2025-05-16@00:02:51 GMT
تلاش کی گنتی: 211
«وہ اسلام»:
(نئی خبر)
دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔سال نو کے آغاز میں نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ جس کے بعد اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے بتایا کہ ’ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جبکہ دوستوں میں انھیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے، بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں‘۔ ثمر رانجھا کے مطابق ’محمد راشد اور...
میرپور خاص میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اسوہ صبر و استقامت ہیں۔ آج حزب اللہ اور انصار اللہ کے جوان سیرت زینبی ادا کرتے ہوئے یزید وقت کے سامنے صبر و استقامت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج حزب اللہ اور انصار اللہ کے جوان سیرت زینبی ادا کرتے ہوئے یزید وقت کے سامنے صبر و استقامت کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرواہ گورچانی ضلع میرپور خاص میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حالی روڈ امریکن کوارٹر میں منشیات فروش دو گروہ میں تصادم کے دوران فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔ تفصیلا ت کے مطابق ریلوے گرا¶نڈ امریکن کوارٹرز میں دو طرفہ فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا ،علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس،ذرائع کےمطابق علاقے میں منشیات فروش کے دو گروہ میں حدود کے تنازعے پر تصادم کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ شروع ہوگئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس کی 3 سے 4 موبائل علاقے میں پہنچ گئیں جبکہ پولیس کیجانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ شاہدرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ سول نافرمانی کر کے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔ اڈیالہ جیل فتنہ نے فائنل کال دی تو وہ مس کال ثابت ہوئی۔ ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال کے باوجود اضافہ ہوا اور بیرون ملک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر آئی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ایک شخص کی سازش ہے کہ اداروں اور ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔ ادھر تو پھونکوں تعویزوں اور...
میرپور(نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں اور لائسنس بنوانے کسی بھی مشکوک پیشکش سے محتاط رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے گروہ سرگرم ہیں ، جو عوام کو سستا اور فوری لائسنس دلوانے کے بہانے دھوکہ دے رہے ہیں۔ میرپور میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ پکڑا گیا، پولیس نے بتایا کہ چکسواری میں کارروائی کر کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار جعل ساز گروہ میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت انید مرزا ولد محمد یعقوب قوم مغل،ہارون الرشید ولد عبدالرشید،فرحان علی ولد محمد حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کے زیرِ حراست ان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل خاتون نگار جوہر کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم میرے دل کے قریب ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے معاشرے میں بڑی ہوئی جہاں صنفی تفریق ہے، یہاں لڑکیوں کی تعلیم کو پس پشت ڈال دیا جاتا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ہنر کے باعث آج میں یہاں آپ کے سامنے موجود ہوں، بطور فوجی میں نے ملک کی خدمت کی، خواتین کی تعلیم کے لیے چیلنجز بہت ہیں لیکن ساتھ ہی مواقع بہت زیادہ ہیں۔نگار جوہر نے کہا کہ خواتین کی تعلیم قومی بجٹ اور قومی پالیسی میں ترجیح...
چمگادڑوں کو عام طور پر زمین پر چلتے ہوئے نہیں دیکھا جاتا، حالانکہ ان کے پاؤں ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ان کا جسمانی ڈھانچہ ہے جو پرواز کے لیے موزوں بنایا گیا ہے، زمین پر چلنے کے لیے نہیں۔ چمگادڑوں کی ٹانگیں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور اور چھوٹی ہوگئی ہیں، جو زمین پر چلنے کی صلاحیت میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ ان کی پچھلی ٹانگیں نہ صرف پتلی اور کمزور ہیں بلکہ ان کی ہڈیاں بھی اس حد تک مضبوط نہیں ہیں کہ وہ ان کے وزن کو سہارا دے سکیں۔ مزید یہ کہ ان کے گھٹنوں کے جوڑ پیچھے کی طرف مڑے ہوئے ہوتے ہیں، جس سے زمین پر حرکت کرنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ چمگادڑوں...
فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...
بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے ان کے شوہر پرمیت سیٹھی نے انہیں ایک فیصلے پر طلاق کی دھمکی دی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کے کامیڈی شو میں بطور مہمان خصوصی رہنے کی وجہ سے مشہور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے مدھ آئی لینڈ میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ لیا تو ان کے شوہر شدید ناراض ہوگئے تھے۔ ارچنا نے بتایا کہ جب انہوں نے برسوں پہلے مدھ آئی لینڈ میں دو جائیدادیں خریدیں، تو ان کے شوہر پرمیت سخت مخالف تھے یہاں تک کہ طلاق دینے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔ ارچنا نے ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مدھ آئی...