2025-06-10@07:06:37 GMT
تلاش کی گنتی: 216
«گلوکار اسد عباس»:
(نئی خبر)
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے نامور گلوکار درشن راول نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درشن راول نے اپنی دوست دھارل سریلا سے شادی کی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ درشن راول کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا دلہن کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، دلہے نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور کلا جب کہ دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس تھی۔درشن راول کو مداحوں سمیت بالی وڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جاررہی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکار درشن راول نے کئی مشہور گانے گائے ہیں جن میں کھینچ میری فوٹو، میرے ماہیے جنا سوہنا، جب...
ایران کی ایک عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کے اعتراض کو قبول کرلیا، گلوکار کو اس سے قبل توہین مذہب سمیت دیگر جرائم پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایرانی اخبار ’اعتماد آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق سزا کا فیصلہ حتمی نہیں ہے اور اس پر اپیل کی جاسکتی ہے۔ 37 سالہ روپوش گلوکار 2018 سے استنبول میں قیام پذیر تھے تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے وہ پابند سلاسل ہیں۔...
ممبئی : بالی وڈ کے معروف گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی کرلی۔ شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔" انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔ ...
معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج بارہویں برسی منائی جارہی ہے۔ انیس سوپچپن میں کنیز رضا کے نام سے کراچی میں پیدا ہونے والی مہنازبیگم نے ریڈیو' ٹیلی ویژن اور فلموں کیلئے مختلف قسم کے گیت گائے۔ انہوں نے مجموعی طور پر پندرہ سو سے زائد نغمے ریکارڈ کرائے۔ حکومت نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ وہ دو ہزار تیرہ میں آج ہی کے روز انتقال کرگئیں۔
لاہور : مشہور گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے جدا ہوئے 12 سال ہو گئے ہیں۔ وہ 1955 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصلی نام کنیز فاطمہ تھا۔ وہ معروف گلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں اور سرسید گرلز کالج سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ 1972 میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی آواز کے جادو سے پہچانی جانے لگیں۔ مہناز بیگم نے غزل، ٹھمری، دادرا، خیال اور دیگر موسیقی کی اصناف میں مہارت حاصل کی تھی۔ پی ٹی وی کے پروگرام ’’نغمہ زار‘‘ میں پرفارم کرنے کے بعد ان کی شہرت فلموں تک پہنچی، جہاں بھی انہوں نے اپنی آواز کا جادو دکھایا۔ انہوں نے اپنے...
لاہور: برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے اوپر لگنے والے بجلی چوری کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق جواد احمد نے کہا کہ وہ گھر پر تھے جب ان کی اہلیہ نے سیلون سے کال کی اور بتایا کہ کچھ افراد سروے کے نام پر میٹر چیک کر رہے ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ گرین میٹر اتار لیا گیا ہے، جو شہری کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے۔ جواد احمد کے مطابق، ان کے علاقے میں چوریوں کے پیش نظر میٹر کو جنگلے میں بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹر کی جانچ کیے بغیر اسے بجلی چوری کا الزام...
لاہور: معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف ان کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے معاملے پر نواب ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ لیسکو حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے تشدد سے دو لیسکو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلر میں میٹر ٹمپرڈ اور فیز ڈیڈ کر کے بجلی چوری کی گئی تھی۔ پولیس نے گلوکار جواد احمد سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے...
پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...
گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان تکرار کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو کے مطابق جواد احمد نے لیسکو اہلکار سے میٹر چھین کر کہا کہ چیکنگ کس بات کی کر رہے ہیں، یہ کون سی چیکنگ ہے؟ آپ پولیس کو بلا لیں۔لیسکو اہلکار نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے، میٹر نہیں چھین سکتے۔ گلوکار جواد احمد نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، میں بجلی چوری میں ملوث نہیں، میرا گرین میٹر تھا اس پر چوری ممکن ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیسکو ملازمین میرے اسٹاف سے بدتمیزی کر رہے تھے، اس پر وہاں گیا تھا، میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
معروف گلوکار جواد احمد بجلی چوری کے تنازعے میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں مشکل میں پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر پیش آیا، جہاں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا۔ لیسکو کی جانب سے تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرائی گئی درخواست میں گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق، جواد احمد نے موقع پر پہنچ کر عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور عملے کو دھمکایا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی (ویگو ڈالا) عملے پر چڑھانے کی کوشش کی۔ لیسکو...
گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ رپورٹس کے مطابق جواد احمد کی اہلیہ نے میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران گلوکار جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی، میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ pic.twitter.com/h2MMqzRwwU — WE News (@WENewsPk) January 16, 2025 واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب...
معروف گلوکار و موسیقار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی سال سے کوئی موسیقی نہیں سنی، وہ گانے تیار کرنے اور ریلیز کرنے میں مصروف تھے۔ عاطف اسلم نے حال ہی میں یوٹیوب پر ولاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے میوزیکل پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ سے متعلق تفصیلات بتانے سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔ولاگ میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیسے گلوکاری کی شروعات کی اور شہرت حاصل کرنے کے بعد اب وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن میں گھر میں تنہا گلوکاری کرتے وقت اچانک اپنی آواز سن کر احساس ہوا کہ وہ گلوکاری کر سکتے ہیں۔گلوکار کا کہنا تھا کہ شروع میں اپنی آواز...
پاکستانی فوک میوزک کو دنیا میں نمایاں پہچان دلانے والے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی فن موسیقی کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے صاحبزادے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری دے دی ہے۔ حال ہی امریکہ سے پاکستان پہنچنے والے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک کئی میوزک پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ گانوں کی ویڈیو شوٹ مکمل کرنے وہ پاکستان آئے ہیں۔ 2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی ، اردو اور سرائیکی زبان میں ایسے گیت سننے کو ملیں گے جو ماضی اور حال کا شاندار امتزاج ہوں گے، سانول خان عیسیٰ خیلوی کا مزید کہنا تھا...
لاہور(نیوزڈیسک)لاہور یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کے موقع پر جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ پر قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کی تقریب میں قوالوں نے کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ کو قوالی کی شکل میں پیش کیا جسے سن کر وہاں موجود لوگ بالخصوص سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مقبول ترین گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ۔قوالی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہزاروں افراد نے دیکھی۔ View this post on Instagram A post shared by apna ghar samjho???? (@khattti.meethi.baateinn) ’بے بی‘ کو قوالی کا تڑکا دینے کے لیے اس میں روایتی...
پاکستان کی مشہور گلوکارہ ’شے گل‘، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’انوشے بابر گل ‘ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا ’نِک نیم ‘ ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے...
اپنے منفرد انداز سے گائیگی کرنے والے چاہت فتح علی خان ’’اپنے مداحوں‘‘ میں خوب مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ لیکن اب بھارت نے بھی ان کا ’’مدمقابل‘‘ تیار کرلیا ہے۔ ’’خودساختہ‘‘ گلوکار کے لقب سے پہچانے جانے والے چاہت فتح علی خان کی مقبولیت سے نالاں بھارت نے اب انھیں ٹکر دینے کےلیے اپنا ’’خودساختہ‘‘ گلوکار متعارف کروادیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والے گلوکار کشور وادھوانی کی میوزک ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں، جسے صارفین چاہت فتح علی خان کا ’’جواب‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Kishore Wadhwani (@kishorewadhwanii) کشور وادھوانی نے بالی...