2025-08-12@12:32:55 GMT
تلاش کی گنتی: 139
«کے اضافی اخراجات»:
(نئی خبر)
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) نامور شاعر، ادیب اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھی زبان کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جب کہ ابتدائی رپورٹ میں آکاش انصاری کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات مل گئے۔ اس حوالے سے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید مغل نے بتایا کہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جسم پر کٹ کے نشانات سے لگتا ہے قتل...
دہشتگردی کے مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی...

سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز
سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
خوبصورت ترین نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر میئر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے...
وزیراعظم شہباز شریف آج نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے نئے تعمیر کردہ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے لیے حکام کو بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تقریب کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین کے لیے داخلہ فری محسن نقوی آج صبح ہی چین سے واپس لاہور پہنچے اور بغیر آرام کیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا...
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی چین سے واپس پہنچنے کے بعد بغیر آرام کیے فوراً قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور وہاں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تقریب کے لیے شاندار انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہوئی، جس کا سارا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کا دنیا کا ایک خوبصورت اور عالمی معیار کا سٹیڈیم ہے، جس کی تکمیل پر...
وسیم احمد: چیئرمین پی سی بی کی علی الصبح وطن واپسی،بغیر آرام کئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے،ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ۔قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،شائقین کرکٹ ،کھلاڑی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،ورکرز،ایف ڈبلیو او،نیسپاک،کنٹریکٹر کا...
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنکے نام عمران خان نے خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی...
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا...

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل چودھری عدنان کلار نے پانچ مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم خان سواتی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، اعظم سواتی مانسہرہ میں زیر علاج ہیں وہ سفر نہیں کر سکتے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ ملتان...
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور عثمان خان کی شمولیت پر شائقین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کے انتخاب پر سلیکٹرز کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم احمد شہزاد نے لکھا کہ فخر...
نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان، سندھ کے صدر شکیل شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، کراچی کے صدر خالد خان، جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے کالم نگار محمد انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد انور کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد انور ایک جرأت مند اور بہادر صحافی تھے۔ انہوں نے پوری زندگی ایمان داری کے ساتھ کام کیا۔ محمد ابور جیسے صحافی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن محمد انور جیسے ایمان دار اور جرات مند صحافی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کرکے حالیہ دورہ امریکا اور چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی اور اس دوران اہم سیاسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور...
چیمپیئنز ٹرافی کے حوالےسے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔لاہور قذافی سٹیڈیم اور اسکے گردونواح میں سات ہزار پولیس افسران و اہلکار سپیشل ڈیوٹی پر مامور ہونگے ، ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کا کہنا ہے کہ اس بار سیکیورٹی پلان ٹریفک افسران سے ملکر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ پریشانی نہ ہو ۔ ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں،قذافی سٹیڈیم اور اسکے گردونواح میں سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے 2جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں ۔ میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی ،انکا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ۔میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔انکی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔ دوسرے شہید 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں،سپاہی محمد نعیم شہید نے6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا۔انہو نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔ شکر گڑھ ؛2بچے آٹے کے...
کراچی(نیوز ڈیسک) انٹر بورڈ امتحانی نتائج سے متعلق خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق کراچی انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں فیل طلبہ کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، سندھ اسمبلی کمیٹی نے فیل قرار دیئے گئے طلبہ کو 10 سے 30 نمبرز دینے پر غور شروع کر دیا۔کمیٹی میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اضافی نمبرز حاصل کئے گئے مارکس کے تناسب سے دیئےجائیں گے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر اضافی نمبرز دینے کا طریقہ کار وضع ہوگا، آئندہ ماہ کے وسط تک فیل طلبہ کو نمبر دینے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔ کمیٹی کو تجویز دی گئی کہ امتحانی نتائج پر تقریباً 24 ہزار طلبہ نے سکروٹنی کیلئے...
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، اس ایکٹ کے نفاذ پر حکومت کے اتحادی بھی خوش نظر نہیں آتے۔ جماعت اسلامی اس قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نا کرنے اور مسلسل کھوکھلے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر31جنوری کو لاہور سمیت پورے صوبے...
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رائٹس کیلئے بڑی ادائیگی کرنا تھی جس کی وجہ سے پی ٹی وی کی تنخواہوں میں تاخیر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ارکان کو بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کی تنخواہ، آئی سی سی کی ادائیگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، میں چاہتا تھا کہ عوام چیمپئینز ٹرافی دیکھنے سے محروم نہ ہوں، کئی نجی میڈیا چینلز نے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں، کئی چینلز کے مالکان رئیل اسٹیٹ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی ، روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر جمشید بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لاہور سے ٹیلی فون پر جمشید بخاری کے داماد سے اظہار تعزیت کیا ، مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و اہل خانہ کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے بھی جمشید بخاری کے انتقال پر تعزیت اور اہل خانہ کے لیے صبر ِجمیل کی دعا کی ہے ، علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسد فاروق نے جمشید بخاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور...
بھارت کے اسٹار کرکٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بُرا وقت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دونوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے انتہائی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ بُرے فارم کے باعث اُن کی کارکردگی کا گراف خطرناک حد تک نیچے آچکا ہے اور اب اُنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی نے رنجی ٹرافی میں واپسی کے لیے علی باغ (اتر پردیش) میں خصوصی تربیت لینے کے بعد مشق کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر کی نگرانی میں کوہلی نے اپنی بیٹنگ کی چند خامیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اور بیک فُٹ پر کھیلنے پر...
لاہور:بنگلادیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خوشدل نے بی پی ایل میں 197.12 کی اوسط اور 91.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 274 رنز اسکور کرکے اپنی فارم کا لوہا منوایا، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں ساتویں نمبر پر آ چکے ہیں۔ خوشدل شاہ نے 2022ء میں ہالینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 10 میچز میں 33.16 کی اوسط سے 199 رنز بنائے ہیں جب کہ 2 وکٹیں بھی حاصل کی...
پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاسی استحکام کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں جنگ گروپ کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب کے موقع پر عطا اللّٰہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔ پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے...
بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل...
چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارت کو اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی صورت میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی کا 23 جنوری سے ہوگا جبکہ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے، ایسے میں بھارت بڑا دھچکا اسوقت لگا ہے جب ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس نے انکے ٹورنامنٹ کھیلنے پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ایک ذریعہ نے انکشاف کیا ویرات کوہلی کی گردن میں موچ آئی تھی جس کے بعد انہیں انجکشن لگایا تاکہ آرام آسکے۔ مزید پڑھیں: شکست ہضم نہ ہوسکی؟ بھارتی بورڈ نے ٹیم کو ''گروکل اسکول'' بنادیا...

کیا بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف کو تحریری مطالبات نہیں دیے ؟صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کیا جواب دیا؟
اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ...

بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ایئر چیف سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں میں اظہار دلچسپی
بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینے کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے الزامات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پر ریاستی سرپرستی کا الزام دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و ستم کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن ملاقات کررہے ہیں راولپنڈی (بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف نے جنوبی ایشیااور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں...
اپنے ایک جاری بیان میں غزہ کے سرکاری دفتر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اس وحشیانہ اور گھناؤنے جرم کا مکمل ذمے دار اسرائیل، امریکہ اور غزہ میں جاری نسل کشی میں شامل صیہونی رژیم کے حامیوں برطانیہ، فرانس و جرمنی کو سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج غزہ کی پٹی میں قائم دفتر اطلاعات نے اعلان کیا کہ صفاء نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر "محمد بشیر تلمس" صیہونی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ یہ بمباری غزہ کے محلے "شیخ رضوان" میں کی گئی۔ واضح رہے کہ کہ محمد بشیر تلمس کی شہادت کے بعد غزہ پر مسلط شدہ جنگ کے 466ویں دن 204 صحافی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر ان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے بھائی سینئر صحافی خرم شہزاد سمیت دیگر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد ایک محنتی اور قابل صحافی تھے جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور حکومت ان کے بچوں کو تنہا...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ جاوید شہزاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

انسداد دہشتگردی عدالت: 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، مختلف علاقوں سے آئے 150 سے زائد ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ مقدمات میں نامزد ملزمان عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور بلال اعجاز چٹھہ کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دی، وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل کرلی۔ بعدازاں عدالت...