2025-11-28@10:39:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1763
«کی زندگی کو»:
(نئی خبر)
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے 20منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے اپوزیشن پر تنقید کی کہ وہ پری بجٹ بحث پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پری بجٹ بحث میں محکموں نے دیکھنا تھا کہ کتنے محکموں میں کتنا پیسہ لگا، اتنی غیر سنجیدہ اپوزیشن کبھی اسمبلی کی تاریخ میں نہیں دیکھی، گندم کا ریٹ 35سو روپے مقرر کیا جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں، شرانگیزی و فتنہ پھیلانا اپوزیشن کا کام رہ گیا ہے۔ جواب میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومتی بینچوں کو دیکھیں کوئی ایک...
ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ افغان شہریوں کی واپسی کے عمل کو انسانی ہمدردی، قانونی ضوابط اور حکومتی پالیسی کے مطابق انجام دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے انخلاء کے تیسرے مرحلے کے دوران اب تک ضلع کوئٹہ سے 35 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کو واپس ان کے وطن بھجوا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر شروع کی گئی واپسی مہم کو مرحلہ وار منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کوئٹہ میں بڑی تعداد میں افغان شہری کاروبار اور دیگر پیشوں سے وابستہ ہیں، جنہیں اپنے کاروباری اور گھریلو معاملات نمٹانے کے لیے کچھ وقت درکار...
استنبول میں پاک افغان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ استنبول میں مذاکرات دوحہ مذاکرات کا تسلسل ہیں جو 18 اور 19 اکتوبر کو ہوئے تھے۔ دوحہ میں فوری جنگ بندی پرر اتفاق ہوا تھا۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لیے مکینزم کی تجویز دی گئی تھی ، سرحد پر امن اور استحکام کو دیرپا بنانے کے لیے استنبول میں 25 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ ترکی اور قطر پاک افغان مذاکرات میں بطور ثالث شریک ہیں۔ دوحہ میں افغان وفد کی سربراہی وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کی تھی ۔ استنبول کے لیے طالبان وفد کی قیادت ڈپٹی انٹیریئر منسٹر رحمت اللہ نجیب کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ وفد میں سہیل شاہین، انس حقانی، نور احمد...
پنجاب اسمبلی میں وزرا کی عدم موجودگی پر حکومتی اراکین برس پڑے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی حکومتی نمائندوں کیخلاف سخت باتیں کیں۔ حکومتی رکن احسن رضا خان نے کہا کہ ہم یہاں اتے ہیں باتیں کر کے چلے جاتے ہیں، کسی مسلے کا کوئی حل نہیں نکلتا کیونکہ یہاں وزرا ہوتے ہی نہیں ہیں۔ احسن رضا خان نے مزید کہا کہ اس بار جو سیلاب آیا وہ تاریخی سیلاب تھا، ہم نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرنی ہے، ستلج سیلاب سے ہم متاثر ہوئے ہیں کسی بھی سیلاب کے وقت ریسکیو اور بحالی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ سعید اکبر نوانی نے کہا...
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی غیر موجودگی پر حکومتی اراکین نے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور اپنے ہی حکومتی نمائندوں پر تنقید کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی احسن رضا خان نے کہا کہ “ہم یہاں آتے ہیں، باتیں کرتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، مگر کسی مسئلے کا حل نہیں نکلتا کیونکہ وزرا ہی موجود نہیں ہوتے۔” انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب تاریخی نوعیت کا تھا اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے حکومت نے بھرپور اقدامات کیے، خاص طور پر ستلج سیلاب کے دوران ریسکیو اور بحالی کے بڑے پروگرامز شروع کیے گئے۔ حکومتی رکن سعید اکبر نوانی نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وزرا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-5 کراچی (رپورٹ :واجد حسین انصاری) حکومت سندھ کے دیگر اداروں کی طرح سندھ فوڈ اتھارٹی بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ،شہر کے مختلف علاقوں میںپہلے سے ذبح شدہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت، کیمیکل زدہ دودھ، فوڈ کلر، گلے سڑے فروٹ اور کھانے پینے کی دیگر غیر معیاری اشیاء کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی صحت کو دائو پر لگادیا ہے اور انہیں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں17برس سے برسر اقتدار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کسی بھی شعبے میں بہتری نہیں لاسکی۔ذرائع کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ : پاکستان نے انڈونیشیاکوتیسرے ایشین یوتھ گیمز میں والی بال کے سیمی فائنل میں1-3 سیٹ سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔بحرین میں جاری ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کی والی بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے کے بعد انڈونیشیا کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں انڈونیشا نے پاکستان کو 22 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے زیر کیا۔ تاہم قومی ٹیم نے فورا ہی شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹ اپنے نام کر لیے۔پاکستان نے دوسرے سیٹ میں انڈونیشیا کو 13-25، تیسرے سیٹ میں 19-25 اور چوتھے سیٹ میں 24-26 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔واضح رہے کہ...
سندھ میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار پر اختلاف سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ سرکاری رپورٹوں اور حقیقی صورتحال میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز اور حقیقی صورتحال میں نمایاں فرق کے پیش نظر وزیرِ صحت سندھ نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں صرف سرکاری ہسپتالوں سے رپورٹ ہونے والے کیسز شامل ہیں۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اتوار کو جاری کی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق 2025 میں تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد ایک ہزار 83 تک...
وزیرِ صحت نے زور دیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار مصدقہ اور مستند ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار پر اختلاف سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ سرکاری رپورٹوں اور حقیقی صورتحال میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز اور حقیقی صورتحال میں نمایاں فرق کے پیش نظر وزیرِ صحت سندھ نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں صرف سرکاری ہسپتالوں سے رپورٹ ہونے...
دہلی کی فضاء خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں سامنے آ گئی ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل ٹینکرز دن رات پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 30 میٹر کے علاقے میں متعدد ٹرک مسلسل پانی چھڑک رہے ہیں تاکہ سینسرز کے قریب گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر گھٹ کر دکھائی جائے۔ عام آدمی پارٹی کے صدرسوربھ بھردواج نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق...
خطے میں عدم استحکام کیلئے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر بھارت کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے افغانستان کی مسلح تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹنیبھارت کو قاتل طالبان کی حمایت پر سخت انتباہ جاری کردیا خطے میں عدم استحکام کے لیے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر بھارت کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور طالبان نواز پالیسیوں پر ہزیمت کا سامنا، افغانستان کی مسلح تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے بھارت کو طالبان کی حمایت پر سخت انتباہ جاری کر دیا۔افغانستان کی نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے کہا کہ ہندوستان کو دوسری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر اصلاحِ معاشرہ اور نظامِ زندگی کی تبدیلی کی جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہے۔اپنے معاشرے سے جھوٹ، بددیانتی، کرپشن، بے ایمانی اور لا قانونیت کے کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ایسا نظام قائم کرنا ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں عدل و انصاف پر مبنی ہو۔ جدوجہد صرف چند افراد کی نہیں بلکہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔منعم ظفرخان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان جو ہمارے حقیقی معاون، حامی اور دست و بازو ہیں، اس جدوجہد میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کا سالانہ اجتماعِ عام...
شہر قائد کے علاقے کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے ضیا کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں چھیپا ایمبولنس کے ذریعے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ دختر محسن کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ حمیدہ زوجہ امام الدین سمیت 2 خاتون اور ایک 7 سالہ بچی دعا دختر عامر کے...
فائل فوٹو بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی...
کراچی: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی۔ ہفتہ کے روز جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ 257 اے کیو آئی کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، فیصل آباد 253 اور لاہور 241 کی سطح کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں 167، سرگودھا میں 151، بہاولپور میں 143، سیالکوٹ میں 139، ملتان میں 132 اور راولپنڈی میں 110 رہا۔ ماہرین کے مطابق 200 سے زائد اے کیو آئی کی سطح انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تصور کی جاتی...
ویب ڈیسک : صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے، پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکی، دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت...
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ—فائل فوٹو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع بیان کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ضمنی چالان کے خلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی اڈیالہ جیل سے رہا پراسکیوشن کی جانب سے دائر وائس میچنگ کے لیے متفرق درخواست بھی مسترد کر دی۔ایمان مزاری اور ہادی علی پر 29 اکتوبرکو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دوبارہ فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، لیکن اب ہم کسی آپریشن کو نہیں مانتے، اگر کسی بے گناہ شہری کی جان جائے گی تو اس کا حساب ہوگا۔ خیبر میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1947 سے لے کر نائن الیون تک پاکستانی سرحدوں کی حفاظت قبائل نے کی، لیکن بند کمروں کے اندر پرائی جنگ میں کودنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائل کو قربانی کا بکرا بنا کر جنگ مسلط کی گئی، اور ہم پر ڈرون حملے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں قبائل کو کہا گیا کہ اب سب کلیئر ہو چکا ہے، اور پھر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251025-08-8 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور چین کے صدور ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات30 اکتوبرکو متوقع ہے۔عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 اکتوبر سے 1 نومبر کے درمیان ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں جانے سے قبل چین کا دورہ کر سکتے ہیں، یا وہ جنوبی کوریا میں سمٹ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کی ملاقات11 جولائی کو ملائیشیا میں ہوئی تھی، جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی تھی، جسے دونوں نے مثبت اور تعمیری قرار دیا تھا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر عاید کی گئی بڑھتی ہوئی محصولات...
کراچی: کراچی انتظامیہ نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ناقص دودھ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، ضلع وسطی، کورنگی اور ملیر کے ڈپٹی کمشنرز نے 20 دکانیں سربمہر کردیں، سیل کردہ ایک دکان کھولنے پر 50 ہزار جرمانہ کرتے ہوئے دکان دار کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ دکانیں فارملین ملا دودھ فروخت کررہی تھیں، فارملین ملا دودھ پینے سے انسانی جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ فارملین انسان کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتا ہے، اعصابی عوارض کا بنتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق یہ کینسر کا شکار بھی کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی اور کورنگی میں سات...
ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تربت میں نوجوان حیات کو والدین کے سامنے گولیاں مار کر قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا اقلیتی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپیل خارج کردی۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ ماورائے عدالت حراستی قتل کو فساد فِی الارض قرار دے چکی، ایف سی اہلکار کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، قانون نافذ کرنے والا اہلکار شہری کا قاتل...
پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہےکہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات پر بھی گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ’ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعا سے کیا جائے، اس تقریب میں زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی‘ ۔ ماہرہ خان کے مطابق’دعائے خیر کی تقریب کا سارا اہتمام گھر پر ہی کیا گیا تھا جو میرے لیے ایک یادگار لمحہ تھی، میری...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف ’یومِ سیاہ‘ منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں 27 اکتوبر کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یومِ سیاہ کے موقع پر یہ خاموشی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کے احترام کے طور پر اختیار کی جائے گی۔ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے تمام سرکاری و نجی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور آگاہی مہمات...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی...
—فائل فوٹو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی: ناگن چورنگی کے قریب 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درجمقدمے میں کہا گیا...
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو پولیس کی حراست میں دے دیا، ان پر سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے کا موجب بننے والی 2024 کی بغاوت کے دوران جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے، اور پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران کو ایک سول عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبری گمشدگیوں کے مقدمے کا سامنا کرنے والوں میں 5 جرنیل بھی...
شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک جدید ترین ہتھیار نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس میں ہائپرسونک میزائل شامل ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تجربہ ملک کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔ تجربے کے دوران 2 ہائپرسونک میزائل پیونگ یانگ کے جنوب سے داغے گئے اور شمال مشرقی علاقے میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش رہنما کم جونگ اُن تجربے میں شریک نہیں تھے۔ یہ لانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک ہفتے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنما جنوبی کوریا میں علاقائی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آپ...
سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے حکومت پاکستان کی معاشی کارکردگی پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت جی ڈی پی گروتھ بڑھانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے کیے گئے تمام وعدے، خاص طور پر بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے دعوے حقیقت کا روپ نہیں دھار سکے اور گزشتہ چار سال کے دوران معیشت کا پھیلاؤ انتہائی کمزور رہا۔ حفیظ پاشا نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اب تک بہت مایوس کن رہی ہے، جہاں نہ صرف جی ڈی پی کی شرح نمو توقعات سے کم رہی بلکہ مہنگائی نے عوام کی زندگی...
شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز میر علی (سب نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوارج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔فتنہ الخوارج نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے سفاکیت کی انتہا کر دی، واقعے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فورا مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ انتہائی سفاکانہ انداز میں کیا...
خیبر پختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔ اس اجلاس میں پولیس اور ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا، خصوصاً جنوبی اضلاع میں تعینات افسران کو دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا ان کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں ناگزیر ہیں۔ اس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے اداروں کو تحفظ دیا جائے گا اور انہیں درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایندھن کی ممکنہ قلت کے خطرے نے سنجیدہ صورت اختیار کر لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کونسل نے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں اس مسئلے کی سنگینی اور ممکنہ خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے ضابطے کے تحت آئل کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لازمی بینک گارنٹی طلب کی جا رہی ہے، جس پر او سی اے سی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے یہ شرط...
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہانگ کانگ سپر سکسز میں ہوگا۔ ہانگ کانگ سکسز میں 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور کویت گروپ سی میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں 3 مرتبہ مدمقابل آئی تھیں۔
( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ...
اکبر ایس بابر اور محمود اچکزئی—فائل فوٹوز پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی اور حکمراں جماعت کا امتحان ہے۔ یہ بھی پڑھیے اکبر ایس بابر نے وفاق سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی، ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے...
علامہ علی حسنین کی سربراہی میں وفد نے سردیوں میں گیس پریشر میں کمی اور دفتر کی بندش سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینجر محمد راحیل سے اہم ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے بیان کے مطابق یہ ملاقات شہریوں کو درپیش گیس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقوں میں عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے بالخصوص مالی باغ...
امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان اس ہفتے اپنے علاقائی دورے کے دوران قطر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ استعمال شدہ 24 یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی خریداری پر بات چیت کریں گے۔ اس خریداری کا مقصد ترک فضائیہ کی تعمیرنو اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اگرچہ مذاکرات میں...
ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ نرگس، جو اب ایک تبدیل شدہ زندگی گزار رہی ہیں، حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں۔ اس روحانی سفر کے دوران ان کی ملاقات ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی، جو ان کی زندگی میں تبدیلی کا ایک اہم سبب رہے ہیں۔ نرگس نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ مکمل پردے میں، نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی انداز میں بتاتی ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خوش نصیبی کا لمحہ ہے، کیونکہ اُن کا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ہوا تھا — وہ حج جس نے اُن کی زندگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے باضابطہ حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ حتمی نتیجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لیکر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ لیکر سیکرٹری بار منتخب ہوگئے۔بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے نائب صدر سندھ کی نشست پر ملک خوشحال خان اعوان منتخب...
بیرستڑ محمد علی سیف(فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ناقص بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں، ناقص گاڑیاں وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ پشاور سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلال چوہدری اور وزرا کو ان گاڑیوں میں سرحدی علاقوں کا دورہ کرانا چاہیے، وفاقی وزرا پرتعیش کمروں میں بیٹھ کر دہشت گردی پر بیان بازی نہ کریں۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ بدلنے سے یہ جنگ نہیں رکے گی، طلال چوہدری وفاق نے پولیس کو ناقص گاڑیاں دیں، انہیں واپس کیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا انھوں نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا، یہ وفاق کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کسی کردار کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے اصولوں پر استوار ہونے چاہییں، کیونکہ کشیدگی نہ صرف دونوں کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ملا یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کیے گئے معاہدوں کی ہر شق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق افغانستان اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل طور پر کاربند ہے، تاہم اگر...
سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران ڈینگی کے 920 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان کیسز میں اکثر کیسز کراچی ڈویژن سے سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 276 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سال 2025 کے دوران ڈینگی کےکل کیسز کی تعداد 920 تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ڈویژن ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں اب تک 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد میں 82، میرپورخاص میں 58، سکھر میں 9، شہید بینظیرآباد میں 2، جبکہ لاڑکانہ میں 1 کیس...
—فائل فوٹو سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جس کے بعد سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹس کے نرخوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ کی قیمت 4550 روپے سے کم کر کے 1100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈینگی آئی جی ایم کومبو ٹیسٹ 4150 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی بی سی ود اسمئیر (فالو اپ سمیت) کی قیمت 1250 روپے سے کم کر کے 500 روپے...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے ۔ سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے امداد کی فراہمی شروع کی جائے تاکہ متاثرین موسم سرما کی شدت سے قبل اپنے گھروں میں آباد ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ کسانوں کو تمام زرعی مداخل مفت فراہم کرے ۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس بھی اس امر کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ سیلاب کی...
کراچی: کورنگی کرسچن ٹاؤن میں گھر کی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھر سے بچی کو ان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کرسچن ٹاؤں گلی نمبر ایک میں واقع گھرکی بالکونی سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر...
کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی کم از کم حمایتی قیمت فی من 4500روپے مقرر نہیں کی تو وہ کسان اگلی فصل میں گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کو فی من 3500روپے پر خریدنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ نرخ کسان کی اصل لاگت — جو کہ4000 سے5400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے — سے کہیں کم ہے۔ ان کے بقول، حکومت کسانوں کے مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔ خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ چاہتا ہے، خیرات نہیں۔ گزشتہ سیلاب نے پہلے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی:۔ ریلوے کے وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو کچھ لوگ کمزوری سمجھنے لگے تھے، اب ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا جائے گا، اب پاکستان میں نہ کسی افغانی کی جائیداد رہے گی نہ کوئی افغانی یہاں رہے گا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بار بار دہشت گردی پر افغانستان کو دفتر خارجہ کے ذریعے 800 سے زائد مرتبہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا 40 سے زیادہ ڈیلیگیشن افغانستان بھیجے گئے مگر کوئی اثر نہیں ہوا، ہم نے بار بار افغانستان کو سمجھایا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اکتوبر 2025ء) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یہ بات بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس وکرانت پر خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں وہ اس کے عملے کے ساتھ دیوالی کا تہوار منا رہے تھے۔ آئی این ایس وکرانت بھارت کا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز ہے اورمکمل طور پر ملک میں تیار کیا گیا پہلا جہاز ہے۔ آپریشن سیندور کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا، ''بھارتی بحریہ کے پیدا کردہ خوف، فضائیہ کی غیر معمولی مہارت، بری فوج کی شجاعت اور تینوں افواج کی شاندار ہم آہنگی نے پاکستان کو آپریشن سیندور کے دوران بہت جلد ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔‘‘ بھارتی وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں کہا،...
کشیدگی اور تنا ئوکی صورتحال کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 9 روز گزر گئے۔پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل ہوگئی ہے، بارڈر بندش سے سرحد کے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔حالیہ کشیدگی اور تنا ئوکی صورتحال سے دونوں جانب کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز انتہائی پریشان ہیں، مال بردار گاڑیوں میں لدا سامان خراب اور مزید سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ پاک افغان بارڈر تنائو کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے، پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ’’ایچ ایس ون‘‘کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینئرز، سپارکو کے تمام سائنس دانوں اور تکنیکی عملے کے اُن تمام اداروں اور ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس قومی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز محنت...
قومی گندم پالیسی26-2025 کی منظوری ، گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق مقرر کرنے کا فیصلہ ،حکومت عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی ،وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے قومی گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے حکومت اس پالیسی کے ذریعے عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی26-2025 سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، آزاد جموں و...
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17نومبر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے ۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام...
سردار ایاز صادق کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت نے بولی جمع کرانے کی تاریخ 30 اکتوبر سے بڑھا کر 17 نومبر مقرر کر دی ہے، اس تبدیلی کے ساتھ ہی نجکاری کے عمل کا حتمی مرحلہ آئندہ ماہ شروع ہونے کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نجکاری کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ اب تک چار کنسورشیم قومی ایئر لائن کی نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جو طے شدہ معیار پر پورا اترنے کے بعد نیلامی میں حصہ لیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس عمل کا مقصد پی آئی اے کو مالی خسارے سے نکال کر اسے ایک منافع بخش ادارہ...
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی۔اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط 'اےکیوآئی' 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ کاہنہ لاہور میں...
دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلامرحلہ مکمل، پاکستان نے کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں اور پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کررہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کی اور پاکستانی سکیورٹی حکام نے ان معاونت کی۔ افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب نے وفد کی سربراہی کی، افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔ دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا اور مذاکرات کا اگلا دور کل صبح دوحہ میں ہوگا۔ پاکستان نے افغان وفد پر...
صرف 23 سال کی عمر میں سعودی ڈویلپر کدی الیحیٰ نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ ٹیکنالوجی تعلیم کا مؤثر ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ ان کی خود تیار کردہ ویڈیو گیم ’اوربیٹل سویپر‘ جو خلائی تحقیق اور ماحولیاتی شعور کا حسین امتزاج ہے نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دلائی اور ایپل کے معروف ’ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی‘ گلوبل اسٹوڈنٹ چیلنج کے فاتحین میں جگہ دلوائی، یہ اعزاز مملکت سے بہت کم افراد حاصل کر پائے ہیں۔ ریاض سے تعلق رکھنے والی اس نوجوان ڈویلپر کی کامیابی ان کی تخلیقی صلاحیت، استقامت اور ٹیکنالوجی کو تعلیم کے لیے استعمال کرنے کے جذبے کی عکاس ہے۔ اس گیم میں کھلاڑیوں کو زمین کے گرد مدار میں موجود...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب میں نوجوان کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کرتے ہوئے وطن سے وفاداری اور قوم کی خدمت کا عزم دہرایا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تھے۔ ان کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر پرتپاک استقبال کیا جبکہ فوجی بینڈ نے قومی دُھنیں بجا کر جوش و خروش بڑھا دیا۔ پریڈ میں 152ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71ویں اینٹی گریٹڈ کورس اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔ تقریب میں سول و عسکری شخصیات، غیر ملکی سفارتکاروں اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی یہ...
اسلام آباد (آئی این پی) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیلئے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف یہ کیس 21 اکتوبر کو مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر یہ سماعت منسوخ کردی گئی ہے اور اس پیش رفت کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔یاد رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-8فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات اور ٹک ٹاک تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ عوام کو دقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیر پر قومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خور و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-21 جسارت نیوز
سپریم جوڈیشل کونسل آج اپنے اجلاس میں اعلٰی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کے ساتھ ساتھ اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف شکایت کا بھی جائزہ لے گی۔ 30 ستمبر کو جسٹس جہانگیری کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے رُکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ 18 اکتوبر کو سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اجلاس میں ججوں کے خلاف شکایات کا جائزہ لے گا۔ 16 ستمبر کو اِسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رُکنی بینچ نے ایک عبوری حکمنامے کے ذریعے چیف جسٹس، سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ایڈووکیٹ میاں داؤد کی درخواست پر اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا تھا۔ یہ بھی...
جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس...
فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔نئے عدالتی حکم کے مطابق اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد اعظم خان اس ڈویژن بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطلسپریم کورٹ نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔اسلام آباد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کےساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بنچ میں شامل ہو گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیاگیا۔ اس سے پہلے چیف جسٹس کیساتھ جسٹس اعظم خان نے سماعت کی تھی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا کیس 21اکتوبر کو مقررکردیاگیا. یادرہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کوبحال کردیاتھا،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت سے...
امریکی صدر کا یہ تازہ بیان حیران کن ہے، کیونکہ چند روز قبل تک ٹرمپ نے حماس کی مجرمانہ گروہوں اور گینگز کے خلاف کارروائیوں کا خیر مقدم کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حماس نے مجرمانہ گروہوں اور برے گینگز کو ختم کیا، یہ مجھے زیادہ پریشان نہیں کرتا، یہ ٹھیک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مخالفین کے خلاف کارروائی جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حماس کو یہ تازہ دھمکی غزہ میں جاری اندرونی جھڑپوں کے تناظر میں دی ہے۔ یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب غزہ میں حماس نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں مسلح گروہوں اور مبینہ اسرائیلی کارندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں تو وہ حماس کے خلاف حملوں کی حمایت کریں گے، جس سے اسرائیل اور فلسطینی گروپ کے درمیان جنگ بندی ٹوٹ سکتی ہے۔ ٹرمپ کی سخت وارننگ جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ اگر حماس غزہ میں لوگوں کو قتل کرتی رہی، جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، تو ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہے گا سوائے اس کے کہ ہم جا کر انہیں ختم کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:حماس غیرمسلح ہو جائے ورنہ ہم طاقت کے ذریعے کر دیں گے، ٹرمپ کی پھر وارننگ بعد ازاں صحافیوں سے...
سینیئر صحافی اور دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عامر غوری کا کہنا ہے کہ اپریل 2025 میں اچانک ہندوستان میں کچھ ہوتا ہے وزیراعظم نریندر مودی بھاگتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر 7 اور 10 مئی کے درمیان جو کچھ ہوتا اس سے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ وی نیوز کے پروگرام ‘سیاست اور صحافت’ میں اینکر پرسن خرم شہزاد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر غوری نے عالمی سطح پر پاکستان پذیرائی اور کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہمارے فیلڈ مارشل سید...
اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے مختلف شہروں سے واضح برتری حاصل کرتے ہو ئے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے۔سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ توفیق آصف کو 23 ووٹ ملے۔ سکھر میں ہارون الرشید نے 55 ووٹ اور توفیق آصف نے 15 ووٹ حاصل کیے، جبکہ بنوں سے ہارون الرشید نے 25...
پاک افغان کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اس کے لیے زمین ہموار کی جائے : مولانا فضل الرحمان
جمعیتِ علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان اور پاکستانی حکومتوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا شدہ تنازع کے حل میں وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ اس کے لیے زمینی راہ ہموار کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرم جوشی کے ماحول میں بات چیت سے نتائج ممکنہ طور پر مثبت نہیں آئیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ابتدا میں کشیدگی کم کی جائے تاکہ باہمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نےغزہ جنگ بندی کو امید افزا قرار دیا تاہم اسرائیل کو جارحیت کے بجائے مفاہمت کا درس بھی دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی وزیرعظم نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ اب فلسطینیوں کو زندگی ان کے اپنے طریقے سے بسر کرنے دے۔سابق برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ غزہ اور دیگر علاقوں میں مقامی عوام کو بااختیار بنائے بغیر مسئلۂ فلسطین کبھی حل نہیں ہوگا۔تاہم بورس جانسن نے غزہ کی نئی حکومت میں حماس کو شامل نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔انھوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ بھی اس کلیے کو سمجھے۔ فلسطینیوں کو بااختیار بنائے بغیر خطے میں حقیقی امن کا قیام ممکن نہیں۔بورس جانسن نے غزہ کی تعمیر نو اور تجارتی...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ بیانات اور ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کسی کو بھی ملک کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انتشار، شر انگیزی اور سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ کرکے ریاست کو بلیک میل کرنے کی روش اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی گروہ نے امن و امان کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد، یکجہتی اور استحکام کی...
برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نےغزہ جنگ بندی کو امید افزا قرار دیا تاہم اسرائیل کو جارحیت کے بجائے مفاہمت کا درس بھی دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق برطانوی وزیرعظم نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ اب فلسطینیوں کو زندگی ان کے اپنے طریقے سے بسر کرنے دے۔ سابق برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ غزہ اور دیگر علاقوں میں مقامی عوام کو بااختیار بنائے بغیر مسئلۂ فلسطین کبھی حل نہیں ہوگا۔ تاہم بورس جانسن نے غزہ کی نئی حکومت میں حماس کو شامل نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انھوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ بھی اس کلیے کو سمجھے۔ فلسطینیوں کو بااختیار بنائے بغیر خطے میں حقیقی امن کا قیام ممکن نہیں۔ بورس جانسن نے غزہ کی...
پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جاری بیان بازی اور سیاسی تناؤ کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کا مقصد باہمی اختلافات کا جائزہ لینا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی جن میں بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔...
میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جاپان میں منعقد ہونے والے یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل میئرز فورم 2025 میں سکھر میونسپل کارپوریشن اور حکومت سندھ کی نمائندگی کی، اس کانفرنس کا عالمی موضوع تھا “Actions Today for a Resilient Future.” جاری کردہ بیان کے مطابق بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اپنی سیاسی و سرکاری مصروفیات کے باعث اس فورم میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے، تاہم انہوں نے اپنی خصوصی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے عالمی مندوبین اور دنیا بھر کے شہروں کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر ارسلان نے سکھر کی جانب سے Sustainable Development Goals (SDGs) کے مقامی سطح پر نفاذ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا، بالخصوص Goal...
اگر آپ کے بچے روزانہ گھنٹوں سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں، تو یہ عادت ان کی تعلیمی کارکردگی اور ذہانت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ یہ انتباہ امریکا میں کی جانے والی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تازہ ترین طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وہ مطالعے، یادداشت، اور الفاظ کے ذخیرے (vocabulary) سے متعلق ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال اور دماغی صلاحیت میں کمی کے درمیان واضح تعلق دیکھا گیا ہے۔ اگرچہ ماضی میں زیادہ تر تحقیقات نے سوشل میڈیا کے نفسیاتی اثرات پر توجہ دی، تاہم اس نئی تحقیق نے اس کے...
اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز اور بلوچستان فشریز کی سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈزاور بلوچستان فشریز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 6 فشنگ ٹرالرز کو بلوچستان کی سمندری حدود سے ضبط کرلیا۔ کراچی کے سمندری علاقے میں بھی سمندری حیات اور مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچانے والے 245 ممنوعہ فشنگ نیٹس کو ضبط کیا گیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ایک ممنوعہ ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو شد ید نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگست کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا ہے، جب کہ اس اضافی وصولی کا اطلاق صارفین کے اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔دستاویز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کے لیے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی، تاہم نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی...
بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندر میں بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے باعث کل ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس قریباً 18 گھنٹے کے لیے متاثر رہنے کا امکان ہے۔ Dear Customers, A maintenance activity is planned on one of our Submarine cables to repair a faulty repeater. The activity will start on October 14, 2025 around 11AM PST which can last for upto 18 hours. Customers will face service degradation. We regret the inconvenience please — PTCL (@PTCLOfficial) October 13, 2025 پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق مرمتی کا کام 14 اکتوبر کی صبح 11 بجے شروع کیا جائے گا، جو قریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا...
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یونٹس کیلیے شعبہ تنظیم سازی کیجانب سے دیئے گئے نَو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ تنظیمی سرگرمیوں میں مؤثریت لائی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف وہی ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کا تھا۔ ہم اسرائیل کو ناجائز ریاست سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گوٹھ شاہنواز مری میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین آغا منور جعفری، اصغر علی سیٹھار اور مولانا منور حسین سولنگی بھی ان کے ہمراہ تھے، جبکہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ اور پاک افغان سرحد کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کے درمیان امن و تعاون کی فضا کے سراسر منافی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ترجمان کے مطابق پاکستان نے حقِ دفاع...
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کے 6500 سے زائد خاندان کے افراد اسرائیلی فوج کے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 1973 والدین، 351 بیوائیں، 885 یتیم اور 3481 بھائی بہن شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 13 کے عسکری تجزیہ کار ایلون بین ڈیوڈ نے ایک اعترافی بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ اسرائیلی حکومت کی تاریخ کی سب سے طویل اور مہنگی جنگ بن گئی ہے۔ ان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1972 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں جن میں سے 913 فوجی اہلکار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30000 سے زیادہ صیہونی زخمی ہوئے ہیں...
مزید کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے بھارت میں موجود افغان نگراں وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات اور اشاروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے، جو افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ کسی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا دوٹوک اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے طالبان حکومت خود کو علاقائی امن و استحکام کی ذمہ داریوں سے بری نہیں کر سکتی۔ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں اس بات کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان سرزمین پر دہشتگرد عناصر موجود ہیں اور انہیں آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا...
تہران: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور افغانستان دونوں کو فوری مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ ایران نے کہا کہ اگر دونوں ممالک چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سرحدی تناؤ کو کم...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور...