2025-08-12@14:12:02 GMT
تلاش کی گنتی: 261
«بزرگ خاتون کے کانوں سے»:
(نئی خبر)
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’واہ‘ کہا۔ پوسٹ میں کہا گیاکہ 26 سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ خاتون نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ایلون مسک ان کے 5 ما بچے کے والد ہیں، اس نے مزید کہا کہ اس...
نیو دہلی: ’’محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے‘‘ اس کہاوت کو بھارتی خاتون نے حقیقت میں بدل دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گڑ گاؤں کی رہائشی 24 سالہ آیوشی راوت نے ویلنٹائن ڈے پر کیش آن ڈیلیوری کے ذریعہ 100 پیزا آرڈر کرکے اپنے سابق بوائے فرینڈ یش سنگھوی کے گھر بھجوادیے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ڈلیوری ایگزیکٹو کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ 100 پیزا کے ڈبے ایک گھر کے دروازے پر رکھتا دکھائی دے رہا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں نے خاتون کے عمل کی مذمت کی وہیں کچھ لوگ اسے مارکیٹنگ کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ بات سمجھ میں نہیں...
بھکر: پجاب میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون اور اس کے پڑوسی کو قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر دہرے قتل کا واقعہ نواحی علاقے چک نمبر 12 میں پیش آیا، جس میں 35 سالہ سمیرا بی بی اور اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کو قتل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور نفری جائے وقوع پر پہنچے اور مقتولہ کے بھانجے کو گرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والی 30 بور پستول برآمد کرلی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتل، مقتولہ سمیرا بی بی کا بھانجا ہے جب کہ مقتولہ سمیرا بی بی 3 بچوں کی ماں اور پڑوسی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول ایمن ایردوان کا اپنی اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے پاکستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ایردوان کی بصیرت انگیز اور متحرک قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔ ترک صدر کی وفاقی دارالحکومت آمد کے موقع پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر ترک زبان میں اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور میری قابل احترام بہن خاتون اول ایمن ایردوان، میں اور پوری پاکستانی قوم پاکستان میں آپ کا پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مشتعل افراد نے لاش رکھ کر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر قتل کا الزام عائد کیا۔نجی چینل کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی کے باہر خاتون کی لاش رکھ کر احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کے لیے گھر خالی کراتے وقت اے اے سی نے مبینہ طور پربیوہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد کئی دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج صبح خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ...
بھارت(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں روزانہ صبح لاتعداد لوگ کاروں، بسوں، سائیکلوں، موٹرسائیکلوں، ٹیکسیوں یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرتے ہیں تاکہ وہ وقت پر اپنے دفاتر پہنچ سکیں۔لیکن ایک بھارتی خاتون ایسی بھی ہیں جو ہفتے میں 5 دن روزانہ آفس جانے کیلئے ہوائی جہاز پر سوار ہوتی ہیں اور فضا میں سیکڑوں کلومیٹر سفر کرکے آفس پہنچتی ہیں۔سی این اے (چینل نیوز ایشیا) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریچل کور، جو 2 بچوں کی ماں بھی ہیں، نے بتایا کہ وہ روزانہ آفس جانے کیلئے جہاز پر سفر کیوں کرتی ہیں۔ریچل کور، جو ملائیشیا میں فضائی کمپنی AirAsia کے فنانس آپریشنز میں اسسٹنٹ مینیجر کے طور پر کام کرتی ہیں، نے انکشاف کیا کہ اُن کیلئے یہ...
کینبرا:آسٹریلیا کے شہر لزمور کی رہنے والی 50 سالہ خاتون جونیتھ نے گزشتہ 10 برس سے ایک منفرد طرزِ زندگی اختیار کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی لین دین میں پیسوں کا استعمال نہیں کرتیں۔ جونیتھ کا ماننا ہے کہ پیسے نے انسان کی زندگی کو سادگی اور قناعت پسندی سے دُور کر کے پیچیدہ اور نمائشی بنا دیا ہے۔ اسی سوچ کے تحت شوہر کی وفات کے بعد انہوں نے اپنے گھر میں ایک چھوٹا سا باغ اور کھیت بنایا، جہاں وہ سبزیاں اور پھل اگاتی ہیں۔ جونیتھ کی گھر میں کاشت کردہ اجناس مقامی افراد کو فروخت نہیں کی جاتیں بلکہ دیگر ضروری اشیا کے بدلے تبادلے کے اصول (بارٹر سسٹم) کے تحت حاصل کی جاتی ہیں۔...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں خاتون کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔(جاری ہے) ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ظالم انجام کو پہنچے گا، وہ اس سانحے کی تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی مجرم کو رعایت نہ ملے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں، اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو واضح ہدایات جاری کر دی...
خضدار میں خاتون کے اغواکیخلاف تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری رہا اور قومی شاہراہ بلاک کردی گئی۔قومی شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل خاتون کو شہزاد سٹی سے اغوا کیا گیا ۔خاتون کے اغوا کے خلاف ورثا نے سبزی منڈی کے مقام پر دھر نا دے رکھا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایک شخص حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سلطنت عمان کا کامیاب دورہ ،سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سلطنت عمان کا کامیاب دورہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ نے سول اورعسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اورتفصیلی بات چیت کی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور فضائیہ کے مابین تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کے دورے کے دوران ملاقاتوں میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ عمان کی رائل ایئر فورس کے فضائی عملے کی تربیت اور معاونت کیلئے کوشاں ہے۔ بنگلا دیش بحریہ کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران...
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ خاتون آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، مدعی خاتون کے وکیل نے کہا کہ خاتون کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے میری مؤکلہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کی غیر حاضری کی بنا پر کیس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ بابر اعظم نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ خاتون نے درخواست گزار پر ریپ اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے، خاتون نے بلیک میل کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج نے...
---فائل فوٹو کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے پاکستان آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کراچی کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون ذہنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہیں۔ امریکی خاتون کی کبھی واپس جانے کبھی پاکستان میں رہنے کی ضد، جناح اسپتال میں علاج جاری کراچی کراچی کے لڑکے سے شادی کے لئے آئی امریکی... ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے جس کا...
مظفر گڑھ میں زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے پر خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، خاتون نے 2 ملزمان پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگا کر عدالت میں بھی ان کے خلاف بیان دیا تھا۔ملتان کی رہائشی خاتون کی جانب سے مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن میں 2 نامزد ملزمان کیخلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ 8 جنوری کو وہ دوائی لینے رجب طیب اردوان اسپتال جا رہی تھی۔اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لاہور: پولیس اہلکار...
کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 مختلف حادثات میں 4 شہری جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچی شامل ہے، گلستان جوہر میں 2 اور ملیر کھوکراپار میں ایک حادثہ پیش آیا۔گلستان جوہر میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔کھوکراپار 2 نمبر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے کئی افراد کو ٹکر ماری جس سے راہگیر خاتون اور بیٹی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت بسمہ اور 2 سالہ بچی کی...

رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے
رائے ونڈ، پولیس اہلکاروں کا خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد، زیادتی کا نشانہ بھی بنایا،برہنہ ویڈیو بناتے رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کرنے کے واقعہ کا انکشاف ہوا ہے، تشدد کرنے والا ایک اہلکار پکڑا گیا، دوسرا فرار ہوگیا۔رائے ونڈ میں پولیس اہلکاروں نے خاتون کو برہنہ کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے ساتھیوں سے مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا بھی نشانہ بنایا۔ اے ایس پی سردار عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کرلیا، ملوث پولیس اہلکارابوبکر کوگرفتارکر لیا، جبکہ دوسرے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔سنگین...
ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی...
عرفان ملک: اولاد کی خواہش اور خاوند کی جان بچانے کے لیے ایک خاتون نے جادوگر کو گھر بلایا، مگر خاتون اور اس کے ساتھیوں نے جادو کرنے کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں رابعہ رانی نامی خاتون نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی جادوگرنی سے رابطہ کیا، جو علاقے میں جادو ٹونا اور کالے جادو کا علاج کرتی تھی۔ ثریا نے رابعہ کو اس کے خاوند کی جلد موت اور جادو کے اثرات کے بارے میں بتایا، جس کے بعد رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7 بکرے، ایک بچھڑا اور 7 تولے سونا چڑھاوا دیا۔ ثریا نے سونا امانتاً لیا اور وعدہ کیا...
پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنس کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے امریکی خاتون کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونیجا کی کہانی بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اونیجا کو پاکستان میں تماشے کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے بلکہ انہیں جلد از جلد واپس امریکا بھیج دیا جانا چاہیے۔ A post common by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan) نادیہ نے کہا کہ اونیجا کے ذہنی توازن پر سوال اٹھتے ہیں اور انہیں اس معاملے میں مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت اور امریکی قونصلیٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اونیجا...
لاہور(نیوز ڈیسک)موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکاہیلمٹ پہننالازم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد چالان شروع کردیئے،موٹرسائیکل کےسیکنڈسیٹرکےہیلمٹ نہ پہننےپر 2ہزارکاچالان کیاجانےلگا۔ ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا کہ موٹرسائیکل کادوسراسوارخاتون ہےیامردہیلمٹ نہ پہننےپرچالان ہوگا ،،سیف سٹی کیمروں سےبھی مانیٹرنگ کرکےچالان کیےجارہےہیں،ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پربیٹھےشخص کاسیٹ بیلٹ پہننابھی لازم ہے۔ مزیدپڑھیں:راکھی ساونت سےشادی کیلئےمفتی قوی بھی میدان میں آگئے
علامتی فوٹو کراچی میں موبائل فون مارکیٹ کے تاجر آصف کمال کے قتل کا معاملہ تفتیشی حکام نے پُراسرار قرار دیدیا۔صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن (کمیڈا) منہاج گلفام نے کہا کہ لانڈھی سے لاپتہ تاجر کی لاش سی ویو سے ملی ہے۔صدر کمیڈا نے کہا کہ آصف کمال گھر سے موبائل مارکیٹ کےلیے نکلے اور لاپتہ ہوگئے، جن کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔منہاج گلفام نے مزید کہا کہ آصف کمال کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔اس معاملے پر تفتیشی حکام نے کہا کہ آصف کمال کے قتل کا معاملہ پُراسرار ہے، فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔تفتیشی...
بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔ View this post on Instagram...
—جنگ فوٹو کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرِ عام پر آ گیا، بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ بیٹے نے والدہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو ذہنی مریضہ قرار دیا ہے۔اس حوالے سے بیٹے کا ویڈیو بیان، برتھ سرٹیفکیٹ، سوشل سیکیورٹی کارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔جیرامیا اینڈریو رابنسن کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔ امریکی خاتون کے بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے 2 ہفتے کے بعد واپس آنا...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے ایک بار پھر پیسوں کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مجھے ایک لاکھ ڈالر دے، اس شہر (کراچی) کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے، 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کے لیے مانگ رہی ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہوں۔ کراچی میں سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔ رمضان چھیپا نے بتایا کہ خاتون کل رات ٹیپو سلطان تھانے کی معرفت ہمارے پاس آئیں، یہ در بدر ہو رہی تھیں، ہم سے نہیں دیکھا گیا، اس لیے ہم...
کراچی: اپنی محبت کی تلاش میں شادی کیلیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے مرکزی دفتر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ول صبح دس بجے پریس کانفرنس کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ کے رہائشی ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کی خواہش لیے امریکا سے آنے والی خاتون کو نرسری سے صدر کے ہوٹل لیجایا گیا تھا۔ جسے بعدازاں پولیس نے شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور سے ملحقہ لائنز ایریا میں قائم چھیپا ہیڈ آفس منتقل کر دیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کو کھانا اور رہائش کے لیے علیحدہ سے کمرہ فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنےآگیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارے اپنے قوانین ہیں، خاتون کے حوالے سے مقامی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسی کے پاس قانونی طور پر ملک کا ویزہ موجود ہے تو کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جاسکتا، اس حوالے سے حکومت سندھ قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ نیویارک سے اپنے 2 بچوں کو کراچی کے نوجوان کی خاطر چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون گزشتہ چند روز سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس نے سوال پوچھنے پر میڈیا سے ہزاروں ڈالرز مانگ لیے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی خاتون سے پوچھتا ہے کہ وہ پاکستان کب اور کیوں آئیں؟ جس پر خاتون کہتی ہیں کہ وہ بتا چکی ہیں۔ ساتھ ہی خاتون نے صحافی سے کہا کہ اگر ان سے بات کرنی ہے تو 5 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں تب ہی وہ بات کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Express News (@expressnewspk) خیال رہے کہ اونیجا اینڈریورابنس نامی خاتون کو کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔ یہ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے لڑکے کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا،امریکی خاتون رات بھر میرے شوہر کو بلوا دو کے نعرے لگاتی رہیں،خاتون نے امریکہ واپسی کیلئے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ رات ایئرپورٹ سے نوجوان کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔امریکی خاتون پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے بار بارفریاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر کو بلوا دو۔(جاری...
کراچی(آن لائن)نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات ہوئے۔
اونیجا اینڈریو رابنس : فوٹو جنگ کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس لڑکے کے گھر پہنچ گئی۔امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکے کے گھر پہنچنے کے بعد اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں بیٹھ گئی، اپارٹمنٹ کی یونین نے اسے واپس جانے کا کہا، مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی تھی۔یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھی، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔19 سالہ نوجوان شادی کے لیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار...
چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
کراچی: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔ ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات ہوئے۔ اس دوران امریکی قونصل خانے کے حکام نے پاکستان آنے والی خاتون سے ملاقات کی۔ حکام نے کہا کہ اگر خاتون مسافر نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کرسکتے۔ زبردستی خاتون کو کراچی سے امریکا بھیجنا غیر قانونی ہوگا۔ اگر ہم نے کراچی سے امریکا زبردستی بھیجا تو وہاں یہ امریکی حکومت اور قونصل خانے کے خلاف کیس دائر کرے گی۔...
ڈیپ سیک کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون کی ذہانت کو ایک ’معجزہ‘ قرار دیا جا رہا ہے، یہ خاتون مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نمایاں محقق ہیں۔ ’ٓلوفولی‘ نامی اس ذہانت سے بھرپور خاتون محقق کی پیدائش 1995 میں چین کے صوبہ سیچوان کے دیہی علاقے یبن میں ہوئی۔ انہوں نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جہاں ابتدائی مشکلات کے باوجود انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹیشنل لسانیات میں داخلہ لیا اور 2019 میں ACL کانفرنس میں آٹھ تحقیقی مقالے شائع کیے۔ اپنی تعلیمی کامیابیوں کے بعد، ’لو‘ نے علی بابا کی ”ڈامو“ اکیڈمی میں بطور...
کراچی: امریکا سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون کو ائرپورٹ حکام کس کے حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں؟ اس حوالے سے ذرائع نے تفصیلات بتا دیں۔ امریکی ریاست نیویارک سے کراچی پہنچنے والی خاتون ، جو نوجوان کی محبت میں اپنے شوہر سے طلاق لے کر اور 2 بچوں کو چھوڑ کر پاکستان پہنچی تھی، گارڈن ویسٹ میں اپنی محبت سے ملنے کے بعد پریشانیوں کا شکار ہو گئی۔ نوجوان نے اسے شادی سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والدین راضی نہیں ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور بعد ازاں خاتون ویزے کی میعاد ختم ہونے کی...
اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے...
گزشتہ روز حافظ آباد کی نہر سے مردہ حالت میں برآمد ہونے والی خاتون وکیل کے قتل کی تفیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھریلوناچاقی پر شوہر نے سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا۔ نواب ٹاؤن سے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے کل برآمد کی گئی تھی، پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغوا کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔خیال رہے کراچی میں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی رہائشی مسمات ناہید نیاز بنت نواب خان نے اپنے بھائی امتیاز ویسر اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نیاز ویسر نشے کا عادی ہے بلا وجہ مجھ پر تشدد کرتا ہے، گزشتہ 3 دسمبر کی رات بھی مجھے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی جان بچا کر قاسم آباد میں رہائش پذیر اپنے بھائی امتیاز ویسر کے گھر پناہ حاصل کی جس کے بعد شوہر نیاز ویسر نے ایس ایس پی آفس جیکب آباد کے شیٹ کلرک عبدالکریم عرف کرو ویسر کے ساتھ میرے بھائی امتیاز کے خلاف گڑھی یاسین تھانے میں دھمکیاں دینے...
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔ اے پی پی کے مطابق دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین امراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پٹرولیم نے وجہ بتادی اس موقعے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔ خاتون اول کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمڈ...
معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن، شازیہ اشرف اعوان، کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جس میں انہوں نے خود کو عمران اشرف کی حقیقی بہن قرار دیا ہے تاہم اب اداکار نے اس پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ شازیہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں شازیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا تھا، کیونکہ ان کے ایک بھائی علی عباس کا انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم، شازیہ کے مطابق شہرت حاصل...
کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا اور طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔ خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ گارڈز نے یہ تمام اشیاء ایمانداری کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں تاکہ خاتون کو واپس کی جا سکیں۔ مزید پڑھیں؛ جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون...
علامتی فوٹو انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔ کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافکشتی حادثے کے کیس میں تارکین وطن پر انسانی... ذرائع کے مطابق غلام فاطمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی...
میرپور ماتھیلو (پ ر) کراچی کی خاتون کا اغوا میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کراچی کی خاتون مسمات ماہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ قبل ملزمان قربان سولنگی، اختر سولنگی، پرویز سولنگی و دیگر نے مجھے اغوا کیا تھا، میرپور ماتھیلو تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس وجہ سے ملزمان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی، آئی جی سندھ و دیگر حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد سخت وقت میں سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دے کر کارکنوں کو ایک ہی صف میں لانے والے علی امین گنڈاپور اور کارکنوں میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں، جس کی وجہ وزیراعلیٰ کی سیاسی مخالفین اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں ہیں۔ پارٹی کے نظریاتی و اسٹیبلشمنٹ مخالف رہنماؤں اور علی امین گنڈاپور میں شدید اختلافات اور گروپ بندی کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ مخالف گروپ کا خیال ہے کہ ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے وفادار رہنما شکیل خان کو کابینہ سے علی امین گنڈاپور کی پالیسیوں کے خلاف بولنے اور کابینہ کے ساتھ کور ہیڈکوارٹر جانے کی مخالفت پر نکالا گیا۔ تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ...
حیدرآباد: گھر کا گزر بسر کرنے کے لیے خاتون سوپ فروخت کر رہی ہے
BRATISLAVA: سلوواکیاکے شمالی علاقے میں واقعے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے چھریوں کے وار سے خاتون ٹیچر اور اپنی ہم جماعت کو قتل دوسرے ہم جماعت کو شدید زخمی کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروس کی ترجمان ڈینکا کیپاکوا نے بتایا کہ اسپیسکا اسٹارا ویس میں ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروس کے کئی اہلکاروں کو فوری طور پر روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں شدید زخم آئے ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ چھریوں کے وار سے دم توڑنے والی خاتون...
کولاج فوٹو: فائل کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے اور دھمکانے کے ملزم کو ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے استانی کو ہراساں کرنے اور دھمکانے والے مجرم پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے قرار دیا کہ اس کیس میں ایک سے زائد گواہ کی ضرورت نہیں۔ کراچی، خاتون ٹیچر سے مسلح ملزمان کی اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کراچی میں شاہ فیصل کالونی کے ناتھا خان گوٹھ میں گورنمنٹ اسکول کی خاتون ٹیچر سے مسلح 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجرم راشد گریڈ 9 کا ملازم تھا لیکن خود کو پرنسپل ظاہر کرتا تھا۔...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے شہری علاقوں میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز متاثرین سے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرین کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کیلیے پریشان کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد اب اسپتال بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے،سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد...
عمرکوٹ: کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ساماروشاہراہ سونپور اسٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عمر کوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ملہی برادری سے ہے اور عمر کوٹ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔
واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں خاتون نے احتجاج کیا اور ان پر نسل کشی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون کھڑی ہوئیں اور انہوں نے احتجاج کرنا شروع کیا۔ خاتون نے انٹونی بلنکن کو وزیر خارجہ کی جگہ نسل کشی کا وزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمھیں معاف نہیں کریں گے۔ حجاب لی خاتون نے کہا کہ انٹونی بلنکن تم نسل کشی کے سیکریٹری ہو اور تمھاری وجہ سے ہزاروں لوگوں کی نسل کشی ہوئی، تم نے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔ انٹونی بلنکن نے خاتون کے...
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی زیرنگرانی ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلیکس میں اسپتال اہلکاروں نے ذہنی مریض خاتون کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنا دیا۔ اسپتال کا بورڈ آف گورنر کئی ماہ تک خاتون مریضہ کے ساتھ اسپتال کے او پی ڈی میں رونما ہونے والے زیادتی کے واقعے سے لاعلم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن ایف آئی آر پہلی بار درج ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرصحت احتشام خان کی موجودگی میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کی نااہلی اور بے قاعدگیوں کے خلاف شکایات کے انبار...
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں حاملہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ہونے پر شوہر کا احتجاج ،ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا مطالبہ۔جیکب آباد میں حاملہ خاتون شاہدہ سرکی سے اجتماعی زیادتی سے زیادتی کے کیس میں انصاف نہ ہونے پر متاثر ہ خاتون کے شوہر محنت کش امتیاز سرکی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ میں ہیرا پھیری کی گئی ہے ،پہلے ہی شبہ ظاہر کیا تھا ،ایس ایس پی کو اس سلسلے میں تحریری درخواست کرکے کیس کی تفتیش پر تحفظات ظاہر کئے تھے اور تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی گزارش کی تھی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی زیادتی کے بعد میری بیوی کا حمل بھی ضائع ہو...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے...
فائل فوٹو۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کے دوست غلام نبی عرف دیدار کو سزائے موت سنا دی۔عدالت نے شوہر کے قتل میں ملوث خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں مجرموں پر فی کس پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے کہا جرمانے کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے 2019 میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کی جانب سے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے...
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ اب اداکار عدنان صدیقی کی طرف سے بھی حریم شاہ سے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے جسے صارفین حریم شاہ کے اسی وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے سینئر اداکار نے کہا ہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں...