2025-09-18@06:32:14 GMT
تلاش کی گنتی: 626

«کی اسامیوں کے لیے»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد کے باسی ایک جانب شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے زیر اثر سندھ کے مشرقی حصوں میں بھی نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔ آج تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ...
      وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزدور طبقے کے بچوں کے لیے ایک انقلابی اور شاندار تعلیمی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت صنعتی اور مائنز سیکٹر کے رجسٹرڈ ورکروں کے بچوں کو پاکستان کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہ کامسیٹ یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز میں مفت تعلیم دی جائے گی، جس کی تمام تر فیس حکومتِ پنجاب ادا کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا نیا قانون، عوامی فنڈز سے حکومتی تشہیر کو قانونی تحفظ دینے کی تیاری وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ نے اہل ورکروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت طلبہ کو اسلام آباد، ایبٹ آباد، واہ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں قائم کامسیٹ یونیورسٹی کے...
    کیلیفورنیا کے سانتا کلارا کاؤنٹی میں ایک غیر ملکی اور بڑی جسامت والی چھپکلی، جسے ’ارجنٹائن بلیک اینڈ وائٹ ٹیگو‘ کہا جاتا ہے، کی موجودگی نے مقامی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں؟ یہ چھپکلی عام طور پر جنوبی امریکا میں پائی جاتی ہے، لیکن اگر یہ مقامی ماحول میں پھیل گئی تو پرندوں، انڈوں، چھوٹے جانوروں اور پودوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ٹیگو لیزرڈ نہ صرف تیزی سے بڑھتی ہے بلکہ اس کی خوراک میں ہر چیز شامل ہوتی ہے، اس لیے اسے ’تباہ کن شکاری‘ سمجھا جاتا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس...
    ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست علاقائی امن اور توازن کیلئے ناگزیر ہو چکی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے بلکہ وہ بھارت کے پاکستان کے خلاف حملوں اور سازشوں میں بھی سہولت کاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی مزاحمت حق بجانب ہے اور پاکستان کو عالمی ضمیر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
    عالمی سطح پر سیماب کے، جسے پارہ بھی کہا جاتا ہے، اخراج میں کمی کے باوجود آرکٹک خطے کے جانوروں میں اس کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ان کی حیات کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے۔ ایک تازہ سائنسی تحقیق کے مطابق سمندری دھارائیں صدیوں پرانی مرکری آلودگی کو آرکٹک تک پہنچا رہی ہیں، جہاں اس کی مقدار میں کمی ہوتی نہیں دیکھی جارہی بلکہ اس کی زیادتی وائلڈ لائف کو سنجیدہ خطرات سے دوچار کررہی ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشنزمیں حال ہی میں شائع شدہ یہ تحقیق آحس یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحقیق میں شامل آروس یونیورسٹی کے پروفیسر رونے ڈیٹز کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  سفارتی ذرائع  نے بتایا کہ  ایران میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے، جن میں بڑی تعداد زائرین، طلبہ، مزدوروں، تاجروں، پیشہ ور افراد اور پاکستانی کمیونٹی پر مشتمل ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث ایران میں فضائی اور زمینی راستے جزوی یا مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف مواصلاتی دشواریاں پیدا ہو گئی ہیں بلکہ سکیورٹی خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور متعلقہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 سے 16 جون کے دوران ملک کے بالائی، وسطی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 13 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے چند روز میں پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے متعدد علاقوں کو متاثر کرے گا۔ وفاق اور پنجاب 13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، لیہ، ڈیرہ غازی خان،...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی دستاویز ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 5 کھرب 17 ارب سے زائد رکھا گیا ہے،  ترقیاتی بجٹ میں ایک کھرب 77 ارب سے زائد غیر ملکی گرانٹ اور لون شامل ہیں۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں 1349 جاری، 810 نئے منصوبے شامل ہیں۔ سالانہ اے ڈی پی میں سب سے زیادہ سولہ فیصد حصہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے، سڑکوں کی 583 نئی اور پرانی اسکیموں کے لیے 53 ارب 64 کروڑ روپے مختص  کیے گئے ہیں۔ صحت کے 182 نئے اور جاری منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 96 منصوبوں کے لیے 13...
    برازیل کی سپریم کورٹ نے حال ہی میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بعض اقسام کے مواد کی اشاعت پر سوشل میڈیا کمپنیاں بھی جواب دہ ہو سکتی ہیں، چاہے وہ مواد صارفین کی جانب سے ہی کیوں نہ شائع کیا گیا ہو۔ اس فیصلے کے نتیجے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ممکنہ طور پر ایسے مواد کو نہ ہٹانے پر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ عدالت کے 11 میں سے 6 ججوں نے اکثریتی رائے سے اس اقدام کی حمایت کی، تاہم اس پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا کہ کون سا مواد ’غیر قانونی‘ تصور کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا بچوں کو...
    ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس منیجمنٹ سیل قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کی صورتحال کے تناظر میں ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزارت خارجہ میں کرائسس منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔نائب وزیراعظم کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہاں موجود پاکستانیوں کو مکمل سہولت اور معاونت...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشاروں پر چل رہی ہیں، اور دونوں کی ملی بھگت سے پورے خطے میں بدامنی پھیل رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس کا انتخابات کے بعد اقتدار چھوڑنے کا اعلان اپنے ایک انٹرویو میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا رویہ اشتعال انگیز ہے اور یہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ محمد یونس نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ بھارت کی حکومت سوشل میڈیا کو استعمال کرکے بنگلہ دیش میں ہونے والے مظالم پر پردہ ڈال...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 13 سے 18 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں 13 سے 16 جون تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بعض...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت تمام حدود پار کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں عالم اسلام بالخصوص عرب حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی، ضلعی امیر ملتان قاری خادم حسین سعیدی، ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم اطلاعات جماعت اہل سنت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،...
    عُمان میں پاکستان کے سفیر نوید صفدر بخاری نے پاکستانی برادری سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عُمانی حکومت کی جاری ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع موجود ہے، جس کے تحت اوور اسٹے پاکستانی شہری تمام جرمانوں سے مستثنیٰ ہو کر 31 جولائی تک وطن واپس جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اس اسکیم سے مستفید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے انتہائی سستے ون وے ٹکٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ Important update regarding amnestyy scheme@NaveedSafdar14 @GovtofPakistan @ForeignOfficePk pic.twitter.com/mtbkkqTkjR — Pakistan Embassy Oman (@PakinOman) June 11, 2025 سفیر کے مطابق جن کے پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں، انہیں پہلے...
    جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے: گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر: گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔ گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں تاکہ ہوا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکی ریاست لاوس اینجلس میں بدھ کے روز امریکی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاج تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق مظاہرین جب غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز کے قریب پہنچے تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا کی کوریج پر بھی قدغن لگائی گئی اور صحافیوں کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں۔مظاہرین میں سے بعض افراد نے امریکی پرچم الٹا لہرا کر "ریاستی نظام کے خاتمی" کا پیغام دینے...
    اسمگلنگ کی روک تھام والوں کے خلاف گھیرا تنگ: فنانس بل کے اہم نکات سب نیوز نے حاصل کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے پاکستان میں اسمگل شدہ اشیاء کے گوداموں کے خلاف کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اور رسک مینجمنٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹر کیجانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پراسیکوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔ پراسیکیوٹرز کی 2 رکنی ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرے گی۔ پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ اکنامک پالیسی یہ ہے کہ ملک کی ترقی کو بند کر دیں، امپورٹ کو محدود کرنے سے گروتھ نہیں ہوگی، جب فیکٹریوں کے لیے خام مال نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا، ملکی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہے کہ عوام دوست بجٹ لاسکیں، ہم آج پیسے اکھٹا کرنے کے لیے مستقبل کی گروتھ کو ختم کر دیں گے، ٹیکس دینا ذمہ داری ہے، پارلیمان کا ہر فرد ٹیکس ادا کرے۔سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی، آئینی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبصرہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: نشتر آباد میں واقع الخدمت اسپتال ایک بار پھر عید کے موقع پر تھیلیسیمیا جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا بچوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں پیش پیش رہا۔گزشتہ برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے عید کے دوسرے روز الخدمت تھیلیسیمیا سینٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں رجسٹرڈ مریض بچوں کو عیدی، تحائف اور قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا۔یہ تقریب الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نوید شریف، الخدمت کے صوبائی میڈیا منیجر نورالواحد جدون، تھیلیسیمیا کوآرڈینیٹر نثار علی، بچوں کے والدین، میڈیا نمائندگان اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔تقریب میں خالد وقاص...
    ---فائل فوٹوز چاروں صوبوں کے گورنرز کامران ٹیسوری، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر خان اور جعفر مندوخیل نے عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد دی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عید قربان ایثار، اخوت اور یکجہتی کا عملی پیغام ہے، خوشیوں میں مستحقین کو شامل کرنا قربانی کی اصل روح ہے، دعا ہے پاکستان میں امن، وحدت اور فلاح کی فضائیں قائم رہیں، عید کے بابرکت موقع پر ملکی استحکام اور قومی وحدت کے لیے دعاگو ہوں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کی تجدید کا دن ہے۔ عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں غریب، نادار اور مستحق افراد کو بھی شریک کریں، عید کے ایام اخوت،...
    وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے،عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی جبکہ قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی شامل نہیں ہے،منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔ترجمان وزیراعلی سندھ نے بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں...
    مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج کے دوران فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا ہے کہ اے اللہ! فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے والوں کو برباد کردے، ان کے قدم اکھیڑ دے۔ حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ صالح بن حمید نے امت مسلمہ کو ہدایت کی کہ چھوٹی سےچھوٹی نیکی کو بھی حقیر نہ جانو، اللہ فخر، تکبرکرنےوالے کو پسند نہیں کرتا، اللہ کے رسول کے احکامات کی پاسداری کرو، جن چیزوں سے روکا گیا ہے ان سے دور رہو۔ امام حرم نے کہاکہ اللہ نے کہا ہے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سندھ پولیس اور متعلقہ ادارے ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے 216 قیدیوں میں سے 111 کی تلاش کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 105 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جاچکا ہے. جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب معمولی شدت کے زلزلے کے بعد قیدیوں کو صحن میں لایا گیا موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے جیل کے عملے سے اسلحہ چھینااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد مرکزی دروازہ توڑ کر فرار ہو گئے حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ابتدائی طور پر 83 کو...
    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پنجاب پولیس، مائنز اینڈ منرلز، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بورڈ آف ریونیو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سمیت مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق جاری نتائج میں مجموعی طور پر 4 تحریری امتحانات کے نتائج اور 4 حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے. صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (بورڈ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں ماحول کی اہمیت اور اس کی حفاظت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے،یہ دن نہ صرف ایک یاد دہانی ہے بلکہ ایک اجتماعی عزم کا موقع بھی ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کریں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماحول کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینٹ سید یوسف ر ضا گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، جنگلات کی کٹائی اور آبی وسائل کی کمی جیسے چیلنجز ہمارے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ...
    —ویڈیو گریب پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اس وقت نہ کسی سیاسی جماعت اور نہ ہی کسی ذاتی مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، بلکہ ہماری یہ جدوجہد ملک کے لیے ہے۔پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ پاکستان کا پانی روک دیا جائے تو ہم خاموش کیسے بیٹھیں؟ بلاول بھٹو زرداریپاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے نیتن یاہو کی کاپی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا...
    اگر آپ پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ شینگن ویزا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے سب سے آسان ملک جرمنی ثابت ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کے 10 پرکشش شعبے کون سے ہیں؟   یورپ جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانیوں کے لیے جرمنی وہ شینگن ملک ہے جو سنہ 2024 میں ویزا کی منظوری کے لحاظ سے سب سے آسان اور سازگار مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ شینگن ویزا کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی شہریوں نے گزشتہ سال 78,362 ویزا درخواستیں جمع کروائیں جو کہ سنہ 2023 کے مقابلے میں 9.61 فیصد کم ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان اب بھی سب سے زیادہ شینگن ویزا درخواستوں کے لیے عالمی سطح پر...
    سعودی عرب کی روڈز جنرل اتھارٹی نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ہجرہ ایکسپریس وے کے ساتھ موبائل سروس پوڈز کا ایک نیٹ ورک شروع کیا ہے جو ان حاجیوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کی بسوں کو سفر کے دوران مکینیکل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: منیٰ میں بہترین انتظامات پر پاکستانی حاجی سعودی حکومت کے معترف سعودی گزٹ کے مطابق اس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز صالح الجاسر نے کیا۔ اس کا مقصد 400 کلومیٹر کے راستے پر پھنسے ہوئے حاجیوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ہر موبائل پوڈ 40 حاجیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے لیس ہے اور اس میں ایئر کنڈیشنگ، بیٹھنے کی...
    کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار پولیس اور جیل انتظامیہ کے لیے درد سر اور  ایک بڑا امتحان بن چکا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملیر جیل میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا جس وجہ سے بہت سے قیدی  موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تعداد 216 بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے    216 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 91 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے، جب کہ 125 قیدی تاحال پولیس کی پہنچ سے دور  آزاد گھوم رہے ہیں۔ پولیس کے لیے ان کی تلاش ایک مشکل مہم بنتی جا رہی ہے، جو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو...
    اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی جواد طارق اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کیس نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جسے حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ آئی جی کے مطابق 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو 2 جون کو شام 5 بجے ان کے گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ نوجوان ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اس بہیمانہ واقعے پر ملک بھر میں غم و...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 08 محکمہ جات کی 24 مختف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے پی پی ایس سی نے 12 تحریری جبکہ 12 حتمی نتائج جاری کیے ہیں ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، ملتان ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 70 اسامیوں کے لیے 82 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔  پنجاب پولیس، فیصل آباد ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 18 اسامیوں کے لیے 73 امیدوار تحریری امتحان میں...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرار، رات گئے ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہو گئے۔ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے پیش نظر قیدیوں کو بیرکوں سے باہر لایا گیا تھا۔ اس دوران بعض قیدیوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے قیدیوں کے فرار کو ناکام بنانے کے لیے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ بیشتر قیدیوں کو بیرکوں میں واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے...
    روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا اختتام ہوگیا، جس میں فریقین نے قیدیوں کے تبادلے، لاشوں کی حوالگی اور جنگ بندی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا۔ مذاکرات کے بعد یوکرین کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے دوران 6 ہزار ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پیوٹن سے متوقع ملاقات: ٹرمپ روس یوکرین جنگ رُکوانے کے لیے پُرعزم انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان 25 سال سے کم عمر کے شدید بیمار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ یوکرینی وفد نے بتایا کہ مذاکرات میں ایک ماہ کے لیے...
    وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلیے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور بندرگاہوں کی زمین کو محفوظ بنا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے بندرگاہوں کی زمین کو غیر قانونی قبضے سے بچانے کے لیے دونوں پورٹس کے درمیان مشترکہ...
    لاہور:متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے آمد پر ان کے لیے...
    سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے میں مسلسل ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں یا کس کا ڈر نہیں، سی ڈی اے نے غریب عوام کو جڑواں شہروں میں سفری سہولت فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سبسڈی کے اضافی بوجھ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے...
    کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس)دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔ بھارتی شہریوں نے...
    میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس میں مزید نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جن کی بدولت صارفین کولاج، میوزک اور نئے اسٹیکرز پوسٹ کرسکیں گے۔ مارچ 2025 سے صارفین کے پاس اسٹیٹس میں میوزک کلپ ایڈ کرنے کا آپشن موجود ہے اور وہ ایپ کی میوزک لائبریری سے گانے منتخب کرسکتے ہیں۔یہ میوزک کلپ 15 سے 60 سیکنڈ طویل ہوتے ہیں اور اب ان کلپس کو اسٹیکرز میں تبدیل کرکے اسٹیٹس کو موسیقی سے زیادہ لیس کیا جاسکے گا۔اس کے علاوہ صارفین صرف ایک گانے کو ہی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔ ایک نیا فیچر...
    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے، جس میں معروف اداکارہ اور یونیسیف کی قومی سفیر برائے حقوقِ اطفال صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اس ویڈیو مہم کا مقصد معاشرے میں کم عمری کی شادیوں کے مضر اثرات کو اجاگر کرنا اور اس رواج کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دینا ہے۔صبا قمر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کسی بھی بچے کو ایسی شادی یا مستقبل پر مجبور کیوں کیا جائے جسے وہ خود نہ چنے؟ صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق کے سنگین خدشات کے ہوتے ہوئے، ہمیں یہ سب کچھ نظر انداز نہیں...
    سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے موقع پر بین الاقوامی میڈیا  کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ: پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج نے 22 اپریل کے واقعے سے پہلے کی صورتحال کی طرف واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جنرل مرزا نے خبردار کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہوا، لیکن مستقبل میں کسی بھی غلط اندازے یا اسٹریٹجک غلطی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف)نے پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کی فوری ضرورت کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی قومی سفیر، اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ایک ویڈیو مہم کا آغاز کیا ہے جس کےذریعے لوگوں کو اس نقصان دہ رواج کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی جائے گی۔صبا قمر اس مہم میں لڑکیوں کے مستقبل پر کم عمری کی شادی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی بیدار کرنے کے ساتھ بچوں کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ کسی بچے کو ایسی شادی پر یا ایسی...
    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) ایک سینیئر پاکستانی سفارت کار نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو پھر وہ اس کا "زیادہ طاقت اور عزم" کے ساتھ جواب دے گا۔ سفیر نے اپنے خطاب کے دوران جوہری طاقت رکھنے والے دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان حالیہ دشمنی کی طرف مندوبین کی توجہ مبذول کرائی۔ جنوبی ایشیا کو مزید کسی بحران کی ضرورت نہیں جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے، بلال احمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کی حالیہ کشیدگی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کو کسی اور بحران کی ضرورت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) کینیڈا میں قدیمی مقامی نسل سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن اور کینیا کے ایک سماجی منتظم رواں سال اقوام متحدہ کی جانب سے نیلسن رولیہلاہلا منڈیلا اعزاز کے حق دار قرار پائے ہیں۔اعزاز یافتگان برینڈا رینالڈز اور کینیڈی اوڈیڈے 18 جولائی کو نیلسن منڈیلا عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ہاتھوں یہ اعزاز وصول کریں گے۔اقوام متحدہ نے یہ اعزاز دینے کا سلسلہ 2014 میں شروع کیا تھا جو ہر پانچ سال کے بعد دو ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جن کا انسانی بہتری کے لیے کوئی کام جنوبی افریقہ کے آنجہانی صدر نیسلن منڈیلا کی میراث کا عکاس ہو جو دنیا بھر...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی پر میری اپنی بھارتی بیگم سے بحث نہیں ہوتی، حسن علی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کی والدہ گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ میں ایک گلی سے گزر رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حسن علی کی والدہ نے بتایا کہ ان کے پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے موجود تھے، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا سی پی او محمد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 مئی 2025ء) اسرائیل نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے اپنے متنازع منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں قحط کے خطرے کو روکنے کے لیے فوری طور پر بڑی مقدار میں انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے ترجمان جینز لائرکے نے کہا ہے کہ 11 ہفتے تک محاصرے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں جتنی امداد بھیجنے کی اجازت دی ہے وہ ضروریات کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہے۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا عملہ بدستور غزہ میں موجود ہے جو کیریم شالوم کے راستے علاقے...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )یورپی یونین کے رکن ممالک نے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے نئے قرضہ پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کی وجہ سے روس سے بگڑتے ہوئے تعلقات اور امریکا کے قابل اعتماد ہونے پر بڑھتے شکوک و شبہات کے پیش نظر یورپی یونین رکن ممالک نے بلاک کی دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے نئے قرضہ پروگرام کی باضابطہ منظوری دی ہے.(جاری ہے) نئی SAFE قرض اسکیم کی تجویز مارچ میں برسلز نے پیش کی تھی جب یورپی یونین نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے سنجیدگی سے کوششیں شروع کی...
    دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کی ذہنی صحت کی معاونت کے لیے ٹک ٹاک نے ہر عمر کے صارفین کے لیے مائنڈ فلنیس یعنی ذہنی سکون کی مشقیں مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے ایک نیا ان-ایپ گائیڈڈ میڈیٹیشن فیچر متعارف کرا دیا۔ یہ فیچر آپ کی ٹِک ٹاک ایپ کی زبان کی سیٹنگ کے مطابق اردو اور انگریزی دونوں میں دستیاب ہے۔ ذہنی صحت کی تعلیم  کوفروغ دینے کی غرض سے پلیٹ فارم نے 2.3 ملین ڈالر مالیت کے عالمی فنڈ کا بھی اعلان کیا ہے جو دنیا بھر میں قابل اعتماد تنظیموں کی معاونت کرتا ہے۔ صارف خواہ اسکول کے معاملات سے نبرد آزما نوعمر طالب علم ہو یا روزمرہ کے دباؤ کا سامنا کرنے والا بالغ فرد،...
    پشاور، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زخمی ، بلاول کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ بچاو تحریک کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے۔مظاہرین نے جناح پارک سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پہنچ کر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کے مطابق پیپلز پارٹی کو احتجاج کے لیے این او سی جاری کیا گیا تھا اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پہلے ہی سے بڑھائی جا چکی تھی تاہم، چند شرپسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا اور ایک...
    کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں گرمی کی لہرکے بڑھتے ہوئے خطرے سے شہریوں کو بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات انتہائی درجہ حرارت سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیے عوامی بیداری، صحت کی حفاظت اور حکومتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ گرمی سے متعلقہ بیماریوں کو پہچاننا اور ان کاعلاج: پی ایم اے ہیٹ ویو کی علامات کا خاکہ پیش کرتا ہے، جیسے شدید پسینہ آنا، چکر آنا اور متلی ہونا۔ ان علامات کی صورت میں متاثرہ افراد کو ٹھنڈی جگہ پر لے جانے، پانی پلانے اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اگر علامات 30 منٹ سے زیادہ...
    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی 2025 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات یوم تکبیر کی سرکاری تعطیل کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب 30 مئی بروز جمعہ کو پرانے شیڈول کے مطابق انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔ اس تبدیلی سے سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے طلبہ متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام کا ثبوت ہے، قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی ترجمان کا بتانا ہے کہ بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے تا 11 بجے ہونا تھا، اب 30 مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا۔ انگلش...
    چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے ہمیشہ بہترین انتظامات کیے، سکھوں سمیت تمام مذاہب کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی غفلت، ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، وزیر مذہبی اموروزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری بند کر کے مودی سرکار نے سکھوں کی مذہبی آزادی پر پابندی لگائی، دنیا بھر کے سکھ یاتری پاکستان میں اپنی...
    بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ملک میں سیاسی ہلچل اور فوجی دباؤ کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد یونس کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کی حکومت مخالف احتجاج ریلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ تاہم عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا مؤقف تھا کہ جب تک الیکشن سسٹم کی خامیوں کو دور اور ووٹرز لسٹ کو درست نہ کرلیا جائے، شفاف انتخاب کا انعقاد ممکن نہیں۔ عبوری سربراہ محمد یونس نے الیکشن کا شیڈول دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا...
    کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کی ٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا، کےالیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست دی تھی تاکہ سرمایہ کاری اور آپریشنل استحکام کو ممکن بنایا جا سکے۔ کے الیکٹرک کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف  کی درخواستوں پر فسکل ایئر2023–24 سے لے کر 2029–30 تک کے لیے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلے تفصیلی عوامی سماعتوں، تکنیکی جائزوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی آراء کی روشنی میں کیے گئے۔ یہ فیصلے صارفین پر براہ راست لاگو نہیں ہوں گے کیونکہ بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت طے کی جاتی ہیں۔ کےالیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست دی...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی ملٹی ایئر ٹیرف مدت مالی سال2023-24 سے 2029-30 تک ہوگی، ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی سے صارفین پر براہ راست قیمتوں کا اثر نہیں پڑے گا، ٹرانسمیشن پر 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی کی منظوری دی گئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدیذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود بجلی تقسیم و ترسیل بزنس پر ڈالر بیسڈ منافع کی اجازت دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈسٹری بیوشن کے لیے 14 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی اصولی طور پر منظور کر لیا گیا، کے...
    اسلام آباد: کے الیکٹرک کے لیے 7 سالہ نیا ٹیرف منظور کرلیا گیا، جس میں کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو 43 ارب روپے سے زائد کے یوز آف سسٹم چارجز ریونیو کی اجازت دے دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے مالی سال 2023 سے 2030 تک کے لیے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف (Multi-Year Tariff) کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اوسطاً 3.31 روپے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق سال 2024-25 کے لیے کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن نظام سے 50.284 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کہ...
    ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا. اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) یوروپی کمیشن نے کہا کہ اس نے نام نہاد "محفوظ تیسرے ملک" کے تصور کو وسیع کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو رکن ممالک کو اجازت دیتا ہے کہ "جب درخواست دہندگان کو کسی اور جگہ موثر تحفظ حاصل ہو سکے تو پناہ کی درخواست کو ناقابل قبول سمجھا جائے"۔ یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری مائیگریشن کمشنر میگنس برونر نے کہا، "یورپی یونین کے ممالک پچھلی دہائی سے ہجرت کے حوالے سے کافی دباؤ کا شکار ہیں۔" انہوں نے اس تجویز کو "رکن ممالک کو پناہ کے دعووں کو زیادہ موثر طریقے سے پراسیس کرنے میں مدد کرنے کا ایک...
    فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور جبری بے دخلی کے خلاف چین کا دوٹوک اور واضح موقف سامنے آ گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے اور چین اس جبری قبضے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ پر فلسطینیوں کی ہی حکومت ہونی چاہئے اور یہی اصول لڑائی کے بعد بھی لاگو ہونا چاہئے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور ان کے حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دو ریاستی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بانی پی ٹی آئی بنی گالہ منتقلی پاکستان بھارت جنگ عمران خان عمران خان رہائی مودی سرپرائز نجم سیٹھی کی خبر وی نیوز
    اسلام ٹائمز: اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے مزید ظالمانہ منصوبے اب بھی بنائے جا رہے ہیں جیسا کہ امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی نے بتایا۔ اس سے پہلے کہ امریکی صدر کا طیارہ مشرقِ وسطیٰ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوتا، این بی سی نے رپورٹ کیا کہ غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چار مختلف ذرائع نے این بی سی کو امریکی منصوبے کی تصدیق کی۔ اس منصوبے میں باراک اوباما، نکولس سرکوزی اور ڈیوڈ کیمرون کی نام نہاد ’قوم سازی‘ کی کوششوں کے بعد غیرمستحکم اور انتہائی لاقانونیت کا شکار ہونے والے ملک لیبیا کے لیے مراعات کی بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مئی 2025ء) برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین نوجوانوں کے لیے ایک نیا ویزا معاہدہ طے کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو یورپ بھر میں رہنے اور کام کرنے میں سہولت دینا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کو پیر کے روز موصول ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق فریقین ''بیلنسڈ یوتھ ایکسپیریئنس اسکیم‘‘ کے آغاز پر متفق ہو گئے ہیں، جو نوجوانوں کو محدود مدت کے لیے ایک دوسرے کے ممالک میں کام، تعلیم، رضاکارانہ خدمات یا سیاحت کی اجازت دے گی۔ اس دستاویز کے مطابق، ''یورپی کمیشن اور برطانیہ کو ایک متوازن یوتھ ایکسپیریئنس اسکیم پر کام کرنا چاہیے، جس کی شرائط باہمی اتفاق رائے سے...
    سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کر دیے۔ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ملالہ نے کہاکہ لبنان میں ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور انہیں محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ملالہ فنڈ نے حال ہی میں لبنان میں تعلیم اور بحالی کی کوششوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دی۔
    استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاس میں مشہور جھگڑے کے بعد پہلی بار روم میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے استنبول مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جہاں روسیوں نے ایک نچلے درجے کا وفد بھیجا جس کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔(جاری ہے) انہوں نے ایکس کے ذریعے وضاحت کی کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے حقیقی سفارت کاری کے لیے یوکرین کی آمادگی پر زور دیا اور جلد از جلد مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔وینس اور...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی...
    قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
    برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ملک میں امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اور سخت پلان پیش کیا ہے، جس کا مقصد برطانیہ میں تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنا ہے، جس سے نہ صرف ملازمت بلکہ تعلیم کی غرض سے آنیوالے طلبا بھی متاثر ہوں گے، اس پلان سے برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں اور ان ممالک کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو برطانیہ میں بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں۔ پلان کے اہم نکات کیا ہیں؟ ویزا قوانین میں سختی: حکومت برطانیہ ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ورک ویزا اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار کو بڑھانا شامل ہے،...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بارش کے دوران تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جاری بارش ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے اپنے سب اسٹیشنز پر تمام فائر اینڈ ریسکیو یونٹس سمیت اپنی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو فعال کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہیں تاکہ چوکسں رہتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی پر بروقت قابو پایا جا سکے۔ سی ڈی اے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انوائرمنٹ ونگ، اسلام...
    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کر دی گئی۔ اب انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ٹریفک کیاسک لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق مسافر صرف اپنا ویزا اور موجودہ ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر ایئرپورٹ پر ہی موقع پر انٹرنیشنل لائسنس حاصل کر سکیں گے۔لائسنس کا پرنٹ فوری طور پر فراہم کیا جائے گا۔مزید یہ کہ کیاسک کے ذریعے لرنر، لوکل اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔ٹریفک کیاسک میں 24 گھنٹے آن لائن سہولیات دستیاب ہوں گی تاکہ شہری کسی بھی وقت خدمات حاصل کر سکیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق رواں ماہ...
    وفاقی حکومت نے بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو رقم  فراہم کردی  ہے، وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے 532 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان  حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پیکج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دیے جائینگے،  شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو حکومت آزاد کشمیر شہدا کے ورثا اور زخمیوں کو فراہم...
    کراچی: سفاری پارک کی مدھوبالا اور ملکہ کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکن ڈاکٹر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا اور کمیٹی ممبر یسرہ عسکری ٹیم کے ہمراہ سترہ روز کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔سری لنکن ڈاکٹر سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ سری لنکن ڈاکٹرز نے سفاری پارک میں ہاتھیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔سری لنکن ڈاکٹر بدھیکا بھنڈارا نے بریفنگ میں کہا کہ ہر دو ماہ میں سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کا علاج جاری ہے، علاج کے دوران ہاتھیوں کے پاس کسی کو آنے کی اجازت نہیں...
    ویب ڈیسک: معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یومِ تشکر کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے صبر کے لیے دعا کی،  وزیرِ اعظم نے اس موقع پر شہید عثمان یوسف کی فرض شناسی، بہادری اور جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی...
    برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج...
    ایران تمام پابندیوں کے خاتمے کی شرط پر جوہری پروگرام ہمیشہ کیلئے روکنے پر رضامند WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز ایران کے اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر عائد کی گئی تمام اقتصادی پابندیاں ختم کردے تو تہران اپنے ایٹمی پروگرام کو ہمیشہ کے لیے روکنے سمیت متعدد امور پر اتفاق رائے کے لیے تیار ہے۔ اسکائی نیوز کے امریکی شراکت دار این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اعلیٰ سیاسی، فوجی اور جوہری امور کے مشیر علی شمخانی نے یہ انٹرویو ایسے موقع پر دیا ہے، جب ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، اور انہوں نے قطر سے ایران کو جوہری پروگرام...
    وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے نکیال سیکٹر میں بھارتی  گولہ باری کے دوران جان پر کھیل کر مریضوں کو اسپتال پہنچانے والے ایمبولینس  ڈرائیور آفتاب اسلم کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا کیا ہے۔ سرکاری اسپتال نکیال کے ڈرائیور آفتاب اسلم نے حالیہ شدید گولہ باری کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر مریضوں کو اسپتال منتقل کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان کی اس بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آج نکیال اسپتال کے دورے کے دوران انہیں ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے راج محمد چوہان اور اسلم بٹ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے فارورڈ کہوٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر رہنے والوں نے جس جرات اور دلیری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ امیر مقام نے بتایا...
    کینیڈا کی سیاست میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ سامنے آیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو ملک کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو کہ حکومت کی مالی پالیسیوں اور اخراجات کی نگرانی کے لحاظ سے انتہائی اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ شفقت علی نے اوٹاوا میں اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھایا، جہاں گورنر جنرل میری سمولین نے ان سے حلف لیا۔ یہ موقع نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ کینیڈین معاشرے کے لیے بھی تنوع، شمولیت اور اقلیتوں کی نمائندگی کی ایک روشن مثال بن گیا ہے۔  شفقت علی کا تعلق پاکستان...
    چند ہفتے قبل بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ کورس میں گفتگو کے لیے گیا، تو معلوم ہوا کہ وہاں ملازمین کو اس ماہ بھی بس ’چوتھائی تنخواہ‘ ہی دی گئی ہے۔ یہ بحران کسی ایک یونیورسٹی کو ہی درپیش نہیں ہے بلکہ تقریباً تمام یونیورسٹیاں اس کا سامنا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے گرتے ہوئے معیار، وفاقی اور صوبائی سرکاری جامعات میں بدانتظامی کے متعلق سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ 24 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔  اب چونکہ اس فیصلے کو 6 مہینے سے زائد ہوچکے ہیں، تو دیکھنا چاہیے کہ اس فیصلے پر کتنا عمل درآمد ہوا ہے اور عمل درآمد نہ کرنے کے لیے کون ذمہ دار ہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے...
    عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست پر کل اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گئے۔خیال رہے درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیرول رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    خیبرپختونخوا کی جیلوں میں اب ای وزٹ کے ذریعہ قیدی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہیں۔ ای وزٹ ایپ سے قیدیوں کے اہل خانہ کو نہ تو آنے جانے میں تکلیف اٹھانا پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی سفری اخراجات ہوتے ہیں۔ صوبہ کی تمام جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کی سہولت کے مطابق ای وزٹ ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت مل جاتی ہے۔ مزید جانتے ہیں زہنا سعید کی اس ویڈیو رپورٹ میں https://www.youtube.com/shorts/WCp5lEHtsaU آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) ماہرین نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی مستقل پالیسیوں اور بہتر انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے صنعت کے ماہرین کے ساتھ ویلتھ پاک کی حالیہ بات چیت کی روشنی میں، یہ واضح ہے کہ صنعت حکومت کی مسلسل حمایت میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن مزید مربوط اور مستقل کارروائی کی ضرورت ہے ہائبرڈ گاڑیوں کا شعبہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود احتیاط سے پھیل رہا ہے اس نمو کو سٹریٹجک ترغیبات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے جس نے افرادی قوت میں تبدیلی کی ہے، مقامی پیداوار کو تیز کیا ہے، اور ٹھوس سپلائی چینز قائم...
    ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیو وٹکوف، جو امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ہیں، اسرائیل، قطر اور مصر کے ساتھ بات...
    کِیا (KIA) لکی موٹرز کارپوریٹڈ (LMC) نے نئے چوتھے جینریشن کے ‘کِیا سورینٹو’ کی ملک بھر میں بکنگز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، جس میں تین قسم کے ڈرائیو ٹرین کے اختیارات اور محدود مدت کے پیش کش کے تحت نئی فنانسنگ پلانز فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ گاڑیاں 3 ورینٹس میں دستیاب ہیں: – 3.5L V6 فرنٹ-وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی) – 1.6L ٹربو ہائبرڈ (ایف ڈبلیو ڈی) – 1.6L ٹربو ہائبرڈ آل-وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی) صارفین 6,999,500 روپے کی رقم جمع کے ساتھ نئی سورینٹو بک کروا سکتے ہیں، جس کے بعد 12 ماہانہ اقساط کے ذریعے آٹو فنانسنگ کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ ورینٹس کی فیکٹری سے باہر کی قیمتیں درج ذیل ہیں، –...
    پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی، ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے:نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تصدیق پاکستان...
    اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا...
    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی transparency international WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کارپوریٹ گورننس اور لسٹڈ کمپنیوں کے انکشافات کے طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلی سطحی کثیر الجہتی مذاکرہ کا انعقاد کیا۔ اس معلوماتی تقریب میں پاکستان کی سر فہرست کمپنیوں، ریگولیٹری اداروں بشمول کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان سٹاک ایکسچینج، وزارت خزانہ، وزارت انسانی حقوق، چیمبرز آف کامرس اور کارپوریٹ گورننس کے ماہرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے رکن جناب سلمان امین نے ٹی آئی پاکستان کی کارپوریٹ رپورٹنگ میں شفافیت (ٹریک)2024 کی تازہ ترین...