2025-11-19@22:07:35 GMT
تلاش کی گنتی: 16289
«کور شدہ علاقہ»:
(نئی خبر)
خیبرپختونخوا حکومت کے لیے صحت کارڈ پر علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بیمہ کمپنی سے عارضی معاہدہ چل رہا ہے، پرانے ریٹ پر ہسپتالوں میں جاری آپریشنز کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت پر اربوں روپے واجب الادا ہو چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اربوں روپے کے بقایاجات کو ختم کرنے کے لیے قسطوں میں رقم کی ادائیگی کرکے کام چلانے لگی، بیمہ کمپنی سے 5 سالہ معاہدہ ختم ہوا تو صرف ایک سال کے لیے تجدید کر دی گئی۔یاد رہے کہ نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ گزشتہ سال ختم ہو گیا تھا، تاحال مستقل معاہدہ نہیں ہو سکا، سرکاری اور نجی ہسپتال پرانے ریٹس...
راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ضلع بھر میں 13 سو 61 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھر چیک کیے جاچکے ہیں اور گھروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ملے ہیں۔ 19 لاکھ 51 ہزار 739 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مقامات پر 29 ہزار 232...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 17 تا 18 نومبر 2025 روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ شرکت روس کے وزیراعظم میکائل میشوستین کی خصوصی دعوت پر ہو رہی ہے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، غزہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال اس کے علاوہ مںگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان کے اعلیٰ...
—فائل فوٹو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہا پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔ سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد، اسرائیلی وزراء کا اظہارِ تحفظاتاسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزراء نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ای سی پی پنجاب کے ترجمان کے مطابق نوٹس چودھری کی فیصل آباد کے حلقہ پی پی-116 کے دورے اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے باعث جاری کیا گیا۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) فیصل آباد نے رپورٹ میں بتایا کہ طلال چودھری کی سرگرمیاں الیکشن ایکٹ 2017 اور کوڈ آف کنڈکٹ کے منافی ہیں۔ ای سی پی نے طلال چودھری سے 2 روز کے اندر تحریری جواب طلب کر...
چینی وزارت خارجہ نے اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین اور امریکا آمنے سامنے آگئے۔ امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف 16، سی 130 کے پرزے خریدے گا۔ چینی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل میں کہا کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے طلال چوہدری کو نوٹس حلقہ پی پی 116 فیصل آباد کا دورہ کرنے اور میڈیا سے گفتگو پر جاری کیا اور دو روز میں جواب طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں 23 نومبر کو ضمنی انتخاب منعقد ہو رہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیاکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اس حلقہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی،جو مختلف چینلز پر نشر ہوئی۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انہیں نوٹس جاری کیا جا رہا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء 2 گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کائونٹرز پر رش دیکھ کر اظہار ناراضگی کیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا۔ وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر سٹیکرز...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ کوپ 30 کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کی طرف سے فوری عالمی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ گلیشیئرز تیزی سے سکڑنے کے باعث پاکستان کی آبی سلامتی خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پہاڑی بستیاں آفات کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ کا بہاؤ بدلنے سے کروڑوں افراد خطرے میں ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے۔ پاکستان کی عالمی گرین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حملہ آور نے کچہری دھماکے سے قبل بھی خود کو اڑانے کی کوشش کی، دہشت گرد نے اس سے قبل 26 نمبرچونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد نے26 نمبرچونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا اور ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر 26 نمبر چونگی پہنچے تھے، ڈھوک پراچہ میں منظم انداز سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-08-23 کوئٹہ (صباح نیوز) ہفتے کی صبح مچھ کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن میں پڑنے والے شگاف پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کا تکنیکی عملہ 18 انچ قطر کی QPCEP پائپ لائن کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کیلیے مستعدی سے مصروف عمل ہے جسے اندازاً آج(پیر) شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی اپنی متبادل 12 انچ قطر QPL لائن کے ذریعے محدود سطح (کم پریشر) پر خصوصاََ کھانے کے اوقات کے دوران برقرار رکھنے کی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔ سیف اللہ
حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اتوار کے روز مین گیٹ باغِ ابن قاسم کلفٹن میں،بیچ ویو اور بے نظیر پارک کی دیواریں غیر قانونی توڑنے کے خلاف اور پارک کے تحفظ کے لیے کلفٹن کے عوام کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی کوئی جگہ قبضہ مافیاؤں سے محفوظ نہیں رہی، شہر کے پارکس، گراؤنڈز اور سرکاری زمینیں مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔انہوں نے واضح اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پارکس پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ہم نہ صرف عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ بھرپور جدوجہد و مزاحمت کریں گے،عدالت بھی جائیں گے اورایوان میں بھی یہ مسائل اٹھائیں گے تاکہ کراچی کے تمام...
طلال چوہدری—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق طلال چوہدری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوٹس کے ذریعے طلال چوہدری سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا آغاز 18 نومبر کو ہو گا ۔عالمی خلائی کانفرنس کا موضوع “پائیدار ترقی کے لئے خلائی سائنس ٹیکنالوجی کا کردار”ہے ۔ موسمی تبدیلی ، غذائی تحفظ ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ سپارکو کے مطابق کانفرنس میں 25 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔تین روزہ کانفرنس سپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے ۔ دو ہزار سے زائد ملکی و غیرملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہیں ۔ کانفرنس میں پانچ پلینری سیشنز، تئیس تکنیکی اور بارہ ماسٹر کلاسز شامل ہیں ۔ترکیہ ، منگولیا اور امریکا کے خلاباز فورم میں...
کولمبو(ویب ڈیسک) بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ مہرین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 66 اور بشریٰ اشرف نے 44 رنز اسکور کیے، اننگز میں پاکستان کی 6 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔ جواب میں بھارت بلائنڈ ویمن ٹیم نے ہدف 10 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی انیکا دیوی نے 34 گیندوں پر 64 جبکہ دیپیکا ٹی سی نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سےنور فاطمہ نے ایک...
نیویارک(ویب ڈیسک)اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزراء نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہونےکی توقع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرار داد پر کل ووٹنگ ہو گی۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو کسٹم میں ملنے والی خصوصی رعایت کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کو وضع کرنے کے حوالے سے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔مہرین علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 66 اور بشریٰ اشرف نے 44 رنز اسکور کیے، اننگز میں پاکستان کی 6 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔بھارتی بلائنڈ ویمن ٹیم نے ہدف 10 اعشاریہ 2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انیکا دیوی نے 34 گیندوں پر 64 جبکہ دیپیکا ٹی سی نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سےنور فاطمہ نے ایک وکٹ حاصل کی، میچ کے...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک بار پھر مخالفت کردی۔ پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کا اہم اجلاس شیڈول ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق کے لیے ووٹنگ کرائی جائےگی۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے، پاکستان قرارداد کا مسودہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ہے، جس کے تحت غزہ میں عبوری انتظامیہ اور عارضی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس قائم کی جائے گی۔ پچھلے مسودوں کے برعکس اس تازہ مسودے میں ممکنہ...
پی ڈی پی چیئرمین نے کہا کہ زیرِ زمین پانی کا غیر منظم استعمال، صنعتوں و ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بورنگ ویلز اور گندے پانی کی ری سائیکلنگ نہ ہونے سے پانی کا بحران مزید بڑھ رہا ہے، کراچی ہر روز لاکھوں گیلن بغیر ٹریٹمنٹ کے فضلہ سمندر میں پھینک دیتا ہے جسے صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے مرکزی عہدیداران کی میٹنگ میں کراچی میں پانی کے بڑھتے ہوئے خطرناک بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا طاقتور ٹینکر مافیا غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے ذریعے شہر کے پانی کا تقریباً 30 فیصد چوری کر رہا ہے، جسے حکمران طبقے اور کرپٹ بیوروکریسی...
لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی علی الصبح 6 بجے ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن میں سیکنڈ فیز کے 4 پمپ بند ہوگئے تھے۔ لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کر دیا گیا ہے، لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے میں مکمل کرکے مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال کر...
خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) کچہری میں خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، حملہ آور نے کچہری دھماکے سے قبل بھی خود کو اڑانے کی کوشش کی، دہشت گرد نے اس سے قبل چھبیس نمبرچونگی پر اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا، پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا اور ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں رپوش ہوگئے تھے،پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر 26 نمبر چونگی پہنچے تھے، ڈھوک پراچہ میں منظم...
جنوبی کوریا(ویب ڈیسک) پولیس نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3,000 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے تقریباً نصف تعداد نوعمروں کی ہے۔ نومبر 2024 اور اکتوبر 2025 کے درمیان نیشنل پولیس ایجنسی نے آن لائن جنسی استحصال کے 3,411 واقعات کی نشاندہی کی جس کے نتیجے میں 3,557 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 221 کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ جرائم کی اقسام کے لحاظ سے ڈیپ فیک سے متعلق جرائم کل کیسز کا 35.2 فیصد ہیں۔ اس کے بعد بچوں اور نوعمروں کی ویڈیوز 34.3 فیصد اور غیر قانونی ریکارڈنگز 19.4 فیصد ہیں۔ مشتبہ افراد میں سے تقریباً نصف، 1,761، نوعمر تھے جب...
جنوبی کوریا کی پولیس نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3,000 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے تقریباً نصف تعداد نوعمروں کی ہے۔ نومبر 2024 اور اکتوبر 2025 کے درمیان نیشنل پولیس ایجنسی نے آن لائن جنسی استحصال کے 3,411 واقعات کی نشاندہی کی جس کے نتیجے میں 3,557 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 221 کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ جرائم کی اقسام کے لحاظ سے ڈیپ فیک سے متعلق جرائم کل کیسز کا 35.2 فیصد ہیں۔ اس کے بعد بچوں اور نوعمروں کی ویڈیوز 34.3 فیصد اور غیر قانونی ریکارڈنگز 19.4 فیصد ہیں۔ مشتبہ افراد میں سے تقریباً نصف، 1,761، نوعمر تھے جب کہ 1,228 اپنی 20 کی دہائی میں تھے اور 468 اور 169 بالترتیب 30...
کمپنی کے ماحول سے تنگ آکر 23 سالہ ملازم نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ ملازم کا کہنا ہےکہ مینیجر کی جانب سے ورک فرام ہوم کو چھٹی کے مترادف قرار دیے جانے پر مویوسی ہوئی، لہٰذا ملازمت چھوڑنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحث و مباحثوں کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں فرید آباد کے ایک ملازم نے کمپنی کے ٹاکسک ورک کلچر پر روشنی ڈالی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق ملازم کا کہنا ہے کہ میں فرید آباد کی ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں، جہاں تنخواہ ہمیشہ وقت پر ہوتی تھی، لوگ بھی ٹھیک ہیں، بظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ورک کلچر انتہائی...
ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر اور ایف16 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر ان کا استقبال کیا، شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے سلسلے سے ہیں۔پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے فارمیشن لیڈر نے شاہ عبداللہ دوم کو پاک افواج کی جانب سے گرمجوشی سے سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کا والہانہ استقبال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار...
ویب ڈیسک:دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن نمبر 5 دھماکے سے پھٹ گئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اتوار کی علی الصبح 6 بجے ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن میں سیکنڈ فیز کے 4پمپ بند ہوگئے تھے،لائن پھٹنے کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ سے کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے، لائن کی مرمت کا کام 24گھنٹے میں مکمل کرکے مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے...
اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کیخلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں، موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ اپنے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کے خلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں۔ موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اڑھائی برس میں...
پنجاب کے ضلع ساہیوال میں زمین کے ٹھیکے کی رقم لینے کےلیے گھر آنے والی پولیس ملازم کی بیوہ کو پیڑول چھڑک کر زندہ جلادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل نواحی گاؤں 70 فور آر میں پولیس ملازم کی بیوہ کو پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس ملازم کی بیوہ جنت بی بی 2 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق جنت بی بی اپنی زمین کا ٹھیکہ لینے حق نواز کے گھر گئی، جھگڑے کے بعد حق نواز، عمر اور ایک خاتون نے آگ لگائی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش ہر پہلو سے کر رہے ہیں، جلد حقائق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ نے تقریباً 12 گھنٹے تک ہوائی جہاز میں روک کر رکھنے کے بعد بالآخر 153 فلسطینی کو طیارے سے اترنے کی اجازت دے دی۔رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کو لے کر آنے والا یہ طیارہ او آر ٹمبو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، تاہم امیگریشن حکام نے مسافروں کو باہر جانے سے روک دیا کیونکہ ان کے پاسپورٹس پر روانگی کی لازمی مہر موجود نہیں تھی۔ اسی وجہ سے تمام افراد کو گھنٹوں تک جہاز کے اندر ہی رہنا پڑا۔بعد ازاں ایک مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے مسافروں کو عارضی رہائش فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد جنوبی افریقہ کے محکمہ داخلہ نے انہیں طیارے سے باہر آنے کی اجازت دے دی۔جنوبی افریقی صدر نے...
خاتون یاتری سربجیت کور ( اب ’نور‘) نے کہا ہے کہ اسلام قبول کرنا اور شادی کرنا دونوں ان کے اپنے فیصلے ہیں، اور اس میں کوئی زبردستی شامل نہیں۔ پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں ایک بھارتی سکھ خاتون، سربجیت کور، نے عدالت میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا ہے اور پاکستانی شہری نصیر حسین سے شادی کی ہے۔ انہوں نے مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کو بتایا کہ ان پر نہ کوئی دباؤ تھا اور نہ کسی نے انہیں مجبور کیا۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سکھ یاتری خاتون کی پاکستانی شہری سے شادی، اداروں کی جانب سے تلاش کا سلسلہ جاری عدالت میں ان کی وکیل...
کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت جلد ممکن ہو گی اور قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے تاخیرکا خاتمہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، پنجاب بار کونسل نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے...
لاہور: سرائے مغل میں پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے مزاحمت پر...
وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں میجر واصف حسین شاہ شہید، میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ میجر واصف حسین شاہ شہید کی 11ویں اور میجر محمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کی پہلی برسی کے موقع پر قوم نے شہداء کے بلند حوصلے، شجاعت اور عزم کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ میجر واصف حسین شاہ شہید نے 15 نومبر 2014ء کو آپریشن ضربِ عضب کے دوران دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کی غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں...
کراچی: شہر قائد میں رہنے والی خواتین کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کے لیے مخصوص سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے...
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر موجود تھیں۔ دوروان ملاقات...
لاہور (آئی این پی) جسٹس کے کے آغا نے بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کانفرنس روم میں تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں گزشتہ روز حلف اٹھانے وا لے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکرٹری منظور احمد ججہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ زرداری نے یومِ برداشت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مکالمے، ہمدردی اور تعاون کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔ برداشت کے اصول اسلام کی ان اعلیٰ تعلیمات میں گہرائی سے پیوست ہیں جو انسانیت کے لیے رحم، عدل اور احترام کا درس دیتی ہیں۔ اپنی نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر قسم کے تعصب، امتیاز اور نفرت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی کنونشنز کی بنیادی روح‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اور تحمل و برداشت کا پیغام لئے ہوئے ہے، تحمل و برداشت نہ صرف معاشرتی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق سے متعلق قرار داد پر ووٹ ڈالے گی۔ امریکا نے گزشتہ ہفتے 15 رکنی کونسل میں اس مسودے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز کیا تھا، جو 2 سالہ اسرائیل–حماس جنگ میں جنگ بندی کے بعد کے اقدامات سے متعلق ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق، سلامتی کونسل میں پیر کو ووٹنگ ہوگی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسودہ ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے، یہ غزہ کے لیے ایک عبوری حکومتی ادارہ ہوگا جس کی مدت 2027 کے آخر تک ہوگی، اور اس کی نظریاتی صدارت ٹرمپ کریں گے۔ مسودہ رکن ممالک کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-6 کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث زیارت،پشین مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔ سیف اللہ
بنگلہ دیش کے بھارت کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد مودی حکومت سخت تذبذب کا شکار تھی کہ اس کی یہ ناکامی اس کی انتخابی مہم جوئی پر اثرانداز ہو کر اس کی عوامی حمایت کو کم نہ کر دے۔ ایسے میں مودی نے طالبان کا انتخاب کیا کہ وہ بی جے پی کی ڈوبتی ہوئی ساکھ کو بچا سکتے ہیں۔ کہاں تو مودی ہی کیا تمام ہی بی جے پی کے رہنما طالبان کو قاتل، جاہل اور دہشت گرد قرار دیتے تھے اورکہاں انھوں نے انھیں اپنے گلے لگا لیا، کیونکہ وہ دیکھ رہے تھے طالبان کے تعلقات پاکستان کے ساتھ روزبروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، چنانچہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کو کابل بھیجا گیا...
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمارا یونیورسٹی کے زمانے کا ایک شعر ہے۔نظامِ زیست کی حرمت بحال کرتے رہوکوئی بھی بزم ہو اُٹھ کر سوال کرتے رہوایک زمانہ تھا کہ ہماری اردو تنقید زندہ سوالات سے بھری ہوئی تھی۔ محمد حسن عسکری صاحب اردو کے سب سے بڑے نقاد تھے اور ان کی تنقید میں سوالات کی فراوانی تھی۔ وہ سوال اُٹھا رہے تھے کہ مشرق کیا ہے؟ مغرب کیا ہے؟ مشرق کیوں زندہ ہے؟ مغرب کیوں مر رہا ہے؟ سلیم احمد عسکری صاحب کے شاگرد تھے ان کی تنقید کا مرکزی حوالہ بھی سوالات تھے۔ سلیم احمد کی ایک کتاب کا نام ہے غالب کون؟ دوسری کتاب کا نام ہے محمد عسکری آدمی یا انسان؟ اس زمانے میں صحافت میں بھی بڑے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی اسلام آباد:… pic.twitter.com/3BwCwP1KP3 — PPP (@MediaCellPPP) November 15, 2025 ...
پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان قومی ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار جیت نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے ہیں اور ان کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کے خلاف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 331 رنز اسکور کیے۔ آزاد جموں...
پہلے عالمی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت صف آرا ہوں گے۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے بھارت کے خلاف میچ میں بہتر نتائج پیش کرنے کی توقع ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے جانے والے افتتاحی عالمی کپ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف کوئی وکٹ گنوائے بغیر 331 رنز بنائے. آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ آل راونڈر مہرین علی نے محض 78 گیندوں پر ناقابل شکست 230 رنز...
کے پی حکومت کا برطانوی جریدے کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی عمران خان اور بشری بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عالمی فورم پر جانے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان نے اپنے بیان میں کہا کہ دی اکانومسٹ میں شائع حالیہ رپورٹ حقائق کے منافی، غیر مصدقہ کہانیوں اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانب دارانہ انداز میں مسخ کر کے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سنسنی...
وزیراعظم پاکستان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتہ ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور...
تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار حکومتی اصلاحات کو درست ثابت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس نظام میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات مثبت رجحانات درست ہونے کا ٹھوس ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار حکومتی معاشی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں، حکومتی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہو رہی ہے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ معاشی بہتری کے شواہد کاروباری برادری اور قوم کے سامنے آرہے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سمیت فنانس ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے جمعرات کو اسرائیلی یرغمالی کی باقیات اسرائیل کے حوالے کی تھیں، جس کے بدلے اسرائیل نے ریڈ کراس کے ذریعے فلسطینی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو بھجوا دی ہیں۔غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک اسرائیل سے موصول ہونے والی فلسطینی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہو گئی ہے، جن میں سے صرف 97 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے کیونکہ بیشتر لاشیں شدید بوسیدہ اور تشدد زدہ حالت میں تھیں۔رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے آغاز یعنی 10 اکتوبر...
غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی کی باقیات جمعرات کے روز اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔ جس کے بدلے میں اسرائیلی حکومت نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو ریڈکراس کے ذریعے بھیجی ہیں۔ اس طرح غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے بھیجی گئی فلسطینیوں کی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہوگئی۔ جن میں سے صرف 97 کی شناخت کی جا سکی ہے کیوں کہ یہ لاشیں انتہائی بوسیدہ حالت میں اور تشدد زدہ ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔ یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے...
خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان کا کہنا ہے کہ رپورٹ غیر مصدقہ کہانیوں، سنسنی خیز الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں...
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیرف اصلاحات کی بدولت ٹیکس نظام میں مثبت رجحانات ہیں، یہ رججان ایف بی آر کو جدید، شفاف اور بہتر بنانے کےاقدامات کےدرست ہونےکا ٹھوس ثبوت ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں ان کاکہناتھا کہ تازہ ترین معاشی اعدادوشمار حکومتی معاشی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں، معاشی ترقی کی رفتار ہردِن بہتر ہورہی ہے ،جس کے شواہد سامنے آرہے ہیں، رواں سال ٹیرف اصلاحات کا ریونیو وصولی پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ٹیرف اصلاحات کا ریونیو وصولی پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا، درآمدی سطح پر ڈیوٹیوں...
اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر آئین اور گورننس آرڈر سے متصادم جج کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور اس فیصلے کو آئین...
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔ تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر...
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ ڈاکٹر نبیہا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں اپنے خاوند حارث کھوکھر کے ساتھ شرکت کی اور میزبان فضا علی کے سوالات کے جوابات دیے۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران نبیہا نے نکاح کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور نفرت پر بات کی اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئیں۔ جس پر میزبان کو اپنی سیٹ چھوڑ کر انہیں ٹشو پیپر اور دلاسہ دینا پڑا۔ ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ نے بڑی محنت سے انہیں پالا، جس کی وجہ سے انہوں نے کم عمری سے ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اعدادوشمار حکومتی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں،ٹیرف میں کمی اور ٹیکس نظام کی اصلاحات کا مقصد مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔ ہفتے کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ایف بی آر کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات درست ثابت ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے...
پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا۔ اسلام تائمز۔ شہر قائد میں رہنے والی خواتین کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کیلئے مخصوص سروس...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کرے گی، یہ قرارداد اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سالہ جنگ میں فائر بندی کے بعد کے انتظامات کی منظوری کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا امریکا نے گزشتہ ہفتے 15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے مسودے پر باضابطہ مذاکرات شروع کیے تھے۔ مسودے میں غزہ کے لیے ایک عبوری بورڈ آف پیس کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا ہے، جس کی سربراہی ٹرمپ کے پاس ہوگی اور اس کا مینڈیٹ 2027 کے اختتام تک ہوگا۔ قرارداد کے تحت رکن ممالک...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
فوٹو: سوشل میڈیا خودکش دھماکے کے بعد آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔سیشن کورٹس اسلام آباد میں وکلاء کی جانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کا تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ خودکش دھماکے میں شہید وکیل زبیر اسلم گھمن و دیگر کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہذرائع کے مطابق کمپلیکس کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ کے ساتھ اسکینرز بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جنرل باڈی اجلاس میں وکلاء کیجانب سے سیکیورٹی صورتحال و...
پنجاب کی جیلوں میں "ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنے پياروں سے ملاقات کی بکنگ کروا سکتے ہیں اور باآساني ان سے بات چيت کر سکتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں فراہم کردی گئی ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں "ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسان بنا دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے اپنے پياروں سے ملاقات کی بکنگ کروا...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل ملنے کی توقع ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیر کو ایکشن میں ہوں گے، ان کے ہمراہ دوسرے قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان بھی جیولین تھرو ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گے۔ قوی امکان ہے کہ اولمپیئن ارشد ندیم پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں گے جبکہ یاسر سلطان سے بھی اچھی توقعات وابستہ ہیں۔ دونوں قومی ایتھلیٹس اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ پاکستان سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور ایونٹ میں شرکت کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں...
بھارت کی ایک سکھ خاتون یاتری، جو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے پاکستان آئی تھیں، لاپتہ ہونے کے چند روز بعد شیخوپورہ میں اسلام قبول کرنے اور ایک مقامی شہری سے شادی کرنے کی اطلاع پر سرکاری اور سکھ مذہبی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کپورتھلہ (بھارتی پنجاب) کی 48سالہ سربجیت کور جنہیں ابتدا میں ’لاپتہ‘ قرار دیا گیا تھا، 4 نومبر کو تقریباً 200 یاتریوں کے ہمراہ اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان داخل ہوئی تھیں۔ یہ جتھا ’پرکاش پروب‘ کے موقع پر ننکانہ صاحب، کرتارپور اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آیا تھا۔ بیشتر یاتری 13 نومبر کو واپس بھارت لوٹ گئے، تاہم سربجیت کور ان میں شامل نہیں تھیں۔...
— فائل فوٹو مذہبی تہوار کے سلسلے میں بھارت سے آئی سکھ خاتون نے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔ اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنے والے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح نامے میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی...
متحدہ عرب امارات کی وفاقی عدالت نے شادی شدہ خاتون سے نامناسب آن لائن رابطے کے الزام میں ایک نوجوان کو 3 ماہ قید کی سزا سنادی، جبکہ شواہد نہ ہونے پر خاتون کو مکمل طور پر بری کردیا۔ امارات الیوم کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی تکنیکی تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج مقدمے کا آغاز اس وقت ہوا جب خاتون کے شوہر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیوی اور ایک نوجوان کے درمیان انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پر رومانوی پیغامات اور ذاتی تصاویر کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے آن لائن عشق کا انجام، شادی کے بعد نوجوان کا دلہن کو پہچاننے...
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی 18 انچ قطر کی پائپ لائن اُڑا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کی پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات میں گیس کی سپائی متاثر ہوئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی 18 انچ قطر کی پائپ لائن اُڑا دی گئی۔ جس سے کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات کی گیس سپلائی متاثر ہوئی...
مظاہرین نے آئینی ترمیم کو جمہوریت اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی، ضلعی رہنماء حاجی الطاف حسین، حاجی غلام حسین اخلاقی، فرید حسین اور علامہ رضوان رحمتی سمیت دیگر مظاہرین موجود تھے۔ مظاہرین نے متعدد پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے، جن پر 27ویں آئینی ترمیم نا منظور سمیت دیگر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر...
موٹر وے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو نیا ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی وضاحت
ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم نے کہا ہے کہ اگر موٹروے کا ایم ٹیگ گاڑی پر لگا ہے تو ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہریوں کی سہولت کے لیے 18 نومبر تک ایف ڈبلیو سے مل کر اسلام آباد میں 8 سے 10 ایم ٹیگ لگانے کے لیے پوائنٹ قائم کریں۔ ایکسائز آفس سے ایم ٹیگ جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار بلال اعظم نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی 2 گاڑیاں اب بھی کچنار پارک میں موجود ہیں جہاں سے گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے...
اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں سرگرمیاں جاری ہیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت فعال کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے اور عدالت عالیہ کے تھرڈ فلور پر 4 عدالتیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس اور اٹارنی جنرل آفس بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی 2 عدالتیں سیکنڈ فلور پر قائم ہوں گی۔ اسی طرح جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ ٹو خالی کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت منتقل ہو جائیں...
پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ذبیع اللہ ناگرہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے مشترکہ اعلامیہ میں واضح مؤقف پیش کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق؛ دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا اور جمہوری ضرورت کے طور پر موجود تھا میثاق جمہوریت میں بھی دستوری عدالت کا مطالبہ شامل تھا جو جمہوری اور آئینی اہمیت واضح کرتا ہے، اس آئینی اقدام سے ملک میں آئینی حکمرانی مضبوط اور نظام انصاف مزید بہتر ہوگا۔ آئین کے تحت پارلیمنٹ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کیلئے ضروری آئینی ترامیم کا مکمل اختیار رکھتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم...
عالمی سطح پر ہندو انتہا پسندی کی تشہیر، بھارت کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب سفاک مودی کی سرپرستی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) عالمی سطح پر انتہا پسندہندوتوا نظریے کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ غاصب مودی اور آر ایس ایس ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے اقلیتوں کے حقوق پامال کرنے میں مصروف عمل ہے۔ امریکی جریدہ پریزم کی تحقیقات کےمطابق آر ایس ایس نے امریکی لا فرم کے ذریعے امریکی کانگریس پر اثر ڈالنے کیلئے لابنگ شروع کر دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرایس ایس بیرون ممالک بالخصوص امریکہ میں لابنگ کیلئے خطیر رقم خرچ کر چکی ہے۔ آر ایس ایس امریکا میں فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے بغیر لابنگ کرا رہی ہے۔ ایک...
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس 17 نومبر بروز پیر طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم انوارالحق کے خلاف پیپلزپارٹی نے لابنگ شروع کر رکھی یے، وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے بھاری مینڈیٹ کیلئے مزید اراکین اسمبلی سے رابطے جاری ہیں، پیپلز پارٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ میں سندھ کے شہر شکارپور سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن مچھ کے قریب تباہ ہوگئی، جس کے باعث کوئٹہ کو گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پائپ لائن کی مرمت ہونے تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں محدود گیس فراہم کی جائے گی۔حکام نے بتایا کہ پائپ لائن متاثر ہونے سے مستونگ، پشین اور زیارت کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ لیکیج کی وجہ سے آیا یا تخریب کاری کا نتیجہ تھا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجہ سامنے آسکے۔یہ واقعہ حالیہ...
اسلامی دنیا کے پاکستان سمیت کئی اہم ممالک نے امریکا کی نئی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنے اور امن بحالی کا نیا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن، ترکیہ اور امریکا شامل ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں زیرِ غور یہ قرارداد 29 ستمبر کو سامنے آنے والے جامع امن منصوبے کا حصہ ہے ، جس کی شرم الشیخ میں توثیق کی گئی تھی۔ ان...
شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ ہو گئی۔ گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کے بعد بلوچستان کے شہر کوئٹہ، مستونگ، پشین اور زیارت کے لیے گیس کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔ گیس کی پائپ لائن کا واقعہ تخریب کاری ہے یا لیکج، اس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کوئٹہ ( نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث پشین،مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں گیس کی فراہمی تاحال جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنیوالے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔ خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے، سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں جبکہ اسی روز ان کا ویزہ بھی ختم ہوگیا تھا۔...
ویب ڈیسک:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں اہم اجلاس، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جاری سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد بارے بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا...
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان، امریکا اور متعدد عرب اور مسلم اکثریتی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق کرنے والی امریکی قرارداد کو جلد از جلد منظور کرے۔ عرب اسلامی ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب امریکا، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور ترکی اس وقت زیر غور سلامتی کونسل کی قرارداد کے لیے اپنی مشترکہ حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان ملکوں کا کہنا ہے کہ وہ قرارداد کی فوری منظوری چاہتے ہیں، گزشتہ ہفتے امریکا نے 15 رکنی سلامتی کونسل میں باضابطہ طور پر ایسے مسودے پر مذاکرات شروع کیے جو دو سال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت229 روپے تک پہنچ گئی ، پشاور میں چینی 200 روپے کلو کراچی ،اسلام آباد میں 195، راولپنڈی میں 190روپے کلو ، کوئٹہ کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پرمجبور،گذشتہ ایک ہفتےمیں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں19 روپےتک کا اضافہ ہوا،کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت210 روپےسے بڑھ کر229 روپے تک ہوگئی ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطا بق پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت200 روپے تک ہے، کراچی اوراسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلوقیمت 195روپے ،راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت190روپے تک ہے۔
(ویب ڈیسک)پاکستان، امریکا اور متعدد عرب اور مسلم اکثریتی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق کرنے والی امریکی قرارداد کو جلد از جلد منظور کرے۔ عرب اسلامی ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب امریکا، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور ترکی اس وقت زیر غور سلامتی کونسل کی قرارداد کے لیے اپنی مشترکہ حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ان ملکوں کا کہنا ہے کہ وہ قرارداد کی فوری منظوری چاہتے ہیں، گزشتہ ہفتے امریکا نے 15 رکنی سلامتی کونسل میں باضابطہ طور...