2025-11-04@11:33:02 GMT
تلاش کی گنتی: 2293

«اقوام متحدہ کے ماہرین»:

(نئی خبر)
    ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالعلوم قاسمیہ، لال بازار، سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہِ ہمدان نے حکمت، محبت اور اخلاق کے ساتھ وادی کشمیر میں اسلام کا پیغام پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے عظیم صوفی، عالم اور مصلحِ ملت امیرِ کبیر میر سید علی ہمدانی کی اسلام، ثقافت اور تہذیب پر گہرے اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے دارالعلوم قاسمیہ، لال بازار، سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہِ ہمدان نے حکمت، محبت اور اخلاق کے ساتھ وادی کشمیر میں...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
     لاہور  (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی...
    مرید کے میں مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازجنازہ پولیس لائنز شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی، جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، وکلا برادری، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازے میں شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تلہار (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز نجی زرعی ادویات اور بیج کی چائنیز کمپنی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے تلہار شہر کا دورہ کیا اور ان کے کاشت کردہ دھان کے بیج کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں چائنیز کمپنی کے زرعی ماہر مسٹر لیئو تین فیمنگ خود تلہار شہر تشریف لائے اور مقامی آبادگار ملک پرویز کے زرعی فارم کا دورہ کیا اور دھان کی پیداوار کا مشاہدہ کیا اور بھرپورپیداوار پر اظہار اطمینان کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر فیمنگ نے کہا کہ ضلع بدین کی زرعی زمین دھان کی فصل کے لیے انتہائی مفید زمین ہے اگر سائنسی تحقیق کے مطابق دھان کی کاشت کی جائے تو بہت اچھے نتائج حاصل کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس BND (Bundesnachrichtendienst) کے نئے سربراہ مارٹن یاگر کاکہنا ہے کہ ایجنسی کو روس کی بڑھتی ہوئی جارحانہ پالیسیوں اور سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ فعال، خطرہ مول لینے والی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ خفیہ ادارہ بنایا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پارلیمان کی ایک عوامی کمیٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مارٹن یاگر نے کہا کہ جرمنی اور یورپ کو روس کی جانب سے ممکنہ مزید بگاڑ کے لیے تیار رہنا ہوگا ، روس اس وقت بھی یورپی ممالک کے خلاف سائبر حملوں، تخریبی کارروائیوں، جعلی معلومات پھیلانے اور جاسوسی جیسے اقدامات کے ذریعے “ایک ہائبرڈ جنگ  میں مصروف ہے۔مارٹن یاگر نے کہا کہ ...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ معاہدے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرکے اسرائیل کے حوالے کر دیا، جبکہ اس کے بدلے میں اسرائیل نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔ مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں حماس 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی رہا شدہ فلسطینی قیدیوں کو لانے والی متعدد بسیں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ پہنچ گئیں، جہاں ہزاروں افراد نے ’اللہ اکبر‘ کے نعروں اور جوش و خروش کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ میں موجود تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو 2 مرحلوں میں بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا، اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے اور قیدیوں کی 38 بسیں اسرائیل سے غزہ پہنچ گئیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے پیر کو غزہ میں موجود ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو کر دیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ یرغمالیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا گیا، دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانی بچوں کوانسدادِ پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر اِنہیں ملک بدر کریں گے، افغان بستی سے پولیو قطرے پلا کر افغانیوں کو واپس بھیجیں گے، انسداد پولیو کی ہفتہ وار مہم سہراب گوٹھ میں بھی بھرپور جاری رہے گی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر سندھ میں کسی نے شرارت کی تو جواب دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ افغانستان نے بارڈر پر حملہ کیا، اس کو جواب مل گیا ہے، تقریباً تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ ہیں، ہماری سرحدوں پر خطرات ہیں مگر کیا اس سے پولیو مہم کو روکیں گے، نہیں، یہ بھی ایک...
    قاہرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے۔ Alhamdolillah, arrived in Sharm El-Sheikh this morning to attend the signing ceremony of the landmark Gaza peace plan — a crucial step towards lasting peace in the Middle East.Grateful to our co-hosts, President El Sisi and President Trump. We would not have seen this moment… pic.twitter.com/JAlipZuvP1 — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 13, 2025 وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر مصر کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار...
    بیان میں جموں و کشمیر کو غلط طور پر بھارت کا حصہ قرار دینے کا حوالہ دیا گیا ہے جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقائق اور علاقے کی قانونی حیثیت سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی ماہرین نے نئی دہلی میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ جاری ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کو بھارت کے اٹوٹ انگ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، گمراہ کن اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور...
    مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی نے انتشار پسند گروہ کو منتشر کر دیا۔ جب انتشار پسندوں کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ نتیجتاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جان کے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی۔ جانی نقصان پولیس / رینجرز شہید: 1 (ایس ایچ او) زخمی: 48 (جن میں سے 17 گولی لگنے سے زخمی ہوئے) یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے کے بعد کون سا...
    ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ،، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو گیا- آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ،، آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی،، ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے،، صحت سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار رہا ،، وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں-طویل مدتی شراکت داری کو فروغ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (وقاروامق) سعودی عرب میں عالمی حلقہء فکروفن کی جانب سے معروف علمی اور سماجی شخصیت پیر فاروق بھاؤالحق شاہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ج میں سفارتی افسران سمیت کمیونٹی اراکین شریک ہوئے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیر فاروق بھاؤ الحق شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پوری قوم ایک ساتھ یکجان ہوکر آگے بڑھی ملک نے ترقی اور کامیابی کی منازل طے کیں، پاک بھارت معرکے میں دشمن کے خلاف پوری قوم نے عزم اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہماری بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرت ناک شکست دی کہ آج پوری دنیا...
    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات نے کہا کہ ایران نے لاکھوں افغانیوں کو پناہ اور روزگار دیا مگر ایران اسرائیل جنگ میں ان نمک حرامیوں نے اسرائیل کے لیے جاسوسی اور سہولت کاری کی جس سے ایران کے عظیم لوگ شہید ہوگئے۔ ایرانی حکومت نے ان نمک حرام افغانیوں کو بغیر وارننگ اور مہلت دیے تین چار دنوں میں ملک سے باہر پھینک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان نوجوان تحریک نے نام نہاد اسلامی ملک افغانستان کی کفر دوستی کے خلاف، نمک حرام افغانیوں کو ملک سے فوری نکالنے کے لیے اور پاک فوج کے حق میں چوک کمہارانوالہ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات نے کی، جس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے پہلے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےکوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی لگادی۔میڈیا ذرائع کے مطابق2021 سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سلمان بٹ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات تھے۔چند ہفتے قبل فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی مایوس کن پرفارمنس پر سلمان اقبال بٹ سے جواب طلبی کی تھی جس کا سلمان اقبال بٹ نے تین روز قبل مفصل جواب جمع کرایا۔ جس کے بعد ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ایتھلیٹکس...
    آپ چاہے بیرونی دنیا کو اپنی نام نہاد بہادریاں دکھا کر متاثر کر لیں، مگر ہم آپ کی حقیقت اندر سے باہر تک جانتے ہیں۔ اگر امریکہ کا ساتھ نہ ہوتا تو تم سوویت یونین کو ہرگز شکست نہ دے پاتے۔ کیا تم نے تورا بورا کو بھلّا دیا جہاں سے تم دم دبا کر بھاگے تھے؟ہم تمام افغان مہاجرین کو نکال باہر کریں گے اور افغان حکومت انہیں  بے شک اب بھارت بھیج سکتی ہے (جس کے ساتھ طالبان کے بظاہر شاندار تعلقات ہیں)خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں طالبان کی طرف سے کسی بھی جگہ کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی صورت میں، ہم افغانستان میں موجود ان طالبان پوسٹوں / اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ...
    پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے قائدِ ایوان کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ پشاور میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد حکومتی نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پالیسی پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ہے اور وہ اپنا پالیسی بیان صوبائی اسمبلی کے فلور پر پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات‘، سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر ہنگامہ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے، اس عمل میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب...
    کراچی: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں آئی ٹی ایجوکیشن اور اسپورٹس کے فروغ سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ یادداشتیں پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں کی ترقی، ٹیکنالوجی کے فروغ اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی وفد کے دیگر اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔ یادداشتوں کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے غزہ مارچ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب غزہ میں 2 سال تک ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے، بچے شہید ہو رہے تھے اور دنیا بھر میں لوگ احتجاج کر رہے تھے تب پاکستان میں بعض افراد کو شاید خبر ہی نہیں تھی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور لڑائی بند ہو چکی ہے، تو یہی افراد جی ٹی روڈ پر جلوس نکال کر اسلام آباد کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ دو سال غزہ کے باسیوں پہ ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے...
    پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں احمدی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 6 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے، فائرنگ کے فوراً بعد سڑک کے دوسری جانب تعینات 2 پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک مشتبہ شخص پستول لیے عبادت گاہ بیت المہدی ربوہ کے قریب آیا اور سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ شروع کر دی، گارڈز احمدی کمیونٹی کے رضاکار تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 6 گارڈ زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے عبادت گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 4...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد انسانی امداد کی فراہمی کے توسیعی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں اور رکاوٹیں ختم ہوتے ہی ادارے کی ٹیمیں بڑے پیمانے پر امداد مہیا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں گی۔انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ویڈیو لنک کے ذریعے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو خطے میں تحفظِ زندگی کے اقدامات کی بنیاد بننا چاہیے۔ تمام فریقین اس مںصوبے کو اجتماعی عزم اور فراخ دلی سے اپنائیں کیونکہ اس پر عملدرآمد سے ہزاروں جانیں...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر  نے کہا کہ  سسیلی  سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا واضح فیصلہ،غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دنیا بھر سے بہترین ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کیلئے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے  نوابشاہ میں بلو جا قبہ کا دورہ کیا،صدرِ مملکت نے والدین کے مزار پر حاضری دی ،صدرِ مملکت نے والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،صدرِ پاکستان کے ہمراہ صوبائی وزراء  بھی موجود تھے ،وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء  الحسن لانجار اور وزیرِ جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری بھی موجود تھے ،صوبائی وزیر بلوچستان میر علی حسن بروہی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
    پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے  باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
    مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈيا پراسلحہ کی ویڈیو سے خوف و ہراس پھیلایا گيا، میئر مردان سٹی حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمل ولی کی سیکیورٹی کا معاملہ، کارکن مسلح ہوکر ضلعی دفتر پہنچیں، حمایت مایار کا ویڈیو پیغام کے پی حکومت کا سیکیورٹی دینے کا اعلان، ایمل ولی کا ردِعمل گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سیکیورٹی واپس...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثہ جات کی واپسی کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان شفاف حکمرانی، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے سلسلے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو جدہ، سعودی عرب میں MENA ریجن کے اثاثہ بحالی انٹرایجنسی نیٹ ورک (MENA-ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر طے پایا، جس...
    پاکستان اور سعودی عرب نے آج بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غبن شدہ اثاثوں کی ریکوری کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت کی یادداشت پر سعودی عرب کی نگران اور انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاھہ) کے صدر مازن بن ابراہیم الخموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق یاداشت پر سعودی عرب میں 8 سے 9 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والے ’ایسٹ ریکوری انٹر ایجنسی نیٹ ورک برائے مینا ریجن کے افتتاحی سیشن کے دوران کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں...
    سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری آبائی قبرستان بالو جا قباء پہنچ گئے ۔ صدر مملکت نے والدین کی قبروں پر حاضری دی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے والدین کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔  والدین کی قبور پر حاضری کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ سے روانہ ہوگئے ،صدر زرداری خصوصی طیارے کے زریعے نواب شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسدادِ بدعنوانی پر تاریخی معاہدہ ہوگیا،جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔  معاہدہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کی واپسی سے متعلق ہے،نیب اور نزاہہ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون پر اتفاق ہوا۔ نزاہہ کے صدر مزین الکحموس نے نیب کی کارکردگی پر اظہارِ تحسین کیا،نیب کی بدعنوانی کے خلاف اصلاحات سے 6.4 ٹریلین روپے کی ریکوری ہوئی۔  چیئرمین نیب نذیر احمد نے سعودی قیادت کے انسدادِ بدعنوانی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا،پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ،چیئرمین نیب نے نزاہہ کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
    دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کردیا ہے۔جمعرات کو گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے مفت “گوگل اے آئی پرو پلان” فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. یہ سہولت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے دستیاب ہوگی۔گوگل نے کہا کہ یہ پیشکش ایک سال کے لیے بلا معاوضہ سبسکرپشن پر مشتمل ہوگی، جس کا مقصد تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔اس پروگرام کے تحت طلبہ کو جدید اے آئی ٹولز اور فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی 2.5 پرو ماڈل...
    ویب ڈیسک : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی پر تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے میں بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیرقانونی اثاثوں کی واپسی کے امور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیب اور نزاہہ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔ مفاہمتی یادداشت باہمی قانونی معاونت کے فروغ کےلیے اہم سنگ میل ہے۔ نزاہہ کے صدر مزین الکحموس نے نیب کی کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب کی بدعنوانی کیخلاف اصلاحات سے 6.4ٹریلین روپےکی ریکوری ہوئی۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید زرعی ترقی کے لیے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔ پروگرام کے تحت 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے حصول کے لیے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور ایگری کمپنیوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ قرض کی ادائیگی کے لیے 6 ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی ہے جبکہ اقساط 5 سال میں سہ ماہی بنیاد پر ادا کرنا ہوں گی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف سیکرٹری...
    گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آج امن کے لیے بہت ہی بڑا دن ہے، مشرق وسطیٰ میں مستقل بنیادوں پر امن قائم ہونے جا رہا ہے، معاہدے کے تحت فریقین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے اعلان کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام خوشی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آج...
    خیبر پختونخوا حکومت نے 2025 کے دوران صاف اور سستی توانائی کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں 62.8 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل کر لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 40.8 میگاواٹ کوٹو، 11.8 میگاواٹ کرورہ اور 10.2 میگاواٹ جبوری منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جن سے سالانہ 347 ملین یونٹس صاف بجلی کی پیداوار شروع ہوگی، منصوبوں سے صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے عوام کو مزید سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی، صاف توانائی کے فروغ سے مقامی صنعتوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کو تاریخی موقع قرار دیا۔   شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہا۔  وزیراعظم نے کہا قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا  شہباز  شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مظالم سہے، ایسا ظلم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مسجد...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ معاہدے کی تمام شرائط کی مکمل پاسداری کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے اور لڑائی ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائے۔ انتونیو گوتیریس کے مطابق غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کے بلا تعطل داخلے کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے تاکہ متاثرہ افراد کی بحالی ممکن ہو سکے۔ انتونیو گوتیریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس معاہدے کے مکمل نفاذ میں بھرپور تعاون کرے گا اور انسانی امداد کی ترسیل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت 14ویں جے سی سی اجلاس کے بعد پہلا سی پیک جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے منصوبے تیار کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز  میں سہولتوں کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں جو عوامی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی مضبوط بنیاد فراہم کرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-11-7 نوابشاہ(نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں ایچ آئی وی (HIV/AIDS) کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے عوام اور محکمہ صحت دونوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، مقامی اسپتالوں میں ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کے لیے آنے والے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ چند ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ ایک بڑے عوامی صحتی بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، ایچ آئی وی کے زیادہ تر متاثرہ افراد کا تعلق غریب طبقے سے ہے، جنہیں بیماری کے بارے میں آگاہی نہ ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کی عبوری وزیرِاعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ نگران حکومت بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اجے کھنال سشیلا کرکی کے چیف ایڈوائزر ہیں، جو وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد عبوری وزیرِاعظم مقرر کی گئی ہیں۔ اولی نے سیاسی انتشار کے بعد استعفا دیا تھا جس میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور 76 افراد ہلاک ہوئے۔ مظاہرے 8 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بدعنوانی کا خاتمہ کرے اور معاشی عدم مساوات کو دور کرے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف  کا آئندہ ماہ روس کے دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آئندہ ماہ روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے اعظم کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس نومبر میں روس میں منعقد ہوگا، جس میں رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران خطے میں اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی روابط کی مضبوطی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کی روسی قیادت...
    کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، کیا ٹینکر مافیا ساری زندگی یہاں رہے گا؟ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میرپور ماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ ملکی محالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، حکومت کے پاس واضع پلان نہیں ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں تک خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت پر لازم ہے، صوبے کے اسکولوں میں وسائل اور اساتذہ کی کمی بھی ہے۔ درخواست گزار کے...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ اس اہم معاملے کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ قبل ازیں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ سماعت کے دوران ترمیم کے آئینی دائرہ کار اور اختیارات پر دلائل دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہے۔ سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم سے متعلق...
     علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات  پرصوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری ہے۔   ترجمان ٹریفک  کے مطابق اکتوبرکےپہلےہفتےمیں2لاکھ17ہزارسےزائدشہریوں نےلائسنسنگ سہولیات سےاستفادہ کیا،گزشتہ ہفتےمیں71ہزارنےلرننگ اور 66ہزارسےزائدشہریوں نےریگولرلائسنس بنوائے،رواں ماہ 78ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ریگولروانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ محکمہ خزانہ نے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا گزشتہ1ہفتےمیں11ہزارسےزائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،گزشتہ 1ہفتے میں 49 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں مزید جدت لائی جا رہی ہے،رواں ماہ موبائل لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کیلئے آپ کی دہلیز پر ہوں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ہر بار پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو ہمارے معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکتے ہیں یہ بات کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کمیٹی ہال میں 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویڑنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے اور جن یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کمزور ہو وہاں کے ایریا انچارجز اور یوسی ایم اوز کو پابند کیا جائے کہ وہ پولیو ٹیموں کے کاموں کی موثر نگرانی کریں اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    پاکستانی ڈاکٹروں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسے مریض کی جان بچالی۔ جس کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔  رپورٹ کے مطابق کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے مریض کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے پر 9 دن کی جدوجہد کے بعد نوجوان کی زندگی بچا لی۔   ڈاکٹر نے مریض کو جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ اور اس پیچیدہ عمل کو کامیابی سے انجام دیا۔ جس کے بعد مریض کو نئی زندگی مل گئی۔  رپورٹ کے مطابق ایک آپریشن کے بعد نوجوان کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس کے بعد اسپتال کے ماہرین نے وی اے ایکمو اور سی سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کا بلوچستان کے تاریخی ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے لیے جن 6 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے ان میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشنز، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور یورپین بینک شامل ہیں۔میڈیاذرائع کے مطابق یہ ادارے آئندہ 45 سے 90 دنوں میں شرائط پوری کرنے کے بعد فنانسنگ کا عمل شروع کریں گے اور معاہدے کے تحت ڈونرز کو 4 سے پانچ سال کا گریس پیریڈ جبکہ قرض کی واپسی 12 سال میں مکمل کرنا ہوگی۔ معاہدے کے تحت فنانسنگ پر شرح...
    سٹی42:  شکارپور  کے علاقہ میں بم کےدھماکے سے تباہ ہونے والا ریلوے ٹریک برق رفتار کارروائی کر کے بحال کر دیا گیا۔ پاکستان ریلوے کے سکھر کے ڈی ایس آر نے بتایا ہے کہ سلطان کوٹ کے قریب  دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک پر مرمت کا  کام مکمل ہو گیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی بندش سے معطل ہونے والی ریلوے ٹرینوں کی ٹریفک مکمل بحال کر دی گئی ہے۔  صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  جمشید عالم   نے بتایا کہ  ریلوے ٹریک کی مرمت  9 گھنٹے  میں مکمل کی گئی۔ آج صبح ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے ڈی ریل ہونے  والی ٹرین جعفر ایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار احمد قلندری اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر معروف نوحہ خواں و منقبت خواں شاہد علی شاہد اور دستہ امامیہ کے صاحب بیاض عاطر حیدر سمیت دیگر نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل...
    ---علامتی فوٹو  کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی گمراہ کُن تشہیر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سی سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائری کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن کے مارکیٹنگ انٹیلیجنس یونٹ نے ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔سی سی پی کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے غلط، جھوٹے دعوؤں پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن نے عوام سے شواہد اور شکایات جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔سی سی پی کا کہنا ہے کہ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز گمراہ کُن تشہیر کے لیے اسلام آباد کا نام استعمال کرتی ہیں، این او سی اور سی ڈی اے وابستگی کے جھوٹے...
    ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔ ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل...
    افریقی ملک ای سواتینی (سابقہ سوازی لینڈ) کے بادشاہ مسواتی سوئم کی متحدہ عرب امارات آمد کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں اپنی 15 بیویوں اور 100 رکنی خدمتی عملے کے ہمراہ پرائیویٹ طیارے سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپالی وزرا اور اہل خانہ  کیسے فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر فرار ہوئے، ویڈیو وائرل یہ ویڈیو ابتدائی طور پر جولائی 2025 میں سامنے آئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ویڈیو میں بادشاہ روایتی شاہی لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں، جب کہ ان کے پیچھے کئی خواتین نہایت شاہانہ انداز میں ایئرپورٹ پر قدم رکھتی...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس میں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا پی ٹی آئی کے تینوں راہنماوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استنی کی درخواست مسترد کردی پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضی طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت ہو رہی ہے اور حماس کئی اہم معاملات پر رضامند ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ جلد متوقع ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم زبردست پیش رفت کر رہے ہیں حماس ان نکات سے متفق ہو رہی ہے جو انتہائی اہم ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ عالمی رہنما بشمول ترک صدر رجب طیب اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ نے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی امور کے ممتاز ماہرین تعلیم اور قومی سطح کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اپنی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ازسرِنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتے کو روزنامہ جسارت فورم میں منعقدہ ایک فکری سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے ممتاز ماہر بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر، جامعہ کراچی کی ماہر بین الاقوامی قانون ڈاکٹر شائستہ تبسم اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے خطاب کیا، جبکہ میزبانی کے فرائض معروف محقق و تجزیہ نگار جہانگیر سید نے انجام دیے۔مقررین نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ابھرنے والے نئے...
    حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی روابط اور مذاکرات کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق اس وقت وسیع پیمانے پر خیال کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد اور ریاض اس ماہ کے دوران ایک جامع اقتصادی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس سے قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ بھی ہو چکا ہے، جس سے دونوں ملکوں کی عشروں پرانی سیکیورٹی شراکت داری کو مزید تقویت ملی۔ یہ بھی پڑھیں: ’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘ سعودی عرب میں چونکہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات موجود ہیں، اس وجہ سے دونوں ملکوں کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے سنگجانی جلسہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم ا ور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری  کئے،اے ٹی سی  کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عمر ایوب کی حاضری سےا ستثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ تینوں رہنما ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو 20اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم  دیدیا۔ 2600 سال پرانے سکے سنبھال کے رکھنے والا شخص، دنیا کا پہلا سکہ کیسا دکھتا...
    قدیم گھوڑوں کے ڈی این اے پر نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ 2 اہم جینیاتی تبدیلیاں گھوڑوں کو زیادہ پالتو اور سواری کے قابل بنانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں کانسی کے دور کی سب سے بڑی بایوٹیکنالوجی انقلابات میں سے ایک تھیں۔ سائنسدان لدووک اورلینڈو اور ان کی ٹیم نے 71 گھوڑوں کے جینومز کا تجزیہ کیا۔ ان میں سے 9 جینز میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں تاہم 2 جینز نے گھوڑوں کی ابتدائی نسلوں پر سب سے زیادہ اثر ڈالا۔ یہ بھی پڑھیے:  پولو ٹورنامنٹ کے لیے گھوڑے کو کیسے تیار کیا جاتا ہے، اور وہ کھاتا کیا ہے؟ پہلے جین کو زیڈ ایف پی ایم1 کا نام دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 12 کی رہائشی اور آنتوں کا آپریشن کرانے والی مریضہ مسرت زوجہ شاہد خان نے اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سول اسپتال سرجیکل وارڈ نمبر4کے عملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ وہ آنتوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ جمعرات کی شب سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی، جہاں سے اسے میڈیکل وارڈ 4 میں داخل کرایا گیا، آپریشن کے بعد جب وارڈ میں داخل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی شکایت کی توخاتون ڈاکٹر اور عملے نے انتہائی بدتمیزی کی جس پر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر اور عملے نے بد اخلاقی...
    آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری کشیدگی ختم ہوگئی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اور فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اعلان کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھک کرے گی۔ الحمد للہ ہمارے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی AJK کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ تمام سڑکیں...
    بھارت اور چین کے درمیان پانچ سال بعد براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، حکام کے مطابق بکنگ کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ پروازیں اکتوبر کے آخر تک دوبارہ شروع ہوں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست فضائی سروس 2020 میں کووِڈ-19 وبا کے دوران معطل کی گئی تھی، جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی بھی بڑھ گئی تھی۔ تاہم اب تعلقات میں بتدریج بہتری آنے کے بعد فضائی رابطے بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ بھارتی وزارتِ ہوا بازی کے مطابق، پروازوں کی بحالی سے عوامی روابط، سیاحت اور تجارتی تعلقات کو فروغ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا ء کے دو روزہ سرکاری دورہ پر لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو ئے ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم پاکستان ، ملائیشیا ء کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا ء کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا ء کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں...
    مظفر آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔  سڑکیں اور بازار کھل گئے اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے طویل مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں ایک ابتدائی انخلا کی حد (Withdrawal Line) پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس فیصلے سے حماس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے کے تحت جیسے ہی حماس اس فیصلے کی تصدیق کرے گی، اسرائیل اس حد تک اپنی فوجیں پیچھے ہٹا لے گا اور فوری جنگ بندی نافذ ہو جائے گی۔ اس کے بعد تمام باقی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا۔ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ...
    وزیراعظم شہباز شریف  آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کریں گے۔ پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان  کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم  کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ انہوں نے اسے  پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور حالات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچ محمدی ٹائون کے زیر اہتمام ضلعی فنانس سیکریٹری خلیفہ محمد کاشف انصاری طاہری کی صدارت میں عظیم الشان محفل ذکرونعت کا انعقاد بسلسلہ گیارہویں شریف و 50واں یوم تاسیس روحانی طلبہ جماعت انعقاد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب قاری بشام طاہری نے کیا جبکہ سابقہ ضلعی جنرل سیکریٹری جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد حافظ زین علی طاہری نے روحانی طلبہ جماعت کی اہمیت اور اس کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1975 میں ایک مرد قلندر کو اس ملک کے مستقبل کے معماروں کی فکر لاحق ہوئی اور اس نے اس ارادے کے ساتھ کہ یہ نوجوان اس کم عمری سے ہی اپنے رب اور اس کے...
    فائل فوٹو  کراچی میں جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی بیٹی اسپتال کے گائنی وارڈ میں زیر علاج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب خاتون وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھی،  جناح اسپتال کے باہر دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، خاتون زد میں آگئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گولی گائنی وارڈ میں موجود خاتون کو گولی لگی، فائرنگ کی زد میں آکر اسپتال کے باہر بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
    سٹی42:  پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت کے وزیر دفاع، فوج اور  ائیرفورس کے سربراہوں کے بیانات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں کوئی تنازعہ تباہ کن تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ دشمنی کا نیا دور شروع ہونے کی صورت میں پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ یا روک ٹوک کے پوری عزم کے ساتھ جواب دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر نے آج ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں بھارتی وزیر خارجہ،  آرمی اور ائیر فورس کے سربراہوں کے باری باری آنے والے انتہائی اشتعال انگیز  اور دھمکی آمیز بیانات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور بھارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم: اٹلی بھر میں اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر جاری بمباری کے خلاف عوامی غصہ عروج پر پہنچ گیا، جہاں ملک کی سب سے بڑی مزدور تنظیم CGIL کی اپیل پر ایک روزہ عام ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے شرکت کی۔یہ مظاہرے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے “صمود فلوٹیلا” کے قافلے پر حملے اور درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف منعقد کیے گئے۔روم، میلان، تورین، ناپلی، بولونیا، فلورنس اور جینوا سمیت 100 سے زائد شہروں میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔مظاہرین کے “فلسطین آزاد کرو”، “اسرائیلی جارحیت مردہ باد” اور “جنگ بند کرو” کے نعروں سے گلیاں گونج اٹھیں۔ صرف روم میں پولیس کے مطابق 80...
    تصویر، اسکرین گریب عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر میں دکانیں کھلنا شروع ہوگئیں۔آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس بحال ہوگئی جبکہ کاروباری مراکز بھی کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئےآزاد کشمیر کابینہ کا سائز کم کر کے 20 وزرا اور مشیروں تک محدود کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سرکاری دفاتر میں بھی ملازمین آج حاضر ہو رہے ہیں۔اس سے قبل آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
    مظفر آباد(آئی این پی )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب   مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد   پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا ،  سڑکیں  اور بازار کھل گئے  اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میںوزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی  مذاکراتی کمیٹی   اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے  طویل مذاکرات کے بعد رات گئے  مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ قطر حملے کے بعد نیتن یاہو لچک دکھانے پر  کیسے مجبور ہوئے ۔۔؟ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف  اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آنا خوش آئند ہے، سازشیں اور افواہیں آخر کار دم توڑ گئیں۔ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، کشمیری بھائیوں سے گزارش ہے افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ...
    فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کردیا۔ کمیٹی کی سربراہی فیفا کونسل کے رکن ماتھورین ڈی چاکس کریں گے۔ فیفا کی اہم ترین کمیٹی کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی، ترقی اور انعقاد کے ذریعے مستقبل کے فٹبالرز کی رہنمائی کرنا ہے۔ صدر سید محسن گیلانی کی اس نمایاں کمیٹی میں شمولیت اہم ہے۔ کمیٹی نوجوان قومی کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
    اسلام آباد، مظفرآباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت پُرتشدد واقعات سے ہونے والی اموات پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت 30 دن میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں دو اضافی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ بنائے جائیں گے جبکہ موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو...
    مظفر آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزرا اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے۔ معاہدے کے مطابق پرتشدد واقعات سے ہلاکتوں پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے، یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائیگا، زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ معاہدے میں طے پایا کہ شہدا کے خاندان میں ایک شخص کو20 دن میں سرکاری نوکری دی جائیگی، مظفرآباد، پونچھ ڈویژن میں 2اضافی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ بنائے جائیں گے، دونوں بورڈ کا فیڈرل بورڈ سے الحاق کیا جائے گا۔ معاہدہ کے مطابق آزاد کشمیر حکومت 15دن میں ہیلتھ کارڈ کیلئے فنڈز جاری کرے گی، حکومت پاکستان بجلی کی...
    جناح اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ  فہمیدہ زوجہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، جو اپنی زیر علاج بیٹی کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آئی تھیں۔ واقعے کے وقت وہ جناح اسپتال کی دوسری منزل پر واقعے گائنی وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ان کے سینے میں جا لگی، جسکے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئی اور جناح اسپتال کے ہی ایمرجنسی وارڈ میں دوران...
    مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا گیا، وفاقی مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لیے، فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔ حکومتی کمیٹی کے رکن اور پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے...
    مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزادکشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد معاہدہ طے پا گیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی ہر 15 دن بعد بیٹھے گی۔ پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز...
    وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد معاہدہ طے پا گیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر...