2025-07-26@14:32:49 GMT
تلاش کی گنتی: 767

«بچے اور مریض»:

(نئی خبر)
    پاکستانی شوبز کے بے باک اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار موضوع نہ کوئی فلم تھا، نہ ڈرامہ، بلکہ خود یاسر حسین کا فیملی پلاننگ کا خواب… اور وہ بھی ایسا کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرّہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات...
    کیف (اوصاف نیوز) عالمی خبر رساں ادارے روئٹر کے مطابق علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں شہر زاپوریزہیا میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق روس کی گولہ باری اور فضائی حملوں میں جنوب مشرقی یوکرین کے شہر زاپوریزہیا کے باہر پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سومی کے شمال مشرقی علاقے پر ڈرون حملے میں پیر کی صبح کم از کم چھ زخمی ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ ، علاقائی حکام کے مطابق ایوان فیدوروف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا کہ اتوار کو دیر گئے زاپوریزہیا کے مشرق میں ترنوویٹ گاؤں کو نشانہ بنانے والے روسی گولہ باری کے واقعات میں 6 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ ایک...
    اداکار منیب بٹ کا قربانی کا اونٹ فرار ہوگیا، جس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اونٹ کے بھاگنے پر منیب بٹ نے مداحوں سے خاص اپیل بھی کی ہے۔ عیدالاضحیٰ قریب ہے اور گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ ہر طرف رنگ برنگے جانور، بچوں کی خوشیاں اور سیلفیوں کا شور مچا ہوا ہے۔ لیکن اسی خوشیوں بھرے ماحول میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کو گرما دیا۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ منیب بٹ نے قربانی کے لیے ایک خوبصورت اونٹ خریدا، جسے خاص انداز میں سجایا گیا تھا۔ لیکن یہ اونٹ زیادہ دیر تک قابو میں نہ رہ سکا۔ محلے...
    کراچی(نیوزڈیسک) والدین اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی یوم والدین ہر سال یکم جون کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہتر تربیت، کردار سازی اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں والدین کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے والدین کی عظمت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اولاد کے لئے والدین کی خدمت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں لیکن وہیں کچھ بد قسمت بچے ایسے بھی ہیں جو اپنے والدین کی خدمت کو بوجھ سمجھتے ہیں۔ جن بچوں کی ایک...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارش اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور  30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے 31 مئی تک ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بارش کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں ہونے والے زخمیوں میں 13 مرد،  10 خاتون اور 7 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 32 کو جزوی اور...
    بچوں کی نفسیات ایک نازک اور پیچیدہ مرحلہ ہے جو اُن کی ذہنی، جذباتی، اور سماجی نشوونما کا احاطہ کرتا ہے۔ بچپن وہ دور ہے جب شخصیت کی بنیادیں رکھی جاتی ہیں اور یہ بنیادیں اردگرد کے ماحول،گھرکے رویوں، اسکول کے تجربات اور میڈیا کے اثرات سے گہرا تعلق رکھتی ہیں۔ ہر بچہ منفرد ہوتا ہے اور اُس کی نفسیاتی ضروریات بھی مختلف ہو سکتی ہیں۔ کچھ بچے نرم دل اور حساس ہوتے ہیں، جب کہ کچھ زیادہ سرگرم اور تجسس پسند ہوتے ہیں۔ جدید دور میں بچوں کی نفسیات پر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بچوں کا رجحان، روایتی کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے بجائے اسکرینزکی جانب ہوچکا ہے۔ اسکرین پر نظر آنے...
    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں مس ریچل نے کہا کہ "آپ نے اس خاتون ڈاکٹر کو دیکھا، جس کے 9 بچے شہید کرکے اس کے پاس لائے گئے۔ آپ نے اس چھوٹی بچی کو دیکھا، جو آگ میں جل رہی تھی۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے غزہ میں بچوں کے بہیمانہ قتل اور اسرائیلی فوج کے مظالم پر خاموش رہنے والے عالمی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بچوں کے لیے تعلیمی مواد بنانے والی مشہور امریکی یوٹیوبر مس ریچل، جو امریکا بھر میں والدین اور بچوں میں بے حد مقبول ہیں، انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بچوں کے قتلِ عام پر عالمی رہنماؤں کی...
    پچھلے مضمون میں ہم نے بچے کے گرد پانی کم ہونے کی تشخیص کے عمل کے بارے میں لکھا جس میں 2 سوال پوچھے گئے تھے۔ پہلا سوال یہ تھا کہ اگر خدشہ ہو کہ بچے کے گردوں نے پانی بنایا ہی نہیں تب کیا جائے؟ اس سوال کاجواب تلاش کرنے کے لیے ایک ایسا الٹرا ساؤںڈ کروانے کی ضرورت ہے جسے anomaly scan کہا جاتا ہے۔ 22 سے 24 ہفتے کے بچے کے اعضا کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے کہ وہ ٹھیک بنے ہیں یا نہیں؟ اور یہ الٹرا ساؤنڈ ایک ایسا اسپیشلسٹ کرتا ہے جو Anomaly scan کرنے کی تربیت حاصل کرتا ہے۔ بچہ بننے کا عمل کسی فیکٹری میں بننے والے سامان کی طرح کا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے سی ڈی اے بورڈ کے اہم فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ تبدیلی فیسوں میں کمی،انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کے جائزے جیسے اقدامات احسن اقدام ہے،فارم ہائوسز سے انڈسٹریل کی جگہ رہائشی چارجز وصول کرنے کا فیصلہ بھی درست سمت میں قدم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ہارون اختر کے ایف پی سی سی آئی دورہ پر اس اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی، ہماری تجاویز پر صنعتی پلاٹوں پر عائد غیر حقیقی نرخوں پر نظر ثانی اور انہیں ایڈجسٹ کرنے پر اتفاق...
    کراچی: کیمبرج کے پرچے پاکستان میں آؤٹ ہونے کا معاملہ ملک کے ایوانوں تک جا پہنچا اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کیمبرج پر عدم اعتماد اور معاملے پر باقاعدہ اور خود تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ نے اس معاملے پر خبر دیتے ہوئے کیمبرج کے پاکستان میں گرتی ہوئی ساکھ کو موضوع بنایا تھا۔ علاوہ ازیں، قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کی صبح چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی عظیم زاہد کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے رکن محمد علی سرفراز نے ’’اے اور او لیول‘‘ کے مئی سیریز کے پرچے لیک ہونے...
    — فائل فوٹو کیمبرج کے امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا ہے اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے۔ جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکاء کو کیمبرج کے آؤٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی۔انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی۔ ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا اسکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر دیتا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لیک پرچوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )کیمبرج کے امتحانی پرچے آﺅ ٹ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے اٹھا لیا اور اس معاملے پر ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی ہے جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی محمد علی سرفراز نے اجلاس کے شرکا کو کیمبرج کے آﺅٹ ہونے والے حالیہ 4 پرچوں کے ثبوت پیش کئے اور ویڈیو بھی دکھا دی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پرچے لیک ہونے کا فائدہ کچھ طلبہ نے اٹھایا اور اکثریت محروم رہی ایسے پرچوں کی کیمبرج ایورج مارکنگ کرتا ہے یا سکول کے نتائج کی بنیاد پر نمبر...
    پا کستانی نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا کی اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بچوں کے سروں میں گولی مارنے اور حاملہ خواتین کے ٹکڑے کردینے کے انکشافات نے اقوام متحدہ کو سکتے میں ڈال کر رکھ دیا۔ پاکستانی نژاد امریکی ٹراما سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا جنہوں نے اس سال کے شروع میں غزہ کی پٹی کے یورپی اسپتال میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران غزہ کی صورتحال کو آگ اور موت کی بارش سے تعبیر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی ڈاکٹر فیروز سدھوا نے کہا کہ بڑے...
    چین نے جمعرات کو زمین کے ایک قریبی سیارچے کی سطح سے نمونے حاصل کرنے کے لیے اپنا پہلا خلائی مشن روانہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کا خلائی مشن چاند سے کیا لیکر آیا ہے؟ خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق اس مشن کی کامیاب تکمیل کی صورت میں چین خلا میں گردش کرتے سیارچوں کی سطح پر موجود چٹانوں کے نمونے تحقیق کے لیے زمین پر لانے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ اس مشن کے لیے لانگ مارچ-3 بی نامی راکٹ کے ذریعے تیان وین-2 پروب کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔ یہ راکٹ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں قائم شی چانگ نامی لانچنگ سائٹ سے مقامی وقت کے مطابق رات 1:31 پر اپنے مشن...
    کراچی کی مقامی عدالت نے بچے کی پیدائش میں تاخیر پر متعلقہ پرائیویٹ اسپتال کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپتال پہنچنے کے باوجود بچے کی بس میں پیدائش، اصل معاملہ کیا رہا؟ ڈیلیوری کے دوران غفلت برتنے سے بچے کی ہلاکت کے خلاف درخواست کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع شرقی کے روبرو پیش ہوئی۔ عدالت کی جانب سے درخواست پر پرائیویٹ انکوائری کروانے کا حکم دے دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی پرائیویٹ انکوائری کی سربراہی کریں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کو اپنے تمام گواہوں کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنے اور تمام گواہوں کو مجسٹریٹ کے پاس 4 جون کو اپنے بیان قلمبند کروانے کی ہدایت کردی۔ شہری کی جانب سے پٹیل...
    ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد حیرت انگیز طور پر وزن کم کرلیا۔ کرن اشفاق حسین ڈار کا دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران قدرتی طور پر وزن بڑھ گیا تھا اور اب وہ اپنا وزن دوبارہ کم کر چکی ہیں۔ انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد بڑھنے والا 15 کلو وزن کم کیا ہے تاہم یہ وزن کس طرح کم ہوا انہوں نے ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے مداحوں  کو بتایا ہے۔ کرن نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح سخت محنت کی اور ورزش سے وزن کم کیا اور اب وہ اپنی پرانی فٹنس پر واپس آگئیں ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ورزش، محنت اور مستقل مزاجی کے باعث وہ وزن...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء )وفاقی وزیرسینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ کے نتیجے میں بھارت چار بھرم تھے ان کے پرخچے اڑ گئے، روائتی جنگ ، رافیل طیارے، ایس 400ریڈار سسٹم ، اور چوتھی چیزبھارتی ٹیکنالوجی کا بھرم تہس نہس کردیا گیا، بھارت کہتا تھا کہ دنیا کی ٹیکنالوجی بھارت چلاتا ہے، امریکی 70 فیصد ویزے بھارتی سافٹ ویئرانجینئرز کو ملتے ہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے خون اور آگ کا کھیل کھیلا ہے، مجھے کہیں بھی نہیں لگا کہ بھارت کسی ذمہ داری کے ساتھ ہم پر حملہ کیا۔ پاکستان نے صرف جواب دیا ہے، بھارت...
    کراچی: کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے دو درجن کے قریب نجی تعلیمی اداروں کو "اے اور او لیول" کے براہ راست امتحانات منعقد کرنے کا اختیار دینے کے بعد امتحانی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں . کیمبرج کی جانب سے دو سال قبل تک پاکستان میں امتحانات منعقد کرانے کی واحد اتھارٹی برٹش کونسل تھی تاہم اب آہستہ آہستہ یہ اختیار بڑے، معروف اور بااثر نجی اسکولوں کو بھی دیا جارہا ہے۔ رواں سال جاری اے اور او لیول کے امتحانات میں 20 سے زائد ایسے اسکول ہیں جو کیمبرج کے امتحانات کے انتظامات خود کررہے ہیں اور خود ہی امتحانات لے رہے ہیں اور اس سلسلے کے شروع ہوتے ہیں کیمبرج کے پرچے آئوٹ ہونے...
    ملک کے انچ انچ کی حفاظت کیلئے اپنے بچے بھی قربان کر دیں گے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی اور اس پر پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کے لئے اپنے بچے بھی قربان کردیں گے، ملک میں حقیقی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ حکومت اپنی فسطاعیت بند کردے۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی...
    باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیہ اور آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں،حالیہ پاک بھارت تنازع میں ترکیے اور آذربائیجان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردار ادا کیا، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں اور ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مسائل کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں،پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، بھارت کا پاکستان کے حصے کے پانی کو ہتھیار کے...
    — فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیے اور آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں۔وزیراعظم نے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت...
    خیرپور میں پیر جوگوٹھ میں خاتون اور 3 بچے مبینہ طور پر مضر صحت دودھ پینے سے دم توڑ گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون اور 3 بچوں کو گزشتہ روز تعلقہ اسپتال لایا گیا تھا۔اس حوالے سے متاثرین کے رشتے داروں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ خاتون نے گزشتہ روز دکان سے دودھ خرید کر بچوں کو پلایا اور خود بھی پیا تھا۔پولیس کے مطابق دودھ پینے کے بعد تمام افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اس کیس سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
    اسلام ٹائمز: غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت سے غزہ کا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ اس تباہی کے باوجود، غزہ کے عوام کی ہمت اور عزم نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ بچے عام بچوں سے مختلف اور ہمت و حوصلے کے پہاڑ ہیں۔ لیکن اس ظلم اور بربریت پر عالمی برادری خاموش ہے۔ کوئی معصوم بچوں کی فریاد کو نہیں سن رہا۔؟ تحریر: سیدہ زہراء عباس گذشتہ روز فلسطین کی ایک معصوم بچی کی فریاد نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے درمیان اس بچی کی ویڈیو اور روتے ہوئے اس کی التجائیں دل پھٹ گیا۔ "ہیلپ می" کے الفاظ نے دنیا کو ہلا کر رکھ...
    ترکیہ کے ضلع سانکاکٹیپ میں ایک جذباتی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب 3 سالہ بچے علی آصف کی کینسر سے صحتیابی کی خوشی میں ہزاروں افراد نے آسمان کو رنگین غباروں سے بھر دیا۔ علی آصف کے والد سامیت دیمیر نے سوشل میڈیا پر ایک سادہ سی اپیل کی تھی جو عوامی جذبے کا مظہر بن گئی۔ علی آصف کو 8 ماہ کی عمر میں لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ 2 سال طویل علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد علی نے زندگی کی یہ بڑی جنگ جیت لی۔ اس خوشی کے لمحے کو یادگار بنانے کے لیے علی کے والد نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ اُن کے بیٹے کی خواہش ہے کہ وہ خوشی میں...
    اقوام متحدہ نے اسرائیل کے اس متنازع قانون پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کے تحت 12 سال کے بچوں کو بھی عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے اس قانون کو اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی ممکنہ سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے، جسے اسرائیل نے 1991 میں تسلیم کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کی، جس کے بعد کسی بھی 12 سالہ بچے کو اگر وہ قتل یا اقدام قتل جیسے جرم میں ملوث ہو، اور وہ جرم دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہو، تو...
    غزہ کی ماہر امراض اطفال کے گھر پر اسرائیلی حملے کی صورت میں انہوں نے 10 میں 9 بچے کھو دیے جبکہ بچ جانے والا آخری بچہ اور شوہر زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید اسپتال کے حکام کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک ماہر اطفال اور 10 بچوں کی ماں علاء النجر اپنے 9 بچوں کی موت پر سوگ منا رہی ہے۔ ڈاکٹر علاء النجر کے شوہر، جو خود بھی ایک ڈاکٹر بھی ہیں، اس حملے میں شدید زخمی ہوئے اور اب انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ حماس کے...
    حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس روز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ترجمان کراچی بورڈ نے کہا ہے کہ ملتوی کئے گئے پرچے اب 30 مئی 2025ء بروز جمعہ کو لئے جائیں گے، سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے متاثرہ پرچے نئی تاریخ پر انہی اوقات میں لئے جائیں گے۔بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو ہو گا۔انگلش نارمل کا پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کیلئے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونا تھا، اس کے 30 مئی کو...
    برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔ سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا۔واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔ وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
    بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
    ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منصوبے کے اس نئے مرحلے کا مقصد کراچی میں پانی کی دستیابی میں اضافہ، پانی اور سیوریج کی خدمات کی حفاظت کی بہتری اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کی مالی و عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں کی جانے والی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائے گا اور بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی میں پانی اور سیوریج کی خدمات کو بہتر بنائے...
    لاہور: لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شاندار فتح کے بعد فوری واپسی کی حیران کن داستان بیان کردی۔ سکندر رضا نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جو پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی رات ختم ہوا۔ تاہم وہ حیران کن طور پر لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں وقت پر شامل ہوگئے اور ٹاس سے چند لمحے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔ سکندر رضا کی بروقت آمد ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے 22 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)عید قرباں سے قبل حیدرآباد کی لیاقت کالونی میں 40 من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہیں جس کا سودا 50 لاکھ روپے میں طے پاگیا ہے۔ حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں 40 من وزنی قربانی کے جانور جے ایف 17 تھنڈر کے خوب چرچے ہیں، مویشی کے تاجر شاہ رخ نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت لگائی تو سودا بھی 50 لاکھ روپے میں طے ہوگیا۔ جے ایف 17 تھنڈر کی رخصتی کا وقت آیا تو شاہ رخ نے پنڈال سجالیا اور بارات کی شکل میں خریدار کے ساتھ آنے والے افراد کی خوب خاطر تواضع کی۔ یہ ہی نہیں، مہمانوں اور میزبانوں نے ایک دوسرے کو نوٹوں اور پھولوں کے...
    زمبابوے کے نوجوان آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی محنت اور عزم کی مثال قائم کی ہے جس کی کرکٹ شائقین نے بھرپور ستائش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد ایک طویل اور تھکا دینے والا سفر کرکے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی اور انہیں چیمپیئن بنانے کے لیے میچ سے 10 منٹ پہلے لاہور پہنچے۔ نوٹنگھم میں ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہوئے ہی سکندر رضا ایک دوست کی کار سے برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے۔ وہاں انہیں بزنس کلاس کی سیٹ نہ مل سکی تو انہوں نے اکانومی کلاس میں ہی دبئی کے لیے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں...
    حیدرآباد میں 40من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، 50لاکھ میں فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز حیدر آباد (سب نیوز)عید قرباں سے قبل حیدرآباد کی لیاقت کالونی میں 40 من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہیں جس کا سودا 50 لاکھ روپے میں طے پاگیا ہے۔حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں 40 من وزنی قربانی کے جانور جے ایف 17 تھنڈر کے خوب چرچے ہیں، مویشی کے تاجر شاہ رخ نے اپنے بھاری بھرکم جانور کی قیمت لگائی تو سودا بھی 50 لاکھ روپے میں طے ہوگیا۔ جے ایف 17 تھنڈر کی رخصتی کا وقت آیا تو شاہ رخ نے پنڈال سجالیا اور بارات کی شکل میں خریدار کے ساتھ آنے...
    لندن میں آتشزدگی: پاکستانی خاتون اور تین بچے جاں بحق، ایک شخص گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مکان میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاتون اور ان کے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ایک 41 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 1:20am پر اسٹون برج کے علاقے ٹلٹ کلوز میں پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، جب ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو 43 سالہ خاتون، 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ اور 4 سالہ بیٹے مردہ حالت میں پائے گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تین منزلہ دو...
    لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مکان میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاتون اور ان کے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ایک 41 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 1:20am پر اسٹون برج کے علاقے ٹلٹ کلوز میں پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، جب ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو 43 سالہ خاتون، 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ اور 4 سالہ بیٹے مردہ حالت میں پائے گئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تین منزلہ دو مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون، تینوں بچوں کی ماں تھیں۔...
    غزہ میں اسرائیلی حملے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید جبکہ ان کے شوہر اور ایک بیٹا زخمی ہوگیا، حملے کے وقت ڈاکٹر علا النجار نصر ہسپتال میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھی، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ روز 52 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 4 سالہ بچہ بھوک سے جاں بحق ہوگیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے صحت حکام نے بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی حملے میں خان یونس کی ایک ڈاکٹر کے تقریباً پورے خاندان کو اُس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھیں۔ ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ ڈاکٹر احمد الفرّا کے مطابق جمعے کے روز یہ...
    اسرائیل کی گھر پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز خان یونس(آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خاتون ماہر اطفال کے 9 بچے شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر خان یونس کی رہائشی خاتون ڈاکٹر عالہ النجار کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے اور صرف ایک زندہ بچ سکا، شہید بچوں کی عمریں 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں ڈاکٹر عالہ النجار کے شوہر بھی زخمی ہوئے جب کہ بچ جانے والا واحد بچہ بھی زخمی حالت میں ہے۔ قطری ٹی وی کے...
    خان یونس (غزہ): غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دل دہلا دینے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 بچے شہید ہو گئے۔  غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ یہ بچے ڈاکٹر حمدی النجار اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر علاء النجار کے تھے۔ دونوں ڈاکٹر غزہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق حملے کے وقت والد حمدی النجار نے اپنی اہلیہ کو ناصر اسپتال ڈیوٹی پر چھوڑا تھا اور گھر واپس پہنچتے ہی میزائل حملہ ہوا۔ ان کے ایک اور بیٹے 10 سالہ آدم اور والد شدید زخمی حالت میں ہیں۔ واقعے کی ویڈیو میں شدید جلے ہوئے بچوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جنہیں ملبے سے...
    غزہ میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں خان یونس کی ایک خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے ہیں جبکہ شوہر شدید زخمی ہیں۔ یہ حملہ جمعہ کو ناصر اسپتال کی ڈاکٹر علا النجار کے گھر پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور 10 میں 9 بچے شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے بھوک کو جنگی ہتھیار بناکر غزہ کے مزید 29 بچے اور بوڑھے قتل کردیے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہے۔ اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا بچ جانے والا واحد بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا شوہر...
    بلوچستان کی سرزمین پھر لہو لہان ہے۔ ایک بس جس میں معصوم بچے اسکول جا رہے تھے، دہشت گردی کی آگ میں جھلس گئی۔ دھماکے کی گونج نے نہ صرف خضدارکی وادی کو دہلا دیا بلکہ پورے پاکستان کے دل کو چیر ڈالا۔ وہ ننھے ہاتھ جوکتابیں پکڑنے کے لیے بنے تھے، وہ آنکھیں جنھوں نے ابھی زندگی کو جاننا شروع کیا تھا، ایک پل میں بند ہوگئیں۔ انسانیت نے ایک بار پھر ہار مانی اور سفاکیت نے ایک بار پھر جیت کا اعلان کیا۔ ہم سوال کرتے رہ گئے کہ آخرکب تک ہمارے بچے اس وحشت کا شکار بنتے رہیں گے؟ کب تک اسکول جو علم کے چراغ جلانے کی جگہ ہوتے ہیں بارود کی بُو سے مہکتے رہیں...
    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی...
    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں ویکسینیشن کی شرح کم ہونے کی وجہ سے بچوں میں خسرہ سمیت مختلف بیماریاں ہر سال جنم لے رہی ہیں۔ رواں سال (2025) میں بھی سندھ میں خسرہ کی وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا اور 5 ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد بچے خسرے کی علامت میں مختلف اسپتالوں میں لائے گئے۔ ای پی آئی محکمہ صحت کے مطابق جنوری 2025 سے اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھر میں 31 بچے خسرہ کی وجہ سے جان بحق ہوئے۔کراچی کے 7 اضلاع میں 4 ماہ کے دوران 2242 بچوں کو خسرہ کی علامت میں مختلف اسپتالوں میں لایا گیا۔ ان میں 948 بچوں میں خسرہ کی تصدیق کی گئی، کراچی کی ضلع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) کوئٹہ کے چند بلوچ نوجوانوں کا ایک ایسا پراجیکٹ جاری ہے جس میں لوگوں کو ان کے گھروں میں کتابیں مفت پہنچائی جاتی ہیں۔ بلوچوں کی کتاب دوستی کے بارے وسعت اللہ خان کا ایک جملہ ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ”بلوچ جوتا تو ٹوٹا ہوا پہنے گا مگر کتاب نئی خریدے گا۔" سریاب ریڈرز کلب کو چلانے والے امجد بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو مختصر ترین الفاظ میں بیان کرنا ہو تو ہم 'کتاب دوست‘ کہہ سکتے ہیں۔ محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود یہ رضاکار 2020 ء سے نہ صرف سریاب ریڈرز کلب چلا رہے ہیں بلکہ مستونگ، خاران اور نوشکی...
    صاحب مئی بھی پانچواں مہینہ ہے اور اسی میں  چھڑی گرماگرمی دونوں ملکوں کے بیچ اور وہ بھی پانی کے مسئلے پہ .. مگر معاف کیجیے گا یہ وہ پانی نہیں جس کی داستان ہم آپ سے کہنے جا رہے ہیں۔ پانی زندگی ہے، ہم اور آپ تو جانتے ہی ہیں مگر یہ بات ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو بھی پتہ چل جاتی ہے جس نے ابھی باہر کی دنیا کو دیکھا نہیں۔اور بچہ اسے اس قدر اہم جانتا ہے کہ اپنے گرد موجود پانی پیتا ہے، پیشاب کرتا ہے، پھر پیتا ہے اور پھر پیشاب کرتا ہے تاکہ پانی کی مقدار کم نہ ہونے پائے۔ حمل ٹھہرنے کے ساتھ ہی آنول اپنا کام شروع کرتی ہے اور...
    — فائل فوٹو  لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44  بچے بازیاب کروا لیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا...
    آج کی دنیا جو بظاہر “مہذب” کہلاتی ہے، وہاں ایک ایسا انسانی المیہ جاری ہے، جو نہ صرف بین الاقوامی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے بلکہ تہذیبِ انسانی کے ماتھے پر بھی کلنک کا ٹیکہ بھی۔ غزہ کی زمین اس وقت جس کرب اور بربادی سے گزر رہی ہے، اس کی مثال تاریخ میں کم ہی ملتی ہے۔ یہاں نہ صرف بمباری جاری ہے بلکہ انسانیت کی بنیادیں لرز چکی ہیں۔ بچوں کی لاشیں، ماؤں کی آہیں، اور بھوک سے بلکتے جسم اس خطے کی روزمرہ حقیقت بن چکے ہیں۔ سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ ان مظالم کا ہدف وہ طبقہ بن رہا ہے جو سب سے زیادہ کمزور ہے یعنی عورتیں اور بچے۔ اسرائیلی بمباری میں...
    وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4 منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29 فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے...
    غزہ (اوصاف نیوز) وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید جبکہ بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4 منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29 فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے...
    جب فلسطینی وزیر صحت سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ کے اُس بیان پر تبصرے کا کہا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار نومولود بچے جان کی بازی ہار سکتے ہیں تو ماجد ابو رمضان نے کہا "یہ تعداد حقیقت پر مبنی ہے، بلکہ شاید یہ اندازہ حقیقت سے کم ہی ہو۔" اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں بھوک کے باعث کم از کم 29 بچے اور بزرگ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ہزاروں دیگر افراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب اسرائیل کی جانب...
    گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ پر اسکول کی بس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار بس حملہ، شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ خضدار اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ زخمی بچوں کی عیادت کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ میں اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کیفر...
    اپنے بیان میں اے این پی بلوچستان نے کہا کہ پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشتگردی اور جنگی معیشت کو جب تک خیرباد نہیں کہا جائیگا، بچے، خواتین، بزرگ اس جنگ میں بطور ایندھن جلتے رہینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے وزیرستان اور خضدار میں معصوم بچوں اور بچیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے چاہے وزیرستان کے ہوں یا بلوچستان کے، وہ معصوم ہیں۔ ان کو قتل کرنیوالے ناقابل معافی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی اور جنگی معیشت کو جب تک خیرباد نہیں کہا جائے گا، بچے، خواتین، بزرگ اس جنگ میں بطور ایندھن جلتے رہیں گے۔ اپنے جاری بیان میں...
    شام میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بچے کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد شام کے صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ٹرمپ احمد السطوف‘ رکھا ہے۔ اس حوالے سے بچے کے والد احمد السطوف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے بہت لمبے عرصے تک تکلیفیں برداشت کی ہیں اب امریکی صدر کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی شاید اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں چیزیں بدل جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام ’ٹرمپ‘ اس لیے رکھا تاکہ...
    ایرانی باشندے نے اپنے جسم پر 96 چمچوں کو متوازن کر کے تیسری بار گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:وہ کون سا شہر ہے جہاں اونچی ہیل پہننے کے لیے پرمٹ لینا پڑتا ہے؟ 2021 میں 54 سالہ ایرانی باشندے ابوالفضل صابر مختاری نے بنا کسی چیز کی مدد کے جسم پر 85 چمچوں کو بیلنس کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اور پھر 2 برس بعد ہی 2023 میں 88 چمچوں کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ تاہم اب مختاری نے مزید 2 برس بعد جسم پر کُل 96 چمچوں کو بیلنس کرنے کے ساتھ ایک بار پھر اپنا ہی ریکارڈ توڑا دیا ہے۔ 3 بار ریکارڈ توڑنے والے ابوالفضل صابر مختاری نے کہا...
    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بچے کسی صورت میں تشدد کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔ یونیسف کی چیف آف ایڈوکیسی اینڈ کمیونی کیشنز کیرن ریڈی نے کہا کہ ہم اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بچے کے لیے اسکول جانا کبھی بھی خطرناک عمل نہیں ہونا چاہیے، افسوس کی بات ہے پاکستان میں بہت سے بچوں کےلیے یہی تلخ حقیقت بن چکی ہے یونیسف ترجمان نے مزید کہا کہ آج خضدار میں اسکول جانے والے بچوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہو گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ...
    امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار میں اسکول وین پر خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے اور ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا ‌‌شکار نہیں ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ بدھ کو...
    غزہ میں موجود برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریہ روز نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والی دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں طبی امداد کی سنگین کمی کے باعث وہ بچے بھی مر رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا تھا۔ ناصر اسپتال (خان یونس) میں خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر وکٹوریہ نے یہ بات ایک برطانوی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جہاں ان کی آواز غم، بے بسی اور غصے سے لرز رہی تھی۔ ڈاکٹر وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر طرف موت کا سناٹا چھایا ہوا ہے۔ ’’ہم دائیں دیکھتے ہیں، بائیں دیکھتے ہیں، ہر جگہ بچے مر رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جنہیں بروقت علاج ملتا تو بچایا جا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) خضدار کے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال نے بتایا کہ آج صبح "آرمی پبلک اسکول کی بس میں مختلف مقامات سے بچوں کو سوار کر کے اسکول لے جایا جا رہا تھا کہ شہر کے قریب خودکش بمبار نے اسے نشانہ بنایا۔" بس میں تقریباﹰ چالیس بچے سوار تھے۔ پاکستان: بنوں میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ خضدار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، تاہم شدید زخمیوں کو کوئٹہ یا کراچی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے سے بس مکمل طور پر...
    منافقین ،ملحدین،لنڈے کے لبرلز ،گمراہ مولوی زادوں، ہم جنس پرستوں ، غامدیوں کا گروہ اور قادیانیت زدہ وہ جہاد دشمن خرکار کہ جو گز گز بھر لمبی زبانیں لٹکائے مولویوں کو طعنے دیا کرتے تھے کہ مولوی فتوے دیتے ہیں خود جہاد کیوں نہیں کرتے ؟ اور یہ بھی کہ یہ لوگوں کے بچے مرواتے ہیں اور ان کے اپنے بچے یورپ اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں،اب نجانے کن بلوں میں جا گھسے ہیں؟ مولانا محمد مسعود ازہر پکے ٹھکے مولوی یعنی جئید عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ممتاز ترین جہادی قائد بھی ہیں، یہ ایک ایسے جہادی قائد ہیں کہ جن کے دو کڑیل سگے بھتیجے اور ایک جوان سالہ عالم دین بھانجے اس سے قبل...
    خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 بچے جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار نے زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے میں 5 بچوں کے جاں بحق اور 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ کو گھیر کر شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ، شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ادھروزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق...
    لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں ، جس کی وزارت صحت نے تصدیق کر دی۔لکی مروت میں 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جبکہ بنوں میں 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ حکام کے مطابق ملک میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، یو سی بخمل احمد زئی لکی مروت میں سینکڑوں بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں۔
    وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی تو اب دشمن اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ میں بھارت کو تاریخ کی بدترین شکست ہوئی، یہ پراکسیز کوئی مسئلہ نہیں ہیں، ہم نے تمہارے براہموس، رافیل اور ایئربیسز کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی عطا تارڑ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایوان کی طرف سے بچوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پوری قوم بھارتی پراکسیز...
    گلشاد بی بی خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ 8 سال کی عمر میں داخلہ مہم کے دوران انہیں اسکول میں داخل کیا گیا اور اب وہ باقاعدگی سے اسکول جاتی ہیں، لیکن ان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ان کی عمر کے 49 لاکھ بچے اب بھی اسکول نہیں جاتے اور تعلیم سے محروم ہیں، جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: تعلیم کے میدان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی، طلبہ و اساتذہ کیا کہتے ہیں؟ 17 سالہ گلشاد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے ایک دور افتادہ گاؤں سے ہے اور سال 2014 میں خصوصی داخلہ مہم کے دوران ان کا اسکول میں داخلہ ہوا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کی...
    بلوچستان میں دہشتگرد ریاست بھارت کی منصوبہ بندی اور ان کے ایجنٹوں کے ذریعے ایک اور بزدلانہ اور ظالمانہ حملے میں آج خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا۔ میدان جنگ میں مکمل ناکامی کے بعد، بھارت نے ایسے انتہائی گھناؤنے اور بزدلانہ حملوں کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اور عدم استحکام پھیلانے کے لیے اپنے ایجنٹوں کو فعال کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 3 معصوم بچے اور 2 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد بھارت اپنے دہشتگرد ایجنٹوں کو پاکستان میں نرم اہداف جیسے معصوم بچے اور شہریوں کے خلاف ریاستی ہتھیار کے طور پر...
    بلوچستان کے شہر خضدار میں بچوں کو اسکول لے جانے والی ایک بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 38 شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ خضدار کے زیرو پوائنٹ پر پیش آیا، جہاں ایک اسکول وین معمول کے مطابق بچوں کو لے جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے نے قیامت صغریٰ کا منظر پیش کردیا۔ جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کئی زخمی بچے سڑک پر جا گرے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حملہ خودکش نوعیت کا تھا، جس میں حملہ آور...
    خضدار میں سکول بس کے قریب خودکش دھماکا، 2 اساتذہ اور 4 بچے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز خضدار(آئی پی ایس) خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سکول کی بس تباہ ہو گئی، سکول بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس...
    ​​​​​​​سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ شیئر کیا، جس میں ڈاکٹر وکٹوریا نے بتایا کہ دو روز قبل ایک 4 سالہ بچے کو کھو دیا، جو شدید انفیکشن کا شکار ہو گیا تھا، “اگر یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آتا تو بچہ آج زندہ ہوتا۔  اسلام ٹائمز۔ جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن ڈاکٹر وکٹوریا روز نے موجودہ انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جا سکتا ہے، لیکن طبی سہولیات کی عدم دستیابی ان کی زندگی چھین رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غذائی امداد  سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے،...
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں بدھ کی صبح ایک المناک سانحہ پیش آیا، جہاں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول جانے والے بچوں کی وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار، یاسر دشتی نے وی نیوز کو تصدیق کی کہ دھماکا خودکش حملہ تھا، واقعے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) خضدار منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 بچوں کی حالت نازک ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی انتہاپسندوں کا بلوچستان میں مداخلت...
    کراچی: یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، کم عمری کی شادی، چائلڈ لیبر اور صنفی تعصبات تعلیم میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یونیسف وفد نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سندھ میں اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور پانچ سالہ جامع اور کثیر شعبہ جاتی روڈ میپ پر مشاورت کی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے یونیسیف وفد سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت کا ہدف پانچ سال میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی لانا ہے، پرائمری کے بعد سیکنڈری اسکولوں کی کمی ڈراپ آؤٹ کی بڑی وجہ...
    غزہ میں اگلے 48 گھنٹوں میں 14 ہزار بچے مرسکتے ہیں،اقوام متحدہ نےخبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں اگلے 48 گھنٹوں میں 14 ہزار بچے بغیر امداد کے مرسکتے ہیں۔غزہ میں امداد کی بندش سنگین صورتحال اختیارکرگئی،اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نےکہا کہ اگلے اڑتالیس گھنٹےمیں امداد نہ پہنچی تو چودہ ہزار بچے مرسکتے ہیں۔ٹام فلیچر کےمطابق گزشتہ روزصرف پانچ ٹرک غزہ میں داخل ہوئے،لیکن ابھی تک امداد سامان متاثرہ علاقے تک نہیں پہنچ سکے،ٹرکوں میں بچوں کی خوراک اور غذائیت سے متعلق اشیا موجود ہیں،اقوام متحدہ کے نمائندے نے غزہ پہنچنے والی امداد کو سمندر میں قطرے کے برابر قرار دیا۔برطانیہ،فرانس اور کینیڈا...
    خیبر پختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی والدہ کی حالت نازک ہے۔امدادی کارکنوں نے زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ایک بھائی اور 2 بہنوں کی میتیں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی والدہ کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے .جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ بچہ یومان شامل ہیں۔پولیس حکام نے افسوسناک واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ علاقے میں سوگ کا سما ہے. اہل ملھہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں مٹھائیوں...
    خادم الحرمین الشریفین نے اس سال کے حج کے لیے ایک ہزار فلسطینیوں کو اپنی میزبانی میں مفت حج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ان حجاج میں فلسطین کے شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ شامل ہیں جنہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ذاتی خرچ پر حج کرائیں گے۔ ???? خادمِ حرمین شریفین نے اس سال 1446ھ کے حج کے لیے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ میں سے 1000 عازمینِ حج کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ pic.twitter.com/TzrN6nEDyu — Dr. Naif Alotaibi (@Dr_Naif777) May 19, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سعودی حکومت نے غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد کے مفت حج کا...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ہیں۔ گلوکار فلک شبیر اور ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل رہتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنے گھر نئے ننھے مہمان کی ممکنہ خوشخبری کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں فلک شبیر کی ایک وی لاگ میں ان کی بیٹی عالیانہ فلک نے اپنی والدہ سارہ خان کے حاملہ ہونے کا اشارہ دیا ہے جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ فلک اور سارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ویڈیو...
    پشاور میں دن بھر تپتی دھوپ کے بعد سہ پہر کے بعد کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بونداباندی کے بعد تیز آندھی چلنے لگی، آندھی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شہر کے مختلف مقامات پر سائن بورڈز، درخت اور دیواریں گر گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آندھی نے تباہی مچادی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قدیمی درخت کا بڑا حصہ گرنے  سے دو اور رانوگڑھی میں دیوار کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر درخت ، دیواریں، سائن بورڈ گرنے سے 12 افراد ذخمی ہوگئے۔...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی بیٹی ٹفنی ٹرمپ پہلے بچے کی ماں بن گئی ہیں۔ ٹفنی ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو دن پہلے شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “دنیا میں خوش آمدید، ہمارے خوبصورت ننھے بچے، الیگزینڈر ٹرمپ بولس۔ ہم تم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، ایسی محبت جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔” 31 سالہ ٹفنی ٹرمپ نے نومبر 2022 میں لبنانی نژاد مائیکل بولس سے شادی کی تھی، ان کے ہاں یہ پہلے بچے کی پیدائش ہے، جبکہ ٹرمپ کے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسوں میں 11واں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا پر کہیں ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کے سکور بتانے کے چرچے رہے تو کہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے فقرے بھی گردش کرتے رہے۔دوسری جانب وائس ایڈمرل رب نواز کو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا سٹیٹس بنایا۔آپریشن ب±نیان مرصوص:یاد رہے کہ آپریشن ب±نیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکاری و شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کےلیے وقف کر دینے والے نور بخاری نے آج صبح سویرے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے ’دعا زہرا‘ رکھا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Noor Bukhari (@realnoorbukhari) نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا،...
    CHISHTIAN: تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں دو اوباشوں نے نابالغ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو اوباشوں نے دودھ فروش کی دوکان پر مزدوری کرنے والے نابالغ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم حسن مجید دو ماہ قبل نابالغ بچے کو ورغلا پھسلا کر خالی دوکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکثر اوقات بچے کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کرتا رہا، ایک دن ملزم اکبر علی نے متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے حسن مجید کو...
    —علامتی فوٹو لاہور میں فیروز پور روڈ پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے 2 کمسن بچے زخمی ہو گئے، پولیس نے ملزم کانسٹیبل کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع اتحاد پارک میں پولیس کانسٹیبل طلحہٰ نے ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی تو اہلِ محلہ اکٹھے ہو گئے اور کانسٹیبل کو پکڑ کر مارنے کی کوشش کرنے لگے۔جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 12 سالہ حسین اور 11 سالہ حامد زخمی ہو گئے۔چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے ملزم کانسٹیبل طلحہٰ کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ قاضی علی رضا اور اے ایس پی ڈیفنس...
    کراچی(نیوز ڈیسک)لکھاری، سماجی رہنما و سیاست دان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔ لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب جنوبی ایشیا کے افق پر ایک نیا باب رقم ہوا، جب دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی تاریخی فضائی جھڑپ نے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ اس جھڑپ میں پاکستان کی فضائیہ نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی، اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے ماہرین کو حیرت زدہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق اس معرکے میں بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے گئے، جن میں ایک جدید رافیل طیارہ بھی شامل تھا۔ مقابلے کے دوران پاکستان نے صرف 42 جنگی طیارے تعینات کیے، جب کہ بھارت کی جانب سے 72 طیارے فضا...
    غزہ میں شدید غذائی قلت کے شکار 93 فیصد افراد میں سے ایک ماں کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ بھوک کتنی تکلیف دہ ہے اور اب ہمارے بچے بھی یہ جان رہے اور مرنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا انسانیت سوز رویہ: بھوکے پیاسے فلسطینیوں کو صرف 3 فیصد خوراک مل سکی انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی درجہ بندی (آئی پی سی)  کے نئے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں 93 فیصد افراد بحرانی سطح کی شدید غذائی قلت یا اس سے بھی بدتر حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھوک کے بحرانوں کی پیمائش کرنے والے بین الاقوامی ادارے آئی پی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء  اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری...
    سیالکوٹ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مورچوں سے مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ بھارت کا خطے میں تھانیداری کا بت پاش پاش ہوگیا، دوبارہ حملہ کیا تو تمہارا کچھ نہیں بچے گا، ہماری امن کی خواہش پر غلط فہمی کا شکار نہ ہونا، انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق کچھ سوچنا بھی نہیں، بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)...
    مقتول کے بھائی صفدر نے الزام عائد کیا کہ مدرسے کے قاری سمیت تین سے چار افراد اس بھیانک جرم میں ملوث ہیں اور ان سب کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، تاکہ کسی اور کا بچہ اس ظلم کا نشانہ نہ بنے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سپر ہائی وے جمیل کالونی میں مدرسے سے ایک بچے کی برہنہ حالت میں لاش ملی، ورثا نے زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے کے علاقے گڈاپ سٹی جمیل کالونی میں قائم مدرسہ خالد بن ولید سے کم عمر بچے کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 12 سالہ مجیب الرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق بچے کی لاش...
    بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ 29،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 مئی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ غزہ میں 2 مارچ کو امداد کی فراہمی بند ہونے کے بعد 57 بچے غذائی قلت کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر کو تاعمر طبی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر علاقے میں جنگ جاری رہی اور امداد کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو آئندہ 11 ماہ میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 71 ہزار بچے غذائی قلت کے نتیجے میں جسمانی عوارض کا شکار ہو جائیں گے۔ Tweet URL مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 'ڈبلیو ایچ او' کے نمائندے ڈاکٹر رک پیپرکورن نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ...
    پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے عہدے سے نواز دیا۔ عثمان عقیل کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں، جنہوں نے پاک فوج میں بطور آفیسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعو کیا۔ کور کمانڈر نے بچے کے جذبے کو سراہا اور اس کو خراج تحسین پیش کیا۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔ ننھے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی دوسری مدت صدارت کے دوران یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اس تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی جائیں گے۔ تاہم اس دورے کے دوران ان کا اسرائیل جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی ''مشرق وسطیٰ میں یہ تاریخی واپسی‘‘ ہے، جو ان کے دوسرے دور صدارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران وہ ''تعلقات کو مضبوط بنانے‘‘ پر توجہ...
    بھارت کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر ، موثر انداز میں پیش کرنے پر تعریفیں ایکس صارفین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہینڈسم قرار دیا، باڈی لینگویج کی بھی ستائش ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن بنیان مرصوص پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش...
    لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے مددگار 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان علی عرف ہنی اور باسط نے 16 سالہ عبدالرحمان کے ساتھ بدفعلی کی اور اس کی ویڈیو بناکر اُسے بلیک میل کیا تھا۔  ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم باسط کی بچے سے غلط کاری کی اور علی اس سارے عمل کی ویڈیو بناتا رہا، اس پر بچے نے اس سے دلبرداشتہ اور پریشان ہو کر خود کشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت بچے کو اسپتال منتقل کر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11 مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش کرنے پر ایکس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک جملے کی ویڈیو کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈائلاگ...