ یمن اور غزہ کی صورتحال آج عالمی ضمیر کے لیے ایک اخلاقی کسوٹی بن چکی ہے۔ یمنی صدر نے کہا کہ فلسطینی مسئلہ عرب عوام کا مرکزی مسئلہ ہے اور ایک ایسا زخم ہے جو مسلسل رس رہا ہے۔ انہوں نے حوثی باغیوں کو "انتہا پسند دہشت گرد گروہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران محض داخلی مسئلہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی ساکھ کا امتحان ہے۔ ان کے بقول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی مختلف ریاستیں حالیہ موسلا دھار بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئیں، جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں کم از کم 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کولکتہ میں تمام ہلاکتیں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان واقعات کی ذمہ داری نجی بجلی کمپنی سی ای ایس سی لمیٹڈ پر عائد کی ہے۔ شدید بارش کے باعث شہر کی سڑکیں زیر آب آگئیں، ٹریفک جام ہوگیا جبکہ ٹرین اور میٹرو سروسز بھی شدید متاثر ہوئیں۔ بیشتر علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کی فراہمی منقطع رہی۔موسمیاتی محکمے کے مطابق کولکتہ میں گزشتہ 39 برسوں میں اس نوعیت کی بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔ یکم سے 22 ستمبر کے...
    اسلام آباد: دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کر دیں۔ کوٹری بیراج پر حالیہ تقریباً 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کوٹری پر ستمبر کے آخر تک صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی جبکہ معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔ دریائے راوی میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے جبکہ سلیمانکی...
    وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، جو آدمی ضمیر بیچتا ہے اِسے وفادار سمجھا جاتا ہے، شہباز اینڈ کمپنی نے جمہوریت کی تمام جدوجہد پر پانی پھیر دیا ہے، بےنظیر شہید کی پارٹی بھی اس گناہ میں شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ نام...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اسرائیل کی پشت پر امریکہ ہے  اور جنگ بندی کوویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے،اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعددوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بچار کا عمل شروع ہوا ہے- مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، دیگر اسلامی ملک بالخصوص ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جانے چاہئے،انہوں نے کہا ہے  وادی تیرہ جیسے واقعات سے غیریقینی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے،یسے واقعات سے...
    بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے اجتناب کیا جائے، ایک سیاسی رہنما نے بیان دیا کہ بی آئی ایس پی فراڈ ہے جو نامناسب بیان ہے، رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے، بیان پرمعافی مانگنی چاییے۔بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے،...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948ء سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی...
    اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقداما ت احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلقہ جمعہ کے روز ہونے والے مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق چین روانگی سے پہلے بیان میں وزیر منصوبہ بندی احس اقبال نے کہا کہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صنعتی اشتراک، تکنیکی جدت اورپائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اورپاک ،چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کوفعال بنانے کے امورپرغورکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز کرچکا ہے اورحالیہ مہینوں میں اقتصادی اعشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ چین نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق رائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا .(جاری ہے) ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948 سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ...
    نیوز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو فوٹو شوٹ اور کشتیوں میں سفر کرنا اچھا لگتا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کریں، اربوں روپے کے اشتہار چلانا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ کو خوش آئند سمجھتا ہوں، پاکستان کی سرزمین کو کبھی بھی دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں، حکمرانوں کو فوٹو شوٹ اور کشتیوں میں سفر کرنا اچھا لگتا ہے، سیلاب متاثرین کی مدد...
    راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ...
    راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر...
    راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔ راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔...