2025-08-13@21:18:08 GMT
تلاش کی گنتی: 29453

«ارکان کی تعداد»:

(نئی خبر)
    سلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سی ڈی اے اور پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کا اشتراک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاکستان پاورٹی الیوی ایشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیج سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام آباد کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، ہنر مندی کے فروغ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کو ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی خود نگرانی کروں گا اور اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ علاقے کو کم لاگت اور ماحول دوست بجلی بلا تعطل فراہم کی جا سکے۔ منصوبے کا انفراسٹرکچر کلائیمیٹ ریزیلئینٹ ہوگا اور اس کی تعمیر میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت مکمل لاگت برداشت کرے گی۔ مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری، وزیراعظم کی 3 سال میں تکمیل کی ہدایت اجلاس میں بتایا گیا کہ گلگت، سکردو اور دیامر میں سولر پارکس...
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی پی ڈی ایم اے پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی کے ممکنہ اخراج کے باعث صوبے کی دریاؤں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق خدشہ ہے کہ بھارت آئندہ 2 روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے کیونکہ بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔ بھاکڑا ڈیم 61 فیصد، پونگ ڈیم 76 فیصد اور تھین ڈیم 64 فیصد بھر چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کتھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب، انڈس ریورسسٹم اتھارٹی یعنی ارسا اور محکمہ...
    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تقریری سے بھی روک دیا جبکہ سینیٹ چیئرمین کو بھی سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کی تقرری سے روک دیا گیا ہے۔عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔اس حوالے سے عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرارالیکشن کمیشن آف پاکستان نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بےنقاب ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوچکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...
    ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دے دیا۔  پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو  الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت  کی۔  عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو دونوں ایوانوں میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے روک دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔  واضح...
    کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گرودوارے کے کمیونٹی سینٹر پر ’جمہوریہ خالصتان‘ کا سفارتخانہ کا بورڈ نصب کر دیا گیا ہے، جہاں 2023 میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔ انڈیا اور کینیڈا کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا، تاہم انڈین میڈیا میں اس کی کوریج جاری ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب چرچا مل رہا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا گروپتونت سنگھ کو خط، ’ خالصتان تحریک کو نئی تقویت ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور انڈیا کا موقف ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے تھوک کے حساب سے سیاسی راہنماﺅں اور ورکرز کو جھوٹی گواہیوں پر سزا...
    سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ہمیشہ اپنی اداکاری، مزاحیہ انداز اور بے دھڑک بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کا ایک مزاحیہ جملہ متنازع بن گیا۔ بشریٰ انصاری اپنی بہن اسماء عباس کے پروگرام ’پنجابی کُڑیاں‘ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں اور بھارتی لیجنڈ لتا منگیشکر کی تعریف کی۔ بشریٰ انصاری کے بقول میں نے اپنے دوست سُدیش سے کہا کہ میں نورجہاں کی ساڑھی پہن چکی ہوں اب اگر ممکن ہو تو لتا جی کی کوئی پرانی ساڑھی لے آؤ۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ پھر لتا جی دنیا سے چلی گئیں تو میں نے کہا کہ اگر ساڑھی نہیں مل سکتی تو امیتابھ بچن کا موزہ ہی...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اور اس مرتبہ ان کیساتھ کام کرنے والوں کو خطرناک دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار لارنس بشنوی گینگ کے رکن ہیری باکسر نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ہدایت کار یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے کیونکہ کپل شرما بھی سلمان خان کے ہی کامیڈی شو کی میزبانی کرتے ہیں اور ان کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ سری شہر میں واقع کپل شرما...
    عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر مقابلوں میں پاکستان کا میڈل یقینی ہوگیا جب کہ عالمی چیمپئن محمد آصف  اسنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں  برطانیہ کے کھلاڑی زیک کوسکر کو آسان مقابلے میں 0-2 سے شکست دے دی۔ محمد آصف نے پہلا فریم 39-81 سے جیتنے کے بعد دوسرا فریم  بھی15-79 سے اپنے نام کرکے فائنل فور میں جگہ بنالی اور اپنے ملک کے لیے برانز میڈل کا حصول یقینی بنالیا۔
    پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی peshawar high court WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک...
    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں کے شہری آج اور کل بجلی کی بندش کا سامنا کریں گے، کیونکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے مرمت اور ترقیاتی کاموں کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کیسکو کے ترجمان کے مطابق، بجلی لائنوں اور کھمبوں کی تنصیب کے دوران متعدد فیڈرز پر سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ آج اور کل ایئرپورٹ روڈ، عمر فیڈر اور چشمہ فیڈر پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ اسی طرح ویسٹرن بائی پاس، داریم، جبل نور، تکاتو اور خروٹ آباد فیڈرز پر بھی 4 گھنٹے تک بجلی نہیں ہوگی۔ چاغی اور دالبندین گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی صبح 10 سے 11 بجے تک معطل رہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اگست 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں اپریل میں ہونے والے حملے کے بعد، جس میں 26 سیاح مارے گئے تھے، بھارت نے پاکستان کے خلاف جو تادیبی اقدامات کیے تھے، ان میں سندھ طاس آبی معاہدے کی معطلی بھی شامل تھی۔ پاکستان نے اس کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ یہ فیصلہ آٹھ اگست کو سنایا گیا اور پیر کے روز اس عدالت کی ویب سائٹ پر شائع بھی کر دیا گیا۔ اس میں بھارت کی جانب سے مغربی دریاؤں،چناب، جہلم اور سندھ پر تعمیر کیے جانے والے نئے رن آف دی ریور ہائیڈرو...
      طاہر جمیل: ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام زراعت سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاول کی پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا, اجلاس میں جدید کاشتکاری طریقوں، معیاری بیجوں کے استعمال اور پانی کے مؤثر انتظام پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر کسانوں کی بہبود اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت زراعت کی مینجمنٹ اور مانیٹرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد  ہوا،اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسران، کسان نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران نےشرکت کی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ اجلاس میں بریفنگ  دی گئی...
    معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد غزہ کا دورہ کریں، جہاں اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں میڈونا نے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناتے بچوں کی یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکتی، بچے سب کے ایک جیسے ہوتے ہیں اور آپ وہ واحد شخص ہیں جنہیں اندر جانے سے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانی امداد کی راہیں کھولی جائیں تاکہ بے گناہ اور معصوم بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں، کیونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: 2 سو سال کی جنگوں سے زیادہ صحافی غزہ میں مارے گئے، جیکسن ہنکل میڈونا...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس ہفتے کے آخر میں کیمرے کے لیے مسکرا کر ایک اعلیٰ امریکی جنرل کے ساتھ بغلگیر ہوکر تصویر کھنچوائی، یہ اس موسمِ گرما میں امریکی اسٹیبلشمنٹ کے مرکز میں ان کا دوسرا پرجوش استقبال تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر فلوریڈا گئے تاکہ سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کُرلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کرسکیں، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی افواج کے کمانڈر ہیں اور پہلے بھی پاکستانی طاقتور کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ’شاندار شراکت داری‘ کی تعریف کر چکے ہیں، امریکا کے اعلیٰ ترین فوجی افسرجنرل ڈین کین کو منیر نے ایک تختی اور پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ان ابتدائی سطروں کے ساتھ...
    سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے کپڑے دھوتے ہوئے ایک خاتون پر مگرمچھ کے مبینہ حملے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، تاہم محکمہ وائلڈ لائف نے اس کی تردید کر دی ہے۔ خاتون کے شوہر حبدار نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میری بیوی نارا کینال پر کپڑے دھو رہی تھی کہ اچانک مگرمچھ نے حملہ کرکے ٹانگ دبوچ لی اور نہر میں گھسیٹنے لگا۔ میں فوراً لپکا، مگرمچھ سے مقابلہ کیا اور بیوی کو اس کے چنگل سے آزاد کرایا۔ بیوی کے لیے جان دینا پڑ جائے تو بھی دریغ نہیں، اس وقت یہی سوچا کہ وہ میرے لیے سب کچھ ہے۔ زخمی خاتون اس وقت سکھر سول اسپتال کے ٹراما...
    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کل جشنِ آزادی کی پرچم کشائی و سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام(کل)بدھ کو فیصل مسجد کیمپس میںجشن آزادی تقریبات کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریب و سیمینار کا انعقاد کیا جاے گا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ہوں گے، جبکہ وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت براے تعلیم وجیہہ قمر بطور مہمانان اعزاز شرکت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے نور زمان...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 356 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 500روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 184روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے  بطور فیس کی پیش کش ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں  ہوا، جس میں نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے بعد ایوان اور عدلیہ کو دفن کردیا گیاہے ۔ آج سپریم کورٹ میں وکلا کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ لوگوں کو عدالتی فیس بڑھنے کے بعد مشکلات کا سامنا ہے ۔ تھوک کے حساب سے رہنماؤں اور ورکرز کو جھوٹی...
    راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔  رپورٹ کے مطابق بدھو گاؤں کے قریب تین بچے ٹریک کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ وہاں سے گزرنے والی  ٹرین کی زد میں آگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام وہاں ہہنچے اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
    ویب ڈیسک:عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے چار سینئر رہنماؤں یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے چار سینئر رہنماؤں کو سخت سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ زرعی یونیورسٹی...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ امریکہ : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ  ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ،امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے۔حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے ۔ ٹیکسیلا میں تین بچے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور آئندہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاع نظام کو فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ وہ موسمیاتی خطرات کے پیش نظر مربوط اقدامات کریں تاکہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ 4روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ مزید :
    اسکرین گریب  گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور معروف گلوکار علی ظفر کی ڈھابے پر مزے سے دال روٹی کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔حیدرآباد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گلوکار علی ظفر واپسی پر کراچی جاتے ہوئے راستے میں ایک مقامی ڈھابے پر رکے۔   گورنر سندھ اور علی ظفر مقامی ڈھابے پر دال روٹی سے لطف اندوز ہوئے، جہاں انہوں نے سادہ مگر لذیذ دال روٹی کھا کر خوشگوار لمحوں کا مزہ لیا۔ جشن آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منا رہے ہیں، گورنر سندھ کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیر کو چین،... انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم چوکر کی روٹی ڈبو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ : پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا ہے امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را...
    خواب، جذبے، جدوجہد، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا نام ’’پاکستان‘‘ ہے، مملکت خداداد پاکستان کی عظیم کہانی مصنفہ اور شاعرہ کشور ناہید کی زبانی سنیئے۔ کشور ناہید بتاتی ہیں کہ آزادی کے وقت ٹرین میں موجود جوان لڑکیوں کو پکڑ کر لے جاتے تھے جبکہ مسافر ٹرینوں میں موجود لڑکوں کو مار دیتے تھے۔ مصنفہ نے بتایا کہ اس وقت ایک ٹرین کراچی اور دوسری سیدھی لاہور آتی تھی، پاکستان آنے والے لوگوں کو جہاں پناہ ملتی تھی وہیں رک جاتے تھے۔ شاعرہ کشور ناہید کہتے ہیں کہ سرکاری ملازموں نے خود بتایا ہمارے پاس کوئی کرسی یا میز نہیں تھی، سرکاری ملازمین نے بتایا ہم زمین پر بیٹھ کر کاغذوں پر لکھتے تھے اور کاغذوں کو جوڑنے کے...
    لاہور ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ سے پکڑا گیا کروڑوں روپے مالیت کے 5 کلو سونے کی واپسی کے کیس میں کسٹم حکام سے سونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس خالد اسحاق نے عباس علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسٹم انفورسمنٹ حکام نے 2006 میں لاہور ایئرپورٹ سے پانچ کلو سونا پکڑا لیکن عدالتی کارروائی کے بعد سونا واپس نہیں کیا گیا، اعلیٰ عدالت نے بھی سونا یا اس کے مساوی موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کا حکم دیا لیکن کسٹم حکام سونا یا مساوی رقم دینے سے گریزاں ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکم کے مطابق سونا یا موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کرنے کا حکم دے۔ عدالت...
    راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں بہن کا گلا کاٹ کر قتل اور شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ مقتولہ انجم زہرہ کے خاوند حمزہ اظہار کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن کے مطابق بیوی کا 3ماہ سے اپنے بھائیوں محمد علی،شجاعت علی،صباحت علی اور محمد شاہد سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ مدعی نے مقدمہ میں موقف  اپنایا کہ محمد علی گھر آیا، میرے کمرے میں داخل ہو کر بیوی انجم زہرہ کو دھمکی دی کہ تمھیں مزہ چکھاتا ہوں، محمد علی نے میرے والدین کے سامنے زمین زہرہ کے گلے پر چھُری سے وار کیا، جو نیچے گر گئی۔ انجم زہرہ کے گرنے کے بعد ملزم نے اسکے گلے،بازووں اور...
    ناسا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مریخ پر موجود ان کی خلائی گاڑی (روور) نے ایک ایسا پتھر دریافت کیا ہے جس کی ساخت بالکل سمندری مرجان (coral) جیسی دکھائی دیتی ہے۔ یہ پتھر ممکنہ طور پر قدیم پانی کی موجودگی یا معدنی عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے کیونکہ مریخ پر قدیم زمانوں میں پانی کی موجودگی کے شواہد پہلے بھی مل چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کی ساخت عام طور پر معدنی جمع شدگی یا جیولوجیکل کرسٹل گروتھ سے بنتی ہے۔ اگر یہ واقعی پانی سے بننے والے معدنیات پر مشتمل ہے تو یہ مریخ پر ماضی میں مائیکروبیل لائف کے لیے سازگار ماحول کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ اس کی درست نوعیت جانچنے کے لیے کیمیائی تجزیہ...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا  کے دوران پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی جب کہ  بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ  ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا، امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی...
    ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔  وزیراعظم نے سمبازا میں پہلے47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔  انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں، افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت نہ دیئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس کر دیتے ہیں، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں جانب کے وکلا اس قانونی سوالات پر معاونت کریں، عدالت کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، وکلاء آئندہ سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری کرلیں۔  نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فریقین کے وکلا کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے...
    بی ایل اے بے نقاب: دہشت گردی اور مودی کی پشت پناہی کا گٹھ جوڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال امریکہ نے باضابطہ طور پر بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو، جو بلوچستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کے لیے بدنام ہے، ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ برسوں کے ایسے شواہد کے بعد سامنے آیا ہے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بی ایل اے نے نہ صرف معصوم پاکستانیوں کو خون میں نہلایا بلکہ پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے خطے کو غیر مستحکم کیا اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف علیحدگی پسند منصوبوں کو آگے بڑھایا۔ اب یہ امر پوری طرح عیاں ہو چکا ہے کہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9مئی مقدمات میں سزایافتہ مجرموں کی جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے ٹی سی نے 9مئی تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت 2مقدمات میں محمود الرشیداور اعجاز چودھری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے یاسمین راشداور عمر سرفراز چیمہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری،محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ کو 10سال قید، 6لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی۔ گھر چھوڑ کر جانے والے نوجوان کو موٹروے پولیس نے بس سے اتار کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا  مختلف دفعات کے تحت عدالت نے...
     طیب سیف: جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن ،اسلام آباد میں  کل عام چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔   تفصیلات کے مطابق ملک بھر جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کےلئے تیاریا جاری ہیں ،اسلام آباد میں  جشن آزادی اور معرکہ حق کی جیت کا جشن منانے کےلئے  کل عام چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔  ڈپٹی کمشنر نے  تعطیل  کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔   زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
    لاہور: بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز کے دوران دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھاکڑا ڈیم ،61 پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ دوسری جانب، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاؤں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے اور...
     کلیم اختر:وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کو تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کو مراسلہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے دفتری اوقات کی خلاف ورزی کو سنجیدہ معاملہ قرار دیدیا,ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو دفتری اوقات پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی،سرکلر تمام ممبران ایف بی آر، ڈائریکٹر جنرلز اور فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو جاری  کر دیا۔ْ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری ریونیو ڈویژن کو بھی ہدایت کی کاپی ارسال کر  دی گئی،تمام دفاتر کے نوٹس بورڈز پر ہدایت آویزاں کرنے...
    پاکستان نے سندھ طاس معاہدے اور پانی کی تقسیم سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے تازہ فیصلے کو تاریخی اور اپنے مؤقف کے حق میں قرار دیتے ہوئے خوش آمدید کہا ہے۔ یہ فیصلہ، جو 8 اگست 2025 کو جاری ہوا اور آج عالمی ثالثی عدالت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا، معاہدے کی تشریح اور مغربی دریاؤں—چناب، جہلم اور سندھ—پر بھارت کے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے مقرر معیار کی وضاحت کرتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت مغربی دریاؤں کے پانی کے قدرتی بہاؤ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا اور یہ پانی بلا تعطل پاکستان تک پہنچنا چاہیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے لیے معاہدے میں دی گئی رعایتوں...
    فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کے دو کیسز میں پی ٹی آئی نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شاہ محمود قریشی کی رہائی کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ 9 مئی کیسز: محمود الرشید، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکمعدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید اور 6 لاکھ...
    —فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ چار روز میں 50 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاکآئی ایس پی آر کے مطابق 4 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید سزا کاٹنا ہو گی۔تھانہ شادمان کو آگ لگانے میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5  سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کر دیا گیا ہے۔ 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کو 10،...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء )  انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت دو مقدمات میں گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اے ٹی سی فیصلے کے مطابق عدالت نے تمام مجرموں کو قید بامشقت کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ مجرموں کو تمام سزائیں ایک ساتھ کاٹنی ہوں گی۔(جاری ہے) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ دوسری طرف عدالت نے پی ٹی آئی رہنما...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ چار روز میں 50 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے...
    یومِ آزادی قربانی، اتحاد اور حوصلے کی روشن داستان ہے جو ہماری عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی اقلیتی برادری نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ ہمارے تیوہار اور رسم و رواج مختلف ہیں، لیکن خوشیوں اور دعاؤں میں ہم سب ایک ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد اقلیتوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہماری دعا اور محبت سب کا ایک ہی جذبہ ہے، اور یہ پرچم ہم سب کو متحد کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ ہر پاکستانی کی طرح وہ بھی اپنے وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ اقلیتوں کا کہنا ہے کہ یہ ملک ہماری عبادت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر کے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جج منظر علی گل نے ہدایت دی کہ اگر قریشی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں انہی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، ساتھ ہی ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے تھے۔ شاہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیسز میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ فیصلہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کے خلاف دو الگ مقدمات — تھانہ شادمان ٹاؤن آتش زنی کیس اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کیس — میں سنایا گیا۔ عدالت نے چاروں رہنماؤں کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ساتھ ہی جائیدادیں سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیا۔ سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی، جہاں فیصلے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی...
    کینیڈا کے شہر پیٹربرگ میں واقع ایک مال کی پارکنگ میں بھارتی جوڑے کو چند نوجوانوں نے نسل پرستانہ الفاظ سے ہراساں کیا اور موت کی دھمکیاں دیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں 3 نوجوان پک اپ ٹرک میں بیٹھے ہوئے بھارتی جوڑے کی گاڑی کو روک کر گستاخانہ زبان استعمال کرتے اور نسل پرستانہ الزامات لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جوڑے نے اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان پر ان نوجوانوں سے سوال کیا تو انہوں نے جواب میں ناپسندیدہ اور توہین آمیز جملے کہے جیسے ’بڑا ناک‘ اور ’تم گندے تارکین وطن ہو۔‘ نوجوانوں میں سے ایک نے تو کھلے عام کہا کہ کیا تم چاہتے ہو میں گاڑی سے نیچے...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9  مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،  عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے عمر سرفراز  کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ...
    نو مئی مقدمات میں سزائیں پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی سے متعلق 2 مقدمات کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی۔ جہاں تھانہ شاد مان ٹاؤن نذر آتش کیس اور راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کیس کا...
    میاں بیوی کی علیحدگی بچوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، اور ایسے کئی واقعات روزمرہ زندگی اور عدالتوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کی نوجوان ماہ نور کا ہے، جس کی زندگی ماں باپ کی علیحدگی کے باعث کئی مشکلات کا شکار ہے۔ ماہ نور کی کہانی 22 سال پرانی ہے، جب اس کے والدین کا طلاق ہوگیا تھا اور وہ صرف 9 ماہ کی تھی۔ چھوٹی عمر میں اس کے لیے باپ کی محبت اور تعلق کا مطلب سمجھنا مشکل تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ اپنے والد کی کمی محسوس کرنے لگی۔ 17 برس کی عمر میں ماہ نور نے اپنے ماموں کے ذریعے اپنے والد سے رابطہ کیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔بھاکڑا ڈیم 61 ،پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں ۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاوں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے جبکہ دریائے ستلج...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ،حکومت بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی تشکیل دی گئی ہے اور اسے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کی ترقی اور انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے یہ زمانہ درست اور غلط سچ اور جھوٹ، معلومات اور گمراہ کن بیانیے کی پہچان کا دور ہے ،ایسے حالات میں نوجوانوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
    کراچی: مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ...
    لاہور: وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔ مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین...
    لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف  اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض...
    علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 2 علاقوں میں تقریبا 300 دہشتگرد موجود ہیں جب کہ خیبراور باجوڑ میں موجود دہشتگردوں میں 80...
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 47 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ اس کے بعد، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ واقع سمبازہ کے نواحی علاقوں میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 4...
    ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 روز میں بھارت کے حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں 7 سے 9 اگست کے دوران سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 47 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ اس کے بعد، 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے ساتھ واقع سمبازہ کے نواحی علاقوں میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کر...
    پشاور (آئی این پی )آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بی آر ٹی پشاور کے 2019 سے 2022 تک کے مالی امور کا آڈٹ مکمل کرتے ہوئے 28 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل پلازے مکمل نہ ہونے، غلط کنٹریکٹس اور دیگر انتظامی خامیوں سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ مفت زو کارڈز کی تقسیم سے ٹرانس پشاور کمپنی کو 11 کروڑ 86 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا، جبکہ وینڈرز سے ٹیکس وصول نہ کرنے کے باعث خزانے کو 48 کروڑ 58 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ٹھیکے دینے کے عمل میں بے ضابطگیوں سے 3 ارب 78 کروڑ روپے، اور آئی پی ایس کنٹریکٹ ایکنک...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان سب کا وطن ہے اور سب یہاں اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں۔ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے سرگرم تمام اقلیتی بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں۔ مینارٹیز کی عزت و وقار  اور تحفظ و ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پنجاب حکومت مینارٹیز کو تعلیم وترقی اور فلاح وبہبود کا پورا حق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کو اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ’’مینارٹی کارڈ‘‘متعارف کرانے کا...
    سیکیورٹی فورسز نے 7 تا 9 اگست کے دوران بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازه میں کامیاب کارروائیوں کے دوران 47 بھارتی سرپرستی میں فعال خوارج کو ہلاک کردیا، جس کے بعد 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب پاکستان اور افغانستان سرحد کے قریب سمبازه کے گرد و نواح میں ایک منصوبہ بند کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کے دوران مزید 3 بھارتی پشت پناہی رکھنے والے خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ اس حالیہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے ان تمام لوگوں کو جو  بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا  ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔ کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے۔ مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بحریہ...
       ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی قیادت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انتخابی مہم کے اہم پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد...
    بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اور عوامی تحفظ کے خدشات کے پیش نظر دارالحکومت اور مضافاتی علاقوں سے ہزاروں آوارہ کتوں کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔ ’اے ایف پی‘ کے مطابق دہلی میں کم از کم 60 ہزار آوارہ کتے موجود ہیں، جبکہ مقامی رپورٹس کے مطابق یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔  بھارت میں ریبیز کی اموات کی ایک بڑی وجہ یہی آوارہ کتے ہیں، اور عالمی ادارۂ صحت کے مطابق بھارت دنیا بھر میں ریبیز سے ہونے والی ایک تہائی اموات کا ذمہ دار ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ 8 ہفتوں کے اندر کتوں کے لیے پناہ گاہیں قائم کی جائیں، روزانہ پکڑے جانے والے...
    نیپال نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اگلے 2 سالوں تک اپنے 97 ہمالیائی پہاڑوں پر چڑھائی کو مفت قرار دینے کا اعلان کیا ہے، یہ پہاڑ زیادہ تر دور دراز اور کم مشہور علاقوں میں واقع ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ ایورسٹ، کی کوہ پیمائی کی پرمٹ فیس ستمبر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر کر دی جائے گی، جو تقریباً ایک دہائی بعد پہلا اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال کے محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک کے غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو اجاگر کرنا ہے۔ کوہ پیمائی نیپال کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے، جو دنیا...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا، قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے مگر فتنہ الخوارج نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دوعلاقوں میں تقریبا 300 دہشت گرد موجود ہیں، تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے، 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان سرکاری ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ خیبر میں بھی 350 سے زیادہ...
    اسلام آباد(خبرنگار)حج درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے وزارت کی آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں سے حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 16اگست تک جاری رہے گی دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے۔ فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔
    پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔ جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے...
    ایلون مسک نے ایپل پر سنگین اینٹی ٹرسٹ (اجارہ داری مخالف) قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ایپل اس انداز میں کام کر رہا ہے جس سے اوپن اے آئی کے علاوہ کوئی بھی اے آئی کمپنی ایپ اسٹور میں پہلے نمبر پر نہیں آسکتی، جو واضح طور پر اینٹی ٹرسٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ یہ تنازع ایکس اے آئی کے چیٹ بوٹ “گروک” (Grok) کی رینکنگ کے معاملے پر سامنے آیا، جو حال ہی میں ایپ اسٹور کے ٹاپ فری...
    کشمیری عوام نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا اور کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔ کشمیری عوام نے ترجمان پاک فوج کے حالیہ بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی تو پاک فوج پہلے سے کہیں زیادہ قوت اور حوصلے کے ساتھ جواب دے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ کشمیری عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر دشمن کے ناپاک...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، دشمن اب بھی کوئی مس ایڈونچر کر سکتا ہے لیکن اب کی بار پہلے سے زیادہ ذلت اٹھانا پڑےگی۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور اب 3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو یاد آیا ہے کہ انہوں نے بھی پاکستان کے طیارے گرائے تھے، جو بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جواب دینے کے لیے لائن آف کنٹرول عبور کرنی پڑی تو کرجائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ پاکستان نے بھارت...
    کراچی: پاکستان کو ایک بار پھر سیریز بچانے کی چیلنج درپیش ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، پارٹ ٹائم بولرز سے فل ٹائم کارکردگی کی آس مہنگی پڑنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزنے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ڈی ایل میتھڈ پر 5 وکٹ سے شکست دے کر سیریز فی الحال 1-1 سے برابر کردی، جس کی وجہ سے منگل کو شیڈول تیسرا اور آخری میچ فیصلہ کن حیثیت حاصل کرگیا۔  اس سے قبل ٹی 20 سیریز بھی 1-1 سے برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس نے تیسرا میچ جیت کر مختصر فارمیٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی تھیں ، اب ایک بار پھر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر لعل کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ڈاکٹر لعل کا کچھ افراد سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جب کہ انہوں نے کراچی اور بلوچستان میں متعدد مقدمات بھی درج کرائے تھے۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق قاتلوں نے ڈاکٹر لعل کو نام لے کر پکارا، جس پر وہ خطرہ بھانپتے...
    برطانوی وزیراعظم اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن مسلط نہیں بلکہ یوکرین کی مرضی اور شرکت سے قائم ہونا چاہیے۔ رابطے میں آئندہ سفارتی تعاون بڑھانے اور انسانی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں یوکرین جنگ کے تناظر میں عالمی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی حکومت کے مطابق دونوں راہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری امن کوششوں کو سراہا۔ مذاکرات کے دوران یوکرین کی حمایت، جنگی تشدد کی روک تھام...
    پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔مقامی کاروباری اداروں کی بڑی تعداد نے سابقہ حکومت کی نسبت موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے اورملکی سمت کا اسکور 2024ء کی آخری سہ ماہی میں سروے رپورٹ کے مقابلے میں ڈرامائی طور پر بہتر ہوکر منفی 2فیصد ہوگیا...
    حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں ہوا تھا‘ اس زمانے میں کالی کھانسی لا علاج ہوتی تھی‘ میرے اوپر اس کا حملہ ہوا اور میں قبر تک پہنچ گیا‘ لالہ موسیٰ میں ان دنوں ایک حکیم صاحب ہوتے تھے‘ وہ عرف عام میں حکیم سدھا والے کہلاتے تھے‘ میرے والد ان کے مرید تھے‘ ان کا کہنا تھا اگر یہ نہ ہوتے تو میں کبھی شہر آتا اور نہ آپ لوگ اسکول میں پڑھ رہے ہوتے‘ میرے والد کا خیال تھا حکیم صاحب ولی کامل ہیں اور ان کی زبان اور دوا دونوں میں شفاء ہے‘ وہ اکثر حکیم صاحب کے پاس چلے جاتے تھے چناں چہ وہ مجھے حکیم صاحب کے پاس لے گئے۔...
    بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، وہ اپنی جان کا خود ذمہ دار ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے "کپس کیفے" پر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ ایک آڈیو پیغام میں خود کو ہیری باکسر کہنے والے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی اور سلمان خان سے وابستہ ہر شخص کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی۔ کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کا واقعہ سرے، برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں کیفے پر ایک ماہ میں دوسری بار...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستانی مؤقف امریکہ تک پہنچانے کا کریڈٹ حکومت اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے معصوموں کا خون بہایا، عام شہریوں کو جان سے مارنے کی اجازت کسی بھی مقصد کیلیے نہیں دی جاسکتی، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔...
    سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے ساتھی یوٹیوبر جوش ہورٹن اور ان کے عملے کے ساتھ مل کر ٹوتھ پک کی مدد سے پکے ہوئے لوبیا کھانے کا چیلنج اٹھایا۔ ڈیوڈ رش، جوش ہورٹن اور عملے کے دو ممبران نے چار افراد کے ٹوتھ پک کی مدد سے تین میں منٹ میں سب سے زیادہ پکے لوبیا کھانے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ ٹیم نے متعین کردہ وقت میں 559 لوبیا کھا کر 429 کا ریکارڈ باآسانی توڑ دیا۔ اس کوشش میں ڈیوڈ رش نے 211 لوبیا کھا کر 178 کا اپنا پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا، قاتل بھائی 2 بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، والد کی جانب سے بیٹوں کی جائیداد بیٹے کے نام کرنے سے انکار کرنے پر قاتل نے والد اور بہنوں کو قتل کر ڈالا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) طلال چوہدری نے امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کو پاکستان کی کامیاب سفارت کاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جانب سے بی ایل اے اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے پر وزیر مملکت طلال چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے پاکستان کے موقف کو امریکا، یورپ سمیت دنیا بھر میں قبول کیا جا رہا ہے، جلد دہشت گردوں کے سہولت کار بھی...
    سائنس دانوں نے ایک نئی دوا کا تجربہ کیا ہے جو کیموتھراپی کی تاثیر بڑھا کر کینسر کے علاج کو بہتر کر سکتی ہے۔ KCL-HO-1i نامی یہ دوا ٹیومر کے گرد موجود مدافعتی نظام کو ختم کر کے کام کرتی ہے۔ یہ مدافعتی نظام ٹیومر کو علاج سے بچاتا ہے۔ چوہوں پر کیے جانے والے ابتدائی تجربات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی اور گولی نے کیموتھراپی کی مزاحمت کرنے والے ٹیومر کو تھراپی سے اثر انداز ہونے کے قابل بنایا۔ محققین اب انسانوں پر کیے جانے والے ٹرائلز کے لیے پُر امید ہیں اور KCL-HO-1i کو کیموتھراپی کا ساتھ دینے والی دوا کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دوا مریضوں کو سخت علاج سے بھی بچانے کی صلاحیت...
    سی ڈی اے کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر 18اسکیل لینے میں کامیاب، جونیئرز افسران کو پروموشن دینے پر سنیئرز افسران میں بے چینی ،کون کونسے سے افسران ہوئے کامیاب ، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر افسران کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے کے گریڈ 17کے 4اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے گریڈ 18میں ترقی پانے والوں میں نذیر احمد، سید علی مرتضی ، ارشد آفریدی اور شیخ ذیشان شامل ہیں ۔ دوسری طرف نظر انداز کئے جانے والے ادارے...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے تحت لاہور ٹرمینل کی توسیع اور کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔پی اے اے کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ایئرپورٹس پر تقاریب ہوئیں۔مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید شریک ہوئے، اس موقع پر ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ پی اے اے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ملکی ایوی ایشن کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔سمیر سعید نے مزید کہا کہ مسلسل بدلتی ایویشن کی دنیا، مسلسل محنت کی متقاضی ہے، لاہور ٹرمینل کی توسیع...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک فلم کے لیے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر ہاں کہہ دی تھی جو 14 اگست کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ بات عامر خان نے ایک انٹرویو میں بتائی۔ سپر اسٹار عامر خان نے مزید کہا کہ وہ رجنی کانت کی فلم قلی ہے جس کا اسکرپٹ سننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔ عامر خان کے بقول جب ہدایت کار لوکیش کناگاراج ملنے آئے اور آتے ہی مجھ سے کہا کہ تم فلم قلی میں ایک کردار کرو۔ عامر خان نے مزید بتایا کہ جب مجھے پتا چلا کہ یہ فلم رجنی کانت کی ہے تو میں نے اسکرپٹ کی ایک بھی لائن سنے بغیر فوراً ہاں کہہ دی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ میرا...