2025-05-25@20:41:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2367

«ملائیشیا کے وزیر خارجہ»:

(نئی خبر)
    سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد نے دوسرے او بیسٹی اور روبوٹک سرجری ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔ جسکے مہمان خصوصی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ڈاکٹرز کی بھرتیاں خالصتا میرٹ کے بنیاد پر کی ہیں، جو نہ صرف سی ڈی اے کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال...
    آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی ،پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے،ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی، بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا...
    — فائل فوٹو  گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے بھارت کے خلاف جنگی اور سفارتی کامیابی پر مبارکباد دی۔سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں: گورنر پنجابگورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پاس پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا کہ ملک کی...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے سامنے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، پاک فوج نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بھی بے نقاب ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمپلیکس قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین چیمبرز، جم، آڈیٹوریمز اور تربیتی مراکز ایک ہی چھت تلے موجود ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ۔جام کمال خان کو آسیہ پروین کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر بریفنگ...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)قوام متحدہ کی ایجنسی برائے شہری ہوابازی نے روس کو ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ-17 کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2014 میں ملائیشیا کے طیارے جس میں میں 298 مسافر سوار تھے روسی ساختہ میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھاتاہم اقوام متحدہ کے ادارے برائے شہری ہوابازی کی کاونسل (آئی سی اے او)نے حالیہ ووٹنگ میں روس کے خلاف اکثریتی ووٹ دیا گیا، اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ روس اس معاملے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے کہ وہ تجدید کرتا کہ شہری ہوائی جہازوں کو ہتھیاروں سے دوران پرواز نشانہ نہیں بنایا جائے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
    معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم...
    بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز...
    سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب آرٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن کی دو خواتین اسامیوں پر 10 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فضا اقبال، رابعہ انور، علیمہ جمشید، سبینہ امان اور مہنور محمود شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر کی ایک آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں نوید احمد، محمد شاہد، خوشدل سکندر، زونیر مقصود اور محمد اعظم شامل ہیں۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے جیالوجسٹ کی 2 اسامیوں پر 11 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے، جن میں...
    اسرائیلی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر جانے پر بے خوفی کا اظہار کیا ہے، لیکن ان کا یہ فیصلہ اسرائیل میں واشنگٹن کی ترجیحات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والی تازہ ترین پیش رفت ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو تیز کرنے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسے امریکا کی طرف سے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کی اطلاع دی گئی ہے، یہ بات چیت براہ راست واشنگٹن اور حماس کے درمیان ہوئی تھی، جس میں اسرائیل شامل نہیں...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر بھی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دے دی۔کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں بتایاکہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خریدنے کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22- ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ ویٹ...
    7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو زمینی اور فضائی کارروائی میں ناکوں چنے چبوا دیے۔ اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ اور پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ دوسرا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانا، اس ساری صورتحال نے دنیا میں بھارت کی ساکھ کو برے طریقے سے مجروح کیا...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوی ساون نے پاک بھارت کشیدگی پر تجزیہ دیتے ہوئے پاکستان کی صلاحیت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور، انفارمیشن وار فیئر ، جو جنگ کا اہم حصہ ہے، یہ جنگ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کو چالاقی سے انفارمیشن کے ساتھ ملا کر لڑی جاتی ہے جو پاکستان نے بہترین  انداز میں کیا۔ پاکستان پاک فضائیہ کے تیسرے نمبر پر موجود افسر ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو سامنے لائے جس نے انٹر نیشنل میڈیا کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے بہت آرام سے میڈ یا کو وہ نقشہ واضح کیا جس کے مطابق انہوں نے تمام بھارتی جہازوں کو مار گرانے کے الیکٹرانک پرنٹنگ...
    دفاع پاکستان سیمینار میں علماء، مذہبی سیاسی و اقلیتی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے غیور نوجوانوں اسلام کے شیروں ایٹمی قوت و عوام کے محافظین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ملکی دفاع کیلئے پوری قوم بلاامتیاز رنگ و مسلک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ہر وقت ہر قسم کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی...
    تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ چھوٹی سی کاوش دراصل بارش کا ایک قطرہ ہے، ”پڑھو پڑھاؤ“ کے عنوان سے لوگوں کو مفت کتابیں دی جارہی ہیں، جو لوگ اس تحریک میں ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں، ہمیں اپنے دین پر فخر کرنا، اساتذہ کا حترام اور اپنے وطن سے محبت کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت کا 454 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ ہونے کے باوجود عوام کو سرکاری سطح پر معیاری تعلیم میسر نہیں اور لوگ بھاری فیسیں دے کر نجی تعلیمی اداروں میں اپنے...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے فردا فردا تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرات و قربانی پاکستان...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی جبکہ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صبح بھارتی میڈیا نےڈی جی ایم اوز بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب یہ...
    سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راﺅنڈ ہوا ہے. یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان مرصوص“ شروع کر دیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا.(جاری ہے) سیکیورٹی ذرائع...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔   وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان  مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کا...
    پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او)اور بھارتی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔ پھینٹیاں لائیاں نے انڈیا نو پھینٹیاں لائیاں نے , چٹیاں کلائیاں وے گانے کی زبردست پیروڈی مزید :
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے دفاع اور جوابی کارروائی میں جنگی کمالات دکھانے پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے جدید ممالک کے صحافتی ادارے اور ماہرین پاکستان کی جنگی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی موثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لئے تضحیک آمیز شکست ہے، پاکستان کی فضائیہ فضاوں کی حکمران ہے۔ٹیلی گراف کے مطابق پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر...
    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کے روبرو جنید احمد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر ہوئی اور درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت ملازمین کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
    ترک عسکریت پسند تنظیم ’پی کے کے‘ نے 40 سالہ مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز کردستان ورکرز پارٹی (PKK) نے ترک ریاست کے خلاف چار دہائیوں سے جاری خونی مسلح جدوجہد کو ختم کرنے اور تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ خبر ”پی کے کے“ سے قریبی تعلق رکھنے والی خبر رساں ایجنسی ”فرات“ نے پیر کے روز دی ہے۔ فرات نیوز ایجنسی کے مطابق، ”پی کے کے“ کی شمالی عراق میں منعقدہ 12ویں کانگریس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا جہاں تنظیم کا مرکزی ڈھانچہ قائم ہے۔ کانگریس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا کہ ’پی کے کے کی تنظیمی ساخت تحلیل کر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے حماس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی خبر قرار دیا ہے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور غزہ میں جاری لڑائی کا خاتمہ ہو گا. سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ٹروتھ“ پر ایک پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے یہ تاریخی خبر ممکن ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے قیدی کی رہائی کو نیک نیتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ قدم اس خون ریز تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش...
    ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
    پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ جنگ بندی اعلان کے بعد ان کے علاوہ ان کے اہلخانہ کو بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جب کہ اس صورتحال کے بعد سیکریٹری خارجہ نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔ Post Views: 5
    ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب واقع دیہاتوں سے منتقل ہونے والے لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں کے 1.25 لاکھ سے زائد مکین محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے کیونکہ آر پار کی گولہ باری سے ان کے گھروں...
    لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔ بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے،  اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا...
    کانفرنس کا انعقاد جماعت اسلامی کیجانب سے کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ عدل، شفافیت، آئین کی بالادستی اور عوامی قیادت کے احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے "سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان بھر سے علمائے کرام، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی...
    کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ عوام کی مقبول قیادت کو دھاندلی اور بددیانتی کے ذریعے ہروایا اور مصنوعی قیادت کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو ہر حال میں حق بات کہنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ نے علماء سے یہ عہد لیا ہے کہ وہ ظالم کے ظلم اور مظلوم کی بھوک پر خاموش نہ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ’’سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر منعقدہ...
    خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔ صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد...
    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ جنگ بندی میں دیگر دوست ممالک سمیت امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، پاکستان امن، سلامتی کی کوششوں میں امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر کی جانب سے جموں و کشمیر تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کیلئے اثرات دور رس ہیں، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں...
    بیجنگ : چینی – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چینی صدر شی جن پھنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کریں گے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اور متعلقہ علاقائی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ Post Views: 4
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں ایک بہترین شراکت دار مل گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ عالمی امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔ پاکستان اور امریکا عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، دونوں ملکوں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لیے مل کر کام کیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان...
    پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے سنگین مضمرات ہیں،  جموں و کشمیر تنازع کا تصفیہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کے بنیادی...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آج کے دن کو “یومِ تشکر” کے طور پر منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے سجدہ شکر بجا لانے کا دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر قوم کے دفاع کو یقینی بنایا اور پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں ملکی سلامتی پر متفق رہیں اور اسی قومی...
    انور عباس : لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پر پاکستان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پاک-بھارت جنگ بندی معاہدے پر ایمانداری سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کچھ علاقوں میں بھارتی جانب سے ہونے والی خلاف ورزیوں کے باوجود ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ہماری افواج صورتحال کو انتہائی بردباری کے ساتھ سنبھال رہی ہیں۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپریشن "بنیان مرصوص"  (آہنی دیوار) کا آغاز بھارت کی ان بیسز کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا جہاں سے پاکستان کی مساجد، خواتین اور بچوں پر حملے کیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 3 فتح میزائل فائر کیے گئے جن کا ہدف  بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائیٹ، ائیر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ تھا، ان تینوں تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے اپنے میزائل سے کامیاب نشانہ لگاتے ہوئے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا۔
    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید یا زخمی ہونے والے خیبر پختونخوا کے شہریوں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا ہے، جو خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے شہدا کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کا بھر پور خیال...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارت کے وزیرِ اعلیٰ نے سرینگر میں دھماکوں کی آوازوں کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرینگر میں موجود روئٹرز کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکوں کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کروانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس نتیجے کو علاقائی امن کے مفاد میں قبول کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہم صدر ٹرمپ کا خطے میں امن کے لیے ان کی قیادت اور فعال کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس نتیجے کی سہولت کاری پر امریکہ کی تعریف کرتا ہے، جسے ہم نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے...
    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ امر اہم ہے کہ اس پیش رفت کو درست تناظر میں دیکھا جائے، بھارت نے 7 مئی 2025ء سے پاکستان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں، جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑگیا اس کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا...
    پاکستان آرمی کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر زندہ دلان لاہور نے لاہور شہر میں فتح ریلی نکالی ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے ریلی کی قیادت کی۔ فتح ریلی مال روڈ سے شروع ہوئی  اور استنبول چوک سے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟ ریلی میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان، سول سوسائٹی اور زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکا پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔ ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پرجوش نعرے لگائے گئے، ریلی میں سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق،...
    پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا ہے، فرنچائز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟ پی ایس ایل فرنچائزز  کے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے، فرنچائز کو پیغام دیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔ اس سے قبل پاک بھارت...
    ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سربیا کے صدر وُوچچ سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال پہلے، چینی عوام اور سرب عوام نےفاشزم کےخلاف جنگ میں ایشیا اور یورپ کے میدان جنگ میں فتح کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ چین سربیا کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کو گہرا کرنے، باہمی حمایت کو بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط کرنے، متعلقہ پروجیکٹس کی...
    نیویارک:امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، نائب صدر وینس اور میں نے بھارتی اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے، جن میں وزیرِاعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور عاصم ملک شامل ہیں۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مختلف اہم معاملات پر مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ہم وزرائے اعظم مودی اور شریف کی دانائی، دور اندیشی، اور امن کے...
    اسلام آباد: غیر ملکی خاتون نے خود سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنے والے مجرم کو شناخت کرلیا اور اس موقع پر قرآن کی آیت پڑھتے ہوئے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈکیتی کے دوران جنسی زیادتی کرنے والا سفاک ملزم 51 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا اور ملزم سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سفاک شخص کی گرفتاری کے بعد غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت  بھی کرلی۔ خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خاتون نے ملزم کے سامنے آنے پر بے مثال تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سخت ردعمل کے بجائے صبر سے متعلق قرآنی آیت...
     قیصر کھو کھر:بھارت کےبزدلانہ حملوں کےتناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نےبڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 2 ارب روپے کاانٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کر دیا،پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کیے گئے،راشن، ادویات ،فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ فنانس نے آن لائن کر دئیے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فنڈز عوامی فلاح کے لئے ایمرجنسی انتظامات کیلئے دئیے گئے،تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس ، ریسکیو ہائی الرٹ   کر دیا۔  محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں ،غیر ضروری...
    راولپنڈی/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلے رابطہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد دونوں افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی آج ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی طرف سے آج ہاٹ لائن پر پہلی بار رابطہ کیا گیا اور صورتحال پر بات چیت ہوئی اور جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ادھر میڈیا بریفنگ...
     احمد منصور: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی جارحیت پر مؤقف سے آگاہ کیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی رابطے کی تصدیق کی گئی۔
    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کیلئے فکر کا مقام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشائی بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ ہوئی تو پھر اس حملے تک محدود نہیں رہے گی، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ دنیا کیلئے فکر کا مقام ہے۔ اس سے قبل خواجہ آصف نے اپنی ایکس پوسٹ میں فیض احمد فیض کا شعر لکھا کہ 'جو وہ قرض رکھتے تھے جان...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،پاک سرزمین کے سپاہیوتم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو۔(جاری ہے) سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے۔جب دشمن نے حد...
    اسلام آباد (اے بی این نیوز) چڑہوئی کے علاقے میں ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی چھلانگ لگا کر پاکستان کی حدود میں لینڈنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بھارت پر ڈرونز کی یلغار، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری
     "آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز  پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی گئی۔ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ بھولے گا، یہ معصوم پاکستانی بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے اب مزید جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔
    آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی ۔اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّ اللَہ َ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ صَفًّا َأَنَّ مْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ” ترجمہ:- “بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔” آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص”کے تحت...
     وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایئرڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور قوم کا مورال بلند ہے۔
    نائب وزیراعظم بھارت نے نور خان، شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ آپریشن اب منطقی انجام تک جاکر ختم ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے نور خان ایئر بیس اور شوکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، تین دن سے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، آج کے آپریشن کا نام قرآن حکیم کے حوالے سے ہے،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی  نے ملاقات کی، جس پر باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈکی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیا اورکہاکہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں۔ تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ پر فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے۔ وزیراعلی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف ’’آپریشن  بنیان مرصوص OPERATION BUNYAN UN MARSOOS STARTS‘‘کا آغاز  کر دیا ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ   پاکستان نے  بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے ۔ بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں۔ مزید :
    پاکستان نے اقوام متحدہ کے جانب سے میگیل اینگل مارتینوس کی اسلاموفوبیا کے خلاف بطور خصوصی سفیر تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 264/78 بعنوان ’اسلاموفوبیا کے خاتمے کے اقدامات‘ کے تحت مذکورہ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی تقرری مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی نفرت، عدم برداشت، امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا کے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بڑا سنگِ میل...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد سے اب تک براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال پر جواب دیا کہ ابھی تک پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور جہاں تک ان ڈائریکٹ بات چیت کا تعلق ہے تو یہ معلومات منسٹری آف فارن افیئر سے پتہ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ سفارتی سطح پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے لاہور پنجاب جونیئرز و سینیئرز ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح انہوں...
    لندن:برطانوی اخبار’’ٹیلی گراف‘‘ نے کہاہے کہ رافیل طیاروں کی تباہی آسمان پر پاکستان کے راج کااعلان ہے، چین پاکستان کی مشترکہ ٹیکنالوجی نے عالمی عسکری ماہرین کو نقطہ نظربدلنے پر مجبورکردیا۔اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹس حیران ہوگئے کہ اگررافیل تباہ ہوسکتاہے تو کوئی نہیں بچ سکتا،بھارتی پائلٹس کو سمجھ نہ آسکاانہیں کس چیزنے تباہ کیا۔بھارتی پائلٹس کو اپنی طرف آتی موت تک کی خبرنہ ہوئی،سنسرفیوژن ٹیکنالوجی کے تیزرفتارمیزائل کی رافیل پائلٹ کوخبرتک نہ ہوئی پاک چین سنسرفیوژن ٹیکنالوجی نے رافیل کو ٹارگٹ لاگ کرنے کاموقع نہیں دیا۔اخبارلکھاہے کہ بھارت کی رافیل کی تباہی صرف ٹیکنیکل ناکامی نہیں بکہ بھارت کے لئے علاقائی شکست کا پیغام بھی ہے،بھارت کو پتہ لگ گیاکہ پاکستان کے پھیلائے ٹیکنالوجی ٹریپ میں طیاروں کی...
    لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقوی ہے، انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا، آپ میں سے ہر کوئی اپنی رعیت کا مسئول ہے، اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقوی ہے۔ انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا۔ آپ میں سے ہر کوئی اپنی رعیت کا مسئول ہے جتنے لوگوں کی مسئولیت آپ کے ذمہ ہے۔...
    ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے  عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں دونوں فریقوں نے  کہا  کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر  ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
    ٹی بی یو ایم کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی اپیل پر جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور قومی یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن غیر سرکاری ہو گی اور "جلد ہی" اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ "یہ فاؤنڈیشن جب اپنا اعلان کرے گا تو آپ کو ضروری تفصیلات مل جائیں گی۔" غزہ پٹی میں بھوک کا بحران سنگین تر، خوراک کے لیے لوٹ مار دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ...
    وزیراعظم آزاد کشمیر نے ممکنہ بھارتی آبی جارحیت کا جائزہ لینے کیلیے دریائے نیلم کا دورہ بھی کیا اور صورتحال خود مانیٹر کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے بزدلانہ حملے سے متاثر ہونے والی بلال مسجد کا دورہ کیا اور شہید ہونے والی مسجد سے متصل مکان میں نماز مغرب ادا کی اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ممکنہ بھارتی آبی جارحیت کا جائزہ لینے کیلیے دریائے نیلم کا دورہ بھی کیا اور صورتحال خود مانیٹر کی۔ موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور، وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق، عبدالماجد خان، اکبر ابراہیم اور محمد اکمل سرگالہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے بلدیہ ہال میں بھارتی بزدلانہ حملے سے متاثرہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے بانی عمران خان  جیل میں بند ہیں، ایسے میں سینئر صحافی اقرارالحسن نے تجویز دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اقرار الحسن نے لکھا کہ " علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی ٹی آئی کے معاملے میں ایک قدم...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ مجھے...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جمعۃ المبارک یوم عزم اور اتوار کو پاکستان زندہ باد کے طور پر منایا جائے جبکہ شیعہ علماء کونسل بھی جمعہ کو بھارتی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج جبکہ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کی 3 بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں نے یوم جمعہ کو مسلح افواج و دفاع وطن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور علامہ ساجد نقوی نے اجتماعات جمعہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرانے کی اپیل کردی۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یوم جمعہ کو یوم...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے: سیکیورٹی ذرائعپاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیارے مار گرانے کا بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ...
    نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) – پی ایس ایل کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اہم میچ بھی صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا۔ منتظمین کی جانب سے میچ کی منسوخی کی وجہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کو قرار دیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق اصل وجہ سیکیورٹی کی خراب صورتحال تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں ممکنہ خطرات کے باعث حکام کو میچ فوری طور پر روکنا پڑا۔ اس اچانک فیصلے نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ لیگ کے منتظمین کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
    اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،اقدام ایک اہم سنگ میل ہے:پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ موراتینوس اس وقت اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں (UNAOC) میں انڈر سیکرٹری جنرل اور اعلی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 78/264 کے تحت عمل میں آئی، جس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں...
    سٹی 42 : سابق وزیراعظم، مسلم لیگ نون کے صدر اور مینٹور میاں نواز شریف پاکستان کے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبہ کو بڑھانے کے لئے متحرک ہو گئے۔ میاں نواز شریف آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں اور کارنوں سے ملاقاتوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے اسلام آباد میں پہلی ملاقات چھوٹے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کی۔ وزیراعظم ہاؤس مین ہونے والی اس خاص ملاقات میں وزیراعظم نے اپنے قائد کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میاں نواز شریف پنجاب ہاؤس آ گئے ہیں جہاں وہ قیام کریں گے اور...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر میں رابطہ ہو چکا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کر رہی ہے۔اس سے پہلے ترک میڈیا کو انٹرویو میں بھی اسحاق ڈار نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ 25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرمجعلی نوٹیفیکشن میں ڈی ایچ...
    محکمہ تعلیم پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے سبب تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا .جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گے. چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں جب کہ پنجاب میں پیر 12 مئی سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگا۔ دوسری جانب، محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے...