2025-04-28@09:55:45 GMT
تلاش کی گنتی: 214

«سمیت ملک بھر»:

(نئی خبر)
    جو بات شاہزیب خانزادہ اور دیگر لوگوں کے تجزیوں میں نہیں بتائی جاتی، وہ یہ ہے کہ یہ کیس اصل میں ’القادر ٹرسٹ‘ کیس نہیں، بلکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کیس کا تسلسل ہے اور اسی کیس سے نکلا ہوا معاملہ ہے۔ معاملے کی اصل نوعیت یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ملیر کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بہت ساری زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی حاصل کر لیں تو معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا، پھر ایک سمجھوتے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن مخصوص شرائط پر ایک مخصوص رقم قسطوں میں ادا کرنے پر راضی ہوا۔ قسطوں کی یہ ادائیگی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہوتی تھی اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک مستقل بینچ بھی بنایا...
    پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ جبکہ ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے روہڑی تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔موٹر وے پولیس  نے کہا  کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پوری وادی کشمیر کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سرینگر اور دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں، فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور شہریوں کی جامہ تلاشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ حریت کانفرنس نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“...
    اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی،خلیج تعاون کونسل کے کسی ملک نے پاکستانیوں کو ویزا کے اجرا پرپابندی کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کون کونسے ممالک سے تیل ادھار لے رہی؟ جس پر تحریری جواب میں مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان کسی بھی ملک سے تیل ادھار نہیں لے رہا،موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے بتایا کہ کچھ ممالک نے پاکستانی شہریوں کے گدا گر، جعلسازی، منشیات کی اسمگلنگ اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خدشات...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی دنیا بھر میں اک طوفان سا اٹھا دیا ہے اک طرف اپنے ہمسائے کینیڈا کو اپنی اکیاون ویں ریا ست بنانے کا بیان دے رہے ہیں دوسری طرف میکسیکو کو دھماکا رہے ہیں، اک جانب اپنے ناٹو اتحادی کو چھوڑ نے کے بیانات دے رہی ہیں دوسری جانب گرین لینڈ کو ہتھیانے کا اعلان کررہے ہیں۔ آگے بڑھ کر پاناما کو بھی دھمکانے کے ساتھ غزہ کے مجاہدین کو بھی دھمکانے سے بعض نہیں آرہے ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مغرور بادشاہ نیک صفت افراد کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔ ایک عالم نے قرائن سے یہ بات جان لی اور وقت کے بادشاہ کو...
    اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی،خلیج تعاون کونسل کے کسی ملک نے پاکستانیوں کو ویزا کے اجراء پرپابندی کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ بدھ کو یہاں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ طاہرہ اورنگزیب نے سوال کیاتھاکہ بتایا جائے کہ موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کون کونسے ممالک سے تیل ادھار لے رہی؟جس پر تحریری جواب میں مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان کسی بھی ملک سے تیل ادھار نہیں لے رہا،موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی طرف سے قومی اسمبلی کوبتایاگیاکہ...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ 22 ہزار پاکستانی بیوروکریٹس کے پاس دُہری شہریت ہے، جس کے بعد چند دن پہلے سینیٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے ایک بل پر غور کیا ہے جس کا مقصد سول سرونٹس کی دہری شہریت پر پابندی لگانا ہے۔ جن سینیٹر صاحب نے یہ بل پیش کیا انہوں نے فرمایا کہ سول سرونٹس ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں جبکہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص 2ملکوں کا وفادار رہے۔ قائمہ کمیٹی نے کہا کہ جب ججز اور ارکان اسمبلی دہری شہریت نہیں رکھ سکتے تو بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں دہری شہریت کے...
    لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی حکمرانوں کی عیاشیاں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری سے تنگ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 727387پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ممالک منتقل ہوگئے ۔ پاکستانیو ں کی منتقلی کا سلسلہ تسلسل سے اب بھی جاری ہے ، 2023 میں یہ تعداد 862,625 تھی۔اس طرح گزشتہ سال پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی میں 15فیصد زیادہ ہوئی ایک طرف اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تو دوسری طرف یہ افراد اپنی اسکلز کو مزید نکھار کر نئی اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں منتقل کرنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے...
    سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے خود پر درج مقدمات کی نوعیت بتادی۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور پی ٹی آئی کی زر تاج گل نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی ایم این اے نے کہا کہ اُن پر 9 مئی کے واقعات سمیت تمام درج مقدمات جھوٹے ہیں۔ مجھ پر اے ٹی ایم مشین، ہونڈا 125 اور کمبل چوری کے کیسز بھی بنائے گئے ہیں۔دوران پروگرام بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے لیکن 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی شخص کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
    سٹی42:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔  تفصیلات کےمطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، نریندر مودی اپنے دورے کے دوران ضلع گاندر بل کے علاقے سونہ مرگ میں ایک ٹینل کا افتتاح کریں گے۔ ایل ڈی اےکاگریوئنس کمیٹی کوتوسیع اوراختیارات میں مزیداضافےکافیصلہ پوری وادی کشمیر خاص طور پر سونہ مرگ میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، فورسز اہلکاروں کی گشت...
    بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور ہاری رہنما شہید محمد فاضل راہو کی 17 جنوری پر 38 ویں برسی کے سلسلے میں بدین میں راہو ہائوس پر سابقہ صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں شہید فاضل راہو کے ساتھیوں کے علاوہ پی پی کے اراکین سندھ اسمبلی میونسپل کمیٹی بدین کے وائس چیئرمین اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چانڈیو سمیت عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اسماعیل راہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہید فاضل راہو سندھ کے عوام کا محبوب لیڈر اور سندھ کا مخلص لیڈر تھا انہوںنے اپنی پوری زندگی غریب اور ہاریوں مزدوروں نوجوانوں عورتوں سمیت ہر مظلوم کی آ...
    لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلائو گھیرائو کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عاید کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران...
    لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔  دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں،  تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا،...